🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
حضرت ام المؤمنین سیدہ خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 🌹 نام ونسب : اسمِ گرامی : ام المؤمنین سیدہ خدیجۃ الکبریٰ کنیت : ام القاسم، امِ ہند لقب : طاہرہ سلسلہ نسب اسطرح ہے: خدیجہ بنتِ خویلد بن اسد بن عبدالعزیٰ بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لوی ۔ سیدہ کا نسب حضور…
*حضرت خدیجۃالکبریٰ اسلام کی عظیم خاتون: جن کے ایثار نے طبقۂ نسواں میں قربانی کی روح پھونک دی*
_[یوم وصال : 10رمضان المبارک]_
غلام مصطفٰی رضوی
[نوری مشن مالیگاؤں]
اسلام کی اشاعت و تبلیغ میں طبقۂ نسواں کا کردار نمایاں رہا ہے۔ اس سلسلے میں ایثار و قربانی اور دین کے لیے جاں نثاری کی مثال قائم کرنے والی اولین خاتون کا نام امہات المومنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا ہے۔ جنھوں نے ایسے دور میں جب کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اعلانِ نبوت فرمایا اور سردارانِ قریش، کفارِ مکہ نے اسلام کے دیے بجھانے کو بڑا زور لگایا؛ دین کی حفاظت و صیانت کے لیے آپ نے بے مثال قربانی دی۔ ظلم برداشت کر لیا اور نبوی شان و عظمت کے تحفظ میں نمایاں رہیں۔ صبر و رضا کا پیکر بن کر خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی رفاقت کا فریضہ انجام دیتی رہیں۔ اسلام کے داعیانہ فہم و فراست کی عملی تصویر پیش کرتی رہیں۔ دلوں کی دنیا بدلتی رہیں ؎
وہ عہد ظلم و جہالت کے دل نما پتھر
نبی سے ملتے رہے آئینوں میں ڈھلتے رہے
*سیدہ طاہرہ:*
حضرت خدیجۃالکبریٰ رضی اللہ عنہا کے والد کا نام خویلد بن اسد ہے۔ والدہ کا نام فاطمہ بنت زائدہ ہے۔ خاندان قریش کی معزز و دولت مند خاتون تھیں۔ اہلِ مکہ میں اپنی پاکیزگی و پاک دامنی کے سبب ’’طاہرہ‘‘ کے لقب سے معروف تھیں۔
*نکاح:*
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کی بلندی، کردار کی عظمت، بے مثالی و کمالِ سیرت دیکھ کر نکاح کی خواہش ظاہر کی۔ آپ نے سب سے پہلے اسلام قبول فرمایا۔ مصائب سہے، مظالم وتکالیف برداشت کیں، اسلام پر قائم رہیں اور کاشانۂ نبوی میں رفاقت، استقلال کے ساتھ کوہِ استقامت بنی رہیں۔اپنی ساری دولت اور مال و اموال بارگاہِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں نچھاور فرما دیا۔ جسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے راہِ خدامیں خرچ فرما دیا۔
جنتی خواتین میں سب سے افضل حضرت سیدنا خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا، سیدہ فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا، حضرت مریم رضی اللہ عنہا، حضرت آسیہ رضی اللہ عنہا ہیں۔جن کی مثالی زندگی قیامت تک کی خواتین اسلام کے لیے رہبر و رہنما ہے۔ نشانِ منزل ہے۔
*وصال:*
