🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
*💚دیہات میں جمعہ کے بعد وہی امام ظہر کی امامت کرسکتاہے؟💚*

الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرح متین مسئلہ ذیل کے بارےمیں گاؤں کی مسجد میں نماز جمعہ کے بعد چاررکعت ظہر کی نماز جماعت سےادا کی جاتی ہے دواقامت کےساتھ جوامام جمعہ کی نمازپڑہاتےہیں وہی امام چاررکعت ظہر کی جماعت پڑھاتے ہیں کیا یے دروست ہے مسئلہ حنفی میں قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں
ا________(💚)___________
*الجواب بعون الملک الوھاب*
فتاوی رضویہ میں ھے گاؤں میں جمعہ کی نماز درست نہیں ھے لیکن عوام اگر پڑھتے ہوں تو انہیں منع نہ کیا جائے کہ وہ جس طرح بھی اللہ و رسول کا نام لیں غنیمت ھے

*(📙جلد3صفح714)*
گاؤں میں جمعہ کے نام پر پڑھی گئی تو اس سے ظہر کی نماز ساقط نہ ہوگی لہذا گاؤں میں جمعہ کے دن بھی ظہر کی نماز پڑھنا فرض ھے اور جماعت کے ساتھ پڑھنا واجب ھے اس کیلئے بھی تکبیر کہی جائے گی
*(📕بہار شریعت میں ھے)* گاؤں میں جمعہ کے دن بھی ظہر کی نماز اذان و اقامت کے ساتھ باجماعت پڑھیں ۔
*(📕جلد 1حصہ 4صفحہ774)*
*(📗فتاوی فقیہ ملت میں ھے)*
گاؤں میں بنام جمعہ دو رکعت پڑھنے کیلئے چاہے فرض کی نیت کریں یا نفل کی بہر حال وہ نماز نفل ہی ہوگی چار رکعت سنت ظہر اور فرض نماز ظہر باجماعت کے درمیان دو رکعت بنام جمعہ کے سبب وقفہ سے شرعا کوئی خرابی نہیں گاؤں میں اگر چہ جمعہ نہیں صرف ظہر فرض ھے
لہذا اس گاؤں میں بنام جمعہ جو اذان ہوتی ھے اسی اذان سے ظہر کی نماز پڑھی جائے گی اس کیلئے الگ سے اذان کی ضرورت نہیں
*(📘جلد 1 صفحہ242)*
اور اسی کتاب کے
*(📙صفحہ248 پر ھے))*
دیہات جو دو رکعت بنام جمعہ پڑھی جاتی ھے وہ نفل ھے لہذا جمعہ اور ظہر اگر ایک ہی امام پڑھائے تو وہ جمع بین الصلاتین نہیں ھے
صورت مسئولہ میں دو اقامت کے ساتھ اور وہی امام دونوں نماز پڑھائے یہ درست ھے
*واللہ تعالی اعلم ورسولہ* ا________(📢)___________
*کتبہ؛*
*محمد ساجد رضا برکاتی مدھوبنی بہار انڈیا؛*
*🖌️الحلقةالعلمیہ گروپ🖌️*
*رابطہ؛☎️9973983650)*
*مورخہ؛6/5/2020)*
ا_________(📢)_________
*🖋️المشتہر فضل کبیر🖋️*
*منجانب؛منتظمین الحلقةالعلمیہ گروپ؛محمد عقیل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا__________(🖋️)__________
795
دیہات میں جمعہ کے جواز و عدم
جواز کی تحقیق 📖دیہاتی جمعہ
#علامہ_فیض_احمد_اویسی
@Faize_Millat_Library
باہتمام : مولانا صاحبزادہ محمد
سعید احمد اویسی صاحب
@Faize_Millat_Library
ناشر 📇 مکتبہ اویسیہ رضویہ
سیرانی روڈ بہاولپور پاکستان
@Faize_Millat_Library
📚 حضور فَیضِ مِلَّت لائبریری 📚
4500 سے زائِد کِـتابوں کے مُـصَـنِّـف
#علامہ_فیض_احمد_اویسی رَضوی
عَلَیۡہِ الرَّحۡمَہۡ کی کِتابیں حَاصِل کریں
دیہاتی_جمعہ_علامہ_فیض_احمد_اویسی.pdf
2.1 MB
دیہات میں جمعہ کے جواز و عدم
جواز کی تحقیق📖 دیہاتی جمعہ
@Faize_Millat_Library
علامہ فیض احمد اویسی
رَحۡـــمَـــةُ الــلّٰــهِ تَـعَـالیٰ عَــلَــیۡـه
📖 دیہات میں
بعد جمعہ ظہر با جماعت

https://t.me/Kutube_Fiqah
حضرت مفتی معین الدین
خان رضوی ہیم پوری صاحب
📇 المجمع الرضوی ہیم پور
دیہات_میں_بعد_جمعہ_ظہر_باجماعت–مفتی_معین_الدین.pdf
2.8 MB
📖 Dehat Men Bade Juma
Zuhar Ba Jamat | JumuAh
https://t.me/Kutube_Fiqah
Mufti MuEenuddin Rzv
📇 Al Majma Ur Razvi 📇
دیہات میں جمعہ اور ظہر 📖
📝 مفتی آل مصطفیٰ مصباحی
@Aalaa_Hazrat_Library
حضور تاج الشریعہ حضرت
مفتی اختر رَضا خان ازہری
رَضِیَ الـلّٰـهُ تَبَارَڪَ وَ تَعَالیٰ عَـنۡہۡ
@Maslake_Aalaa_Hazrat
✍🏻 شـہـزادۂ صدر الشریعہ حضور
محدث کبیر علامہ ضیاءالمصطفیٰ
صَاحَبۡ قِـبۡلَہۡ دَامَتۡ بَرَکَاتُہُم‌ُ الۡعَالِیَہۡ
https://t.me/Kutube_Fiqah
حضور فقیہ ملت حـضــرت
مفتی جلال الدین احمد امجدی
رَحۡــمَــةُ الــلّٰــهِ تَــعَــالیٰ عَــلَــیۡـه
@Al_Ashhar_Academy_Urdu
جدید مسائل پر علماء کی رائیں ¹
محقق مسائل جدیدہ حضرت
#مفتی_نظام_الدین_رضوی
صَاحَبۡ قِبۡلَہۡ دَامَتۡ بَرَکَاتُہُمُ الۡعَالِیَہۡ
دیہات_میں_نماز_جمعہ_اور_ظہر_احتیاطی_مفتی_آل_مصطفیٰ.pdf
2.1 MB
دیہات میں جمعہ و ظہر احتیاطی
@Maslake_Aalaa_Hazrat
📝 مفتی آل مصطفیٰ مصباحی
📖 دیہات میں
جمعہ اور ظہر با جماعت

@Maslake_Aalaa_Hazrat
خلیفۂ تاج الشریعہ حــضــرت
عـــلامـــہ مفتی ابوالحسن قادری
صَاحَبۡ قِبۡلَہۡ دَامَتۡ بَرَکَاتُہُم‌ُ الۡعَالِیَہۡ
@Al_Ashhar_Academy_Urdu
📇المجمع المسعودی بہرائچ شریف
دیہات_میں_جمعہ_اور_ظہر_با_جماعت،.pdf
4.5 MB
📖 دیہات میں
جمعہ اور ظہر با جماعت

@Maslake_Aalaa_Hazrat
خلیفۂ تاج الشریعہ حــضــرت
عـــلامـــہ مفتی ابوالحسن قادری
صَاحَبۡ قِبۡلَہۡ دَامَتۡ بَرَکَاتُہُم‌ُ الۡعَالِیَہۡ
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
الحلقة العلمية (الهند)
*💚دیہات میں جمعہ کے بعد وہی امام ظہر کی امامت کرسکتاہے؟💚* الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرح متین مسئلہ ذیل کے بارےمیں گاؤں کی مسجد میں نماز جمعہ کے بعد چاررکعت ظہر کی نماز جماعت سےادا کی جاتی ہے…
حضور مفتئ اعظم ہند عَلَیۡہِ الرَّحۡمَہۡ جمعہ کے دن کسی دیہات میں ہوتے تو نماز جمعہ کے بعد ظہر کی نماز با جماعت قائم کرنے کا حکم فرماتے اور لوگ فوراً حکم شرع پر عمل کرتے ہوئے ظہر کی نماز باجماعت ادا کرتے -
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
مفتی عبد المنان اعظمی صَاحَبۡ
قاضی عبد الرحیم بستوی صَاحَبۡ
خواجہ مظفر حسین رضوی صَاحَبۡ
مفتی شمس الدین احمد رضوی
الحلقة العلمية (الهند)
*💚دیہات میں جمعہ کے بعد وہی امام ظہر کی امامت کرسکتاہے؟💚* الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرح متین مسئلہ ذیل کے بارےمیں گاؤں کی مسجد میں نماز جمعہ کے بعد چاررکعت ظہر کی نماز جماعت سےادا کی جاتی ہے…
شرطیت مصر کے دلائل :
حضرت علی بن ابو طالب رَضِیَ الـلّٰـهُ تَبَارَڪَ وَ تَعَالیٰ عَـنۡہۡ روایت فرماتے ہیں کہ سرکار دو جہاں ﷺ نے اِرشاد فرمایا جمعہ تکبیر تشریق نماز عید و نماز بقرعید صرف مصر جامع یا بڑے شہر میں ہے!
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
نماز جمعہ اور عمل سرکار دو عالمﷺ
نماز جمعہ سرکار دو عالم ﷺ پر ہجرت سے قبل مکہ مکرمہ میں فرض ہوئی کفار کی وجہ سے آپ نے قائم نہ کی پھر اپنے اصحاب کے ساتھ مدینہ منورہ کی طرف ہجرت فرمائی اور وہاں بنی عمرو بن عوف میں چودہ دِن سے کچھ زیادہ تک رہے مگر جمعہ کی نماز نہ پڑھی! سرکار ﷺ کا یہ عمل پاک اس پر دلیل ہے کہ جمعہ مصر (شہر) ہی میں فرض ہے! ورنہ ضرور نماز جمعہ ادا فرماتے! اس سے معلوم ہوا کہ وجوب جمعہ کے لئے مصر شرط ہے!
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
دیہات میں بعد جمعہ ظہر باجماعت
مفتی معین الدین خان رضوی
📇 المجمع الرضوی ہیم پور UP
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
Forwarded from Zubair 006
*"حوصلہ افزائی کیجیے"*

تحریر : محمد زبیر قادری
رکن : روشن مستقبل، دہلی

پیرزادہ اقبال احمد فاروقی صاحب مرحوم نے جب لاہور سے ماہ نامہ ’’جہانِ رضا‘‘ شروع کیا، تو اسے دیکھ کر دل باغ باغ ہوگیا۔ یہ رسالہ رضویات کی ترویج و اشاعت پر مشتمل واحد ماہنامہ تھا۔ اسے دیکھ کر اُمنگ جاگی، جوش و جذبہ بیدار ہوا کہ رضویات پر کوئی رسالہ اپنے ہند میں بھی نہیں، لہٰذا ایسا ہی رسالہ جاری کیا جانا چاہیے، مگر جذبات کے علاوہ کسی رسالے کو شائع کرنے کے تمام ہی لوازمات سے احقر کا دامن خالی تھا۔ حضرت فاروقی صاحب کو لاہور خط لکھ کر اپنا عندیہ ظاہر کیا تو حضرت کا بہت حوصلہ افزا جواب موصول ہوا، جو ہندوستان سے شائع ہونے والے سہ ماہی ’’افکارِ رضا‘‘ کی اشاعت کا سبب بن گیا۔ اپنی تمام تر خامیوں، کمیوں کے باوجود ۱۲؍ سال تک یہ رسالہ جاری رہا، احباب تک مفت پہنچتا رہا، پھر اہلِ قلم حضرات کی عدم توجہی اور تساہلی کی وجہ سے رسالے کو بند کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔۔۔ لیکن یہ رسالہ احقر کی شناخت اور پہچان اور عزت و شان کا سبب بن گیا۔ احقر کی جن لوگوں نے رہنمائی و حوصلہ افزائی کی، ان کا مرتے دم تک مشکور و ممنون رہوں گا۔
انسان کو بلندیوں تک پہنچانے، اور کامیاب انسان بنانے میں حوصلہ افزائی کی بڑی اہمیت ہے۔ جس کا تجربہ احقر کو بارہا ہوا۔ ورنہ یہ حقیر ذرۂ ناچیز غیر عالم ،کسی قابل نہیں کہ دین کی اشاعت کا کام کرسکے۔
اہلِ سنّت و جماعت میں قابل و باصلاحیت افراد کی کمی نہیں، لیکن ہمارے یہاں حوصلہ افزائی نہیں ہوتی. نئے لوگوں کی رہنمائی کا کوئی نظم و ضبط نہیں. اور کام کے لوگوں کا ساتھ دینے والے اور تعاون کرنے والے بمشکلِ تمام ہی مل سکتے ہیں.
کہیں آپ یہ تو نہیں سوچتے کہ ہماری حوصلہ افزائی اور رہنمائی سے ترقی کرکے یہ بندہ ہماری جگہ لے لے گا، یا ہم سے بلند مقام پر پہنچ جائے گا؟؟؟
حالانکہ ایسا ہرگز نہیں ہونا چاہیے کیوں کہ اس سے دین و سنیت کا شدید نقصان ہے۔
ہمارے اندر حوصلہ افزائی, رہنمائی اور تعاون کا ماحول نہ ہونے کی وجہ سے باصلاحیت افراد یوں ہی قبروں میں چلے جاتے ہیں.. یا پھر تلخ تجربات ملنے پر منفی ذہن بن جانے پر باغی ہوکر سنیت کو نقصان پہنچانے میں لگ جاتے ہیں۔
ہمارا پہلا اور آخری ہدف ہو دین و سنّیت کی اشاعت۔ اس کے لیے جیسا بھی ہوسکے، کام کرتے رہنا چاہیے۔ اور کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہنا چاہیے.
الحمدللہ احقر کی تھوڑی کوشش سے اب تک کئی افراد سنیت کے لیے اچھا کام کرنے لگے۔ کوئی مصنف بن گیا، کوئی مقرر بن گیا، کوئی کچھ اور. میں یہ فخر کے طور پر نہیں بلکہ اس لیے بیان کر رہا ہوں کہ اگر ہم حوصلہ افزائی کریں تو لوگوں کی خفتہ صلاحیتیں بیدار اور صیقل ہو سکتی ہیں اور اچھے اچھے کار آمد افراد تیار ہو سکتے ہیں.
بحمد اللہ خاکسار کی کوشش و محنت اب بھی جاری ہے۔
اگر آپ خود سے سنیت کا کام نہیں کرسکتے، اور دیکھتے ہیں کہ کسی بندے میں لکھنے کی، بولنے کی، ریسرچ کی یا کسی بھی طرح کی صلاحیت موجود ہے، اور آپ کی رہنمائی و حوصلہ افزائی سے اس کی ترقی ممکن ہے تو ضرور اس کی مدد کیجیے۔ کیوں کہ اس کی ترقی سے دین و سنیت کا کام بڑھے گا۔
لکھنے والوں کو صحیح سمت میں لکھنے اور تحریر میں اثر انگیزی پیدا کرنے کے نکات فراہم کیجیے۔ بولنے والوں کو علمی دلائل سے حالات و سامعین کا خیال رکھتے ہوئے تقاریر کرنے کے گُر بتائیے.
دینی مبلغین کو تبلیغی مشن بڑھانے کے لیے ضرورت کے مطابق نئے نئے آئیڈیاز فراہم کیجیے۔
یعنی کام کرنے کے لیے آدمی بنائیے جو آپ کے جانے کے بعد بھی دین و سنیت کا کام مسلسل جاری رکھ سکیں اور آپ کے نامۂ عمل میں ثواب کا مسلسل اضافہ ہوتا رہے۔


محمد زبیر قادری (ممبئی)
رکن : روشن مستقبل, دہلی
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
Forwarded from Gulam Mustafa Razvi
*مجدد الفِ ثانی و مجدد بریلی میں مناسبت و مماثلت*
(ولادتِ مجددینِ اسلام کے ماہِ مبارک کی مناسبت سے...)

*از:* ابوزہرہ رضوی مالیگ

اعلیٰ حضرت کے پیغام اور تعلیمات میں دسویں صدی ہجری کی عظیم شخصیت مجدد الف ثانی شیخ احمد سرہندی کی آواز بازِگشت سُنی جا سکتی ہے۔

    دونوں نے عقیدۂ توحید اور عشق و اتباعِ مصطفیٰ پر زور دیا۔
    دونوں نے سلفِ صالحین کے عقائد و افکار کی ترویج کی۔
    دونوں نے شریعت و طریقت میں فرق کرنے والوں کا محاسبہ کیا۔
    دونوں نے اہلِ بدعت اور باطل فرقوں کے خلاف قلمی اور عملی جہاد کیا۔
    دونوں نے گستاخانِ رسول، مدعیانِ نبوت، صحابہ و اہلبیت کے دشمنوں کا تعاقب کیا۔
    دونوں نے دو قومی نظریے کا احیاء کیا-
    دونوں نے عوام و خواص کی اصلاح کا بیڑہ اُٹھایا۔
    دونوں کے خلفا نے ان کے مشن کو آگے بڑھایا اور برصغیر پاک و ہند پر انقلابی اثر ڈالا۔
    دونوں نے ایسی تصانیف یادگار چھوڑیں جو پچھلوں کی سمجھ سے بھی بالاتر ہیں۔
(ص۔۲۸۳، انتخاب حدائق بخشش، از ڈاکٹر محمد مسعود احمد)

    دونوں شخصیات میں علمی و فکری یک جہتی، دینی و ملی کارناموں میں یک رنگی، اپنی ہمہ گیر خدمات و اثرات میں غیر معمولی یکسانیت کے علاوہ تاریخی اور واقعاتی حوالہ سے ذاتی اور شخصی نوعیت کی مماثلت اور وحدت بھی نظر آتی ہے،
*مثلاً :* دونوں کی ولادت و وفات کے زمانے... کہا جاتا ہے کہ جس دن امام اعظم ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی اسی دن امام شافعی کی ولادت ہوئی ہے۔ (ص۔۵۳۴، سیرالاولیاء) جس سے قدرت کا یہ منشا معلوم ہوتا ہے کہ ایک مجتہد کا دور ختم ہوتے ہی دوسرا مجتہد دُنیا میں آ رہا ہے؛ یا یہ کہ ایک مجتہد کے کام کو آگے بڑھانے کے لئے دوسرا مجتہد جلوہ گر ہو رہا ہے۔
    مجدد سرہندی کی ولادت ١٤؍ شوال کو ہوئی۔ اعلیٰ حضرت کی ولادت ۱۰؍ شوال کو دونوں کے مہینے ایک ہیں؛ اور ایام بھی قریب قریب ہیں۔
    سال اور سنہ دیکھیں تو مجدد الف ثانی ۹۷۱ھ میں پیدا ہوئے تو اعلیٰ حضرت ۱۲۷۲ھ میں گویا اپنی اپنی صدیوں میں ایک ہی عرصہ اور وقت ہے؛ اسی طرح وقتِ وفات میں بھی یہی یکسانیت موجود ہے۔
    مجدد سرہندی نے ۲۸؍ صفر کو وصال فرمایا؛ تو اعلیٰ حضرت کا وصال ۲۵؍ صفر کو؛ یہاں بھی وہی چیز ہے۔ دونوں کا مہینہ ایک اور تاریخیں بھی قریباً ایک سی؛ البتہ سنہ و سال میں معمولی فرق ہے کہ مجدد صاحب ١٠٣٤ھ میں فوت ہوئے تو اعلیٰ حضرت ١٣٤٠ھ میں۔
    جس طرح زمینی اور مکانی اعتبار سے ہم دیکھتے ہیں کہ وہ تمام علاقے تھانیسر، گووندوال، نگر کوٹ اور امرتسر ایک دائرہ کی شکل بنتے ہیں جہاں سے ہندوؤں کی احیائی تحریکیں اُٹھی تھیں اور جس کے نتیجہ میں دین الٰہی کا فتنہ ظاہر ہوا۔ قدرت نے ٹھیک انہی مقامات کے درمیان سرہند میں آپ (مجدد الف ثانی) کو پیدا فرمایا... اسی طرح اعلیٰ حضرت کے دور میں وہ تمام مقامات دیوبند، قادیان، سہارنپور، علی گڑھ، ندوہ (لکھنؤ) اور دہلی جہاں سے وہابیت، دیوبندیت، قادیانیت، نیچریت، غیر مقلدیت اور صلح کلیت کے فتنے اٹھے تھے ان تمام علاقوں کے بیچ ایک مرکزی مقام "شہر بریلی" میں آپ کو پیدا فرمایا؛ تاکہ وہ ہر محاذ پر بیک وقت نبرد آزما ہو سکیں۔

[ماخوذ: امام احمد رضا خدمات و اثرات، از ابوزہرہ رضوی، مطبوعہ رضا ریسرچ اینڈ پبلشنگ بورڈ مانچسٹر/نوری مشن مالیگاؤں]
***
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM