🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
مکلی قبرستان میں حضرت مخدوم ابوالقاسم رحمہ اللہ کی درگاہ شریف ہے ، جس میں ایک حجرہ ہے ، جسے " حجرۂ حضوری " کہتے ہیں ۔
اس کے حضوری ہونے کی وجہ یہ بیان کی جاتی ہے کہ:
یہاں ایک دفعہ مخدوم حافظ ابوالقاسم رحمہ اللہ کو حضور سرورِ کونینﷺ کی زیارت نصیب ہوئی تھی ۔
کہتے ہیں اس حجرہ پاک میں سندھ کے عظیم محدث ، مفسر ، فقیہ ، قاضی اور ولی اللہ ، حضرت مخدوم محمد ہاشم ٹھٹھوی متوفی 1174 ھ بھی جھاڑو دیا کرتے تھے ۔

آج مجھ عاصی کو بھی اس حجرہ پاک کی زیارت ، اور جاروب کشی نصیب ہوئی ۔
یہاں بیٹھ کر بارگاہِ رسالت میں اُن الفاظ سے استغاثے کا بھی شرف ملا ، جو شیخ الاسلام مخدوم محمد ہاشم ٹھٹھوی کیا کرتے تھے کہ:

اغثنی یارسول اللہ حانت ندامتی
اغثنی یا حبیب اللہ قامت قیامتی

جب توفیق یاوری کرے اور آپ یہاں آئیں ، تو اِس حُجرہ پاک کی ضرور زیارت کریں ، اور یہاں نفل ادا کریں ۔

اللہ اللہ ! وہ کتنی عظیم جگہیں ہیں ، جو میرے حضور سے منسوب ہوگئیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

✍️لقمان شاہد
9-11-2020 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3009339909346178&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
کیا شادی کے بعد عورت کے دین سیکھنے کا وقت ختم؟

اگر آپ ایسا سوچتے ہیں کہ ایک عورت شادی کر کے مجبور ہو جاتی ہے اور پھر علم حاصل کرنے اور دین سیکھنے کا سلسلہ روک دینا چاہیے تو یہ ہر گز صحیح نہیں۔
اگر شادی سے پہلے لڑکی کے گھر والوں نے دینی ماحول سے دور ہونے کی وجہ سے علم دین نہیں پڑھایا تو اب شادی کے بعد بھی اگر لڑکی کو احساس ہوتا ہے تو محض یہ سوچ کر رک جانا کہ اب میری شادی ہو گئی اور بس کھانا پکانا، کپڑے دھونا اور بچوں کی دیکھ بھال ہی میری آخری ذمہ داری ہے تو یہ درست نہیں.

اسے چاہیے کہ شادی کو مجبوری نہیں بلکہ اپنے حق میں بہتر جانے۔
اس کا شوہر اس کی کمزوری نہیں بلکہ اس کا ہمسفر اور اس کی طاقت ہے اور اصل سفر تو نکاح کے بعد ہی شروع ہوتا ہے کہ ایک دوسرے کو سنبھالنے کے لیے ہر وقت کوئی موجود ہوتا ہے۔
عورت کو چاہیے کہ شوہر سے علم دین حاصل کرے، اسے جہاں دوسرے کاموں کے لیے راضی کر لیتی ہیں تو اس پر بھی راضی کریں تاکہ آخرت کی کامیابی ساتھ مل کر پا سکیں۔

اگر شوہر پڑھا لکھا دیندار ہو تو اسے چاہیے کہ جس عورت سے نکاح کیا ہے اسے راہ خدا کا مسافر بنائے اور اتنا علم ضرور دے کہ وہ اس راہ سے بھٹک نہ سکے۔
عورت اگر مرد کو دیندار نہ پائے تو اسے دینداری کی طرف بلائے اور مرد کونسی راہ پر جاتا ہے، اس میں عورت کا اہم کردار ہوتا ہے لہذا عورت کو اپنا کردار اچھے سے نبھانا چاہیے۔

شادی کے بعد بھی یہ جان لیں کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کے احکام آپ پر جاری ہوتے ہیں اور ایک دن آپ کو حساب کے لیے حاضر ہونا ہے پھر کیسے کہا جا سکتا ہے کہ اب علم حاصل کرنے یا دین سیکھنے کی عمر نہ رہی؟

اللہ تعالیٰ عورتوں کو توفیق سے نوازے کہ وہ علم دین کی طرف راغب ہو جائیں اور ساتھ میں اپنے شوہر اور بچوں کو بھی اس جانب لائیں تاکہ اصل کامیابی حاصل کر سکیں۔

عبد مصطفی
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
حضور کا شجرہ حضرت آدم تک بیان کرنا

بعض مقررین حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا نسب حضرت آدم علیہ السلام تک بیان کرتے ہیں جو کہ احتیاط کے خلاف ہے۔

امام بخاری نے اپنی صحیح میں باب مبعث النبیِ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم میں بیان کیا ہے :

محمد بن عبد اللہ بن عبد المطلب بن ہاشم بن عبد مناف بن کلاب بن مدرکۃ بن الیاس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان (بخاری)

امام ابن حسن بیہقی (متوفی 458 ہجری) اپنی سند کے ساتھ روایت کرتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالٰی عنہ نے بیان کیا کہ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں :

میں محمد بن عبد اللہ بن عبد المطلب بن ہاشم بن عبد مناف بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لوی بن غالب بن فہر بن مالک بن نضر بن کنانہ بن خزیمہ بن مدرکہ بن الیاس بن مضر بن نزار ہوں، اللہ تعالیٰ نے جب بھی لوگوں کے دو گروہ کیے تو اللہ تعالیٰ نے مجھے ان میں سے بہتر گروہ میں رکھا سو مجھے ماں باپ میں سے ظاہر کیا گیا ہے اور جاہلیت کی بدکاریوں میں سے کسی چیز نے نہیں چھوا، حضرت آدم سے لے کر اپنے باپ اور اپنی ماں تک میں نکاح سے پیدا کیا گیا ہوں، زنا سے نہیں پیدا کیا گیا پس میں اپنی ذات کے لحاظ سے اور اپنے نسب کے لحاظ سے تم سب سے افضل ہوں۔

(سنن بیہقی، ج1، ص175)

خود حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے اپنا نسب حضرت آدم تک بیان نہیں فرمایا اور امام بخاری نے عدنان تک کا ذکر کیا ہے، حضرت آدم تک نہیں کیا۔

علامہ غلام رسول سعیدی رحمہ اللہ تعالیٰ لکھتے ہیں کہ یہاں تک نسب پر اجماع ہے اور اس کے اوپر بہت اختلاف ہے۔

(نعم الباری، ج7، ص56)

احتیاط یہی ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام تک بیان نہ کیا جائے۔

عبد مصطفی
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
جادو کا مطلب
(جادو ٹونا سریز پارٹ 1)

سب سے پہلے جانتے ہیں کہ جادو سحر کا مطلب کیا ہے۔
علامہ فیروزآبادی نے لکھا ہے کہ جس چیز کا ماخذ (Source) لطیف اور دقیق ہو وہ سحر ہے۔

(قاموس، ج2، ص66)

علامہ جوہری نے بھی یہی لکھا ہے۔

(الصحاح، ج2، ص679)

علامہ زبیدی لکھتے ہیں :
"تہذیب" میں مذکور ہے کہ کسی چیز کو اس کی حقیقت سے دوسری حقیقت کی طرف پلٹ دینا سحر ہے کیونکہ جب ساحر (سحر کرنے والا) کسی باطل کو حق کی صورت دکھاتا ہے اور لوگوں کے ذہن میں یہ خیال ڈالتا ہے کی وہ چیز اپنی حقیقت کے خلاف ہے تو اس کا سحر ہے۔

(تاج العروس، ج3، ص258، ملخصا)

علامہ ابن منظور افریقی لکھتے ہیں :
سحر وہ عمل ہے جس سے شیطان کا تقرب حاصل کیا جاتا ہے اور اس کی مدد سے کوئی کام کیا جاتا ہے، نظر بندی کو بھی سحر کہتے ہیں، ایک چیز کسی صورت میں دکھائی دیتی ہے حالانکہ وہ اس کی اصلی صورت نہیں ہوتی (جیسے دور سے ریت پر پانی نظر آتا ہے، جیسے تیز رفتار والی سواری پر بیٹھے شخص کو درخت گھر وغیرہ دوڑتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں) کسی چیز کی کیفیت کے پلٹ دینے کو بھی سحر کہتے ہیں، کوئی شخص کسی بیمار کو تندرست کر دے یا کسی کے بغض کو محبت سے بدل دے تو کہتے ہیں اس نے اس پر سحر (جادو) کر دیا ہے۔

(لسان العرب، ج4، ص348)

جاری ہے......

عبد مصطفی آفیشل
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
Aadhaar Card Without Proof update online
آدھار کارڈ میں آن لائن بِنا دستاویز کے نام ولدیت تاریخ پیدائش پتہ وغیرہ کیسے بدلیں ؟ آدھار کی ویب سائٹ سے فارم ڈاؤنلوڈ کرکے فارم کو کیسے بھریں ؟
बिना डाकुमेंट आधार में नाम पता जन्म तारीख़ बदलें!
https://youtu.be/J6cdQ6uICxo
نسیم علی | Naseem Ali | Nasim Ali
how to change name in aadhar card online | aadhar card me name kaise change kare
آدھار کارڈ میں آن لائن بِنا دستاویز کے نام ولدیت تاریخ پیدائش پتہ وغیرہ کیسے بدلیں ؟ طریقہ
https://youtu.be/4MvfyhGIBJk
نسیم علی | Naseem Ali | Nasim Ali
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
مصنف کتب کثیرہ حضرت علامہ مفتی محمد خبیب القادری تحسینی مدنا پوری ، بریلی شریف یوپی الہند بانی غریب نواز اکیڈمی کے مضامین کا لنک افادہ عام کے لیے حاضر خدمت ہے! ملاحظہ فرمائیں! اور دعاؤں سے نوازیں!

