🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
مصنف کتب کثیرہ حضرت علامہ مفتی محمد خبیب القادری تحسینی مدنا پوری ، بریلی شریف یوپی الہند بانی غریب نواز اکیڈمی کے مضامین کا لنک افادہ عام کے لیے حاضر خدمت ہے! ملاحظہ فرمائیں! اور دعاؤں سے نوازیں!

https://afkareraza.com/قرآن-و-حدیث-کا-مفہوم-یعنی-درود-و-سلام/

https://afkareraza.com/حسین-اور-حسینیوں-پر-یزید-خبیث-کا-ظلم-و-س/

https://afkareraza.com/بیوہ-اور-طلاق-شدہ-عورت-کے-نکاح-کو-معیوب/

https://afkareraza.com/تعلیم-نسواں-کی-آج-ضرورت-ہے/

https://afkareraza.com/آج-گھروں-میں-بیٹھیں-کنواری-لڑکیوں-کا-ذم/

https://afkareraza.com/زمین-کھا-گئی-آسمان-کیسے-کیسے/

https://afkareraza.com/اللہ-تعالیٰ-نے-انسان-کو-کیوں-پیدا-کیا/

https://afkareraza.com/وراثت-میں-کس-کا-کتنا-حصہ-ہے-2/

https://afkareraza.com/ماں-نے-اپنی-ہی-بیٹی-کی-زندگی-برباد-کر-دی/

https://afkareraza.com/آج-لوگ-نصیحتوں-پر-عمل-کیوں-نہیں-کرتے/

https://afkareraza.com/پیدائش-سے-پہلے-پیدائش-کی-مبارک-باد/

https://afkareraza.com/خاتمیت-محمدی-قرآن-و-حدیث-کی-روشنی-میں/

https://afkareraza.com/کیا-ازواج-رسول-اللہ-ﷺ-کی-تعداد-اٹھارہ-ہ/

https://afkareraza.com/کیا-شادی-سے-پہلے-ہونے-والی-بیوی-کو-دیکھن/

https://afkareraza.com/اچھا-خطا-کار-کون-ہے/

https://afkareraza.com/وہ-کون-سے-دو-کلمے-ہیں-جو-زبان-پر-ہلکے-ہیں/

https://afkareraza.com/نکاح-سنت-اور-جہیز-لعنت-کیوں/

🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
پیش کش : افکار رضا
انٹرنیشنل اردو ویب سائٹ
www.AfkareRaza.com
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
#مسلمان_احتیاط_برتیں

بہار اسمبلی الیکشن:2020 کے نتائج آ چکے ہیں۔چوں کہ مہا گٹھ بندھن نتیجوں پر مطمئن نہیں ہے تو کورٹ میں بھی معاملہ جا سکتا ہے اور جن آندولن بھی ہو سکتا ہے۔

قوم مسلم انتہائی جذباتی واقع ہوئی ہے۔آندولن میں اگر شرکت بھی کریں تو اپنے مسلم لباس یعنی کرتا پائجامہ ٹوپی لگا کر نہ جائیں۔اسی طرح داڑھی والے مسلمان بھی آندولن میں شرکت سے پرہیز کریں۔

خطرہ ہے کہ دیگر مظاہروں کی طرح اس میں بھی مسلمانوں کے ساتھ تشدد کیا جائے اور کسی کو جان سے ہاتھ دھونا پڑے۔میں ایسی قربانی کی اجازت نہیں دیتا۔

طارق انور مصباحی
رکن: روشن مستقبل دہلی
جاری کردہ:11:نومبر 2020

https://www.facebook.com/388280455075812/posts/806320756605111/
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
بعض احباب سوشل میڈیا والے دوستوں کی بے رُخی اور بے وفائی کا ہی شکوہ کرتے رہتے ہیں ۔
جب کہ سوشل میڈیا پر مخلصین کی بھی کمی نہیں ۔

الحمد للہ مجھے تو سوشل میڈیا پر ایسے پیارے دوست بھی ملے ہیں ، جو:

بے لوث محبت دیتے ہیں ، پسِ پُشت دعا کرتے ہیں ، خوبیاں سراہتے ہیں ، خامیوں کی اصلاح کرتے ہیں اور ضرورت کے وقت کام آتے ہیں ۔

اللہ پاک‌ایسے دوست سب کو نصیب کرے !

