🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.83K subscribers
69.7K photos
228 videos
257 files
8.84K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
Forwarded from Ghulam Mustafa Naimi
*فلمی دنیا اور مسلمان: چند گزارشات*

*غلام مصطفےٰ نعیمی*
روشن مستقبل دہلی


گذشتہ دنوں ایک "مسلم" اداکار کی موت پر بعض لوگ اسلامی نام اور رمضان المبارک میں موت کی وجہ سے دعائے مغفرت اور خراج عقیدت پیش کرنے اور اپنے عمل کو حق بجانب ٹھہرانے میں مصروف ہیں.اس معاملے پر بعض احباب کے حکم پر چند گزارشات عرض خدمت ہیں اس امید پر کہ ہمیں راہ راست کا عرفان میسر ہو !!

کسی بھی فلمی اداکار کی دو حیثیتیں ہوتی ہیں:
1- حقیقی زندگی(Real Life)
2-فلمی زندگی(Reel life)

*1-حقیقی زندگی*
فلم انڈسٹری سے وابستہ مرکزی کردار کرنے والے اداکاروں کا آبائی نام اور آبائی دین کچھ بھی ہو لیکن فلمی دنیا میں شمولیت کے بعد ان کا نام اور دین فلمی مفادات سے وابستہ ہوتا ہے.اسی مفاد کو پورا کرنے کی خاطر "یوسف خان" دلیپ کمار اور "مہ جبین بانو" مِینا کماری ہوجاتی ہے. یہ تو محض نام کا مسئلہ ہے مذہبی شناخت پر اتنا ذہن نشیں رہے کہ کوئی بھی اداکار اپنے آبائی دین سے اتنا ہی سروکار رکھتا ہے کہ زندگی میں کبھی کبھار کچھ مذہبی رسومات ادا کر لیتا ہے اور مرنے کے بعد آبائی دین کے مطابق آخری رسومات ادا کر دی جاتی ہیں.عملی طور پر اداکار اپنے آبائی دین پر اتنا ہی عمل کرتے ہیں جتنا ان کے مداحوں کے لیے ضروری ہوتا ہے جیسے رمضان کی افطار پارٹی میں افغانی سوٹ یا ٹوپی میں ملبوس ہوکر شرکت کرنا اور عید وغیرہ پر مبارکباد پیش کرنا وغیرہ.
اعتقادی طور وہ جملہ مذاہب کو ایک جیسا ہی تصور کرتے ہیں اور اسی تصور پر ایمان ویقین بھی رکھتے ہیں. اسی لیے کسی بھی غیر مسلم/غیر مسلمہ سے ہندو/عیسائی مذہب کے مطابق شادی کرنے اور اور اپنے بچوں کے غیر اسلامی نام رکھنے سے انہیں کوئی پرہیز نہیں ہوتا اسی پر معاملہ ختم نہیں ہوتا بلکہ دیگر مذاہب کی عبادت وبت پرستی سے بھی انہیں کوئی تکلف نہیں ہوتا وہ لوگ ایسے کام برضا و رغبت کرتے ہیں، چھپ کر نہیں علی الاعلان کرتے ہیں. اپنے گھروں میں بتکدے بناتے ہیں،نمازوں کے ساتھ پوجا، آرتی بھی کرتے ہیں اور اپنے طرز عمل کو مثالی زندگی کے طور پر فخریہ بیان بھی کرتے ہیں.ان اداکاروں کی زندگی کی عمومی صورت حال اور اصل سچائی یہی ہے جس سے شاید ہی کوئی شخص ناواقف ہو.
*2-فلمی زندگی*
اداکاروں کی فلمی زندگی اسکرپٹ اور ڈائریکٹر کے مطابق چلتی ہے. عام طور کہا جاتا ہے کہ فلم انڈسٹری بڑی سیکولر ہے،یہاں کسی خاص مذہب کی اجارہ داری نہیں چلتی. لیکن یہ صرف کہنے کی باتیں ہیں حقیقت میں فلم انڈسٹری ہندو مذہب کی ترجمان ہے اور ہندوؤں میں بھی اعلی ذاتوں کی نمائندگی کرتی ہے. اس انڈسٹری کا ہیرو عموماً ہندو اور اعلی ذات کا ہی ہوتا ہے. کسی مسلم یا عیسائی کا ہیرو ہونا استثنی کے درجے میں ہوتا ہے. یہی حال ملک کی دَلِت اور پچھڑی ذاتوں کا ہے کہ فلم انڈسٹری میں کبھی دلت یا پچھڑے طبقے کا شخص ہیرو نہیں دکھایا جاتا اس لیے فلم انڈسٹری کا ہیرو عموماً بڑی ذات کا ہندو ہوتا ہے. کبھی ٹھاکر صاحب تو کبھی پنڈت جی کی شکل میں!
اسکرپٹ کے مطابق لیڈنگ رول پلے کرنے والے اداکاروں کو وہ سارے کفریہ شرکیہ امور انجام دینا ہوتے ہیں جو مخصوص مذہب کا تقاضا ہوتے ہیں.چاہے بتوں کی عبادت ہو یا کفریہ مکالموں کی ادائیگی، لیڈنگ ایکٹر کو سارے کفریہ کام کرنا ہوتے ہیں. یہاں یہ عذر ہرگز قابل قبول نہیں ہوگا کہ فلمی افعال کا تعلق محض "آرٹ اور فن" سے ہے "اعتقاد" سے کوئی تعلق نہیں ہے.قرآن کریم میں ہے:
وَ تَقُوۡلُوۡنَ بِاَفۡوَاہِکُمۡ مَّا لَیۡسَ لَکُمۡ بِہٖ عِلۡمٌ وَّ تَحۡسَبُوۡنَہٗ ہَیِّنًا ٭ۖ وَّ ہُوَ عِنۡدَ اللّٰہِ عَظِیۡمٌ ﴿سورة النور۱۵﴾
"اور اپنے منہ سے وہ نکالتے تھے جس کا تمہیں علم نہیں اور اسے سہل سمجھتے تھے اور وہ اللہ کے نزدیک بڑی بات(جرم) ہے"

فتاوی قاضی خاں میں ہے:
من تکلم بکلمۃ الکفر ھازلا او لاعبا کفر عند الکل ولا اعتبار باعتقادہ.
(فتاوی قاضی خان 3/362)
"جس نے ہنسی مذاق میں بھی کلمہ کفر کہا تو بالاتفاق کفر ثابت ہے. اب قائل کے اعتقاد کا اعتبار نہیں کیا جائے گا"

اداکاری کی تعریف کو دور جاہلی کی شاعری کی تعریف پر قیاس کرنا اس لیے لائق اعتنا نہیں ہے کہ شاعری میں پر شکوہ الفاظ ، عمدہ تراکیب ، سرعت خیال حسن تشبیہ پائی جاتی ہے جو معاشرے کی زبان وبیان کی درستی اور افہام وتفہیم کے نئے راستے وا کرتی ہے لیکن اداکاری از اول تا آخر تصنع ، بناوٹ اور سوانگ کرنا ہی سکھاتی ہے جو کسی طور بھی فرد یا معاشرے کے لیے مفید نہیں ہے.
اب اداکاروں کی حقیقی زندگی(Real Life) ہو یا فلمی زندگی (Reel Life) بہر دو صورت ان کی زندگی کفر شرک سے آلودہ ہوتی ہے. ایسے میں ہمارے جذباتی اور روشن خیال افراد کا محض نام کی بنیاد پر ان سے قلبی وابستگی رکھنا، ان کی موت پر کلمہ ترجیع اور دعائے مغفرت کرنا کوری جذباتیت اور انتہائی غلط رواج کی داغ بیل ڈالنا ہے جس کے مستقبل میں بڑے خراب اثرات مرتب ہوسکتے ہیں اور بے راہ روی کا نیا راستہ کھل سکتا ہے. اس لیے عافیت اسی میں ہے کہ ایسے کاموں سے پرہ
Forwarded from Ghulam Mustafa Naimi
یز کریں اور اسلامی شعائر کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کو نیکو کار بنانے کے سعی مذموم سے باز رہیں.

6 رمضان المبارک 1441ھ
30 اپریل 2020 بروز جمعرات
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
فتاوی فقیہ ملت جلد ١ صفحہ ١٠٧
امام کا دعا کے طور پر لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمين پڑھنا کیسا ہے
مسلمانوں کے سماجی
و تجارتی بائیکاٹ کی مہم

Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
#علامہ_یاسین_اختر مصباحی
صَاحَبۡ قِبۡلَہۡ دَامَتۡ بَرَکَاتُہُمُ الۡـعَـالِـیَہۡ
موبائل نمبر¹ +919560848408
موبائل نمبر² +919350902937
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
گُل منجن کے تعلق سے ’’فتاوی مرکز تربیت افتا‘‘ کے ایک فتوے پر اعتراض کا تحقیقی جواب
بخدمت نائب فقیہ ملت حضرت مفتی ابرار احمد امجدی صاحب قبلہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیافرماتے ہیں مفتیان دین وملت اس مسئلہ میں کہ آپ کے وہاں سے شائع فتاوی مرکز تربیت افتا میں ’’گل منجن ‘‘کے استعمال کے تعلق سے ایک فتوی لکھا گیا ہے جس میں عذرکی وجہ سے حکم میں کچھ تخفیف کی گئی ہے ،اس کے خلاف ایک صاحب نے فتوی لکھ کر واٹس ایپ اور نیٹ پر ڈال دیا ہے جو بہت وائرل ہورہا ہے کہ مرکز تربیت افتا کافتوی صحیح نہیں۔وہ فتوی یہ ہے۔
(تربیت افتاء میں گل منجن کی اجازت کیوں؟)
مسئلہ: مولانا تاج محمد واحدی صاحب السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکا تہ بعد سلام عرض ہے کہ مرکز تربیت افتاء جلد اول صفحہ ۴۷۰؍میں بسبب عذرگل منجن کرنے کی اجازت دی گئی ہے اور علمائے کرام اسی کتاب کے حوالے سے فتوی دیتے ہیں مگر آپ کے فتوے میں مطلقا منع تحریر ہے جبکہ تربیت افتاء میں مفتی نظام الدین صاحب قبلہ کی تصدیق موجود ہے؟ تو اس معاملات میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا بسبب عذر کرسکتے ہیں یا نہیں ؟ بینوا تو جرو ، المستفتی:- مولانا عبید الرضا رکن مسائل شرعیہ۔
وعلیکم والسلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ

الجواب بعون المجیب الوھاب مرکز تربیت افتاء میں جوسوال ہے وہ یہ ہے کہ زید جب تک گل منجن نہیں کرتا ہے اس کا پاخانہ نہیں ہوتا ہے اس بنا پر وہ رمضان المبارک کےمہینے میں گل کرتا ہے تو کیا اس بنا پر روزے کی حالت میں گل کرنا جائز ہے یا نہیں اور زید کے لئے کیا حکم ہے؟ تو اس کا جواب مولانامحمد وقار علی احسانی صاحب نے یوں دیا کہ جب زید کو گل استعمال کئے بغیر پاخانہ نہیں ہوتا تو اس عذر کی وجہ سے اس کے لئے حکم میںاس قدر تخفیف ہو گی کہ وہ گل پہلے ہتھیلی وغیرہ پر نکال کر پانی سے بھگو وے پھر اسے احتیاط کے سا تھ دانتوں پر ملے اور جلد ہی کلی کرکے اچھی طرح اپنا منھ صاف کرلے۔ پھر اس پر محقق مسائل جدیدہ حضرت علامہ مولانا مفتی نظام الدین رضوی برکاتی صاحب دامت برکاتہم العالیہ و شہزادہ فقیہ ملت حضرت علامہ مولانا مفتی محمدابرار احمد امجدی برکاتی صاحب قبلہ کی تصدیق موجود ہے یہ مگر میںیہ نہیں جانتا کہ یہ دونوں بزرگ اس فتوے کو مکمل پڑھ اور سمجھ کرتصدیق کئے ہیں یایو نہی تصدیق کردئے۔ اسی طرح ان حضرات کے متعلق میں کچھ نہیں کہہ سکتا جو تربیت افتاء کے حوالے سے گل منجن کافتوی دیتے ہیں کہ وہ عبارت کو سمجھتے بھی ہیں یا صرف عبارت نقل کردیتے ہیں۔ فقیر اس فتوی پر متفق نہیں ہے کیونکہ میرے نزدیک پاخانہ نہ ہونا کوئی عذر نہیں شریعت مطہرہ نے طلوع فجر سے غروب آفتاب تک کھانے پینے سے منع کیا ہے نہ کہ پورا مہینہ تو جس کو بھی پاخانہ نہ ہوتا ہو وہ سحری سے پہلے اپنی ضرورت پوری کرلے یو نہی بعد مغرب منجن کرکے حاجت پوری کرلے کوئی ممانعت نہیں اب یہ کہنا کہ دن میں بغیر گل کے پاخانہ نہیں ہو تا ہم کہتے ہیں کہ کیا یہ عذرہے ؟ نہیں ہوتا کوئی بات نہیں دن میں پاخانہ کرنا فرض و واجب تو ہےنہیں اور نہ ہی روزے کے شرائط میں سے ہے کہ نہیں کیا تو روزہ جاتارہے گا یا مکروہ ہو جائے گا، پھر جو صبح و شام پاخانہ کرلے تو دن میںکرنے کی حاجت ہی نہ ہوگی، اور اگردن میں ضرورت محسوس ہو بھی ہو ئی اور نہ کیا تو مغرب تک نہ تو مرجا ئے گا اور نہ ہی بیمار ہوجائےگا کہ اس کے لئے گل منجن کی اجازت دی جائے، بہت سے ایسے لوگ ہیںجو دوران سفر یا کسی اور وجہ سے کئی کئی گھنٹے برداشت کرلیتے ہیںجب کہ انہیں بشدت پاخانہ کی حاجت ہو تی ہے یہاں تو ہو ہی نہیں رہاہے پھر پریشان ہو نے کی کیا ضرورت جب لگے گا خود بخود باہر ہوجائے خلاصہ کلام یہ ہے کہ روزے کی حالت میں گل منجن کرنا مطلقا منع ہےاور اس سے روزہ جاتا رہے گا جیسا کہ علامہ بحر العلوم مفتی عبدالمنان صاحب علیہ الرحمہ تحریر فرما تے ہیں تمباکو جسے کھینی کہاجاتا ہے منہ میں رکھنے کو روزہ توڑنے والا بتایا ہے گل بھی اسی قسم کی ہے کھینی کی طرح اس کا بھی لوگ استعمال کرتے ہیں اس لئے اس کااستعمال بھی مفسد صوم ہے۔ (فتاوی بحر العلوم جلد۲ ص ۲۷۶)
لہٰذا روزے کی حالت میں گل کرنا مفسد صوم ہے کیونکہ یہ سب بہانا ہےصرف اور صرف عمل (نشہ) لگا رہتا ہے، اور اگر یونہی رخصت دی گئی توکل وہ دن دور نہیں کہ سگریٹ پینے والا تمباکو کھانے والا بھی عذرپیش کرے گا کہ ہمیں بھی پاخانہ نہیں ہوتا تو پھر یا تو انہیں بھی رخصت دینی ہو گی یا پھر روزہ چھوڑنے کو کہا جائے گا۔ (العیاذ باللہ تعالیٰ) واللہ اعلم بالصواب۔
کتبہ فقیر تاج محمد قادری واحدی
۲/ رمضان المبارک ۱۴۴۱ ھ۲۶/ اپریل ۲۰۲۰ بروز اتوار۔
دریافت طلب امر یہ ہے کہ کون فتوی صحیح ہے کون غلط بیان فرمائیں ۔بینوا توجروا۔
مستفتی: مرتضی حسین نظامی، دارالعلوم قادریہ فیضان مصطفی، گلشن چوک، بلجیت نگر، دہلی۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب آج کل ــ’’حالت روزہ میں گل منجن کے استعمال ‘‘کے تعلق سے جو فتوی WhatsApp پر بہت گردش کررہا ہے جسے مول
انا تاج محمد واحدی صاحب نے ’’تربیت افتا میں گل منجن کی اجازت کیوں؟‘‘ کے عنوان سے لکھا ہے اور اپنے زعم میں یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ’’مرکز تربیت افتا اوجھا گنج سے حالت روزہ میں گل منجن کے استعمال سے متعلق شائع فتوی غلط ہے جبکہ یہ فتوی مکمل صحیح ہے واحدی صاحب نے غلط طریقہ سے اسے پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔
واحدی صاحب نے فتوی کے اخیر سے چند سطر اُٹھالیا اور طبع آزمائی شروع کردی جبکہ فتوی میں چند صورتوں کا ذکر ہے ۔ مرکز تربیت افتا اوجھا گنج سے شائع شدہ مکمل فتوی یہ ہے ملاحظہ ہو۔
’’الجواب: روزہ کی حالت میں گل کے استعمال کی چند صورتیں ہیں ان کے لحاظ سے اس کے احکام کی تفصیل یہ ہے۔
(۱)زید اگر اس طرح گل کرتا ہے کہ دانتوں تلے دباکر رکھے رہے تو اس کے ذرات لعاب کے ساتھ حلق کے نیچے اُتر جائیں گے جیسے تمباکو کھانے میں ہوتا ہے۔اس صورت میں اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا اور قضا وکفارہ دونوں لازم ہوگا ۔
(۲)اگر اس کے استعمال کی صورت یہ ہے کہ گل دانتوں پرلگاکر دس،پانچ منٹ چھوڑ دیتا ہے بعد میں کلی کرلیتا ہے تو اس دس،پانچ منٹ کے وقفہ میں ظن غالب یہی ہے کہ گل کے اجزالعاب کے ساتھ حلق کے نیچے اُتر جائیں گے اور روزہ ٹوٹ جائے گااس صورت میں زید پر صرف روزہ کی قضا واجب ہوگی۔
(۱)اگر اس کا طریقۂ استعمال یہ ہے کہ پہلے دانتوں پر گل مل لیتا ہے پھر فوراً کلی کرلیتا ہے روزہ کی حالت میں اس طریقۂ استعمال کی بھی سخت ممانعت ہے کیونکہ اس صورت میں ایسا بھی ہوتا ہے کہ اجزا حلق تک پہنچ جاتے ہیں اور زیر حلق اُترنے اور روزہ ٹوٹنے کا احتمال ہوتا ہے۔ (فیصلہ فقہی سیمینار بورڈ دہلی)
مگر جب زید کو گل استعمال کئے بغیر پاخانہ نہیں ہوتا تو اس عذر کی وجہ سے اس کے لئے حکم میں اس قدر تخفیف ہوگی کہ وہ گل پہلے ہتھیلی وغیرہ پر نکال کر پانی سے بھگو دے پھر اسے احتیاط کے ساتھ دانتوں پر ملے اور جلد ہی کلی کرکے اچھی طرح اپنا منھ صاف کرلے۔واللہ تعالیٰ اعلم۔
اولاً: فتاوی مرکز تربیت افتا کے مذکورہ فتوی میں صراحت کے ساتھ تین صورتوں کا ذکر ہے پہلی صورت جبکہ تمباکو کی طرح گل استعمال کرے تو قضا وکفارہ دونوں لازم ہے،بحرالعلوم علامہ مفتی عبد المنان صاحب قبلہ رحمۃ اللہ علیہ کے فتوی میں اسی پہلی صورت کا ذکر ہے جیسا کہ آپ نے لکھا ہے کہ’’کھینی کی طرح اس کا بھی لوگ استعمال کرتے ہیں اس لئے اس کا بھی استعمال مفسد صوم ہے(فتاوی بحر العلوم ج:۲،ص:۲۷۴) اس فتوی کا مطلب صاف ظاہر ہے کہ اگر لوگ کھینی کی طرح گل منجن کا استعمال کرتے ہیں تو یہ مفسد صوم ہے،باقی صورتوں کا ذکر نہیں اور فتاوی مرکز تربیت افتا میں بھی کھینی کی طرح استعمال کرنے کی صورت میں روزہ ٹوٹنے اور قضا وکفارہ دونوں لازم ہونے کا حکم صراحت کے ساتھ درج ہے ۔ اس لئے فتاوی بحر العلوم اور فتاوی مرکز تربیت افتا کے فتوی میں کوئی تضاد نہیں۔
ثانیاً: دس پانچ منٹ تک گل دانتوں پر لگاکر چھوڑ رکھے تو ظن غالب یہی ہے کہ اس وقفہ میں گل کے ذرات حلق سے نیچے اُتر جائیں گے، یہ گل کے استعمال کی دوسری صورت ہے اور فتاوی مرکز تربیت افتا میں اس صورت میں بھی صراحت کے ساتھ روزہ ٹوٹنے اور قضا واجب ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ہاں تیسری صورت جس میں روزہ ٹوٹتا نہیں صرف احتمال ہوتا ہے عام حالات میں اس کی بھی سخت ممانعت ہے ۔اسی تیسری صورت کوسائل کے حق میں قدرے تخفیف کرتے ہوئے احتیاط کے ساتھ اس طور پر استعمال کی اجازت دی گئی ہے کہ پہلے گل ہتھیلی وغیرہ پر نکال کر پانی سے بھگودے پھر اسے احتیاط کے ساتھ دانتوں پر ملے اور جلد ہی کلی کرکے اچھی طرح اپنا منھ صاف کرلے۔اور ظاہر ہے کہ جب گل کوبھگا دیا جائے تو اس کے ذرات کے حلق تک پہنچنے کا امکان بہت کم رہ جاتا ہے بلکہ کالعدم ہوجاتا ہے۔