https://afkareraza.com/قرآن-و-حدیث-کا-مفہوم-یعنی-درود-و-سلام/

https://afkareraza.com/حسین-اور-حسینیوں-پر-یزید-خبیث-کا-ظلم-و-س/

https://afkareraza.com/بیوہ-اور-طلاق-شدہ-عورت-کے-نکاح-کو-معیوب/

https://afkareraza.com/تعلیم-نسواں-کی-آج-ضرورت-ہے/

https://afkareraza.com/آج-گھروں-میں-بیٹھیں-کنواری-لڑکیوں-کا-ذم/

https://afkareraza.com/زمین-کھا-گئی-آسمان-کیسے-کیسے/

https://afkareraza.com/اللہ-تعالیٰ-نے-انسان-کو-کیوں-پیدا-کیا/

https://afkareraza.com/وراثت-میں-کس-کا-کتنا-حصہ-ہے-2/

https://afkareraza.com/ماں-نے-اپنی-ہی-بیٹی-کی-زندگی-برباد-کر-دی/

https://afkareraza.com/آج-لوگ-نصیحتوں-پر-عمل-کیوں-نہیں-کرتے/

https://afkareraza.com/پیدائش-سے-پہلے-پیدائش-کی-مبارک-باد/

https://afkareraza.com/خاتمیت-محمدی-قرآن-و-حدیث-کی-روشنی-میں/

https://afkareraza.com/کیا-ازواج-رسول-اللہ-ﷺ-کی-تعداد-اٹھارہ-ہ/

https://afkareraza.com/کیا-شادی-سے-پہلے-ہونے-والی-بیوی-کو-دیکھن/

https://afkareraza.com/اچھا-خطا-کار-کون-ہے/

https://afkareraza.com/وہ-کون-سے-دو-کلمے-ہیں-جو-زبان-پر-ہلکے-ہیں/

https://afkareraza.com/نکاح-سنت-اور-جہیز-لعنت-کیوں/

🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
پیش کش : افکار رضا
انٹرنیشنل اردو ویب سائٹ
www.AfkareRaza.com
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
#مسلمان_احتیاط_برتیں

بہار اسمبلی الیکشن:2020 کے نتائج آ چکے ہیں۔چوں کہ مہا گٹھ بندھن نتیجوں پر مطمئن نہیں ہے تو کورٹ میں بھی معاملہ جا سکتا ہے اور جن آندولن بھی ہو سکتا ہے۔

قوم مسلم انتہائی جذباتی واقع ہوئی ہے۔آندولن میں اگر شرکت بھی کریں تو اپنے مسلم لباس یعنی کرتا پائجامہ ٹوپی لگا کر نہ جائیں۔اسی طرح داڑھی والے مسلمان بھی آندولن میں شرکت سے پرہیز کریں۔

خطرہ ہے کہ دیگر مظاہروں کی طرح اس میں بھی مسلمانوں کے ساتھ تشدد کیا جائے اور کسی کو جان سے ہاتھ دھونا پڑے۔میں ایسی قربانی کی اجازت نہیں دیتا۔

طارق انور مصباحی
رکن: روشن مستقبل دہلی
جاری کردہ:11:نومبر 2020

https://www.facebook.com/388280455075812/posts/806320756605111/
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
بعض احباب سوشل میڈیا والے دوستوں کی بے رُخی اور بے وفائی کا ہی شکوہ کرتے رہتے ہیں ۔
جب کہ سوشل میڈیا پر مخلصین کی بھی کمی نہیں ۔

الحمد للہ مجھے تو سوشل میڈیا پر ایسے پیارے دوست بھی ملے ہیں ، جو:

بے لوث محبت دیتے ہیں ، پسِ پُشت دعا کرتے ہیں ، خوبیاں سراہتے ہیں ، خامیوں کی اصلاح کرتے ہیں اور ضرورت کے وقت کام آتے ہیں ۔

اللہ پاک‌ایسے دوست سب کو نصیب کرے !

بعض اوقات ہم‌ خود غلط ہوتے ہیں ، لیکن سمجھ دوسروں کو رہے ہوتے ہیں ؛ جس دن ہمیں اپنی اِس غلطی کا احساس ہوگیا ، اُس دن ہمارے شکوے شکایتیں کم ہوجائیں گے ۔

✍️لقمان شاہد
10-11-2020 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3009959192617583&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
تقریباًپندرہ سال سے غلام حسین کا میرے پاس آنا جانا ہے ۔
چھے سال پہلے اس کی شادی ہوئی تھی جس پر:
حق مہر ، ولیمے اور دیگر اخراجات سمیت ، تقریبا پچیس ہزار خرچہ آیا تھا ۔

ماشاءاللہ ، اب اُن کے تین بچے ہیں اور میاں بیوی ہنسی خوشی زندگی بسر کر رہے ہیں ۔

*****

شادی وہ بھی تھی جو پچیس ہزار میں ہوگئی ، اور شادی یہ بھی ہے جس پر کروڑوں خرچ ہوئے ۔
ان دونوں میں سے بہترین شادی وہی ہے جس پر کم‌ خرچ ہوا ، اور جو خیر لے کرآئی ۔

✍️لقمان شاہد
11-11-2020 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3011056339174535&id=100008105947430