🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
Forwarded from سید کامران عطاری المدنی
سوال نمبر:40
عطاری بھائی کیا یہ بات درست ہے کہ مسور کی دال کھانے سے دل کی سختی دور ہوتی ہے دل نرم ہوتا ہے اور رونا نصیب ہوتا ہے شہوت کم ہوتی ہے ؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عَلَيْكُم بالعدس فَإِنَّهُ مبارك مقدس وَإنَّهُ يرق الْقلب وَيكثر الدمعة وَقد بَارك فِيهِ سَبْعُونَ نَبيا آخِرهم عِيسَى بن مَرْيَم عَلَيْهِ السَّلَام
رسولِ اکرم نورِ مجسّم صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اِرشاد فرمایا: تم مسور ضَرور کھایا کرو کیونکہ یہ بَرَکت والی شے ہے جو دل کو نَرم کرتی اور آنسوؤں کو بڑھاتی ہے اور اس میں 70 انبیاء کرام (عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام) کی برکات شامل ہیں جن میں حضرتِ عیسٰی (عَلَیْہِ السَّلام) بھی شامل ہیں۔‘‘
(فردوس الاخبار،ج 2،ص 63،الحدیث 3876)
وَعَدَسٌ: لُغَةٌ فِي حَدَسٍ، قَالَهُ الْجَوْهَرِيُّ. وَيُؤْثَرُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ حَدِيثِ عَلِيٍّ أَنَّهُ قَالَ: (عَلَيْكُمْ بِالْعَدَسِ فَإِنَّهُ مُبَارَكٌ مُقَدَّسٌ وَإِنَّهُ يُرِقُّ الْقَلْبَ وَيُكْثِرُ الدَّمْعَةَ فَإِنَّهُ بَارَكَ فِيهِ سَبْعُونَ نَبِيًّا آخِرُهُمْ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ)، ذَكَرَهُ الثَّعْلَبِيُّ وَغَيْرُهُ. وَكَانَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ يَأْكُلُ يَوْمًا خُبْزًا بِزَيْتٍ، وَيَوْمًا بِلَحْمٍ، وَيَوْمًا بِعَدَسٍ. قَالَ الْحَلِيمِيُّ: وَالْعَدَسُ وَالزَّيْتُ طَعَامُ الصَّالِحِينَ، وَلَوْ لَمْ يَكُنْ لَهُ فَضِيلَةٌ إِلَّا أَنَّهُ ضِيَافَةُ إِبْرَاهِيمَ عَلَيْهِ السَّلَامُ فِي مَدِينَتِهِ لَا تَخْلُو مِنْهُ لَكَانَ فِيهِ كِفَايَةٌ. وَهُوَ مِمَّا يُخَفِّفُ الْبَدَنَ فيخف للعبادة، ولا تَثُورُ مِنْهُ الشَّهَوَاتُ كَمَا تَثُورُ مِنَ اللَّحْمِ.
امام ثعلبی علیہ رحمۃُ اللّٰہِ القوی فرماتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا عمر بن عبد العزیز عَلَیْہِ رحمۃُ اللّٰہِ العزیز ایک دن زیتون ، ایک دن گوشت اور ایک دن مسور سے روٹی کھایا کرتے تھے ۔ ایک بزرگ فرماتے ہیں : مسور اور زیتون نیکوں کی غذا ہے ، بالفرض اگر اس میں اور کوئی فضیلت نہ ہو تو بھی یہ ضِیافتِ ابراہیمی کا حصہ ہوتا تھا ، مسور بدن کو دُبلاکرتاہے اور دُبلا بدن عبادت میں مددگار ہوتا ہے ، مسور سے ایسی شہوت نہیں بھڑکتی جیسی گوشت کھانے سے بھڑکتی ہے ۔ (قرطبی،ج 1،ص346)
کتبہ:عبدہ المذنب سید کامران عطاری المدنی
اپنے سوالات اس نمبر پر وٹس اپ کریں۔
03155322470
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
Forwarded from چینل صدائے حق
*عظمت و شان حضرت سیدنا امیر معاویہ رضی الله تعالی عنہ " تابعین عظام ، آئمہ کرام ، اور علماء و محدثین " کی نظر میں!*
__________________________________
*قسط : 293 حصــــــہ نــود و شش ( ۹۶ )*

عظمت و شان حضرت سیدنا امیر معاویہ رضی الله عنہ از علامه قاضی عبد الرزاق بھترالوی حطاروی رحمة الله علیہ

( ۱ )_علامه عبد الرزاق بھترالوی رحمة الله علیہ اپنی مشہور و معروف کتاب *" نجوم التحقیق "* میں لکھتے ہیں : میرے عقائد و نظریات وہی ہیں جو اعلی حضرت مولینا احمد رضا خان بریلوی رحمة الله علیہ نے قرآن و حدیث کی تشریحات بیان فرمائی ہیں ۔ ابتداء تعلیم سے لے کر آج تک اسی مسلک پر قائم ہوں ، الله تعالی اسی پر قائم رکھے ، اسی پر قائم رہتے ہی ان شاء الله خاتمہ بالایمان نصیب ہونا ہے ۔

میرا عقیدہ یہ ہے کہ حضرت ابو بکر صدیق رضی الله عنہ سب صحابہ سے افضل ہیں ۔ خلفاء راشدین کے فضائل پہلے ہی اسی ترتیب پر تھے جس پر قدرتی طور پر ان کی خلافت کی ترتیب بھی قائم ہوگئی ۔

اور میرا عقیدہ یہ ہے کہ حضرت ابو سفیان ، حضرت ہندہ اور حضرت امیر معاویہ رضی الله عنہم نجباء صحابہ سے ہیں ۔ میں کسی صحابی کو کم درجہ یا زمین کی طرح پست نہیں کہتا بلکہ سب کو آسمانِ رشد کے روشن ستارے دے کر صحابی کی توہین کا مرتکب نہیں ہوتا ۔

یہ سبق مجھے رب تعالی کے ارشاد گرامی سے ملا : "
تِلْکَ الرُّسُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلٰی بَعْضٍ " ( سورة البقره ، ٣ : ٣٥٣ ) ترجمه : یہ رسول ہیں فضیلت دی ہم نے بعض کو بعض پر ۔

رب تعالی نے یہ نہیں فرمایا کہ ہم نے بعض کو بعض سے پست کیا ۔ اگر کوئی شخص کسی نبی کا اسم گرامی ذکر کرکے یہ کہے " فلاں نبی تو زمین ہے " اور دوسرے نبی کا نام لے کر کہے " وہ تو آسمان ہے " تو جس نبی کو زمین کہا ، اس کی شان میں گستاخی کی گئی .