لہٰذا واحدی صاحب کا اولاً یہ کہنا کہ روزے کی حالت میں گل منجن کرنا مطلقاً منع ہے اور اس سے روزہ جاتا رہے گا یہ صحیح نہیں اور اس پر فتاوی بحر العلوم کی جو عبارت نقل کی ہے مطلق منع کے لئے اس عبارت کا نقل کرنا مطابق بھی نہیں اس لئے کہ علامہ بحر العلوم رحمۃ اللہ علیہ کے فتوی میں حکم اس قید کے ساتھ ہے کہ کھینی کی طرح اس کا بھی لوگ استعمال کرتے ہیں اس لئے مفسد صوم ہے تو یہ حکم مطلق نہ ہوا بلکہ حکم اس صورت کے ساتھ خاص ہوا۔اور علامہ بحر العلوم رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ ’’کھینی کی طرح اس کا بھی لوگ استعمال کرتے ہیں ‘‘ اس جملہ میں ’’بھی‘‘ کا لفظ اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ گل کے استعمال کے اور طریقے بھی ہیں ۔مگر آپ نے صرف کھینی کے طور پر استعمال کرنے کا حکم تحریر فرمایا ہے۔
اور واحدی صاحب کا ثانیا یہ کہنا کہ’’نہیں جانتا کہ یہ دونوں بزرگ اس فتوی کو مکمل پڑھ اور سمجھ کر تصدیق کئے ہیں یا یونہی تصدیق کر دئے‘‘بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ گفتگو ہے ایسی گفتگو ایک عامی اور جاہل شخص ہی کرسکتا ہے۔واحدی صاحب نہیں جانتے تو لکھنے سے پہلے جاننا چاہئے تھا بہر حال اب ان کو بخوبی جان لینا چاہئے کہ الحمد للہ ہمارے یہاں بغیر پڑھے اور سمجھے کوئی ت
چکھے بغیر کھانا پکاسکتی ہے ،زیادہ سے زیادہ شوہر ناراض ہوگا اسے برداشت کرے۔یونہی اگرچہ کوئی حائضہ یا نفاس والی عورت یا کوئی غیر روزہ دار چباکر دینے والا نہ ہو پھر بھی روزہ داربچہ کو روٹی چباکر نہ دے ،کسی کے آنے کا انتظار کرے یا پھر افطار تک انتظار کرے بعدہ بچہ کو کھلائے یا سحری ہی میں چباکر رکھ لے یہ سب کچھ بھی کیاجاسکتا ہے مگر فقہا نے اس کا حکم نہیں دیا بلکہ ان کو عذر سمجھا اور شوہر کی بدخلقی کی صورت میں عورت کو نمک چکھنے اور کسی بے روزہ دار چباکر دینے والے کے نہ ہونے کی صورت میں روزہ دار کو چباکر بچہ کو کھلانے کا حکم دیا۔کیونکہ چکھنے اور چبانے کی صورت میں بھی ذرات کے زیر حلق اُترنے کا صرف احتمال ہے ظن غالب نہیں۔
یونہی کسی کو پریشانی ہے کہ بغیر گل کئے پاخانہ نہیں ہوتا تو یہ اس کے حق میں عذر ہے اس لئے احتیاط کے ساتھ بھگوکر چند بار دانتوں پر مل کر کلی کرلینے کی اجازت دی گئی شرعاً اس میں کوئی حرج وضرر نہیں جیسا کہ بہار شریعت ، فتاوی رضویہ،بحر الرائق اور مراقی الفلاح کی عبارات سے بھی یہی عیاں ہے۔ رہا واحدی صاحب کا یہ کہنا کہ ’’جس کو پاخانہ نہ ہوتا ہو وہ سحری سے پہلے اپنی ضرورت پوری کرلے‘‘تو یہ واحدی صاحب ہی کر سکتے ہیں ،کیونکہ یہ صحیح ہے کہ دن میں پاخانہ کرنا فرض واجب نہیں اور سحری میں لوگ پاخانہ پیشاب کی ضرورت پوری کرتے ہیں۔لیکن پاخانہ کی جو حاجت دن میں پیش آنے والی ہے اس کو وقت سے پہلے سحری میں پوری کرلینا سب کے بس کی بات نہیں یہ واحدی صاحب ہی کا حصہ ہے۔اور پھر یہ ہوسکتا ہے کہ سائل یا کسی کو ایسا ہوتا ہو کہ پیٹ بھاری رہتا ہو اور پاخانہ میں بیٹھنے کے باوجود پاخانہ نہ ہوتا ہوتو ضرور اس کے لئے عذر ہے کہ اس کی وجہ سے اس کو گیس وغیرہ کی بیماری لاحق ہوسکتی ہے۔
حاصل یہ کہ واحدی صاحب نے جو کچھ لکھا وہ بے سوچے سمجھے دل ودماغ میں جو آیا لکھ دیا حقیقت وشریعت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ،بے بنیاد باتیں ہیں اس لئے وہ قابل التفات نہیں۔واللہ تعالی اعلم۔

کتبہ :محمد ابرار احمد امجدی برکاتی
خادم افتا مرکز تربیت افتا اوجھا گنج بستی یوپی
۸؍رمضان المبارک ۱۴۴۱؁ھ، یکم مئی ۲۰۲۰؁ء
