🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
👌1
حضرت مولانا عبد الحلیم فرنگی محلی رحمۃ اللہ علیہ

نام و نسب:
اسم گرامی: مولانا عبد الحلیم فرنگی محلی ۔ لقب: جامع العلوم ۔

سلسلۂ نسب اس طرح ہے:
مولانا عبد الحلیم فرنگی محلی بن مولانا امین اللہ بن مولانا محمد اکبر بن مولانا مفتی ابو الرحم بن مولانا مفتی محمد یعقوب بن مولانا عبد العزیز بن مولانا محمد سعید بن مولانا قطب الدین شہید سہالوی ۔علیہم الرحمۃ والرضوان ۔ ( تذکرہ علمائے ہند ص:251 )

تاریخِ ولادت:
آپ کی ولادت باسعادت 11 / شوال المکرم 1209ھ، مطابق مارچ / 1795ء کو فرنگی محل لکھنؤ میں پیدا ہوئے ۔ ( تذکرہ علمائے اہلسنت 114 )

تحصیل علم:
دس برس کی عمر میں قرآن مجید حفظ کیا، صرف و نحو اپنے والد مولانا محمد امین اللہ فرنگی محلی سے پڑھ کر کتبِ متداولہ کا درس علماء فرنگی محل مولانا مفتی ظہور اللہ، مولانا مفتی محمد اصغر اور مولانا مفتی محمد یوسف علیہم الرحمۃ سے لیا، سولہ سال کی قلیل عمر میں متداولہ علوم درسیہ سے فراغت پائی ۔ آپ دا نشمند، متبحر، جامع علوم عقلی ونقلی، اور حاوی فنون وفروعی اصلی ہوئے ۔ تکمیل کے بعد درس و تدریس میں مشغول ہوئے ۔

بیعت و خلافت:
1276ھ میں سلسلہ عالیہ قادریہ میں مولانا عبد الوالی قادری فرنگی محلی سے بیعت ہوئے ۔

سیرت و خصائص:
بحرالعلوم، جامع العلوم، امام العلماء، سند الاصفیاء، سید الاولیاء، صاحبِ تصانیفِ کثیرہ، حضرت علامہ مولانا عبد الحلیم فرنگی محلی لکھنوی رحمۃ اللہ علیہ ۔

آپ علیہ الرحمہ اپنے وقت کے امام المناطقہ، رئیس الفضلاء، مرجع العلماء والصلحاء تھے ۔ تمام علوم پر مکمل دسترس حاصل تھی۔اکثر علوم چاہے وہ معقولی ہوں یامنقولی اس پر آپ کی کوئی نہ کوئی تصنیف، شرح، یاحاشیہ ضرور ہوگا ۔ 1360ھ کو شہر باندہ تشریف لے گئے اور وہاں ریاست کے مدرسے میں صدر مدرس مقررہوئے کافی عرصےتک وہاں تدریس کرتےرہے۔پھر جون پور میں نو سال تک تدریس فرمائی کافی طلباء آپ سےفیض یاب ہوئے۔

1279ھ، میں حرمین شریفین کا قصد کیا ۔ وہاں کے علماء ومشائخ کی صحبت بابرکت سے فیض یاب ہوئے،مکہ معظمہ میں شیخ احمد بن زینی دحلان مفتیِ مکہ ،شیخ جمال حنفی، سے علم حدیث کیا، اور ان سےاجازت وسند حدیث حاصل کی ۔ 1280ھ مدینۃ المنورہ میں حضور نبی کریم ﷺ کی زیارت سے مشرف ہوئے، مولانا علی مدنی، شیخ الدلائل سےسند دلائل الخیرات شریف کی سند حاصل کی، شیخ محمد بن محمد عرب الشافعی مدرس مسجد نبوی سے حدیث و تفسیر کی سند ،اور مولانا شاہ عبد الغنی بن مولانا شاہ ابو سعید مجددی دہلوی، حدیث وتفسیر وفقہ کی اسناد، مولانا عبدا لرشید بن مولانا شاہ احمد سعید دہلوی مجددی سے قصیدہ بردہ شریف اور حزب البحر کی اجازت حاصل کی اور حرمین شریفین کے فیوضات وبرکات سےمالا مال ہوئے۔1282ھ میں وطن واپس آئے اور ریاست حیدر آباد میں عدالتِ نظامیہ سےمنسلک ہوگئے۔

تصنیفات:
آپ نے بہت کتب پر حاشیات و شروحات قلم بند فرمائے ۔ جو افادیت و معنویت کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہیں ۔ ان میں سے چند معروف مندرجہ ذیل ہیں ۔ قمر الاقمار حاشیہ نور الانوار، التحقیقات المرضیہ علی حاشیہ میر زاہد، حاشیہ شرح سلم ملا حسن، کشف المکتوم علی حاشیہ بحر العلوم، حل العاقد فی شر ح العقائد، حاشیہ شرح تہذیب، نظم الدرر، نور الایمان فی آثار حبیب الرحمان، برکات الحرمین، وغیرہ ۔ معروف ہیں ۔

تاریخِ وصال:
آپ کا وصال 29 / شعبان 1285ھ، مطابق 14 / دسمبر 1868 بروز پیر کوحیدر آباد دکن میں ہوا۔آپ کی وصیت کےمطابق حضرت شاہ یوسف قادری علیہ الرحمہ کےقدموں میں سپرد خاک کیا گیا۔شاہ یوسف قادری دکن کے اولیاء کبار میں سےہیں ۔ بزرگوں کے قرب سے فیض اور برکتیں حاصل ہوتی ہیں۔

ماخذ و مراجع:
تذکرہ علمائے اہل سنت ۔ تذکرہ علمائے ہند ۔

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-allama-abdul-hakeem-farangi-mahalli
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
👌2
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
28-08-1445 ᴴ | 10-03-2024 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
29-08-1445 ᴴ | 11-03-2024 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
💯1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
29-08-1445 ᴴ | 11-03-2024 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
29-08-1445 ᴴ | 11-03-2024 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1