🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
Forwarded from 🌍دیوان لوح وقلم🌎 (Tarique Anwer)
مبسملا وحامدا ومصلیا ومسلما

معبودانِ کفار کو برا بھلا نہ کہیں

(1)اللہ تعالی نے قرآن مقدس میں ارشاد فرمایا ہے کہ مومنین کفار ومشرکین کے معبودانِ باطل کو سب وشتم نہ کریں،ورنہ وہ اللہ تعالی کی بے ادبی کریں گے۔

ارشاد الہی ہے:( وَلَا تَسُبُّوا الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ فَيَسُبُّوا اللَّهَ عَدْوًا بِغَيْرِ عِلْمٍ)

(2)معبودانِ کفار کو برا بھی نہیں کہنا ہے اور معبودانِ کفار کی تعظیم وتکریم بھی نہیں کرنی ہے,بلکہ لا تعلق رہنا ہے۔

معبودان کفار میں حیثیات کا اعتبار نہیں کہ بادشاہ ہونے کی حیثیت سے تعظیم حرام ہے اور معبود ہونے کی حیثیت سے تعظیم کفر ہے۔اس حیثیت کا اعتبار کفار میں ہے اور معبودانِ کفار کی تعظیم وتکریم کسی بھی حیثیت سے کی جائے،وہ کفر ہی ہے۔

تفصیلی مباحث ہمارے رسائل (1)معبودانِ کفار اور شرعی احکام(2)رام بھگتی اور متصوفین و وہابیہ(3)ہندو دھرم اور پیغمبر واوتار میں ہیں۔

(3)اہل سنت وجماعت معبودانِ کفار سے ہمیشہ لا تعلق رہے ہیں،یعنی معبودانِ کفار کی نہ مذمت وبرائی کرتے ہیں اور نہ مدحت وتوصیف کرتے ہیں۔برادران اہل سنت اسی روش پر قائم رہیں۔

(4)اعظمی صاحب نے کتھائی مجلس میں جو کچھ کہا تھا،اس سے توبہ کی تحریر چند ماہ قبل منظر عام پر آ چکی ہے،
لہذا اعظمی صاحب کے عمل کو دلیل نہ بنایا جائے۔امت مسلمہ اپنا ایمان تباہ وبرباد نہ کرے۔

طارق انور مصباحی

جاری کردہ:02:فروری 2024
👍1
Forwarded from 🌍دیوان لوح وقلم🌎 (Tarique Anwer)
مبسملا وحامدا ومصلیا ومسلما

تحریر و تقریر میں احتیاط کی ضرورت

(1)ملک میں بھاجپائی حکومت ہونے کے سبب اسلام مخالف قوتوں کو اضافی طاقت فراہم ہو گئی ہے،لہذا تحریر و تقریر میں احتیاط برتی جائے،لیکن یہ احتیاط بزدلی کی حد تک نہ جائے،بلکہ حکمت عملی کے ساتھ اپنی باتیں پیش کریں۔مداہنت وچاپلوسی سے اجتناب کریں اور معبودانِ ہنود کی مدح سرائی اور ان کی جے پکارنے سے پرہیز کریں۔ہنومان چالیسہ اور رام کتھا کی مجلسوں میں شرکت نہ کریں۔جو امور کفار کے مذہبی شعار ہیں،ان کو اختیار کرنا کفر ہے۔

(2)حضرت مفتی سلمان ازہری صاحب حفظہ اللہ تعالی کی گرفتاری افسوسناک ہے۔ان کی باتوں کا تعلق کسی خاص قوم سے نہیں تھا،لیکن غلط پروپیگنڈہ کیا گیا،حالاں کہ اسی ملک میں اہل تعصب مسلمانوں کے قتل عام کا اعلانیہ نعرہ لگاتے ہیں اور کوئی سزا نہیں ہوتی ہے۔

(3)جب بفضل الہی فلسطینی مجاہدین فتح یاب ہو جائیں گے تو ان شاء اللہ تعالی ساری دنیا کا ماحول بدل جائے گا اور دنیا بھر کے مظلومین فاتح ہو جائیں گے۔

(4)امریکہ اور یورپ کی جانب سے فلسطین میں جنگ بندی کی باتیں محض اس لئے ہو رہی ہیں کہ مزید کچھ وقت مل جائے اور اس مدت میں غزہ پٹی کے مسلمان بھوک پیاس سے مرنے لگیں اور فلسطینی مجاہدین مجبور ہو کر ہتھیار ڈال دیں،لیکن شاید ایسا نہیں ہو سکے گا،بلکہ یہودیوں پر سخت آفت آنے کا خطرہ ہے اور اسرائیل ختم نہ بھی ہو سکے تو ایک شکست خوردہ دشمن کی صورت میں باقی رہے اور دنیا بھر کی ذلتیں یہودیوں پر ڈال دی جائیں:واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب والیہ المرجع والمآب

طارق انور مصباحی

جاری کردہ:06:فروری 2024
👍2
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
👌1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
27-07-1445 ᴴ | 08-02-2024 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
28-07-1445 ᴴ | 09-02-2024 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
28-07-1445 ᴴ | 09-02-2024 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
28-07-1445 ᴴ | 09-02-2024 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1