بعض اوقات ہم‌ خود غلط ہوتے ہیں ، لیکن سمجھ دوسروں کو رہے ہوتے ہیں ؛ جس دن ہمیں اپنی اِس غلطی کا احساس ہوگیا ، اُس دن ہمارے شکوے شکایتیں کم ہوجائیں گے ۔

✍️لقمان شاہد
10-11-2020 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3009959192617583&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
تقریباًپندرہ سال سے غلام حسین کا میرے پاس آنا جانا ہے ۔
چھے سال پہلے اس کی شادی ہوئی تھی جس پر:
حق مہر ، ولیمے اور دیگر اخراجات سمیت ، تقریبا پچیس ہزار خرچہ آیا تھا ۔

ماشاءاللہ ، اب اُن کے تین بچے ہیں اور میاں بیوی ہنسی خوشی زندگی بسر کر رہے ہیں ۔

*****

شادی وہ بھی تھی جو پچیس ہزار میں ہوگئی ، اور شادی یہ بھی ہے جس پر کروڑوں خرچ ہوئے ۔
ان دونوں میں سے بہترین شادی وہی ہے جس پر کم‌ خرچ ہوا ، اور جو خیر لے کرآئی ۔

✍️لقمان شاہد
11-11-2020 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3011056339174535&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
ایسے ہزاروں مریضوں سے ملاقات ہوتی ہیں جو بڑے بڑے عجیب مرضوں میں مبتلا ہوتے ہیں ۔
لیکن ۔۔۔۔۔۔۔۔جن کی کیفیت سب سے الگ تھلگ ہوتی ہے ، وہ " مریض محبت " ہیں ۔

آپ بھی دعا کریں ، میں بھی کرتا ہوں کہ:

رب تعالیٰ ہمارے دلوں کو " ناکام محبت " سےمحفوظ رکھے ، ہمیں آخری سانس تک حبیب پاک ﷺ کی زلفوں کا اسیر رکھے !

کسی شاعر نے مریضِ محبت کے جذبات کی کیا خوب عکاسی کی ہے ؎

مانی ہزار مَنّتیں ، رَد نہ ہُوئی بَلائے دل
درد کچھ اور بڑھ گیا ، میں نے جو کی دَوائے دل

میری طرح خدا کرے ، تیرا کسی پہ آئے دل
تُو بھی جگر کو تھام کر کہتا پھرے کہ۔۔۔۔ ہائےدل !

غُنچہ سمجھ کے لے لیا ، چُٹکی سے یُوں مَسل دیا
اُن کا تو ایک کھیل تھا ، لُٹ گیا میرا ہائے دل !!

روندو نہ میری قبر کو ، اِس میں دَبی ہیں حسرتیں
رکھنا قدم سنبھال کے ، دیکھو۔۔۔۔۔کُچل نہ جائے دل

عاشقِ نامراد کی ، قبر پہ تھا لکھا ہوا۔۔۔۔۔
جس کو ہو زندگی عزیز ، وہ نہ کہیں لگائے دل

پوچھتے کیا ہو میرے غم ، ملتے ہیں بے وفا صَنَم
چھوڑو بُتوں کی دوستی ، دیتا یہی ہے رائے دل

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3012413225705513&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
میں خان تو انصاری (پارٹ 1)

یہ آج کی بات نہیں کہ لوگ اپنے نسب اور خاندان پر فخر کرتے ہیں بلکہ یہ پرانے زمانے سے چلا آ رہا ہے۔
اہل عرب بھی اپنے نسب و خاندان پر فخر کرتے تھے تو اللہ تعالیٰ نے آیت اتاری کہ یہ نسب فخر کرنے کی چیز نہیں ہے بلکہ قابلِ فخر تو تقوی اور پرہیزگاری ہے۔

حسب نسب کی تفصیل میں علماے اہل سنت نہ بہت کچھ لکھا ہے، ہم نے جو پڑھا اسے آسان الفاظ میں بیان کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ لوگ اس مسئلے کو اچھے سے سمجھ سکیں۔

بحر العلوم حضرت علامہ مفتی عبد المنان اعظمی رحمہ اللہ تعالیٰ سے سوال کیا گیا کہ کیا فرماتے ہیں علماے اہل سنت اس مسئلے کے بارے میں کہ کچھ لوگ اسلام میں برابری کے موضوع کو لے کر گفتگو کر رہے تھے کہ قرآن میں متقی اور پرہیزگار کو ہی افضل قرار دیا گیا ہے تو پھر یہ اسلام میں حسب و نسب کی برتری کہاں سے داخل ہو گئی جب کہ رنگ و نسل اور حسب و نسب، ہر قسم کی چھوا چھوت، اونچ نیچ کو رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ختم کر دیا تھا پھر ان لوگوں میں سے زید نے کہا کہ علما نے سیدوں کو بڑھا دیا ہے تو بکر نے کہا کہ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے خود حضرت فاطمہ کو سیدۃ النساء اور حسنین کریمین کو سید کہا ہے تو زید نے کہا کہ قرآن سید کے بارے میں کچھ نہیں کہتا تو سید کہنا ماننا کفر!
(یعنی سوال سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس مسئلے کو لے کر لوگ کس طرح شبہات کے شکار ہیں اور لا علمی میں کیا کیا کہہ جاتے ہیں، لہٰذا سائل کہتا ہے کہ) اس مسئلے کی حقیقت کو قرآن و حدیث سے مدلل تحریر فرمائیں۔