سرکار اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں ۲۵؍ برس کا عرصہ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا نے گزارا۔ ہجرت سے تین برس قبل ۶۵؍ برس کی عمر میں مکہ معظمہ میں ۱۰؍ رمضان المبارک میں وصال ہوا۔ جنت المعلیٰ میں تاج دار کونین صلی اللہ علیہ وسلم نے خود تدفین فرمائی۔ جن کی بارگاہ کی حاضری روح کی بالیدگی، دل کی ستھرائی کا ذریعہ ہے۔ ماہِ صیام ۱۴۳۷ھ میں راقم نے ۱۰؍ رمضان کو امہات المومنین کی بارگاہِ عظمت و ناز میں حاضری کا شرف حاصل کیا۔ محسوس ہوا کہ چین و سکون اور امن کے باڑے اس بارگاہ سے بٹ رہے ہیں۔ دنیا کی لاکھوں خواتین کو ردائے تطہیر فراہم کرنے والی مقدس خاتون مکہ مکرمہ کے اس بابرکت قبرستان میں محو استراحت ہیں۔
*نمونۂ عمل:*
حضرت خدیجۃالکبریٰ رضی اللہ عنہا بڑی صاحبِ مال تھیں۔ اللہ تعالیٰ نے اخلاق، کردار کی تابندگی کے ساتھ ساتھ مال و منال سے نوازا تھا۔ تجارت میں خوب برکت عطا کی۔ آپ نے سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے دامن اقدس میں کیا پناہ لی؛ تمام مال راہِ خدا کے لیے بارگاہِ رسالت میں پیش فرما دیا۔ ایثار و مروت کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ سادہ زندگی بسر کی۔ بعد کے دور والوں کے لیے آپ کی حیاتِ طیبہ نمونۂ عمل ہے۔ آپ کی وفا شعار زندگی، جہد مسلسل، کدوکاوش، خوبی و ایثار سبھی مثال ہیں اور پیغامِ عمل بھی۔
لوٹ پیچھے کی طرف اے گردشِ ایام تو:
موجودہ زمانے میں ایک بڑا مسئلہ آزادیِ نسواں کی آڑ میں اسلام کو نشانہ بنائے جانے کا ہے۔قانون سے عاری زندگی یقینی طور پر اعتدال سے رُوگردانی قرار دی جا سکتی ہے۔اسلامی قانون کی پاس داری میں ایک خاتون کی زندگی پاکیزہ و ستھری گزرتی ہے۔ جب کہ موجودہ آزادیِ نسواں کا نعرہ ان معنوں میں کھوکھلا ہے کہ اس میں عورت کی حیثیت محض کھلونے کی ہے، نگہِ ہوس کا شکار ہو کر کتنی ہی خواتین اپنی عفت گنوا بیٹھتی ہیں۔انھیں محض تفریح کا ذریعہ بنا لیا گیا ہے۔ اس لیے اسلام کے دامنِ تطہیر میں عظمت نسواں بھی سلامت ہے اور وقارِ نسواں بھی قائم و باقی ہے۔ عہدِ رواں کی فحاشی و عیش کوشی نے خواتین کی ذات کو چوراہے پر لا کھڑا کیا ہے، جہاں ان کی عصمت باقی ہے نہ ان کی عزت و وقعت۔ سلام ہو ! لاکھوں سلام ہو حضرت سیدہ خدیجۃالکبریٰ رضی اللہ عنہا پرجن کی مثالی زندگی نے عفتِ نسواں کو عزم و حوصلہ دیا، مغرب کی تیار کردہ بے حیائی و فحاشی کی آندھیوں میں وقار و احترام سے جینے کا ہنر دیا۔ امہات المومنین کی شان بے نیازی کو سلام، سادہ زندگی کو سلام، پاکیزہ طبیعت کو سلام، ایثار ووفا کے جذبات کو سلام ؎
اہلِ اسلام کی مادرانِ شفیق
بانوانِ طہارت پہ لاکھوں سلام
سیما پہلی ماں کہفِ امن و اماں
حق گزارِ رفاقت پہ لاکھوں سلام
حدائق بخشش از اعلی حضرت
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge

🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 via @toolkitbot
ْ ام المؤمنین حضرت سیدتنا خدیجۃ الکبریٰ رَضِیَ اللّٰهُ تَبَارَڪَ وَ تَعَالیٰ عَنۡہَا کا مختصر تعارف ! ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬ یومِ وِصال 🌹 10 رمضان المبارک ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬ کنیت : ام القاسم = لقب : الکبریٰ والد : خویلد 🌹 والدہ : فاطمہ اولادِ اطہار : سوائے حضرت ابراہیم…
🌹 ام المومنین حـضرت سیدتنا
خدیجۃ الکبریٰ رَضِیَ اللّٰهُ تَبَارَڪَ
وَ تَعَالیٰ عَنۡہَا کا مختصر تعارف !
