🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.87K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.81K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
13-06-1445 ᴴ | 27-12-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
13-06-1445 ᴴ | 27-12-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
2
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
13-06-1445 ᴴ | 27-12-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
13-06-1445 ᴴ | 27-12-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
3
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
2
حضرت شاہ جعفر علی فریدی رحمۃ اللہ علیہ

نام و نسب:
اسمِ گرامی:
حضرت شاہ جعفر علی فریدی رحمۃ اللہ علیہ ۔ لقب: خاندانِ بابا فرید الدین گنج شکرعلیہ الرحمہ سے تعلق کی وجہ سے "فریدی" کہلاتے ہیں ۔

آپ کا نام شیخ الاصفیاء حضرت سید شاہ اشرف حسین کچھوچھوی قدس سرہ (برادر بزرگ و پیر و مرشد حضرت قطب العالم شاہ علی حسین کچھوچھوی اشرفی میاں قدس سرہ) نے رکھا، اور فرمایا یہ لڑکا قطبِ وقت ہوگا ۔

نسب:
آپ نسباً فاروقی ہیں ۔ نسلی رشتہ حضرت شیخ شہاب الدین کے واسطے سے شیخ الاسلام فرید الدین مسعود گنج شکر قدس سرہ تک پہنچتا ہے ۔

تاریخِ ولادت:
آپ کی ولادت باسعادت 1857ء کو واقعہ غدر سے پہلے محلہ الہی باغ، ضلع گورکھپور (انڈیا) میں ہوئی ۔

تحصیلِ علم:
جامع مسجد گورکھپور، مدرسۂ چشمہ ٔرحمت غازی پور، مدرسہ احمدیہ ملکی محلہ آرہ وغیرہ میں عربی و فارسی کی تعلیم حاصل کی ۔ عربی و فارسی میں مہارت رکھتے تھے ۔

بیعت و خلافت:
آپ حضرت شیخ المشائخ حافظ شاہ محمد فرید الدین جون پوری ثم آروی کے مرید ہوئے، اور ان کی خدمت میں حاضر رَہ کر راہِ سلوک کی تعلیم مکمل کی، اور تمام سلاسل قادریہ، چشتیہ، سہروردیہ، نقشبندیہ، کی تربیت حاصل کی ۔

سیرت و خصائص:
شیخِ طریقت، عالمِ شریعت، عاملِ قرآن و سنت، مبلغِ اہل سنت حضرت شاہ جعفر علی فریدی رحمۃ اللہ علیہ ۔

آپ رحمۃ اللہ علیہ انتہائی متقی و پرہیز گار تھے ۔ عبادت و ریاضت کے ساتھ ہر وقت تبلیغِ دین متین میں کوشاں رہتے تھے ۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کی تبلیغی کوششوں سے بہت سے لوگوں کو دولتِ ایمان حاصل ہوئی ۔ آپ نے سمتی پور میں سکونت اختیار کی، اور یہاں کے لوگوں کو دینِ اسلام کی تعلیمات سے لوگوں کو روشناس کیا ۔

درس و تدریس، وعظ و نصیحت محبوب مشغلہ تھا ۔ اپنے گزر اوقات کے لئے تجارت کرتے تھے ۔ دین کی خدمت فی سبیل اللہ کرتے تھے ۔ آپ کی سب سے بڑی خوبی یہ تھی کہ تبلیغ اسلام میں ہمہ وقت کوشاں رہتے، اور اس کے لئے دور دراز دیہاتی علاقوں کا سفر کرتے تھے ۔ (کیونکہ شہروں کی بہ نسبت دیہاتوں میں جہالت زیادہ ہوتی ہے ۔

فی زمانہ اس کی زیادہ ضرورت ہے ۔ ہماری مذہبی تنظیموں کے مبلغین عدمِ سہولیات کی وجہ سے دیہاتوں کا رخ نہیں کرتے اور شہری علاقوں میں جانا پسند کرتے ہیں، اور بدمذہب اس چیز سے بڑا فائدہ اٹھا رہے ہیں) آپ نے مسلمانوں کے گھروں سے ہندوانی رسم و رواج کو دور کیا ۔ بہتوں کو حلقہ بگوش قادریہ کیا ۔

آپ کے متوسلین میں مجاذیب بھی ہیں اور سالکین بھی ۔ کئی اصحابِ کشف و طریقت نے کہا: کہ مولانا شاہ جعفر علی فریدی علاقہ " سہرسا صوبہ بہار " کے قطب ہیں ۔ مولانا مفتی محمد ابراہیم سمستی پوری علیہ الرحمہ مدرس جامعہ منظر اسلام بریلی شریف، اور خلیفۂ محدث اعظم ہند آپ کے صاحبزادے ہیں ۔

تاریخِ وصال:
آپ کا وصال 14 جمادی الاخریٰ 1378ھ / مطابق 26 دسمبر 1958ء شبِ جمعہ کو ہوا ۔ بعد نماز جمعہ خانقاہ قادریہ سربیلہ ضلع سہر سا صوبہ بہار (انڈیا) میں مدفون ہوئے ۔

ماخذ و مراجع:
تذکرہ علمائے اہلسنت ۔

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-shah-jafar-ali-faridi
1