اور یہی سبق مجھے نبی کریم ﷺ کے ارشاد سے ملا : " عن عمر بن الخطاب قال سمعت رسول الله ﷺ یقول سالت ربی عن اختلاف اصحابی من بعدی فاوحی الی یا محمد ان اصحابك عندی بمنزلة النجوم فی السماء بعضها اقوی من بعض و لکل نور فمن اخذ شئی مما ھم علیه من اختلافه‍م فھو عندی علی ھدی قال و قال رسول الله ﷺ اصحابی کالنجوم فبایه‍م اقتدیتم اھتدیتم " ( رواہ رزین ، مشکوة مناقب الصحابة ، ص ۵۵۴ )

ترجمه : حضرت عمر بن خطاب رضی الله عنہ فرماتے ہیں میں نے رسول الله ﷺ سے فرماتے ہوئے سنا کہ میں نے اپنے رب سے اپنے صحابہ کے میرے بعد اختلاف کے بارے میں پوچھا تو رب تعالی نے میری طرف وحی کی کہ اے محمد ﷺ! بیشک تیرے صحابہ میرے نزدیک آسمان کے ستاروں کی طرح ہیں ، جس طرح وہ بعض دوسرے بعض سے قوی ہیں ، اور ہر ایک کو نور حاصل ہے .

جس نے ان کے اختلاف میں سے کسی پر بھی عمل کیا وہ میرے نزدیک ہدایت پر ہوگا ، رسول الله ﷺ نے فرمایا میرے صحابہ ستاروں کی طرح ہیں ان میں سے جن کی اقتداء کرو گے ہدایت پا جاؤ گے ۔

*نتیجہ واضح ہے :* سب صحابہ ستاروں کی طرح نورانی ہیں کوئی پست نہیں البتہ بعض بعض سے قوی ہیں ، ستاروں کی راہنمائی حاصل نہ کرنے والا بھی بھٹکا ہوا ہے ، اور اہل بیت اطہار سے محبت نہ کرنے والا ، ان کی محبت کی کشتی میں نہ بیٹھنے والا بھی بھٹکا ہوا ہے ۔

حوالہ درج ذیل ہے :
( نجوم التحقیق ، قاضی عبد الرزاق بھترالوی ، تحت سخن اولین ، ص 36 تا 37 ، مطبوعه
مکتبہ امام احمد رضا راولپنڈی )

( ۲ )_مولانا صاحب رحمة الله علیہ لکھتے ہیں : " وَ الَّذِیۡنَ یُؤۡذُوۡنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ وَ الۡمُؤۡمِنٰتِ بِغَیۡرِ مَا اکۡتَسَبُوۡا فَقَدِ احۡتَمَلُوۡا بُہۡتَانًا وَّ اِثۡمًا مُّبِیۡنًا " ( سورة احزاب ۲۲: ۵۷ ) ترجمه : اور جو ایمان والے مردوں اور عورتوں کو بے کئے ستاتے ہیں ، انہوں نے بہتان اور کھلا گناہ اپنے سر لیا ۔ ( کنز الایمان )

*شان نزول :* یہ آیتہ کریمہ ان منافقین کے حق میں نازل ہوئی جو حضرت علی المرتضی رضی الله عنہ کو ایذا دیتے تھے اور ان کے حق میں بدگوئی کرتے تھے ۔ حضرت فضیل رحمة الله علیہ نے فرمایا : کہ کتے اور سور کو بھی ناحق ایزا دینا حلال نہیں تو مومنین و مومنات کو ایزا دینا کس قدر بدترین جرم ہے ۔ ( خزائن العرفان )

*حضرت علی اور حضرت امیر معاویہ رضی الله عنہما کو ایزاء دینا حرام ہے :* قرآن پاک کے الفاظ کے عموم کے پیش نظر ہوں کہنا پڑے گا کہ کسی صحابی کی شان میں گستاخی کرنا درحقیقت صحابی کو ایزا دینا ہے جو حرام ہے ، حلال نہیں ۔

لہذا حضرت علی رضی الله عنہ کی شان میں کوئی گستاخی کرے تو وہ منحوس ہے اور حضرت امیر معاویہ رضی الله عنہ یا کسی اور صحابی کی شان میں گستاخی کرے تو وہ بھی منحوس ہے ، بلکہ صحابہ کرام اور اہل بیت اطہار سے مومنین و مومنات دل و جان سے محبت کرتے ہیں ۔

اس لئے اہل بیت اور صحابہ کی شان میں گستاخی کرنے والا حقیقت میں سب ایمان والے مردوں اور عورتوں کو ایزاء دے رہا ہے ، جو کھلے گنہ کا مرتکب ہو رہا ہے ۔

حوالہ درج ذیل ہے :
( نجوم التحقیق ، قاضی عبد الرزاق بھترالوی ، تح
Forwarded from چینل صدائے حق
ت شان صحابہ میں احادیث مبارکہ ، ص 94 ، مطبوعه مکتبه امام احمد رضا راولپنڈی )

( ۳ )_آئیے! پہلے من گھڑت حدیثوں کو دیکھئے ، اور حدیثیں گھڑنے والوں کی جہالت کو دیکھئے پھر ان کا انجام دیکھئے : " ان النبی ﷺ رأی یزید یحلمه معاوية فقال اھل الجنة یحمل اھل النار " ( ھذہ الحکایة موضوع ) " ترجمه : نبی کریم ﷺ نے یزید کو دیکھا کہ اسے حضرت معاویہ رضی الله عنہ نے اٹھایا ہوا ہے تو آپ نے فرمایا : جنتی نے جہنمی کو اٹھایا ہوا ہے ، یہ حکایت من گھڑت ہے ۔

" و کذا ما ذکرہ الشیعة انه رآھما فقال ھما فی النار " ( ای ھذا موضوع ایضا ) " ترجمه : اسی طرح شیعہ من گھڑت حدیث پیش کرتے ہیں : بیشک نبی کریم ﷺ معاویہ اور یزید دونوں کو دیکھا تو آپ نے فرمایا : یہ دونوں جہنمی ہیں ۔

*ان دونوں حدیثوں کو وضع کرنے ( گھڑنے ) والوں کی جہالت کو دیکھئے :* نبی کریم ﷺ ہجرت کے دس سال مکمل کرنے کے بعد وصال فرما گئے ۔ اس وقت مکمل کیلنڈر نہیں تھا ۔ سن نبوی یا ان ہجری کا حساب ہوت تھا ، محرم سے سال کی ابتداء والا کیلنڈر حضرت عمر رضی الله عنہ کے زمانہ میں جاری ہوا ۔ اس کیلنڈر کے مطابق یزید کی پیدائش دیکھئے : " ولد سنة خمس و عشرین و قیل سے و قیل سبع " ترجمه : یزید کی پیدائش پچیس یا چھبیس یا ستائیس سن ہجری کو ہوئی ۔

یعنی نبی کریم ﷺ کے وصال کے کم از کم ساڑھے پندرہ سال بعد یزید پیدا ہوا ۔ یہ حضرت عثمان رضی الله عنہ کی خلافت کا زمانہ ہے ۔ تو نبی کریم ﷺ نے معاویہ و یزید کو کیسے دیکھا ؟

*آئیے! احادیث گھڑنے والوں کا انجام دیکھئے :* جان بوجھ کر موضوع ( من گھڑت ) حدیثوں کو پیش کرنے والوں کا انجام دیکھئے : " عن عبد الله بن عمرو قال قال رسول الله ﷺ بلغوا عنہ ولو آیة و حدثوا عن بنی اسرائیل و لا حرج و من کذب علی متعمدا فلیتبوأ مقعدہ من النار " ( رواہ البخاری ، مشکوة باب العلم )

ترجمه : حضرت عبد الله بن عمرو بن العاص فرماتے ہیں : رسول الله ﷺ نے فرمایا : میری طرف سے پہنچا دو خواہ ایک آیتہ ہی ہو ، اور بنی اسرائیل کے متعلق بیان کرو اس میں کوئی حرج نہیں ، اور جس شخص نے جان بوجھ کر میری طرف جھوٹ منسوب کیا اس نے اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنایا ۔

" قوله فلیتبوأ ای فلیتخذ منزلة من النار و ھو امر معناہ الخبر " ( مرقاة ) ترجمه : یعنی اس نے جہنم کے مقاموں میں سے اپنے لئے ایک مکان بنالیا اور ساتھ ہی علامه قاری رحمة الله علیہ نے وضاحت بھی فرمائی کہ یہ لفظ اگرچہ امر ہے لیکن معنوی لحاظ پر خبر ہے ۔

اس لئے راقم نے خبر کا معنی ہی کیا ہے ۔

حوالہ درج ذیل ہے :
( نجوم التحقیق ، قاضی عبد الرزاق بھترالوی ، تحت من گھڑت حدیثوں کو پیش کرنے والے جہنمی ہیں ، ص 105 تا 107 ، مطبوعه مکتبہ امام احمد رضا راولپنڈی )

( ۴ )_*لفظ " معاویہ " کا معنیٰ اور علامہ تفتازانی کی کتاب " مختصر المعانی " کی عبارت کی توضیح :*


*" معاویہ " کے نام پر اعتراض :*

*اعتراض :* تم تو معاویہ کی بڑی شان بیان کر رہے ہو حالانکہ معاویہ نام ہی ایسا ہے جو حقارت پر دلالت کررہا ہے . آئیے علامہ تفتازانی کی کتاب " مختصر المعانی " کو دیکھیں , آپ رقمطراز ہیں :
" او تعظیم او اھانة کما فی الالقاب الصالحة لذلک مثل علی وھرب معاویة "

علم ( نام ) کبھی تعظیم اور اہانت ( توہین ) پر دلالت کرتا ہے , جیسے کہا جاۓ " علی " سوار ہوا اور " معاویہ " بھاگ گیا . ( مختصر المعانی , ص 71 )

اسی مثال سے علامہ تفتازانی نے صاحب " تلخیص المفتاح " کے قول " او تعظیم او أھانة " کی وضاحت کی ہے کہ لفظ " علی " مشتق ہے " علو " سے جو عظمت پر دلالت کررہا ہے جس کا نام ہی حقارت پر دلالت کرے وہ ذیشان کیسے ہوسکتا ہے ؟

*جواب :*
" والمتبادر ان المراد بعلی و معاویة صاحبا رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم ولا یخفی مافیه من سواء الادب فی حق سیدنا معاویة رضی اللہ عنه والجرأة علیه بما لا یلیق بمنصبه بل لو حملنا علی غیر ھما لم یخل من سوء الادب لما فیه من الایھام لذا فی دسوقی و تجرید "

" مختصر المعانی " کی مشہور شروح " تجرید " اور " دسوقی " نے علامہ تفتازانی کے اس قول پر گرفت فرمائی ہے اس لئے کہ بظاہر یہی معلوم ہو رہا ہے کہ " علی " اور " معاویہ " سے مراد رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں . یہ کوئی مخفی بات نہیں یعنی بہت واضح روزروشن کی طرح عیاں ہے کہ اس میں حضرت سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی شان میں بے ادبی اور گستاخی پائی جاتی ہے . ( دسوقی , تجرید )

علامہ تفتازانی کے منصب کے لائق یہ نہیں تھا کہ اس قسم کی مثال دیتا . اگر " علی " اور " معاویہ " سے مراد عام " علی " اور عام " معاویہ " ہو .

یعنی صحابی مراد نہ بھی ہوں تو پھر بھی یہ مثال بے ادبی سے خالی نہیں کیونکہ ان ناموں کو دیکھ کر وہم ہوتا ہے کہ حضرت علی رضی الله عنہ اور حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے ناموں کی بھی یہی کیفیت ہے .

علامہ تفتازانی علیہ الرحمہ حضرت امیر معاویہ رضی الله عنہ کے متعلق کیا کہتے ہیں :
"
Forwarded from چینل صدائے حق
ولیسوا کفارا ولا فسقة ولا ظلمة لما لھم من التاویل وان کان باطلا فغایة الأمر أنھم اخطأ وافی الاجتھاد وذالک لا یوجب التفسیق فضلا عن التکفیر ولھذا منع علی رضی اللہ عنہ اصحابه من لعن اھل الشام وقال اخواننا بغو علینا "

" ( حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ اور ان کی جماعت کے لوگ ) نہ کافر تھے اور نہ ہی فاسق تھے اور نہ ظالم تھے , اسلئے کہ ان کے پاس کوئی نہ کوئی تاویل ( یعنی کوئی نہ کوئی وجہ ) تھی اگرچہ ان کی تاویل باطل تھی لیکن زیادہ سے زیادہ یہ ہے کہ ان کی اجتہادی خطا تھی اجتہادی خطاء ( پر ثواب ہوتا ہے ) سے فسق بھی لازم نہیں آتا چہ جائیکہ کفر لازم آۓ اس وجہ سے حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اپنے اصحاب کو اہل شام پر لعنت کرنے سے منع فرما دیا تھا کہ وہ ہمارے بھائی ہی تو ہیں جنہوں نے ہم پر زیادتی کردی .
( شرح مقاصد , المبحث السابع اتفق اھل الحق علی وجوب تعظیم الصحابه , ص 305 )

*آئیے ! ذرا لغات کو دیکھئے :*
" عوی " الکلب والذئب وابن آوی . کتے کا بھونکنا , بھیڑئیے کا چنگھاڑنا ابن آوی ( بھیڑئیے سے چھوٹا درندہ ) کا چنگھاڑنا .

صحابی رسول صل اللہ علیہ وسلم کے اسم گرامی کو تم صرف " عوی الکلب " سے ماخوذ کر کے کیوں مراد لے رہے ہو ؟ کیا تمہیں ( عوی الذئب یا عوی ابن أوی یا عوی السبع ) نظر نہیں آتا ؟ جن میں بہادری کا معنی پایا گیا ہے .

