🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.85K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
*اماں موباٸل کے خلاف نہ تھی اور نہ آج ہے*

*اماں👵🏻*

*اماں تمھیں نہیں معلوم یہ موباٸل کتنا قیمتی ہے۔*

تمہارے دور میں تو لوگ خط لکھتے تھے جو مہینے بعد ملتا تھا ۔ یہ ہمارا زمانہ ہے اس لیے میرے حال پر مہربانی کرو مجھے آٸیندہ اس بارے کچھ نہیں کہنا ۔

بیٹے کی یہ بات سن کر اماں نے خاموشی اختیار کی اور کہا *ادھر آ میرا بیٹا میرے پاس بیٹھ جا ۔*
اچھا بیٹا تم نے ٹھیک کہا واقعی تمہاری اماں کو اس بجلی بھری ڈبی کے بارے نہیں پتہ یہ کیا ہے اور وہ جو تم بیگ میں بڑا سا بجلی کا ٹی وی لے کر جاتا ہے اس کا بھی نہیں پتہ ۔ یہ عجیب چیزیں ہیں ۔
*لیکن ایک سوال پوچھوں میرا بیٹا کیا تمہیں اپنی ان پڑھ اماں کے ہاتھ کا بنا ساگ اور مکھن کھانا پسند ہے ؟*

جی جی اماں بہت پسند ہے ۔

*اچھا وہ جو پچھلی سردیوں میں تیری ان پڑھ اماں نے تیرے لیے سویٹر بنایا تھا وہ پسند آیا ؟*

ہاں ہاں اماں لیکن تو یہ کیوں پوچھ رہی ہے ۔

او ہو بیٹا ایسے ہی ذرا دیکھ لوں ہم ان پڑھ لوگوں کے کوٸی کام چنگے بھی ہیں کہ نہیں ۔
اچھا بیٹا یہ بتا تو نے کبھی چرخہ چلایا ہے وہ سامنے جو مشین ہے جس سے دھگا بنتا ہے،

۔نہیں اماں ۔

اچھا جب تو باہر جاتا ہے تو لوگوں نے کبھی کہا کہ تیرے کپڑے صحیح دھلے نہیں یا تیری اماں کو کپڑے دھونے نہیں آتے ۔

نہیں اماں لوگ بھلا ایسا کیوں کہیں گے تو تو بہت اچھے کپڑے دھوتی ہے ۔

اچھا مطلب کہ تیرے بچپن سے لے کر اب تک تجھے اپنی ان پڑھ اماں کی وجہ سے شرمندگی نہیں اٹھانی پڑتی ۔

ہاں اماں یہ بات تو ہے

لیکن بیٹا مجھے ہر لمحہ تیری وجہ سے شرمندگی اٹھانی پڑی* لیکن میں نے ہمیشہ ایک ہی بات کہی وقت کے ساتھ ساتھ میرا بیٹا سیکھ جاۓ گا ۔
پتہ ہے بچپن میں جب تو لڑ کر آتا تھا تو لوگوں کے سامنے ۔
جب تیرے کلاس میں نمبر تھوڑے آتے تو بھی خاندان میں ۔
جب تو کپڑے گندے کرتا تو بھی ۔
پھر جب تو بڑا ہوا تو تو اونچا بولنے لگا اپنی اماں کو بہرا بنا دیا تو بھی
اور
آج جب تو نوکری کرتا ہے تو بھی ۔ کہتا ہے اماں تو ان پڑھ ہے ۔
دوستوں میں بیٹھ کر تو اور تیرا دوست اپنے ماں باپ کو جاہل کہتے ہیں۔
بیٹا تجھے وہ کام نہیں آتے جو مجھے آتے ہیں اور مجھے وہ کام نہیں آتے جو تم کرتے ہو ۔
ہر زمانے کی اپنی ساٸنس اور اپنا علم ہے ۔ علم تو وہ کافی ہے جس سے پرسکون زندگی گزار سکتے ہیں اور تیری اماں کے پاس ساگ پکانے کا مکھن بنانے کا سلاٸی کڑھاٸی کا علم تھا تیری اماں کے پاس کپڑے اچھے دھونے کا علم ہے، جس دن میں مر گٸی اس دن تجھے سمجھ آۓ گی اماں کی ساٸنس کیا تھی ۔

لیکن بیٹا علی اگر کوٸی علم تمہیں دوسروں کو جاہل کہنے اور سمجھنے پر مجبور کرتا ہے کوٸی علم تمہیں دوسروں کو حقیر سمجھاتا ہے تو وہ علم نوری نہیں ابلیسی ہوا

بیٹا زندگی میں تیری وجہ سے اگر کسی کو شرمندہ ہونا پڑے تو یاد رکھ ایسے علم سے تیری اماں کے چولہے کی سوا بہتر ہے۔

علی کو تو اماں کی ساٸنس بہت دیر بعد سمجھ آٸی جب اماں گزر گٸی ۔ روز روٹی کپڑا اور پیار ہر وقت کون دیتا۔ اب باہر جانے سے پہلے دعاٸیں دینے والا کوٸی نہیں تھا اب گھر داخل ہوتے ہی پورا دن علی پر کیا بیتا اس کیمسٹری کو پڑھنے والا کوٸی نہیں تھا

کہاں سے لاۓ ماتھا چومنے والی اماں۔

آج ہمارے اردگرد کتنے ہی لوگ ہیں جو ماں باپ کو ان پڑھ سمجھتے ہیں کٸی طلبا تو بحث و مباحثہ میں جاہل کا لفظ تک استعمال کر دیتے ہیں ۔ لیکن یاد رکھیں اماں نے درست کہا تھا ہر دور کے اپنے تقاضے ہوتے ہیں انہیں پچھلے دور سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا ۔ نہ ہی کرنا چاہیے۔

آپ کے میرے ماں باپ نے اپنے دور کی ساٸنس کے مطابق زندگی گزاری اور ہمیں پڑھایا لکھایا ہمیں اپنے دور کی ساٸنس کے مطابق جینا اور اپنی اولاد کو سکھانا ہے ۔

*اماں موباٸل کے خلاف نہ تھی اور نہ آج ہے ۔اماں کو اس کلموۓ کے زیادہ استعمال کے خلاف ہے جس نے اس سے اس کاعلی چھین لیا۔*
اب وہ بڑا ہو گیا ۔پہلے اماں کو سکول سے آکر سکول کی ساری باتیں سناتا تھا اب اس کے پاس آفس کے بعد وقت ہی نہیں ۔ساری دنیا کو گروپ بنا کر تحریری پیغام بھیجتا ہے لیکن اماں سے بات نہیں کرتا ۔

اماں تو آج بھی اس کو تیار کرتی ہے اپنی ڈیوٹی کرتی ہے لیکن وہ جو اماں کا وقت تھا وہ یہ موباٸل کھا گیا اماں کے حقوق موباٸل نے کھا لیے ۔اس لیے اماں غصہ ہوتی ہے

کہیں آپ بھی ایسا تو نہیں کر رہے سوچئے گا۔ لمحہ فکریہ ہے۔

اماں ہماری جنت ہے اور جنت ناراض ہو گٸی تو زندگی بے سکون ہو جاۓ گی ۔
یاد رکھیے گا ماں باپ کبھی ان پڑھ نہیں ہوتے ۔
گھر میں بیٹھی بوڑھی اماں میرے کچھ بولے بنا میرا دل پڑھ لیتی ہے۔

اپنے ماں باپ کو وقت دیجیے ورنہ آپ کی اولاد کے دور میں تو ٹیکنالوجی اس سے بھی فاسٹ ہو گی پھر آج کی تمہاری لکھی کہانی تم پر دہراٸی جاۓ گی شکوہ نہ کرنا۔

کاش کہ یہ بات تیرے دل میں اتر جائیں
خواہش صرف اتنی ہےکہ کچھ الفاظ لکھوں جس سے کوئی گمراہی کے راستے پر جاتے جاتے رک جائے نہ بھی رکے تو سوچ میں ضرور پَڑ جائے
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
اکابرسے بغاوت کاخطرناک انجام:

یہ ہیں موصوف رضاءالحسن ابن مفتی غلام حسن قادری.جوکہ پہلے"قادری"کالاحقہ بھی لگاتے تھے لیکن اب اپنی فیس بک آئی ڈی میں ترمیم کرتے ہوئے "قادری"نسبت ہٹادی ہے۔
ان موصوف نےان سکرین شاٹس میں دیوبندیوں کومسلمان مان لیاہے.کاش مولوی اللّٰہ وسایادیوبندی کی ٹی سی کی بجائے ان سے یہ سوال کیاہوتاکہ انکارِ ختم نبوت کاجرم مولوی قاسم نانوتوی دیوبندی اورمرزاقادیانی دونوں نے کیاہے۔توکیاوجہ ہےکہ آپ مرزاقادیانی کوتوکافرکہتے ہیں لیکن قاسم نانوتوی کواپناامام اورپیشواسمجھتے ہیں.اتنابڑاتضادکیوں؟یہ بھی ایک افسوس ناک بات ہے کہ مولوی عطاءاللّٰہ شاہ بخاری دیوبندی کے لیےکلمہءترحیم"علیہ الرحمہ"لکھا.(مولوی عطاءاللّٰہ شاہ بخاری ایک متعصب دیوبندی تھا.اس نے ملتان میں اہل سنت کومناظرے کےچیلنج کیے.جب حضرت شیربیشہ اہل سنت مولاناحشمت علی لکھنوی ملتان تشرہف لے گئے تویہ مناظرے سے انکاری ہوگیا.اورمولوی ابوالوفاشاہجاہنپوری دیوبندی نے حضرت شیربیشہ سے مناظرہ کیاتھا.جس کی روداد"مناظرہ ملتان" کے نام سے مطبوع ہے)نیزمولوی اللّٰہ وسایادیوبندی کے لیے "حضرت"جیساتعظیمی لفظ استعمال کیا.اب یہ صلح کلیت نہیں تواورکیاہے؟کیاصلح کلی کے سرپرسینگ ہوتے ہیں؟
دیوبندیوں سے بھائی چارہ توبن گیاہےان کومسلمان بھی مان لیا۔دیکھیں اگلی باری کس فرقے کومسلمان قراردے کراتحادِاُمت کاڈھنڈورا پیٹاجاتاہے.
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
موسیقی (میوزک) دنیا و آخرت دونوں کے لئے نقصان دہ ہے۔ جو ناسور ہمارے معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں، ان میں سے ایک ناسور ساز و آواز پر مشتمل موسیقی بھی ہے جو اب معاذ الله اکثر مسلمانوں کی روٹین میں شامل ہو چکی ہے۔ کہیں اس کو تفریح کا نام دیا جاتا ہے اور کہیں ثقافت کے نام پر تحفظ دیا جاتا ہے۔ الله ﷻ ہماری حفاظت فرمائے!
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
#منی_لائبریری_پروجیکٹ

"خطبات جمعہ پروجیکٹ" کی خاطر خواہ کامیابی کے بعد "روشن مستقبل، دہلی" نے عوام میں تعلیمی ذوق کو بیدار کرنے اور ائمہ کرام کی آسانی کے لیے "منی لائبریری پروجیکٹ" شروع کیا ہے.
جس میں بنیادی پچاس کتابیں اور ایک الماری رکھی جائے گی۔
اور اس کا رجسٹر تیار کر کے اہل مسجد کو دیا جائے گا۔ جس سے لائبریری کو اصول و ضوابط کے ساتھ چلانے میں آسانی ہو۔
یہ کام کرنے کی دو وجہ ہیں ایک تو یہ کہ ہماری مساجد میں غیر مسلک کے لوگ آ کر کے اپنی کتب رکھ جاتے ہیں، اور جو لوگ مسجد میں نماز پڑھنے کے لئے وقت سے پہلے پہنچتے ہیں وہ انہی کتابوں کو اٹھا کر پڑھنے لگتے ہیں۔
اور جانے انجانے ان کے فریب کا شکار ہوجاتے ہیں۔

اس فریب سے بچنے اور پڑھنے کا شوق رکھنے والوں کے لئے بنیادی عقائد اور بنیادی ضروری مسائل اور ان باتوں پر مشتمل کتابیں جو اخلاقیات یا سیرت یا کسی اور ضروری چیز سے تعلق رکھتی ہیں، ایسی 50 کتابوں کی فہرست بنا کر ایک لائبریری قائم کر دی جائے۔
تاکہ اہل ذوق حضرات اس سے استفادہ کریں اور اپنے ذوق کی تسکین کے ساتھ فریب کاریوں سے بھی محفوظ رہیں۔

دوسری وجہ یہ ہے کہ اکثر ائمہ حضرات کو سب سے زیادہ تکلیف اس بات کی ہوتی ہے کہ وہ تقریر میں کہاں سے مواد لائیں؟ اور کیا بولیں؟
کیوں کہ کتابیں نہ ہونے کی وجہ سے وہ کہاں تک نئی اور ضرورت کی چیزیں لوگوں تک پہنچائیں۔
اس مجبوری کے چلتے وہ یو ٹیوب جیسے ذرائع کا سہارا لیتے ہیں جن میں صحیح اور غلط کی تمیز کم علم والوں کے لیئے مشکل ہوتی ہے۔
اس پریشانی سے نجات کے لیئے ان شاء اللہ"روشن مستقبل،دہلی" کا یہ "منی لائبریری پروجیکٹ" کافی کارگر ثابت ہوگا۔
اس پروجیکٹ کے تحت امام کے لئے ضرورت کی وہ کتابیں موجود ہونگی جن سے وہ مطالعہ کرکے عوام تک اچھی باتوں کو پہنچا سکتا ہے۔

ان 50 کتابوں کی فہرست درج ذیل ہے جن کتابوں کو ہم اس پروجیکٹ میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔

فہرست کتب برائے منی اسلامک مسجد لائبریری پروجیکٹ

1 کتاب العقائد, از صدرالافاضل
2 اسلامی زندگی, از مفتی احمد یار خان نعیمی
3 سوانح کربلا, از صدرالافاضل
4 ہمارے حضور, از مفتی خلیل برکاتی
5 انوار شریعت, از مفتی جلال الدین امجدی
6 گستاخان صحابہ کا انجام از علامہ شامی
7 تعارف اہل سنت, علامہ یاسین اختر
8 ہم اور ہمارا ہندوستان, علامہ یاسین اختر
9 ہمفرے کے اعترافات
10 کتاب الایمان, اعلی حضرت
11 عقائد کوئز
12 قرآن کریم کوئز
13 اچھے رشتوں کی تلاش
14 صراط الابرار
15 عقائد و مسائل۔ مفتی صدیق ہزاروی
16 خواتین کی نماز
17 غلط فہمیاں اور ان کی اصلاح
18 بدعات کے خلاف اعلی حضرت کے 100 فتوے
19 قرآن کریم اور سو عقائد
20 تمہید ایمان
21 روح اسلام۔ پروفیسر مسعود
22 امام احمد رضا کی فقہی بصیرت
23 امام احمد رضا اور عالم اسلام
24 اہل سنت اور نام نہاد اہل حدیث
25 گستاخان صحابہ کا انجام
26 آئینہ رافضیت
27 شان رب العالمین
28 طہارت کوئز
29 طلاق دینے کا طریقہ
30 بچوں کی تعلیم و تربیت
31 میں سنی کیوں ہوا؟
32 عقیدہ توحید و رسالت
33 بارہ ربیع الاول۔ فیض اویسی
34 ہمارے حضور
35 غوث الاعظم
36 میرے خواجہ
37 اولیاء کرام کوئز
38 نماز میں دل کیوں نہیں لگتا؟
39 خلفائے راشدین کوئز
40 اسلامی کوئز
41 جنرل نالج کوئز
42 آداب زندگی
43 شیطان کے مکروفریب اور اس کا علاج
44 اسلام کے پیغمبر (ہندی)
45 حضرت عمر کے سیاسی نظریے
46 عقائد علمائے دیوبند
47 جاء الحق بھی
48 حسام الحرمین
49 الصوارم الہندیہ
50 قانون شریعت

یہ فہرست ابھی حتمی نہیں ہے اس پر اور غور و فکر جاری ہے۔
ہماری ٹیم اسے جلد ہی مکمل کریگی۔
اس میں کچھ ہندی زبان کی کتابوں کا اضافہ کرنے کا ارادہ ہے۔

#نوٹ: جو لوگ اس پروجیکٹ کے تحت اپنی مسجد میں کتابیں منگانا چاہیں یا اس کام میں ہماری مدد کرنا چاہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔
Email: raushanmustaqbildelhi@gmail.com
WhatsApp: 9039778692

Call: 9140784535
#روشن_مستقبل، دہلی
👍1