🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.85K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.83K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
उर्दू शायरी का जनाज़ा

उर्दू बड़ी प्यारी ज़बान है और जब इस ज़बान में शायरी हो तो फिर क्या बात है।
अशआर तो कई ज़बानों में मिलेंगे पर उर्दू अशआर की बात ही जुदा है।

अफ़सोस की बात ये है कि कुछ लोगों ने इस प्यारी ज़बान की प्यारी शायरी का जनाज़ा निकालने में कोई कसर नहीं छोड़ी!
अब ज़रा ये शेर देखें :

ऐ दीन के गद्दार बुलाऊँ क्या रज़ा को
कर देंगे तड़ी पार बुलाऊँ क्या रज़ा को

फिर ये भी :

तुम लोग यज़ीदी हो बताते हो हुसैनी
चल जायेगी तलवार बुलाऊँ क्या अ़ली को

ये उर्दू शायरी का जनाज़ा ही है। ये शायरी कम और तफ़रीह का सामान ज़्यादा मालूम होता है। एक ये शेर देखें :

हश्मती उन को तेवर दिखा दीजिये
कान पे रख के घोड़ा दबा दीजिये

ऐसी शायरी करने वालों को शायरे हिन्दुस्तान तो पाकिस्तान और उस्ताज़ुश शुअ़रा और ना जाने क्या-क्या कह दिया जाता है।
शायरी ऐसी हो जिस में फ़िक्र व शऊर हो। ऐसे अलफाज़ होने चाहिये कि सुनने और पढ़ने वाला शायर के गहरे अहसासात में खो जाये।
आप आला हज़रत, बिरादरे आला हज़रत और ताजुश्शरिया रहीमहुमुल्लाहु त'आला और भी कई हस्तियाँ हैं कि उनके लिखे गये उर्दू अशआर को पढ़ें फिर आप खुद गौर करें कि आज उर्दू शायरी हो रही है या उस का जनाज़ा निकाला जा रहा है।

अ़ब्दे मुस्तफ़ा
اردو شاعری کا جنازہ

اردو بڑی پیاری زبان ہے اور جب اس زبان میں شاعری ہو تو پھر کیا بات ہے۔ اشعار تو کئی زبانوں میں ملیں گے پر اردو اشعار کی بات ہی جدا ہے۔

افسوس کی بات یہ ہے کہ کچھ لوگوں نے اس پیاری زبان کی پیاری شاعری کا جنازہ نکالنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی!
اب ذرا یہ شعر دیکھیں :

اے دین کے غدار بلاؤں کیا رضا کو
کر دیں گے تڑی پار بلاؤں کیا رضا کو

پھر یہ بھی :

تم لوگ یزیدی ہو بتاتے ہو حسینی
چل جائے گی تلوار بلاؤں کیا علی کو

یہ اردو شاعری کا جنازہ ہی ہے۔ یہ شاعری کم اور تفریح کا سامان زیادہ معلوم ہوتا ہے۔ ایک یہ شعر دیکھیں :

حشمتی ان کو تیور دکھا دیجیے
کان پہ رکھ کے گھوڑا دبا دیجیے

ایسی شاعری کرنے والوں کو شاعر ہندستان تو پاکستان اور استاذ الشعراء اور نہ جانے کیا کیا کَہ دیا جاتا ہے۔
شاعری ایسی ہو جس میں فکر و شعور ہو۔ ایسے الفاظ ہونے چاہیں کہ سننے اور پڑھنے والا شاعر کے گہرے احساسات میں کھو جائے۔
آپ اعلی حضرت، برادر اعلی حضرت اور تاج الشریعہ رحمھم اللہ تعالی اور بھی کئی ہستیاں ہیں کہ ان کے لکھے گئے اردو اشعار کو پڑھیں پھر آپ خود غور کریں کہ آج اردو شاعری ہو رہی ہے یا اس کا جنازہ نکالا جا رہا ہے۔

عبد مصطفی
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
हज़रते अय्यूब अ़लैहिस्सलाम के वाक़िये पर तहक़ीक़ (पार्ट 2) खलीफा ए हुजूर मुफ्ती -ए- आज़मे हिन्द, शारेह बुखारी, अ़ल्लामा मुफ्ती शरीफुल हक़ अमजदी रहीमहुल्लाहु तआला लिखते हैं कि ये सहीह है और क़ुरआन से साबित है कि हज़रते अय्यूब अ़लैहिस्सलाम को बतौरे आज़माइश बीमारी मे…
हज़रते अय्यूब अलैहिस्सलाम के वाकिये पर तहक़ीक़
(पार्ट 3)

हज़रत मुफ़्ती वकारुद्दीन क़ादरी रहिमहुल्लाहू त'आला लिखते है कि :

हज़रत अय्यूब अलैहिस्सलाम के जिस्म पर ऐसे कीड़े पड़ना मंक़ूल तो है पर तमाम मुफ़स्सिरीन ने इसे नक़ल नहीं किया है

