🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.85K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
ریرات اور ان کی محفل کے حاضر باشوں سے جتنا سنا مجھے ان کی خوبیاں ڈاکٹر شمس مصباحی میں نظر آتی ہیں۔ جس طرح پروفیسر مسعود صاحب نئی صلاحیتوں کی قدر دانی فرماتے تھے اسی طرح آج ڈاکٹر شمس مصباحی بھی نوجوان علما کی علمی معاونت کرتے ہیں۔علمی مجلسوں میں ان کی خدمات کا تعارف کراتے ہیں اور نہایت فراخ دلی کے ساتھ اعتراف خدمات بھی کرتے ہیں۔
پچھلے دنوں 29 فروری 2020 کو کٹک (اڑیسہ) میں منعقدہ *مجاہد ملت سیمینار* میں آپ نے حضور محدث کبیر علامہ ضیاء المصطفیٰ قادری مدظلہ ودیگر اکابرین کے درمیان نہایت فراخ دلی کے ساتھ برادرم مفتی خالد ایوب مصباحی شیرانی، مولانا ریاضت حسین ازہری رسول پور اڑیسہ، اور راقم الحروف سمیت کئی نوجوان علما کی دینی،علمی اور تحریری خدمات کا بھرپور تذکرہ فرمایا۔آج کے دور قحط الرجال میں جہاں کوئی ہمت افزائی کے دو بول کہنے تیار نہیں،وہاں ڈاکٹر شمس مصباحی نسل نو کی علمی معاونت اور حوصلہ افزائی میں پیش پیش نظر آتے ہیں۔
پروفیسر مسعود احمد صاحب کی مصاحبت کے وقت ڈاکٹر صاحب 22/23 سال کے جوان تھے آج ڈاکٹر صاحب کے دو سعادت مند بیٹے ان کے کاندھوں کو چھونے کی منزل میں ہیں لیکن بڑھتی عمر کے ساتھ ہی آپ کا علم واخلاق مزید جوان ہوتا جارہا ہے۔ آج ہماری جماعت کو ایسے ہی مخلص افراد کی ضرورت ہے جو اپنے ہاتھوں سے نسل نو کو سنوار سکیں، انہیں تراش کر ہیرا بنا سکیں۔ صلاحیتوں کی نہ کل کمی تھی نہ آج، بس ضرورت مخلص معماروں کی ہے جو اپنے علم وتجربہ کے چاک میں صلاحیتوں کو اچھی طرح ڈھال کر انہیں مفید وکارآمد بنا سکیں۔

9 صفر المظفر 1442ھ
27 ستمبر 2020 بروز اتوار
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
#بہار_الیکشن_ووٹروں_کی_سوجھ_بوجھ_کا_امتحان

غلام مصطفےٰ نعیمی
روشن مستقبل دہلی

بہار اسمبلی انتخاب میں اس بار پارٹیوں اور گٹھ بندھنوں کی بَہار ہے۔ ایک طرف جے ڈی یو/ بی جے پی گٹھ بندھن ہے تو دوسری جانب کانگریس، آر جے ڈی اور کمیونسٹوں کا مہا گٹھ بندھن ہے۔ اس کے علاوہ اسدالدین اویسی ، پپّو یادو اور اوپیندر کشواہا نے بھی اپنا اپنا گٹھ بندھن بنا لیا ہے۔
ان پانچ گٹھ بندھنوں کی بھیڑ میں ووٹروں کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے کہ وہ انتہائی سوجھ بوجھ کا ثبوت دیتے ہوئے حق رائے دہی استعمال کریں تاکہ ان کے ووٹوں سے منتخب ہونے والا نمائندہ اصول پسند ہو۔ چند پیسوں کی خاطر پالا بدلنے اور بِکنے والا نہ ہو۔
بہار میں اصل مقابلہ جے ڈی یو/ بی جے پی اور کانگریس/آر جے ڈی مہا گٹھ بندھن کے درمیان ہے۔ کچھ علاقوں میں اسدالدین اویسی اور پپّو یادو جیسے نیتا اپنا اثر ڈال سکتے ہیں۔خاص بات یہ ہے کہ مہا گٹھبندھن میں شامل پارٹیاں، MIM اور پپّو یادو جیسے لیڈران بی جے پی گٹھ بندھن کے خلاف ہیں اس لیے اگر MIM اور پپّو یادو کو بھی مہا گٹھ بندھن میں شامل کرلیا جاتا تو سیکولر سیاست کے لیے بہت اچھا ہوتا لیکن یا تو تیجسوی یادو ایم آئی ایم جیسی پارٹی کو سیاسی اسپیس دینا اپنی سیاست کے خلاف سمجھتے ہیں یا پھر انہیں یہ خوش گمانی ہے کہ سیکولر ووٹرز پر صرف انہیں کی اجارہ داری ہے۔ ایسے ماحول میں ووٹرز کو نہایت سمجھ داری کے ساتھ ووٹنگ کرنا ہوگی۔ جو پارٹیاں آپ کے حقوق کا تحفظ نہیں کر سکتیں، جن کی سیاست دھوکہ وفریب پر مبنی ہے ان لوگوں سے بچیں۔ جو لیڈر آپ کی آواز ہاؤس میں بلند کر سکے، آپ کے دُکھ درد میں کام آسکے اس بار انہیں ضرور کامیاب کریں۔یہ ہرگز نہ سوچیں کہ ایک دو اچھے نیتاؤں کے جیت جانے سے حکومت تو نہیں بن جائے گی۔ خوب یاد رکھیں کہ ایک اینٹ سے مکمل مکان نہیں بنتا لیکن شروعات ہمیشہ ایک اینٹ سے ہی ہوتی ہے اس لیے سو بروں کی بھیڑ میں ایک اچھا آدمی بھی نظر آئے تو یہ سمجھ کر اسے نظر انداز نہ کریں کہ یہ اکیلا کیا کرے گا۔ وقت آنے پر ایک سے ہی قافلہ بھی بنے گا۔
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
آپ سادات ہیں، آل رسول ہیں ،آلِ فاطمۃ الزہراء ہیں۔ یہ نسبی شرف و فضیلت ہے جسے اوروں کو حاصل نہیں ۔آپ اس شرف واعزاز پر جتنا فخر کریں کم ہے۔
آپ کے جدِّ اعلی و اصل و انتہا سیدنا علی بن ابی طالب کرم اللہ وجھہ الکریم ہیں۔
ان کے بعد آپ فخر و ابتہاج کے ساتھ سیدنا امام حسن و حسین رضی اللہ عنھما کی نسل و ذریت خود کوکہتے ہیں اور درست کہتے ہیں۔
آپ میرے اس سوال کا جواب عنایت فرمادیں کہ جناب امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی شخصیت کی طرف منسوب سب و شتم یا طعن و تشنیع یا کوئی ایسا لفظ جو ایک صحابی رسول علیہ الصلاۃ و السلام کے شایانِ شان نہ ہو کوئی صحیح روایت آپ کی نگاہوں نے دیکھی ہے؟
اگر ہر موافق و مخالف نے دیکھی ہے تو شیرِ خدا کے یہ الفاظ
“ معاویہ سے دین میں میرا کوئی اختلاف نہیں۔ جیسے ہم مسلمان ویسے وہ مسلمان ۔بلفظ دیگر جیسے ہم اللہ کے رسول کے صحابی ویسے وہ صحابی ۔ وہ میرے بھائی ہم ان کے بھائی۔ انہیں برا بھلا مت کہو ۔مجھ سے ان کا اختلاف غلط فہمی پر مبنی۔” حسنین کریمین نے تو انہیں امیر المومنین خلیفۃ المسلمین بادشاہِ اسلام جو لفظ چاہیں بولیں تسلیم کیا ان کی عدالت و تقوی و اہلیت للخلافۃ پر مہر لگائی۔ ان کی اولاد امجاد ائمہء اہلبیت خصوصا غوث اعظم ،خواجہ غریب نواز ،مخدوم اشرف سمنانی وغیرہم اولیاء سادات لا زالت شموس فیوضھم بازغۃ اپنے جد اعلی کی روش پر قائم رہے شان معاویہ میں ایک لفظ خلافِ شانِ صحابیت زبان سے نہیں نکالا بلکہ ان کی مدح سرائی کی
آج سیادت بلفظ دیگر نسل حسینی ہونے کا ڈنکا پیٹنے والے کی ایک بڑی تعداد کیوں جناب معاویہ کو سب و شتم کا ہدف بنائے ہوئے ہے ؟
کیا آپ اپنے اجداد خصوصا جد اعلی کے نقش قدم پر ہیں؟ ہرگز نہیں۔ اس کے برعکس آپ ان کی روش سے دور ہی نہیں مخالف سمت میں جارہے ہیں۔ اسے ذہن کے کسی گوشے میں محفوظ کرلیجئے کہ طریقِ علی کو چھوڑنا وجہ بربادی ہے اور اس کے مخالف سمت میں جانا جہنم کی طرف جانا ہے۔
وہ سید ، سید ہونے کے باوجود سید کہلانے کے لائق نہیں جو امیر معاویہ اور ان کے والدین ( جناب ابوسفیان و سیدہ ہندہ رضی اللہ عنھما)کے تعلق سے دل میں میل رکھتا ہو دفاع امیر معاویہ کی سب سے پہلی ذمہ داری سیدنا علی کرم اللہ وجھہ نے محسوس کیا اور یہ ذمہ داری سادات کی طرف قیامت تک منتقل ہوتی رہیگی۔
اللہ اللہ! یہ علم قطعیت کے ساتھ حاصل ہونے کے باوجود کہ اللہ اور اس کے رسول نے مجھے مرتبے میں لاکھوں درجہ جناب معاویہ سے اوپر رکھا، اپنے بھائی صحابی کی عزت پر پہرہ دینے کی ذمہ داری محسوس کی اور تا قیام قیامت ان کی طرف اٹھنے والی زبانِ طعن کو کاٹ کر رکھ دیا۔ ان کی نگاہ میں وہ واضح نصوص تھے جن میں اللہ کے نبی نے اپنے صحابہ کو نشانہ بنانے سے سختی سے منع فرمایا۔ رضی اللہ عنھم و رضوا عنہ کی آیت قطعی الدلالۃ کا عرفان علی سے زیادہ کسے حاصل ہوسکتا ہے
الحاصل: علی علم کے شہر کا دروازہ ہونے کے ساتھ ساتھ عقل و حکمت کے شہر کا بھی دروازہ ہیں۔
کرم اللہ وجھہ و رضی اللہ عنہ
کیا میں نے غلط کہا آپ حضرات فیصلہ فرمائیں؟

( سیف خالد اشرفی )
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
کاغذی ثبوت Documents

1۔ میرے ایک دوست نے مجھ سے ایک لاکھ روپیہ مانگا، میں نے کہا ٹھیک ہے ایک لاکھ دے دیتا ہوں لیکن پیسہ لیتے وقت دو گواہ ہوں گے اوراسٹامپ پیپر پر لکھ کر بھی دینا ہو گا۔
اُس نے کہا مجھ پر یقین نہیں ہے،
میں نے کہا بالکل ہے مگر شریعت کے مطابق قانونی کاروائی ضروری ہے۔
وہ مجھ سے ناراض ہو گیا، میں نے منانے کے لئے اُسے کہا کہ میں مذاق کر رہا تھا حالانکہ میں نے مذاق نہیں کیا تھا،
خیر میں نے اُسے گواہوں اور کاغذی کاروائی کے بغیر ایک لاکھ دے دیا۔

2۔ دو سال ہوگئے میرے دوست نے پیسے واپس نہیں کئے،
میں نے مانگے تو کہنے لگا میں نے تو واپس کر دیئے تھے۔
میں نے کہا کہ جھوٹ بولتے ہو تو غصے سے کہنے لگا کہ تم مجھے جھوٹا سمجھتے ہو۔
کوئی گواہ ہے تمہارے پاس، کوئی ثبوت ہے تو پیش کرو۔

3۔ میرے کچھ دوست بڑے بد قماش تھے، وہ بھی میرے پاس آ گئے اورکہنے لگے ہمیں 20 ہزار خرچہ پانی دو ہم تمہیں اُس سے پیسے لے کر دیتے ہیں اور یہ ایک نئی پریشانی تھی۔

4۔ میں تھانے میں گیا اور کہاکہ میرے دوست نے مجھ سے ایک لاکھ لیا تھا مگر واپس نہیں کر رہا، انہوں نے کہا کوئی ثبوت یا گواہ۔
میں نے کہا کوئی نہیں۔

تھانے دار نے کہا کہ بینک میں پیسے جمع کرواتے ہو تو رسید دیتے ہیں،
لینے جاتے ہیں تورسید دیتے ہیں۔
سارے مسلمان ہی ہیں کیوں رسید مانگتے اور دیتے ہیں۔

اسلئے کہ قانونی کاروائی ضروری ہے۔آپ جھوٹے ہو ورنہ ثبوت لاؤ۔

5۔ تنگ آ کر میں نے بھی دو جھوٹے گواہ تیار کئے اور اُن کے ذریعے سے تھانیدار کے پاس گیا،
انہوں نے تحریری طور پر لکھا کہ فلاں دوست نے اس کے پیسے دینے ہیں،

پھر گواہی دینے والے دوستوں کی کئی غلط باتیں زندگی میں مجھے ماننا پڑیں۔

6۔ تھانیدار نے قرضہ لینے والے دوست کو بُلایا،
اُس نے 20ہزار تھانیدار کو دیئے اور اُلٹا میرے خلاف پرچا کروا دیا۔
میرے پیسے پہلے ہی پھنسے ہوئے تھے، اوپر سے پرچہ ہونے پر میں نے اپنے دوست سے معافی مانگی اور بیان دیا کہ اس نے میرے کوئی پیسے نہیں دینے تب کہیں اُس نے مُسکراتے ہوئے پرچہ واپس لیا۔

7۔ گھر آیا تو گھر والوں نے علیحدہ پریشان کیا کہ گھر کے حالات اچھے نہیں، دوست بھی ایسے ہی بنائے ہوئے ہیں،ایک غلط فیصلے نے بہت ذلیل کروایا۔

8۔ یہ دُنیا ہے اور اللہ تعالیٰ نے اس میں زندگی گزارنے کے اصول بھی عطا فرمائے ہیں
ان اصولوں کو نظر انداز کرکے اپنی مرضی سے معاملات طے کرنے پر جو نقصانات ہوں گے اس کے ذمہ دار بھی ہم ہی ہونگے

اور آج کے پر فتن دور میں کسی پر اعتماد اور یقین کرنا بڑا مشکل کام ہے۔

نکاح کرتے وقت گواہ تو ہوتے تھے مگر لوگ پھر بھی مُکر جاتے تھے،
اس لئے جنرل ایوب نے نکاح فارم متعارف کروایا تاکہ عوام جھوٹ نہ بولیں ۔

اب طلاق دے کر بھی لوگ مُکر جاتے ہیں اور کہتے ہیں نہیں دی۔

9۔ یہ کہانی بہت سے لوگوں کی ہے۔
گواہ اور تحریری دستاویزات بنانے سے وہی ڈریں گے جو غلط کام کرتے ہیں
یا مجھ جیسے جاہل کو سبز باغ دکھا کر لُوٹنا چاہتے ہیں۔

10۔ قرآن پاک میں ہے

اے ایمان والو!
جب تم لین دین کا کوئی معاملہ کیا کرو تو اسکو تحریر کر لیا کرو اور دو گواہ بھی بنا لیا کرو

(سورہ البقرہ)

11۔ بہن بھائیوں میں وراثت کا مسئلہ ہو، کسی کو قرضہ دینا ہو، کسی کو مکان کرائے پر دینا ہو، یا جس معاملے میں پیسوں کا مسئلہ ہو، گواہ اور لکھت پڑھت بہت ضروری ہے۔

آزمائش پھر بھی ہو سکتی ہے مگر ہم نے قرآن و احادیث پر ہی چلنا ہے تاکہ اللہ کریم کے حضور اجر پائیں اور دنیا میں بھی مشکلات سے بچ سکیں

