🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
آپ علیہ الرحمہ ایک اور مقام پر
افسوس کے ساتھ ارشاد فرماتے ہیں:
درس و تدریس، تالیف اور فتویٰ نویسی کے ساتھ ہم نے وعظ و تقریر کی بھی کوشِش کی اس لیے کہ جاہل عوام کی تبلیغ کے لیے یہی ایک ذریعہ ہے ۔ یہ بات افسوس ناک ہے کہ آج کل وعظ و تقریر کے بارے میں ہماری جماعت کا مزاج بہت بگڑ گیا ہے کہ سیرت  النبی ﷺ کے مبارک اسٹیج پر فساق و فجار ہر قسم کے شعراء کثرت سے بُلائے جاتے ہیں اور گیارہ بارہ بجے تک فلمی ٹھمری وغیرہ ہر قسم کی طرز کے اشعار پڑھے جاتے ہیں، پھر تھوڑی دیر عالم کی تقریر ہوتی ہے اور آخِر میں پھر اشعار پڑھے جاتے ہیں ۔ اس طرح تقریر کا جو کچھ اثر ہوتا ہے وہ زائل ہو جاتا ہے اور سامعین صرف نغمہ و ترنم کا اثر لے کر اپنے اپنے گھر جاتے ہیں ۔

بعض جلسوں میں تو اِتنے بڑے شعراء بُلائے جاتے ہیں جو بڑے بڑے شیخ الحدیث سے بھی بڑے ہوتے ہیں کہ ان سے زیادہ شاعِر کی خاطر مدارت ہوتی ہے، لوگ اسے گھیرے رہتے ہیں اور نہایت ہی اعزاز اور تعظیم و تکریم کے ساتھ اسے رخصت کرتے ہیں ۔ میں ایسے جلسوں میں جہاں گویے شاعر حاصل جلسہ ہوں شرکت کرنے سے پرہیز کرتا ہوں کہ مذہبی جلسوں میں مذہبی پیشوا کی ثانوی حیثیت ہونا مذہب اور مذہبی پیشوا دونوں کی موت ہے ۔ (ایضاًٍ)

علماء و مشائخ سے شکوہ:
حضرت فقیہِ ملت فرماتے ہیں:
"ہماری جماعت میں تصنیف و تالیف کی بہت کمی ہے ۔ دوسرے لوگ قرآن و حدیث کے ترجمے، ان کی تفسیر تشریح، درسی کتابوں کے شروح و حواشی اور ان کے ترجمے تاریخ و سیر اور اخلاق و تصوف وغیرہ ہر علم و فن کی کتابیں لکھنے میں پیش پیش ہیں اور ہم بِالکل نہ لِکھنے کے برابر اِس لیے کہ ہماری جماعت کے اکثر وہ جلیل القدر علماء جو تصنیف و تالیف کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں اپنا پورا وقت وعظ و تقریر پیری مریدی، میں صرف کرکے اپنی اس عظیم ذمہ داری سے غفلت برت رہے ہیں، ہم یہ نہیں کہتے کہ وہ پیری مریدی اور وعظ و تقریر نہ کریں لیکن ان سے اتنا ضرور عرض کریں گے کہ وقت کی اس اہم ضرورت پر توجہ دیں اور اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر تصنیفی کام ضرور کریں ورنہ سنیت کا مستقبل تاریک سے تاریک تر ہوتا جائے گا " ۔ (ایضاً)

آپ مسلکِ حق اہل اہلسنت و جماعت کے فروغ کے لئے ساری زندگی خلوص و لِلّٰہِیَت کے ساتھ جد و جہد کرتے رہے ۔ یہی وجہ ہے کہ زمانہ آپ کو "فقیہِ ملت" کے نام سے یاد کرتا ہے ۔ آپ نے حصولِ علم کے لئے جو مشقتیں برداشت کیں آج کا طالبِ علم سوچ بھی نہیں سکتا ۔ آپ نے اپنی کتب کے مقدمات میں جو تجربات قلم بند کئے ہیں آج کے علماء و طلباء کو انکا ضرور مطالعہ کرنا چاہیے ۔

وصال:
4 جمادی الثانی 1422ھ / مطابق 24 اگست 2001ء شبِ جمعہ بارہ بجکر پچپن منٹ پر 70 سال کی عمر میں اوجھا گنج (انڈیا) میں وصال فرمایا ۔

ماخذ و مراجع:
مقدمہ انوار الحدیث ۔

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-allama-mufti-jalaluddin-ahmed-amjadi
2
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
2
فقیہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی حنفی علیہ رحمۃ اللہ القوی کی پیدائش ١٣٥٢ه‍ مطابق ١٩٣٣ء میں ہوئی۔ ٢٩ جمادی الاولی ١٣٧٨ھ مطابق ١٩٤٨ء کو صدرالشریعہ سے مرید ہو کر سلسلہ قادریہ رضویہ میں داخل ہوئے۔ آپ جید عالم، مفتی اسلام، صاحب تصانیف اور استاذ الفقہا ہیں۔ فتاوی فیض الرسول اور انوار الحدیث آپ کی مشہور کتب ہیں۔ آپ کی تصنیفی، تدریسی، دینی، ملی، علمی اور تقریری خدمات اور بالخصوص دینی مدارس کا قیام آپ کی زندگی کے ایسے شاندار کارنامے ہیں جن پر اہلسنت آپ کا جتنا شکریہ ادا کریں کم ہے۔ ٤ جمادی الاخری ١٤٢٢ھ مطابق ٢٤ اگست ٢٠٠١ء شب جمعہ بارہ بجکر پچپن منٹ پر ٧٠ سال کی عمر میں آپ کا وصال ہوا۔ مزار شریف اوجھا گنج (ضلع بستی یو پی) ہند میں ہے۔ (انوار الحدیث)

Faqeeh-e-Millat Mufti Jalaluddin Ahmad Amjadi Hanafi (Alayhir Rahmah) was born in 1352 Hijri (1933). He pledged his allegiance in Qadiriyah Razawiyyah Spiritual Order on the blessed hands of Sadr al-Shariah (Alayhir Rahmah) on 29th Jumad al-Ula 1378 Hijri (1948). He was a great scholar, jurist, author and teacher of teachers. Fatawa Faiz-ur-Rasool and Anwar-ul-Hadith are his famous books. His literary, teaching, religious, national, scholarly and oratory services and especially the establishment of religious institutes are some of the great achievements of his life for which the Ahl as-Sunnah cannot thank him enough. He passed away on 4th Jumad al-Akhirah 1422 Hijri (24th August 2001) at the age of 70 on Friday night at 12:55am. His Mazar Sharif is located in Ojhaganj, Basti District U.P., India. [Anwaar-ul-Hadeeth]

https://www.facebook.com/286386582084187/posts/965193390870166/?mibextid=Nif5oz
2
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
2
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
03-06-1445 ᴴ | 17-12-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
04-06-1445 ᴴ | 18-12-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
2
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
2
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
04-06-1445 ᴴ | 18-12-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
04-06-1445 ᴴ | 18-12-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
🌹 عرس حضور فقیہ ملت ، مفتی جلال الدین احمد امجدی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ تمام سنیوں کو مبارک ہو 💐
Urse Huzoor Faqeehe Millat
Mufti Jalaluddin Ahmad Amjadi
2