کیا بھیڑئیے کی چھنگاڑ میں , کیا درندے کی چھنگاڑ میں , کیا شیر کی گرج میں بہادری ہے یا نہیں . ہاں ! ہاں ! " معاویہ " کا معنی بہادر بھی ہے , " معاویہ " کا معنی کمزور بھی ہے .
دونوں معانی کو بیک وقت اعتبار کریں تو " اشدآء علی الکفار رحمآء بینھم " کی تفسیر نظر آۓ گی .

جب " عوی " کا معنی باز رکھنا لیا جاۓ , تو اب مطلب ہوگا کہ " معاویہ " اسے کہا جاتا ہے جو اپنے اجتہاد سے کسی کو غلطی پر دیکھے تو اسے باز رکھنے میں سردھڑ کی بازی لگا دے . یہ علیحدہ بات ہے کہ اجتہادی خطا ہی کیوں نہ ہو اس پر ثواب تو ہے گناہ نہیں , گرفت نہیں .

کیا اہل لسان نے بغیر سوچے سمجھے یوں ہی نام رکھ دئیے ؟ نہیں بلکہ وہ معانی سے باخبر تھے لغت اور گرائمر کے محتاج نہیں . عجمی حضرات عربی سیکھتے ہیں گرائمر پڑھتے ہیں لغات دیکھتے ہیں تو پھر کچھ بات سمجھتے ہیں ان کا عرب لوگوں پر عربی میں زیادہ ماہر ہونے کا کیا مطلب ؟

*آئیے چند نام دیکھئے :*
*" عفان "*
اگر یہ " عفن " سے لیں تو اس کا معنی ہوگا " بدبودار " اور معنی ہوگا " خراب , بردبار "
اور اگر " عفو " سے لیں اور الف و نون زائدتان مانیں تو معنی ہوگا " معاف کرنے والا " کیا کوئی شخص تمام " عفان " نامی لوگوں کو " بدبو دار یا خراب " ہونے والا معنی دے گا ؟ یہ عقل و دانش سے دوری کی بات ہے .

*عتبان :*
" عتبان بن مالک رضی اللہ عنہ " بدری صحابی ہیں . ان کی شان کے مطابق معنی یہ ہوگا : " کسی کی غلطی سرزنش کرنا , خفگی کرنا " یا معنی یہ ہوگا " کسی کو غلطی پر ملامت کرنا "

لیکن یہ معانی صحابی کی شان کے لائق نہیں : " ایک پاؤں پر کودنا , تین ٹانگوں پر چلنا , لنگڑا ہونا , ایک دوسرے سے ناز سے گفتگو کر ا , چوکھٹ کو پھلانگ جانا , چوکھٹ پر چمٹے رہنا .

*عابس بن ربیعہ :*
صحابی ہیں ان کی شان کے مطابق صحیح معنی یہ ہوگا : " ترش رو ہونا " یعنی آپ رضی اللہ عنہ کافروں کے ساتھ ترش روئی سے درپیش آتے , کافر سے بات کرتے تو چیں یہ جبیں ہوکر بات کرتے .
لیکن صحابی کی شان کے لائق یہ معانی نہیں : اونٹ کی دم پر مینگنی کا خشک ہوجانا , میلا ہونا " وغیرہ .

*ماعز بن مالک :*
صحابی ہیں ان کی شان کے مطابق معنی یہ ہوگا : " ما امعز رأیه " وہ کس قدر مضبوط راۓ والا ہے " لیکن " ماعز " بکری کی کھال " کو بھی کہا جاتا ہے کیا کوئی شخص حضرت ماعز رضی اللہ عنہ کو بکرا یا بکری کی کھال کہے گا ؟ عقل تمہاری کہاں چلی گئی ؟

*طارق :*
بن سوید صحابی ہیں , صحابی کی شان کے مطابق یہ معنی ہوگا : " خاموش ہونا , نیچے سر ڈال کر زمین کی طرف دیکھنا , سر جھکا کر چلنا , ہتھوڑا مارنا , یعنی بہادر ہونا , سخت گیر ہونا " .

لیکن صحابی کی شان کے لائق نہیں یہ معنی کرنا : " رات کو آنے والا چور کمزور , ٹیڑھی پنڈلی والا ہونا , تاریک ہونا , اوپر نیچے کپڑے پہننا " .

*حمار :*
ایک صحابی کا نام ہے , کیا کوئی شخص یہ کہے گا کہ صحابی کا نام " حمار " تھا اسلئے وہ " معاذاللہ " گدھا تھا . نہیں ! نہیں ! یہ بالکل غلط ہے . ہاں ! البتہ صحابی کی شان کے لائق دو معنی ہیں : " حمر الرجل " غصہ سے بھڑک اٹھا " یا " حمرة " سے لیں جس کا معنی ہے " سرخ " .

*خدیجہ :*
رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم کی پہلی زوجہ اور نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم کے بیٹے حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ جو ماریہ قبطیہ رضی اللہ عنہا کے بیٹے ہیں . ان کے علاوہ آپ کی تمام اولاد حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا ( کے بطن ) سے ہی ہیں .

*خدج :*
" ض , ن " خدوجا " چیز کا ناقص ہونا , گھٹیا ہونا . " خدرج صلاته " بعض ارکانِ ن
Forwarded from چینل صدائے حق
ماز میں کمی کرنا . " خدجت الناقة " اونٹنی کا نا تمام بچہ گرانا . ( المنجد )

آئیے ! لغت کے اعتبار سے ان تمام معانی کو مد نظر رکھئے . پھر فیصلہ کیجئے کیا بظاہر لغت کے تمام معانی میں سے کسی ایک معنی کی وجہ سے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کو خدیجہ کہا جاسکتا ہے ؟

نہیں ! نہیں ! یقیناً نہیں . کیا آپ کا نام بے معنی ہے کیا آپ کا نام کسی عجمی نے بغیر سوچے سمجھے رکھ دیا ہے . جب ایسا نہیں تو یہی کہا جاۓ گا کہ آپ کا نام عربیوں نے رکھا مرادی مطلب کو مدنظر رکھا کہ یہ بچی " عجز و انکساری " کی چلتی پھرتی تصویر ہوگی .

*سودہ :*
مومنوں کی ماں رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم کی ایک زوجہ مطہرہ کا نام " حضرت سودہ رضی اللہ عنہا " ہے . کیا ان کا نام " ساد , یسود , سوادا ( نصر , ینصر ) سے لیا ہوا ہے جس کا معنی " سیاہ " ہے . کیا ان کا رنگ سیاہ تھا کیا وہ حبشیہ تھیں کہ ان کا نام ان کے گھر والوں نے " سودہ " رکھا تھا .