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
یومِ وِصال 🌹 10 رمضان المبارک
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
کنیت : ام القاسم = لقب : الکبریٰ
والد : خویلد 🌹 والدہ : فاطمہ
اولادِ اطہار : سوائے حضرت ابراہیم
کے تمام اولادِ اطہار انہیں سـے ہوئی
ولادت : عام الفیل سـے ¹⁵ سال پہلـے
عمر : 65 سال = پَینسٹھ سال
وصال-نبوت کے ¹⁰ویں سال ¹⁰رمضان
تدفین : مکہ مکرمہ میں واقع حجون
کے مقام پر جنت المعلیٰ میں کیا گیا-
➻═══════════➻
TTS AʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
خدیجۃ الکبریٰ رَضِیَ اللّٰهُ تَبَارَڪَ
وَ تَعَالیٰ عَنۡہَا کا مختصر تعارف !
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
یومِ وِصال 🌹 10 رمضان المبارک
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
کنیت : ام القاسم = لقب : الکبریٰ
والد : خویلد 🌹 والدہ : فاطمہ
اولادِ اطہار : سوائے حضرت ابراہیم
کے تمام اولادِ اطہار انہیں سـے ہوئی
ولادت : عام الفیل سـے ¹⁵ سال پہلـے
عمر : 65 سال = پَینسٹھ سال
وصال-نبوت کے ¹⁰ویں سال ¹⁰رمضان
تدفین : مکہ مکرمہ میں واقع حجون
کے مقام پر جنت المعلیٰ میں کیا گیا-
➻═══════════➻
TTS AʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 via @toolkitbot
ْ ام المؤمنین حضرت سیدتنا خدیجۃ الکبریٰ رَضِیَ الـلّٰـهُ تَبَارَڪَـ وَ تَعَالیٰ عَنۡہَا : تاریخِ وِصال تدفین ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬ یومِ وِصال 🌹 10 رمضان المبارک ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬ وصال : آپ کی وفات ¹⁰رمضان المبارک 10 نبوی ، 65 برس کی عمر میں - مکۃ المکرمہ میں ہوئی ،…
ام المؤمنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ
رَضِیَ الــلّٰــهُ تَـبَـارَڪَ وَ تَـعَـالیٰ عَــنۡـہَا
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
یوم ولادت عام الفیل سے¹⁵سال قبل
یومِ وصال ¹⁰رمضان المبارک ھ
➻═══════════➻
TTS AʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
رَضِیَ الــلّٰــهُ تَـبَـارَڪَ وَ تَـعَـالیٰ عَــنۡـہَا
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
یوم ولادت عام الفیل سے¹⁵سال قبل
یومِ وصال ¹⁰رمضان المبارک ھ
➻═══════════➻
TTS AʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
📖 *فیضان خلاصہ تراویح* 📖
✍🏻 *ابو بنتین محمد فراز عطاری مدنی*
🌹 الحمد للہ رمضان المبارک کے مہینے میں مسلمانوں کے اندر تلاوت قرآن کا ذوق بڑھ جاتا ہے اور ہر طرف قراءت قرآن کی بہاریں ہوتی ہیں،اور روحانیت میں مزید اضافہ اس وقت ہوجاتا ہے جب تراویح کے بعد خلاصہ تراویح کے نام سے مساجد میں بیانات ہوتے ہیں، کچھ سالوں سے اس میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور لوگ تقریبا ایک گھنٹہ تراویح پڑھنے کے بعد مزید کچھ دیر خلاصہ سننے کے لئے بھی بیٹھتے ہیں، اسی سے لوگوں کی اس میں دلچسپی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے، بس اسی شوق کو دیکھ کر میں نے بھی نیت کی اس پر کچھ کام کیا جائے، الحمد للہ پچھلے سال اس سلسلے میں آڈیو کے صورت میں کورس کروایا اور اب ان تمام بیانات کو تحریر میں لا رہا ہوں تاکہ فارغ اوقات میں اس کو موبائل میں پڑھا جا سکے اور یہ نیت بھی ہے کہ مرد حضرات تراویح کے لئے جانے سے پہلے اس کو پڑھ لیں تو لطف دوبالا ہوجائے گا، ساتھ ہی ساتھ بیان فرمانے والے حضرات بھی اس سے مدد لے سکیں گے، اللہ پاک ہمیں قرآن پاک کی مزید برکتیں عطا فرمائے، یاد رہے یہ تفسیر نہیں بلکہ جو کچھ آیات میں بیان ہوا اس کا اردو خلاصہ ہے۔
🌼 *پہلا پارہ* 🌼
☘️ *سورہ بقرہ*
🌸 *سورہ بقرہ* قرآن کریم کی سب سے بڑی سورت ہے اس میں 286 آیات ہیں۔
آگے چلنے سے پہلے ایک نکتہ عرض کروں کہ یہ تو آپ کو پتا ہوگا کہ قرآن کریم کی بعض سورتیں مکی ہیں اور بعض مدنی، اگر یہ یاد رکھنا ہو کہ کتنی مکی ہیں اور کتنی مدنی تو سورہ بقرہ کی ٹوٹل آیات یاد رکھ لی جائیں یعنی 286،اب اس میں سے پہلے دو نمبر یعنی 28 (اٹھائیس) کو الگ کرلیں تو یہ مدنی سورتوں کی تعداد ہے اور بعد والے دو نمبر یعنی 86 (چھیاسی) کو الگ کرلیں تو یہ مکی سورتوں کی تعداد ہے تو یہ ہوگئیں 114۔
⚪ قرآن مجید کی تمام سورتوں کے نام توقیفی ہیں، توقیفی کا مطلب یہ کہ جو بات قرآن و حدیث میں بیان کی گئی ہو۔
قرآن پاک کی سورتوں کے نام اس انداز پر رکھے گئے ہیں جس نام سے سورت ہے اس کا ذکر اس سورت میں ہوتا ہے یا اس کے متعلق کوئی واقعہ بیان کیا گیا ہوتا ہے تو اسی مناسبت سے اس سورت کا نام رکھ دیا گیا، لیکن دوبارہ عرض کردوں یہ نام توقیفی ہیں ہماری عقلوں کو اس میں کوئی دخل نہیں۔
📝 *وجہ:*
عربی میں گائے کو بَقَرَۃٌ کہتے ہیں اور اس سورت کے آٹھویں اور نویں رکوع کی آیت نمبر 67 تا 73 میں بنی اسرائیل کی ایک گائے کا واقعہ بیان کیا گیا ہے، اس کی مناسبت سے اسے سورۂ بقرہ کہتے ہیں۔
📙 *فضیلت:*
اس سورت کی بہت ساری فضیلتیں بھی احادیث میں آئی ہیں، چند آپ کے سامنے عرض کرتا ہوں۔
1- نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’جو شخص رات کو سورۂ بقرہ کی آخری دو آیتیں پڑھ لے گا تو وہ اسے (ناگہانی مصائب سے) کافی ہوں گی۔
📗 *(بخاری)*
2- حضرت سیدنا ابوھریرہ رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "اپنے گھروں کو قبرستان نہ بناؤ (یعنی اپنے گھروں میں عبادت کیا کرو) اور شیطان اس گھر سے بھاگتا ہے جس میں ’’سورۂ بقرہ‘‘ کی تلاوت کی جاتی ہے۔"
📘 *(مسلم)*
✉️ پوری سورت کا خاکہ یہ ہے کہ عقائد اسلام کی بنیاد ایمان بالغیب پر ہے، یعنی بغیر دیکھے ایمان لانا، ہم نے اللہ پاک کو نہیں دیکھا لیکن ہم اللہ پاک پر ایمان لائے اور اللہ پاک کو وحدہ لا شریک مانا، اسی طرح بغیر دیکھے اللہ کے تمام رسولوں پر ایمان لانا، تمام آسمانی کتابوں کو ماننا اور جزاء اور سزا کا اقرار کرنا کہ آخرت میں قیامت کے دن حساب کتاب ہوگا اور اس کے بعد جنت کی نعمتیں ملیں گی یا معاذ اللہ دوزخ ٹھکانہ ہوگا۔
🕌 ساتھ ہی عبادات کو ذکر کیا گیا ہے، جیسے نماز قائم کرنا زکوۃ دینا۔
پھر آگے چل کر اس سورت میں شریعت اسلامیہ کو وضاحت کے ساتھ بیان کیا گیا ہے اور عبادات و معاملات کی تفصیل بیان کی گئی ہے
جیسے تحویل قبلہ، ماہ رمضان کے روزے ،بیت اللہ کا حج ، جہاد فی سبیل اللہ ، والدین اور رشتے داروں کے حقوق ، زکوٰۃ اور صدقات کے مصارف، یتیموں کی کفالت ،
نکاح، طلاق ، رضاعت ، اور ایلاء کو بیان کیا گیا ہے،(ایلاء ایک اصطلاح ہے جس کا مطلب ہے کہ شوہر نے یہ قسم کھائی کہ عورت سے قربت نہ کریگا یا چار مہینے قربت نہ کریگا)،
قسم کھانے کا شرعی حکم، جادو کا حرام ہونا ، قتل ناحق کی ممانعت ، قاتل پر قصاص کو واجب کرنا ، ناجائز طریقوں سے لوگوں کا مال کھانے کی ممانعت پھر شراب ، جوئے ، اور سود کی حرمت ، ایام حیض میں صحبت کی ممانعت وغیرہ۔
🔺 یہ تھا اجمالی خاکہ اب سورت کے شروع میں دیکھیں تو دوسری آیت میں اللہ پاک نے ایسے کامیاب بندوں کا ذکر فرمایا ہے جن میں پانچ خوبیاں پائی جاتی ہیں۔
🟢 غیب پر ایمان رکھتے ہیں۔
🔵 نماز قائم کرتے ہیں۔
🟣 اللہ کی راہ میں مال خرچ کرتے ہیں۔
🟤 قرآن پاک کے ساتھ دوسری آسمانی کتابوں پر بھی ایمان رکھتے ہیں۔
🟠 آخرت کے حساب پر پورا یقین رکھتے ہیں۔
🔘 مکہ کے کفار ومشرکین قرآن کے کلام ال

لہ ہونے کا انکار کرتے تھے اور یہ کہتے تھے کہ معاذ اللہ یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنا بنایا ہوا کلام ہے،
📣 چنانچہ سورہ بقرہ کی آیت 22 اور 23 میں ایسے تمام لوگوں کو چیلنج دیا گیا کہ اگر تمہیں قرآن پاک کے کلام اللہ ہونے میں شک ہے۔
اور تمہیں اپنی فصاحت اور بلاغت پر بڑا ناز ہے تو سب مل کر اس جیسا کلام بنا کر لے آؤ، مگر کس کی مجال تھی کہ کوئی ایک لفظ بھی بنا کر لاتا، پہلے ایک سورت کا کہا گیا، پھر دس آیات کا کہا گیا، پھر ایک آیت کا کہا گیا، مگر وہ ایک آیت کی مثل بھی نہ لا سکے، شروع کی بیس آیتوں میں اللہ پاک نے انسان کی تین قسمیں بیان کی ہیں۔
مومن، کافر اور منافق۔
اہل ایمان کی نمایاں 5 صفات کو بیان کیا ہے،
کافر کے بارے میں فرمایا گیا کہ وہ قرآنی نظام کے مطابق تبدیلی کیلئے بالکل تیار نہیں ہیں۔
اور منافق یہ وہ لوگ ہیں جو دل میں اسلام کی دشمنی رکھتے ہیں اور اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کرتے ہیں،
قابل توجہ بات یہ ہے کہ اللہ پاک نے اہل ایمان کا تذکرہ چار آیات میں کفار کا دو آیات میں اور منافقوں کا تیرہ آیات میں فرمایا، منافقوں کی بارہ بری عادتوں کو بیان کیا گیا، جھوٹ، دھوکہ، عدم شعور ،قلبی بیماریاں، (حسد،تکبر،حرص وغیرہ)مکر و فریب، جہالت ،احکام الہی کا مذاق اڑانا معاذاللہ، زمین میں فتنہ و فساد پھیلانا ، ایمان میں تذبذب کا شکار ہونا اور اہل ایمان کا مذاق اڑانا۔
ہمیں بھی اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے کی جھوٹ، دھوکا، حسد اور تکبر جیسی بیماریاں ہمارے اندر تو نہیں پائی جاتیں؟
🌷 آیات نمبر 21 کے بعد انسانوں سے اولین خطاب کیا گیا اور اس رب کی عبادت کا حکم دیا گیا جس کے سوا کوئی معبود نہیں، توحید باری تعالیٰ پر کائناتی شواہد بیان کیے گئے، ہم زمین و آسمان میں جو چیزیں دیکھتے ہیں ان کو بطور دلیل پیش کیا گیا جس میں انسان کو عدم سے وجود بخشنا اور زندگی کے گزر بسر کے لیے آسمان و زمین کی تخلیق اور بارش اور سبزیوں اور پھلوں کی پیدائش کا تذکرہ فرمایا گیا،
اس کے بعد قرآنی نظام کے منکرین کے لئے جہنم کا بدترین عذاب اور اطاعت کرنے والوں کے لیے جنت کی بہترین نعمتوں اور پھلوں کے انعام کا تذکرہ موجود ہے،
☁️ آیت 30 سے 39 تک یہ ذکر ہے کہ اللہ پاک نے فرشتوں سے فرمایا کہ میں آدم (علیہ السلام) کو زمین میں اپنا خلیفہ بنا رہا ہوں، فرشتوں نے اپنی فہم و سمجھ کے مطابق اللہ پاک کی بارگاہ میں یہ عرض کیا کہ بنی آدم تو زمین میں فساد اور خون ریزی کریں گے جبکہ ہم تو ہر وقت تیری تسبیح وتقدیس میں مشغول رہتے ہیں، اللہ پاک نے فرمایا *میں جن اسرار اور حکمتوں کو جانتا ہوں تم انہیں نہیں جانتے*، پھر نعمت الہی کے ذریعے آدم علیہ السلام کی فضیلت اور برتری کو فرشتوں پر ثابت کیا اور فرشتوں کو حکم ہوا کہ آدم علیہ السلام کو سجدہ کریں، مگر ابلیس جو جنوں میں سے تھا اس نے سجدہ نہ کیا، اس کے بعد آدم علیہ السلام و حضرت حوا رضی اللہ تعالی عنہا کو جنت میں داخل کرنے اور وہاں ان کے لئے اللہ تعالی کی تمام نعمتوں سے فائدہ حاصل کرنے کی اجازت کے ساتھ ساتھ ایک درخت سےدور رہنے کے حکم کا تذکرہ موجود ہے، یہ واقعہ آدم علیہ السلام کی عظمت و شان کو بیان کرتا ہے کہ اللہ پاک نے انہیں زمین کی خلافت عطا فرمائی، ایسے علم سے نوازا جو فرشتوں کے پاس نہیں تھا، آگے چل کر بہت ساری آیات میں بنی اسرائیل پر کیے گئے انعامات کو ذکر کیا گیا اور پہلا پارہ تقریبا پورا ہی انہیں کے ذکر پر مشتمل ہے
🌳 *اسرائیل* یہ یعقوب علیہ السلام کا لقب ہے اور یعقوب علیہ السلام حضرت اسحاق علیہ السلام کے بیٹے اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کے پوتے ہیں، اسرائیل کے معنی ہیں عبداللہ یعنی اللہ کا بندہ، اور یعقوب علیہ السلام کی اولاد بنی اسرائیل کہلاتی ہیں یعنی اولاد یعقوب، بنی اسرائیل میں ہزاروں انبیاء و مرسلین علیھم السلام تشریف لائے ، مگر بنی اسرائیل کے لیے امتحان یہ تھا کہ آخری نبی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم بنی اسماعیل میں سے ہیں اور بنی اسماعیل سے مراد ابراہیم علیہ السلام کے دوسرے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد، یہ بات یہودیوں اور عیسائیوں کو بری لگتی تھی کہ پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ہیں وہ بنی اسماعیل سے ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ بنی اسرائیل دنیا کی منتخب قوم تھی انبیاء کی اولاد میں سے تھی اللہ پاک نے انہیں اس دور کی سیاسی اور مذہبی قیادت اور سرداری سے نوازا تھا ، مگر انھوں نے اپنے منصب کے خلاف حرکات کیں جس کی وجہ سے اللہ پاک نے انھیں معزول فرمادیا اور یہ منصب ہمارے حصے میں یوں آیا کہ جو امت محمدیہ ہے وہ اب نیکی کی دعوت اور برائی سے روکنے کا فریضہ سرانجام دیتی ہے، بنی اسرائیل کو دینی و دنیاوی نعمت عطا فرمائی یعنی کثرت سے انبیاء کرام کی پیدائش، دنیا کی خوشحالی، عقیدہ توحید اور ایمان کی نعمت، فرعون کے مظالم سے نجات، انھیں سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہونے والی کتاب پر ایمان لانے میں سبقت لے ج

انے کی دعوت دی گئی مگر بنی اسرائیل ان ذمہ داریوں کو پورا کرنے سے قاصر رہے اور زمین میں فساد پھیلانے سے باز نہ آئے اور اللہ کی عظیم الشان نعمتوں کے مقابلے میں لہسن پیاز اور دالوں کا مطالبہ کرکے اپنی ذہنی پستی کا مظاہرہ کیا اور اللہ تعالی کی نعمتوں کا شکر ادا نہ کیا، بلکہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے ان کو من و سلویٰ (کھانے) عطا فرمائے اس کی انہوں نے قدر نہ کی بلکہ اس کی ناشکری کی،
⚖️ اسی طرح آگے چل کر ایک واقعے کو بیان کیا گیا کہ بنی اسرائیل کے ایک مالدار شخص کو اس کے بھتیجے نے مال وراثت کے لئے قتل کر دیا اور رات کی تاریکی میں اس کی لاش دروازے پر ڈال دی، پھر اس کے قتل کا مقدمہ چلایا گیا جب موسیٰ علیہ السلام کی بارگاہ میں یہ معاملہ پہنچا تو وحی کے ذریعے موسی علیہ الصلاۃ والسلام نے ان کو بتایا کہ گائے ذبح کریں اور اس کےگوشت کا کچھ حصہ اس مقتول کے جسم پر لگائیں گے، تو وہ خود اپنے قاتل کا نام بیان کر دے گا، مگر بنی اسرائیل نے اس گائے کے بارے میں سوالات کرنا شروع کردیے اور اپنے لئے راستہ تنگ کرتے چلے گئے کہ ہم کونسی گائے لائیں؟ کس رنگ کی ہو؟ کیا کرتی ہو؟ جس کی وجہ سے ان کے معاملات مشکل ہوتے چلے گئے اور یہ وہی مقام ہے جس کی وجہ سے اس سورت کا نام "بقرہ" رکھا گیا ہے۔
💡اگلی آیت میں اللہ پاک نے بنی اسرائیل کو اپنے قرب اور رضا کا ایک معیار بیان فرمایا،وہ کہا کرتے تھے ہم کو عذاب دیا بھی گیا تو فقط چالیس دن،ورنہ ہم تو اللہ کے محبوب ہیں، تو فرمایا گیا کہ اگر تم واقعی اللہ کے محبوب ہو اور آخرت میں تمہیں اعزاز و اکرام سے نوازا جائیگا تو موت کی تمنا کرو کہ جلد اپنے محبوب یعنی خالق حقیقی سے جا ملو، لیکن ظاہر ہے وہ تو ڈرتے تھے۔
⛏️ یہودیوں کی بری عادات میں سے جادوگروں کی اطاعت بھی تھی،تو اس کی مذمت بیان کی گئی، اسی طرح نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں یہودیوں کا جو غلط رویہ رہتا تھا، آیت نمبر 104 میں واضح طور پر ارشاد ہوا کہ اے اہل ایمان جب تم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی بات سمجھ نہ سکو تو "راعنا"(ہماری رعایت کیجئے) نہ کہو بلکہ *انظرنا* (ہم پر نظر رحمت فرمائیے) کہا کرو، کہ اگرچہ لفظ راعنا میں ویسے کوئی قباحت نہیں مگر یہودی اپنی بدباطنی کی وجہ سے اس کو بگاڑ کر کہتے ہیں تو معنی کچھ اور بن جاتا ہے، اس لئے ایسا لفظ ہی استعمال نہ کرو جو دوسروں کی خبث باطنی میں مددگار ثابت ہو۔ اللہ پاک نے اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ کے آداب سکھاتے ہوئے صحابہ کرام کو یہ حکم ارشاد فرمایا اور قیامت تک آنے والے مسلمانوں کو یہ سبق عطا فرمایا کہ نبی کی بارگاہ میں بات کرنے کے آداب کیا ہیں۔
🕌 آگے چل کر فرمایا مسجدیں اللہ کا گھر ہیں ان میں اللہ کی بات کرنے سے روکنا بدترین ظلم ہے، اور پھر آیت 122 پر پہنچ کر بنی اسرائیل سے کلام کا اختتام ہو رہا ہے، ان آیات میں ایک بار پھر اللہ کی عطا کردہ نعمتوں کی یاد دہانی کرائی جارہی ہے، اس کے بعد ابراہیم علیہ الصلاۃ والسلام کی امتحان کی داستان بیان کی گئی،انھیں جو منصب امامت ملا اس کا تذکرہ ہے، اور ان کو آزمائش میں مبتلا کرنے اور امتحان میں ان کی کامیابی کو بیان فرمایا۔
پھر ابراہیم علیہ السلام کے بیت اللہ کو تعمیر کرنے کا ذکر ہے، اور اس بات کا بیان ہے کہ انھوں نے تعمیر بیت اللہ کے بعد اللہ پاک کی بارگاہ میں دعا کی کہ " اے ہمارے رب ان اہل مکہ میں ان میں سے عظمت والے رسول کو مبعوث فرما جو ان لوگوں پر تیری آیات کی تلاوت کرے اور ان کو کتاب و حکمت کی تعلیم دے اور ان کی جانوں کا تزکیہ کرے"۔
پھر بتایا گیا کہ اہل ایمان سب انبیاء علیھم السلام پر ایمان لاتے ییں، ایمان لانے میں کوئی فرق نہیں کرتے، اور پھر انبیاء علیہ السلام کے نام بھی ذکر کیے گئے ہیں اسی پر پارے کا اختتام ہوتا ہے۔
📲 *+92-321-2094919*