🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.85K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
آج صبح سے مدینہ طیبہ کی " مسجد فتح
" بہت یاد آرہی تھی ۔

دل چاہتا تھا ابھی وہاں چلا جاؤں ، مگر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔💧

دن کے وقت ایک دوست آئے ہیں ، اور یہ کتاب تحفہ دے گئے ہیں ۔

اِس کتاب میں مسجد فتح سمیت مدینہ پاک کی بیسیوں مساجد ، اور اڑھائی سو کے قریب زیارتوں کی تفصیل ہے ؛ خوشی کی بات یہ ہے کہ:

اس کتاب میں ہر مقامِ زیارت کی لوکیشن کا سکین کوڈ بھی ہے ، جس کے ذریعے مطلوبہ مقام تک بہ آسانی پہنچا جاسکتا ہے ۔
یہ ایک جدید ، اور انتہائی مفید سہولت ہے ۔

خدا کرے وہاں جانے کے اسباب بن جائیں ، اور جیتے جی اِن سارے مقامات کی زیارت کا شرف حاصل‌ ہوجائے ۔ ؎

مجھ خطاکار سا انسان مدینے میں رہے
بن کے سرکار کا مہمان مدینے میں رہے

یاد آتی ہے مجھے اہلِ مدینہ کی یہ بات
زندہ رہنا ہو تو اِنسان مدینے میں رہے

✍️لقمان شاہد
11-10-20 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2979531602327009&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
بلا سوچے سمجھے ، جَھٹ سے کسی کے قول ، فعل کو کفر کَہ دینا ، بہت بڑی حماقت ہے ۔

اس طرح دوسرا کافر بنے نہ بنے ، کہنے والے کا کفر سے بچ جانا بہت مشکل ہے ۔

ہم‌ اللہ جبار و قہار کے غضب سے اُس کی پناہ مانگتے ہیں !بلا سوچے سمجھے ، جَھٹ سے کسی کے قول ، فعل کو کفر کَہ دینا ، بہت بڑی حماقت ہے ۔

اس طرح دوسرا کافر بنے نہ بنے ، کہنے والے کا کفر سے بچ جانا بہت مشکل ہے ۔

ہم‌ اللہ جبار و قہار کے غضب سے اُس کی پناہ مانگتے ہیں !

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2980199905593512&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
اعلیٰ حضرت رحمہ‌اللہ سے ہمیں بہت زیادہ محبت ہے ۔۔۔۔۔۔۔‌‌‌‌۔۔۔۔۔۔ راہِ عشقِ رسول میں آپ ہمارے مرشِد ، ہمارے ہادی ، ہمارے رہنما ہیں ۔

ہم با اصول ہیں ، اور با اصول لوگ محبت بدلا نہیں کرتے ۔

رومی کشمیر ، میاں محمد بخش رحمہ‌اللہ نے کہاتھا:

" جس دل کے اندر محبت رچ بس جاتی ہے وہ پِھرتانہیں ( بدلتا نہیں ، بے وفائی نہیں کرتا ) ۔
ہمارے سامنے چاہے لکھ ہزار حسین وجمیل بھی آجائیں ، ہم اپنا محبوب کبھی نہیں بدلیں گے ۔ "

✍️لقمان شاہد
14-10-2020 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2982135598733276&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
روئے زمین پر سب سے پیارا وہ شہر ہے جس شہر میں اللہ ﷻ کے پیارے رسول ﷺ کے شب و روز گزرے ۔
جس شہر کی خاک نے آپ ﷺ کے قدم چومے ، جو شہر قیامت تک کے لیے آپ ﷺ کا مَسکن بنا ۔ ؎

وہ مدینہ جو کونین کا تاج ہے ، جس کا دِیدار مومن کی معراج ہے
زندگی میں خُدا ہر مسلمان کو وہ مدینہ دِکھادے تو کیا بات ہے

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2983976291882540&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
کراچی شہر بہت خوب صورت ہے ، یہاں کے لوگ بہت پیارے ہیں ۔

مگر ، دل کی کہوں تو :

" کراچی آکر کوئی سارے علما و مشائخ سے مل لے ، مولانا محمد الیاس عطار قادری سے نہ ملے ؛ تو وہ ایسا ہے جیسے اس نے سارا چمن دیکھ لیا ، " گلاب کا پھول " نہ دیکھ سکا ۔ "

بہت ساری ایسی ہستیاں گزریں جو چمنِ اہلِ سنت کی بہار تھیں ، لیکن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خزاں رسیدہ لوگ اُن سے نفع نہ اٹھا سکے ۔

ان میں سے ہر ایک جب یہ کہتے ہوئے گزر گیا ؎

جیتے جی قدر بشر کی نہیں ہوتی پیارے
یاد آئے گی تمھیں ، میری وفا میرے بعد

تو پھر نوحہ خوانی شروع ہوئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ !!

مخلص علما و مشائخ کی جیتے جی قدر کریں ، جب یہ چلیں جائیں گے تو ان جیسے دوبارہ کبھی نہیں آئیں گے ۔

✍️لقمان شاہد
16-10-2020 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2984490201831149&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
مجھ سے ناشاد کو پُہنچا دے دَرِ احمد تک
میرے خالِق ، مِرے بِچھڑوں کے مِلانے والے

دلِ ویرانۂ عاشِق کو بھی کیجے آباد
میرے محبوب ، مَدینے کے بَسانے والے

( اعلیٰ حضرت رحمہ اللہ )

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2986207264992776&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
کتناخوش قسمت ہے یہ چاند جو روضۂ انور کا دیدار کررہا ہے ۔
رب تعالیٰ اِس چاند جیسےہمارے بھی مقدر کرے !

ربیع الاول امیدوں کی دنیا ساتھ لے آیا
دعاؤں کی قبولیت کو ہاتھوں ہاتھ لے آیا

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2986727764940726&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
محبوب سے جُدا ہوتے وقت ، مُحب کی چیخیں نکل گئیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ضبط کے سارے بند ٹوٹ گئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نالہ و فُغاں نے آسمان سر پر اٹھا لیا ؛ وہ جو محبوب سے لمحے بھر کے لیے جدا نہیں ہونا چاہتا تھا ، اسے طویل جدائی نے آ لیا ۔

پیاروں کی جدائی پر کچھ یاد رہے نہ رہے ، آنسو بہانا اور آہ و زاریاں کرنا ضرور یاد رہتا ہے ۔

امام احمد رضاؔ جب مدینہ پاک سے جدا ہو رہے تھے تو آپ کی بھی کچھ یہی کیفیت تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فِراقِ محبوب میں نالہ و فُغاں یاد آئے ، جی چاہا شدت سے آہ و زاری کروں ، لیکن جب خیال آیاکہ:

یہ بارگاہ کون سی ہے ۔۔۔۔۔۔ یہ کس محبوب کا کوچہ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ !!

تو رک گئے ، اورکہنے لگے ؎

خوف ہے سَمع خَراشِیِ سَگِ طیبہ کا
ورنہ ۔۔۔۔۔۔ کیا یاد نہیں ، نالہ و اَفغاں ہم کو !!

یہ نہیں کہ مجھے فِراقِ محبوب میں نالہ و فُغاں ( گریہ و زاری کرنا ) یاد نہیں ۔۔۔۔۔۔۔‌ بلکہ میں اِس ڈر سے خاموش ہوں کہ میری آہ و زاری سے طیبہ کی گلیوں میں سویا ہوا کوئی سگ نہ جاگ جائے ۔
میرے نزدیک محبوب کی گلی کے کُتے کا بھی لحاظ ضروری ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہی وجہ ہے کہ سب یاد ہونے کے باوجود چپ ہوں ۔

✍️لقمان شاہد
20-10-2020 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2988237014789801&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
عید میلاد النبی کے جشن اور محفل، عرس، فاتحہ، تیجہ وغیرہ سنیوں کے جائز معمولات پر وہابیوں اور دیوبندیوں کے اعتراضات کے جواب کا ایک شاندار نکتہ

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2840032499609392&id=100008080090753
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
خطیبِ مشرق حضرت علامہ مولانا مشتاق احمد نظامی علیہ الرحمہ کا مزار شریف اور آپ کا قائم کردہ عظیم الشان دارالعلوم غریب نوازالٰہ آباد

ماشاء اللہ تصاویر بھیجے کے لیے شکریہ
مولانا فیضان احمد صدیقی راجستھان

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2840061126273196&id=100008080090753