🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
👌1
خواجہ غریب نواز سے روحانی نسبت:
آپ نے سلطان الہند حضرت خواجۂ خواجگان خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رضی اللہ تعالٰی عنہ کے مزارِ مبارک پر بھی حاضری کاشرف حاصل فرمایا۔ جب آپ مزارِ مقدس پر گئے تو حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رضی اللہ تعالٰی عنہ ظاہر ہوئے اور آپ سے یہ ارشاد فرمایا:

’’ جب تم میرے مُلک میں آئے ہو تو تمہیں چاہیے کہ میرے طریقے کو اپناؤ۔‘‘

چناں چہ حضرت خواجہ رضی اللہ تعالٰی عنہنے فیضانِ چشتیہ سے نواز کر دیگر سلاسل کی اجازت بھی مرحمت فرمائی جس سے آپ مراتبِ عُلیا پر فائز ہوئے یہاں تک کہ آپ کا معمول تھا کہ ہر سال سلطان الہند رضی اللہ تعالٰی عنہ کے مزارِ پُر اَنوار کی زیارت کے لیے اجمیر تشریف لے جاتے، ایک روز آپ مزارِ مبارک کے رو بَہ و و حاضر تھے کہ یکایک آپ پر حالت طاری ہوئی اور بےہوش ہوگئے۔ بَعْدَہٗ حضرت خواجہ غریب نواز عالمِ باطن میں تشریف لائے اور آپ کے مُنھ میں پان رکھا۔ آپ جب اپنی حالت پر آئے تو آپ کےمُنھ میں پان موجود تھا۔حضرت خواجہ کی بارگاہ سےاتنی قربت ہوگئی تھی کہ جس جگہ بھی آپ چاہتے روحانی ملاقات و زیارت سے مشرف ہوجاتے اور فُیوض و برکات سے ہم کنار ہوتے۔(خزینۃ الاصفیاء، ص405)

بدکار کو نیک بنا دیا:
منقول ہے کہ ایک شخص صاحب ِثروت تھا اور متعدد گناہوں میں مبتلا رہتا تھا۔ اُس کی عادت تھی کہ جس درویش کا شہرہ سنتا ان کی صحبت میں جاتا۔ بالآخر ایک مرتبہ اس نے سوچا کہ کالپی شریف حضرت میر سیّد محمد قَدَّسَ اللہُ سِرَّہُ الْعَزِیْز کی بارگاہ میں چلنا چاہیے اور اپنے دل میں یہ خیال باندھا کہ اگر پہلی بار دیکھنے کے ساتھ ہی میرے اوپر کوئی کیفیت طاری ہو گئی تومیں اپنے تمام گناہوں سے تائب ہو جاؤں گا اور اگر کوئی کیفیت ظاہرنہیں ہو گی تو علی الاعلان شراب نوشی کروں گا۔ جب وہ حضرت کی بارگاہ میں پہنچا تو دیکھتے ہی بے ہوش ہو گیا اور کافی دیر تک عالمِ بے ہوشی میں پڑا رہا ۔جب اِفاقہ ہو ا تو اپنے گریبان کو چاک کر دیا اور فقر اختیار کر کے تارکُ الدنیا ہو گیا۔ آپ نے اپنے کشف سے اس کے آئندہ حالات کا مشاہدہ فرمایا اور ایک عمدہ جوڑا مع خادم کے اس کے پاس روانہ فرمایا۔ اس نے خلعت کو قبول نہ کیا ۔ خادم نے ہر چند کوشش کی مگر وہ انکار ہی کرتا رہا۔

آخر کار حضرت خود تشریف لائے اور ارشاد فرمایا:

’’تم میری اِرادت کی وجہ سے مرجعِ اَربابِ سعادت ہو چکے ہو ، اس لیے جو کچھ بھی تمہیں دیا جا رہا ہے اسے قبول کر لو، تم کیا جانتے ہو کہ اس میں کیا راز ہے؟‘‘

یہاں تک کہ اُس نے خلعت کو پہنا اور پھر اُس پر رازِ سر بستہ منکشف ہوئے اور وہ آپ کے درکا خادم ہو گیا ۔

فرزندِ ارجمند:
واقفِ اَسرارِ حقائق حضرت سیّد احمد کالپوی علیہ الرحمہ آپ کے فرزندِ ارجمند ہیں ۔

تصانیف:
آپ کی مختلف موضوعات پر عربی و فارسی میں کثیر تصانیف ہیں ۔

شعرِ اعلیٰ حضرت علیہ‌ الرحمہ:
شجرۂ قادریہ رضویہ شریف میں آپ کا ذکر اس طرح ہے:

دے محمد کے لیے ، روزی کر احمد کے لیے
خوانِ فضل اللہ سے حصّہ گدا کے واسطے

وصال:
آپ کا وصال 26 شعبان المعظّم 1071ھ، مطابق 25 اپریل 1661ء کو ہوا ۔

مزارِ پُر اَنوار:
آپ کا مزارِ پُر انوار ’’ کالپی شریف ‘‘ ہند میں مرجعِ خلائق ہے ۔

ماخذ و مراجع :
تذکرہ مشائخِ قادریہ رضویہ ۔ خزینۃ الاصفیاء ۔ تذکرہ اولیائے پاک و ہند ۔

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-meer-syed-muhammad-kalpwi
1
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
👌2
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
25-08-1445 ᴴ | 07-03-2024 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
26-08-1445 ᴴ | 08-03-2024 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
💯1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
26-08-1445 ᴴ | 08-03-2024 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
26-08-1445 ᴴ | 08-03-2024 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1