🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.85K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
یوم وصال بزرگانِ دین رحمهم اللہ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
یومِ ولادت ⁰⁰ ................. ؁ھ
یومِ وصال ¹⁶رمضان المبارک ؁ھ
➻═══════════➻
TTS AʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
https://www.ziaetaiba.com/en/scholar/gotodate?bd=2&day=16&month=09&year=&user-submit=
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
📘 *فیضان خلاصہ تراویح*📘

✍🏻 *ابو بنتین محمد فراز عطاری مدنی*

🌼 *پارہ 18،قَدْ اَفْلَحَ*

سورۂ مؤمنون مکہ مکرمہ میں  نازل ہوئی ہے۔اس میں 6 رکوع اور 118 آیتیں ہیں۔ 

*وجہ*
  اس سور ت کی ابتداء میں  مومنوں کی کامیابی،ان کے اوصاف اور آخرت میں  ان کی جزاء بیان کی گئی ہے، اس مناسبت سے اس سورت کا نام ’’سورۂ مؤمنون‘‘ رکھا گیا ہے۔ 

🌹 سب سے پہلی آیت، میں
ایمان والوں کو بشارت دی گئی ہے کہ بے شک وہ اللہ پاک کے فضل سے اپنے مقصد میں کامیاب ہو گئے اور ہمیشہ کے لئے جنت میں داخل ہو کر ہر ناپسندیدہ چیز سے نجات پاجائیں  گے۔
اس کے بعد کی آیات میں کامیاب ہونے والے اہل ایمان کی 7صفات کا بیان ہے، ایسے مومنین کامیابی کے اعلیٰ درجے پر فائز ہونگے جو اپنی نمازوں میں خشوع وخضوع رکھتے ہیں،بے مقصد باتوں سے بچتے ہیں، زکوٰۃ کی ادائیگی کا اہتمام کرتے ہیں،
ایمان والے زنا اور زنا کے اسباب و لوازمات وغیرہ حرام کاموں سے اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں البتہ اگر وہ اپنی بیویوں اور شرعی باندیوں کے ساتھ جائز طریقے سے صحبت کریں تو اس میں ان پر کوئی ملامت نہیں، حد سے بھی نہیں بڑھتے، اپنے وعدہ کی حفاظت کرتے ہیں،امانت میں خیانت نہیں کرتے، پانچ وقت کی نماز پر محافظت کرتے ہیں آخر میں خوشخبری دی گئی کہ یہ لوگ جنت الفردوس کے حقیقی و دائمی وارث ہیں۔

📍اگلی آیات میں انسان کی تخلیق کے مراحل کو بیان کیا گیا ہے، فرمایا کہ ہم نے اس پانی کی بوند کوجما ہوا خون بنادیا پھر جمے ہوئے خون کو گوشت کی بوٹی بنادیا پھر گوشت کی بوٹی کو ہڈیاں بنادیا پھر ہم نے ان ہڈیوں کو گوشت پہنایا، پھر اس میں روح ڈال کر اس بے جان کو جان دار کیا، بولنے، سننے اور دیکھنے کی صلاحیت عطا کی اوراسے ایک دوسری صورت بنا دیاجو مکمل انسان ہوتا ہے تو بڑی برکت والا ہے۔تخلیق مکمل ہونے کے بعد جب تمہاری عمریں  پوری ہو جائیں  گی تو تمہیں  ضرور موت آئے گی، پھر تم سب قیامت کے دن حساب و جزا کے لئے اٹھائے جاؤ گے۔

