🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.85K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
"علماے فرنگی محل"ایک قاری کی نظر میں(قسط:3)

1913ء/ ۱۳۳۱ھ میں مچھلی بازار کان پور کی مسجد کا سانحہ رونما ہوا۔یہ مسجد مچھلی بازار مسٹن روڈ کان پور میں واقع تھی۔آگرہ و اودھ کی سڑکوں کی توسیع کے لیے حکومت نے 2.5 لاکھ روپے گرانٹ کی منظوری دی اور کام شروع ہو گیا۔
اس توسیع کی زد میں مسجد کا مشرقی حصہ اور مندر آتا تھا اگر طے شدہ پلاننگ کے تحت توسیع کی جاتی تو مندر منہدم کرنا پڑتا۔لیکن ہندوؤں کے دباؤ کی وجہ سے حکام نے مندر کی بجاۓ مسجد کان پور کے وضو خانہ کو منہدم کرنے کا ارادہ کر لیا۔جب یہ بات مذکورہ مسجد کے ٹرسٹیوں کو معلوم ہوئی تو ان لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر جمیس مسٹن کو شاہد حسین بیرسٹر کے ذریعے اپیل دائر کی کہ زمین کا یہ حصہ مسجد کا ہے۔جسے مذہبی نقطہ نظر سے کسی کو نہیں دیا جا سکتا۔فقہِ اسلامی کا قاعدہ ہے کہ
"وقف بالعوض یا بلا عوض قابلِ انتقال نہیں "
احکام بالا جو کہ فرنگی تھے۔انہوں نے مسلم اقوام کے مذہبی جذبات کو نظر انداز کرتے ہوئے مسجد مذکورہ کا سڑک کی جانب والا حصہ منہدم کر ڈالا جس کی وجہ سے مسلمانوں میں غصہ۔بے چینی اور اضطراب پیدا ہو گیا۔ مسلمانوں نے اعلٰی حکام کے حکم کی پروا نہ کرتے ہوئے مذکورہ منہدم شدہ حصے کو دوبارہ تعمیر کرنے کی ٹھانی۔نتیجے میں فرنگیوں کی طرف سے گولی چلائی گئی اور کافی تعداد میں مسلمان شہید ہو گئے۔
یہاں تک جو بات بیان کی گئی ہے اس کو ہر تاریخ لکھنے والے نے بالکل اسی طرح بیان کیا ہے۔لیکن اصل ڈنڈی اس سے آگے ماری گئی ہے اور نام دیا گیا ہے "تحقیقات نادرہ' تخلیقات تازہ" کا۔
احبابِ ذِی قدر!اس دوران اس سانحہ کے اثرات کو کم یا ختم کرنے کے لیے مولانا عبد الباری فرنگی محلی۔آزاد سبحانی۔مہاراجہ محمودآباد۔وغیرہ میدانِ عمل میں آتے ہیں۔ سیاسی پلیٹ فارم پر پُرجوش تقاریر ہوتی ہیں۔پھر حکومتِ فرہنگ اور مُسلم زعما کے درمیان مصالحت کی کوشش شروع ہوتی ہے۔مصالحت کے نکات طے کئے جاتے ہیں۔پھر مصالحت ہو جاتی ہے۔اور مسلم اقوام بڑی خون ریزی سے بچ جاتی ہے۔
اس مصالحت کے نکات کو لکھ کر فرنگی محل سے امام احمد رضا قادری سےشرعی طور پر راۓ لی جاتی ہے۔تو نتیجے میں "ابانہ المتواری فی مصالحتہ عبد الباری" وجود میں آتی ہے۔
اس رسالہ کے تفصیلی جائزہ لینے سے معلوم ہوا کہ کان پور مسجد کے سانحہ کے دوران جتنے اخبارات نے جو رپورٹس پبلش کی تھیں وہ سب کی سب اعلٰی حضرت کی نظر میں تھیں۔جس کی وجہ سے مصالحت کے نکات پر اعلٰی حضرت نے کئی جہتوں سے مضبوط اور ناقابلِ تردید دلائل سے گرفت فرمائی۔اس موضوع پر دیگر لکھاریوں کی تحریرات کا مطالعہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ اعلٰی حضرت کے علاوہ مولوی مقتدیٰ احمد خان شیر وانی نے بھی"ابلیس کا خطبہ صدارت "نامی رسالہ لکھ کر مصالحتی نکات کے اندر پاۓ جانے والےی شرعی قباحتوں کو واضح کیا تھا۔
لیکن خوشتر نورانی کی متنی اصولوں پر تحقیق کو کیا نام دیا جائے گا کہ اس "شاطر" اور "خائن تاریخ گر"نے مولاناعبد الباری فرنگی محلی کے تمام کارہائے نمایاں تو گنوا دیے۔لیکن نہ تو مصالحت کے نکات متنی اصولوں پر مشتمل اپنی تحقیقِ نادرہ میں درج کئے اور نا ہی یہ لکھنا گوارا کیا کہ اس موضوع پر مولوی مقتدیٰ احمد خان شیروانی کا رسالہ بھی موجود ہے۔البتہ بڑی چابک دستی سے امام احمد رضا کے رسالہ کا ذکر حاشیہ میں کر دیا ہے۔جس سے یہ تاثر لازمی طور پر ہراس قاری کے ذہن میں جاگزیں ہو گا جو وسیع اور تمام اطراف و جوانب پر اطلاع نہیں رکھتا کہ مصالحت کے تو اعلٰی حضرت ھی خلاف تھے۔
جب ہم نے اس موضوع پر دیگر دستیاب مواد پر نظر ڈالی تو معلوم ہوا کہ مصالحت کے نام پر شرع محمدی کے اُصولوں پر مکمل سمجھوتہ کیا گیا۔مذکورہ مسجد کا وضو خانے والا حصہ منہدم ہو کر رہا۔بس اتنا کیا گیا کہ نیچے سڑک بنا کر اُوپر چھت ڈال دی گئی تھی جو کہ وقف کے اصولوں کی 100% خلاف ورزی تھی۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر شریعت محمدی کی اس طرح خلاف ورزی کرنے والے افراد کی ہاں میں ہاں ملانی تھی تو پھر لگاتار یہ پروپیگنڈا مہم کیوں چلائی جا رہی ہے کہ مصالحت کی گئی ۔مصالحت کی گئی۔
مولانا عبد الباری فرنگی محلی نے مسلمانوں کو مزید خون خرابہ کرنے سے بچایا۔خود بیچ بچاؤ کیلئے آگے بڑھے۔یہ کریڈٹ تو ان کو جاتا ہے لیکن اس کریڈٹ کے عوض اسلامی فقہی اصولوں کی قربانی دی گئی۔جب سب کچھ قربان کر کے بھی سمجھو تا ہی کرنا تھاتو تاریخ نگار مسلسل اور تواتر سے یہ جھوٹ کیوں پھیلانے پر مصر ہیں کہ" بغیر کسی کی پروا کیے عین اسلامی قوانین کے تحت نکات پر مصالحت کروائی گئی"
یہ تاریخ نگاروں کا وہ جھوٹ ہےجس کا پردہ چاک کرنے کی سخت ضرورت ہے۔
جو تھا نا خوب وہی خوب ہوا
کہ غلامی میں بدل جاتا ہے قوموں کا ضمیر
قسط اول کالنک:
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2795525817393394&id=100008080090753

قسط دوم کالنک:
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2799495580329751&id=100008080090753
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
یادِ شارحِ بخاری

نائبِ مفتئ اعظم ہند ، مناظر اہل سنت ، ناشرِ مسلک اعلی حضرت ، مظہر صدرالشریعہ ، امینِ فکرِ حافظ ملت " برکاتی مفتی " مخزن علم وفن ، استاذ العلماء والفضلاء شارح بخاری حضرت علامہ مفتی شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ، سابق استاذ و صدر شعبۂ افتاء جامعہ اشرفیہ مبارکپور اعظم گڈھ ،
مزار مبارک ، گھوسی شریف ضلع مؤ یو پی
یوم عرس 6 صفر المظفر

°°°°°°°°°
گوہرِ شریعت کے جوہری شریف الحق
علم و فن کی دنیا کے فلسفی شریف الحق

اُن کے درسے جاری ہیں فیض کےکئ دھارے
رضوی، اشرفی، نوری، امجدی شریف الحق

عشقِ مصطفائ کے، عمر بھر گُہر بانٹے
تھے زرِ محبت کے، اک دھنی شریف الحق

فکرِ اعلٰی حضرت کے ، سچے ترجماں تھے وہ
دین کی حمایت میں، تھے جری شریف

خوشنما لقب ان کا، یعنی مفتئِ برکات
ہیں فیوضِ مارہرہ ، کے غنی شریف الحق

شارحِ بخاری کی، شان ہے بہت اعلیٰ
ہیں جہانِ حکمت کے، عبقری شریف الحق

مصـطفیٰ کی عظمت کی، جب بھی کوئ بات آئ
ڈٹ گیے جومیداں میں، ہاں وہی شریف الحق

دشمنوں کےنرغے میں، اور بھی ہوۓ پُرجوش
عزم ایسا رکھتے تھے، آہنی شریف الحق

لڑتا ہے قلم ان کا ، اب بھی کفر وباطل سے
ہیں محافظِ ملت، آج بھی شریف الحق

نقش ہیں دل وجاں پر، لازوال تحریریں
دولت قلم تیری، دائمی شریف الحق

نجد کے سوالوں کا، تو جواب ہے ایسا
نجدیت سراپا ہے، بے بسی شریف الحق

فیضِ حافظ ملت ، عکسِ مفتئ اعظم
واہ خوب ہے تیری دلکشی شریف الحق

الفتِ شہ بطحا ، تیری قوت بازو
جس سے تونے پائ ہے، برتری شریف الحق

تو نے استقامت کے ، ایسے نَقش چھوڑے ہیں
جن سے راہ حق میں ہے روشنی شریف الحق

سیرتِ مقدس ہے عظمتوں کا مجموعہ
بات ہی نرالی ہے ، آپ کی شریف الحق

رب نے آپ کو بخشی، علم کی شہنشاہی
جس پہ رشک کرتی ہے خُسروی شریف الحق

سلسلہ عطاؤں کا، حشرتک نہ کم ہوگا
آپ کا خزانہ ہے سَرمَدی شریف الحق

بُرجِ اشرفیّہ پر ، شان سے چمکتا ہے
آج بھی ترا بدرِ آگہی شریف الحق

گلشن عمل تیرا ، ہے خلوص سے سیراب
تاابد نہ کم ہوگی، تازگی شریف الحق

پا گیا فریدی بھی تیری صحبتِ اقدس
خوش نصیب ہے اِس کی زندگی شریف الحق

از فریدی صدیقی مصباحی، بارہ بنکوی، مسقط عمان
+96899633908