حضرت شیخ ابو سعید بن ابوالخیر فضل اللہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
آپ کا اسم گرامی فضل اللہ تھا اور خراسان کے رہنے والے تھے آپ مقتدائے اہل طریقت اور پیشوائے اہل حقیقت تھے صاحب علوم ظاہر و باطن اور مشرف القلوب تھے دنیا آپ کی گفتگو سے مسخر ہوجاتی تھی حضرت شیخ ابوالفضل بن حسن سرخسی تھے چند واسطوں سے سیّد الطائفہ جنید بغدادی کے مرید تھے آپ شیخ ابوالفضل حسن اور وہ ابوالنصر سراج اور وہ ابو محمد مرتعش اور وہ حضرت جنید بغدادی کے مرید تھے شیخ ابوالفضل کی وفات کے بعد آپ نے شیخ عبدالرحمٰن سلمی سے فرقہِ خلافت حاصل کیا اور بعض مشکلات کے حل کے لیے ایک سال تک شیخ ابوالعباس کی صحبت میں رہے۔
کہتے ہیں ایک رات شیخ ابوالعباس اپنے صومعہ سے باہر نکلے آپ نے کسی وقت فصد کرایا تھا اتفاقاً زخم کھل گیا اور خون جاری ہوگیا حضرت ابوسعید کو خبر ہوئی تو آپ کے پاس پہنچے اور زخم دھو کر دوبارہ باندھ دیا اور شیخ کے خون آلودہ کپڑے اتار دئیے اور انہیں دھو کر حضرت کی خدمت میں پیش کیے حضرت شیخ نے فرمایا کہ ان کپڑوں کو میرے سامنے خود پہن لو آپ نے حسب الحکم حضرت شیخ کا لباس پہن لیا یہ کپڑے پہنتے ہی آپ کی قلبی مشکلات دور ہوگئیں اور مراتب میں عروج حاصل ہوا علی الصباح احباب مجلس نے آپ کو لباس شیخ میں دیکھا تو بڑے متعجب ہوئے حضرت شیخ نے فرمایا رات ایک کیفیت طاری ہوئی تھی ابوسعید اپنا نصیب اور حصہ لے گئے۔
ایک دن آپ کے پاس دو شخص آئے آپ کے پاس بیٹھ گئے اور باتیں کرنے لگے اور کہنے لگے حضرت ہمیں ایک مسئلہ میں راہنمائی فرمائیں ایک نے کہا ازل وَابد کا اندوہ ہی تمام ہے دوسرے نے کہا ازل و ابد کی خوشی ہی سب کچھ ہے آپ کا کیا خیال ہے آپ نے فرمایا۔ قصاب کے بیٹے کا گھر اندوہ سے پُر ہے اور خوشی وہاں نہیں آتی۔ لَیسُ عِند رَبْکَمُ صَباحٌ ومسَاع تمہارے اللہ کے نزدیک نہ صبح ہے نہ شام جب یہ دونوں حضرات چلے گئے تو لوگوں نے آپ سے پوچھا حضرت یہ کون تھے آپ نے فرمایا ایک تو حضرت ابوالحسن خرقانی تھے اور دوسرے اَبُو عبداللہ داستانی تھے۔
حضرت شیخ ابو سعید ابوالخیر نے علوم تصوّف میں بہت سے اشعار کہے ہیں۔ ایک رباعی میں فرماتے ہیں۔
چشم ہمہ اَشک شدہ چو از غم بگر یست
ازمن اثرے نماند این عشق ازچیست
در عشق تو بے چشم ہمی باید زیست
چوں من ہمہ معشوق شدم عاشق کیست
رغم دوست میں میری آنکھیں رُو رُو کر آنسو بن گئی ہیں تیرے عشق میں تو بے چشم ہی جیا جاسکتا ہے یہ عشق کیا ہے؟ مجھ سے تو کچھ اثر نہیں رہا چونکہ میں تمام تر معشوق ہوچکا ہوں آخر عاشق کون ہے؟
بزرگانِ دین نے ایک رباعی ایسی یاد کی ہے جو حضرت کے منہ سے نکلی اور پھر اسے لوگ بخار کی حالت میں مریض کے گلے میں باندھ دیتے ہیں۔ جس سے شفا ہوجاتی ہے وہ رباعی یوں ہے۔
اے درصفتِ ذات تو حیران کہہ دمہ
علّت توستانی وشفاء ہم تو دہی
و ز جملہ جہاں خدمت درگاہ توبہ
یارب توبہ فضل خویش بستاں دبدہ
اے ذات اقدس تیری صفتِ ذات میں چھوٹے بڑے سب حیران ہیں تمام جہاں سے تیرے ہی دروازے کی خدمت بہتر ہے تو ہی بیماری دیتا ہے اور توہی شفا بخشتا ہے، اے اللہ! تو اپنے فضل و کرم سے لے اور عطاکر۔
