حضرت مولانا سلام اللہ محدث رامپوری رحمۃ اللہ علیہ
نام و نسب:
اسمِ گرامی: مولانا سلام اللہ ۔ لقب: محدث رامپوری ۔
سلسلۂ نسب اس طرح ہے:
حضرت مولانا سلام اللہ محدث رامپوری بن شیخ الاسلام محمد دہلوی بن حافظ فخرالدین دہلوی بن مولانا محب اللہ دہلوی بن شیخ نور اللہ دہلوی بن شیخ نور الحق محدث دہلوی بن امام المحدثین شیخ عبد الحق محدث دہلوی ۔ علیہم الرحمہ۔
آپ کا تمام خاندان علماء و محدثین کا خاندان ہے ۔ آپ کے والد شیخ الاسلام محمد دہلی کے قاضی القضاۃ اور شیخ الاسلام کے عہدے پر فائز تھے، اور شارحِ صحیح بخاری اور مصنف کتبِ کثیرہ تھے ۔
نوٹ:
حدائق الحنفیہ ، اور تذکرہ علمائے ہند میں ان کا سلسلہ نسب مکمل نہیں ہے ۔تصانیف وغیرہ بھی خلط کر دی گئی ہیں ۔
مذکورہ سلسلہ نسب مکمل اور صحیح ہے ۔ (مآثر الکرام، ص:280 / حیات شیخ عبد الحق ۔ خلیق نظامی ۔ ص:266) ـ
تحصیلِ علم:
جمیع علوم اپنے والد ماجد شیخ الاسلام مصنف شرح فارسی صحیح بخاری و رسالہ طرد الاوہام عن اثر الامام الہمام، اور کشف الغطاء عما لزم للموتی علی الاحیاء وغیرہ سے حاصل کیے اور انہیں سے اور نیز دیگر فضلائے عصر سے حدیث وغیرہ علوم کی سند و اجازت حاصل کی ۔
آپ اپنے وقت کے عظیم محدث تھے ۔ آپ کی کتاب شرح مؤطا امام مالک کو بعض علماء نے حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کی شرح المسویٰ سے جامع قرار دیا ہے ۔ (حیات شیخ عبد الحق محدث دہلوی، ص:270) ـ
سیرت و خصائص:
محدثِ زمانہ، فاضلِ یگانہ، عالمِ متبحر، خانوادۂ شیخ محقق کے فردِ فرید، حضرت علامہ مولانا شیخ سلام اللہ محدث رامپوری رحمۃ اللہ علیہ۔
آپ تمام علوم عقلیہ و نقلیہ کے جامع تھے ۔ ساری زندگی درس و تدریس ، تصنیف و تالیف اور خدمت دین میں گزاری ۔
حدائق الحنفیہ میں مرقوم ہے:
آپ حضرت شیخ الاسلام شارح بخار ی کے صاحبزادے اور محقق علی الاطلاق شیخ عبدالحق محدث دہلوی علیہ الرحمہ کی اولاد میں سےتھے ۔ فقیہ فاضل، محدث کامل، مفسر متجر، علامۂ عصر، محقق و مدقق تھے ۔ آپ کے جد امجد حافظ فخر الدین بھی بڑے فاضل اور عالم اجل اور حقیقتاً فخر الدین والدنیا تھے، جن کی تصنیفات سے شرح فارسی صحیح مسلم اور فارسی شرح عین العلم اور شرح حصنِ حصین یادگار ہیں ۔ غرض بعد تحصیل علوم کے آپ مسندِ افادت و افاضت پر متمکن ہو کر مثل اپنے اسلاف کے تنشیر علوم میں مشغول ہوئے ۔
تذکرہ علمائے ہند میں ہے:
آپ اپنے زمانے کے مشہور محدث تھے ۔دہلی کے حالات سے بد دل ہو کر ترک وطن کرکے رام پور جا بسے تھے ۔ وہاں بڑے پیمانے پر درس و تدریس اور احیائے دین کا کام شروع کر دیا، اور محدث رامپوری کے نام سے مشہور ہوئے ۔
آپ کو عربی زبان میں مطالب علمیہ کی تحریر پر کامل دستگاہ تھی ۔ درس و تدریس، رشد و ہدایت مشغلۂ حیات تھے، تصانیف میں مؤطا کی شرح "محلی بحل اسرار المؤطا" آپ کے وفور علم پر شاہد ہے۔ محلیّٰ بحل اسرار المؤطا کے علاوہ آپ کی تصانیف مندرجہ ذیل ہیں:
تصنیفات:
❶ شرح شمائل ترمذی ۔ ❷ رسالہ مناقب اہل بیت بنام خلاصۃ المناقب ۔ ❸ کمالین حاشیہ تفسیر جلالین ۔ ❹ رسالہ اصول حدیث ۔
اولاد:
شیخ سلام اللہ کے دو صاحبزادے تھے ۔ شیخ نور الاسلام، اور شیخ محمد سالم ۔ شیخ نور الاسلام علوم عقلیہ و نقلیہ اور علم ریاضی میں مہارت تامہ رکھتے تھے۔علم طب سے بھی خاص دلچسپی تھی۔مولانا غیاث الدین صاحبِ غیاث اللغات نے طب انہی سے پڑھی تھی ۔ شیخ نور الاسلام کچھ عرصہ رام پور میں مفتی بھی رہے ۔ دونوں صاحبزادگان نے مفید تصانیف یادگار چھوڑی ہیں ۔
تاریخِ وصال:
آپ کا وصال 5 جمادی الثانی 1229ھ / مطابق مئی 1814ء کو ہوا ۔ زبدۃ الاولیاء شاہ عبد اللہ بغدادی قدس سرہٗ کی درگاہ کے احاطہ میں مسجد کے قریب جانب جنوب دفن ہوئے ۔
ماخذ و مراجع:
حیات شیخ عبدالحق ۔ حدائق الحنفیہ ۔تذکرہ علمائے ہند ۔
https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-salamullah-muhaddith-rampuri

scholars.pk
Hazrat Salamullah Muhaddith Rampuri
| Scholars | Islamic | Encyclopedia | Book Libraray | Articles | Blogs

❤1
خلیفۂ اعلیٰ حضرت ، حضرت مولانا حاجی محمد اسماعیل صاحب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ (پشاور، پاکستان) ـ
خلیفۂ اعلٰی حضرت ، مولانا محمد اسماعیل صاحب آپ کو اعلیٰ حضرت امام اہل سنت امام احمد رضا خاں قادری محدث بریلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اجازت و خلافت عطاء فرمائی تھی ۔
امام اہل سنت رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جو خلافت و اجازت کا اشتہار شائع فرمایا تھا اس میں آپ علیہ الرحمہ کا ذکر بایں الفاظ موجود ہے: ’’جناب مولانا مولوی محمد اسماعیل صاحب، پشاور، عالم، واعظ، مجاز طریقت ‘‘ ۔ (تذکرۂ خلفائے اعلیٰ حضرت ، ص:10) ـ
آپ علیہ الرحمہ کے مزید حالات معلوم نہیں ہو سکے ۔ احباب اہل سنت سے گزارش ہے کہ جن کے پاس آپ علیہ الرحمہ کی معلومات ہوں وہ افادۂ عام کے لئے ’’ ضیاء طیبہ ‘‘ کے ای میل ایڈریس ( info@ziaetaiba.com) پر بھیج کر اس کارِ خیر میں تعاون فرمائیں ۔ ہم ان شاء اللہ تعالیٰ اس کو ویب سائٹ پر (Upload) کر دیں گے ۔
https://scholars.pk/ur/scholar/haji-muhammad-ismail-ghauri-peshawari

🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
04-06-1445 ᴴ | 18-12-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
05-06-1445 ᴴ | 19-12-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
❤1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
❤1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
05-06-1445 ᴴ | 19-12-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
05-06-1445 ᴴ | 19-12-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
❤1