ورنہ
یہ جبر بھی دیکھا ہے تاریخ کی نظروں نے
لمحوں نے خطا کی تھی صدیوں نے سزا پائی

اللہ تعالیٰ ہمیں دین سمجھنے اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے

آمین ثم آمین یا رب العالمین
Copy.......
جزاک اللہ خیرا و احسن الجزا
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2330713790360587&id=100002659661707
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
جو بیوی کی ہرجائز ، ناجائز بات مانے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بیوی کے کہنے پر:

ماں باپ ، بہن بھائی چھوڑ دے ؛ سارے رشتے ناطے توڑ دے ، اُسے " رَن مُرید " کہتے ہیں ۔

اور جو رسول اللہﷺ کی تعلیم کے مطابق:

بیوی کے ساتھ نیک سلوک کرے ، اُس کے راحت و آرام کا خیال رکھے ، اُس پر نہ ظلم کرے ، نہ ہونے دے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ " بندۂ مومن " ہے ۔

✍️لقمان شاہد
5-10-2020
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
کتاب کے سرِ وَرق پر ، کتاب اور مصنف کا نام ہی جَچتا ہے ۔

اہتمام ، تعاون ، کاوش ، تحریک ، محرک ، بفیضان نظر ، حسبِ حکم اور حسبُ الارشاد وغیرہ کے لیے اندرونی صفحہ ہونا چاہیے ۔
بہت دفعہ پہلی نظر میں دھوکا ہو جاتا ہے کہ‌ مصنف کون ہے ۔
بعض دفعہ تو ایسا اتفاق بھی ہوا کہ:

( جیسے سیل کی دکانوں پر ، بڑا سا %50 لکھ کر ، نیچے چھوٹا سا up to لکھا ہوتا ہے اور نیا کاہگ دھوکا کھاجاتا ہے ) حضرت مصنف کو UP TO کی جگہ پر دیکھا ۔

آپ کی کاوش ، تحریک ، تدبیر ، ترغیب سب کچھ بجا ؛ لیکن براہِ کرم اس کا اظہار اندرونی صفحے کے لیے رکھ چھوڑیں ، ٹائٹل کو معاف کردیں ۔

✍️لقمان شاہد
5-10-2020 ء
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
کل والی پوسٹ میں ، مَیں نے لفظ: " سرِوَرق " استعمال کیا تھا ، جس پر ڈاکٹر Mushahid Razvi صاحب نے اپنی رائے دی کہ:

درست املا سرِ ورق نہیں ، سرْ ورق ہے ( ر متحرک نہیں ، ساکن ہے ) ۔

اس کے بعد عزت مآب سہیل احمد صدیقی صاحب نے بھی ر کے ساکن ہونے پر اپنی علمی تحقیق پیش فرمائی ۔

اِن دونوں ذی قدر احباب کے اتباع میں ، آئندہ سرْورق ہی لکھا اور بولا کروں گا ۔ انشاءاللہ تعالیٰ

رب تعالیٰ ہماری زبان کو دوام بخشے ، اہلِ زبان کی حفاظت فرمائے ، اور ہمیں لسانی غلطیوں سے بچنے کی توفیق عطافرمائے !

✍️لقمان شاہد
6-10-2020 ء
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
Forwarded from Gulam Mustafa Razvi
'’وقفی اور غصبی زمین کا شرعی حکم‘‘ نوری مشن کی 123؍ویں اشاعت

*عرس اعلیٰ حضرت پر حضور حجۃ الاسلام علامہ حامد رضا خان قادری کی اہم کتاب منصۂ شہود پر*