آپ رحمہ اللہ تعالیٰ لکھتے ہیں کہ بیشک قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا :

"اللہ تعالیٰ کے نزدیک زیادہ بزرگ وہی ہے جو زیادہ پرہیزگار ہے"
اور پوری آیت یوں ہے :

"اے لوگوں ہم نے تم کو ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا اور مختلف قوم اور قبیلے بنائے تاکہ تم آپس میں ایک دوسرے کو پہچانو (اور) اللہ کے نزدیک بزرگ تو وہی ہے جو سب سے زیادہ متقی ہے"

اس آیت کی تفسیر میں جلالین، صاوی، جمل، مدارک، کشاف، روح المعانی، تفسیروں میں لکھا ہے کہ اہل عرب اپنے نسب و خاندان پر فخر کرتے تھے تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت اتاری کہ نسب فخر کرنے کی چیز نہیں ہے، قابلِ فخر تو تقوی اور پرہیزگاری ہے (اگر چہ اس پر بھی اترانا منع ہے)
قوم اور قبیلے میں ہم نے تم کو بانٹا ہے فخر کے لیے نہیں بلکہ امتیاز و تفرق کے لیے (تاکہ پہچانے جاؤ)

جاری ہے.....

عبد مصطفی آفیشل
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
میں خان تو انصاری (پارٹ 2)

جب یہ آیت نازل ہوئی تو عرب میں سیکڑوں قبیلے، خاندان اور قومیں تھی، کسی کا نام مضر تھا، کسی کا ربیعہ، کسی کا اوس، کسی کا خزرج، کوئی عبد القیس اور کوئی بنو ہاشم اور بنو عبد المطلب۔
ظاہر ہے کہ یہ تمام اسماء (نام) ان قوموں کے آسمان سے نہیں اترے تھے اور نہ اللہ پاک نے وحی بھیج کر ان کا یہ نام رکھا تھا، سارے نام ان لوگوں کی اپنی مرضی سے رکھے ہوئے تھے۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے یہ سب نام میری مرضی اور میرے حکم سے ہیں اور قرآن عظیم تو قیامت تک کے لیے ہے تو آئندہ بھی جو قومیں اپنا کوئی نام رکھیں گی یا رکھ چکی ہیں جیسے مغل، پٹھان، شیخ صدیقی، انصاری، رائن، منصوری سب اللہ تعالیٰ کی مرضی اور اسی کے حکم سے ہے بشرطیکہ کوئی ایسا نام نہ ہو جس کی صریح ممانعت آئی ہو (یعنی جس سے صاف صاف منع کیا گیا ہو)

(جو حد سے بڑھتے ہوئے یہ تک کہہ دیتے ہیں کہ ہم سید وغیرہ کچھ نہیں مانتے تو اس کے متعلق آپ رحمہ اللہ تعالیٰ لکھتے ہیں کہ) یہ کتنا بڑا ظلم ہے کہ دنیا کی تمام قوموں نے اپنی مرضی سے جو چاہا اپنا نام رکھا اور اللہ تعالیٰ نے اسے بر قرار رکھا تو کیا امام حسن اور امام حسین کی اولاد کو یہ حق نہیں کہ اپنے آپ کو سید کہیں یا کہلوائیں؟

(اگر بالکل انکار کر دیا جائے قوم اور قبیلے کا تو یہ قرآن کا انکار ہوگا) اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ "ہم نے تم میں مختلف قوم اور قبیلے بنائے"
اس فرمان "اللہ تعالیٰ کے نزدیک متقی ہی بزرگ ہے" کا اقرار کرکے دوسرے حصے کا انکار نہیں کیا جا سکتا۔

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :
اے یہودیوں! کتاب اللہ کے بعض حصے پر ایمان لاتے ہو اور بعض کا انکار کرتے ہو۔
(البقرہ : 85)

(یعنی کلی طور پر قوم و قبیلے کی تقسیم کا انکار نہیں کیا جا سکتا)

جاری ہے......

عبد مصطفی آفیشل
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
Abde Mustafa Organisation
جادو کا مطلب (جادو ٹونا سریز پارٹ 1) سب سے پہلے جانتے ہیں کہ جادو سحر کا مطلب کیا ہے۔ علامہ فیروزآبادی نے لکھا ہے کہ جس چیز کا ماخذ (Source) لطیف اور دقیق ہو وہ سحر ہے۔ (قاموس، ج2، ص66) علامہ جوہری نے بھی یہی لکھا ہے۔ (الصحاح، ج2، ص679) علامہ زبیدی لکھتے…
جادو کا مطلب
(جادو ٹونا سریز پارٹ 2)

علامہ راغب اصفہانی لکھتے ہیں :
سحر کا کئی معانی پر اطلاق کیا جاتا ہے۔

(1) نظر بندی اور تخیلات جن کی کوئی حقیقت نہیں ہوتی، جیسے شعبدہ باز اپنی ہاتھ کی صفائی سے لوگوں کی نظریں پھیر دیتا ہے، قرآن مجید میں ہے :

"تو جب انھوں نے (لاٹھیاں اور رسیاں) ڈالی تو لوگوں کی آنکھوں پر سحر کر دیا اور ان کو ڈرایا۔
(الاعراف:116)

لوگوں کو ان جادوگروں کی رسیاں اور لاٹھیاں دوڑتے ہوئے سانپوں کی شکل میں دکھائی دینے لگی اور وہ ڈر گئے :

" تو اچانک ان کے جادو سے موسی کو خیال ہوا کہ ان کی رسیاں اور لاٹھیاں دوڑ رہی ہیں"

(2) شیطان کا تقرب حاصل کر کے اس کی مدد سے کوئی غیر معمولی کام (عام عادت کے خلاف) کرنا،
قرآن میں ہے :
البتہ شیطانوں نے کفر کیا تھا لوگوں کو سحر (جادو) سکھا کر
(البقرہ:102)

(3) یہ بھی کہا جاتا ہے کہ جادو سے کسی چیز کی ماہیت اور صورت بدل دی جاتی ہے، مثلاً انسان کو گدھا بنا دیا جاتا ہے لیکن اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔
(میں عبد مصطفی کہتا ہوں کہ اگر جادو سے حقیقت بدلی جا سکتی تو مٹی کو سونا بنا کر جادو کرنے والے عیش کر رہے ہوتے، نہ کہ لوگوں کے سامنے کرتب دکھا دکھا کر خود پیسوں کے محتاج ہوتے)

(4) کسی چیز کو کوٹ کر باریک کرنے کو بھی سحر کہتے ہیں، اسی لیے مادّہ کے ہضم کرنے کے فعل کو سحر کہتے ہیں اور جس چیز میں کوئی معنوی لطافت اور باریکی ہو اس کو بھی سحر کہتے ہیں جیسے کہا جاتا ہے کہ "بعض بیان سحر ہوتے ہیں"
(المفردات، ص226)

جاری ہے......

عبد مصطفی آفیشل
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
کافر سے سود؟ (پارٹ 1)

کافر سے فائدے میں ملنے والی رقم سود ہے یا نہیں؟ اسے لینا مسلمان کو جائز ہے یا نہیں؟ اس پر علماے اہل سنت کی جو تحقیق ہے وہ پیش کی جاتی ہے :

علامہ مفتی الحاج محمد صالح قادری نوری دامت برکاتہم العالیہ سے سوال کیا گیا کہ زید یہ بات بر سرِ منبر اعلان کے ساتھ کہتا ہے کہ کافر سے فائدہ لینا جائز ہے روپیے دے کر،
عوام اس سے یہ سمجھتی ہے کہ اسلام میں کافر سے سود جائز ہے جس سے عوام میں ایک کاروبار ہوتا جا رہا ہے کہ محنت کرنے کی کیا ضرورت ہے، کافر کو روپیہ دیا جائے اور منافع لیا جائے کیونکہ عوام تو سود ہی سمجھے گی، منافع نہیں سمجھے گی کیونکہ زید عام محفل میں یہ بر سرِ منبر کہتا ہے، زید کا یہ فعل از روئے شرع درست ہے یا نہیں؟

