🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.85K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
☘️ *سورہ ابراہیم*

اس سورت میں 7 رکوع اور  52  آیتیں ہیں ۔ 

وجہ
  اس سورت کی آیت نمبر 35  تا 41  میں  حضرت ابراہیم  علیہ السلام کی اطاعتِ الٰہی کے حسین واقعے اور آپ کی دعاؤں  کو بیان کیا گیا ہے، اس مناسبت سے اس سورت کا نام ’’سورۂ ابراہیم‘‘ رکھا گیا۔ 

🕕 سورہ ابراہیم کے شروع میں ایک بار پھر قرآن کی حقانیت اور اللہ پاک کی قدرت و اختیار کا ذکر ہوا ہے، لیکن کفار دنیا کو ترجیح دیتے ہیں، حق کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں اور اپنی کم بختی کے باعث فضول باتوں کے طلب گار رہتے ہیں، اس میں انبیاء کرام علیہم السلام کا اختصار کے ساتھ ذکر بھی موجود ہے اور خاص طور پر سیدنا ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کا واقعہ بھی موجود ہے، پھر بتایا گیا کہ ہر قوم میں ان کی زبان میں سمجھانے والے نبی ہم نے مبعوث فرمائے، پھر موسی علیہ السلام اور ان کی قوم کا تذکرہ ہے اللہ پاک نے بنی اسرائیل پر نعمتیں اتاریں، فرعون کے بدترین عذاب کا بیان ہے شکر کرنے سے نعمت میں اضافہ ہوتا ہے نا شکری سے نعمتیں زائل ہوجاتی ہیں،

📝 اس کے بعد قوم نوح، قوم عاد اور قوم ثمود کا دوبارہ ذکر ہوا۔ آیت نمبر 21 میں بتایا گیا کہ قیامت کے دن جب مجرمین کو آپس میں بات چیت کرنے کا موقع ملے گا تو وہ ایک دوسرے پر اعتراض کرنے لگیں گے کہ دنیا میں تم نے ہم کو گناہ کروا دیا تھا اب عذاب کو بھی ہم سےدور کرو، وہ کہیں گے کہ ہم تو خود عذاب میں پھنسے ہیں تمہیں کس طرح بچاسکتے ہیں؟ پھر شیطان کی طرف متوجہ ہو کر شیطان کو ملامت کریں گے شیطان کہے گا کہ مجھے کیوں ملامت کرتے ہو؟ تم خود برائی کے راستے پر چلے تھے۔

🌳 اس کے بعد ایمان اور کفر کی مثال دی گئی جس طرح کھجور کے درخت کی جڑیں زمین کی گہرائی میں  موجود  ہوتی ہیں  اور اس کی شاخیں آسمان میں پھیلی ہوئی ہوتی ہیں اور وہ  اللہ پاک کے حکم سے ہر وقت پھل دیتا ہے ایسے ہی کلمۂ ایمان ہے کہ اس کی جڑ مومن کے دل کی زمین میں ثابت اور مضبوط ہوتی ہے اور اس کی شاخیں یعنی عمل آسمان میں    پہنچتے ہیں اور اس کے ثَمرات یعنی برکت و ثواب ہر وقت حاصل ہوتے ہیں۔
🥀 اور کفریَہ کلام کی مثال اندرائن جیسے کڑوے مزے اور ناگوار بو والے پھل کے درخت کی طرح ہے جو زمین کے اوپر سے کاٹ دیا گیا ہو تو اب اسے کوئی قرار نہیں کیونکہ اس کی جڑیں زمین میں ثابت و مستحکم نہیں اور نہ ہی اس کی شاخیں بلند ہوتیں  ہیں  یہی حال کفریہ کلام کا ہے کہ اس کی کوئی اصل ثابت نہیں  اور وہ کوئی دلیل وحجت نہیں رکھتا جس سے اسے استحکام ملے اورنہ اس میں کوئی خیر وبرکت ہے کہ وہ قبولیت کی بلندی پر پہنچ سکے۔ 

🕋 آیت نمبر 37 میں اس واقعے کا ذکر ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام اللہ کے حکم سے حضرت ہاجرہ رضی اللہ عنھا اور اسماعیل علیہ السلام کو مکہ کی زمین میں چھوڑ کر آئے تو رخصت ہوتے وقت اللہ پاک سے دعا کی کہ اے ہمارے رب میں نے اپنی بعض اولاد کو تیری حرمت والے گھر کے نزدیک ایسی زمین میں ٹھہرا دیا ہے جہاں کھیتی نہیں ہوتی تاکہ وہ نماز کو قائم رکھیں، تو ان لوگوں کے دلوں کو اس کی طرف مائل فرمادے اور ان کو پھلوں سے روزی عطا فرما۔ آپ کی دعا کی برکت ہے وہاں ہر موسم کے پھل ملتے ہیں اور لوگوں کے دل اس طرف مائل رہتے ہیں

🌹 پھر یہ بیان کیا گیا کہ اللہ پاک بڑی عمر میں ابراہیم علیہ السلام کو اولاد عطا فرمائے گا جو اسماعیل علیہ السلام اور اسحاق علیہ السلام ہیں، پھر اس کے بعد ظالموں کی گرفت کے آسمانی نظام کا تذکرہ ہے کہ ظالموں کو آزادی کے ساتھ دندناتے ہوئے پھرتا دیکھو تو دھوکہ مت کھانا ، اسکے بعدکہا گیا کہ جس دن خوف سے سب کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی اس دن عرض کریں گے کہ ہمارے رب ہمیں کچھ مہلت دے تاکہ ہم تیرے پیغام کو قبول کریں، رسول کی پیروی کریں اللہ پاک فرمائے گا کہ کیا تم نے اس سے پہلے یہ قسمیں نہیں کھائیں تھیں کہ تم پر بالکل زوال نہیں آئے گا، تم اپنے اپ کو بڑا سمجھتے تھے اور ہم نے تمہارے لیے مثالیں بیان کر دی تھیں، تم اللہ کو اپنے رسولوں سے کیے ہوئے وعدے کے خلاف کرنے والا نہ سمجھو کہ اس نے اپنے رسولوں سے وعدہ کیا ہے کہ جو آپ تم کو تکلیف پہنچائیں گے اللہ پاک ان کو درد ناک عذاب میں مبتلا فرمائے گا
📱+92-3212094919
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
📚 *فیضان خلاصہ تراویح*📚

✍🏻 *ابو بنتین محمد فراز عطاری مدنی عفی عنہ*

🍀 *سورہ حِجْر*
سورۂ حِجْر مکہ مکرمہ میں نازل ہوئی ہے۔اس سورت میں چھ 6رکوع اور 99 آیتیں ہیں۔

*وجہ*
حِجْر،مدینہ منورہ اور شام کے درمیان ایک وادی کا نام ہے، اور اِ س سورت کی آیت نمبر 80 تا 84 میں اُس وادی میں رہنے والی قومِ ثمود کا واقعہ بیان کیا گیاہے،اس مناسبت سے اس کا نام سورۂ حِجْر رکھا گیا۔    

*چودہواں پارہ، رُبَمَا*

📃تیرہویں پارے کے بالکل آخر سے یہ سورت شروع ہوتی ہے، مکہ مکرمہ میں   نازل ہونے والی دیگر سورتوں کی طرح اس سورت کا مرکزی مضمون بھی یہ ہے کہ اس میں اللہ پاک  کی وحدانیت اور ا س کی قدرت، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت،مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کئے جانے اور اعمال  کی جزاء ملنے کو کئی طرح کے دلائل سے ثابت کیا گیا ہے۔

شروع کی آیات میں فرمایا کہ اے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم یہ کافر اگرچہ مسلمان ہونے کے لئے تیار نہیں مگر ایک وقت آنے والا ہے جب یہ تمنا کریں گے کہ کاش وہ مسلمان ہوتے لہذا آپ انہیں ان کے حال پر چھوڑ دیں، یہ کھاتے پیتے رہیں اور دنیا کے عارضی مفادات ہیں ان میں گم رہیں مگن رہیں اور امیدوں اور آرزوؤں میں پڑے رہیں عنقریب انہیں دنیا کے عارضی ہونے کا پتہ چل جائے گا۔اے حبیب! صلی اللہ علیہ وسلم آپ سے پہلے جن بستیوں  کے باشندوں کو ہم نے ہلاک کیا ان کے لئے ایک معین وقت لوح محفوظ میں لکھا ہوا تھا، ہم نے انہیں  وہ وقت آنے سے پہلے ہلاک نہیں کیا اور جب وہ وقت آ گیا تو ہم نے انہیں تباہ و برباد کر دیا۔ اے حبیب! صلی اللہ علیہ وسلم ، اسی طرح مکہ کے مشرکوں کو بھی ہم اسی وقت ہلاک کریں گے جب ان کا لکھا ہوا معین وقت آ جائے گا کیونکہ میرا فیصلہ یہ ہے کہ میں معین وقت آنے سے پہلے کسی بستی کے باشندوں کو ہلاک نہیں فرماتا۔

📝  آیت 9 میں قرآن پاک کی حفاظت کی ذمہ داری خود اللہ پاک نے لی ہے۔ 

آیت 16 میں فرمایا کہ ہم نے آسمان کو سورج ، چاند اور ستاروں  سے آراستہ کیا تاکہ غورو فکر کرنے والے اس سے  اللہ پاک کے واحد اور خالق ہونے پر استدلال کریں اور جان لیں کہ ہر چیز کو پیدا کرنے والا اور اسے شکل و صورت عطا کرنے والا صرف اللہ پاک ہے۔ 
 پھر فرمایا کہ اللہ پاک نے آسمانِ دنیا کو ہر مردود اور لعین شیطان سے محفوظ رکھا ہے لیکن جو شیطان آسمانوں میں ہونے والی گفتگو چوری کر کے ایک دوسرے کو بتاتے ہیں  تو ان کے پیچھے ایک روشن شعلہ پڑ جاتا ہے۔آیت میں شھاب کا لفظ ہے، شہاب اس ستارے کو کہتے ہیں جو شعلے کی طرح روشن ہوتا ہے اور فرشتے اس سے شیاطین کو مارتے ہیں ۔

🌏  اس کے اللہ پاک کی وحدانیت پر زمین دلائل دیے جارہے ہیں، فرمایا کہ ہم نے زمین کو پھیلایا اور ہم نے اس میں مضبوط پہاڑوں کے لنگر ڈال دئیے تاکہ وہ زمین والوں کے ساتھ حرکت نہ کرے۔ساتھ ہی فرمایا کہ  اللہ پاک  نے (زمین میں ) ہر چیز لوگوں کی ضروریات کے مطابق اندازے سے پیدا فرمائی کیونکہ اللہ پاک وہ مقدار جانتا ہے جس کی لوگوں کو ضرورت ہو اور وہ اس سے نفع حاصل کر سکتے ہوں اس لئے اللہ پاک نے زمین میں اسی مقدار کے مطابق   نباتات پیدا فرمائیں۔

🌨️آیت 22 اور 23 میں فرمایا کہ بادلوں میں  پانی پیدا کرنے اور ان سے بارش نازل کر کے تمہیں سیراب کرنے پر صرف اللہ پاک قادر ہے ،اس کے سوا اور کسی کو یہ قدرت حاصل نہیں ۔اس میں اللہ پاک کی قدرت اور بندوں  کے عاجز ہونے پر عظیم دلیل ہے۔ مخلوق کو زندگی اور موت عطا کرنا صرف ہمارے ہی دستِ قدرت میں ہے  اور تمام مخلوق فنا ہونے والی ہے اور ہم ہی باقی رہنے والے ہیں اور مُلک کی ملکیت کا دعویٰ کرنے والوں    کی ملکیت ضائع ہوجائے گی اور سب مالکوں    کا مالک یعنی اللہ پاک  باقی رہے گا۔

🕕 آیت 26 میں انسانوں اور جنوں کی پیدائش کا بیان کہ اللہ پاک نے انسانوں کو مٹی سے پیدا کیا اس سے قبل جنات کو آگ کے شعلے کی لپک سے پیدا کیا ، اللہ پاک نے فرشتوں کو حکم دیا کہ جب میں انسان کو بناؤں اور اس میں روح ڈال دوں تو تم اس کے سامنے سجدے میں گرنا، تمام فرشتوں نے حضرت آدم علیہ السلام کے سامنے سجدہ کیا لیکن ابلیس نے حضرت آدم علیہ السلام کے سامنے سجدہ ریز ہونے سے انکار کر دیا، اور کہنے لگا کہ میں افضل ہوں کیونکہ تو نے مجھے آگ سے اور انہیں مٹی سے بنایا ہے، اللہ پاک نے فرمایا قیامت تک آسمان و زمین و الے تجھ پر لعنت کریں گے اور جب قیامت کا دن آئے گا تواس لعنت کے ساتھ ہمیشگی کے عذاب میں گرفتار کیا جائے گا جس سے کبھی رہائی نہ ہوگی۔
 اپنے مردود اور لعنتی     ہونے کے بارے میں      سن کر شیطان نے کہا کہ اے میرے رب! مجھے قیامت کے دن تک مہلت دے دے۔ قیامت کے دن تک مہلت مانگنے سے شیطان کا مطلب یہ تھا کہ وہ کبھی نہ مرے کیونکہ قیامت کے بعد کوئی نہ مرے گا اور قیامت تک کی اُس نے مہلت مانگ ہی لی لیکن اس کی اس دعا کو اللہ پاک نے اس طرح     قبول کیا کہ اس سے فرمایا: بیشک تو ان میں سے ہے جن کو اس معین وقت کے د
ن تک مہلت دی گئی ہے جس میں تمام مخلوق مرجائے گی اور وہ وقت پہلے نَفْخہ کا ہے تو شیطان کے مردہ رہنے کی مدت پہلے نَفْخہ سے دوسرے نَفْخہ تک چالیس برس ہے اور اس کوا س قدر مہلت دینا اس کے اکرام کے لئے نہیں بلکہ اس کی بلا، شَقاوت اور عذاب کی زیادتی کے لئے ہے، اس نے کہا میں تیرے مخلص بندوں کے سوا سب کو گمراہ کر دوں گا اس پر اللہ پاک نے فرمایا کہ یہ وہ راہ ہے جو سیدھی مجھ تک پہنچتی ہے، میرے مخلص بندوں پر تیرا کچھ زور نہیں چلے گا سوائے ان گمراہوں کے جو تیری پیروی کریں گے اور ان تمام لوگوں سے جہنم کا وعدہ ہے جس کے سات دروازے ہیں اور ہر دروازے کے لیے ان گمراہ لوگوں میں سے لوگ تقسیم کئے گئے ہیں یعنی لوگ اپنے اعمال کی مناسبت سے جہنم میں داخل کر دیے جائیں گے۔

☄️🔥 اس کے بعد جنت و جہنم اور رحمت خداوندی کا ذ کر ہے، اس کے بعد لوط علیہ السلام اور ان کی قوم کا بیان ہے، اس کی بعد قوم ثمود اور ان کی تباہ شدہ بستی حجر کو درس عبرت کے لئے بیان فرمایا، پھر عظمت قرآن اور خاص طور پر بار بار دہرائی جانے والى سورت "سورہ فاتحہ" کى سات آیتوں کا تذکرہ موجود هے اس کو سبع مثانی کہا جاتا ہے۔

🐝 *سورہ نحل*
اس سورت میں 16رکوع  اور 128آیتیں ہیں ۔     

*وجہ*  
عربی میں شہد کی مکھی کو’’نحل ‘‘کہتے ہیں ۔ اس سورت کی آیت نمبر 68 میں اللہ پاک نے شہد کی مکھی کا ذکر فرمایا اس مناسبت سے اس سورت کا نام ’’سورۂ نحل‘‘ رکھا گیا۔    
اس سورت مبارکہ کی بہت پیاری خصوصیت یہ ہے اس میں بڑی کثرت کے ساتھ  اللہ پاک کی عظمت، قدرت، حکمت اور وحدانیت پر دلائل دئیے گئے ہیں ۔ اگر کثرت سے اس سورت کو سمجھ کر پڑھا جائے تو دل میں اللہ پاک کی محبت اور عظمت کا اضافہ ہوتا ہے۔ نیز اس سورت میں  اللہ پاک کی نعمتوں کا بیان بہت کثرت کے ساتھ ہے ، اگر ان نعمتوں کے بارے میں بار بار غور کریں تو دل میں شکر ِ الٰہی کا جذبہ بیدار ہوگا اور محبت ِ الہٰی میں اضافہ ہوگا۔

🐑🐐 آیت نمبر 5 سے جانوروں کی پیدائش کا تذکرہ ہے جن میں انسانوں کے لئے کئی طرح کے فوائد ہیں،اللہ پاک نے اونٹ، گائے اور بکریاں وغیرہ جانور پیدا کئے ،ان کی کھالوں اور اُون سے تمہارے لیے گرم لباس تیار ہوتے ہیں اوراس کے علاوہ بھی ان جانوروں میں بہت سے فائدے ہیں جیسے تم ان کی نسل سے دولت بڑھاتے ہو، اُن کے دودھ پیتے ہو، اُن پر سواری کرتے ہو اور تم ان کا گوشت بھی کھاتے ہو۔
✈️🚊 اللہ پاک نے فرمایا کہ جانوروں کی جو اقسام بیان کی گئیں ان کے علاوہ ابھی مزید ایسی عجیب و غریب چیزیں اللہ پاک پیدا کرے گا جن کی حقیقت اور پیدائش کی کیفیت تم نہیں جانتے ۔ اس میں  وہ تمام چیزیں آگئیں  جو آدمی کے فائدے، راحت و آرام اور آسائش  کے کام آتی ہیں اور وہ اس وقت تک موجود نہیں ہوئی تھیں لیکن اللہ پاک کو ان کا آئندہ پیدا کرنا منظور تھا جیسے کہ بحری جہاز ، ریل گاڑیاں  ، کاریں ، بسیں ، ہوائی جہاز اور اس طرح کی ہزاروں ، لاکھوں سائنسی ایجادات ۔ اور ابھی آئندہ زمانے میں نہ جانے کیا کیا ایجاد ہوگا لیکن جو بھی ایجاد ہوگا وہ اس آیت میں داخل ہوگا۔    


🛥️ پھر سمندری دنیا کا تعارف کرواتے ہوئے بیان فرمایا کہ بحری جہاز اور کشتیاں پانی میں سفر کرنے اور سامان منتقل کرنے کے بہترین ذرائع ہیں، تمہیں اس سے ،مچھلی کا تروتازہ گوشت اور زیورات بنانے کے لیے موتی اور جواہر بھی فراہم ہوتے ہیں.اللہ پاک نے اپنے احسانات اور انعامات کا تذکرہ کرکے فرمایا کہ ہماری نعمتیں بے حساب ہیں اگر تم شمار کرنا چاہو تو بھی نہیں کر سکتے، لہذا تم شکر ادا کرو.

پھر کفار کا تذکرہ فرمایا کہ اگر ان کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوتی ہے تو ان کا چہرہ کالا پڑ جاتا ہے اور وہ غصے سے بھر جاتے ہیں اور بیٹی کی پیدائش کو بری خبر جانتے ہیں اپنی قوم سے چھپتے پھرتے ہیں، اس کو زندہ دفن کردیتے تھے، اللہ پاک نے ان کی مذمت فرمائی۔

پھر اللہ پاک نے کائناتی شواہد سے توحید و رسالت کے مزید دلائل بیان فرمائے، اللہ پاک کی عظمت و قدرت کی نشانیاں ہر چیز میں موجود ہیں حتّٰی کہ اگر تم اپنے مویشیوں میں بھی غور کرو تو تمہیں غور وفکر کرنے کی بہت سی باتیں مل جائیں گی اور اللہ پاک کی حکمت کے عجائب اورا س کی قدرت کے کمال پر تمہیں آگاہی حاصل ہوجائے گی۔ تم غورکرو کہ ہم تمہیں ان جانوروں    کے پیٹوں سے گوبر اور خون کے درمیان سے خالص دودھ نکال کرپلاتے ہیں جو پینے والے کے گلے سے آسانی سے اترنے والا ہے، جس میں    کسی چیز کی آمیزش کا کوئی شائبہ نہیں حالانکہ حیوان کے جسم میں غذا کا ایک ہی مقام ہے جہاں چارا ،گھاس ، بھوسہ وغیرہ پہنچتا ہے اور دودھ، خون گوبر سب اسی غذا سے پیدا ہوتے ہیں اور ان میں  سے ایک دوسرے سے ملنے نہیں پاتا ۔ دودھ میں    نہ خون کی رنگت کا شائبہ ہوتا ہے نہ گوبر کی بوکا، نہایت صاف اور لطیف برآمد ہوتا ہے، اس سے اللہ پاک کی حکمت کی عجیب کاریگری کا اِظہار ہے۔


🐝 شہد کی مکھی میں غور کرنے کا حکم دیا گیا کہ اسے ہم نے پہاڑوں اور
درختوں میں گھر بنانے کا حکم دیا، پھر ہر قسم کے پھولوں اور پھلوں سے رس چوس کر دور دراز کا سفر طے کرکے اپنے چھتے تک پہنچنے کی سمجھ عطا فرمائی، پھر مکھی کے پیٹ سے مختلف رنگوں اور ذائقوں کا شہد نکالا جو انسانوں کے مختلف امراض کے لئے شفا اور صحت عطا کرنے والا ہے،

📖 پھر قرآن کریم کے ہدایت اور رحمت ہونے کا بیان ہے اور بتایا گیا ہے کہ اللہ تبارک وتعالی عدل و احسان کا حکم دیتا ہے اور ظلم و بےحیائی اور بری باتوں سے دور رہنے کی تلقین فرماتا ہے۔

🤝🏻 اگلی آیت میں ،وعدے کو پورا کرنے کا حکم دیا گیا اور قسمیں کھا کر توڑنے سے منع فرمایا ہے اور دنیوی فائدہ کیلئے قسمیں کھانے کو برا قرار دیا گیا۔

✉️ پھر کافروں کو سرزنش کی گئی، کیونکہ وہ کہا کرتے تھے کہ معاذ اللہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر قرآن کریم نازل نہیں ہوا بلکہ انہوں نے خود بنا لیا ہے، اس کا قرآن نے سختی سے جواب دیا۔

📝 پھر ایک حکم بیان ہوا کہ اگر کوئی مسلمان کفار کے ہاتھ چڑھ جائے اور کفار قتل کرنے کی دھمکی دے کر کلمہ کفر کہنے پر مجبور کریں تو اسے اکراہ شرعی کہا جاتا ہے، ایسے میں کیا صورت اختیار کی جائے، اس حوالے سے 4 احکام ذکر کیے جاتے ہیں۔

⬅️ حالت ِاکراہ میں  اگر دل ایمان پر جما ہوا ہو تو کلمۂ کفر کا زبان پر جاری کرنا جائز ہے جب کہ آدمی کو (کسی ظالم کی طرف سے)  اپنی جان یا کسی عُضْوْ کے تَلف ہونے کا (حقیقی) خوف ہو ۔ (اور اس میں  یہ بھی ضروری ہے کہ اگر کوئی دو معنی والی بات کہنے میں  گزارا چل سکتا ہو جس سے کفار اپنی مراد لیں اور کہنے والا اس کی درست مراد لے تو ضروری ہے کہ ایسی دو معنی والی بات ہی کہے جبکہ اس طرح کہنا جانتا ہو۔)۔            
⬅️ اگر اس حالت میں  بھی صبر کرے اور قتل کر ڈالا جائے تو اسے اجر ملے گا اور وہ شہید ہوگا جیسا کہ حضرت خُبَیب رضی اللہ عنہ نے صبر کیا اور وہ سولی پر چڑھا کر شہید کر ڈالے گئے۔ سرکارِ دو عالَم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں سیّدُ الشُّہداء فرمایا ۔            
⬅️ جس شخص کو مجبور کیا جائے اگر اس کا دل ایمان پر جما ہوا نہ ہو تو وہ کلمۂ کفر زبان پر لانے سے کافر ہوجائے گا ۔            
⬅️ اگر کوئی شخص بغیر مجبوری کے مذاق کے طور پر یا علم نہ ہونے کی وجہ سے کلمۂ  کفر زبان پر جاری کرے وہ کافر ہوجائے گا۔

📣 آخر میں خوشخبری سنائی گئی کہ اللہ پاک تقویٰ اور احسان کے حاملین کی ہر قدم پر مدد اور نصرت فرماتا ہے۔
📱 +923212094919
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
شیخ ابو الحسن امام سری سقطی
رَضِیَ الــلّٰــهُ تَـبَـارَڪَ وَ تَــعَــالیٰ عَــنۡـہۡ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
یومِ ولادت ... ............... ؁ھ
یومِ وصال ¹³ رمضان المبارک ۳۵۲؁ھ
➻═══════════➻
TTS AʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
Forwarded from Muhammad IBRAHEEM
Muhammad IBRAHEEM:
Syed Kamran Qadri:

Asslam O Alaikum... Piyare Kamran bhai Ap sy ik important malommat leni hai.
Please Uqbari k bare rehnumai farma dain.
Uqbari walo ka kiya aqidah hai?
Hm ahle sunnat wa jamat hanfi barelvi in ko sun sakte hain? follow kr sakte hain? in k wazaif kis had tk haqiqat sy taluk rakhtay hain? Kiya hm in wazaif kr sakte hain?

والسلام:"عبقری" طب اور روحانی مسائل کا رسالہ ہے جو کہ حکیم طارق محمود چغتائی کی سربراہی میں نکلتا ہے یہ احمد پور شرقیہ کی سائیڈ کا رہنے والا ہے یہ دیوبند مکتبہ فکر سے تعلق رکھتا ہے اور آجکل نیوٹرل بن کر اپنے مسلک کو سپورٹ کر رہا ہے بہت سے پرانے اسلامی بھائی بھی اسے سنی سمجھ کر اس کے ساتھ لگے ہوئے ہیں اس لیے آپ سے گزارش ہے کے اس کے لٹریچر کو ہزگز ہزگز نہ پڑھیں کیونکہ یہ طب اور روحانیت کی آڑ میں اپنے مسلک کو فروغ دے رہا ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹
Forwarded from Muhammad IBRAHEEM
عبقری میگزین سے بچیں

ہمارے پاس اکثر روایات کی تحقیق کے لئے سوالات آتے ہیں ۔تجربہ سے معلوم ہوا کہ ان *منگھڑت روایات* میں سے ایک بہت بڑی تعداد *عبقری میگزین* کے ذریعے سے وجود میں آتی ہے ۔

میں نے دو تین سال پہلے بھی اس پر کچھ تحریریں مرتب کیں تھیں اب ضرورت محسوس ہوئی کہ اپنے احباب و رفقاء کو مزید متوجہ کر دیا جائے تاکہ وہ خود بھی *دجالیت* کے اس مظہر اور جھوٹ کے منبع سے بچ سکیں اور اپنے اہل خانہ کو بھی بچائیں کہ *خواتین میں یہ رسالہ زیادہ مقبول ہو رہا ہے کہ خواتین کو جادو ٹونے کے قصوں، دیسی ٹوٹکوں اوروظائف و عملیات میں زیادہ دلچسپی ہوتی ہے ۔*

اب ان کا رسالہ چونکہ ہر ماہ شائع ہوتا ہے لہذا ہر ماہ ان کو نئی نئی چیزیں چاہیئں تو ان کا طریقہ کار یہ ہے کہ وہ عوام کے خطوط میں جو بھی چیز ان کو ملتی ہے وہ من و عن چھاپ دیتے ہیں ۔
*اب یہ جو کہا جاتا ہے کہ پاکستان میں ہر بندہ طبیب اور ہر آدمی مفتی ہے اس کی سب سے بڑی مثال یہ رسالہ ہے ۔*
علاج معالجہ ہماری لائن نہیں لہذا ہم اس سے بحث نہیں کرتے لیکن کسی بھی مستند ڈاکٹر یا حکیم سے معلوم کیا جاسکتا ہے کہ ایسے عوامی نسخوں سے علاج کس قدر نقصان دہ ہوسکتا ہے ۔
*اب رہی بات روایات کی* تو
اطلاعات کے مطابق انہوں نے ایک ٹیم بٹھائی ہوئی ہے جو یہ وظائف گھڑنے اور مختلف *کتب شیعہ* وغیرہ کی وہاں سے تلاش کا کام کرتی ہے ۔
نیز ان کے پاس عوام کے خطوط میں جو کچھ بھی لکھا آتا ہے اسے بھی من وعن چھاپ دیتے ہیں ۔
اور اس بنیاد پر کہ ان کے رسالہ میں انوکھی انوکھی چیزیں ہوتی ہیں اور انسان کی فطرت ہے کہ کل جدید لذیذ تو ان کا رسالہ خوب بکتا ہے ایک دفعہ بتایا کہ لاکھوں میں اشاعت چلی جاتی ہے اور پوری دنیا میں جاتا ہے ۔
*تو بھائی جب لاکھوں میں چھپتا ہے تو پرافٹ کتنا ہوتا ہوگا؟*
تو یہ ایک بہت بڑا کاروبار ہے جس کی بنیاد اس طرح کی روایات پر ہے ۔ *ورنہ صحیح احادیث جو معروف ہیں ان کے لکھنے سے کیسے یہ کاروبار چلے گا؟*
اب آپ سب پوری صورتحال پر غور کرو اور پھر سمجھو کہ *ان لوگوں کو روایت کے درست ہونے نا ہونے سے مطلب نہیں ہے ۔*
ایک دفعہ مسجد نبوی میں ہمارے دوست مفتی عبدالباقی صاحب نے ان سے اس موضوع پر بات کی تو کہنے لگے *میں کوئی عالم دین نہیں* اس لئے مجھے پتا نہیں چلتا پھر جب ان سے کہا جاتا ہے کہ آپ اپنی اس ٹیم میں جو رسالہ تیار کرتی ہے *کسی عالم کو شامل کرلیں تو وہ اس پر راضی نہیں ہوتے*
اور دیگر علماء سے معلوم ہواکہ یہ بات تو بہت سے لوگ ان کو کہہ چکے ہیں ۔
لیکن وہ لوگوں کو یہ کہہ کر مطمئن کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ میرے پاس اتنے علماء دوائی لینے آتے ہیں اور اتنے علماء مجلس میں بیٹھتے ہیں وغیرہ ۔
*تو غور کرنے سے سمجھ آیا کہ رسالہ کی تیاری میں علماء کو شامل کرنے والی تجویز وہ کبھی قبول نہ کریں گے کہ کوئی عالم ہوگا تو وہ ہر انوکھی اور نئی چیز کو نکال دے گا تو رسالہ کیسے چلے گا؟*
جس کا مدار ہی ان انوکھی انوکھی باتوں پر ہے ۔
نیز جو جادو و جنات کے قصے ان کے رسالہ میں ہیں ان کی تصدیق کا بھی کوئی ذریعہ نہیں ہے بقول بعض رفقاء کے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا جو قصہ چلتا ہے اس سے عبقری صاحب اپنی ذات مراد لیتے ہیں اور اب شیخ الوظائف لقب اختیار کیا ہے ۔
ان گنہگار آنکھوں نے ان صاحب کو ایک معمولی حکیم سے پی ایچ ڈی امریکہ تک اور پھر شیخ الوظائف کی مسند تک منتقل ہوتے دیکھا ہے ۔
پھر ان فرضی قصوں کہانیوں سے کسی عملی فائدے کا ہونا بھی مشکل ہے کہ *جس بات کی بنیاد جھوٹ پر ہو اس سے کسی دینی فائدے کی توقع کیسے کی جاسکتی ہے ۔*
اس کے بجائے صحابہ کی زندگی اور اکابر کے حالات کے مطالعہ کی طرف متوجہ کرنا چاہئے تاکہ زندگی میں تبدیلی آئے۔

*عبداللہ اسلم لاہور*

*نوٹ :*

*یاد رہے کہ*

*📌 عبقری والے مکتبہ فکر نجدی وہابی دیوبندی فرقوں سے تعلق رکھتے ہیں*
اور
*وہابی دیوبندی یا رسول اللہ کہنے والے سنی مسلمانوں کو مشرک کہتے ہیں اور مسلمانوں کو مشرک کہنے والے خوارج ہیں*
*اس لئے سنی مسلمانوں کو ان کے مکر و فریب سے بچنا چاہئے*

*طریقہ واردات*

*یہ بدمذہب بدعقیدہ گستاخان_رسول نجدی قبضہ گروپ سعودی وہابی غیر مقلد سلفی دیوبندی منافق فرقے اہلسنت کا لباس اوڑھ کر یعنی چند معمولاتِ اہلسنت کا سہارا لے کر چند عقائد اہلسنت کا سہارا لے کر سنی مسلمانوں کو اپنے قریب کرکے انہیں اپنے خارجی نجدی وہابی دیوبندی بدمذہب بدعقیدہ مسلک میں کنورٹ کرنے کی واردات کر رہے ہیں*

*یہ بھی یاد رکھیں کہ*
*وہابی دیوبندی خوارج کے روپ میں منافق فرقوں کا اہلسنت جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے *

*اللہ تعالیٰ ہمیں اور ہماری_نسلوں کو ان خارجی نجدی قبضہ گروپ سعودی وہابی غیر مقلد سلفی دیوبندی گستاخان_رسول منافق فرقوں سے محفوظ رکھے آمین 🤲*
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں

,,مدینے میں کھڑے انجن کی حقیقت,,

خلافت عثمانیہ کے 34ویں خلیفہ عبدالحمید ثانی اپنے وقت کے بہت بڑے شاعر اور عاشق رسول گزرے ہیں...

شہر رسولِ معظم " لَآ أُقْسِمُ بِهَٰذَا ٱلْبَلَدِ" کا ادب کرنے اور "لَا تَرْفَعُوٓا۟ أَصْوَٰتَكُمْ فَوْقَ صَوْتِ ٱلنَّبِىِّ" کی بولتی ہوئی سچی تصویر تھے....

آپ کی طبیعت میں عشق رسول کُوٹ کُوٹ کر بھرا ہوا تھا....
شہر رسول مدینہ شریف کا ادب اس قدر ملحوظِ خاطر رکھتے تھے کہ وہ بے جان چیزوں کی آواز پر بھی غضبناک ہوجاتے تھے..

آپ کے دورِ خلافت میں استنبول سے مدینہ شریف جانے کے لئے ٹرین شروع کی گئی....

آج بھی وہ لائن مدینہ شریف میں بچھی ہوئی ہے اور ترکی ریوے اسٹیشن کے نام سے مشہور ہے....

اُس زمانے میں ٹرین کا انجن کوئلہ کا ہوا کرتا تھا، مکمل تیاریاں ہونے کے بعد مدینہ شریف میں ترکی اسٹیشن پر سلطان عبدالحمید ثانی کو اوپنگ (افتتاح) کے لیے بلایا گیا تو
دیکھا کہ کوئلہ والا انجن بھڑ بھڑ آواز کرنے لگا تو
سلطان عبدالحمید غضبناک ہوگئے اور کوڑا اٹھاکر انجن کو مارنا شروع کیے اور کہا شہرِ رسول میں اتنی بلند آواز ؟
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے مدینہ میں اتنی تیز آواز تیری....؟

*ادب گاہسیت زیر آسماں از عرش نازک تر*
*نفس گم کردہ می آید جنیدؓ و بایزیدؓ اینجا*

100 سال کا عرصہ ہونے کو آیا، اس وقت سے جو انجن بند ہوا ہے
وہ آج تک ایسے ہی مدینہ شریف میں رکھا ہوا ہے.جو ترکی اسٹیشن سے مشہور ہے،
اس قدر ادب کہ وہ انجن کی بلند آواز کو بھی شہرِ رسول میں پسند نہیں کرتے تھے تو سوچو
وہ اپنے محبوب سے کس قدر محبت فرماتے ہوں گے..!!

یہ عشق تھا یہ ادب تھا جو ان کے سینوں میں موجزن تھا،
اللہ تعالی ہمیں بھی ایسا عشق و ادب اور شہر رسول کی باادب حاضری نصیب کرے..آمین.

(محب گرامی مولانا جمال اختر
صدف کی وال سے کاپی)

➻═══════════➻
TTS AʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
📖 *فیضان خلاصہ تراویح*📖

✍🏻 *ابو بنتین محمد فراز عطاری مدنی*

🌏 *پارہ 15،سُبْحٰنَ الَّذِیْۤ*

🌳 *سورہ بنی اسرائیل*
اس سورت میں 12 رکوع  اور 111 آیتیں ہیں۔
س سورۂ مبارکہ کے چند نام ہیں   

◀️ سورۂ اِسراء۔ اسراء کا معنی ہے رات کوجانا، اور اس سورت کی پہلی آیت میں تاجدارِ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم  کے رات کے مختصر حصے میں مکۂ مکرمہ سے بیتُ المقدس جانے کا ذکر ہے اس مناسبت سے اسے’’ سورۂ اِسراء ‘‘ کہتے ہیں ۔   

◀️ سورۂ سبحان۔ سبحان کا معنی ہے پاک ہونا، اور اس سور ت کی ابتداء لفظِ ’’سبحان ‘‘ سے کی گئی اس مناسبت سے اسے’’ سورۂ سبحان ‘‘کہتے ہیں ۔   

◀️ بنی اسرائیل۔ اسرائیل کا معنی ہے اللہ پاک کا بندہ، یہ حضرت یعقوب علیہ السلام  کا لقب ہے اور آپ علیہ السلام  کی اولاد کو ’’بنی اسرائیل ‘‘کہتے ہیں ، اس سورت میں بنی اسرائیل کے عروج و زوال اور عزت و ذلت کے وہ اَحوال بیان کئے گئے ہیں جو دیگر سورتوں میں بیان نہیں ہوئے، اس مناسبت سے اس سورت کو’’بنی اسرائیل‘‘ کہتے ہیں اور یہی اس کا مشہور نام ہے۔

☄️ معراج شریف کے بارے میں سینکڑوں اَحادیث ہیں جن کا ایک مختصر خلاصہ یہاں پیش کیا جاتا ہے۔ چنانچہ معراج کی رات حضرت جبریل علیہ السلام بارگاہِ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں حاضر ہوئے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم  کو معراج کی خوشخبری سنائی اورآپ صلی اللہ علیہ وسلم  کا مقدس سینہ کھول کر اسے آبِ زمزم سے دھویا، پھر اسے حکمت و ایمان سے بھر دیا۔ اس کے بعدتاجدارِ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم  کی بارگاہ میں براق پیش کی اور انتہائی اِکرام اور احترام کے ساتھ اس پر سوار کرکے مسجد ِاقصیٰ کی طرف لے گئے۔ بیتُ المقدس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  نے تمام اَنبیاء و مُرسَلین علیہم السلام کی امامت فرمائی ۔پھر وہاں سے آسمانوں کی سیر کی طرف متوجہ ہوئے۔ حضرت جبریل امین علیہ السلام  نے باری باری تمام آسمانوں کے دروازے کھلوائے، انبیاء کرام علیھم السلام حضور ِاقدس  صلی اللہ علیہ وسلم   کی زیارت و ملاقات سے مشرف ہوئے ، انہوں نے حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم  کی عزت و تکریم کی اور تشریف آوری کی مبارک بادیں دیں ،حتّٰی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم  ایک آسمان سے دوسرے آسمان کی طرف سیر فرماتے اور وہاں کے عجائبات دیکھتے ہوئے تمام مُقَرَّبین کی آخری منزل سِدرۃُ المنتہیٰ  تک پہنچے۔ اس جگہ سے آگے بڑھنے کی چونکہ کسی مقرب فرشتے کو بھی مجال نہیں ہے اس لئے حضرت جبریل امین علیہ السلام  آگے ساتھ جانے سے معذرت کرکے وہیں رہ گئے ، پھر مقامِ قربِ خاص میں  نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے ترقیاں فرمائیں اور اس قربِ اعلیٰ میں پہنچے کہ جس کے تَصَوُّر تک مخلوق کے اَفکار و خیالات بھی پرواز سے عاجز ہیں ۔ وہاں رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر خاص رحمت و کرم ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم انعاماتِ الٰہیہ اور مخصوص نعمتوں سے سرفراز فرمائے گئے، زمین و آسمان کی بادشاہت اور ان سے افضل و برتر علوم پائے ۔ اُمت کے لئے نمازیں فرض ہوئیں ، نبی کریم  صلی اللہ علیہ وسلم  نے بعض گناہگاروں کی شفاعت فرمائی، جنت و دوزخ کی سیر کی اور پھر دنیا میں  اپنی جگہ واپس تشریف لے آئے۔ جب سَرورِ عالَم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس واقعے کی خبریں دیں تو کفار نے اس پر بہت واویلا کیا اور حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم  سے بیتُ المقدس کی عمارت کا حال اور ملک ِشام جانے والے قافلوں کی کَیفِیَّتیں دریافت کرنے لگ گئے ۔حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم  نے انہیں سب کچھ بتا دیا اور قافلوں کے جو اَحوال سیّد المرسَلین صلی اللہ علیہ وسلم  نے بتائے تھے ، قافلوں کے آنے پر اُن سب کی تصدیق ہوئی۔      

‼️ بنی اسرائیل کے بارے میں  بیان کیا گیا کہ  اللہ پاک     نے انہیں  تورات میں  یہ غیب کی خبر دی تھی کہ تم زمین میں  یعنی سرزمینِ شام میں دو مرتبہ فساد کرو گے ۔یہ غیب کی خبر پوری ہوئی اور جس طرح اللہ پاک نے فرمایا تھا ویسے ہی وقوع میں  آیا کہ بنی اسرائیل نے فساد کیا، ظلم و بغاوت پر اترے اور اس کا انجام دیکھنے کے بعد پھر سنبھلے لیکن پھر دوبارہ فساد میں مبتلا ہوگئے اور ہر مرتبہ فساد کے نتیجے میں  ذلیل و رسوا ہوئے۔آگے اس کی تفصیل بیان ہوئی کہ جب دو  مرتبہ کے فساد میں سے پہلی مرتبہ کے فساد کا وقت آیا تو فساد کی صورت یہ بنی کہ انہوں   نے توریت کے احکام کی مخالفت کی اور  گناہ کے کاموں میں پڑگئے اور حرام چیزوں کے مُرتکب ہونے لگے حتّٰی کہ انہوں نے اللہ پاک   کے نبی  کو شہید کیا اور جب بنی اسرائیل نے یہ فساد کیا تو اللہ پاک  نے ان پر بہت زور وقوت والے لشکروں   کو مُسَلَّط کردیا تاکہ وہ انہیں   لوٹیں   اور انہیں   قتل کریں ، قید کریں (اور ذلیل و رسوا  کریں ۔)  چنانچہ ان مسلط کئے جانے والے لشکروں   نے بنی اسرائیل کے علماء کو قتل کیا، توریت کو جلایا، مسجد اقصیٰ کو ویران کیا اور ستر ہزار افراد کو گرفتار کیا۔ یہ مسلط کئے جانے والے لشکر کون سے تھے ، اس بار
ے میں مختلف اَقوال ہیں البتہ ان میں   سے جس نے بنی اسرائیل کو بدترین طریقے سے ہزیمت سے دوچار کیا وہ بخت نصر تھا جس نے انہیں   تہس نہس کرکے چھوڑا اور یوں   وعدہ الٰہی پورا ہوا۔ 

📝 پھر بتایا گیا کہ ہم نے ہر انسان کا اعمال نامہ اسکے گلے میں لٹکا دیا ہے یعنی اللہ کی قضاء اور قدر جو طے ہے وہ ہو کر رہے گی اور قیامت کے دن انکا اعمال نامہ ایک کھلی ہوئی کتاب کی صورت میں ہوگا، بندے سے کہا جاۓ گا اعمال نامہ پڑھو، آج تم ہی اپنا حساب کرنے کے لئے کافی ہو، جس نے ہدایت کو اختیار کیا اسکا فائدہ اسی کو پہنچے گا اور جس نے گمراہی کو اختیار کیا اسکا وبال بھی اسی پر آۓ گا اور کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی کا بوجھ نہیں اٹھاۓ گا اور ہم اس وقت تک عذاب دینے والے نہیں ہیں جب تک حجّت کو مکمل نہ کردیں یعنی جب تک رسول کو نہ بھیج دیں۔

⚖️ کوئی جان کسی جان کا بوجھ نہیں اٹھاۓ گی یعنی کوئی کافر کسی کافر کے کام نہیں آۓ گا، لیکن مسلمانوں کے لیے قیامت کے دن شفاعت ہے، مسلمان ایک دوسرے کی شفاعت کردیں گے۔

🌹اس کے بعد والی 16 آیات میں اللہ پاک نے تقریباً 25کاموں  کا حکم دیا ہے ۔ آیت کے ابتدائی حصے کا معنی یہ ہے کہ تمہارے رب نے حکم فرمایا کہ تم اللہ پاک کی عبادت میں  اس کے ساتھ کسی اور کو شریک نہ ٹھہراؤ اور تمہیں  جو کام کرنے کا اللہ پاک نے حکم دیا انہیں  کرو اور جن کاموں  سے منع کیا ہے ان سے بچو۔ اس میں  سیّد المرسَلین صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کا اقرار، ان سے محبت اور ان کی تعظیم کرنا بھی داخل ہیں 

🌼 اپنی عبادت کا حکم دینے کے بعد اس کے ساتھ ہی ماں  باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کا حکم دیا ،اس میں  حکمت یہ ہے کہ انسان کے وجود کا حقیقی سبب اللہ پاک کی تخلیق اور اِیجاد ہے جبکہ ظاہری سبب اس کے ماں  باپ ہیں  ا س لئے اللہ پاک نے پہلے انسانی وجود کے حقیقی سبب کی تعظیم کا حکم دیا،پھر اس کے ساتھ ظاہری سبب کی تعظیم کا حکم دیا ۔ آیت کا معنی یہ ہے کہ تمہارے رب نے حکم فرمایا کہ تم اپنے والدین کے ساتھ انتہائی اچھے طریقے سے نیک سلوک کرو کیونکہ جس طرح والدین کا تم پر احسان بہت عظیم ہے تو تم پر لازم ہے کہ تم بھی ان کے ساتھ اسی طرح نیک سلوک کرو۔مزید حکم دیا کہ والدین کے ساتھ  نرمی اور عاجزی کے ساتھ پیش آؤ اور ہر حال میں  ان کے ساتھ شفقت و محبت کا برتاؤ کرو کیونکہ اُنہوں  نے تیری مجبوری کے وقت تجھے محبت سے پرورش کیا تھا اور جو چیز اُنہیں  درکار ہو وہ اُن پر خرچ کرنے میں  دریغ نہ کرو۔
حقوقِ والدین کے بیان کے آخر میں  فرمایا کہ ان کیلئے دعا کرو ۔گویا یہ فرمایا گیا کہ دنیا میں  بہتر سے بہترین سلوک اور خدمت میں  کتنا بھی مبالغہ کرلیا جائے لیکن والدین کے احسان کا حق ادا نہیں  ہوتا، اس لئے بندے کو چاہیے کہ بارگاہِ الٰہی میں  اُن پر فضل و رحمت فرمانے کی دعا کرے اور عرض کرے کہ یارب! میری خدمتیں  اُن کے احسان کی جزا نہیں  ہوسکتیں  تو اُن پر کرم کرکہ اُن کے احسان کا بدلہ ہو۔


پھر روزی کی کمی کے ڈر سے اولاد کو قتل کرنے كی مذمت کرتے ہوئے فرمایا کے تمہاری روزی بھی اللہ کے ذِمّے کرم پر ہے اور تمہاری اولاد کی روزی بھی اللہ ہی کے ذِمّے کرم پر ہے۔پھر گناہوں سے بچنے کا حکم دیا گیا کہ زنا سے بچو، ناحق قتل نہ کرو، یتیم کا مال ناحق نہ کھاؤ،عہد شکنی نہ کرو، ناپ تول میں کمی نہ کرو، بغیر تحقیق کے کسی بات کو نقل نہ کرو، زمین پر متکبرانہ انداز میں نہ چلو، یہ سب برائی کے ناپسندیدہ کام ہیں،ہم ہر بات مختلف انداز میں بیان فرماتے ہیں، تاکہ یہ لوگ نصیحت حاصل کریں، مگر یہ لوگ حق سے اور بھی دور ہوتے چلے جارہے ہیں،

🌹 پھر فرمایا گیا کہ آسمان وزمین کی چیز اللہ کی تسبیح بیان کرتی ہے لیکن تم ان کی تسبح کو نہیں سمجھتے۔

🕌 آیت 78 میں فرمایا نماز قائم رکھو سورج ڈھلنے سے رات کے اندھیرے تک ۔ اس دورانیے میں  چار نمازیں  آگئیں: ظہر، عصر، مغرب، عشاء، کیونکہ یہ چاروں  نمازیں  سورج ڈھلنے سے رات گئے تک پڑھی جاتی ہیں ۔ مزید فرمایا کہ صبح کا قرآن قائم رکھو، اس سے نماز ِفجر مراد ہے ،ساتھ ہی قرآن پاک کی تلاوت کرنے ، تہجد کا اہتمام کرنے کی ترغیب ارشاد فرمائی گئی۔

🌹 انہی آیات میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مقام محمود عطا کیے جانے کی بشارت ہے، پھر بتایا گیا کہ حق آنے پر باطل زائل ہو جایا کرتا ہے،قرآن کریم کو مومنین کے لیے شفاء و رحمت فرمایا گیا۔

🌊 آگے فرمایا کہ ساری دنیا کے انسان و جِنّات مل کر بھی قرآن کریم جیسا کلام بنانے پر بھی قادر نہیں ہوسکتے،پھر موسی علیہ السلام کا فرعون کے ساتھ ہونے والا مکالمہ ذکر کیا گیا جس کو پہلے بھی بیان کیا گیا، اور انہیں عطا کی جانے والی نشانیوں کا مختصرا تذکرہ کیا گیا۔پھر مشرکین مکہ جو اعتراض کرتے تھے اس کا جواب دیا گیا، ایک بار سرکارِ دوعالَم  صلی اللہ علیہ وسلم  نے طویل سجدہ کیا اور اپنے سجدہ میں یااللہ یارحمن فرماتے رہے۔ابوجہل نے سنا تو کہنے لگا کہ محمد (صلی اللہ عل
یہ وسلم)  ہمیں تو کئی معبودوں کے پوجنے سے منع کرتے ہیں  اور خود دو کو پکارتے ہیں ، اللہ  کو اور رحمٰن کو( معاذ اللہ) اس کے جواب میں یہ آیت نازل ہوئی اور بتایا گیا اللہ اور رحمٰن دو نام ایک ہی معبودِ برحق کے ہیں خواہ کسی نام سے پکارو ،اس کے بہت سے نام ہیں اور سب نام اچھے ہیں جیسے  اللہ پاک کے ننانوے نام معروف ہیں  اور حقیقتاً اس سے بھی زیادہ نام ہیں جن کے معنی بہت پاکیزہ ہیں ۔   

🌏 *سورہ کہف*
  یہ سورت مکۂ مکرمہ میں  نازل ہوئی ہے۔ اس سورت میں 12 رکوع اور   110 آیتیں  ہیں ۔ 
*وجہ* 
  کہف کا معنی ہے پہاڑی غار ، اور اس سورت کی آیت نمبر  9 تا 26 میں  اصحاب ِ کہف یعنی پہاڑی غار والے چنداولیاءِ کرام کا واقعہ بیان کیا گیا ہے، اس مناسبت سے اس سورت کا نام’’ سورۂ کہف‘‘ رکھا گیا۔

*فضیلت*

🌼 حضرت ابو سعید خدری  رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم  صلی اللہ علیہ وسلم  نے ارشاد فرمایا ’’جو شخص جمعہ کے دن سورۂ کہف کی تلاوت کرے گا تو آئندہ جمعے تک اس کے لئے خاص نور کی روشنی رہے گی۔

🌸 رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو سورۂ کہف کی ابتدائی دس آیات یاد کرے گا وہ دجال  (کے فتنے )  سے محفوظ رہے گا۔

🌎 *اصحاب کہف کا واقعہ*
چنانچہ مفسرین کے بیان کے مطابق اصحابِ کہف اُفْسُوس نامی ایک شہر کے شُرفاء و معززین میں  سے ایماندار لوگ تھے۔ ان کے زمانے میں  دقیانوس نامی ایک بڑا جابر بادشاہ تھا جو لوگوں  کو بت پرستی پر مجبور کرتا اورجو شخص بھی بت پرستی پر راضی نہ ہوتا اسے قتل کر ڈالتا تھا۔ دقیانوس بادشاہ کے جَبر و ظلم سے اپنا ایمان بچانے کے لئے اصحابِ کہف بھاگے اور قریب کے پہاڑ میں  غار کے اندر پناہ گزین ہوئے، وہاں  سوگئے اور تین سوبرس سے زیادہ عرصہ تک اسی حال میں  رہے ۔ بادشاہ کو جستجو سے معلوم ہوا کہ وہ ایک غار کے اندر ہیں  تو اس نے حکم دیا کہ غار کو ایک سنگین دیوار کھینچ کر بند کردیا جائے تاکہ وہ اس میں  مر کر رہ جائیں  اور وہ ان کی قبر ہوجائے، یہی ان کی سزا ہے۔ حکومتی عملے میں  سے یہ کام جس کے سپرد کیا گیا وہ نیک آدمی تھا، اس نے ان اصحاب کے نام، تعداد اور پورا واقعہ رانگ کی تختی پرکَنْدَہ کرا کرتا نبے کے صندوق میں  دیوار کی بنیا د کے اندر محفوظ کردیا اور یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ اسی طرح ایک تختی شاہی خزانہ میں  بھی محفوظ کرا دی گئی۔ کچھ عرصہ بعد دقیانوس ہلاک ہوا ، زمانے گزرے ، سلطنتیں  بدلیں  یہاں  تک کہ ایک نیک بادشاہ فرمانروا ہوا جس کا نام بیدروس تھا اور اس نے 68 سال حکومت کی ۔ اس کے دورِ حکومت میں  ملک میں  فرقہ بندی پیدا ہوئی اور بعض لوگ مرنے کے بعد اٹھنے اور قیامت آنے کے منکر ہوگئے ۔ بادشاہ ایک تنہا مکان میں  بند ہوگیا اور اس نے گریہ وزاری سے بارگاہِ الٰہی میں  دعا کی کہ یارب! کوئی ایسی نشانی ظاہر فرما جس سے مخلوق کو مُردوں  کے اٹھنے اور قیامت آنے کا یقین حاصل ہو جائے۔ اسی زمانہ میں  ایک شخص نے اپنی بکریوں  کے لئے آرام کی جگہ حاصل کرنے کے واسطے اسی غار کو تجویز کیا اور (کچھ لوگوں  کے ساتھ مل کر)      دیوار کوگرا دیا۔ دیوار گرنے کے بعد کچھ ایسی ہیبت طاری ہوئی کہ گرانے والے بھاگ گئے ۔ اصحابِ کہف اللہ پاک کے حکم سے فرحاں  و شاداں  اُٹھے ، چہرے شگفتہ ،طبیعتیں  خوش ، زندگی کی ترو تازگی موجود۔ ایک نے دوسرے کو سلام کیا اور نماز کے لئے کھڑے ہوگئے ، نماز سے فارغ ہو کر      یملیخا     سے کہا کہ آپ جائیے اور بازار سے کچھ کھانے کو بھی لائیے اور یہ بھی خبر لائیے کہ دقیانوس بادشاہ کا ہم لوگوں  کے بارے میں  کیا ارادہ ہے۔ وہ بازار گئے تو انہوں  نے شہر پناہ کے دروازے پر اسلامی علامت دیکھی اور وہاں  نئے نئے لوگ پائے، یہ دیکھ کر انہیں  تعجب ہوا کہ یہ کیا معاملہ ہے؟ کل تک تو کوئی شخص اپنا ایمان ظاہر نہیں  کرسکتا تھا جبکہ آج اسلامی علامتیں  شہر پناہ پر ظاہر ہیں ۔ پھر کچھ دیر بعد آپ تندور والے کی دوکان پر گئے اور کھانا خریدنے کے لئے اسے دقیانوسی سکے کا روپیہ دیا جس کارواج صدیوں  سے ختم ہوگیا تھا اور اسے دیکھنے والا بھی کوئی باقی نہ رہا تھا۔ بازار والوں  نے خیال کیا کہ کوئی پرانا خزانہ ان کے ہاتھ آگیا ہے، چنانچہ وہ انہیں  پکڑ کر حاکم کے پاس لے گئے، وہ نیک شخص تھا ،اس نے بھی ان سے دریافت کیا کہ خزانہ کہاں  ہے؟ انہوں  نے کہا خزانہ کہیں  نہیں  ہے۔ یہ روپیہ ہمارا اپنا ہے۔ حاکم نے کہا :یہ بات کسی طرح قابلِ یقین نہیں ، کیونکہ اس میں  جو سال لکھا ہوا ہے وہ تین سو برس سے زیادہ کا ہے اور آپ نوجوان ہیں  ،ہم لوگ بوڑھے ہیں  ، ہم نے تو کبھی یہ سکہ دیکھا ہی نہیں  ۔ آپ نے فرمایا: میں  جو دریافت کروں  وہ ٹھیک ٹھیک بتاؤ تو عُقدہ حل ہوجائے گا۔ یہ بتاؤ کہ دقیانوس بادشاہ کس حال وخیال میں  ہے ؟ حاکم نے کہا، آج روئے زمین پر اس نام کا کوئی بادشاہ نہیں ، سینکڑوں  برس پہلے ایک بے ایمان بادشاہ اس نام کا گزرا ہے۔ آپ نے فرمایا: کل ہی تو ہم اس کے خوف سے جان بچا کر بھاگے ہیں  
ا وقت آیا تو حضرت موسیٰ علیہ السلام  نے اپنے خادم سے فرمایا: ہمارا صبح کا کھانا لاؤ بیشک ہمیں اپنے اس سفر سے بڑی مشقت کا سامنا ہوا ہے۔ تھکان بھی ہے بھوک کی شدت بھی ہے۔ اور یہ بات جب تک       مَجْمَعُ الْبَحْرَیْن    پہنچے تھے پیش نہ آئی تھی اور جب منزلِ مقصود سے آگے بڑھ گئے تو تھکن اور بھوک معلوم ہوئی، اس    میں        اللّٰہ    تعالیٰ کی حکمت یہ تھی کہ وہ مچھلی یاد کریں     اور اس کی طلب میں     منزلِ مقصود کی طرف واپس ہوں ۔حضرت موسیٰ  علیہ السلام  کے یہ فرمانے پر خادم نے معذرت کی۔
حضرت یوشع بن نون علیہ السلام    کی بات سن کر حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا ’’مچھلی کا جانا ہی تو ہمارے مقصد حاصل ہونے کی علامت ہے ۔ جن کی طلب میں     ہم چلے ہیں     ان کی ملاقات وہیں     ہوگی۔ چنانچہ پھر وہ دونوں     اپنے قدموں     کے نشانات کی پیروی کرتے ہوئے واپس لوٹے۔ جب وہ دونوں بزرگ واپس اسی جگہ پہنچے تو وہاں     انہوں     نے    اللہ پاک کے بندوں  میں سے ایک بندہ پایا  جو چادر اوڑھے آرام فرما رہا تھا۔ یہ حضرت خضر    علیہ السلام تھے۔
(ان کا مکالمہ اگلے پارے کے ساتھ بیان کیا جائے گا)
*📱+92-321-2094919*
@faizanealahazrat
اور میرے ساتھی قریب کے پہاڑ میں  ایک غار کے اندر پناہ گزین ہیں  ، چلو میں  تمہیں  ان سے ملادوں  ، حاکم اور شہر کے سردار اور ایک کثیر مخلوق ان کے ہمراہ غار کے کنارے پہنچ گئے۔ اصحابِ کہف یملیخا  کے انتظار میں  تھے ، جب انہوں  نے کثیر لوگوں  کے آنے کی آواز سنی تو سمجھے کہ      یملیخا پکڑے گئے اور دقیانوسی فوج ہماری جستجو میں  آرہی ہے۔ چنانچہ وہ  اللہ پاک  کی حمدمیں  مشغول ہوگئے۔ اتنے میں  شہر کے لوگ پہنچ گئے اور       یملیخا      نے بقیہ حضرات کو تمام قصہ سنایا، ان حضرات نے سمجھ لیا کہ ہم      اللہ پاک کے حکم سے اتنا طویل زمانہ سوئے رہے اور اب اس لئے اٹھائے گئے ہیں  کہ لوگوں  کے لئے موت کے بعد زندہ کئے جانے کی دلیل اور نشانی بنیں ۔ جب حاکمِ شہر غار کے کنارے پہنچا تو اس نے تانبے کا صندوق دیکھا ، اس کو کھلوایا تو تختی برآمد ہوئی، اس تختی میں  اُن اصحاب کے اَسماء اور اُن کے کتے کا نام لکھا تھا ، یہ بھی لکھا تھا کہ یہ جماعت اپنے دین کی حفاظت کے لئے دقیانوس کے ڈر سے اس غار میں  پناہ گزین ہوئی، دقیانوس نے خبر پا کر ایک دیوار سے انہیں  غار میں  بند کردینے کا حکم دیا ، ہم یہ حال اس لئے لکھتے ہیں  تاکہ جب کبھی یہ غار کھلے تو لوگ ان کے حال پر مطلع ہوجائیں  ۔ یہ تختی پڑھ کر سب کو تعجب ہوا اور لوگ اللہ پاک  کی حمد و ثناء بجالائے کہ اس نے ایسی نشانی ظاہر فرمادی جس سے موت کے بعد اٹھنے کا یقین حاصل ہوتا ہے۔ حاکمِ شہرنے اپنے بادشاہ بید روس کو واقعہ کی اطلاع دی ، چنانچہ بادشاہ بھی بقیہ معززین اور سرداروں  کو لے کر حاضر ہوا اور شکرِ الٰہی کا سجدہ بجا لایا کہ      اللّٰہ      تعالیٰ نے اس کی دعا قبول کی ۔اصحاب ِکہف نے بادشاہ سے مُعانقہ کیا اور فرمایا ہم تمہیں   اللہ پاک     کے سپرد کرتے ہیں ۔ والسلام علیک ورحمۃ اللّٰہ وبرکا تہ ،اللہ پاک تیری اور تیرے ملک کی حفاظت فرمائے اور جن و اِنس کے شر سے بچائے ۔بادشاہ کھڑا ہی تھا کہ وہ حضرات اپنے خواب گاہوں  کی طرف واپس ہو کر مصروفِ خواب ہوئے اور اللہ پاک نے انہیں  وفات دیدی، بادشاہ نے سال کے صندوق میں  ان کے اَجساد کو محفوظ کیا اور اللہ پاک نے رُعب سے ان کی حفاظت فرمائی کہ کسی کی مجال نہیں  کہ وہاں  پہنچ سکے ۔ بادشاہ نے سرِغار مسجد بنانے کا حکم دیا اور ایک خوشی کا دن معین کردیا کہ ہر سال لوگ عید کی طرح وہاں  آیا کریں۔

🌳 آیت نمبر 32 سے ایک مسلمان اور ایک کافر کا حال بیان کیا ہے اورہر کافر و مومن دونوں کو دعوتِ فکر دی ہے کہ اس واقعے میں غور کرکے اپنا اپنا انجام سمجھیں۔ چنانچہ فرمایا کہ ان دو مردوں کا حال یہ ہے ان میں سے ایک آدمی یعنی کافر کیلئے اللہ پاک نے انگوروں کے دو باغ بنادیئے اور ان دونوں باغوں کو کھجوروں  سے ڈھانپ دیا اور ان کے درمیان میں  کھیتی بھی بنادی  یعنی اُنہیں نہایت بہترین ترتیب کے ساتھ مُرتَّب کیا۔ آس پاس سبز باغ ہواور بیچ میں ہرا بھرا کھیت ہو تودیکھنے میں  بہت ہی خوشنما معلوم ہوتا ہے اور اس سے مالک اپنی تمام ضروریات پوری کرلیتا ہے، کھیت سے غذا اور باغ سے پھل حاصل ہوتے ہیں ۔ دونوں باغوں نے اپنے اپنے پھل دیدئیے اور اس میں کچھ کمی نہ کی اور دونوں کے بیچ اللہ پاک نے ایک نہر جاری کردی۔ یعنی کھجور اور انگور، دونوں   باغوں   میں   ہی خوب بہار آئی، پھل خوب لگے جبکہ باغ کے بیچ میں موجود نہر نے باغ کی خوبصورتی اور زینت میں   بھی اضافہ کردیا اور وہ باغ کے ترو تازہ رہنے کا باعث بھی ہوئی۔ 
 مزید فرمایا کہ اس باغ والے کافر آدمی کے پاس باغ کے علاوہ اور بھی بہت سا مال و اَسباب جیسے سونا، چاندی وغیرہ ہر قسم کا مال تھا تو وہ اپنے مسلمان ساتھی سے اتراتے ہوئے اور اپنے مال پر فخر کرتے ہوئے کہنے لگا اور وہ اس سے فخر و غرور کی باتیں   کرتا رہتا تھا۔ کہنے لگا کہ میں   تجھ سے زیادہ مالدار ہوں   اور افراد کے اعتبار سے زیادہ طاقتور ہوں   یعنی   میرا کنبہ قبیلہ بڑا ہے اور ملازم، خدمت گار ،نوکر چاکر بھی میرے پاس بہت ہیں۔پھر اس کافر کی غافلانہ باتوں   کی ابتداء ہوتی ہے چنانچہ وہ باغات کا مالک مسلمان کا ہاتھ پکڑ کر اس کو ساتھ لے کر باغ میں   گیا ، وہاں   اسے فخریہ طور پر ہر طرف لے کرپھرا اور مسلمان کو ہر ہر   چیز دکھائی اور پھر باغ کی زینت و زیبائش اور رونق و بہار دیکھ کر مغرور ہوگیا اور کہنے لگا : میں گمان نہیں کرتا کہ یہ باغ کبھی فنا ہوگا یعنی ساری عمر مجھے پھل دیتا رہے گا۔باغ کے کافر مالک نے کہا کہ مجھے تواس بات کا گمان بھی نہیں    ہے کہ قیامت قائم ہوگی جیسے تیرا گمان ہے بلکہ مجھے یقین ہے کہ قیامت نہ آئے گی اور اگر    بالفرض قیامت آبھی گئی تو مجھے آخرت میں    بھی اس دنیوی باغ سے بہتر باغ دیا جائے گا کیونکہ دنیا میں    بھی میں    نے بہترین   جگہ پائی ہے۔ سب باتیں  سن کر اس کافر کے مسلمان ساتھی نے اس کی فخروغرور کی باتوں  کا جواب دیتے ہوئے کہا: کیا تو اس خداوند ِ قدوس  کے ساتھ کفر کرتا ہے جس نے تجھے مٹی سے بن
ایا ،پھر نطفہ سے اور پھر تجھے بالکل صحیح مرد بنادیا یعنی اس نے تجھے عقل و بلوغ، قوت و طاقت عطا کی اور تو سب کچھ پاکر کافر ہوگیا۔ لہٰذا تو اس کو مان یا نہ مان لیکن میں  تو یہی کہتا ہوں  کہ وہ اللہ    ہی میرا رب ہے او ر میں  کسی کو اپنے رب قدیر     کا شریک نہیں  کرتا۔ 
مسلمان نے اس کافر کو سمجھاتے ہوئے کہا کہ ایسا کیوں  نہ ہوا کہ تو اس سارے باغ اور اَسباب پر  اللہ پاک  کی قدرت و نعمت کا معترف ہوتا اور اگر توباغ دیکھ کر ماشاء اللہ کہتا اور اعتراف کرتا کہ یہ باغ اور اُس کے تمام مَحاصل و مَنافع  اللہ پاک کی مَشِیَّت اور اس کے فضل وکرم سے ہیں  اور سب کچھ اس کےاختیار میں        ہے، چاہے اس کو آباد رکھے اور چاہے ویران کرے ،ایسا کہتا تو یہ تیرے حق میں   بہتر ہوتا ۔اگر تو مجھے اپنے مقابلے میں مال اور اولاد میں کم سمجھ رہا تھا اور اس وجہ سے تکبر میں مبتلا تھا اور اپنے آپ کو بڑا سمجھتا تھا توتو نے ایسا کیوں نہیں کہا جو اوپر بیان ہوا۔ مسلمان نے مزید کہا کہ قریب ہے یعنی  ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ میرا رب  عَزَّوَجَلَّ  مجھے تیرے باغ سے بہتر عطا فرما دے اور تیرے باغ پر آسمان سے بجلیاں   گرا دے تو وہ چٹیل میدان ہوکر رہ جائے کہ اس میں   سبزہ کا نام و نشان باقی نہ رہے اور اپنی زندگی ہی میں   تو اس باغ کو برباد ہوتا ہوا دیکھے اور کف ِ افسوس ملتا رہ جائے یا اس باغ کا پانی زمین میں   دھنس جائے اور   نیچے چلا جائے کہ کسی طرح نکالا نہ جاسکے۔ اس کافر کے باغ پر عذاب آگیا اور باغ کے ساتھ ساتھ اس کے دیگر ہر طرح کے مال و اَسباب پھل ہلاکت میں    گھیر لیے گئے اور باغ بالکل ویران ہوگیا تو وہ حسرت کے ساتھ ان اخراجات پر اپنے ہاتھ ملتا رہ گیا جو اس نے باغ کی دیکھ بھال میں    خرچ کئے تھے اور وہ باغ اپنی چھتوں    کے بل اوندھے منہ گرگیا ، پھر اس حال کو پہنچ کر اسے مو من کی نصیحت یاد آئی اور وہ سمجھا کہ یہ اُس کے کفرو سرکشی کا نتیجہ ہے اور اس وقت وہ کہنے لگا کہ    اے کاش! میں    نے اپنے رب قدیر  کے ساتھ کسی کو شریک نہ کیا ہوتا،  آیت کے آخر میں    اس واقعے کا سبق بیان فرمایا ہے کہ یہاں    پتہ چلتا ہے    اور ایسے حالات میں    معلوم ہوتا ہیکہ تمام اختیارات  اللہ پاک  کے دست ِ قدرت میں    ہیں ۔ وہی چاہے تو پھلوں    سے لدے ہوئے   باغات عطا فرما دے اور وہ چاہے تو ایک لمحے میں    سب کچھ تہس نہس کردے۔

🐬 آیت نمبر 60 سے موسی اور خِضر علیھما السلام کا دلچسپ واقعہ بیان ہوا ہے، حضرت موسیٰ علیہ السلام حضرت خضر  علیہ السلام کے پاس علم سیکھنے کے لئے جانے والے قصے کو بیان کیا گیا ہے۔ آیت میں جن کا ذکر ہے وہ مشہور پیغمبر اور جلیل القدر نبی حضرت موسیٰ بن عمران علیہ السلام   ہیں ، انہیں اللہ پاک نے تورات اور کثیر معجزات عطا فرمائے تھے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے خادم کا نام حضرت یوشع بن نون ہے، یہ حضرت موسیٰ علیہ السلام خدمت وصحبت میں رہتے اور آپ علیہ السلام  سے علم حاصل کرتے تھے ۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام  کے بعد حضرت یوشع ہی آپ کے ولی عہد بنے۔ آیت میں  مذکور واقعے کا پسِ منظر یہ ہے کہ ایک بار حضرت موسیٰ علیہ السلام  نے بنی اسرائیل کی جماعت میں   بہت شاندار وعظ فرمایا، اس کے بعد کسی نے پوچھا کہ آپ سے بڑا عالم بھی کوئی ہے۔ آپ  علیہ السلام نے فرمایا: نہیں ۔ اللہ پاک نے آپ کی طرف وحی فرمائی کہ ’’ اے موسیٰ ! علیہ السلام ،      تم سے بڑے عالم حضرت خضر علیہ السلام ہیں ۔ آپ علیہ السلام   نے اللہ پاک سے ان کا پتہ پوچھا تو ارشاد فرمایا : مَجمعِ بَحرَین میں رہتے ہیں ، وہاں کی نشانی یہ بتائی، کہ جہاں بھنی مچھلی زندہ ہو کر دریا میں چلی جائے اور پانی میں سرنگ بن جائے ، وہاں  حضرت خضر علیہ السلام  ہوں گے ۔ چنانچہ حضرت موسیٰ علیہ السلام   نے اپنے خادم سے فرمایا: میں مسلسل سفر میں رہوں گا جب تک کہ مشرق کی جانب دوسمندروں  یعنی بحرِ فارس اور بحرِ روم کے ملنے کی جگہ نہ پہنچ جاؤں  یا اگر وہ جگہ دور ہو تو مدتوں  تک چلتا رہوں گا  ۔پھر یہ حضرات روٹی اور نمکین بھنی مچھلی زنبیل میں توشہ کے طور پر لے کر روانہ ہوئے۔حضرت موسیٰ علیہ السلام حضرت یوشع بن نون علیہ السلام دو سمندروں کے ملنے کی جگہ پہنچے ، وہاں  ایک پتھر کی چٹان اور چشمۂ حیات تھا ۔ اس جگہ حضرت موسیٰ علیہ السلام  نے آرام فرمایا اور حضرت یوشع علیہ السلام  وضو کرنے لگے۔ اسی دوران بھنی ہوئی مچھلی زنبیل میں زندہ ہوگئی اور تڑپ کر دریا میں گری ، اس پر سے پانی کا بہاؤ رک گیا اور ایک محراب سی بن گئی ۔ حضرت یوشع  علیہ السلام  یہ دیکھ کر بہت حیران ہوئے اور جب حضرت موسیٰ علیہ السلام   بیدار ہوئے تو حضرت یوشع  علیہ السلام    کو ان سے مچھلی کا واقعہ ذکر کرنا یاد نہ رہا۔ چنانچہ ارشاد ہوتا ہے کہ وہ اپنی مچھلی بھول گئے اور اس مچھلی نے سمندر میں  سرنگ کی طرح اپنا راستہ بنالیا۔ جب وہ دونوں اس جگہ سے گزر گئے اور چلتے رہے یہاں     تک کہ دوسرے روز کھانے ک
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🌹 مسلک اعلیٰ حضرت کا تعلق
عقائد سے ہے فقہی فروع سے نہیں
حوالہ مسلک اعلیٰ حضرت صفحہ⁹
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
حضور سراج الفقہاء حضرت
مفتی نظام الدین رضوی صَاحَبۡ
قِـبۡـلَـہۡ دَامَـتۡ بَرۡکَاتُہُمُ الۡـعَـالِـیَہۡ 🌹
صدر شعبۂ افتاء جامعہ اشرفیہ
2