बाज़ तफसीरों में ऐसे वाकियात को लिख कर इनकी सिहहत (यानी सहीह होने) के बारे में ये लिख दिया गया है कि अल्लाह त'आला बेहतर जानता है जिससे मालूम होता है कि इन्हें भी वाकिये के बारे में शुबहा (Doubt) था।
अल्लाह त'आला अम्बिया -ए- किराम को किसी ऐसे मर्ज़ में मुब्तिला नहीं फरमाता जिससे लोगों को नफरत हो लिहाज़ा जब तक किसी सहीह हदीस से ये वाकिया साबित ना हो, तब तक इसे बयान करना ठीक नहीं है।

(انظر: وقار الفتاوی، ج1، ص70)

यहां सवाल करने वाले ने चंद वाकियात का ज़िक्र किया था मसलन कीड़े पड़ जाना फिर लोगों का आपको इलाके से बाहर निकाल देना और फिर ये की जब कोई कीड़ा बदन से नीचे गिर जाता तो आप उसे उठा क़र वापस जिस्म पर रख लेते वगैरा।

ये बात तो कुतुब -ए- अक़ाइद में मिलती है कि अम्बिया -ए- किराम ऐसी बीमारी से पाक होते है जिनसे लोग नफरत करें या घिन करें क्योंकि अगर ऐसा हो तो फिर फ़रीज़ा -ए- तबलीग़ में रुकावट बनेगा और अम्बिया लोगों के दरमियान हिदायत ले कर आते हैं फिर अगर उनको ऐसा मर्ज़ हो तो लोग दूर होंगे और ये इस फ़रीज़ा -ए- तबलीग़ के माने होगा।

जारी है...

अब्दे मुस्तफ़ा
حضرت ایوب علیہ السلام کے واقعے پر تحقیق (پارٹ 3)

حضرت علامہ مفتی وقار الدین قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ لکھتے ہیں کے:

حضرتِ ایوب علیہ السلام کے جسم پر ایسے کیڑے پڑنا منقول تو ہے پر تمام مفسرین نے اسے نقل نہیں کیا ہے۔

بعض تفسیروں میں ایسے واقعات کو لکھ کر ان کی صحّت (یعنی صحیح ہونے) کے بارے میں یہ لکھ دیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ انھیں بھی واقعے کے بارے میں شبہ (Doubt) تھا اللہ تعالیٰ انبیاے کرام کو کسی ایسے مرض میں مبتلا نہیں فرماتا جس سے لوگوں کو نفرت ہو لہٰذا جب تک کسی صحیح حدیث سے یہ واقعہ ثابت نہ ہو تب تک اسے بیان کرنا ٹھیک نہیں ہے۔

(انظر :وقار فتاویٰ، ج1 ص70)

یہاں سوال کرنے والے نے چند واقعات کا ذکر کیا تھا مثلاً کیڑے پڑ جانا پھر لوگوں کا آپ کو علاقے سے باہر نکال دینا اور پھر یہ کہ جب کوئی کیڑا بدن سے نیچے گر جاتا تو آپ اسے اٹھا کر واپس جسم پر رکھ لیتے وغیرہ۔

یہ بات تو کتبِ عقائد میں ملتی ہے کہ انبیاے کرام ایسی بیماری سے پاک ہوتے ہیں جن سے لوگ نفرت کریں یا گھن کریں کیونکہ اگر ایسا ہو تو پھر فریضۂ تبلیغ میں رکاوٹ بنے گا اور انبیاے کرام لوگوں کے درمیان ہدایت لے کر آتے ہیں پھر اگر ان کو ایسا مرض ہو تو لوگ دور ہوں گے اور یہ اس فریضۂ تبلیغ کے مانع ہوگا۔

جاری ہے......

عبد مصطفیٰ
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
बीवी के लिए बैतुल ख़ला में पानी पहुँचाना!

इमाम ग़ज़ाली रहिमहुल्लाहू त'आला अपनी किताब इहया उल उलूम में लिखते हैं कि एक बुज़ुर्ग ने किसी औरत से निकाह किया और वो हमेशा उस की खिदमत करते रहेते हत्ता की उस औरत को शर्म महेसुस हुई और उसने अपने वालिद से इस बात का ज़िक्र किया कि मैं इस शख़्स से हैरान हूँ कि ये मेरे साथ ऐसा सुलूक करते हैं हत्ता की कई सालों से मैं बैतुल ख़ला भी जाती हूँ तो ये मेरे लिए पानी पहेले पहुँचा देते हैं!

