🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.85K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
अह़काम की त़रह़ अ़क़ाइद क्यों
तबदील परिवर्तन नहीं होते हैं ?
احکام کی طرح عقائد
کیوں تبدیل نہیں ہوتے؟
Ahkam
Ki Tarah Aqaid Kyon
Tabdeel Change Nahin Hote
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
अंधेरे में नमाज़ पढ़ना कैसा ?
اندھیرے میں نماز پڑھنا کیسا؟
Andhere Men Namaz?
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
भूलेख खसरा खतौनी भारत
Bhulekh Khasra Khatauni
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
🔰 Softwares & Techs... 🔰
https://t.me/Soft_And_Techs
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
UP Bhulekh WebSite ↴
http://upbhulekh.gov.in/public/public_ror/Public_ROR.jsp
Yeh App Play Store Par
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.bhulekha.allstatelandrecords
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
बैअ़् नामा بیع نامہ बैनामा Bainama Stamp Paper Photo Ke Sath Mukammal PDF File Free Download Indian Government Website Se Google Par IGRSUP Likh Kar Search Karen, Ya Neeche Diye Gaye Link Par Click Keejiye
https://igrsup.gov.in/igrsup/secondPartyNEWVeiwSroList
com.bhulekha.allstatelandrecords.apk
7.5 MB
🔰 Softwares & Techs... 🔰
https://t.me/Soft_And_Techs
बैअ़् नामा بیع نامہ बैनामा Bainama Stamp Paper Aur Photo Ke Sath Mukammal PDF File Free Download Indian UP Government Website Se Google Par IGRSUP Likh Kar Search Karen, Ya Neeche Diye Gaye Link Par Click Keejiye
https://igrsup.gov.in/igrsup/secondPartyNEWVeiwSroList
Tareeqa ScreenShot Dekhen
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
🔰 Softwares & Techs... 🔰
https://t.me/Soft_And_Techs
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
ایک عاشق کی کہانی علامہ ابن جوزی کی زبانی - پارٹ 1
(عبرت لیجیے کہ یہ پیار کیا کیا کرواتا ہے اور پناہ مانگیے)

یہ کہانی ایک ایسے عاشق کی ہے جو ایک سبزی کھانے کے بعد چالیس مرتبہ ہاتھ دھوتا تھا!

میرا ایک تاجر دوست جو دعوت میں لاکھوں خرچ کر دیتا تھا، ایک دن اس کے گھر دعوت میں جانا ہوا۔
دسترخوان پر دیکیریکہ (ایک قسم کی سبزی) کو لایا گیا تو وہ کھانے سے رک گیا تو ہم بھی رک گئے۔
اس نے کہا کہ مجھے اس سبزی سے بہت اذیت ہوتی ہے لیکن پھر بھی آپ لوگوں کا ساتھ دینے کے لیے کھا لیتا ہوں۔
کھانے کے بعد جب وہ ہاتھ دھونے گیا تو میں نے دیکھا کہ اس نے چالیس مرتبہ ہاتھ کو دھویا۔
میں نے اس سے پوچھا کہ آپ نے اتنی مرتبہ ہاتھ کو کیوں دھویا؟
اس نے کہا کہ مجھے اس سبزی سے یہی اذیت ہے جس کی میں بات کر رہا تھا۔
میں نے اس کی وجہ پوچھی تو وہ بیان کرنے سے رکا لیکن میرے اصرار پر اس نے اپنا قصہ کچھ یوں بیان کیا:

(اب اس کی کہانی شروع ہوتی ہے)
میرے والد کا انتقال ہوا، اس وقت میری عمر بیس سال تھی۔ والد صاحب نے وراثت میں میرے لیے سرمایۂ تجارت اپنی دکان چھوڑی تھی۔ وفات کے وقت انھوں نے مجھ سے کہا:
"بیٹے! صرف تو میرا وارث ہے۔ مجھ پر کسی کا قرضہ نہیں ہے اور نہ میں نے کسی کا حق دبا رکھا ہے۔ جب میں مر جاؤں تو مجھے کفن دینا اور اتنا مال مجھ پر صدقہ کرنا اور اتنے کا حج کرنا اور باقی میں اللہ تمھیں برکت دے اور میری یہ وصیت یاد رکھنا کہ مال کو فضول میں خرچ نہ کرنا اور بازار سے وابستہ رہنا اور سب سے پہلے اس میں داخل ہونا اور سب سے آخر میں اس سے باہر نکلنا اور اگر سحری کے وقت جا سکو تو ضرور جانا۔ اگر تم میری نصیحتوں پر عمل کرو گے تو دنیا میں بڑا نام حاصل ہوگا۔"

(پھر ایک لڑکی اس کی زندگی میں آتی ہے... جاری...)

عبد مصطفی
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
ایک عاشق کی کہانی علامہ ابن جوزی کی زبانی - پارٹ 2
(عبرت لیجیے کہ یہ پیار کیا کیا کرواتا ہے اور پناہ مانگیے)

(پچھلی قسط میں آپ نے اس عاشق کے والد کی وصیت کے بارے میں پڑھا تھا پھر وہ عاشق کہتا ہے...)
میرے والد فوت ہو گئے اور میں نے ان کی وصیت پر عمل کیا۔ سحری کے وقت بازار میں داخل ہوتا اور عشا کے بعد واپس آتا تھا۔ میں لوگوں کی خدمت کیا کرتا تھا۔
جو لوگ کفن دفن کا انتظام نہیں کر سکتے تھے، ان کی ضروریات کو بھی پورا کرتا تھا۔ میرے پاس ضرورت مند لوگ آتے تھے۔ جب کوئی شخص بازار میں کچھ بیچنے آتا اور اس کی چیز نہیں بکتی تھی تو میں اسے بکوا دیتا تھا۔ اسی طرح ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر گیا اور بازار والوں میں میرا ایک نام ہو گیا، انھوں نے میری استقامت دیکھی اور میری عزت کرنا شروع کر دی۔

ایک دن میں بازار میں بیٹھا ہوا تھا اور ابھی بازار گرم نہیں ہوا تھا کہ ایک لڑکی اپنی سواری (ایک مصری گدھے) پر سوار نظر آئی۔ اس کی گدی پر شکاری پرندے کی کھال کا رومال تھا اور ایک خادم بھی ساتھ تھا۔ وہ لڑکی بازار کے آخر تک پہنچی پھر واپس ہوئی اور میرے پاس آ کر اتر پڑی۔ میں اس کے استقبال کے لیے اٹھ کھڑا ہوا۔ میں نے اس کی عزت کی اور پوچھا کہ آپ کیا چاہتی ہیں؟ پھر میں نے اسے غور سے دیکھا تو وہ اتنی حسین تھی کہ میں نے اس جیسی نہ تو پہلے کبھی دیکھی اور نہ اس کے بعد اب تک اس سے زیادہ خوبصورت کوئی نظر آئی۔

اس نے کہا کہ مجھے ایسا اور ایسا کپڑا درکار ہے۔ جب میں نے اس کی آواز سنی تو اس میں ایک ایسا نغمہ اور ایسی شکل دیکھی جس نے مجھے قتل کر دیا اور میں اسی وقت اس پر فدا ہو گیا اور مجھے اس سے عشق ہو گیا۔ میں نے اس سے کہا کہ آپ صبر کریں، بھِیڑ کم ہو جائے تو میں آپ کی فرمائش کے کپڑے پیش کر دوں، میرے پاس بہت کم ہیں جو آپ کی شایان شان نہیں پھر میرے پاس جو کچھ تھا سب سامنے رکھ دیا۔

(آگے آپ جانیں گے کہ اس لڑکی نے ہزاروں کا سامان خریدا اور بنا پیسے دیے چلتی بنی... جاری...)

عبد مصطفی
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
ایک عاشق کی کہانی علامہ ابن جوزی کی زبانی - پارٹ 3
(عبرت لیجیے کہ یہ پیار کیا کیا کرواتا ہے اور پناہ مانگیے)

وہ میرے ساتھ باتیں کر رہی تھی اور میرے دل میں عشق کی آگ جل رہی تھی۔ اس کی انگلیاں ظاہر ہوئیں تو وہ طلوع ہونے والے چاند کی طرح تھیں۔ اس کا چہرہ چاند کے گھیرے کی طرح تھا۔ میں اس خوف سے اٹھ گیا کہ مجھ پر عشق کا معاملہ اس سے زیادہ سخت نہ ہو جائے اور کہیں میں دیوانہ نہ ہو جاؤں۔

میں نے اس کی ضرورت کے سامان کو جمع کر دیا جس کی قیمت ہزاروں کی بنتی تھی۔ اس نے وہ سامان لیا اور سوار ہو گئی اور مجھے رقم دیے بغیر چلتی بنی!

میں نے اسے کچھ نہیں کہا کیوں کہ اس کی محبت میرے دل میں گھر کر گئی تھی۔ میں نے اسے جانے دیا اور نہ اس کے گھر کا پوچھا اور نہ تو یہ کہ وہ کہاں سے تعلق رکھتی ہے۔ جب وہ میری آنکھوں سے اوجھل ہو گئی تو میرے دل میں یہ آیا کہ وہ چکر باز تھی اور مجھے بے وقوف بنا کر چلی گئی۔

میں حیران اور پریشان تھا۔ میں نے یہ بات چھپائی تاکہ لوگوں کے قرضوں کی وجہ سے شرمندگی نہ ہو۔ میرے پاس جو مال تھا اس کو بیچ کر اور پاس میں جو نقد رقم تھی اسے ملا کر قرضے اتار دیے۔ وراثت میں جو زمین ملی تھی اس کا غلہ تھا کہ گزارا ہو رہا تھا۔ ایک ہفتے تک یہی حالت تھی کہ میں نے دیکھا کہ وہی لڑکی آ رہی ہے۔ جب میں نے اس کو دیکھا تو جو کچھ مجھ پر بیتی تھی سب بھول گیا اور اس کے استقبال میں کھڑا ہو گیا۔

(آگے آپ پڑھیں گے کہ وہ لڑکی پہلے سے زیادہ کا سامان خریدتی ہے اور بنا پیسے دیے چلی جاتی ہے... جاری...)

عبد مصطفی
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
حاصل مطالعہ (قسط 1)

مطالعہ کے آٹھ فوائد:

مطالعہ کے تمام فوائد کو احاطۂ تحریر میں لانا ممکن نہیں البتہ ان کثیر فوائد میں سے آٹھ یہاں تحریر کیے جاتے ہیں تاکہ کسی قدر مطالعہ کے لیے رغبتی تحریک پیدا کی جا سکے:

پہلا فائدہ، ایمان کی پختگی:

مطالعہ ایمان کی مضبوطی و پختگی کا باعث ہے مگر یہ اسی وقت ہوگا جب کسی کتاب کو پڑھنے کے بعد ایمان کو تازگی ملے اور انسان کے دل میں موجود توحید و رسالت کی شمع مزید روشن ہو جائے ورنہ بعض لوگ قرآن و حدیث پڑھ کر بھی نہ صرف گمراہ بلکہ گمراہ گر بنتے ہیں بلکہ بعض تو ایمان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
جیسا کہ حدیث شریف میں آیا ہے کہ مشرق سے ایک گروہ ایسا نکلے گا جو قرآن پڑھیں گے مگر وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا۔

(صحیح البخاری، ج4، ص599، الحدیث 7562)

اس کی وجہ یہ ہے کہ ایسے لوگ صرف اپنی عقل کے غلط استعمال سے اور خودساختہ باطل اصولوں کے اندھیرے میں قرآن و سنت کو سمجھنے کی کوشش کریں گے۔

اس کے برعکس اگر کوئی شخص ایمان کو ترقی اور ونور عطا کرنے والی مستند کتب جیسے تمھید الایمان، بہار شریعت کا پہلا حصہ یا جاءالحق، یا حافظ ملت، عبدالعزیز محدث مبارکپوری علیہ الرحمہ کا مختصر مگر مدلل رسالہ المصباح الجدید بنامِ حق و باطل کا فرق یا مفتی عبدالقیوم ہزاروی علیہ الرحمہ کی العقائد والمسائل کا مطالعہ کرتا ہے تو ایمان کو پختگی ملتی ہے، اس کی نورانیت میں اضافہ ہوتا ہے اور مطالعہ کرنے والا حقیقی مسلمان بنتا ہے جیسا کہ:

فتاویٰ رضویہ کے حاشیےمیں ہے: حسام الحرمین میں اکابرِ علماے حرمین شریفین کے مہری تصدیقات وہ فتاویٰ ہیں جن میں ان دشنام دہندوں کا حکم شرعی مدلل ہے اس کا مطالعہ پکا مسلمان بناتا ہے۔

(فتاویٰ رضویہ، ج1 (ب) ،ص968)

جاری ہے........

عبد مصطفی
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
حاصل مطالعہ
(حصہ2)

مطالعہ سے علم بڑھتا ہے، یاد رہے کہ علم سیکھنے سے آتا ہے،
اس کے حصول کے لیے کوشش کرنی پڑتی ہے۔

حدیث شریف میں ہے کہ:
بے شک علم سیکھنے سے آتا ہے۔
اور سیکھنے کا بہترین ذریعہ مطالعہ ہے۔

(کنزالعمال، ج10، ص104 حدیث 29252)

مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:
علم کی بدولت فرشتوں نے حضرت آدم علیہ السلام کو سجدہ کیا حضرت یوسف علیہ السلام کو بادشاہی ملی اور ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سر مبارک پر خلافت الہیہ اور شفاعتِ کبری کا سہرا بندھا۔

(تفسیر نعیمی، ج1، ص232 ملخصا)

علامہ عبدالرؤف مناوی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:
علم کے علاوہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کسی چیز میں اضافہ کی دعا کا حکم نہیں دیا گیا۔

(فیض القدیر، ج2، ص168، تحت الحدیث 1506)

مطالعہ سے کائنات میں غور و فکر کرنے کا ذہن بنتا ہے جو کبھی ایک عام انسان کو فرش کی پستی سے اٹھا کر عرش کی بلندی تک پہنچا دیتا ہے۔
قرآن کریم و احادیث کریمہ میں بھی اس غور و فکر کی بہت زیادہ دعوت دی گئی ہے اور جن حضرات نے اس دعوت پر لبیک کہا اور میدان عمل میں قدم رکھ دیا کائنات نے اپنے راز ان پر افشا کر دیے۔

دعا ہے مولا تعالیٰ ہمارے قوم کے نوجوانوں کے دل میں مطالعہ کا ذوق و شوق پیدا ہو۔

"لیڈر وہی بنتا ہے جو ریڈر ہو"

عبد مصطفیٰ