صدیق نہیں کی جاتی اور نہ ہی کوئی فتوہی جاری کیا جاتا ہے ،بلکہ کسی سوال کے جواب میں اگر ترددہوتا ہے تو سال سال بھر روک دیا جاتا ہے پھر کامل اطمینان کے بعد ہی جاری کیا جاتا ہے۔الحمد للہ مذکورہ فتوی بھی مکمل اطمینان وایقان کے بعد ہی جاری ہوا ہے ،نہ اس وقت کوئی تردد تھا اور نہ ہی آج کوئی تردد ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ واحدی صاحب نے بے سوچےسمجھے بس قلم اُٹھایا اور لکھنا شروع کردیایہ بھی نہیں سوچاکہ کس کے بارے میں لکھ رہاہوں ،سراج الفقہا فقیہ اعظم ہند حضرت علامہ مفتی محمد نظام الدین رضوی برکاتی مد ظلہ العالی صدر شعبۂ افتا وصدر المدرسین جامعہ اشرفیہ مبارک پور اعظم گڑہ کی شان یہ ہے کہ جب تک آپ کو کامل اطمینان قلب حاصل نہیں ہوجاتا ہرگز نہ کسی فتوی کی تصدیق کرتے ہیں اور نہ ہی کوئی فتوی جاری کرنے کا حکم دیتے ہیں ،ناچیز کو بہت قریب سے حضور سراج الفقہا کی زندگی کو دیکھنے کا موقع ملا اور چودہ پندرہ سال تک ان کی خدمت میں رہ کر فتوی نویسی کا موقع میسر آیا کبھی بھی اس کے خلاف نہ پایا ۔ان کے تعلق سے اتنی بڑی بات کہہ دی کہ بے پڑھے اور سمجھے تصدیق کردی ۔حضور سراج الفقہامد ظلہ العالی کی ذات صرف عالم یا فقیہ ہی کی نہیں بلکہ مفتی گر کی ہے ہم جیسے سو دو سو نہیں بلکہ ہزاروں علمااور فقہا آپ کے شاگرد ہیں۔اس لئے مجھے یہ یقین ہو چلا ہے کہ واحدی صاحب اتنی واضح اور عیاں بات کو بھی یا تو سمجھ نہ سکے یا بے سمجھے جو پایا لکھ مارا۔الامان والحفیظ۔
ثالثاً: ’’مولانا وقار علی احسانی‘‘جنہوں نے مرکز میں رہ کر یہ فتوی تحریر کیاہے ان کے بارے میں واحدی صاحب نے لکھا ہے ’’ان حضرات کے متعلق میں کچھ نہیں کہہ سکتا جو تربیت افتا کے حوالہ سے فتوی دیتے ہیں وہ عبارت کو سمجھتے بھی ہیں یا صرف عبارت نقل کردیتے ہیں‘‘یہ ہیں واحدی صاحب کے تعلّی سے پُر جملے ،لگتا ہے کتنے بڑے فقیہ ہیں کہ ہر کوئی ان کو اپنے سامنے بوناہی نظرآتا ہے اور حال یہ ہے کہ فتاوی بحر العلوم کی عبارت خود نہ سمجھ سکے کہ اس میں گل منجن کی ایک خاص صورت کا ذکر ہے اور واحدی صاحب نے مطلقاً گل منجن کے استعمال کی تمام صورتوں کے لئے فتاوی بحر العلوم کا جزئیہ نقل کردیا تو خود اپنا حال یہ ہے کہ بے سمجھے عبارت نقل کردی ہے اور اپنی برتری دکھانے کے لئے ناسمجھی کا الزام دوسرے پر مِڑھ دیا۔
رابعاً: مولانا وقار علی احسانی نے جو عبارت نقل کی ہے وہ فقہی سیمینار بورڈ دہلی کے اس سیمینار کی ہے جو اس سال دھرول گجرات میں منعقد ہوا تھا جس میں کثیر علما ،فقہا اور اکابرین دین وملت کی موجودگی میں کافی بحث و تمحیص کے بعد یہ فیصلہ طے پایا تھا یہ دو چار لوگوں کی رائے نہیں ۔پھر فتاوی بحرالعلوم کی عبارت بھی اس وقت مفتیان کرام کے پیش نظر تھی۔ناچیز بھی اس سیمینار میں شریک تھااورفتاوی مرکز تربیت افتا میں فقہی سیمینار بورڈ کا حوالہ بھی درج ہے مگر واحدی صاحب نے اس کی طرف نظر کرنے کی بھی زحمت نہ کی۔
خامساً: اس تفصیلی گفتگو کے بعد آپ پر یہ بالکل واضح اور عیاں ہوگیا ہوگا کہ واحدی صاحب کا مبلغ علم کتنا ہے مجھے تو لگتا ہے کہ شہرت اور ناموری کے لئے ایسا کیا ہے اور مرکز تربیت افتا اوجھا گنج یا مصدقین جو ابھی بقید حیات ہیں ان کی طرح رجوع کی بجائے اپنی عقل کو کامل سمجھ کر جو دل میں آیا لکھا جس کے بارے میں جو چاہا کہا اور واٹس ایپ ،فیس بک اور نیٹ پر ڈال دیا ،اس سے صاف ظاہر ہے کہ مقصد کیا ہے۔اس لئے کہ شہرت وناموری مقصود ہو تو کسی بڑے عالم یا نیتا کے خلاف کچھ لکھ دو جو شہرت کئی سالوں میں نہیں حاصل ہوسکتی وہ گھنٹہ دو گھنٹہ میں حاصل ہوجائے گی۔کیونکہ واحدی صاحب خود اپنی ایک کلپ میں بڑی خوشی کا اظہار کرتے یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ نیٹ پر میرے پانچ سو فتؤں میں سے کوئی فتوی اتنا نہیں پڑھا گیا جتنا یہ فتوی پڑھا گیا،دو گھنٹوں میں پانچ سو لوگوں نے پڑھا۔ یہ شہرت اور ناموری نہیں تو کیا ہے؟