(ملخصاً: احیاء العلوم، ج3، ص402)

ऐसे अगर कोई अपनी बीवी से प्यार करें तो इसे ग़ुलामी कहना ग़लत है।
अगर इस क़दर आप किसी का ख्याल रखेंगे तो उस के माथे पर सींग नहीं लगी हुई है कि वो आपसे लड़ेगी।
अब अगर आप टेढ़ी पसली के साथ टेढ़ी हरकत करेंगे तो फिर पसली तो टूटेंगी।

अल्लाह त'आला हमें अपनी बीवियों के हुक़ूक अदा करने की तौफ़ीक़ अता फरमाए।

बेशक़ अल्लाह ने जिन्हें ये ने'अमत दी है उन्हें इस कि क़दर करनी चाहिए और औरतों को भी चाहिए कि अपने सरताज, अपने हाकिम और अपनी जन्नत को हक़ीर हरगिज़ ना समझें।

अब्दे मुस्तफ़ा
بیوی کے لیے بیت الخلا میں پانی پہنچانا

امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ اپنی کتاب احیاء العلوم میں لکھتے ہیں کہ ایک بزرگ نے کسی عورت سے نکاح کیا اور وہ ہمیشہ اُس کی خدمت کرتے رہتے حتٰی کہ اس عورت کو شرم محسوس ہوئی اور اُس نے اپنے والد سے اس بات کا ذکر کیا کہ میں اس شخص سے حیران ہوں کہ یہ میرے ساتھ ایسا سلوک کرتے ہیں حتٰی کہ کئی سالوں سے میں بیت الخلا بھی جاتی ہوں تو یہ میرے لیے پانی پہلے پہنچا دیتے ہیں!

(مخلصاً : احیاء العلوم، ج٣، ص۴۰۲)

ایسے اگر کوئی اپنی بیوی سے پیار کرے تو اسے غلامی کہنا غلط ہے۔
اگر اس قدر آپ کسی کا خیال رکھیں گے تو اُس کے ماتھے پر سینگ نہیں لگی ہوئی ہے کہ وہ آپ سے لڑے گی۔
اب اگر آپ ٹیڑھی پسلی کے ساتھ ٹیڑھی حرکت کریں گے تو پھر پسلی تو ٹوٹے گی۔

اللہ عزوجل ہمیں اپنی بیویوں کے حقوق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

بے شک اللہ نے جنھیں یہ نعمت دی ہے اُنھیں اس کی قدر کرنی چاہیے اور عورتوں کو بھی چاہیے کہ اپنے سرتاج، اپنے حاکم اور اپنی جنّت کو حقیر ہرگز نہ سمجھیں۔

عبد مصطفی
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
आला हज़रत की नसीहत

इमामे अहले सुन्नत सरकार आला हज़रत रहीमुल्लाहु त'आला नसीहत करते हुए इरशाद फरमाते हैं!

"देखो नर्मी के जो फवाईद है वो सख़्ती में हरगिज़ हासिल नहीं हो सकते, जिन लोगों के अकाईद मुज़ब्ज़ब हो उनसे भी नर्मी बरती जाए कि वो ठीक हो जाएंगे, ये जो वहाबिया में बड़े बड़े हैं इब्तेदा बहुत नरमी की गई मगर चूंकि उनके दिलों में वहाबियत रासीख हो गई थी और मिसदाक़
ثم لا یعدون
हक न माना उस वक्त सख्ती बरती गई!

(ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت، ص34)

इससे वो लोग नसीहत ले जो हर एक के साथ एक सा सुलूक करते हैं और सब के साथ शिद्दत इख्तियार करते हैं और उसका नतीजा ये होता है कि कई सादा लोह जो अभी गुस्ताख व गुमराह नहीं हुए होते वो भी इनकी शिद्दत देख कर अहले सुन्नत से मुतनफ्फर होते हैं और वहाबियों के हत्थे पड़ जाते हैं और अपना दीन व ईमान बर्बाद कर बैठते हैं!

जो लोग अहले सुन्नत की तबलीग़ करना चाहते हैं वो पहेले उसूल -ए- तबलीग़ सीख ले कि किसके साथ कैसे पेश आना है कहीं ऐसा ना हो कि आप बीमार का इलाज करने जाए और बीमार को मार ही आएं!

अब्दे मुस्तफ़ा
اعلی حضرت کی نصیحت

امام اہل سنت، سرکار اعلی حضرت رحمۃ اللہ تعالی علیہ نصیحت کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں:

"دیکھو نرمی کے جو فوائد ہیں وہ سختی میں ہرگز حاصل نہیں ہوسکتے۔ جن لوگوں کے عقائد مذبذب ہوں ان سے بھی نرمی برتی جائے کہ وہ ٹھیک ہوجائیں۔ یہ جو وہابیہ میں بڑے بڑے ہیں ابتدا بہت نرمی کی گئی مگر چوں کہ ان کے دلوں میں وہابیت راسخ ہوگئی تھی اور مصداق ثم لایعدون حق نہ مانا اس وقت سختی برتی گئی۔

(ملفوظاتِ اعلی حضرت، ص34)

اس سے وہ لوگ نصیحت لیں جو ہر ایک کے ساتھ ایک سا سلوک کرتے ہیں اور سب کے ساتھ شدت اختیار کرتے ہیں اور اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ کئی سادہ لوگ جو ابھی گستاخ و گمراہ نہیں ہوئے ہوتے وہ بھی ان کی شدت دیکھ کر اہل سنت سے متنفر ہوتے ہیں اور وہابیوں کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں اور اپنا دین و ایمان برباد کربیٹھتے ہیں۔

جو لوگ اہل سنت کی تبلیغ کرنا چاہتے ہیں وہ پہلے اصول تبلیغ سیکھ لیں کہ کس کے ساتھ کیسے پیش آنا ہے کہیں ایسا نہ ہوکہ آپ بیمار کا علاج کرنے جائیں اور بیمار کو مارکر ہی آئیں۔

عبدِ مصطفی
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
ـــ بابری مسجد ــ

📝 شمس الزماں خان جامعی صابری

اگر ملک ہاتھ سے جاتا ہے تو جائے
تو احکام حق سے نہ کر بے وفائی
(ڈاکٹر اقبال)

ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جہاں پر بہت سے اولیاء کرام نے جنم لیا ہے اور کچھ دوسرے ملکوں سے بھی تشریف لائے اور ان کو ہر مذہب کے لوگ ادب واحترم سے دیکھتے ہیں اور اس ملک پر بہت سے بادشاہوں راجاؤں نے اپنی حکومت بھی قائم کی جن میں مغل بادشاہوں نے تقریبا چار پانچ سوسال حکومت کی مغل بادشاہوں میں سب سے پہلا بادشاہ "بابر" تھا جس نے ہندوستان کو فتح کرکے اس پر مغل حکومت کی بنیاد رکھی ــ ہندوستان میں ایک ضلع "فیض آباد" ہے جہاں "اجودھیا"نام کی ایک جگہ ہے. شہنشاہ بابر ہندوستان پر حملہ کرنے سے پہلے فقیرو کے بھیس میں کابل کے راستے سے یہاں آیا اور اجودھیا کے ایک بلند ٹیلے پر اسکی ملاقات اس دور کے مقتدر بزرگ "شاہ جلال الدین" رحمتہ اللہ علیہ اور حضرت موسی عاشقان رحمتہ اللہ علیہ سے ہوئی ان بزرگان دین نے بابر کی التجا پر اس کی امداد باطنی کے لیے دعاء کی اور حکم کیا اگر تیری مراد پوری ہوجائے تو اس ٹیلے پر ایک مسجد تعمیر کرواناــ
12ویں رجب المرجب 933ہجری کو بابر نے ہندوستان کو فتح کیا اس نے "اودھ"میں اپنے گورنر"میرباقی" کے ذریعے 935ہجری میں اس ویران ٹیلے پر ایک مسجد تعیر کرائی جو آج تک "بابری مسجد " کے نام سے منسوب ہے ــ

عبادت گاہ خواہ کسی بھی مسلک کے ماننے والوں کی ہو ایک ایسا قابل احترام مقام ہے جہاں انسان اپنے مذہبی عقائد کے مطابق اپنے معبود سے بے لوث اپنے روحانی رشتے کو استوار کرتا ہے اور دنیا کے تمام مذاہب کا اس بات پر اتفاق ہے کہ مذہبی عبادت گاہیں شروفساد اور بغض وتعصب کے جذبے سے بالاتر ہوتی ہے بابری مسجد کی تاریخی حیثیت تو اس کے کتبہ سے ظاہر ہوتی ہے ــ اس مسجد پر لکھے ہوئے کچھ اشعار یہ ہیں ــ
بفرمودہ شاہ بابر کہ عدلش
بنائست باکاخ گردوں ملاقی

بناکردہ ایں مہبط قدسیاں را
امیر سعادت شاہ میر باقی

بود خیر باقی وسال بنائش
عیاں شدشد چوں گفتم بود خیر باقی 935ھ

اس کا مطلب یہ کہ شاہ بابرکے حکم سے عدل پروری، کاخ گردوں سے ملتی ہے ـ اس کو سعادت حاصل کرنے والے میرباقی نے بنوایا ـ جو اب فرشتوں کے اترنے کی جگہ ہے خدا کرے یہ کارے خیر باقی رہے یہی وجہ ہے کہ اس کے تعمیری سال کا مادہ "بود خیرباقی 935ہجری ہے ــ
مسجد کے اندرونی حصہ میں ممبر کے پاس دائیں طرف یہ کتبہ ہے ــ
بسا بلکہ باکاخ گردوں عنا
بن ایں کرد ایں خانہ پائے دار

امیر سعادت نشاں میر خاں
بماند ہمیشہ چنیں بانشینی

چناں شہریار زمین وزماں
(حوالہ بابری مسجد )

