💠 *اللہ تعالیٰ کی لعنت کے مستحق افراد*💠
1. حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
- اللہ تعالیٰ اس شخص پر لعنت کرے جس نے غیر اللہ کے لیے ذبح کیا۔
- اللہ تعالیٰ اس پر لعنت کرے جو زمین کی حدود تبدیل کر دئے۔
- اللہ اس پر لعنت کرے جس نے اندھے کو راستے سے بھٹکا دیا۔
- اللہ اس پر لعنت کرے جس نے اپنے والدین کو گالی دی۔
- اور اللہ اس پر لعنت کرے جس نے قوم لوط کا عمل کیا۔
2. حضرت عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت میں یہ لفظ زائد ہیں اللہ اس پر لعنت کرے جس نے کسی چوپائے سے بدکاری کی۔
- *ترتیب و پیشکش:ایڈمن (گوشۂ اسلام-Islamic Corner)*
> لعن الله من ذبح لغير الله ، لعن الله من غير تخوم الارض، لعن الله من كمه الاعمى عن السبيل ، لعن الله من سب والديه ، لعن الله من عمل قوم لوط . 📚التخريج : أخرجه أحمد (2816)، وابن حبان (4417)، والحاكم (8052) واللفظ له۔

*💠اللہ کے پسندیدہ کام💠*
حضرت عمر بن عبد العزیز رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے نزدیک انتہائی پسندیدہ اعمال میں سے تین اعمال ہیں۔
1. قدرت کے باوجود معاف کر دینا۔
2. تیزی اور شدت کے وقت غصہ کو قابو میں رکھنا۔
3. اور اللہ کے بندوں کے ساتھ نرمی اختیار کرنا۔
📚شعب الایمان: 318/3

*💠زنا سے بچنے کی ایک عمدہ تدبیر💠*
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک نوجوان نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آکر عرض کیا کہ یا رسول اللہ !
کیا آپ مجھے زنا کی اجازت دے سکتے ہیں؟
اس کی یہ جسارت دیکھ کر مجلس میں بیٹھے لوگ شور مچانے لگے اور کہنے لگے کہ اسے اٹھاؤ اسے اٹھاؤ (یہ کیا بک رہا ہے) مگر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نہیں اسے بیٹھے رہنے دو اور مجھ سے قریب کرو۔
جب وہ قریب ہو گیا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کہ کیا یہ کام تم اپنی ماں کے ساتھ اچھا سمجھتے ہو؟
تو اس نے کہا نہیں، میں آپ پر قربان ، تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
اس طرح لوگ بھی اپنی ماں کے ساتھ اسے اچھا نہیں سمجھتے۔
پھر آپ نے پوچھا کہ اگر کوئی تمہاری بیٹی کے ساتھ ایسا کرے تو کیا تمہیں اچھا لگے گا؟
تو اس نے کہا ہرگز نہیں یا رسول اللہ!
آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا:
اسی طرح لوگ اپنی بیٹی کے ساتھ اسے اچھا نہیں سمجھتے۔
پھر آپ نے اس کی بہن، پھر بھی، اور خالہ وغیرہ کا ذکر کر کے اسی طرح سمجھایا تو اس کی سمجھ میں آگیا۔
اور اس نے عرض کیا :
یا رسول اللہ ﷺ میرے لیے دعا فرمائیے:
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے سر پر ہاتھ رکھ کر یہ دعائیہ کلمات ارشاد فرمائے:
> *اللّٰهُمَّ اغْفِرْ ذَنْبَهُ وَطَهِّرُ قَلْبَهُ وَحَصِّنْ فَرْجَهْ.*
- *اے اللہ! اس کے گناہ معاف فرما، اس کا دل پاک فرما اور اس کی شرمگاہ کی حفاظت فرما۔*
راوی فرماتے ہیں کہ اس کے بعد اس نو جوان کا یہ حال ہو گیا تھا کہ اس کی نگاہ کسی بد عملی کی طرف اٹھتی ہی نہ تھی۔
> 📚شعب الایمان ۳۶۲/۴
- اس واقعہ میں پیغمبر علیہ الصلوٰۃ والسلام نے بدکاری سے بچنے کی ایک ایسی عمدہ تدبیر اُمت کو بتلائی ہے کہ جو بھی بُرائی کرنے والا ایک لمحہ کے لیے بھی اس بارے میں سوچ لے تو وہ اپنے غلط ارادے سے باز آ سکتا ہے۔ کیونکہ ظاہر ہے کہ جس عورت سے بدکاری کا ارادہ ہو گا وہ کسی کی بہن، بیٹی یا ماں ضرور ہوگی اور جس طرح آدمی خود اپنی ماں بہنوں کے ساتھ یہ جرم گوارا نہیں کرتا اسے سوچنا چاہیے کہ دوسرے لوگ اسے کیونکر گوارہ کریں گے؟

*💠چھ باتوں کے بدلے جنت کی ضمانت 💠*
ایک مرتبہ آنحضرت صلی اللہ علیہ سلم نے ارشاد فرمایا: کہ جو شخص مجھ سے چھ باتوں کی ضمانت لے لے، میں اس کے لیے جنت کی ضمانت لیتا ہوں، صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وہ چھ باتیں کیا ہیں ؟
- تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا:
> *"من إذا حدث صدق، وإذا وعد أنجز، وإذا اؤتمن أدى، ومن غض بصره، وحفظ فرجه، وكف يده- أو قال نفسه".📚شعب الايمان (۳۷۵/۴)*
١. جو جب باتیں کرے تو سچ کہے.
۲. جب وعدہ کرے تو پورا کرے
٣. جب امانت لے تو ادا کرے.
۴. جو اپنی نگاہ نیچی رکھے.
۵. جو اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرے.
٦. اور جو اپنے ہاتھ یا اپنی ذات کو ( دوسروں کو اذیت دینے سے) روکے رکھے۔
- *

ترتیب و پیشکش:ایڈمن (گوشۂ اسلام-Islamic Corner)**💠زبان کی حفاظت پرجنت💠*
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
> *مَنْ حَفِظَ مَا بَيْنَ لَحْيَيْهِ وَ بَيْنَ رِجْلَيْهِ دَخَلَ الْجَنَّةِ 📚شعب الايمان (٣٦٠/٣)*
- جو شخص اس چیز کو محفوظ کرلے جو اس کے دو جبڑوں کے درمیان ہے (یعنی زبان) اور اس چیز کو محفوظ کرے جو دو پیروں کے درمیان ہے (یعنی شرمگاہ) وہ جنت میں داخل ہو گیا۔
-

ترتیب و پیشکش:ایڈمن (گوشۂ اسلام-Islamic Corner)💠 *فجر کی نماز جنت کی ضمان ہے!* 💠
جناب رسول اللہﷺ نے فرمایا:
جو شخص سورج نکلنے سے پہلے اور سورج ڈوبنے سے پہلے کی نمازیں یعنی فجر اورعصر پڑھتا ہے، وہ ہرگز جہنم کی آگ میں داخل نہیں ہوگا۔
فجر کی نماز جنت کی ضمان ہے۔
حدیث مبارکہ:
> *عَنِ ابْنِ أَبِی خَالِدٍ ، وَمِسْعَرٍ، وَالْبَخْتَرِيِّ بْنِ الْمُخْتَارِ سَمِعُوهُ، مِنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عُمَارَةَ بْنِ رُوَيْبَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" لَنْ يَلِجَ النَّارَ أَحَدٌ صَلَّى قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ، وَقَبْلَ غُرُوبِهَا " يَعْنِي الْفَجْرَ وَالْعَصْرَ.📚صحيح مسلم ،كِتَابٌ : الْمَسَاجِدُ وَمَوَاضِعُ الصَّلَاةِ، بَابٌ : فَضْلُ صَلَاتَيِ الصُّبْحِ وَالْعَصْرِ وَالْمُحَافَظَةِ عَلَيْهِمَا: حدیث نمبر: 634*

ترتیب و پیشکش:ایڈمن (گوشۂ اسلام-Islamic Corner)**💠 درود شریف کے متعلق حکایات 💠*
حضرت امام شافعی رحمہ اللہ تعالیٰ کی ایک اور حکایت ہے کہ ان کو بعد انتقال کے کسی نے خواب میں دیکھا اور مغفرت کی وجہ پوچھی ، انھوں نے فرمایا:
*
1. *اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ بِعَدَدِ مَنْ صَلَّى عَلَيْهِ۔*
2. *وَصَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ بِعَدَدٍ مَنْ لَمْ يُصَلِّ عَلَيْهِ۔*
3. *وَصَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ كَمَا أَمَرْتَ بِالصَّلاَةِ عَلَيْهِ۔*
4. *وَصَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ كَمَا تُحِبُّ أَنْ يُصَلَّى عَلَيْهِ۔*
5. *وَصَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ كَمَا یَنْبَغِي الصَّلاَةُ عَلَيْهِ.*
اس درود کو درود خمسہ کہتے ہیں۔(فض)
- ترتیب و پیشکش:ایڈمن (گوشۂ اسلام-Islamic Corner)
> 📚 فضائلِ اعمال جلد#1 فضائلِ درود شریف ص#737، تالیف:شیخ الحدیث حضرت مولانا زکریا صاحب نور اللہ مرقدہ
حضرت امام شافعی رحمہ اللہ تعالیٰ کی ایک اور حکایت ہے کہ ان کو بعد انتقال کے کسی نے خواب میں دیکھا اور مغفرت کی وجہ پوچھی ، انھوں نے فرمایا:
*
یہ پانچ درودشریف جمعہ کی رات کو میں پڑھا کرتا تھا۔*1. *اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ بِعَدَدِ مَنْ صَلَّى عَلَيْهِ۔*
2. *وَصَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ بِعَدَدٍ مَنْ لَمْ يُصَلِّ عَلَيْهِ۔*
3. *وَصَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ كَمَا أَمَرْتَ بِالصَّلاَةِ عَلَيْهِ۔*
4. *وَصَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ كَمَا تُحِبُّ أَنْ يُصَلَّى عَلَيْهِ۔*
5. *وَصَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ كَمَا یَنْبَغِي الصَّلاَةُ عَلَيْهِ.*
اس درود کو درود خمسہ کہتے ہیں۔(فض)
- ترتیب و پیشکش:ایڈمن (گوشۂ اسلام-Islamic Corner)
> 📚 فضائلِ اعمال جلد#1 فضائلِ درود شریف ص#737، تالیف:شیخ الحدیث حضرت مولانا زکریا صاحب نور اللہ مرقدہ
*حضرت حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں!*
📚المجالستہ وجواھر العلم : 1591
ہر نعمت عارضی ہے، سوائے اہل جنت کی نعمت کے، اور ہر غم دور ہو جائے گا، سوائے جہنمیوں کے غم کے! 🥀
📚المجالستہ وجواھر العلم : 1591
💠 فضائل سورۃ الدخان💠
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جو شخص سورۃ دخان کو شب جمعہ میں یا جمعۃ المبارک والے دن تلاوت کرے گا اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں ایک محل بناتے ہیں۔
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ قَرَأَ حم الدُّخَانَ فِي لَيْلَةِ الْجُمُعَةِ أَوْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ بَنَى اللهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ۔
📚مجمع الزوائد، باب ما یقرا لیلۃ الجمعۃ و یوم الجمعۃ، حدیث نمبر 3017
ترتیب و پیشکش:ایڈمن (گوشۂ اسلام-Islamic Corner)
فائدہ: حدیث پاک کا تقاضا ہے کہ اس سورۃ کو شب جمعہ میں بھی اور جمعۃ المبارک والے دن بھی تلاوت کیا جائے۔
سورۃ حمٓ دخان قرآن کریم کے 25 ویں پارہ میں 44 ویں نمبر کی سورۃ ہے اس کی کل 59آیات ہیں، مکی سورۃ ہے۔