سادساً: واحدی صاحب نے لکھا ہے’’اگر یوں ہی رخصت دی گئی تو کل وہ دن دور نہیں کہ سکریٹ پینے والا ،تمباکو کھانے والا بھی عذر پیش کرے گا کہ ہمیں بھی پاخانہ نہیں ہوتا تو پھر یا تو انھیں بھی رخصت دینی ہوگی یا پھر روزہ چھوڑنے کو کہا جائے گا۔العیاذ باللہ تعالیٰ‘‘۔یہ واحدی صاحب کا جیتا جاگتا ناسمجھی کا ثبوت ہے۔کیونکہ ہر کوئی یہ بخوبی جانتا اور سمجھتا ہے کہ سکریٹ پینے سے دھواں پیٹ میں جائے گا اور کھینی کھانے سے ذرات حلق سے نیچے اُتریں گے جس سے بلاشبہ روزہ فاسد ہوجائے گا اس لئے ایک جاہل بھی یہ عذر نہیں پیش کرے گا اور اگر کوئی پیش کرے تو کوئی مفتی یا عالم کیا بلکہ کچھ بھی سوجھ بوجھ رکھنے والا ہوگا تو وہ منع کردے گا اور صاف کہہ دے گا کہ روزہ فاسد ہوجائے گا ۔رخصت کے لئے تو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا سوائے آپ جیسے لوگوں کے کیونکہ جو بے سوچےسمجھے لکھتے اور بولتے ہیں وہ رخصت بھی دے سکتے ہیں،روزہ چھوڑنے کو بھی کہہ سکتے ہیں ان سے کچھ بعید نہیں ۔اس کے بر خلاف سائل کو جس کی رخصت دی گئی ہے اس میں محض
روزہ فاسد ہونے کا احتمال ہے ظن غالب بھی نہیں اور احتمال پر شرعاً کوئی حکم نافذ نہیں ہوتا،وہ بھی چند بار دانتوں پر رگڑ کر کلی کرلینے کا حکم دیا گیا۔ دونوں میں زمین وآسمان کا فرق ہے مگر واحدی صاحب اتنی واضح بات کو نہ سمجھ سکے ۔تواب ناسمجھ کون ہے ہر کوئی بآسانی سمجھ سکتا ہے۔
سابعاً: حالت روزہ میں منجن کے استعمال کے تعلق سے اعلی حضرت امام احمد رضا قدس سرہٗ سے سوال ہوا’’روزے میں منجن جو بادام ،کوئلہ،سُپاری وگل وغیرہ کا بنتا ہے اس کا استعمال کرنا کیسا ہے؟ اس سوال کے جواب میں آپ نے تحریر فرمایا:
’’منجن ناجائز وحرام نہیں جبکہ اطمینان کافی ہوکہ اس کا کوئی جز حلق میں نہ جائے گا ،مگر بے ضرورت صحیحہ کراہت ضرور ہے۔درمختار میں ہے: کرہ لہ ذوق شیٔ۔ (روزہ دار کو کسی شی کا چکھنا مکروہ ہے) (فتاوی رضویہ مترجم ج: ۱۰ص:۵۵۱)
اعلی حضرت قدس سرہٗ سے مختلف قسم کے منجنوں کے بارے میں سوال ہوا اور اعلیٰ حضرت نے مطلق حکم بیان فرمایا کہ اگر حلق میںمنجن کے کسی جز کے نہ جانے کا اطمینان کافی ہو تو روزہ کی حالت میں منجن کا استعمال ناجائز وحرام نہیں یعنی جائز ہے اور گل بھی ایک منجن ہے تو اس کا بھی وہی حکم ہوگا کہ اطمینان کافی ہو تو حالت روزہ میں استعمال ناجائزو حرام نہیں، اور جب گل منجن پانی سے بھگو کر احتیاط کے ساتھ دانتوں پر ملا جائے پھر جلد ہی کلی کرلی جائے تو اس کا کوئی جز حلق میں نہ جانے کا اطمینان کافی ہوگا۔اب اگر یہ بلا عذر وحاجت ہو توصرف مکروہ ہوگا مفسد صوم نہیں ہوگا اور اگر عذر کی وجہ سے ہو تو مکروہ بھی نہ ہوگا۔
ثامناً: روزہ دار کا بلا عذر کسی چیز کا چکھنا یا چبانا مکروہ ہے،اور چکھنے سے مراد یہ ہے کہ زبان پر رکھ کر مزہ دریافت کرلیں اور اسے تھوک دیں ،اس میں سے کچھ حلق میں نہ جانے پائے۔اور چکھنے کے لئے عذر یہ ہے کہ مثلاًعورت کا شوہر یا باندی کا آقا بد مزاج ہے کہ نمک کم وبیش ہوگا تو اس کی ناراضگی کا سبب ہوگا،اس وجہ سے چکھنے میں حرج نہیں۔یوںہی چبانے کے لئے یہ عذر ہے کہ اتنا چھوٹا بچہ ہے کہ روٹی نہیں کھا سکتا اور کوئی نرم غذا نہیں اور نہ بے روزہ دار کوئی ایسا ہے جو اسے چباکر دیدے تو بچہ کو کھلانے کے لئے روٹی وغیرہ چبانا مکروہ نہیں۔ایسا ہی بہار شریعت ج:۱،ح:۵،ص:۹۹۶،۹۹۷،روزہ کے مکروہات کے بیان میں ہے۔
نور الایضاح ومراقی الفلاح میں ہے: ’’کرہ للصائم ذوق شیٔ لما فیہ من تعریض الصوم للفساد وکرہ مضغہ بلاعذر المراۃ اذاوجدت من یمضغ الطعام لصبیھا کمفترۃ لحیض،اما اذا لم تجد بدا منہ فلا باس بمضغھا لصیانۃ الولد وللمراۃ ذوق الطعام اذا کان زوجھا سیٔ الخلق لتعلم ملوحتہ وان کان حسن الخلق فلا یحل لھا وکذا الامۃ‘‘۔ (مراقی الفلاح مع حاشیۃ الطحطاوی،فصل فیما یکرہ للصائم، ص: ۱۷۱ ،مطبع : کراچی)
یعنی روزہ دار کے لیے کسی شی کا چکھنا مکروہ ہے کیونکہ یہ روزہ کو فاسد کرنے کے درپے ہوتا ہے ،اسی طرح طعام کا چبانا بھی بلا عذر مکروہ ہے جیسے خاتون بچے کے لئے کسی دوسرے کو چبانے والا پالے مثلاً حائضہ عورت کو پالے تو چبانا مکروہ ہے اور اگر عورت کو چبانے کے سوا چارہ نہ ہو تو بچے کی حفاظت کے لئے ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیںاور خاتون کے لئے طعام کا چکھنا بھی جائز ہے جبکہ خاوند بد خلق ہو تاکہ وہ نمک وغیرہ چکھ سکے اور شوہر حسن اخلاق والا ہے تو چکھنا جائز نہیں۔
البحرالرائق میں ہے: ’’کرہ ذوق شیٔ ومضغہ بلاعذر لما فیہ من تعریض الصوم للفساد ولایفسد صومہ لعدم الفطر صورۃ ومعنی،قید بقولہ بلاعذر لان الذوق بعذر لا یکرہ کما قال فی الخانیہ،فیمن کان زوجھا سیٔ الخلق او سیدھا،لاباس بان تذوق بلسانھا والمضغ بعذر بان لم تجد المرأۃ من یمضغ لصبیھا الطعام من حائض او نفساء او غیرھما ممن لایصوم ولم تجد طبیخا ولا لبنا حلیبا لابأس بہ للضرورۃ‘‘اھـ (ج:۲،ص:۲۷۹،۲۸۰،باب مایفسد الصوم،مطبع:کراچی)
یعنی بلا عذر کسی چیز کا چکھنا اور چبانا مکروہ ہے کہ یہ فساد روزہ کے درپے ہوتا ہے،ہاں اس سے روزہ فاسد نہ ہوگا کیونکہ صورۃً ومعنیً افطار نہیں پایا گیا ،’’بلاعذر‘‘ کی قید اس لئے لگائی ہے کہ عذر کی صورت میں چکھنا مکروہ نہیں جیسا کہ خانیہ میں اس عورت ولونڈی کے بارے میں ہے جس کا خاوند یا آقا بد خلق ہوتو زبان سے چکھنے میں حرج نہیں اور چبانے میں عذر یہ ہے مثلاً کوئی خاتون نہیں جو بچے کے لئے کھانا چبا دے مثلاً حائضہ یا نفاس والی کوئی عورت جو روزہ دار نہ ہواور نہ پکی ہوئی روٹی ،نہ دودہ میسر ہو تو اب ضرورت کے پیش نظر کوئی حرج نہیں۔ایسا ہی فتاوی رضویہ مترجم ج:۱۰ص: ۵۰۱،۵۰۲،باب مفسدات الصوم میں بھی ہے۔
مذکورہ عبارات میں محض شوہر کی ناراضگی اور بدخلقی جو بہت بڑی چیز نہیں فقہا نے اس کو عذر گردانا اور اس کے باعث بیوی کو نمک چکھنے کی اجازت مرحمت فرمائی،یوں ہی اگر کوئی بے روزہ دار چباکر دینے والا نہ ہو توبچہ کو کھلانے کے لئے روزہ دار کو چبانے کی اجازت دی اوراسے عذر شمار کیا۔واحدی صاحب کے نزدیک یہ بھی عذر نہیں ہوگا کیونکہ یہ کوئی بڑی بات نہیں نمک
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
Forwarded from 🌹 شرعی عدالت چینل 🌸 (✩ ابن علیم المصبور الرضوى العینی ✩)
بحالت روزہ منجن کرنا

(سئل) رمضان کے مہینہ میں گل منجن کرنا کیسا ہے وہ بھی حالت روزہ میں؟
سائل: غلام معین الدین چشتی ضیائی


(فأجاب) حالت روزہ میں ضرورت صحيحہ پر منجن ملنا اس طرح کے اس کے ذرات حلق میں نہ جائیں، مکروہ نہیں ہے. اور مکروہ ہے اگر بے ضرورت صحیحہ ہو البتہ احتیاط کرے. اور اگر غالب احتمال اس جانب ہو کہ منجن حلق میں جائے گا تو مطلقا ممنوع.
فتاوی رضویہ (٥٥٨/١٠) میں ہے :
مسواک مطلقاً جائز ہے اگر چہ بعد زوال، اور منجن ناجائز وحرام نہیں بلکہ اطمینان کافی ہو کہ اس کا کوئی جزو حلق میں نہ جائے گا (یعنی اس کا مزہ حلق یا زبان پر معلوم نہ ہو تو ناجائز وحرام نہیں)، مگر بے ضرورتِ صحیحہ کراہت ضرور ہے۔ درمختار میں ہے:
كره له ذوق شئی (روزہ دارکو شَے کا چکھنا مکروہ ہے: الدر المختار، باب مایفسد الصوم، ص: ١٤٨) والله تعالی اعلم.
اور فرمایا: روزہ میں (بے ضرورتِ صحیحہ) منجن ملنا نہ چاہیے. (فتاوی رضویہ، ٥١٨/١٠) واللہ تعالی اعلم.
⚡️⚡️⚡️⚡️⚡️


⚡️ کتبه: ندیم ابن علیم المصبور العینی
⚡️ ٩/ ربیع النور، ١٤٤٠ھ
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM