🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
#این_سعادت_بزور_بازو_نیست

سلطان نور الدین زنگی رحمۃ اللہ علیہ کو جب خواب میں رسول پاک کی بشارت ہوئ اور حضور پاک نے انہیں حکم دیا کہ مدینہ منورہ آکر ان دو یہودیوں کو سزا دیں جو مجھے ایذا دے رہے سلطان یہ حکم سن کر رونے لگے آنکھ کھلی رخت سفر باندھا مدینہ پہنچے چونکہ حضور اکرم صلی علیہ وآلہ سلم نے ان دونوں کی شکل خواب ہی میں دکھا دی تھی آپ نے مدینہ منورہ میں اعلان کیا کہ تمام شہری حاضر ہوں سب کو تحائف دیے جائیں گے تمام اہل مدینہ حاضر ہوئے سلطان نے دونوں کو دیکھتے ہی پہچان لیا ان کے بارے میں پوچھا تمام نے کہا بہت متقی پرہیز گار مسجد نبوی میں عبادت کرتے ہیں اکثر اوقات معتکف رہتے ہیں آپ نے کہا مسجد نبوی میں یہ جس جگہ زیادہ وقت رہتے ہیں وہاں لے کر چلیں سلطان وہاں پہنچے تو دیکھا کچھ بھی نشان نہیں ملا آپ نے کہا کہ ان کی چادریں ہٹائیں جائیں صفوں کو ہٹایا جائے جب حکم کی تعمیل ہوئ تو سب دنگ رہ گیے پیروں تلے زمین کھسک گئ ایک سرنگ روضہ ء رسول کی طرف کو جا رہی تھی اس سرنگ کو دشمنانِ اسلام رات میں کھودتے تھے جب سب محو آرام ہوجاتے،، ان ظالموں کا منصوبہ بہت خطرناک تھا رسول اکرم صلی علیہ وسلم کے جسد اطہر کو نکالنے کا منصوبہ تھا مگر پیغمبر نے اپنے گستاخ کو ٹھکانے لگانے کی ذمہ داری سلطان نور الدین زنگی کو عطا فرمائ،،،،
ع تو زندہ ہے واللہ تو زندہ ہے واللہ
مرے چشم عالم سے چھپ جانے والے

سلطان نے عبرت ناک سزا دی اور دونوں کا نام نشان مٹ گیا اس کے بعد والی حالت سلطان کی مجھے آپ سے عرض کرنا ہے جس کے لیے فقیر نے چند سطریں لکھیں ہیں،،،،

دونوں یہودیوں کو ان کے انجام تک پہنچانے کے بعد سلطان نور الدین زنگی دیوانہ وار مدینہ کی گلیوں میں چکر لگانے لگے روتے جاتے اور کہتے جاتے حضور آپ نے مجھ گنہگار سے یہ کام لیا

میں اس کرم کے کہاں تھا قابل
حضور کی بندہ پروری ہے،

حضور! آپ کی بندہ نوازی حضور آپ کی نگاہ انتخاب کہ نور الدین کو اس خدمت کے لیے منتخب فرمایا وہ دیوانوں کی طرح عشق کے گلدستے سجاتے چلے جاتے ان کی یہ حالت دیکھ کر عہد صحابہ کی یاد تازہ ہوگئیں جب پروانے شمع پر جان نچھاور کرنے کے لیے بغیر سامان جنگ ہی کے میدان میں اتر جاتے حضور وضو فرماتے تو پانی کے قطرے اپنے ہاتھوں میں لیتے ایک قطرہ بھی زمین پر نہیں گرنے دیتے تھے ،،،،

جان ہے عشق مصطفی روز فزوں کرے خدا
جس کو ہو درد کا مزہ ناز دوا اٹھائے کیوں
پھر کے گلی گلی تباہ ٹھوکریں سب کی کھائے کیوں
دل کو جو عقل دے خدا تیری گلی سے جائے کیوں،،،


توصیف رضا مصباحی سنبھلی
رکن: روشن مستقبل دہلی

https://www.facebook.com/388280455075812/posts/795157567721430/
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
#بے_مقصد_ہوتے_جلسے
#M_Shahid_Ali_Misbahi

آج کل ہمارے اکثر جلسوں میں خرافات کا اچھا خاصا دخل ہے۔ آج صرف درد مند اور غیرت مند عالم ہی نہیں بلکہ تھوڑی سی سوجھ بوجھ رکھنے والا عام مسلمان بھی جلسوں میں ہونے والی خرافات، بے راہ روی، تضییع اوقات اور گروہ بندی سے پریشان ہے۔
جلسوں میں غیر مہذب بیانات سے غیر مہذب اشعار اور ایسے غیر مہذب اور غیر ذمہ دارانہ بیانات پر سبحان اللہ، الحمدللہ اور ماشاءاللہ کی صداؤں کے ساتھ نعرہ تکبیر و رسالت اور شیر اہلسنت ، فاتح فلاں فلاں مقام کی صدائیں گونجنے لگتیں ہیں۔
کبھی کبھی تو بغیر کسی بات کے بھی مائک پر آتے ہی کہا جاتا ہے پہلے سبحان اللہ کہو، تب ہم شروع کریں گے، اور پھر کیا کیا شروع کیا جاتا ہے یہ تو جلسوں سے واقف افراد جانتے ہی ہیں۔ ایسے ایسے مقامات پر سبحان اللہ کہلوادیا جاتا ہے کہ افسوس ہونے لگتا ہے جلسہ میں شریک ہونے پر۔

ذمہ دار کون؟؟؟
جلسہ میں موجود علما بھی اس خرافات میں برابر کے شریک ہیں مگر میں اس شخص کو ذمہ دار قرار دوں گا جس نے نظامت جیسی بدعت کو ایجاد کیا ہے۔
کیوں کہ اس آدمی کی جلسہ کو کوئی ضرورت ہی نہیں ہوتی جسے ناظم بناکر بٹھایا جاتا ہے۔ مگر یہ صاحب ہر میلاد اور ہر جلسے کی آبرو سمجھے جاتے ہیں۔ اور واعظین و شعرا (ارے نہیں وہ واعظ اور شاعر کہلانے کے لائق ہی نہیں انہیں تو مقرر اور گویّا ہی کہاجانا درست ہوگا کیوں کہ وعظ کے "واؤ" اور شعر کے "ش" سے بھی آنجناب کی واقفیت نہیں ہوتی) کی بے راہ روی کا سہرا انہیں کے سر جاتا ہے۔ کہ جب بھی مقرر کوئی پھوہڑ بات یا گویّا کوئی الٹا سیدھا اور بے تکا شعر کہتا ہے یہ فوراً کھڑے ہوکر نعرہ لگانا شروع کردیتے ہیں اور ان کے جذبہ و جوش کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ کوئی ایسی بات بولی گئی ہے جس سے ابھی قوم مسلم کی ڈوبتی ناؤ کنارے پہنچ جائے گی بس اسی جملے کے دھکے کی ضرورت تھی۔
اس سے نہ صرف جاہل مقرر اور شاعر کی نہ صرف حوصلہ افزائی ہوتی ہے بلکہ وہ مزید ایسی ہی پھوہڑ گفتگو کی طرف مائل ہوتے جاتے ہیں نتیجتاً آج آپ جلسوں کا حال اور ان سے مرتب ہونے والے اثرات خود ہی ملاحظہ کررہے ہیں۔
اور جب آنجناب خود مائک پر ہوں تب جناب عالی کہاں کا بانس کہاں کہاں داخل کردیں، کس خاک کے ذرے کو ہمدوش ثریا کردیں، کس تنکے کو سمندروں کی روانی کو قابو کرنے والا باندھ قرار دے دیں، کسے مسیحائے قوم و ملت گردان دیں، کس کی زمین کے قلابے آسمان سے ملادیں یہ تو ابلیس بھی اندازہ نہیں کرسکتا۔
یہ تو عام مقررین اور شعرا کی بات ہے کہیں اگر کوئی پیر یا پیر کا کوئی چوزہ اسٹیج پر بیٹھا ہو تو پھر اس چوزے کی ایسے تعریف کی جائے گی کہ سامع سمجھے گا بڑے بڑے سرداران اولیا اسی چوزے سے فیض پاتے ہیں۔ اگر یہ چوزہ پیدا نہ ہوا ہوتا تو فیض و کرم اور جود و سخا کے دریا میں سوکھا پڑگیا ہوتا۔ وہ تو اسی چوزے کے لعاب دہن کی برکت ہے جو بولتے وقت لبوں سے جھڑتا ہے کہ فیض و کرم کے دریاؤں میں روانی ہے۔
اتنا بڑا جھوٹا شخص اسٹیج پر موجود ہوتا ہے اور دھڑلے سے منبر رسول صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم پر علما اور مفتیان کرام کی موجودگی میں اللہ عزوجل اور رسول اللہ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم کے ارشادات کو پس پشت ڈال کر جھوٹ کی بارش کررہا ہوتا ہے اور سب خاموشی سے سنتے رہتے ہیں اور بعض تو خود بھی سبحان اللہ کہتے رہتے ہیں۔ یاد رکھیں! آپ کو بھی یہ جواب دینا ہوگا کہ جب منبر رسول صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم کا تقدس پامال ہورہا تھا تب آپ بھی موجود تھے اور اس سفید جھوٹ پر آپ نے بھی سبحان اللہ کہا تھا۔
کیا ایسے وقت اہل اسٹیج کو یاد نہیں آتا کہ رسول اللہ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم کا فرمان عالیشان ہے: "من رأى منكم منكرًا، فليغيره بيده، فإن لم يستطع فبلسانه، فإن لم يستطع فبقلبه، وذلك أضعف الإيمان." (رواه مسلم.)