👍2
💖 *مناجات قلب* 💖
*اللَّهُمَّ أَعِنَّا عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ...*
- 🌿 _اے اللہ! ہمیں اپنی یاد، اپنے شکر اور بہترین عبادت کی توفیق عطا فرما۔_
📖 *لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنَّا كُنَّا مِنَ الظَّالِمِينَ...*
- 🌿 _تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تُو پاک ہے، بے شک ہم ظالموں میں سے تھے!_
📖 *اللَّهُمَّ آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ...*
- 🌿 _اے اللہ! ہمیں دنیا میں بھی بھلائی عطا کر، آخرت میں بھی بھلائی عطا کر، اور ہمیں جہنم کے عذاب سے بچا!_
📖 *اللَّهُمَّ قِنَا عَذَابَكَ يَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَكَ وَظِلَّنَا يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلُّكَ...*
- 🌿 _اے اللہ! اس دن ہمیں اپنے عذاب سے محفوظ رکھ، جب تو اپنے بندوں کو اٹھائے گا، اور اس دن ہمیں اپنے سائے میں رکھ، جب تیرے سوا کوئی سایہ نہ ہوگا!_
📖 *اللَّهُمَّ اسْتُرْنَا فَوْقَ الأَرْضِ وَتَحْتَ الأَرْضِ وَيَوْمَ الْعَرْضِ عَلَيْكَ...*
- 🌿 _اے اللہ! ہمیں زمین پر، زمین کے نیچے، اور اس دن جب تیرے سامنے پیش ہوں گے، اپنی رحمت کی چادر میں ڈھانپ لے!_
📖 *اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا كُلَّهَا دِقَّهَا وَجِلَّهَا صَغِيرَهَا وَكَبِيرَهَا عَلَانِيَتَهَا وَسِرَّهَا مَا عَلِمْنَا مِنْهَا وَمَا لَمْ نَعْلَم...*
- 🌿 _اے اللہ! ہمارے تمام گناہوں کو معاف فرما، چھوٹے بڑے، ظاہر و پوشیدہ، جو ہم جانتے ہیں اور جو ہم نہیں جانتے!_
📖 *سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلٰهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ...*
- 🌿 _اللہ پاک ہے، سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، اس کے سوا کوئی معبود نہیں، اور اللہ سب سے بڑا ہے!_
📖 *لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ، حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ...*
- 🌿 _کوئی طاقت اور قوت نہیں مگر اللہ کی مدد سے! اللہ ہمارے لیے کافی ہے، اور وہ بہترین کارساز ہے!_
📖 *يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ انْصُرْ إِخْوَانَنَا الْمُسْتَضْعَفِينَ فِي فِلَسْطِينِ وَفِي كَافَّةِ بِلَادِ الْمُسْلِمِينَ، وَانْصُرْهُمْ عَلَى عَدُوِّكَ وَعَدُوِّهِمْ...🤍*
- 🌿 _اے ہمیشہ زندہ رہنے والے، ہر چیز کو قائم رکھنے والے! ہمارے مظلوم بھائیوں کی مدد فرما، فلسطین میں اور تمام مسلم ممالک میں، انہیں ان کے دشمنوں پر کامیابی عطا فرما، اور انہیں عزت اور فتح نصیب کر!_

This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
حضرت مولانا فضل الرحیم اشرفی صاحب نور اللہ مرقدہ کی درد بھری، پرسوز اور پر اثر آواز اور انتہائی سادہ انداز میں ایک مختصر نصیحت ضرور سماعت فرمائیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaChyuKBFLgRM07AXf08/4789