🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
حضرت ابو الحسن احمد امام قدوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

اسمِ گرامی:
احمد بن محمد بن احمد بن المعروف بہ قدوری ـ کنیت: ابو الحسن تھی ـ

ولادت:
آپ سنہ ۳۶۲ھ میں پیدا ہوئے ـ

آپ کی کنیت ابو الحسن تھی اور چومتے طبقہ کے فقہائے کبار اور فضلائے نامدار میں سے فقیہ فاضل محدث صدوق اور عالی قدر و منزلت تھے ۔ عراق میں ریاست مذہب حنفیہ کی آپ کی طرف منتہی ہوئی ۔

سمعانی نے کہا ہے کہ آپ فقیہ صدوق تھے اور عمدہ عبارات لکھتے اور ہمیشہ قرآن مجید پڑھا کرتے تھے ۔

تعلیم:
فقہ و حدیث آپ نے ابی عبد اللہ محمد بن یحییٰ جر جانی شاگرد احمد جصاص سے پڑھی اور روایت خطیب بغدادی اور قاضی القضاۃ ابو عبد اللہ دامغانی نے روایت کی اور ابو نصر احمد بن محمد فقیہ نے آپ سے فقہ پڑھی اور نیز آپ کی کتاب مختصر کی شرح لکھی ۔

آپ شیخ ابا حامد سفرائنی فقیہ شافعی سے اکثر مناظرہ کیا کرتے تھے ـ

تصنیفات:
تصانیف بھی آپ نے نہایت مفید کیں جو مقبول و مروج بین الانام ہوئیں چنانچہ مختصر مبارک جس کو قدوری کہتے ہیں، نہایت ہی متداول ہے، علاوہ اس کے شرح مختصر کرخی، کتاب تجرید دربارہ اختلاف امام ابو حنیفہ و امام شافعی سات جلدوں مین تصنیف کی نیز ایک کتاب تقریب ان مسائل اختلافیہ میں بغیر دلائل کے لکھی جو امام ابو حنیفہ ادران کے اصحاب کے باہم وقع میں آئے ہیں، پھر دوسری تقریب تصنیف کی جس میں ان مسائل اختلافیہ کو با دلائل لکھا ۔

آپ کا ایک بیٹا محمد نام تھا جس کو آپ نے فقہ نہ پڑھائی اور اکثر اسے کہا کرتے تھے کہ کوئی دن اپنی زندگی کے آرام سے بسر کر لے، پس وہ جوانی میں مر گیا ۔

وصال:
وفات آپ کی بغداد میں یوم یک شنبہ پنجم ماہ رجب ۴۲۸ ھ میں ہوئی ـ ۵ رجب المرجب ۴۲۸ھ ـ

مدفن:
اور اسی روز اپنے گھر میں جو درب ابی خلف میں تھا، دفن کیے گئے پھر آپ کو وہاں سے نکال کر تربت شارع منصور مین ابی بکر خوار زمی حنفی کے پاس دفن کیا گیا ۔

قدوری کہنے کی وجہ:
قدوری آپ کو اس لیے کہا کرتے تھے کہ آپ قصبہ قدور کے رہنے والتے تھے ۔ بعض نے کہا کہ بسبب تجارت یا بنانے ہانڈیون کے اس نام مشہور ہوئے ۔ ’’ لامع النور ‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے ۔

( حدائق الحنفیہ )

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-abul-hassan-ahmad-imam-qadoori
2
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
2👍1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
04-07-1445 ᴴ | 16-01-2024 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
05-07-1445 ᴴ | 17-01-2024 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
2
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
05-07-1445 ᴴ | 17-01-2024 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
05-07-1445 ᴴ | 17-01-2024 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1👍1