ایسا کوئی ثبوت نہیں ملتا تو یقیناً یہ کہنا پڑے گا کہ آپ رضی اللہ عنہا کا نام مندرجہ ذیل معانی کی وجہ سے رکھا گیا : " ساد , یسود , سیادة , سیدودة سودا " ( ن ) " شریف ہونا بزرگ ہونا . ( قومه ) " قوم کا سردار ہونا . شان و شرافت میں کسی پر غالب ہونا . ( المنجد )

حوالہ درج ذیل ہے :
نجوم التحقیق ، قاضی عبد الرزاق بھترالوی ، تحت " معاویه " کے نام پر اعتراض ، ص 140 تا 146 ، مطبوعه مکتبه امام احمد رضا راولپنڈی )

( ۵ )_*فیضانِ نامِ " معاویہ " اور نامِ " معاویہ " پر اعتراض کرنے والے پچیس ( 25 ) راویوں کے گستاخ ہیں :*

احادیث مبارکہ کے راویوں میں پچیس ( 25 ) حضرات وہ جن کے اسماء گرامی " معاویہ " ہیں . ان میں تین صحابہ کرام ہیں کچھ تابعین ہیں اور کچھ جلیل القدر مشائخِ حدیث ہیں .

کیا ان تمام ناموں والے حضرات کے والدین عربی سے بے خبر تھے کیا سب کے نام اس لئے رکھے گئے تھے کہ یہ بڑے ہوکر تمہارے جیسے منہ پھٹے لوگوں گی بکواس سنیں . جنہیں جب اور کوئی اعتراض کرنے کو موقع نہیں ملتا تو وہ نام " معاویہ " کو لے لیتے ہیں . ( معاذ الله ) یا انہوں نے اس لئے نام رکھے تھے کہ یہ فصیح ہوں گے , بڑے خطیب ہوں گے , بڑے بہادر ہوں گے , کافروں پر سخت ہوں گے , اپنوں پر رحم دل ہوں گے .

اور سوچنے کی بات ہے ! کہ اتنے بڑے بڑے جلیل القدر مشائخ نے جب اپنے کئی استادوں سے پڑھا تو انہوں نے بھی اُن کو ان کے نام کی طرف " توجہ " نہ دلائی کہ اس نام کا " معنی " کیا بنتا ہے ؟

آئیے ! " معاویہ " نام والے راویوں کی تفصیل دیکھئے :

1_معاویہ بن اسحاق بن طلحہ بن عبید اللہ التمیمی ابو الازہر کوفی ( تابعی ) ہیں .

2_معاویہ بن جاہمہ سلمی ( صحابی ) ہیں .

3_معاویہ بن خدیج بن جفنہ ان کی کنیت " ابو عبدالرحمن " زیادہ ان پر ابو نُعَیم " بضم النون و فتح العین " مصری کندی کا اطلاق ہوتا تھا , ان کی صحابیت میں اختلاف ہے . مفضل اور ابن حبان نے ان کو صحابی کہا ہے اور ابن اثرم اور حرب نے امام احمد علیہ الرحمہ سے نیان کیا کہ صحابی نہیں تھے . ( واللہ اعلم )

4_معاویہ بن خدیج کوفی جعفی . ( پہلے جن کا ذکر کیا وہ مصری , کندی ہیں )

5_معاویہ بن الحَکَم " بفتح الحاء والکاف " سلمی ( صحابی ہیں )

6_معاویہ بن حکیم بن معاویہ النمیری , شامی .

7_معاویہ بن حیدہ بن معاویہ بن قشیر , قشیری .

8_معاویہ بن سبرة بن حصین السوائی العامری .

9_معاویہ بن سعید بن شریح بن عروہ التجیبی , فہمی .

10_معاویہ بن یحیی طرابلسی , ان کو معاویہ بن یزید کا نام لیا جاسکتا ہے .

11_معاویہ بن ابی سفیان ( حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ ) فتح مکہ کے دن بلکہ اس سے پہلے اسلام قبول کیا . ان کی روایات بغیر کسی واسطہ کے نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں اور حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ اور حضرت ام المؤمنین حبیبہ بنت ابی سفیان رضی اللہ عنہا ( جو آپ رضی اللہ عنہ کی بہن ہیں ) کے واسطہ سے بھی مروی ہیں . حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کو ان کے بھائی یزید بن ابی سفیان کے بعد خلیفہ بنایا . وغیرہ .

12_معاویہ بن سلمہ بن سلیمان نصری , ان کی کنیت ابو سلمہ تھی , دمشق میں بسیرا تھا , کوفی کہلاتے تھے .

13_معاویہ بن سلام بن ابی سلام .

14_معاویہ بن صالح بن حدیر بن سعید بن سعد بن فہر الحضرمی ,

15_معاویہ بن صالح بن الوزیر " ان کا نام معاویہ بن عبید اللہ بن یسار اشعری .

16_معاویہ بن عبدالکریم ثقفی .

17_معاویہ بن عمار بن ابی معاویہ الدہنی البجلی الکوفی .

18_معاویہ بن عمرو بن المہلب بن عمرو بن و شبیب الازدی المعنی الکوفی ابو عمر البغدادی .

19_معاویہ بن عمرو ابو المہلب الجرمی , ان کی کنیت ابو نوفل بن ابی عقرب .

20_معاویہ بن غلاب , ان کی کنیت " ابن عمر " .

21_معاویہ بن قرة بن اباس المزنی .

22_معاویہ بن ابی مزود .

23_معاویہ بن ہشام القصار الازدی .

24_معاویہ بن یحی
Forwarded from چینل صدائے حق
ی صدفی .

25_معاویہ بن یحیی دمشقی .
( الماخوذ من تہذیب التہذیب لابن حجر العسقلانی )

حوالہ درج ذیل ہے :
( نجوم التحقیق ، قاضی عبد الرزاق بھترالوی ، تحت نام معاویه پر معترضین پچیس راویوں کے گستاخ ہیں ، ص 146 ، 148 ، مطبوعه مکتبه امام احمد رضا راولپنڈی )
__________________________________
( طالب دعا : ایڈمن دفاع حضرت سیدنا امیر معاویہ رضی الله تعالی عنہ )
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
Forwarded from Urdu Tahrir (Irfan Attari)
*پروپیگنڈا*
تحریر : *محمد اسمٰعیل بدایونی*

کانوں میں ہینڈ فری لگائی ہی تھی کہ افلح آ گیا ۔

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ افلح نے سلام کیا ۔

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ !اُنیف نے ہینڈ فری کانوں سے نکالتے ہوئے جواب دیا ۔

یہ کیا سُن رہے ہو؟ افلح نے کہا ۔

اُنیف نے منہ بناتے ہوئے کہا :وہی جو میں سُنتا ہوں ۔

اُنیف تم ہمہ وقت اس موبائل اور موبائل میں موجود گیم اور گانوں میں ہی گم رہتے ہو ۔
افلح نے سر زنش کرتے ہوئے کہا ۔

ایک تو تمہارے اندر کا مولوی نہ جانے کیوں ہمہ وقت بیدار ہو جاتا ہے ۔۔۔ایسا لگتا ہے جیسے دماغ میں مولوی ٹاور لگا ہوا ہے فورا سگنلز آ جاتے ہیں کہاں برائی ہو رہی ہے ؟ ۔
اُنیف نے بیزار ہوتے ہوئے کہا ۔