ضرورت کیا ہے؟
مجھے آج تک یہ سمجھ نہیں آیا کہ جلسوں میں ناظم کی ضرورت ہی کیا ہے ؟ سوائے اس بات کے کہ جلسے میں تڑکا لگایا جائے۔ اور جسے تڑکا لگانے کے لیے رکھا گیا ہوگا وہ تڑکا ہی لگائے گا خواہ اس سے منبر رسول صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم کی حرمت پامال ہو یا اسلام کا تقدس۔
میرا ماننا یہ ہے کہ اگر جلسوں سے نظامت کا سلسلہ ختم کردیا جائے تو جلسوں میں ہونے والی غیر مہذب اور غیر اسلامی خرافات کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔
اپنے بلائے ہوئے مقرر اور شاعر کے چھینکنے اور کھانسنے پر بھی سبحان اللہ کہنے والا ناظم کسی اور کے بلاوے پر آئے ہوئے عالم یا شاعر کے اچھے اور اصلاحی کلام پر بھی ہونٹ سی لیتا ہے کہ کہیں لوگ اس کی بات کو اچھا نہ سمجھ لیں تو میرے بلائے ہوئے شخص کی اہانت ہوجائے۔
انہیں سب حرکتوں سے اسٹیج اکھاڑا بنتے جارہے ہیں اور گروہ بندی عام ہوتی جارہی ہے۔ اگر یہی حالات رہے تو کچھ دنوں بعد جلسہ سننے وہی لوگ آئیں گے جو صرف اور صرف مزہ لینے کی نیت رکھتے ہوں گے کیوں کہ ان سب حرکتوں کی وجہ سے جلسوں سے پیغامات تو غائب ہی ہوتے جارہے ہیں۔ بس تعریف اور تحقیر کا پہل
و عام سے عام تر ہوتا جارہا ہے۔
وقت رہتے ذمہ دار حضرات اس پر قدغن لگائیں ورنہ بہت دیر ہو جائے گی۔
اب اچھا موقع ہے اس سے پہلے کہ نئے سرے سے جلسے شروع ہوں پوری پلاننگ کے ساتھ جلسوں کو بامقصد بنایا جائے تاکہ تبلیغ کے یہ اہم مراکز کامیڈی شو بن کر نہ رہ جائیں۔

