🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
Forwarded from 🌍دیوان لوح وقلم🌎 (Tarique Anwer)
مبسملا وحامدا ومصلیا ومسلما

میدان جنگ میں سنی وشیعہ متحد رہیں

(1) غیروں کے مقابلے میں میدان جنگ میں اسلام کے نام پر اہل بدعت سے عملی اتفاق جائز ہے،کیوں کہ اغیار ہمیں مسلمان سمجھ کر ہم پر حملہ آور ہوتے ہیں۔اغیار کی نظر میں ہر کلمہ گو یکساں ہے۔اسلاف کرام کی کتابوں میں ایسے مواقع پر اہل بدعت سے اتحاد کی اجازت دی گئی ہے۔

(2)ہلال وصلیب کی جنگ عہد رسالت سے شروع ہوئی اور انجام کار یہود ونصاری نے عظیم اسلامی سلطنت یعنی سلطنت عثمانیہ ترکیہ کو نیست ونابود کر دیا۔مغربی ممالک اور امریکہ صلیب کے علم بردار اور مسلمانوں کے دشمن ہیں۔یہ دشمنی ہرگز ختم نہیں ہو گی جیسا کہ قرآن مقدس میں ارشاد فرمایا گیا کہ یہود ونصاری اسی وقت آپ سے خوش ہوں گے جب آپ اسلام چھوڑ کر یہودی ونصرانی ہو جائیں۔

حضرت امام مہدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانے میں بھی نصرانیوں سے جنگ ہو گی۔نصرانیوں کو شکست ہو گی اور اسی عہد میں حضرت عیسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام کا نزول ہو گا۔اس عہد میں صرف اسلام قبول کیا جائے گا۔جو یہود ونصاری اسلام قبول نہ کریں گے،وہ قتل کئے جائیں گے،ہعنی ہلال وصلیب کی جنگ جو عہد رسالت سے شروع ہوئی ہے،وہ حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کے عہد میں ختم ہو گی جب یہود ونصاری ختم ہو جائیں گے۔

عہد حاضر میں جو مسلم ممالک امریکہ اور مغربی ممالک کی غلامی میں مبتلا ہیں،وہ قرآن مقدس کی تعلیمات سے روگردانی کرنے والے ہیں۔سیاسی تعلق الگ ہے اور کسی کی غلامی کرنا الگ ہے۔جدید ایران یعنی شاہی حکومت ختم ہونے کے بعد جب سے ایران میں جمہوریت قائم ہوئی ہے،تب سے ایران امریکہ واسرائیل کا مخالف رہا ہے۔اس نے کبھی امریکہ کی غلامی نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ ایران ایک شیعہ ملک ہے اور شیعوں پر شریعت جو حکم وارد فرماتی ہے،وہ صحیح ہے،لیکن یہ بتایا جائے کہ اصطلاح شریعت کے اعتبار سے کون سے ملک کے حکمران سنی ہیں؟عالمی اصطلاح میں غیر شیعہ کو سنی کہا جاتا ہے،اسی عالمی اصطلاح کے اعتبار سے سعودی عرب وغیرہ کو سنی مانا جاتا ہے،حالاں کہ یہ لوگ وہابی ہیں اور شریعت کی اصطلاح میں اہل سنت وجماعت سے خارج ہیں،لیکن غیروں کے بالمقابل جنگی حالات میں تمام کلمہ گو طبقات کا متحد ہو کرغیروں سے مقابلہ کرنا جائز وصحیح ہے۔

57:مسلم ممالک میں کس ملک کے حکم راں سنی ہیں،یہ تحقیق طلب امر ہے۔ہاں،ہر ملک کے عوام میں سنی صحیح العقیدہ ضرور موجود ہیں۔انڈونیشیا،ملیشیا،مصر،ترکی،ملک شام وفلسطین،انڈیا،پاکستان،بنگلہ دیش ودیگر ممالک میں سنی موجود ہیں،بلکہ ایران میں بھی سنی آباد ہیں۔

واضح رہے کہ داعش،القاعدہ اور اس قسم کی جہادی تنظیمیں وہابیوں کی ہیں۔محض عالمی اصطلاح میں ان کو سنی کہا جاتا ہے۔وہابی ملیشیا کو امریکہ نے ہی وجود دیا اور پھر اس کو دہشت گرد جماعت بتا کر مسلمانوں کو دنیا بھر میں بدنام کیا اور پھر موقع بموقع ان جماعتوں سے کام بھی لیا۔حالیہ فلسطین واسرائیل جنگ کے موقع پر جب ایران کے زیر اثر شیعہ ملیشیا(حزب اللہ،انصار اللہ وغیرہ)میدان میں اتریں تو امریکہ واسرائیل نے داعش کے ممبروں کو جگایا اور ایران وشام میں داعش سے حملے کروایا۔

(3) اسرائیل کوئی ملک نہیں تھا،بلکہ سلطنت عثمانیہ ترکیہ کو تباہ کرنے کے بعد برطانیہ نے فلسطین میں یہودیوں کے لئے ایک ملک بنا دیا۔یہ ملک دراصل امریکہ ومغربی ممالک کا فوجی اڈہ ہے۔اس کے ذریعہ نصاری مشرق وسطی کو اپنے کنٹرول میں رکھتے ہیں،اسی لئے ہر مصیبت کے وقت امریکہ ومغربی ممالک اسرائیل کی مدد کرتے ہیں اور عرب ممالک امریکہ کی غلامی میں ملوث ہیں،لہذا وہ بھی اسرائیل کی مدد کرتے ہیں اور اسرائیل سے اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں۔اگر مسلم ممالک اسرائیل سے سیاسی وتجارتی تعلقات ختم کر لیں تو اسرائیل کمزور ہو جائے گا،لیکن جو مسلم ممالک اسرائیل سے تعلقات ختم نہیں کر پا رہے ہیں،وہ اسرائیل پر حملہ کیسے کر سکیں گے۔

طارق انور مصباحی

جاری کردہ:19:جنوری 2024
Forwarded from 🌍دیوان لوح وقلم🌎 (Tarique Anwer)
مبسملا وحامدا ومصلیا ومسلما

رام مندر بن چکا۔رام بھگت بنانا باقی ہے

(1)آج رام مندر کا افتتاح ہے۔اس کے بعد بھارتی مسلمانوں کو رام بھگت بنا کر کفر وارتداد کی طرف دھکیلنے کی سرتوڑ کوشش ہو گی،بلکہ ایک طویل مدت سے خفیہ طور پر یہ کوشش جاری ہے۔اب اعلانیہ طور پر مسلمانوں کو رام بھگتی کی ترغیب دی جائے گی۔

ہندو لیڈروں کو معلوم ہے کہ رام بھگتی کے سبب مسلمانوں کا ایمان خراب ہو گا اور دنیا کی ہر قوم خصوصا یہود و ہنود ہمیشہ مسلمانوں کے ایمان کو غارت کرنے کی سازش میں مبتلا رہے ہیں۔

(2)علمائے اسلام ان تمام سازشوں کو ناکام بنانے کی کوشش کریں جن سے رام بھگتی کو فروغ ملے۔

اگر خدا نخواستہ لوک سبھا الیکشن:2024 میں بھاجپا جیت جاتی ہے تو مسلمانوں کے ایمان وعقیدہ کو کمزور کرنے اور انہیں کفر وارتداد میں مبتلا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔اہل دنیا کو معلوم ہے کہ مسلمانوں کا ایمان کمزور کر دیا جائے تو یہ لوگ ہمارے غلام بنیں رہیں گے۔ڈاکٹر اقبال نے اسی مفہوم کو اپنے درج ذیل شعر میں بیان کیا ہے۔

وہ فاقہ کش کہ موت سے ڈرتا نہیں ذرا

روح محمدی اس کے بدن سے نکال دو

(3)کفار ومشرکین کی سازشوں کو کامیاب بنانے کے لئے بہت سے اصحاب جبہ ودستار بھی منظر عام پر آتے ہیں۔ایسے بدکرداد اور خوش گفتار ایمان کے لٹیروں سے بچتے رہیں۔ان ایمان کے ڈاکوؤں میں سے کچھ لوگ غیروں کے آلہ کار ہوتے ہیں اور کچھ لوگ اپنی کج فکری کے سبب مسلمانوں کا دین وایمان تباہ وبرباد کر دیتے ہیں،لہذا ہر قسم کے گمراہ گروں سے دور بھاگیں۔

طارق انور مصباحی

جاری کردہ:22:جنوری 2024/بروز:دوشنبہ
Forwarded from 🌍دیوان لوح وقلم🌎 (Tarique Anwer)
مبسملا وحامدا ومصلیا ومسلما

جنگ بندی نہیں ہو گی،جنگ لڑنی ہو گی

(1) اسرائیل کے قریبا سوا سو یہودی حماس کی قید میں ہیں۔ان قیدیوں کے اہل خانہ اسرائیل میں مسلسل احتجاج کر رہے ہیں اور اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ جنگ بندی کر کے اسرائیلی حکومت ہمارے قیدیوں کو واپس لائے۔

اسرائیلی حکومت چاہتی ہے کہ چند دنوں کی جنگ بندی ہو جائے اور حماس یہودی قیدیوں کو چھوڑ دے۔اس کے بعد یہودی حکومت حماس کے خاتمے کی بات کہہ کر فلسطین کے عام مسلمانوں کا قتل عام کرتا رہے جیسے ابھی وہ قریبا چار ماہ سے فلسطینی مسلمانوں کا قتل عام کر رہا ہے۔

(2) اسرائیلی حکومت کے قتل عام میں امریکہ،برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک شریک ہیں۔یہود ونصاری تعلیم یافتہ ہوتے ہیں،لیکن یہ تعلیم یافتہ لوگ بے قصور انسانوں کے قتل عام میں شریک ہیں۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ تعلیم شیطانوں کو انسان نہیں بنا سکتی۔ہاں،تعلیم انسانوں کو ضرور مہذب انسان بنا سکتی ہے۔جیسے سنار لوہے کو سونا نہیں بنا سکتا ہے،لیکن وہ سونے سے خوبصورت زیورات ضرور بنا سکتا ہے۔

حماس مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کر رہا ہے،لیکن یہودی حکومت فلسطینی شہریوں کے قتل عام سے دست بردار ہونے کو راضی نہیں اور مغربی ممالک کے اژدہے اور ناگ وناگن بھی مسلمانوں کو ڈسنے کے لئے بے تاب ہیں،لہذا جنگ بندی کی صورت نظر نہیں آتی ہے۔

غزہ پٹی کے مٹھی بھر مجاہدین نے اسرائیل ،امریکہ،برطانیہ،جرمنی،فرانس ودیگر سپر پاور ممالک کے فوجیوں کو غزہ کے ریگستان میں دفن کر دیا ہے اور یمن کے انصار اللہ نے ہر ایک سپر پاور کو لال ساگر میں ڈبو دیا ہے۔امریکہبومغربی ممالک مسلسل لبنان کے حزب اللہ سے منت سماجت کر رہے ہیں کہ وہ جنگ نہ چھیڑے۔جب ان جیالوں نے ذرا سی قوت دکھائی تو تمام سپر پاور ان کے سامنے سرنگوں اور ڈھیر ہو گئے۔اے کاش! مسلم ممالک متحد ہو جاتے تو دنیا کا نقشہ ہی بدل جاتا۔

(2)دنیا کا ہر ظالم اپنے کو مظلوم ثابت کرنے کے لئے طرح طرح کے ہتھکنڈے اپناتا ہے،اسی طرح یہود ونصاری اور کفار ومشرکین اپنے کو مظلوم بتاتے ہیں،حالاں کہ دنیا بھر میں ان لوگوں سے بڑے دہشت گرد پائے نہیں جاتے۔

اسرائیلی یہودی ایک صدی سے فلسطینی مسلمانوں پر ظلم ڈھا رہے ہیں۔اج تک کئی لاکھ فلسطینی مسلمانوں کو قتل کیا جا چکا ہے۔07:اکتوبر کو حماس کا حملہ بھی فلسطینی مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا بدلہ تھا،لیکن اس حملہ کو ابتدائی حملہ بتایا گیا اور اسرائیلی یہودیوں کو مظلوم بتانے کا پروپیگنڈہ کیا گیااور ساری دنیا میں جھوٹ پھیلایا گیا۔

(3)غزہ پٹی کے مسلمان بھوک سے ثڑپ رہے ہیں۔مصر کی سرحد پر بے شمار امدادی ٹرک کھڑے ہیں۔اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں قرار داد پاس ہو چکی ہے کہ غزہ پٹی میں انسانی ضرورتوں کے سامان پہنچائے جائیں۔

مصر میں اتنی ہمت بھی نہیں کہ وہ غزہ پٹی کے امدادی ٹرک کو غزہ پٹی تک پہنچا سکے۔

دوسری جانب سعودی عرب،متحدہ عرب امارات اور جارڈن خورد ونوش اور انسانی ضرورتوں کے سامان خشکی کے راستے اسرائیل تک پہنچا رہے ہیں،کیوں کہ بحر احمر میں انصار اللہ نے اسرائیلی جہازوں کے لئے پابندی لگا رکھی ہے۔

اپنوں نے ہمیں لوٹا ہے غیروں میں کہاں دم تھا

میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا

طارق انور مصباحی

جاری کردہ:25:جنوری 2024
Forwarded from 🌍دیوان لوح وقلم🌎 (Tarique Anwer)
مبسملا وحامدا ومصلیا ومسلما

معبودانِ کفار کو برا بھلا نہ کہیں

(1)اللہ تعالی نے قرآن مقدس میں ارشاد فرمایا ہے کہ مومنین کفار ومشرکین کے معبودانِ باطل کو سب وشتم نہ کریں،ورنہ وہ اللہ تعالی کی بے ادبی کریں گے۔

ارشاد الہی ہے:( وَلَا تَسُبُّوا الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ فَيَسُبُّوا اللَّهَ عَدْوًا بِغَيْرِ عِلْمٍ)

(2)معبودانِ کفار کو برا بھی نہیں کہنا ہے اور معبودانِ کفار کی تعظیم وتکریم بھی نہیں کرنی ہے,بلکہ لا تعلق رہنا ہے۔

معبودان کفار میں حیثیات کا اعتبار نہیں کہ بادشاہ ہونے کی حیثیت سے تعظیم حرام ہے اور معبود ہونے کی حیثیت سے تعظیم کفر ہے۔اس حیثیت کا اعتبار کفار میں ہے اور معبودانِ کفار کی تعظیم وتکریم کسی بھی حیثیت سے کی جائے،وہ کفر ہی ہے۔

تفصیلی مباحث ہمارے رسائل (1)معبودانِ کفار اور شرعی احکام(2)رام بھگتی اور متصوفین و وہابیہ(3)ہندو دھرم اور پیغمبر واوتار میں ہیں۔

(3)اہل سنت وجماعت معبودانِ کفار سے ہمیشہ لا تعلق رہے ہیں،یعنی معبودانِ کفار کی نہ مذمت وبرائی کرتے ہیں اور نہ مدحت وتوصیف کرتے ہیں۔برادران اہل سنت اسی روش پر قائم رہیں۔

(4)اعظمی صاحب نے کتھائی مجلس میں جو کچھ کہا تھا،اس سے توبہ کی تحریر چند ماہ قبل منظر عام پر آ چکی ہے،
لہذا اعظمی صاحب کے عمل کو دلیل نہ بنایا جائے۔امت مسلمہ اپنا ایمان تباہ وبرباد نہ کرے۔

طارق انور مصباحی

جاری کردہ:02:فروری 2024
👍1
Forwarded from 🌍دیوان لوح وقلم🌎 (Tarique Anwer)
مبسملا وحامدا ومصلیا ومسلما

تحریر و تقریر میں احتیاط کی ضرورت

(1)ملک میں بھاجپائی حکومت ہونے کے سبب اسلام مخالف قوتوں کو اضافی طاقت فراہم ہو گئی ہے،لہذا تحریر و تقریر میں احتیاط برتی جائے،لیکن یہ احتیاط بزدلی کی حد تک نہ جائے،بلکہ حکمت عملی کے ساتھ اپنی باتیں پیش کریں۔مداہنت وچاپلوسی سے اجتناب کریں اور معبودانِ ہنود کی مدح سرائی اور ان کی جے پکارنے سے پرہیز کریں۔ہنومان چالیسہ اور رام کتھا کی مجلسوں میں شرکت نہ کریں۔جو امور کفار کے مذہبی شعار ہیں،ان کو اختیار کرنا کفر ہے۔

(2)حضرت مفتی سلمان ازہری صاحب حفظہ اللہ تعالی کی گرفتاری افسوسناک ہے۔ان کی باتوں کا تعلق کسی خاص قوم سے نہیں تھا،لیکن غلط پروپیگنڈہ کیا گیا،حالاں کہ اسی ملک میں اہل تعصب مسلمانوں کے قتل عام کا اعلانیہ نعرہ لگاتے ہیں اور کوئی سزا نہیں ہوتی ہے۔

(3)جب بفضل الہی فلسطینی مجاہدین فتح یاب ہو جائیں گے تو ان شاء اللہ تعالی ساری دنیا کا ماحول بدل جائے گا اور دنیا بھر کے مظلومین فاتح ہو جائیں گے۔

(4)امریکہ اور یورپ کی جانب سے فلسطین میں جنگ بندی کی باتیں محض اس لئے ہو رہی ہیں کہ مزید کچھ وقت مل جائے اور اس مدت میں غزہ پٹی کے مسلمان بھوک پیاس سے مرنے لگیں اور فلسطینی مجاہدین مجبور ہو کر ہتھیار ڈال دیں،لیکن شاید ایسا نہیں ہو سکے گا،بلکہ یہودیوں پر سخت آفت آنے کا خطرہ ہے اور اسرائیل ختم نہ بھی ہو سکے تو ایک شکست خوردہ دشمن کی صورت میں باقی رہے اور دنیا بھر کی ذلتیں یہودیوں پر ڈال دی جائیں:واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب والیہ المرجع والمآب

طارق انور مصباحی

جاری کردہ:06:فروری 2024
👍2
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
👌1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
27-07-1445 ᴴ | 08-02-2024 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
28-07-1445 ᴴ | 09-02-2024 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
28-07-1445 ᴴ | 09-02-2024 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
28-07-1445 ᴴ | 09-02-2024 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1