اُنیف !!! افلح نے خشمگیں نگاہوں سے گھورتے ہوئے کہا ۔

ایک تو تمہیں برا بہت جلدی لگتا ہے ۔۔۔اُنیف نے کہا ۔

برا لگنے کی بات ہے تو برابھی لگے گا انیف ! افلح نے صاف صاف کہا ۔

اس میں برا لگنے کی کیا بات ہے ؟انیف نے کہا ۔

دونوں کے درمیان نئی بحث شروع ہو گئی ۔

برا لگنے کی بات ہے آپ مولوی کو برا نہیں کہہ رہے آپ اسلام کو برا کہہ رہے ہیں ۔

یعنی اب مولوی’’ اسلام ‘‘ہو گیا۔ اُنیف نے کہا ۔

اُف ! اُنیف تمہیں سمجھانا اور اونٹ کو رکشے میں بٹھانابرابر ہے ۔
افلح نے زچ ہوتے ہوئے کہا ۔

ارے افلح یار ! تم ان مولویوں کی صحبت چھوڑ دو ورنہ تمہارے دماغ کا ریڈار بس یہ دیکھتا رہے گا کہ کون کیا کررہا ہے ؟؟؟کون اسلام پر عمل کررہاہے اور کون نہیں کررہا ؟؟؟انیف نے چڑ چڑاتے ہوئے کہا ۔

اُنیف ! یہ صرف مولوی کی نہیں ہر مومن کی بنیادی ذمے داری ہے کہ وہ نیکی کی دعوت دے اور برائی سے روکے ۔

قرآن کریم واضح بیان کررہاہے ۔
یُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ یَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ یَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَ یُسَارِعُوْنَ فِی الْخَیْرٰتِؕ-وَ اُولٰٓىٕكَ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ(۱۱۴)
اللہ اور پچھلے دن پر ایمان لاتے ہیں اور بھلائی کا حکم دیتے اور برائی سے منع کرتے ہیں اور نیک کاموں پر دوڑتے ہیں اور یہ لوگ لائق ہیں۔

افلح نے قرآن کی آیت پڑھی تو انیف خا موش ہو گیا ۔

انیف بھائی !اللہ کے نبی ﷺ نے تو یہ بھی فرمایا:
مَنْ رَاٰی مِنْکُمْ مُنْکَرًا فَلْیُغَیِّرْہُ بِیَدِہٖ فَاِنْ لَّمْ یَسْتَطِعْ فَبِلِسَانِہٖ فَاِنْ لَّمْ یَسْتَطِعْ فَبِقَلْبِہٖ وَذٰالِکَ اَضْعَفُ الْاِیْمَانِ
(تم میں جو کوئی برائی دیکھے اسے اپنے ہاتھ سے بدل دے ، اگر ہاتھ سے بدلنے کی طاقت نہ ہو تو زبان سے روکے ، اگر زبان سے بھی روکنے کی قدرت نہ ہو تو دل میں برا جانے اور یہ ایمان کا ادنیٰ درجہ ہے ۔ ت)

(صحیح مسلم، کتاب الایمان، باب بیان کون النھی عن المنکر۔۔۔۔۔۔الخ، الحدیث۴۹، ص۴۴)

انیف:یار افلح ! میں بالکل اتفاق کرتا ہوں لیکن مولوی نہیں بنو بس ۔

افلح:تمہیں مولوی سے بلا وجہ کا بیر ہے ۔

انیف :نہیں نہیں بلا وجہ کا بیر ہر گز نہیں ہے مولوی کے کرتوت بھی ایسے ہی ہیں ۔

افلح : اے میرے اللہ ! میرے دوست کو کچھ سمجھ بوجھ عطا فرما ۔افلح نے گہری سانس لیتے ہوئے کہا ۔

اُنیف : کیا میں غلط کہہ رہاہوں ؟کیا برے مولوی نہیں ہو تے ؟

افلح : غلط نہیں کہہ رہے تو درست بھی نہیں کہہ رہے دیکھو علمائے حق بھی ہیں اور علمائے سوء بھی ہیں ۔
اچھے بھی ہیں اور برے بھی تم جو انداز اپناتے ہو وہ فرعون والا انداز ہے
۔
اُنیف : فرعون والا انداز ؟

افلح : ہاں فرعون والا انداز ۔

اُنیف : (ناراض ہوتے ہوئے )بھئی اس میں فرعون والا کیا انداز ہے؟میں نے کیا فرعونیت دکھا دی ؟

افلح : جب موسیٰ علیہ السلام نے فرعون کو اسلام کی دعوت دی تو اس نے معلوم ہے کیا کہا ؟

انیف : کیا کہا ؟

افلح : اس نے کہا : قرآن بیان کرتا ہے ۔
*قَالَ لِلْمَلَاِ حَوْلَهٗۤ اِنَّ هٰذَا لَسٰحِرٌ عَلِیْمٌۙ(۳۴) یُّرِیْدُ اَنْ یُّخْرِجَكُمْ مِّنْ اَرْضِكُمْ بِسِحْرِهٖ* (۳۵) شعراء
(فرعون نے) اپنے ارد گرد موجود سرداروں سے کہا: بیشک یہ بڑے علم والا جادوگرہے۔یہ چاہتا ہے کہ تمہیں اپنے جادو کے زور سے تمہارے ملک سے نکال دے تو (اب) تم کیا مشورہ دیتے ہو؟

انیف: میں کچھ سمجھا نہیں

افلح : فرعون نے ایک کام کیا اس نے موسیٰ علیہ السلام پر ایمان لانے کے بجائے موسیٰ علیہ السلام کے خلاف ایک منفی پروپیگنڈا شروع کر دیا ۔۔۔یعنی سیاسی مکاری شروع کر دی تاکہ کوئی موسیٰ علیہ السلام کی بات ہی نہ سُنے ۔۔۔نہ موسیٰ علیہ السلام کی عقیدت اور محبت لوگوں کے دلوں میں پیدا ہو گی اور نہ یہ موسیٰ علیہ السلام کی بات مانیں گے ۔۔۔

بالکل ایسے ہی آج کے زمانے میں بہت سے لوگ یہ ہی حرکت وارثین ِ انبیاء یعنی علمائے کرام کے خلاف کرتے ہیں ان کی توہین کرتے ہیں ۔۔۔تاکہ عوام الناس ان کی جانب مائل نہ ہو اور لوگ جو ان کی صحبت میں رہ کر ان سے دین کی باتیں سیکھتے وہ نہ سیکھیں ۔

اُنیف بہت غور سے افلح کی بات سُن رہا تھا کچھ
Urdu Tahrir
*پروپیگنڈا* تحریر : *محمد اسمٰعیل بدایونی* کانوں میں ہینڈ فری لگائی ہی تھی کہ افلح آ گیا ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ افلح نے سلام کیا ۔ وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ !اُنیف نے ہینڈ فری کانوں سے نکالتے ہوئے جواب دیا ۔ یہ کیا سُن رہے …
دیر غور و فکر کے بعد کہنے لگا بلکہ ہمارے میڈیا اور سوشل میڈیا پر بھی یہ ہی رویہ ہوتا ہے بعض لوگوں کا ۔۔۔

افلح: اور اُنیف بھائی ! عالم دین کی تو بات ہی ممتاز اور جدا عام مسلمان کے لیے بھی معلوم ہے اللہ کے نبی ﷺ نے کیا فرمایا:

اُنیف : کیا فرمایا؟

افلح : اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا:
’’ جو شخص کسی مسلمان کو ذلیل کرنے کی غرض سے اس پر الزام عائد کرے تو اللہ تعالٰی جہنم کے پل پر اسے روک لے
گا یہاں تک کہ وہ اپنے کہنے کے مطابق عذاب پالے۔

ابو داود، کتاب الادب، باب من ردّ عن مسلم غیبۃ، ۴/۳۵۴، الحدیث: ۴۸۸۳۔

ایک اور جگہ ارشاد فرمایا: ’’جس شخص کو کسی مسلمان مردکی برائی کرنے کی وجہ سے کھانے کو ملا، اللہ تعالٰی اسے اتنا ہی جہنم سے کھلائے گا اور جس کو کسی مسلمان مردکی برائی کرنے کی وجہ سے کپڑا پہننے کو ملا، اللہ تعالٰی اسے جہنم کا اتنا ہی کپڑا پہنائے گا۔

ابو داود، کتاب الادب، باب فی الغیبۃ، ۴/۳۵۴، الحدیث: ۴۸۸۱۔

اُنیف : افلح بھائی ! آج تو آپ نے بہت ہی اچھی باتیں بتائی ہیں مجھے

جزاک اللہ خیرا
افلح : آمین وایاکم
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
Forwarded from Urdu Tahrir (Irfan Attari)
*🦗ٹڈی دل کا حملہ🦗*

*✍🏻تحریر: محمد اسمٰعیل بدایونی*

فرعونی بہت پریشان ہو چکے تھے ٹڈیاں ان کے کھیتوں، باغوں اور یہاں تک کہ ان کے مکانوں کی لکڑیوں تک کو کھا گئیں اور فرعونیوں کے گھروں میں یہ ٹڈیاں بھر گئیں جس سے ان کا سانس لینا مشکل ہو گیا ۔

مگر بنی اسرائیل کے مومنین کے کھیت اور باغ اور مکانات ان ٹڈیوں کی یلغار سے بالکل محفوظ رہے۔

یہ واقعہ ہم نے "سنہری کہانیاں " میں پڑھا تھا ۔۔جویریہ نے کہا۔

اچھا دادا جان نے کہا : کیا عنوان تھا اس کا؟

"عذاب کی بارش" نے جویریہ نے پر جوش انداز میں بتایا ۔

ارے یہ دیکھو یہ کیا کیا ہو رہاہے ۔۔۔بابا! بابا !!! یہ دیکھیں ہانیہ نے آسمان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ۔

میں نے آسمان کی کی طرف دیکھا تو آسمان ٹڈی دل سے بھرا ہوا تھا چھوٹی بڑی ٹڈیاں پھیلی ہوئیں تھیں ۔

یہ ٹڈیاں کہاں سے آگئیں؟
کہیں ہم پر بھی اللہ تعالیٰ کا عذاب تو نہیں آگیا ؟ جویریہ نے کہا ۔

بس اللہ تعالیٰ سے ڈرنا چاہیے اور عافیت کی دعا مانگنی چاہیے ۔
دادا جان نے عینک اتارتے ہوئے کہا ۔

ارے اس ٹڈی دل کے بارے میں تو ٹی وی پر بھی بتایا جا رہاہے ۔۔۔سمیر نے آسمان پر ٹڈی دل کو دیکھتے ہوئے کہا۔

کیا بتایا جا رہاہے ؟ ہانیہ نے پوچھا ۔

یہ ہی کہ یہ فصلوں کو کھا جاتے ہیں ۔۔۔ بالکل چٹ کر جاتے ہیں اور میرا دوست بتا رہا تھا ان کی کپاس کی فصل کو بھی اس ٹڈی دل نے بڑا نقصان پہنچایا ان کی 60 ایکڑ کی زمین پر کپاس لگی ہوئی تھی یہ ٹڈی دل آندھی کی طرح لشکر کی صورت میں نمودار ہوئی جیسے یہ ابھی نظر آرہی ہے اور چند منٹوں میں ان کی آنکھوں کے سامنے ان کی کپاس کی فصل کو چٹ کر گئے ان کا لاکھوں کا نقصان ہوا ہے ۔
سمیر نے ٹڈی دل کے بارے میں تفصیل سے بتاتے ہوئے کہا ۔

اللہ کریم عافیت کا معاملہ فرمائے ۔۔۔دادا جان نے عینک اتارتے ہوئے کہا ۔

آمین ۔۔۔ہانیہ نے کہا ۔

داداجان کہیں یہ ہم پر عذاب تو ۔۔۔۔جویریہ کہتے کہتے رک گئی ۔

اللہ تعالیٰ عافیت کا معاملہ فرمائے ہمیں اور ہمارے لوگوں کو توفیق عطا فرمائے کہ ہم عُشر ادا کریں ۔ ۔۔

جیسا کہ قرآن نے بیان کیا ۔
وَ هُوَ الَّذِیْۤ اَنْشَاَ جَنّٰتٍ مَّعْرُوْشٰتٍ وَّ غَیْرَ مَعْرُوْشٰتٍ وَّ النَّخْلَ وَ الزَّرْعَ مُخْتَلِفًا اُكُلُهٗ وَ الزَّیْتُوْنَ وَ الرُّمَّانَ مُتَشَابِهًا وَّ غَیْرَ مُتَشَابِهٍؕ-كُلُوْا مِنْ ثَمَرِهٖۤ اِذَاۤ اَثْمَرَ وَ اٰتُوْا حَقَّهٗ یَوْمَ حَصَادِهٖ ﳲ انعام 141

ترجمہ: اور وہی ہے جس نے کچھ باغات زمین پر پھیلے ہوئے اور کچھ نہ پھیلے ہوئے (تنوں والے) اور کھجور اور کھیتی کو پیدا کیا جن کے کھانے مختلف ہیں اور زیتون اور انار (کو پیدا کیا، یہ سب) کسی بات میں آپس میں ملتے ہیں اور کسی میں نہیں ملتے۔ جب وہ درخت پھل لائے تو اس کے پھل سے کھاؤ اور اس کی کٹائی کے دن اس کا حق دو۔

یہ عُشر کیاہے ؟سمیر نے سوال کیا ۔

زمین میں اگائی جانے والی پیداوار پرجو زکوٰۃادا کی جاتی ہے اسے عُشر کہتے ہیں یعنی زمین پر اگائے جانے والے اناج ، پھل اور سبزیوں وغیرہ پر جو نفع حاصل ہو اس کا دسواں حصہ بطورِ زکواۃ ادا کیا جائے ۔۔۔دادا جان نے بتایا۔

کچھ تفصیل سے بتائیے دادا جان ۔۔۔۔جویریہ نے کہا ۔

بچو ! جو چیزیں ایسی ہوں کہ ان کی پیداوار سے زمین کا نفع حاصل کرنا مقصود ہو جیسے غلہ ،اناج اورپھل فروٹ ہوں یاسبزیاں وغیرہ مثلاً اناج اورغلہ میں گندم ،جو ، چاول ،گنا ، کپاس،جوار،دھان(چاول)،باجرہ، مونگ پھلی ،مکئی، اورسورج مکھی، رائی،سرسوں اورلوسن وغیرہ ۔

*"پھلوں میں"* خربوزہ،آم،امرود،مالٹا،لوکاٹ،سیب،چیکو،انار، ناشپاتی، جاپانی پھل،سنگ ترا، پپیتا ،ناریل، تربوز،فالسہ، جامن، لیچی،لیموں، خوبانی ، آڑو،کھجور ، آلوبخارا ،گرما، انناس، انگور ا و ر آلوچہ وغیرہ ۔

*"سبزیوں میں"* ککڑی،ٹینڈا،کریلا،بھنڈی توری،آلو ،ٹماٹر ، گھیا توری ،سبزمرچ، شملہ مرچ، پودینا ، کھیرا، ککڑی(تر)اور اروی ، توریا ،پھول گوبھی ،بندگوبھی ، شلغم، گاجر، چقندر،مٹر، پیاز،لہسن، ،پالک،دھنیااورمختلف قسم کے ساگ اورمیتھی اور بینگن وغیرہ۔ ان سب کی پیداوار پر عشرواجب ہے۔۔۔دادا جان نے تفصیل سے بتایا۔

اور اگر کوئی عشر ادا نہ کرے تو ؟ جویریہ نے پوچھا

امام غزالی نے مکاشفۃ القلوب میں ایک حدیث نقل کی ہے اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا:

حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کا ارشاد ہے: زکوٰۃ نہ دینے والے اللہ تَعَالٰی کے یہاں یہود و نصاریٰ کی طرح ہیں، عُشر نہ دینے والے مجوس کی طرح اور جو لوگ زکوٰۃ اور عشر نہ دیں نبی کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّماور فرشتوں کی زبان سے ملعون قرار پائے اور ان کی گواہی نامقبول ہے۔

(مکاشفۃ القلوب صفحہ 143)
Urdu Tahrir
*🦗ٹڈی دل کا حملہ🦗* *✍🏻تحریر: محمد اسمٰعیل بدایونی* فرعونی بہت پریشان ہو چکے تھے ٹڈیاں ان کے کھیتوں، باغوں اور یہاں تک کہ ان کے مکانوں کی لکڑیوں تک کو کھا گئیں اور فرعونیوں کے گھروں میں یہ ٹڈیاں بھر گئیں جس سے ان کا سانس لینا مشکل ہو گیا ۔ مگر بنی…
دادا جان نے بتایا

اللہ اکبر !!!! ہانیہ نے پوچھا
اور قرآن میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے ۔
وَلَا یَحْسَبَنَّ الَّذِیۡنَ یَبْخَلُوۡنَ بِمَاۤ اٰتٰىہُمُ اللہُ مِنۡ فَضْلِہٖ ہُوَ خَیۡرًا لَّہُمْ ؕ بَلْ ہُوَ شَرٌّ لَّہُمْ ؕ سَیُطَوَّقُوۡنَ مَا بَخِلُوۡا بِہٖ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ ؕ سورہ ۤل عمران 180
اور جو لوگ ہمارے فضل سے عطا کردہ مال میں بخل کرتے ہیں وہ اسے اپنے لیے بہتر نہ سمجھیں بلکہ یہ ان کے لیے مصیبت ہے عنقریب قیامت کے دن انہیں طوق پہنایا جائے گا۔
دادا جان نے آیت تلاوت کرتے ہوئے کہا۔

داداجان آسمان صاف ہونا شروع ہو گیا یہ ٹڈی دل چلے گئے یہاں سے ۔۔۔ہانیہ نے آسمان کی جانب دیکھتے ہوئے کہا۔

پیارے دوستو! آپ کے والدین کی بھی اگر زمین ہے تو آپ انہیں بتائیے گا کہ عشر ادا کرنا لازمی ہے ہمیں یہ مال عطا بھی تو اللہ ہی کرتا ہے نا اور اللہ تعالیٰ ہی ہماری فصلوں کو ٹڈی دل سے بچا لے گا جیسے ٹڈی دل فرعونیوں کے تو گھروں کی چوکھٹیں اور دروازے تک کھا گئیں لیکن بنی اسرائیل کو نقصان نہیں پہنچایا ۔
https://t.me/SirfUrduTahrir
Forwarded from Urdu Tahrir (Irfan Attari)
🦗 ٹڈی دل کا حملہ 🦗
ایک آیت ایک کہانی ❺❸
✍🏻 محمد اسمٰعیل بدایونی
➻═══════════➻
TTS AʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
Audio
Sawal No.3⃣9⃣6⃣
https://t.me/TurabulHaq
1.Kya Razai Bahan Bhai Shadi Kar Sakti Hai
2.Etekaf K Douran Kisi Aurat K Makhsush Ayyam Shuru Ho Jaye To kya Wo Quran Shareef ko Bina Wo Tilawat Kar Sakti Hai
3.Koi Khatun Chehre k Baal Dhage Se Saaf Kar Sakti hai.mp3
Audio
Sawal No.7⃣1⃣2⃣
https://t.me/TurabulHaq
1.Khawateen Shariat K Mutabik Apne Balo koo Kis Had Tak Katwa Sakti Hai
2.Kya Ye Durust Hai k Sureh Noor Me Irshad e Bari Tala Hai K Aurat Apne Paw Ko Jameen Par Zor Se Na Patke Take Mard Inki Taraf Mutawajje Na Ho Kya Iska Matlab Ye Hai K Aurat Ka Nachna Bhi Haram Hai.mp3
Audio
Sawal No.7⃣1⃣3⃣
https://t.me/TurabulHaq
1.Kya Aap Farmate Hai K Khawateen Ko Baal Nahi Katwana Chahiye Kya Aap Koi Hawala Batayenge
2.Kya Khawateen ko Hoto K Upar K Baal Saaf Karna Jayez Hai.mp3
Audio
Sawal No.7⃣6⃣7⃣
https://t.me/TurabulHaq
Kya Koi Khatoon Hath Ya Paw k Baal Rezar Se Saaf Ka Sakti Hai.mp3