🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
2
حضرت ابو بکر صدیق رضی الله تعالیٰ عنه

نام و نسب:
اسمِ گرامی: عبد اللہ ، کنیت ابوبکر ، اور دو لقب زیادہ مشہور ہیں صدیق اور عتیق ۔

سلسلۂ نسب اس طرح ہے:
عبد اللہ بن عثمان بن عامر بن عمرو بن کعب بن سعد بن تیم بن مرہ بن کعب ـ

حضرت کعب پر جا کر آپ رضی اللہ عنہ کا سلسلہ رسولِ اکرم ﷺ کے نسب سے جا ملتا ہے ۔ آپ کی والدہ کا نام ام الخیر سلمیٰ بنتِ صخر بن عامر بن عمرو بن کعب بن سعد بن تیم بن مرہ بن کعب ہے ۔

قبولِ اسلام:
حضرت سیدنا ابراہیم نخعی فرماتے ہیں!
""اوّل من اسلم ابوبکر الصّدّیق یعنی سب سے پہلے اسلام قبول کرنے والے حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں"(سنن الترمذی ، رقم الحدیث: ۳۷۵۶)

فضائل و مناقب:
اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے !
اِلَّا تَنۡصُرُوۡہُ فَقَدْ نَصَرَہُ اللہُ اِذْ اَخْرَجَہُ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا ثَانِیَ اثْنَیۡنِ اِذْ ہُمَا فِی الْغَارِ اِذْ یَقُوۡلُ لِصَاحِبِہٖ لَا تَحْزَنْ اِنَّ اللہَ مَعَنَا ۚ فَاَنۡزَلَ اللہُ سَکِیۡنَتَہٗ عَلَیۡہِ

ترجمۂ کنز الایمان:
اگر تم محبوب کی مدد نہ کرو تو بے شک اللہ نے ان کی مدد فرمائی جب کافروں کی شرارت سے باہر تشريف لے جانا ہوا صر ف دو جان سے جب وہ دونوں غار ميں تھے جب اپنے يار سے فرماتے تھے غم نہ کھا بے شک اللہ ہمارے ساتھ ہے تو اللہ نے اس پر اپنا سکينہ اتارا ۔ (پ۱۰، التوبۃ: ۴۰)

اس آیت مبارکہ سے دو مسئلے معلوم ہوئے ايک يہ کہ حضرت ابو بکر صديق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی صحابيت قطعی بحکمِ قرآنی ہے لہٰذا اس کا انکار کفر ہے ۔دوسرا يہ کہ حضرت صديق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا درجہ حضور ﷺ کے بعد سب سے بڑا ہے کہ انہيں اللہ تعالیٰ نے حضور ﷺ کا ثانی فرمايا ۔ اس لئے حضور ﷺ نے انہيں اپنے مصلےٰ پر امام بنايا ۔ يہ بھی معلوم ہوا کہ حضور ﷺ کے بعد خلافت صديق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے لئے ہے ۔ رب تعالیٰ انہيں دوسرا بنا چکا پھر انہيں تيسرا يا چوتھا کرنے والا کون ہے ۔ وہ تو قبر ميں بھی دوسرے ہيں حشر ميں بھی دوسرے ہوں گے ۔

یعنی اُس اَفضلُ الْخَلْقِ بَعْدَ الرُّسُل
ثَانِیَ اثْنَیْنِہِجرت پہ لاکھوں سلام
( حدائق بخشش )

رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا! "مجھ پر جس کسی کا احسان تھا میں نے اس کا بدلہ چکا دیا ہے، مگر ابو بکر کے مجھ پر وہ احسانات ہیں جن کا بدلہ اللہ تعالیٰ روزِ قیامت انہیں عطا فرمائےگا (سنن الترمذی، رقم الحدیث ،۳۶۸۱)

خلافتِ صدیق اکبر :
ام المؤمنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی للہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ اللہ کے حبیب ﷺ نے مرضِ وفات میں مجھے ارشاد فرمایا! "ابوبکر اور ان کے بیٹے کو بلا لاؤ تاکہ میں انہیں پروانہ (خلافت) لکھ دوں، مجھے خوف ہے کہ کوئی تمنا کرنے والا اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے یہ نہ کہ دے کہ میں زیادہ حقدار ہوں کیونکہ اللہ تعالیٰ اور مسلمان ابوبکر کے علاوہ کسی سے راضی نہ ہونگے" (صحیح مسلم، رقم الحدیث: ۲۳۸۷)

سیدنا جبیر بن مطعم سے روایت ہے! کہ ایک عورت اپنی کسی حاجت کی وجہ سے بارگاہِ رسالت میں حاضر ہوئی تو آپ ﷺ نے اسے دوبارہ آنے کا حکم ارشاد فرمایا، وہ کہنے لگی: یا رسول اللہ ﷺ !اگر میں دوبارہ آؤں اور آپ کو نہ پاؤں تو؟ "گویا کہ وہ رسول اللہ ﷺ کے دنیا سے پردہ فرمانے کا ذکر کر رہی تھی ۔سرورِ عالم ﷺ نے ارشاد فرمایا! اگر تم مجھے نہ پاؤ تو ابو بکر کے پاس چلی جانا ۔ "(صحیح البخاری، رقم الحدیث: ۳۶۵۹)

افضلیتِ صدیق اکبر:
امام بخاری رحمۃ ﷲ تعالیٰ علیہ حضرت محمد بن حنفیہ صاحبزاده جناب امیر المومنین علی رضی اللہ تعالیٰ عنھما سے راویت فرماتے ہیں: قال: قلت لأبي: أيّ الناس خیرٌ بعد النبي صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم؟ قال: أبو بکر، قال: قلت: ثم من؟ قال: عمر)۔

یعنی میں نے اپنے والد ماجد امیر المومنین مولیٰ علی کرم ﷲ وجہہ سے عرض کیا: کہ رسول ﷺ کے بعد سب آدمیوں سے بہتر کون ہیں؟ ارشاد فرمایا: ""ابو بکر، میں نے عرض کیا پھر کون ؟ فرمایا: عمر "" (صحیح البخاري، رقم الحدیث،۳۶۷۱)

اہلسنت و جماعت کا اجماعی عقیدہ ہے کہ بعد انبیاء و مرسلین، تمام مخلوقتِ الہی انس و جن و ملک سے افضل حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں پھر حضرت فاروقِ اعظم پھر حضرت عثمان غنی ، پھر حضرت مولیٰ علی (رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین)(بہارِ شریعت ،ج، اول، امامت کا بیان، ص،۲۴۱)
2
شیخین کی خلافت کا منکر کافر ہے:

شیخین کریمین کی خلافت پر صحابہ ٔکرام کا اجماع ہے لہذا انکی خلافت کا منکر دائرہ اسلام سے خارج ہے ۔ (بہارِ شریعت، ج، اول، امامت کا بیان، ص،۲۵۳)

اعلیٰ حضرت عظیم البرکت، مجدد دین و ملت الشاہ امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں: وجیز امام کردری مطبوعہ مصر جلد ۳ ص ۳۱۸ میں ہے " من انکرخلا فۃ ابی بکر رضی ﷲ تعالٰی عنہ فھو کافر فی الصحیح ومن انکر خلافۃ عمر رضی اللہ تعالی عنہ فھو کافر فی الاصح ۔ خلافتِ ابو بکر رضی اللہ تعالٰی عنہ کا منکر کافر ہے، یہی صحیح ہے، اور خلافتِ عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ کا منکر بھی کافر ہے، یہی صحیح تر ہے" ۔ (فتاویٰ رضویہ، ج:۱۴، ص:۲۵۱)

وصال:
۲۲ جمادی الثانی۱۳ھ مطابق ۲۳ / اگست ۶۳۴ء بروز پیر ، مغرب و عشاء کے درمیان تریسٹھ سال کی عمر میں آپکا وصال ہوا ۔ آپ کی مدت خلافت دو سال ، تین ماہ اور دس دن تھی ۔

وصیت:
بوقت وصال حضرتِ سیِّدُنا صِدِّیقِ اَکبر رضی اللہ تعالٰی عنہ نے وصیت فرمائی کہ میرے جنازے کو میرے حبیبِ ﷺ کے روضۂ اَنور کے دَر کے سامنے لاکر رکھ دینا اور اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللہ کہہ کر عرض کرنا! "یارسولَ اللہ ﷺ ابو بکر آستانۂ عالیہ پر حاضِر ہے ۔ اگر دروازہ خود بخود کھل جائے تو اندر لے جانا ورنہ مسلمانوں کے قبرستان جنت البقیع میں دفن کر دینا۔ جنازۂ مبارکہ کو حسبِ وَصیت جب روضۂ اَقدس کے سامنے رکھا گیا اور عرض کیا گیا: اَلسَّلامُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللہ! ابو بکر حاضِر ہے ۔ یہ عرض کرتے ہی دروازے کا تالا خود بخودکھل گیا اور آواز آنے لگی: اَدْخِلُوا الْحَبِیْبَ اِلَی الْحَبِیْبِ فَاِنَّ الْحَبِیْبَ اِلَی الْحَبِیْبِ مُشْتَاقٌ یعنی محبوب کو محبوب سے مِلا دو کہ محبوب کو محبوب کا اِشتِیاق ہے ۔ (تفسیر کبیر ج۱۰ ص۱۶۷ دار احیاء التراث العربی بیروت)

https://scholars.pk/ur/scholar/1st-caliph-of-islam-hazrat-abu-bakr-siddique
2
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
حضرت ابو بکر صدیق رضی الله تعالیٰ عنه نام و نسب: اسمِ گرامی: عبد اللہ ، کنیت ابوبکر ، اور دو لقب زیادہ مشہور ہیں صدیق اور عتیق ۔ سلسلۂ نسب اس طرح ہے: عبد اللہ بن عثمان بن عامر بن عمرو بن کعب بن سعد بن تیم بن مرہ بن کعب ـ حضرت کعب پر جا کر آپ رضی اللہ عنہ…
خلیفۂ اول ، افضل البشر بعد الانبیاء بالتحقیق ، امیر المؤمنینن حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ تبارک و تعالیٰ عنہ
https://t.me/islaamic_Knowledge/43661
یوم عرس 22 جمادی الاخری 13ھ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
شان و عظمت خلفائے راشدین↶
https://t.me/Maslake_Aalaa_Hazrat/8401
شان و عظمت ابو بکر صدیق↶
https://t.me/Maslake_Aalaa_Hazrat/8565
خلفاء | اہلبیت | صحابہ | کربلا↶
https://t.me/Maslake_Aalaa_Hazrat/14068
2
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
2
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
21-06-1445 ᴴ | 04-01-2024 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
22-06-1445 ᴴ | 05-01-2024 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
22-06-1445 ᴴ | 05-01-2024 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
22-06-1445 ᴴ | 05-01-2024 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1