☁️ آیت 17 میں فرمایا بیشک ہم نے تمہارے اوپر سات راستے بنائے۔ان سے مراد سات آسمان ہیں جو فرشتوں  کے چڑھنے اُترنے کے راستے ہیں۔اور فرمایا کہ ہم مخلوق سے بے خبر نہیں ،سب کے اَعمال، اَقوال اور چھپی حالتوں  کو جانتے ہیں  اورکوئی چیز ہم سے چھپی نہیں۔
پھر فرمایا کہ ہم نے آسمان سے ایک اندازے کے ساتھ یعنی جتنی ہمارے علم و حکمت میں مخلوق کی حاجتوں  کے لئے چاہیے اتنی بارش برسائی، پھر اسے زمین میں  ٹھہرایا اور بیشک ہم اسے لے جانے پر قادر ہیں یعنی جیسے اپنی قدرت سے پانی نازل فرمایا ایسے ہی اس پر بھی قادر ہیں  کہ اس کو ختم کردیں تو بندوں کو چاہیے کہ اس نعمت کی شکر گزاری سے حفاظت کریں۔ پھر اس کے اندر باغات پھل پھول پودے پیدا کئے، اللہ پاک نے زیتون کادرخت پیدا کیا جو طورِ سَینا نامی پہاڑسے نکلتا ہے، تیل اور کھانے والوں کے لیے سالن لے کر اگتا ہے۔ یہ اس میں   عجیب صفت ہے کہ وہ تیل بھی ہے کہ تیل کے مَنافع اور فوائد اس سے حاصل کئے جاتے ہیں ، جلایا بھی جاتا ہے، دوا کے طریقے پر بھی کام میں لایا جاتا ہے اور سالن کا بھی کام دیتا ہے کہ تنہا اس سے روٹی کھائی جاسکتی ہے۔ یہ بہت بابرکت درخت ہے ، اس کے بعد جانوروں کو بہترین نشانی کے طور پر بیان کیا گیا کہ وہ دودھ کی شکل میں بہترین مشروب دیتے ہیں ، جانور ہماری سواری اور بوجھ اٹھانے کا بھی کام کرتے ہیں۔

🛥️ آیت 27 سے انبیاء کرام علیھم السلام اور ان کی قوموں کا تذکرہ ہے، سب سے پہلے حضرت نوح علیہ السلام کی دعوت دین اور ان کی قوم کی نافرمانیوں کا ذکر ہے وہ قوم حد سے بڑھنے والی تھی نوح علیہ السلام نے اللہ پاک سے عرض کی " اے میرے رب میری قوم نے مجھے جھٹلایا تو تو ان کے خلاف میری مدد فرما" حکم ہوا کے ایک کشتی بناؤ اور جب تنور(تندور) میں پانی ابل آئے تو سمجھ جائیں کہ اب عذاب آنے والا ہے حضرت نوح علیہ السلام نے اس کشتی میں تمام اہل ایمان اور جانوروں کے ایک ایک جوڑے کو ساتھ لیا ، جب آپ اور آپ کے پیروکار کشتی میں سوار ہوگئے تو ایک دعا تعلیم فرمائی گئی کہ "تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں کہ جس نے ہمیں ظالم قوم سے نجات عطا فرمائی اے میرے رب تو مجھے برکت والی جگہ پر اتار اور تو سب سے بہترین منزل عطا فرمانے والا ہے"۔

🌦️ اس کے بعد حضرت ہود علیہ السلام اور ان کی قوم کا تذکرہ ہے ، پھر اگلی آیات میں نظامِ نبوت کا تسلسل کے ساتھ ذکر کیا گیا ہے، پھر حضرت موسی اور ہارون علیہما السلام کی بعثت اور فرعون کی سرکشی کا تذکرہ ہے ، اس کے بعد دوسری قوموں کی غفلتوں اور مشرکین مکہ کی سرکشی کا ذکر ہے، توحید کے اسباق اور شرک کی تردید کے بعد یہ بتایا کہ بروز قیامت لوگوں سے پوچھا جائے گا کہ اے لوگو! تم دنیا میں کتنا رہے؟ وہ کہیں گے کہ ہم تھوڑا عرصہ رہے، اللہ پاک فرمائے گا تم بہت تھوڑا رہے کاش تم جانتے ہوتے۔ پھر فرمایا جائے گا کہ تم نے دنیا کے اندر میری ناراضی ، جہنم کی آگ اور اللہ کا غضب خرید لیا اب تم دائم
ی جہنم میں رہو گے۔

⬇️ سورت کے آخر میں بتایا گیا کہ انسان کو بے مقصد پیدا نہیں کیا گیا، اسے اللہ کی بارگاہ میں جواب دینا ہے۔ اللہ پاک نے اپنے نبی علیہ السلام کے ذریعے گویا تمام انسانوں کو سکھایا کہ اس طرح دعا کرو " اے میرے رب مجھے معاف فرما اور رحم فرما تو سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے"


☄️ *سورۃ نور*

سورۂ نور مدینہ منورہ میں  نازل ہوئی ہے۔اس میں 9 رکوع اور 64 آیتیں  ہیں۔

*وجہ*
اس سورت کی آیت نمبر 35 اور 40 میں  بکثرت لفظ’’نور‘‘ ذکر کیا گیا ہے، اس مناسبت سے اسے ’’سورۂ نور‘‘ کہتے ہیں۔ 

🚪اس سورت میں معاشرتی اور گھریلو امور کا ذکر ہے، اس میں احکام عفت, عصمت, طہارۃ, پاکیزگی، گھریلو زندگی سے تعلق رکھنےکے بارے میں بتایا گیا ہے، ابتدائی آیات میں زنا کار عورتوں اور مردوں کی سزا بیان کی، زنا کی حد آزاد، غیر مُحْصَنْ کی ہے کیونکہ آزاد،  مُحْصَنْ   کا حکم یہ ہے کہ اسے رَجم کیا جائے، مُحْصَنْ وہ آزاد مسلمان ہے جو مُکَلّف ہو اور نکاحِ صحیح کے ساتھ خواہ ایک ہی مرتبہ اپنی بیوی سے صحبت کرچکا ہو۔ ایسے شخص سے زنا ثابت ہو تو اسے رجم کیا جائے گا اور اگر ان میں  سے ایک بات بھی نہ ہو مثلاً آزاد نہ ہو یا مسلمان نہ ہو یا عاقل بالغ نہ ہو یا اس نے کبھی اپنی بیوی کے ساتھ صحبت نہ کی ہو یا جس کے ساتھ صحبت کی ہو اس کے ساتھ نکاح فاسد ہوا ہو تو یہ سب غیر مُحْصَنْ میں داخل ہیں  اور زنا کرنے کی صورت میں  ان سب کا حکم یہ ہے کہ انہیں  سو کوڑے مارے جائیں۔(مزید تفصیل کتب فقہ میں دیکھیں)
پھر پاکدامن عورتوں پر زنا کی تہمت لگانے والوں کی مذمت بیان ہوئی، جو لوگ پاکدامن عورتوں  پر زنا کی تہمت لگائیں  پھر چار گواہ ایسے نہ لائیں  جنہوں  نے ان کے زنا کا معائنہ کیا ہوتو ان میں سے ہر ایک کو اسی (80) کوڑے لگاؤ اور کسی چیز میں ان کی گواہی کبھی قبول نہ کرو اور کبیرہ گناہ کے مُرتکِب ہونے کی وجہ سے وہی فاسق ہیں۔تہمت لگانے والا اگر سزا پا نے کے بعد توبہ کرلے اور اپنے اَحوال و اَفعال کو درست کرلے تو اب وہ فاسق نہ رہے گا۔ یاد رہے کہ توبہ کے بعد بھی تہمت لگانے والے کی گواہی قبول نہ ہو گی کیونکہ گواہی سے متعلق مُطلَقًا ارشاد ہو چکا ہے کہ ان کی گواہی کبھی قبول نہ کرو۔