آپ جواب میں لکھتے ہیں کہ زید صاحب کا یہ طریقہ درست نہیں ہے، ضرور قابلِ مذمت ہے کہ یہ خیر خواہی نہیں بلکہ قوم کی بد خواہی ہے۔
ہر جائز و مباح کام کی، ہر جگہ علی الاطلاق تبلیغ ٹھیک نہیں ہوتی اور معلوم ہو کہ سود مطلقاً حرامِ قطعی ہے نہ مسلم سے لینا حلال ہے اور نہ غیر مسلم سے خواہ وہ ذمی و مستامن ہو (مستامن یعنی ایسا کافر جسے بادشاہ اسلام نے امان دی ہو) یا غیر ذمی (حربی)،
ہاں بعض عقودِ فاسدہ کے ذریعے یہاں کے غیر مسلم سے اس کی رضامندی سے نفع اٹھانا مباح ہے کیونکہ آج کل یہاں کے غیر مسلم ظاہر ہے کہ ذمی نہیں کیونکہ اسلامی حکومت نہیں ہے چنانچہ ایک سوال کے جواب میں سرکار اعلی حضرت رحمہ اللہ تعالیٰ لکھتے ہیں :

سود مطلقاً حرام ہے، ہاں جو مال غیر مسلم سے کہ (وہ) نہ ذمی ہو نی مستامن (تو اگر وہ مال) بغیر اپنی طرف سے کسی عذر اور بد عہدی کے ملے اگر چہ عقودِ فاسدہ کے نام سے، اسے اسی نیت سے (نہ کہ سود کی نیت سے) لینا جائز ہے۔

آگے فرماتے ہیں : پھر بھی جس طرح برے کام سے بچنا ضروری ہے، برے نام (بدنامی والے کام) سے بچنا بھی ضروری ہے۔

(فتاوی رضویہ، ج7، ص92)

تو معلوم ہوا کہ اس فائدے کو سود سمجھ کر، سود کہہ کر، سود مان کر، سود کی نیت سے لینا یقیناً حرام حرام حرام اور نیت کو صحیح کرنے کی بے علمی کم فہمی والے عوام سے توقع نہیں۔

(منتخب فتوے، ص47)

جاری ہے.......

عبد مصطفی آفیشل
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
⚡️ کافر کو بھائی کہنا ⚡️
⚡️کافرہ کے سلام کا جواب دینا⚡️

(مسئلہ) کیا عیسائی مرد کو بھائی اور عورت کو بہن کہہ کے پکار سکتے ہیں اور جہاں میں کام کرتا ہو وہاں عیسائی عورت صفائی کا کام کرتی ہے جب آتی ہے تو سلام کرتی ہے اس کا جواب دینا چاہئیے یا نہیں اگر نہیں تو پھر جواب میں کیا کہنا چاہئیے؟
⚡️⚡️⚡️⚡️
(الجواب) عیسائی کافروں کا نسب آدم علیہ السلام سے منقطع ہے. الله ﷻ نوح علیہ السلام کے بیٹے کے متعلق ان سے فرماتا ہے:
يٰنُوْحُ اِنَّهٗ لَيْسَ مِنْ اَهْلِكَ ۚ اِنَّهٗ عَمَلٌ غَیْرُ صَالِحٍ. (القرآن الکریم، ٤٦/١١: اے نوح! وہ تیرے گھر والوں میں نہیں بیشک اس کے کام بڑے نالائق ہیں).لہذا نہ وہ ہمارے بھائی بہن ہوسکتے ہیں نہ ہم انہیں ایسا کہیں اور وہ نرے ناپاک ہیں.
قال الإمام رحمة الله تعالى علیه: اگر وہ مسلمان نہ تھی تو برا کیا کہ اسے مسلمان کی بہن ٹھہرایا، اور فقط اولادِ آدم علیہ السلام ہونا کافی نہیں کہ کافروں کا نسب خود حضرت سیدنا آدم علیہ الصلوۃ والسلام سے منقطع ہے. (فتاوی رضویہ، ٤٤٧/١٣)
کافرہ اگر سلام کرے تو اس کے سلام کے جواب نہ دیں اگر اعتراض کرے تو کہلا بھیجیں کہ ہمارے مذہب میں غیر محرم عورتوں کے سلام کا جواب زبان سے دینا نہیں.
قال الإمام رحمه الله: اجنبی جوان عورت اگر سلام کرے تو دل میں جواب دینا چاہئے. (فتاوی رضویہ، ٤٠٨/٢٢). والله تعالی اعلم
⚡️⚡️⚡️⚡️
کتبه: ندیم ابن علیم المصبور العینی
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
Forwarded from Deleted Account
السلام عليكم

ایک خود کشی کرنے والے پیر کا کیا حکم ہے۔