بابری مسجد کو رام جنم بھومی کے جارحانہ عمل پر اظہار خیال سے پہلے یہ بات طے کرنا ضروری ہے کہ تاریخی حقائق کی روشنی میں کیا رام جنم بھومی واقعی وہ جگہ ہے جہاں رام چندر جی کا جنم ہوا ـ اور یہ جگہ وہی ہے جہاں پر 457 برس سے بابری مسجد آباد تھی ــــ
بابری مسجد کے بارے میں ایک روایت یہ بھی ملتی ہے کہ سکندر لودھی کی بابرک نامی سپہ سالار بنگال کے فتح کے بعد وہاں آئے اور ایک بلند ٹیلے پر "فیض آباد "اجودھیا میں ایک عالی شان مسجدر تعمیر کرائی تھی اور وہ بابرک نامی مسجد کہلائی اور کثرت استعمال کی وجہ سے اس کا نام " بابری مسجد" پڑگیا لیکن اس روایت کے مقابلے میں دگر مستند حوالوں سے یہ بات ثابت ہے کہ بابر فقیروں کے بھیس میں ہندوستان فتح کرنے سے پہلے آیا اور اسی نے بابری مسجد تعمیر کروائی ـــ
(بابری مسجد حقائق کے آئینے میں )

(جاری)
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
باسمہ تعالی وبحمدہ والصلوات والتسلیمات علی حبیبہ المصطفے والہ

رام اور رام مندر

بھارت کی ہسٹری میں رام نام کا کوئی راجہ یا راجہ کا پتر نہیں گزرا۔
پشیا متر شنگ ایک برہمن تھا۔یہ موریہ سلطنت کے اخری راجہ برہ درتھ کا سپہ سالار تھا۔اس نے اس راجہ کو 180:قبل مسیح میں قتل کر دیا اور موریہ سلطنت کے بہت سے علاقوں پر قبضہ کر کے برہمنی حکومت قائم کر لی۔
ساکیت یعنی موجودہ اجودھیا کو اپنا دار السلطنت بنایا۔
موریہ سلطنت بھارت کی مول نواسی قوم کی حکومت تھی۔موریہ سلطنت کے سبب بھارت سے برہمنوں اور اریوں کی حکومت کا نام و نشان مٹ چکا تھا۔
اسی طرح موریہ سلطنت کے مشہور بادشاہ اشوک سمراٹ کے بودھ دھرم کو قبول کر لینے کے سبب برہمنوں کا بنایا ہوا ویدک دھرم(ہندو دھرم/سناتن دھرم)بھی بہت محدود ہو چکا تھا۔
موریہ سلطنت کا دار السلطنت پاٹلی پتر(پٹنہ:بہار)تھا۔
جب پشیا متر شنگ نے موریہ سلطنت کے اخری راجہ کو قتل کر کے حکومت پر قبضہ کیا تو اس نے بے شمار بودھوں اور مول نواسی لوگوں کو قتل کیا۔
بودھ دھرم کے مذہبی مقامات کو تہس نہس کیا اور برہمنی حکومت قائم کرلیا۔
اس طرح پشیا متر شنگ برہمنوں کا ہیرو بن گیا۔

متعدد شواہد موجود ہیں کہ برہمن قوم اسی پشیا متر شنگ کو رام کے نام سے یاد کرتی ہے۔

وشنو،شیو اور برہما کو چھوڑ کر
رام کو بھگوان بنا کر پیش کرنے کا مطلب یہ ہے کہ بھارت کی مول نواسی اقوام کے اندر محکومیت کا تصور اور برہمنوں کے اندر حاکمیت کا جذبہ بیدار کیا جائے۔
یہ بھی سب کو معلوم ہے کہ بابری مسجد کی جگہ کبھی کوئی مندر نہیں تھا۔
جب 1855 میں مسلمانوں کے درمیان یہ بات پھیلی کہ بابری مسجد سے ایک کیلو میٹر دور ہنومان گڑھی مندر کسی مسجد کو توڑ کر بنایا گیا تو مولوی غلام حسین کے کہنے پر جولائی 1855میں
پانچ سو مسلمان جمع ہوئے اور ہنومان گڑھی مندر گئے۔
وہاں اٹھ ہزار بیراگی موجود تھے۔ان بیراگیوں نے مسلمانوں پر حملہ کر دیا اور بہت سے مسلمانوں کو قتل کر دیا۔کچھ مسلمان جان بچا کر بھاگ نکلے اور بابری مسجد میں پناہ لئے۔بیراگیوں کا ہجوم بھی ان کے تعاقب میں تھا۔وہ لوگ بابری مسجد پہنچ کر پناہ گزیں مسلمانوں کو ہلاک کر ڈالے،پھر واپس چلے گئے۔

