🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.85K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
💯1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
30-04-1446 ᴴ | 03-11-2024 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
01-05-1446 ᴴ | 04-11-2024 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
💯1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
सरकारे ग़ौसुल अअ़्ज़म رضی الله عنہ के सिलसिले (यअ़्नी सिलसिलए आ़लियह क़ादिरिय्यह) के अ़लावह दूसरे सिलसिले में मुरीद हो सकते हैं या नहीं ? https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J सुवाल: क्या फ़रमाते हैं उ़ल्माए दीन व मुफ़्तियाने शरअ़ मतीन दरबारह…
पीरी मुरीदी का बयान:

https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J

ख़लीफ़ए अअ़्ला ह़ज़रत, ह़ुज़ूर स़दरुश् शरीअ़ह, मुफ़्ती अमजद अ़ली अअ़्ज़मी علیہ الرحمہ फ़रमाते हैं: चूँकि उ़मूमन मुसलमानों को बि-ह़म्दिही तआ़ाला औलियाए किराम से नियाज़ मन्दी और मशाइख़ के साथ उन्हें एक ख़ास़ अ़क़ीदत होती है, इन के सिल्सिला में मुन्सलिक होने को अपने लिए फ़लाह़े दारैन तस़व्वुर करते हैं इस वजह से ज़मानए ह़ाल के वहाबियह ने लोगों को गुमराह करने के लिए येह जाल फैला रखा है कि पीरी, मुरीदी भी शुरूअ़् करदी, ह़ालांकि औलिया के येह मुन्किर (यअ़्नी मानने वाले नहीं) हैं, लिहाज़ा जब मुरीद होना हो तो अच्छी त़रह़ तफ़्तीश (छान बीन) कर लें, वरना अगर बद-मज़हब हुआ तो ईमान से भी हाथ धो बैठेंगे।
اے بسا ابلیس آدم روئے ہست
پس بہر دستے نباید داد دست(²)
² कभी इब्लीस आदमी की शक्ल में आता है, लिहाज़ा हर हाथ में हाथ नहीं देना चाहिए (यअ़्नी हर किसी से बैअ़्त नहीं करनी चाहिए, हर किसी से मुरीद नहीं होना चाहिए) ।

पीरी के लिए 4 शर्त़ें हैं, क़ब्ल अज़ बैअ़त (मुरीद होने से पहले) उन का लिह़ाज़ फ़र्ज़ है: ❶ सुन्नी स़ह़ीह़ुल अ़क़ीदह हो। ❷ इतना इ़ल्म रखता हो कि अपनी ज़रूरियात के मसाइल किताबों से निकाल सके। ❸ फ़ासिक़े मुअ़्लिन (यअ़्नी खुल्लम खुल्ला गुनाह करने वाला) न हो। ❹ उस का सिल्सिला नबी ﷺ तक मुत्तस़िल (मिला हुआ) हो। *[बहारे शरीअ़त, जिल्द¹ ह़िस़्स़ा¹ पेज²⁷⁷,²⁷⁸]*
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
फ़तावा रज़विय्यह शरीफ़ में है:
ह़स्बे तस़रीह़ अइम्मह किराम *पीर में चार शर्त़ें लाज़िम हैं:* ❶ अव्वल: सुन्नी स़ह़ीह़ुल अ़क़ीदह, ❷ दोवम: इ़ल्मे दीन बक़दरे काफ़ी रखता हो, ❸ सोम: कोई फ़िस्क़ (गुनाह) अ़लानियह (खुल्लम खुल्ला) न करता हो, ❹ चहारुम: उस का सिल्सिलह ह़ुज़ूरे अक़दस ﷺ तक स़ह़ीह़ इत्तिस़ाल से मिला हो ।

अगर किसी शख़्स़ में इन चारों में से कोई शर्त़ कम है और ना-वाक़िफ़ी से उस के हाथ में हाथ दे दिया बअ़्द को ज़ाहिर हुआ कि वोह बद-मज़हब या जाहिल या फ़ासिक़ या मुन्क़त़उ़स् सिल्सिलह है तो वोह बैअ़त स़ह़ीह़ नहीं, उसे दूसरी जगह मुरीद होना चाहिए जहाँ येह चारों शर्त़ें जमअ़् हों। [फ़तावा रज़विय्यह, जिल्द²⁶, पेज⁵⁶⁷,⁵⁶⁸]
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
फ़तावा रज़विय्यह शरीफ़ ही में है:
ऐसे शख़्स़ से बैअ़त का ह़ुक्म है जो कम अज़ कम येह चारों शर्त़ें रखता हो: ❶ अव्वल: सुन्नी स़ह़ीह़ुल अ़क़ीदह हो, ❷ दोवम: इ़ल्मे दीन रखता हो, ❸ सोम: फ़ासिक़ न हो, ❹ चहारुम: उस का सिल्सिलह रसूलुल्लाह ﷺ तक मुत्तस़िल (मिला हुआ) हो ।