محمد شاہد علی مصباحی
رکن: روشن مستقبل دہلی
نائب صدر: تحریک علمائے بندیل کھنڈ

https://www.facebook.com/388280455075812/posts/795539897683197/
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
ایک دفعہ صحابہ کرام کو پیاس لگی ، پانی موجود نہیں تھا ، وہ پریشان ہوکر بارگاہِ رسالت میں حاضر ہوئے ۔
سرکار ﷺ نے اپنا دستِ مبارک برتن میں رکھا تو چشمے جاری ہوگئے ، اور تمام صحابہ نے سیر ہو کر پانی پیا ۔

سیدنا جابر نے کسی نے پوچھا تھا:

جب رحمتِ عالم کی مبارک انگلیوں سے پانی نکلا ، اس وقت آپ کتنے لوگ تھے ؟

آپ نے فرمایا:

ہم پندرہ سو تھے ، اگر ایک لاکھ بھی ہوتے تو وہ پانی ہمارے لیے کافی ہوتا ۔

( سنن الدارمی ، ج 1 ، ص 16 ، ر 27 ، ط دارالحدیث القاھرہ ، س 1420 ھ ۔ قال المحقق: صحیح )

اے خشک برتنوں میں چشمے جاری کرنے والے حبیب ، ہمارے دلوں کی خشک کھیتیوں میں بھی اپنی محبت کے چشمے جاری فرمادیں ۔

اے صحابہ کو شکم سیر کرنے والے ، ہمیں بھی جرات و حکمت سے سیراب فرما دیں ۔

حضور! ہمارے زمانے میں آپ کے گستاخ دندناتے پھر رہے ہیں ، ہمیں انھیں کیفرِ کِردار تک پہنچانے کی توفیق بخش دیں ۔

✍️لقمان شاہد
26-10-2020 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2994526580827511&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
اللہ کے پیارے نبی ﷺ کی توہین کرنے والے شیطانوں کو جہنم واصل کرنے کے لیے کوئی جان دار تحریک چلنی چاہیے ۔
بیان ریکارڈ کروانے ، لفظی مذمت کرنے اور جلسے جلوسوں سے یہ باز آنے والے نہیں ۔
ان میں سے دو چار بھی پھڑک گئے تو بقیہ سب شیطنت سے باز آجائیں گے ۔

جن وحشیوں کے نزدیک رحمتِ عالم ﷺ کی توہین آزادیِ اظہار رائے ہے ، انھیں واصلِ جہنم کرنا تو فرض ہے ۔

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2997068887239947&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
دانا کہتے ہیں :

" جب کوئی صاحبِ فن ملے تو اُس سے کچھ نہ کچھ سیکھ لینا چاہیے ، کچھ نہ‌ سیکھنا محرومی ہے ۔ "

آج ایک موسیقار سے ملاقات ہوئی ، تو میں نے تقاضا کیا:

درباری راگ میں کوئی نعت شریف سنا دیں ۔

کہنے لگا: ایمن راگ میں سناتا ہوں ۔

پھر اس نے امیر خسرو کے راگ ایمن میں یہ نعت شریف سنائی ، اور کمال کردیا ؎

جس کی دربارِ محمد میں رسائی ہوگی
اُس کی قسمت پہ فِدا ساری خُدائی ہوگی

سانس لیتا ہوں تو آتی ہے مہک طیبہ کی
یہ ہَوا ، کوچۂ سرکار سے آئی ہوگی

دل تڑپ جائے گا اے زائرِ بطحا تیرا
تیری جس وقت مدینے سے جُدائی ہوگی

تجھ سے پوچھا نہ نکیروں نے ظہوری کچھ بھی
قبر میں نعتِ نبی تُو نے سنائی ہوگی

✍️لقمان شاہد
29-10-2020 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2998352797111556&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
Forwarded from خادم البرکات و خاک پا ئے امین
*اسلام 360کے فتنے سے بچیں اور عوام اہل سنت کو بچائیں*

📌 سوشیل میڈیا پر یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ کسی مشہور اہل سنت کی تنظیم نے اسلام 360 وہابی ایپ کو اپنا ڈاٹا شیئر کرے گی ہم اس تنظیم کے اس اقدام کی فکر رضا سوشل میڈیا گروپ، انڈیا کی جانب سے سختی کے ساتھ مذمت کرتے ہیں اور دعوتی تنظیم کو ایک مرتبہ اس پر غور کرنے کی دعوت فکر دیتے ہیں ۔۔پہلے سے عوام اہل سنت فتنہ میں مبتلا ہے اسے مزید فتنہ میں مبتلا نہ کریں

📜 موبائل اپلیکیشن اسلام 360 کو استعمال کرتے ہیں مگر اس بات کی تحقیق نہیں کرتے کہ یہ موبائل اپلیکیشن وہابی غیر مقلدین کی بنائی ہوئی اور اس ایپ سے غیر مقلدیت کے فتنہ کو فروغ دینا چاہتی ہے۔ بلکہ افسوس تو یہ ہے کہ جانے انجانے کچھ سنی علماء اس ایپ کی تعریف اور اس ایپ کو آپ ڈاٹا تک شیئر کررہے ہیں جو کہ عوام اہل سنت کے لئے فتنہ و گمراہیت کا سبب بنے گی۔

ایک صاحب نے کہا کہ یہ تو اچھا ہی ہے کہ اہل سنت کا ڈاٹا بھی ان وہابیوں کی ایپلیکیشن میں عوام کو مل جائے گا
یہ ایسے ہی ہے کہ گُڑ کو گوبرمیں یا گوبر جو گُڑ میں ملایا جائے دونوں صورت میں ناپاک گُڑ ہی ہوگا ایسے ہی اس اپلیکیشن کا حال ہے بھلے ہی اس ایپ میں اہل سنت کی چند ایک کتب اپلوڈ ہوجائیں اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں دے سکتا کہ عوام اہل سنت اس ایپ کی وہابی کتب کو ہاتھ نہیں لگائیں گی

🧲 اس ایپ کے فتنہ ہونے کے تعلق سے حضرت علامہ مولانا مفتی اہل سنت مفتی راشد محمود رضوی مدظلہ العالی کے چند کِلپ کی لنک ہم پیش کر رہے ہیں بغور سنیں، سمجھیں اور عام کریں :

1⃣ اسلام 360 عوام کے لئے فتنہ

https://youtu.be/r2i0jTnINg0

2⃣ اسلام 360 ایپ کے دھوکے
https://youtu.be/ITWTysUa7mo

3⃣ اسلام 360 ایپ کی خیانتیں

https://youtu.be/I59Q9PcCJEg

4⃣ اسلام 360 ایپ وہابیوں کی ایپ ہے

https://youtu.be/yD-byEoSnIQ

5⃣ انٹرنیشنل نمبر کا دھوکا

https://youtu.be/CK951pC0RJI

6⃣ اسلام 360 سے جان چھڑائیں
https://youtu.be/x1OPWV8iLFI

____________"___________

📝 اسلام 360 ایپ کے فتنے سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں :

📡 منجانب :
فکر رضا سوشل میڈیا گروپ
لنک 1️⃣ : https://chat.whatsapp.com/Jkbs0e3AdKiCtiyVpIKJbx

لنک 2️⃣ :https://chat.whatsapp.com/DuPwgJN9UQPEZ6H1NPc8tT
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
جشن عید میلاد النبی ﷺ مبارک جشن عید میلاد النبی کا مفہوم عید کے لغوی معنیٰ خوشی منانا عید کے لغوی و عرفی معنیٰ قرآن عید کے لغوی معنیٰ حدیث میں! خوشی نہ منانے کا ذکر کہیں نہیں حضور نے جمعہ کو عید کا دن کہا کل امت مسلمہ منکرین میلاد کے میلاد مصطفیٰ ﷺ قرآن کے…
حضور ﷺ کے متعلق حضرت عیسیٰ
حضور کی تشریف آوری " عیسیٰ
میلاد مصطفیٰ قرآن کے آئینے میں
میلاد مصطفیٰ اور دلائل احمد رضا
عید میلاد النبی ﷺ پر کتابیں 📚
ایک اصلاحی پیغام قوم مسلم کے
اجماع امت قرآن کی روشنی میں
سواد اعظم بڑی جماعت کی پیروی
مشہور ائمہ محدثین و مفسرین کی
عیدمیلادالنبی ﷺ امام سیوطی کی

Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
موضوع #میلاد_النبی📜 2
#ڈاکٹر_غلام_مرسلین_رضوی