اس کے بعد بیوی پر زنا کی تہمت لگانے کے احکام بیان ہوئے ہیں، اسے شریعت کی اصطلاح میں’’لِعان‘‘ کہتے ہیں ۔اس کا خلاصہ یہ ہے کہ جب مرد اپنی بیوی پر زنا کی تہمت لگائے تو اگرمرد و عورت دونوں گواہی دینے کی اہلیت رکھتے ہوں اور عورت اس پر مطالبہ کرے تو مرد پر لِعان واجب ہوجاتا ہے اگر وہ لِعان سے انکار کردے تو اسے اس وقت تک قید میں رکھا جائے گا جب تک وہ لعان کرے یا اپنے جھوٹ کا اقرار کر لے۔ ا گر جھوٹ کا اقرار کرے تو اس کو حد ِقذف لگائی جائے گی جس کا بیان اوپر گزر چکا ہے اور اگر لِعان کرنا چاہے تو اس کا طریقہ یہ ہے کہ اسے چار مرتبہ  اللہ پاک کی قسم کے ساتھ کہنا ہوگا کہ وہ اس عورت پر زنا کا الزام لگانے میں سچا ہے اور پانچویں مرتبہ کہنا ہوگا کہ اللہ پاک  کی مجھ پر لعنت ہو اگر میں یہ الزام لگانے میں جھوٹا ہوں ۔اتنا کرنے کے بعد مرد پر سے حد ِقذف ساقط ہوجائے گی اور عورت پر لعان واجب ہوگا۔ وہ انکار کرے گی تو قید کی جائے گی یہاں تک کہ لعان منظور کرے یا شوہر کے الزام لگانے کی تصدیق کرے۔ اگر تصدیق کی تو عورت پر زنا کی حد لگائی جائے گی اور اگر لعان کرنا چاہے تو اسے بھی چار مرتبہ اللہ پاک کی قسم کے ساتھ کہنا ہوگا کہ مرد اس پر زنا کی تہمت لگانے میں جھوٹا ہے اور پانچویں    مرتبہ یہ کہنا ہوگا کہ اگر مرد اس الزام لگانے میں    سچا ہو تو مجھ پر خدا   کا غضب ہو۔ اتنا کہنے کے بعد عورت سے زنا کی حد ساقط ہوجائے گی اور لعان کے بعد قاضی کے جدائی کروا دینے سے میاں    بیوی میں جدائی واقع ہوگی، بغیر قاضی کے نہیں اور یہ جدائی طلاقِ بائنہ ہوگی۔ اور اگر مرد گواہی دینے کی اہلیت رکھنے والوں میں    سے نہ ہو مثلاً غلام ہو یا کافر ہو یا اس پر قذف کی حد لگ چکی ہو تو لعان نہ ہوگا اور تہمت لگانے سے مرد پر حد ِقذف لگائی جائے گی اور اگر مرد گواہی کی اہلیت رکھنے والوں میں  سے ہو اور عورت میں یہ اہلیت نہ ہو، اس طرح کہ وہ باندی ہو یا کافرہ ہو یا اس پر قذف کی حد لگ چکی ہو یا بچی ہو یا مجنونہ ہو یا زانیہ ہو، اس صورت میں    نہ مرد پر حد ہوگی اور نہ لعان۔   
فرمایا گیا  "اے تہمت لگانے والے   مردو اور تہمت لگائی گئی عورتو! اگر تم پر  اللہ پاک کا فضل اور ا س کی رحمت نہ ہوتی اور اللہ پاک بہت توبہ قبول فرمانے والا اور اپنے تمام افعال و احکام میں حکمت والا نہ ہوتا تو وہ تمہارے راز کھول دیتا اور اس کے بعد تمہارا حال بیان سے باہر ہوتا۔"