مالیگاؤں: شہزادۂ اعلیٰ حضرت حجۃ الاسلام علامہ حامد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ نے وقف کے مسائل پر ایک اہم کتاب ’’منح القدیر الحی فی اجابۃ سؤل اللی ثم الحی‘‘ 1350ھ میں تالیف فرمائی۔ اسی عہد میں طابع رضوی بریلی شریف سے اشاعت ہوئی۔ عرسِ اعلیٰ حضرت پر یہ کتاب عرفی نام ’’وقفی اور غصبی زمین کا شرعی حکم‘‘ نوری مشن کی طرف سے شائع ہو رہی ہے۔ مفتی محمد ذوالفقار خان نعیمی ککرالوی نے حوالوں کی تخریج کی، ترجمہ و حاشیہ تحریر فرمایا اور تحقیق کی۔ کتاب بحمدہٖ تعالیٰ بڑی جامع، پر مغز اور فقہی جزئیات پر مشتمل ہے۔ وقف اراضی سے متعلق شرعی احکام کا مدلل اور محققانہ بیان ہے۔ ساتھ ہی قبورِ مسلمین کےاحترام سے متعلق شرعی احکام ذکر کیے ہیں ۔ فقہی مسئلے میں جس قدر محتاط راہ حجۃ الاسلام نے اپنائی وہ اپنی مثال آپ ہے۔ آپ نے یہ درس دیا کہ تحقیق کے تمام تقاضوں کو پورا کیا جائے۔ حکم شرع کے بیان میں اسلاف کی راہ چلا جائے۔ 64؍صفحات میں تقریباً 100؍سے زیادہ حوالوں کا اہتمام ہے۔ مرتب محترم مفتی محمد ذوالفقار خان نعیمی نے انتساب مفتی محمد افضل حسین مونگیری خلیفۂ مفتی اعظم کے نام کیا ہے، جن کی ذاتی لائبریری سے یہ رسالہ دریافت ہوا۔ موصوف نے اس پر جامع مقدمہ بھی قلم بند کیا۔ جب کہ دعائیہ کلمات شہزادۂ صدرالشریعہ حضور محدث کبیر علامہ ضیاء المصطفیٰ قادری نے تحریر فرمائے ہیں۔ تعارفی کلمات مفتی عبدالرحیم نشتر فاروقی بریلی شریف و غلام مصطفیٰ رضوی نے لکھے۔ یہ کتاب دارالافتاء اور لائبریری کے لیے، نیز اصحابِ تحقیق و ذمہ دارانِ اوقاف(مساجد/قبرستان/مدارس) کے لیے بڑی اہم ہے۔ جس کی تقسیم عرسِ اعلیٰ حضرت پر عمل میں آئے گی-
***
6 اکتوبر 2020ء
https://www.facebook.com/555248701217127/posts/4440038059404819/
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
Forwarded from Zubair 006
*یہ تھے ایک ہزار سال پہلے کے حالات اور اب۔۔۔؟ الامان والحفیظ!!*

حضرت داتا گنج بخش سید ابو الحسن علی بن عثمان ہجویری (علیہ الرحمہ) آج سے تقریباً ایک ہزار سال قبل اپنے زمانے کے حالات اپنی کتاب مستطاب ”کشف المحجوب شریف“ میں کچھ یوں بیان فرماتے ہیں:

الله تعالی نے ہمیں ایسے زمانہ میں پیدا فرمایا ہے کہ لوگوں نے

• اپنی خواہشات کا نام شریعت،
• حُبِّ جاہ کا نام عزت،
• تکبر کا نام علم،
• اور ریاکاری کا نام تقوی رکھ لیا ہے۔
• اور دل میں کینہ کو چھپانے کا نام حلم،
• مجادلہ کا نام مناظرہ،
• محاربہ و بیوقوفی کا نام عظمت،
• نفاق کا نام وفاق،
• آرزو تمنا کا نام زہد،
• ہذیانِ طبع کا نام معرفت،
• نفسانیت کا نام محبت،
• الحاد کا نام فقر،
• انکارِ وجود کا نام صفوت،
• بے دینی و زندقہ کا نام فنا،
• اور نبی کریم ﷺ کی شریعت کو ترک کرنے کا نام طریقت رکھ لیا ہے۔
• اور اہل دنیا کی آفتوں کو معاملہ کہنے لگے ہیں۔

(کشف المحجوب، صفحہ ٤۷)
حضور داتا گنج بخش علی ہجویری رضی اللہ عنہ کا عرس مبارک