अगर इन में से एक बात भी कम है तो उस के हाथ पर बैअ़त की इजाज़त नहीं والله تعالٰی اعلم (और अल्लाह तआ़ला ख़ूब जानता है)।

दो पीर से मुरीद होना:
अकाबिर फ़रमाते हैं एक शख़्स़ के दो बाप नहीं हो सकते, एक वक़्त में एक औ़रत के दो शौहर नहीं हो सकते, एक मुरीद के दो पीर नहीं हो सकते। येह वसवसह है, इस पर अ़मल न किया जाए, (एक ही दरवाज़ह पकड़ो मगर मज़बूत़ी से) परेशान नज़री वाला किसी की त़रफ़ से फ़ैज़ नहीं पाता। [फ़तावा रज़विय्यह, जिल्द²¹, पेज⁶⁰³,⁵⁰⁴]
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
حوالے 📚 ह़वाले 📚 'Hawaale ↶
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/260
1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
سرکار غوث الاعظم رضی الله تعالٰی عنہ کے سلسلے (یعنی سلسلۂ عالیہ قادریہ) کے علاوہ دوسرے سلسلے میں مرید ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین دربارہ (بارے میں) ایسے شخص…
پیری مریدی کا بیان:

https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J

خلیفۂ اعلٰی حضرت، حضور صدر الشریعہ، مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ الله تعالٰی علیہ فرماتے ہیں: چونکہ عموماً مسلمانوں کو بحمدہٖ تعالیٰ اولیائے کرام سے نیاز مندی اور مشائخ کے ساتھ اِنہیں ایک خاص عقیدت ہوتی ہے، اِن کے سلسلہ میں منسلک ہونے کو اپنے لیے فلاحِ دارَین تصوّر کرتے ہیں، اس وجہ سے زمانۂ حال کے وہابیہ نے لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے یہ جال پھیلا رکھا ہے کہ پیری، مریدی بھی شروع کر دی، حالانکہ اولیا کے یہ منکر ہیں، لہٰذا جب مرید ہونا ہو تو اچھی طرح تفتیش کر لیں، ورنہ اگر بد مذہب ہوا تو ایمان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں‌گے ـ

اے بسا ابلیس آدم روئے ہست
پس بہر دستے نباید داد دست (²)

² کبھی ابلیس آدمی کی شکل میں آتا ہے، لہٰذا ہر ہاتھ میں ہاتھ نہیں دینا چاہیے (یعنی ہر کسی سے بیعت نہیں کرنی چاہیے) ۔

پیری کے لیے چار شرطیں ہیں، قبل از بیعت (یعنی مرید ہونے سے پہلے) اُن کا لحاظ فرض ہے: اول ❶ سنّی صحیح العقیدہ ہو ـ دوم ❷ اتنا علم رکھتا ہو کہ اپنی ضروریات کے مسائل کتابوں سے نکال سکے ۔ سِوم ❸ فاسق مُعلِن نہ ہو ۔ چہارم ❹ اُس کا سلسلہ نبی ﷺ تک متصل ہو ـ [بہار شریعت، جِلد¹ حصہ¹ صفحہ²⁷⁸،²⁷⁷]
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
امام اہلسنت سرکار اعلٰی حضرت رضی الـلّٰـهُ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں: حسب تصریح ائمہ کرام پیر میں چار شرطیں لازم ہیں: ❶ اوّل: سنی صحیح العقیدہ ۔ ❷ دوم: علم دین بقدر کافی رکھتا ہو ۔ ❸ سوم: کوئی فسق علانیہ نہ کرتا ہو ۔ ❹ چہارم: اس کا سلسلہ حضور اقدس ﷺ تک صحیح اتصال سے ملا ہو ۔ اگر کسی شخص میں ان چاروں میں سے کوئی شرط کم ہے اور ناواقفی سے اس کے ہاتھ میں ہاتھ دے دیا بعد کو ظاہر ہوا کہ وہ بدمذہب یا جاہل یا فاسق یا منقطع السلسلہ ہے تو وہ بیعت صحیح نہیں، اسے دوسری جگہ مرید ہونا چاہئے جہاں یہ چاروں شرطیں جمع ہوں ۔ [فتاوٰی رضویہ، جِلد²⁶، صفحہ⁵⁶⁷،⁵⁶⁸]
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
ایک مقام پر اور فرماتے ہیں:
ایسے شخص سے بیعت کا حکم ہے جو کم از کم یہ چاروں شرطیں رکھتا ہو: ❶ سنی صحیح العقیدہ ہو ۔ ❷ علم دین رکھتا ہو ۔ ❸ فاسق نہ ہو ـ ❹ اس کا سلسلہ رسول ﷲ ﷺ تک متصل ہو ـ اگر ان میں سے ایک بات بھی کم ہے تو اس کے ہاتھ پر بیعت کی اجازت نہیں ۔ وﷲ تعالٰی اعلم ـ

دو پیر سے مرید ہونا:
اکابر فرماتے ہیں ایک شخص کے دو باپ نہیں ہو سکتے ۔ ایک وقت میں ایک عورت کے دو شوہر نہیں ہو سکتے ایک مرید کے دو پیر نہیں ہو سکتے ۔ یہ وسوسہ ہے اس پر عمل نہ کیا جائے، یک در گیر محکم گیر (ایک ہی دروازہ پکڑو مگر پکڑو مضبوطی سے۔ت) پریشان نظری والا کسی کی طرف سے فیض نہیں پاتا ۔ [فتاوٰی رضویہ، جِلد²¹، صفحہ⁶⁰⁴،⁶⁰³]
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
فتاوٰی رضویہ شریف ہی مِیں ہے:
سید جلیل عارف جمیل رضی ﷲ تعالٰی عنہ اسی کتاب میں فرماتے ہیں: پیری مریدی چند شرائط پر مبنی ہے جن کے بغیر پیری مریدی صحیح نہیں، ان شرائط میں پہلی شرط یہ ہے کہ پیر مسلک صحیح رکھتا ہو، دوسری شرط یہ ہے کہ پیر حقوق شرعیہ ادا کرے، اور تیسری شرط یہ ہے کہ پیر کے عقائد مذہب اہلسنت و جماعت کے مطابق ہوں یہ وہ شرطیں ہیں جن کے بغیر پیری و مریدی ہر گز صحیح نہیں ہو سکتی، (یعنی اتباع احکام شریعت میں سست اور کاہل نہ ہوں) (ت)

پھر شرط اول کی تفصیل ارشاد فرما کر شرط دوم کے متعلق فرمایا: پیری کی دوسری شرط کی توضیح یہ ہے کہ پیر کو عامل باعمل ہونا ضروری ہے، شریعت کی مقررہ فرمودہ عبادات و احکام میں کوتاہی اور سستی کو دخل نہ دے اب اگر کوئی شخص عبادات و (فرائض و واجبات، سنن و مستحبات، محرمات و مکروہات) سے واقف نہیں تو ظاہر ہے کہ وہ ان پر عمل نہ کر سکےگا جس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ حد شریعت سے گر جائےگا، اور اب پیر بننے کا اہل نہ رہےگا، اس لئے جو شخص مقام حقیت سے گرتا ہے وہ طریقت پر رک جاتا ہے اور جو طریقت سے گرتا ہے شرعیت پر ٹھہر جاتا ہے اور جو شخص شریعت سے گرتا ہے وہ گمراہی میں پڑ جاتا ہے۔

اور گمراہ آدمی پیری کے قابل نہیں، پھر جو درویش کہ مرجع خلائق ہو اس پر شریعت کے احکام جزئی کی احتیاط فرض و لازم ہو جاتی ہے لہذا اس پر فرض ہے کہ شریعت کے آداب و مستحبات سے بھی کسی ادب و مستحب سے غافل نہ رہے اور اسے فوت نہ ہونے دے کہ یہ چیز مریدوں کی گمراہی کی سند ہو جاتی ہے ۔ اور مریدیں اسے حجت بنا کر کہتے ہیں کہ ہمارے پیر صاحب نے تو یہ کیا ہے اور اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ گمراہ و گمراہ کن بن جاتے ہیں ۔ (ت)

پھر تینوں شرطیں بیان کرکے فرمایا:
غرض یہ کہ مرید جب پیر کو ان تینوں شرطوں کا جامع پائے تو اب اس کے ہاتھ پر بیعت کرے کہ جائز و مستحسن ہے اور اگر پیر میں ان شرائط میں سے کوئی ایک شرط بھی نہ پائی جائے تو اس سے بیعت جائز نہیں بلکہ اگر کسی نے نا دانستہ ایسے پیر سے بیعت کر لی تو اس پر اس بیعت کا توڑ دینا واجب ہے ۔ (ت)

[فتاوی رضویہ جلد²¹ صفحہ⁵⁶⁶-⁵⁶⁸]
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
حوالے↶
https://whatsapp.com/channel/0029Va4xNTcBlHpj2ZXcdA3J/260
1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
2👍1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
30-04-1446 ᴴ | 03-11-2024 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
01-05-1446 ᴴ | 04-11-2024 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1