🌼 آیت نمبر 11 واقعہ افک کا بیان ہے۔
5 ہجری میں غزوہ بنی مُصْطَلَقْ سے واپسی کے وقت قافلہ مدینہ منورہ کے قریب ایک پڑاؤ پر ٹھہرا،تواُمُّ المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا ضرورت کے لئے کسی گوشے میں تشریف لے گئیں ، وہ
اں   آپ رضی اللہ عنہ کا ہار ٹوٹ گیا تو آپ رضی اللہ عنہا  اس کی تلاش میں مصروف ہوگئیں ۔ اُدھر قافلے والوں    نے آپ   رضی اللہ عنہا   کا مَحمِل شریف اونٹ پر کَس دیا اور انہیں   یہی خیال رہا کہ  اُمُّ    المؤمنین رضی اللہ عنہا اس میں ہیں ،  اس کے بعد قافلہ وہاں   سے کوچ کر گیا۔ جب حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا واپس تشریف لائیں   تو قافلہ وہاں   سے جا چکا تھا۔ آپ رضی اللہ عنہا  اس خیال سے وہیں   قافلے کی جگہ پر بیٹھ گئیں   کہ میری تلاش میں   قافلہ ضرور واپس آئے گا۔ عام طور پر معمول یہ تھا کہ قافلے کے پیچھے گر ی پڑی چیز اُٹھانے کے لئے ایک صاحب رہا کرتے تھے، اس موقع پر حضرت صفوان  رضی اللہ عنہ   اس کام پر مامور تھے۔ جب وہ اس جگہ پر آئے اور اُنہوں   نے آپ رضی اللہ عنہا   کو بیٹھے ہوئے دیکھا تو بلند آواز سے انا للہ وانا الیہ راجعون  پکارا۔ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا  نےکپڑے سے پردہ کرلیا۔ انہوں   نے اپنی اُونٹنی بٹھائی اور آپ رضی اللہ عنہا اس پر سوار ہو کر لشکر میں   پہنچ گئیں ۔ اس وقت سیاہ باطن منافقین نے غلط باتیں پھیلائیں   اور آپ رضی اللہ عنہا کی شان میں   بدگوئی شروع کر دی، بعض مسلمان بھی اُن کے فریب میں آگئے اور اُن کی زبان سے بھی کوئی بیجا کلمہ سرزد ہوا۔ اسی دوران اُمُّ  المومنین حضرت عائشہ صدیقہ   رضی اللہ عنہا  بیمار ہوگئی تھیں اور ایک ماہ تک بیمار رہیں ، بیماری کے عرصے میں انہیں اطلاع نہ ہوئی کہ اُن کے بارے میں   منافقین کیا کہہ رہے ہیں ۔ ایک روز حضرت اُمِ مِسْطَح رضی اللہ عنہا   سے انہیں   یہ خبر معلوم ہوئی۔ اس سے آپ  رضی اللہ عنہا کا مرض اور بڑھ گیا اور اس صدمے میں   اس طرح روئیں   کہ آپ رضی اللہ عنہا کے آنسو نہ تھمتے تھے اور نہ ایک لمحہ کے لئے نیند آتی تھی، اس حال میں   دو عالَم کے سردار   صلی اللہ علیہ وسلم  پر وحی نازل ہوئی اور حضرتِ اُمُّ   المؤمنین رضی اللہ عنہا  کی پاکی میں یہ آیتیں اُتریں اور آپ رضی اللہ عنہا کا شرف و مرتبہ اللہ پاک نے اتنا بڑھایا کہ قرآنِ کریم کی بہت سی آیات میں آپ کی طہارت و فضیلت بیان فرمائی۔ اس دوران میں   نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کیلئے برسر ِمنبر خیر کے کلمات ہی ارشاد فرمائے، چنانچہ فرمایا: میں اپنے اہل کے متعلق سوائے خیر کے کچھ نہیں جانتا۔ 

🏬 آیت 27 میں کسی کے گھر جانے کے آداب سکھائے گئے کہ بغیر اجازت گھر میں نہ جاؤ اور جب جاؤ تو سلام کرو۔

👀 آیت 30 میں مسلمانوں کو نگاہ نیچے رکھنے اور شرم گاہوں کی حفاظت کرنے کا حکم دیا اور عورتوں کو اپنی ہیئت ظاہر نہ کرنے کا حکم دیا، اپنے گریبانوں کو ڈوپٹے سے چھپانے نیز اپنے محارم کے سامنے جائز زینت اختیار کرنے کی اجازت دی گئی، عصمت کی حفاظت کے لیے نکاح کی ترغیب دی گئی۔

🕌 پھر فرمایا گیا کہ نیک لوگوں کو تجارت اللہ کت!ذکر اور نماز و زکوۃ سے غافل نہیں کرتی، کافروں کے مال کو سراب( دھوپ میں پانی کی طرح چمکنے والا ریت) سے تشبیہ دی گئی، جس طرح تپتی دھوپ میں سخت پیاس میں صحرا کے اندر پانی کا گمان ہوتا ہے اسی طرح ان کے اعمال بھی قیامت کے دن ان کے گمان میں بڑے ہونگے مگر حقیقت میں وہ کچھ نہیں۔

🚪  غلاموں ، باندیوں اور بلوغت کے قریب لڑکے، لڑکیوں کو تین اوقات میں گھر میں داخل ہونے سے پہلے اجازت لینے کا حکم دیا گیا۔ وہ تین اوقات یہ ہیں ۔  
◀️ فجر کی نماز سے پہلے۔ کیونکہ یہ خواب گاہوں سے اُٹھنے اورشب خوابی کا لباس اُتار کر بیداری کے کپڑے پہننےکا وقت ہے۔  
◀️ دوپہر کے وقت، جب لوگ قیلولہ کرنے کے لئے اپنے کپڑے اُتار کر رکھ دیتے اور تہ بند باندھ لیتے ہیں ۔  
◀️ نماز عشاء کے بعد،  کیونکہ یہ بیداری کی حالت میں پہنا ہوا لباس اُتارنے اورسوتے وقت کا لباس پہننے کاٹائم ہے۔   
یہ تین اوقات ایسے ہیں کہ اِن میں خلوت و تنہائی ہوتی ہے، بدن چھپانے کا بہت اہتمام نہیں ہوتا، ممکن ہے کہ بدن کا کوئی حصہ ُکھل جائے جس کے ظاہر ہونے سے شرم آتی ہے، لہٰذا اِن اوقات میں غلام اور بچے بھی بے اجازت داخل نہ ہوں اور اُن کے علاوہ جو ان لوگ تمام اوقات میں اجازت حاصل کریں ، وہ کسی وقت بھی اجازت کے بغیر داخل نہ ہوں ۔ ان تین وقتوں کے سوا باقی اوقات میں غلام اور بچے بے اجازت داخل ہوسکتے ہیں  کیونکہ وہ کام اور خدمت کیلئے ایک دوسرے کے پاس بار بار آنے والے ہیں    تو اُن پر ہر وقت اجازت طلب کرنا لازم ہونے میں حرج پیدا ہوگا اور شریعت میں حرج کو دُور کیا گیا ہے۔تمہارے یا قریبی رشتہ داروں کے چھوٹے لڑکے جوانی کی عمر کو پہنچ جائیں تو وہ بھی تمام اوقات میں گھر میں داخل ہونے سے پہلے اسی طرح اجازت مانگیں جیسے ان سے پہلے بڑے مردوں نے اجازت مانگی۔اللہ پاک اپنے دین کے شرعی احکام اسی طرح بیان فرماتا ہے جیسے اس نے لڑکوں   کے اجازت طلب کرنے کا حکم بیان فرمایا اور  اللہ پاک مخلوق کی تمام مصلحتوں کو جانتا ہے اور وہ اپنی مخلوق کے معاملات کی تدبیر فرمانے میں   حکمت والا ہے۔ 

⚙️
*سورہ فرقان*
سورہ فرقان مکہ مکرمہ میں  نازل ہوئی ہے۔اس میں 6 رکوع اور77 آیتیں ہیں۔ 

*وجہ* 
اس سورت کی پہلی آیت میں  لفظ’’ اَلْفُرْقَانَ ‘‘مذکور ہے، اس مناسبت سے ا س سورت کا نام ’’سورۂ فرقان‘‘ رکھا گیا ہے۔ 
اس سورت کا مرکزی مضمون یہ ہے کہ اس میں اللہ  پاک نے توحید، نبوت اور قیامت کے احوال کے بارے میں بیان فرمایا، اس سورت کی ابتداء میں اللہ پاک کی تعریف و ثنا،اس کی عظمت و شان، اولاد اور شریک سے رب تعالیٰ کے پاک ہونے کو بیان کیا گیا۔دوسری آیت میں اللہ پاک کی پانچ صفات بیان ہوئی ہیں:

🌹 آسمان اور زمین کی بادشاہت خالصتاً اللہ پاک کے لئے ہے۔
  
اللہ پاک نے اولاد اختیار نہ فرمائی۔

‼️اللہ پاک کی سلطنت میں کوئی اس کا شریک نہیں ہے۔

🌍 ہر چیز کو صرف اللہ پاک نے پیدا فرمایا۔

🕓 ہر چیز کو اس کے حال کے مطابق ٹھیک اندازے پر رکھا۔
*📱+92-321-2094919*

@faizanealahazrat
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 via @toolkitbot
یومِ بدر 🌹 یوم الفرقان جنگ بدر میں شہید ہونے والے صحابہ رَضِیَ اللّٰهُ تَعَالیٰ عَنہُم کے نام ➻═══════════➻ TTS Aʜʟᴇ Sᴜɴɴᴀᴛ Kɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ Jᴏɪɴ : @islaamic_Knowledge ➻═══════════➻
شہید غزوۂ بدر 🌹 شہید جنگ بدر
رَضِیَ الـلّٰـهُ تَـبَـارَڪَ وَ تَـعَـالیٰ عَــنۡـہُـمۡ
مسلمانوں کی تعداد ³⁰⁸ = کفار ⁹⁵⁰
مسلم شہدا ¹⁴ | کفار ⁷⁰قتل ⁷⁰گرفتار
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
یومِ‌شہادت ¹⁷رمضان المبارک۲؁ھ
➻═══════════➻
TTS AʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