اخر کار یہ معاملہ لکھنو کے شیعہ نواب کے پاس پہنچا۔
اس نے تین لوگوں کی ایک ٹیم اس بات کی تحقیق کے لئے مقرر کیا کہ یہاں کبھی مسجد تھی یا نہیں؟ان تین میں ایک مسلم،ایک ہندو اور ایک انگریز تھا۔
اس ٹیم نے بتایا کہ حالیہ پچیس تیس سال کے اندر کسی مسجد کو توڑ کر ہنومان گڑھی مندر بنانے کی خبر نہیں۔شاید اس سے قبل بھی ایسا نہ ہوا ہو۔
اس رپورٹ کے بعد نواب نے فریقین کو مطمئن کرنے کے لئے کہا کہ کسی مندر کو توڑا نہیں جائے گا،بلکہ ہم ہنومان گڑھی مندر کے قریب ایک مسجد بنوا دیتے ہیں۔مسلمان اپنی مسجد میں عبادت کریں اور ہندو اپنے مندر میں۔
نواب کے اس فیصلہ کو سن کر ہنومان گڑھی کے بیراگیوں اور پجاریوں نے سوچا کہ یہاں مسجد بن جائے گی تو ہمیشہ جھگڑے کا خطرہ رہے گا۔وہ لوگ نواب کے فیصلے کو بھی روک نہیں سکتے تھے۔اس لئے ان لوگوں نے سوچا کہ مسلمانوں کو کسی ایسے معاملے میں الجھا دو کہ وہ ہنومان گڑھی مندر کو بھول جائیں۔

اس لئے ہنومان گڑھی مندر کے مہنت نے 1857میں بابری مسجد کے باہر اسی کے احاطے میں ایک دیڑھ فٹ کا رام چبوترہ بنا دیا اور یہ مشہور کر دیا کہ یہاں رام کا جنم ہوا تھا۔
مسلمانوں کی جانب سے مخالفت ہوئی،پھر بابری مسجد کے خطیب و امام مولوی اصغر علی نے 30:نومبر 1858کو اس کے خلاف مجسٹریٹ کورٹ میں کیس درج کرا دیا،پھر مولوی موصوف نے 1860,1877,1883,1884میں اسی چبوترے کے بارے میں مجسٹریٹ کورٹ میں پیٹیشن دائر کی۔
نرموہی اکھاڑا کے رگھور داس مہنت نے اسی چبوترہ کی جگہ مندر بنانے کے لئے 15:جنوری 1885کوفیض اباد کورٹ میں پیٹیشن داخل کی۔ چوں کہ وہ جگہ مسجد کے احاطے میں تھی،اس لئے کورٹ نے کسی قسم کی تعمیر کی اجازت نہیں دی۔کیس کی تفصیل درج ذیل ہے۔

فیض اباد کورٹ کے سب جج ہری کشن نے رگھور داس کے کیس کو24:دسمبر1885کو ڈسمسڈ کردیا،پھررگھور داس نے ڈسٹرکٹ جج چیمیر کے یہاں پیٹیشن دائر کی،وہاں سے بھی مارچ 1856میں یہ کیس خارج ہو گیا۔
اس کے بعد رگھور داس نے کورٹ اف جوڈیشیل کمشنر میں اپیل دائر کی۔یہ کورٹ اس زمانے میں ہائی کورٹ کے مساوی سمجھا جاتا تھا۔اس کے جج ڈبلیو ینگ نے 01:نومبر1886کو یہ کیس خارج کر دیا اور چبوترہ کے پاس کسی تعمیر کی اجازت نہیں دی۔جوڈیشیل مجسٹریٹ نے پہلے دونوں جج کے فیصلے کو برقرار رکھا اور اپنے فیصلے میں لکھا کہ رام چبوترہ کی ملکیت سے متعلق کوئی دستاویزی ثبوت ہمارے پاس پیش نہیں کیا گیا۔
انگریزی حکومت نے 1861میں ہی رام چبوترہ اور بابری مسجد کے درمیان ایک دیوار قائم کر دیاتھا،تاکہ دونوں قوموں میں اختلاف نہ ہو۔
اب لوگ بابری مسجد میں الجھ گئے اور ہنومان گڑھی مندر کو بھول چکے تھے۔
اس وقت بھی کسی نے یہ نہیں کہا تھا کہ بابری مسجد کے درمیانی گنبد کے بالکل بیچ میں رام
کا جنم ہوا تھا۔
یہ سازش ازادی ہند کے بعد ہوئی اور 22:دسمبر1949کو مسجد کے اندر مورتی رکھ دی گئی۔
اس کا مقصد یہ تھا کہ مسلم دانشوروں کی توجہ سیاسی امور سے ہٹا کر مسجد مندر کی طرف پھیر دی جائے اور برہمن قوم بھارت میں اسانی کے ساتھ حکومت کرتی رہے۔
بھارت کی مول نواسی اقوام کو1909میں مارلے منٹو ایکٹ انے کے بعد ہی برہمنوں نے ہندو بنا کر اپنے ساتھ کر لیا تھا۔

سب کو یہ معلوم تھا کہ بابری مسجد کسی مندر کو توڑ کر نہیں بنائی گئی تھی، اس کے باوجود مسجد توڑ دی گئی،پھر اج 05:اگست 2020کو اسی جگہ مندر بنانے کے لئے سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔مسجد توڑ کر اسی جگہ مندر بنانے کا اصلی مقصد یہ ہے کہ مسلمانوں کو اس کی کمزوری اور بے بسی کا احساس دلایا جائے۔
اس طرح کسی قوم کی ہمت توڑ دی جاتی ہے۔جب ہمت ٹوٹ جاتی ہے تو وہ قوم مثل غلام،بلکہ بدتر از غلام ہو جاتی ہے۔کیا اپ دیکھ نہیں رہے ہیں کہ کتنے مولوی نما شیاطین ایک بت کدہ کی تعمیر پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں اور مبارک بادیاں بانٹ رہے ہیں۔اپنی مسجد کی تباہی و بربادی کا کچھ افسوس نہیں۔یہ غلامی ہے یا غلامی سے بدتر کوئی کیفیت؟

اب برہمنوں کے سامنے نہ مسلمان سر اٹھانے کے لائق رہے،نہ مول نواسی اقوام۔

اب اگر بہوجن سماج(غیر ارین اقوام)سیاسی محاذ پرمتحد نہ ہو،اور ہر قوم اپنا الگ سیاسی باجا بجائے تو معاملہ مزید خطرناک ہوتا جائے گا۔

طارق انور مصباحی
جاری کردہ؛
05:اگست2020
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
باسمہ تعالی وبحمدہ والصلوات والتسلیمات علی حبیبہ المصطفے والہ

بابری مسجد؛ ذہن میں محفوظ کچھ یادیں

اج تک یہ یادیں ذہن میں محفوظ ہیں کہ جب بابری مسجد کی شہادت نہیں ہوئی تھی تو بھارت کے مسلمان انتہائی شان و شوکت کے ساتھ جیتے تھے۔ماحول اس قدر خوفناک بھی نہیں تھا،نہ ہی عوام و خواص میں اس قدر عصبیت و نفرت بھری ہوئی تھی۔ہندو اور مسلم دونوں قوموں کے درمیان اعتماد بھی بحال تھا۔عام طور پر لوگ ایک دوسرے کے ساتھ محبت بھرا سلوک بھی کرتے تھے۔
بابری مسجد کی شہادت سے قبل بنارس
میں فرقہ وارانہ فسادات کی خبریں اتی تھیں۔اس وقت اتر پردیش میں ملائم سنگھ کی حکومت تھی۔اسی عہد میں بابری مسجد کے گنبد پر بہت سے کارسیوک اسے منہدم کرنے چڑھ گئے تھے۔کارسیوکوں کو پولیس والوں نے نیچے اترنے کہا۔جب وہ کسی صورت کنٹرول میں نہ ائے تو پولیس نے گولیاں چلا دیں۔کئی ایک کار سیوک وہیں پر دم توڑ دئیے۔
بھارت کے ماحول میں تعصب و نفرت اس وقت سے نظر انے لگی،جب لال کرشن اڈوانی نے سومناتھ مندر سے رتھ یاترا نکالا۔ملک بھر میں جابجا فرقہ وارانہ فسادات ہونے لگے۔ہم نے اپنی اںکھوں سے بہار میں اڈوانی کا رتھ یاترا روڈ پر گزرتے دیکھا تھا۔اڈوانی کے رتھ کے اگے پیچھے بہت سی فور وہیلر گاڑیاں تھیں۔
چند گھنٹوں بعد ہی خبر ملی کہ سمستی پور میں لالو پرساد یادو کے حکم سے اڈوانی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
06:دسمبر 1992 کو بابری مسجد کی شہادت کا دہشت ناک حادثہ پیش ایا۔اس وقت ہم لوگ جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں زیر تعلیم تھے۔
کچھ بڑے طلبہ نیوز کے واسطے ریڈیو رکھتے تھے۔جیسے ہی بابری مسجد پر حملے کی خبر ائی۔غیر اعلانیہ طور پر درس بند ہو گیا۔بچے ہاسٹل میں جمع ہو کر نیوز سننے لگے۔اساتذہ کرام بھی درس گاہی بلڈنگ میں خبر سننے لگے۔
اساتذہ و طلبہ سب کے سب غم و الم سے نڈھال ہو گئے۔ہر چہار جانب رنج و افسوس کا ماحول پیدا ہو گیا۔شام کے وقت دار الحدیث ہال(موجودہ اسٹاف روم)میں تمام طلبہ و اساتذہ جمع ہوئے۔حضور محدث کبیر صاحب قبلہ نے اپنے بیان میں بہت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ ہم لوگوں نے حضور مجاہد ملت قدس سرہ العزیز کی تحریک خاکساران حق کا سپورٹ نہیں کیا اور اس کو قوت نہ دے سکے۔اج وہ تحریک قوت و طاقت کے ساتھ ہوتی تو ہمارا سہارا بنتی۔
کئی دنوں تک درس گاہوں میں تعلیم بند رہی۔رسمی طور پر اساتذہ و طلبہ کلاس روم میں حاضر ہوتے۔عجب ماحول تھا۔اساتذہ و طلبہ سب پر غم و الم چھایا نظر اتا تھا۔اس موقع پر کئی بار طلبہ کو دار الحدیث ہال میں جمع کیا گیا تھا۔بابری مسجد کی بازیابی کے لئے دعائیں کی گئی تھیں۔
وزیر اعظم نرسمہا راو نے 6:دسمبر کی شام کو دوبارہ بابری مسجد تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا۔یوپی کےبھاجپائی وزیر اعلی کلیان سنگھ نے شام کو استعفی دے دیا۔ایک دن کے لئے وہ جیل گیا۔بابری مسجد کے انہدام کے کیس میں اڈوانی،مرلی منوہر جوشی،کلیان سنگھ،اوما بھارتی اور بہت سے لوگوں پر کیس درج ہوا۔وشو ہندو پریشد،بی جے پی اور شیو سینا کے لوگوں نے اس انہدام میں اہم کردار نبھایا تھا۔
بابری مسجد کی شہادت کے بعد اشرفیہ کے مین گیٹ کے پاس پولیس فورس متعین کر دیا گیا۔عارضی طور پر کئی ایک ہوٹل گیٹ کے اندر منتقل کر دئیے گئے۔گیٹ کے باہر کسی کو جانے کی اجازت نہیں تھی۔رات کو قدیم ہاسٹل کے دونوں گیٹ بند ہو جاتے اور بڑے طلبہ راتوں بھر ہاسٹل کی چھت پر باری باری پہرہ دیتے۔یہ سلسلہ شعبان تک جاری رہا،پھر سالانہ امتحان کے بعد چھٹی ہو گئی۔
بابری مسجد کی شہادت کے بعد ملک بھر میں فسادات شروع ہو گئے تھے۔یو پی کے بہت سے مدارس میں چھٹی کردی گئی تھی۔
اس پاس کے چھوٹے مدارس کے بہت سے طلبہ جامعہ اشرفیہ ا گئے تھے۔
اسی عہد میں ممبئ میں بم بلاسٹ ہوا تھا۔ملک بھر میں نفرت و تعصب کی شدت محسوس کی جانے لگی تھی۔ملک کی دونوں بڑی قوموں کا باہمی اعتماد ٹوٹ چکا تھا۔عجب سرا سیمگی کا ماحول ملک بھر میں پیدا ہو چکا تھا۔
اس کے بعد رضااکیڈمی ممبئی نے 6:دسمبر کو یوم سیاہ کے طور پر منانا شروع کیا۔
بابری مسجد کے انہدام کے ساتھ بھارت کی جمہوریت کی روح بھی جاں بلب ہو گئی تھی۔