ایک شخص نے حضرت ابو سعید کو بتایا کہ فلاں ولی اللہ تو پانی پر چلنا جانتا ہے آپ نے فرمایا یہ بڑا آسان کام ہے ہمارے ہاں تو مینڈک بھی پانی میں تیرتے پھیرتے ہیں پھر اس نے کہا ’’فلاں ولی اللہ ہوا میں اڑتے ہیں‘‘ آپ نے فرمایا ’’یہ بھی آسان کام ہے زاغ و زغن ہوا میں اڑتے پھرتے ہیں‘‘ اس نے کہا کہ ’’فلاں ولی اللہ ایک قدم ایک شہر میں اور دوسرا قدم دوسرے شہر تک اٹھاتا ہے‘‘ آپ نے فرمایا ’’یہ کمال تو شیطان میں بھی پایا جاتا ہے‘‘ آپ نے فرمایا ’’ان چیزوں کی بارگاہ الٰہی میں کوئی عزت و منزلت نہیں ہے اصل مقام عظمت یہ ہے کہ وہ خلق خدا میں رہے امور دنیا میں حصہ لے زن و فرزند میں زندگی گزارے مخلوق خدا سے ملے جلے مگر ایک لحظہ کے لیے یاد خداوندی سے غافل نہ رہے اور ذکر خداوندی کو فراموش نہ کرے۔‘‘
شیخ ابو سعید کی تاریخ ولادت بروز اتوار یکم ماہ محرم ۳۵۷ھ ہے مگر تاریخ وفات بروز جمعہ چہارم ماہ شعبان ۴۰۴ھ ہے آپ نے وصیّت فرمائی تھی کہ یہ رباعی آپ کے جنازے کے ساتھ بآوازبلند پڑھی جائے۔
خوبتر حپسیت زین بعالَم کار
باشد اندوہ او سراپا فرح
دوست با دوست رفت یار بیار
گررَود نزد دوست عاشق زار
آپ کی تاریخ وفات ان اشعار سے بھی برآمد ہوتی ہے۔
بو سعید آں خیر دین فضل جہاں
سالک معصوم شد تولید او
۳۵۷ھ
بہر عالم در دوعالم مقتدا
رحلتش آمد سعید راہنما
۴۴۰ھ
سعید راہنما
سعید نامدار
محرم بوسعید
سلطان سعید
۴۴۰ھ
ولی زمان بوسعید
۴۴۰ھ
(خزینۃ الاصفیاء)
https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-sheikh-abu-saeed-fazlullah

scholars.pk
Hazrat Sheikh Abu Saeed Fazlullah
| Scholars | Islamic | Encyclopedia | Book Libraray | Articles | Blogs

Hazrat Sheikh Abu Saeed Bin Abul Khair Fazlullah is one of great Islamic (Religious) Scholar.
❤1👍1
حضرت مولانا حکیم عبد الماجد بدایونی رحمۃ اللہ علیہ
مولانا شاہ عبد الماجد قادری بدایونی رحمۃ اللہ علیہ کی کیف بار اور ولولہ انگیز خوش خطابت سے معمور تقریری و موعظہ کی یاد دلوں میں اب بھی باقی ہے ـ
آپ بدایوں کے مشہور عثمانی خاندان کے گوہر شب چراغ تھے ـ
ولادت:
4؍ شعبان المکرم 1204ھ میں ولادت ہوئی، تاج الفحول مولانا شاہ محب رسول عبد القادر بدایونی قدس سرہٗ کے زیر سایہ تربیت اور پرورش پائی ـ
تعلیم:
حضرت مولانا الحاج شاہ عبدالمجید قادری مقتدری اور مولانا مفتی محمدی ابراہیم قادری بدایونی سے ابتدائی درسیات پڑھیں، اور شاہ محب احمد بدایونی قدس سرہٗ سے درس نظامی پڑھ کر 1320ھ میں سندِ فراغت حاصل کی 1321،22ھ میں دہلی میں قیام کر کے حکیم اجمل خاں دہلوی نے دستخط کر کے مہر لگائی ـ
تقاریر و مناظرہ:
دھلی کی اقامت کے دوران زینت محل وغیرہ میں آپ کی تقریریں ہوئیں، یہاں عیسائیوں آریوں، غیر مقلدوں اور قادیانیوں سے آپ کے مناظرے ہوئے ـ
دہلی سے واپس آکر والد بزرگوار کے قائم کردہ جامعہ شمسیہ کی ترقی کی اسکیم بنائی، چندہ کی فراہمی کے لیے اسفار کیے، نواب مزمل اللہ خاں رئیس بھیکم پور علی گڑھ، نواب سر حافظ احمد سعید خاں نواب چھتاری نے چندہ میں کافی رقم دی، اہلیان بمبئی و حیدر آباد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، مسٹر نگرام کلکڑ بدایوں اور مسٹر لارڈ مسٹن گورنر مسٹن گورنر صوبہ یوپی نے وسط شہر میں خوش نما قطعہ آراضی مع عمارت دوامی پٹہ پر مدرسہ کے لیے دینا منظور کیا، مولوی ظہور حسین صاحب (ٹونک والا) نے علوہتمی سے شمس العلوم کا سری بقلک مینارہ اور دروازہ تعمیر کرایا، کتب خانہ کی خوشنما عمارت تیار ہوئی، دار الحدیث عثمانیہ کا نقشہ و تخمینہ تیار کر کے شاہ دکن کی خدمت میں پیش کر دیا گیا ـ
افسوس ہے کہ اسی زمانہ مسجد مچھلی بازار کان پور کا حادثہ اور خلافت کا مسئلہ پیش آ گیا اور مولانا عبد الماجد کی توجہ مدرسہ کی تعمیر و ترقی کی طرف سے ہٹ کر ملکی معاملات کی طرف مبذول ہو گئی ورنہ یہ مدرسہ باعتبار وسعت و عمدگی تعلیم ہند و پاک میں معیاری اور سب سے بڑا جامعہ ہوتا، مدرسہ کو ریاست رام پور سے مستقل ماہانہ امداد ملتی تھی ۔
مولانا کی ملکی و قومی خدمات تادیر دلوں کو رُلائےگی، مولانا شاہ محمد عبد الباری فرنگی محلی نے حفاظت کعبہ کے لیے جب ‘‘خدام کعبہ’’ کے نام سے مجلس قائم کی تو سب سے پہلے بدایوں حضرت مولانا شاہ عبد المقتدر کی خدمت میں پہنچے اور تعاون و ہمدردی کی درخواست کی، مولانا عبد الماجد بحکم پیر و مرشد خُدام کعبہ کی خدمت پر مامور ہوئے۔
1919،22ھ میں لالہ لاج پت رائے اور شردھا نند کی کوششوں سے ملکانوں کی ارتداد کی مہم شروع ہوئی تو دیگر علمائے اہل سنت کے ساتھ آپ نے بھی رمضان المبارک میں جبکہ گرمی شباب پر ہوتی ملکانوں کو ارتداد سے بچانے کے لیے پیدل سفر کیے، عمر کا بیشتر حصہ سفر میں گذرا،
پیر ومرشد حضرت مولانا شاہ عبد المقتدر بدایونی قدس سرہٗ کی معیت و ہمرکابی میں بغداد مقدس کا سفر کیا وفد خلافت کے ساتھ حجاز مقدس حاضر ہوئے، خلافت و کانگریس کے وفد میں موتی لعل نہر، حکیم اجمل خاں مولانا محمد علی جوہر اور مسٹر گاندھی کے ساتھ پورے ہندوستان کا دورہ کیا، آپ کے وعظ کا عجب حال تھا، نہایت ہی کیف بار اور وجد آگیں تقریر کرتے تھے، جوش تقریر میں عمامہ سر سے اُتر جاتا تھا ـ
کان پور کے پیرڈ میدان کے رحبی شریف کے جلسہ کا آپ ہی کے ہاتھوں قیام ہوا، جہاں بھی ہوتے اس جلسہ میں ضرور تشریف لاتے، مولانا کے مواعظ کا ابتدائی دور تھا، کہ مراد آباد میں حضرت صدر الافاضل بریلوی اور مولوی تھانوی کے درمیان مباحثہ تصفیہ کے لیے طے پایا، فاضل بریلوی نے حضرت مولانا شاہ عبد المقتدر بدایونی رحمۃ اللہ علیہ نے شوکت مذہب اہلسنت کے لیے شرکت کی درخواست کی حضرت نے آپ کو اور حضرت مولانا شاہ محب احمد قدس سرہٗ کو شرکت کے لیے بھیجا، وہاں بڑے بڑے علمائے اہل سنت تشریف فرما تھے ـ
دس 10 بجے دن میں مولانا سید محمد فاخر کی تقریر کے بعد مولانا عبد الماجد صاحب کا وعظ شروع ہوا، پہلے دیر تک منبر پر دو زانو بیٹھ کر دعا مانگی پھر کھڑے ہو کر آہستہ آہستہ خطبہ شروع کیا، مجمع سے آواز بلند کرنے کی درخواست ہوئی، ابھی دو چار ہی جملے کہے تھے کہ بحر فصاحت موج آفریں ہوا، طبیعت روانی پر مائل ہوئی، جوش خطابت میں عبا کے دامن لہرانے لگے، تھوڑی دیر میں عمامہ کے بل کھل گئے، اتنا مؤثر اور دل نشین وعظ تھا، کہ ہر طرف سے مرحبا صل علی ، جزاک اللہ کی صدا آ رہی تھی، کوئی بے خودی میں اشک بار تھا، کسی طرف سے آہ و بکا کا شور تھا، مسئلہ علم غیب پر کلمہ الہی اور حدیث رسالت پناہی کے دلائل کے انبار پیش کرتے جا رہے تھے مجمع بے خود دو ساکت تھا، کہ مولانا نے ایک بجے دھوپ کی تمازت اور پسینے سے شرا بور ہونے کی وجہ سے دعا پر تقریر ختم کی، مجمع کے اصرار پر ظہر بعد پھر چار گھنٹہ تک تقریر فرمائی

❤1
ـ1931ء میں بمقام لکھنؤ مسلم کانفرنس کا جلسہ تھا، اس میں شرکت کے لیے لکھنؤ گئے، راجہ صاحب سلیم پور کے مہمان ہوئے، نو 9 بجے شب رخصت ہوتے ہوئے مولانا حسرت موہانی مرحوم سے فرمایا ‘‘خدا حافظ’’
پھر اپنے ایک مُرید مولوی محمد نذیر صاحب کے یہاں جو صدر میں رہتے تھے اُن کے یہاں گئے، گیارہ بجے نماز عشاء پڑھی، اور دیر تک تلاوت قرآن پاک کی، اور اوراد و وظائف سے فارغ ہو کر فرزند ارجمند حضرت مولانا عبد الواحد صاحب سے فرمایا، تم تنہا ہو گھبرانا نہیں، یہ کہہ کر سینے سے لگایاا ور فرمایا، آج روح بے چین ہے، دست و قے بار بار ہو رہا ہے، تازہ وضو کرا دو، نقاہت و ناتوانی بے حد فزوں تھی، مولانا عبد الواحد صاحب کے کاندھے پر سر رکھ دیا اور یا غفور یا رحمان کہتے ہوئے ـ
تاریخِ وصال:
دو شنبہ کی رات میں 3 بجے 3؍ شعبان المعظم 1350ھ موافق 14؍دسمبر 1931ء کو واصل بحق ہوئے ـ
اور اس طرح عمر بھر کی بیقراری کو قرار آگیا، نو 9 بجے دن میں نعش بذریعہ موٹر روانہ ہو کر 5 بجے شام بدایونی پہنچی 9؍ بجے شب میں اسی جگہ پر غسل دیا گیا جہاں آپ کے مرشدان عظام کا غسل میت ہوتا تھا، ایک بجے شب میں مولانا قطب الدین عبد الوالی فرنگی محلی کے اصرار پر آخری زیارت کرائی ، صبح کے وقت جنازہ نانخانہ میں پہنچایا گیا توچند قطرے خون کے ناک سے جاری ہوئے، درگاہ قادری کی حاضری کے وقت تک بوقت رونمائی ناک سے تازہ خون اُپھن اُپھن کر بہہ رہا تھا، یہ مولانا کی اس دعا کا اثر تھا جو آپ اپنے والد ماجد کی طرح شہادت کی محافل میں شہید ہونے کے لیے مانگا کرتے تھے ۔
نمازِ جنازہ:
دس بجے دن میں عید گاہ شمسی میں حضرت شیخ الاسلام مولانا شاہ عبد القدیر بد ایونی کی اقتداء میں نماز جنازہ ادا ہوئی،
مدفن:
درگاہ قادری میں اپنے مرشد حضرت مولانا شاہ عبد المقتدر قدس سرہٗ کے پائیں دفن کیے گئے، شکیل بد ایونی مرحوم کے والد ماجد مولانا جمیل احمد سوختہ مرحوم نے قطعۂ تاریخ وفات کہا ؎
شیخ کل حضرت عبد الماجد
مقتدر عالم دیں، نیک مزاج
یک بیک ہوگئے واصل بخدا
ہوگئی علم کی دنیا تاراج
رہبر دین، شہ دیں تھے حضور
آپ تھے ملت حق کے سرتاج
کہیئے یہ آپ کی تاریخ جمیل
’’ گل ہوا ہائے چراغ دین ‘‘ آج
(حیات طیّبہ، اکمل التاریخ، معارف، صدق جدید)
https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-molana-hakeem-abdul-majid-badayuni

Hazrat Molana Hakeem Abdul Majid Badayuni
| Scholars | Islamic | Encyclopedia | Book Libraray | Articles | Blogs
| Scholars | Islamic | Encyclopedia | Book Libraray | Articles | Blogs
❤1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
03-08-1445 ᴴ | 14-02-2024 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
04-08-1445 ᴴ | 15-02-2024 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
❤1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
💯1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
04-08-1445 ᴴ | 15-02-2024 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
04-08-1445 ᴴ | 15-02-2024 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
❤1