بابری مسجد کا کیس فیض اباد سے الہ اباد منتقل کر دیا گیا۔الہ اباد کے فیصلے کو فریقین نے تسلیم نہیں کیا اور معاملہ سپریم کورٹ اگیا۔
بابری مسجد کی شہادت کے بعد کجرات فساد:2002نے مسلمانوں کی کمر توڑ کر رکھ دیا۔
09:نومبر 2019کو سپریم کورٹ نے رام مندر کے حق میں فیصلہ دیا۔اب اج یعنی 05:اگست 2020کو رام مندر کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔
ابھی تو سورج طلوع ہونے میں کئی گھنٹے باقی ہیں۔
ان شاء اللہ تعالی کبھی وہ سورج بھی طلوع ہو گا کہ بھارت میں انصاف پروری کی بہار ا جائے گی۔امیدوں پر دنیا قائم ہے۔ہم بھی امیدوں کے سہارے جی رہے ہیں۔
یہ غیر مرتب اور منتشر تحریر ہے۔جو ذہن میں محفوظ یاد داشتوں کو اپنے احباب تک پہنچانے کے لئے رقم کی گئی ہے۔

کیا ہمارے بچپن کا بھارت کبھی واپس ائے گا؟
کیا بھارتی اقوام میں پھر کبھی وہ اعتماد و
محبت واپس ا سکے گی؟
کیا اب ہم سب کو اسی طرح نفرت و عداوت کے ماحول میں جینا ہو گا؟
کیا کوئی میرے سوالوں کے صحیح جواب دے گا؟
شاید جواب کے لئے بہت انتظار کرنا ہو گا۔ممکن ہے کہ ایک مدت تک ہر طرف سناٹا چھایا رہے۔
ہم اگلی نسلوں کو کیسا بھارت سونپنے جا رہے ہیں۔ایسی وراثت کہ جس میں تعصب،عداوت،نفرت،قتل و غارت گری،مظلوموں کی چیخ و پکار،غریبوں کی فاقہ کشی،تنگ دستوں کی خود کشی،فریب و دغا بازی،عورتوں کی عصمت دری،رشوت خوری و نا انصافی اور نہ جانے کتنے عیوب موجود ہیں۔ملک کے حالات دیکھ کر رونا اتا ہے۔اس کے علاوہ ہم کیا کر سکتے ہیں۔
ا عندلیب مل کے کریں اہ و زاریاں
تو ہائے گل پکارے میں پکاروں ہائے دل
طارق انور مصباحی
جاری کردہ:
05:اگست 2020
شب چہار شنبہ؛بوقت:1,40
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM