🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.83K subscribers
69.7K photos
228 videos
257 files
8.84K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
زکوٰۃ فرض ہونے کے لیے سال کے آخری دن کے کس گھنٹے اور منٹ کا اعتبار ہوگا ؟
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
دار الافتاء اہلسنت Telegram
روزے میں سرمہ تیل
اور مہندی لگانے کا حکم
@Darul_ifta_AhleSunnat
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
استاذ العلماء عــلامــہ ہدایت اللہ
مناظر اہلسنت 🌹مناظرۂ رشدآباد
رَحۡـــمَـــةُ الــلّٰــهِ تَــعَــالیٰ عَـــلَـــیۡــه
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
یومِ ولادت ... ............ ؁ھ
یومِ وصال ⁵ رمضان المبارک ۶۲۳۱؁ھ
➻═══════════➻
TTS AʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
https://www.ziaetaiba.com/en/scholar/gotodate?bd=2&day=05&month=09&year=&user-submit=
#خلیفۂ_حضور_حجۃ_الاسلام 🌹
شیخ الحدیث علامہ عبدالمصطفیٰ
اعظمی رَحۡـمَـةُ الـلّٰـهِ تَـعَـالیٰ عَـلَـیۡـه
مصنف سیرت‌مصطفیٰ جنتی‌زیور
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
یومِ ولادت .................... ۳۳۳۱؁ھ
یومِ وصال ⁵ رمضان المبارک ۶۰۴۱؁ھ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
آپ عَلَیۡہِ الرَّحۡمَہۡ کی کتب کا آن لائن
مطالعہ اور ڈاؤن لوڈ کـرنے ڪا لِنک
پیش خدمت ہے، اپنی فیس بک آئی
ڈی سے اس فولڈر کو شئیر فرمائیں
https://www.facebook.com/media/set/?set=a.133186864968260&type=3
علماء اہلسنت کی کتب کی معلومات
کے لیے 📚 اہلسنت کتاب گھر 📚
YouTube چینل Subscribe کریں
http://www.youtube.com/c/AhlesunnatKitabGhar
➻═══════════➻
TTS AʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
Zia E Taiba WebSite 🌐 Click
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
روزے کے مسائل میں غلط فہمیاں اور ان کا ازالہ

از قلم: مفتی ابو محمد علی اصغر عطاری مدنی

روزہ کے بارے میں لوگوں میں پائی جانے والی گیارہ غلط باتیں جن کی کوئی حقیقت نہیں۔

پہلی غلط فہمی

الٹی آنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے .
درست مسئلہ یہ ہے کہ از خود کتنی ہی الٹی یا قے آئے روزہ نہیں ٹوٹتا
البتہ خود قصدا یعنی جان بوجھ کر مثلا انگلی وغیرہ منہ میں ڈال کر قے کی اور وہ منہ بهر ہو تو پهر روزہ ٹوٹ جاتا ہے

دوسری غلط فہمی

یہ بهی مشہور ہے حالت روزہ میں احتلام ہو جائے تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے
درست مسئلہ یہ ہے کہ حالت روزہ میں احتلام سے روزہ نہیں ٹوٹتا

تیسری غلط فہمی

کچھ لوگ سمجهتے ہیں کہ سحری میں آنکھ نہ کهلے اور سحری کهانا چهوٹ جائے تو روزہ نہیں ہوتا
درست مسئلہ یہ ہے کہ سحری روزہ کے لئے شرط نہیں
آپ نے رات میں روزے کی نیت کر لی تھی (یعنی دل میں روزه رکھنے اراده تھا) پهر سحرى ميں آنکھ نهیں بھی کھلی تب بھی روزه هو جائے گا

چوتھی غلط فہمی

کچھ لوگ سمجهتے ہیں کہ منہ ميں موجود تھوک یا بلغم نگل جانے سے روزہ ٹوٹ جائے گا یا مکروہ ہوگا اسی بنا پر وہ بار بار تھوکتے رہتے ہیں
درست مسئلہ یہ ہے کہ منہ میں موجود تھوک اور بلغم نگلنے سے روزہ بالکل نہیں ٹوٹے گا

ہاں اگر کوئی بے وقوف منہ سے باہر مثلا ہتھیلی پر تھوک کر اپنی تھوک یا بلغم منہ میں دوبارہ ڈال کر نگل جائے تو روزہ ٹوٹ جائے گا *لیکن* ایسا عام طور پر کوئی نہیں کرتا

پانچویں غلط فہمی

کچھ لوگ سمجهتے ہیں کہ چوٹ وغیرہ لگنے پر خون نکل آنے یا خون ٹیسٹ کروانے پر روزہ پر کوئی اثر پڑتا ہے
درست مسئلہ یہ ہے کہ روزہ کسی چیز کے معدے کے راستہ میں یا دماغ میں جانے سے ٹوٹتا ہے
جسم سے کوئی چیز باہر آنے پر نہیں ٹوٹتا
لھذا خون زخمی ہونے پر نکلے یا پھر ٹیسٹ کروانے کے لئے روزہ نہیں ٹوٹے گا

چھٹی غلط فہمی

بعض لوگ سمهجتے ہیں کہ رات میں غسل فرض ہو جائے تو اب روزہ شروع ہونے کے بعد کلی یا ناک میں پانی افطار کے وقت ہی ڈالیں گے
درست مسئلہ یہ ہے کہ روزہ شروع ہونے سے پہلے غسل فرض ہو یا روزہ میں احتلام ہو جائے روزہ کی حالت میں غسل کے تمام فرائض ادا کیے جائیں گے .غسل میں کلی کرنا اور ناک میں نرم حصہ تک پانی پہنچانا فرض ہے اس کے بغیر نہ غسل اترے گا نہ نمازیں ہوں گی.

البتہ روزہ ہو تو غرغرہ نہیں کریں گے اور عام دنوں میں بهی غرغرہ غسل کا فرض یا کلی کا حصہ نہیں جداگانہ سنت ہے وہ بهی اس وقت جب روزہ نہ ہو.البتہ روزہ کی حالت میں ناک میں پانی سانس کے ذریعے اوپر کھینچنے کی اجازت نہیں

ساتویں غلط فہمی

کچھ لوگ سمجهتے ہیں کہ جب تک اذان ہوتی رہے سحری میں کھانا پینا جاری رکھا جا سکتا ہے۔
درست مسئلہ یہ هے کہ
اذان فجر اور نماز فجر کا وقت تو تب شروع ہوتا ہے جب سحری کا وقت ختم ہو جاتا ہے
لھذا جو سحری بند ہونے کے باوجود اذان ختم ہونے کا انتظار کرتے ہوئے کھاتا پیتا رہا اس نے اپنا روزہ برباد کیا اس کا روزہ ہوا ہی نہیں

آٹھویں غلط فہمی

کچھ لوگ سمجهتے ہیں کہ روزہ میں انجکیشن لگانے سے روزہ ٹوٹ جائے گا
درست مسئلہ اگر یہ سوچ ان علماء کی پیروی کی وجہ سے ہے جن کا موقف یہی ہے تو ٹھیک ہے
البتہ جو قوی اور مضبوط دلائل ہیں ان کی رو سے انجکشن لگانے سے *روزہ نہیں ٹوٹتا* ضرورت ہو تو ڈرپ بھی لگائی جا سکتی ہے۔

نویں غلط فہمی

کچھ لوگ روزہ میں تیل , خوشبو لگانے اور موئے زیر ناف (یعنی ناف کے نیچے والے بال)بنانے کو درست نہیں سمجھتے
درست مسئلہ یہ ہے کہ یہ کام روزہ کی حالت میں جائز ہیں
سرمہ لگانے سے بهی روزہ نہیں ٹوٹے گا.
البتہ کاجل کا حکم سرمہ والا نہیں کاجل سے بچا جائے

دسویں غلط فہمی

کچھ لوگ سمجهتے ہیں کہ حالت روزہ میں مسواک نہیں کی جا سکتی
درست مسئلہ یہ ہے کہ مسواک کی جا سکتی ہے البتہ ٹوتھ پیسٹ اور منجن نہیں کر سکتے یونہیں مسواک میں یہ احتیاط رکھی جائے کہ ریشے حلق میں نہ جائیں

گیارہویں غلط فہمی

کچھ لوگ سمجهتے ہیں کہ روزہ میں عطر یا خوشبو سونگھنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے

درست مسئلہ یہ ہے کہ مائع خوشبو یعنی لیکوڈ حالت میں یا ٹھوس خوشبو سونگھنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا البتہ اگر کسی نے اگر بتی کا دھواں مثلا منہ یا ناک کے ذریعے اندر کھینچھاجو کامحالہ حلق میں جائے گا اور یونہی کسی بھی خوشبو دار یا غیر خوشبو دار دھوئیں کی دھونی اس طرح لی کہ مثلا اس کے دھوئیں کو ناک یامنہ سے حلق میں داخل کیا تو روزہ ٹوٹ جائے گا

https://t.me/MuftiAliAsgherAttari/234
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
روزہ اور گیارہ غلط فہمیاں

*پہلی غَلَط فہمی* اُلٹی آنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔

دُرُست مسئلہ اَزْخود کتنی ہی اُلٹی یا قَے آئے روزہ نہیں ٹوٹتا البتہ خود قصداً (یعنی جان بوجھ کر) مثلاً انگلی وغیرہ منہ میں ڈال کر قَے کی اور وہ منہ بَھر ہو تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔

*دوسری غَلَط فہمی* حالتِ روزہ میں اِحتِلام ہوجائے تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔

دُرُست مسئلہ حالتِ روزہ میں اِحتِلام سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔

*تیسری غَلَط فہمی* کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ تھوک یا بلغم نگل جانے سے روزہ ٹوٹ جائے گا یا مکروہ ہوگا اسی بِنا پر وہ بار بار تھوکتے رہتے ہیں۔

دُرُست مسئلہ تھوک اور بلغم جب تک منہ میں ہے ان کو نگلنے سے روزہ نہیں ٹوٹے گا ہاں منہ سے باہَر مثلاً ہتھیلی پر تھوک کر پھر منہ میں دوبارہ ڈالا تو روزہ ٹوٹ جائے گا اور ایسا عام طور پر کوئی نہیں کرتا۔

*چوتھی غَلَط فہمی* کچھ لوگ روزہ میں تیل، خوشبو لگانے اور مُوئے زیرِ ناف صاف کرنے کو درست نہیں سمجھ رہے ہوتے۔

دُرُست مسئلہ یہ کام روزہ کی حالت میں جائز ہیں۔ سُرمہ لگانے سے بھی روزہ نہیں ٹوٹے گا، البتہ کاجَل کا حکم سُرمہ والا نہیں کاجَل سے پرہیز کیا جائے۔

*پانچویں غَلَط فہمی* رمضان میں سَحَری میں آنکھ نہ کھلے اور سَحَری کھانا چھوٹ جائے تو روزہ نہیں ہوتا۔

دُرُست مسئلہ سَحَری روزہ کے لئے شرط نہیں۔ رات میں نیّت کر لی جائے یا پھر زَوال کا وقت شروع ہونے سے پہلے پہلے نیّت کر لی تب بھی ٹھیک ہے لیکن سحری کا وقت ختم ہونے کے بعد نیت کی جائے تو تین چیزیں خاص مدِّنظر رکھی جائیں، اوّل یہ کہ روزہ بند ہونے کے بعد سے نیت کرنے تک قصداً کوئی مُنافیِ روزہ کام مثلاً کھانا پینا وغیرہ نہ کیا ہو، دوسرا یہ کہ یہ نیت کرے کہ میں روزہ بند ہونے کے وقت سے روزے سے ہوں۔ تیسرا یہ کہ زوال کا وقت شروع ہونے کے بعد نیت نہیں ہو سکتی۔

*چھٹی غَلَط فہمی* رات میں غسل فرض ہوجائے تو اب روزہ شروع ہونے کے بعد کلی یا ناک میں پانی افطار کے وقت ہی ڈالیں گے۔

دُرُست مسئلہ روزہ شروع ہونے سے پہلے غسل فرض ہو یا روزہ میں احتلام ہوجائے تو غروب کا انتظار نہیں کریں گے۔ روزہ کی حالت میں نہانا ہو تب بھی غسل کے تمام فرائض ادا کئے جائیں گے۔ غسل میں کلی کرنا اور ناک میں نرم حصہ تک پانی پہنچانا فرض ہے اس کے بغیر نہ غسل اُترے گا نہ نمازیں ہوں گی، یاد رہے کہ روزہ ہو تو غَرْغَرَہ نہیں کریں گے اور عام دنوں میں بھی غَرْغَرَہ غسل کا فرض یا کلی کا حصہ نہیں، جُداگانہ سنّت ہے وہ بھی اس وقت جب روزہ نہ ہو، البتہ روزہ کی حالت میں ناک میں پانی سانس کے ذریعےاوپر کھینچنے کی اجازت نہیں۔

*ساتویں غَلَط فہمی* حالتِ روزہ میں مِسْواک نہیں کی جا سکتی۔

دُرُست مسئلہ مِسْواک کی جا سکتی ہے البتہ یہ احتیاط رکھی جائے کہ ریشے حَلْق میں نہ جائیں۔

*آٹھویں غَلَط فہمی* جب تک اذان ہوتی رہے سَحَری میں کھانا پینا جاری رکھا جا سکتا ہے۔

دُرُست مسئلہ جب سَحَری کا وقت ختم ہوجاتا ہے تو اذانِ فجر اور نمازِ فجر کا وقت شروع ہوتا ہے لہٰذا جو سَحَری بند ہونے کے باوجود اذان ختم ہونے کا اِنتِظار کرتے ہوئے کھاتا پیتا رہا اس نے اپنا روزہ برباد کیا اس کا روزہ ہوا ہی نہیں۔

*نویں غَلَط فہمی* چوٹ وغیرہ لگنے پر خون نکل آنے یا خون ٹیسٹ کروانے سے روزہ پر کوئی اثر پڑتا ہے۔

دُرُست مسئلہ جسم سے کوئی چیز باہَر آنے پر روزہ نہیں ٹوٹتا لہٰذا ٹیسٹ کے لئے خون نکلنے یا زخمی ہونے پر خون بہنے سے روزہ نہیں ٹوٹے گا۔روزہ کسی چیز کے براہِ راست ذریعے سے معدے یا دِماغ تک پہنچنے پر ٹوٹتا ہے البتہ چند صورتیں مُسْتَثْنٰی ہیں جیسا کہ روزہ یاد ہوتے ہوئےجان بوجھ کر منہ بھر قے کرنا۔

*دسویں غَلَط فہمی* روزہ میں انجکشن لگانے سے روزہ ٹوٹ جائے گا۔

دُرُست مسئلہ اگر یہ سوچ اُن عُلَما کی پیروی کی وجہ سے ہے جن کا مؤقف یہی ہے تو ٹھیک ہے، البتہ جو قَوِی اور مضبوط دلائل ہیں ان کی رُو سے انجکشن لگانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا،شدید ضرورت ہوتو ڈرپ بھی لگائی جا سکتی ہے۔

*گیارہویں غَلَط فہمی* روزہ میں عِطْر یا خوشبو سونگھنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔

دُرُست مسئلہ مائع خوشبو یعنی لِیکوِڈ حالت میں یا ٹھوس خوشبو سونگھنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا البتہ اگر کسی نے اگر بَتّی کا دُھواں مثلاً منہ یا ناک کے ذریعے اندر کھینچاجو کہ لامحالہ حَلْق میں جائے گا اور یونہی کسی بھی خوشبو دار یا غیر خوشبو دار دھوئیں کی دھونی اس طرح لی کہ مثلاً اس کے دھوئیں کو ناک یامنہ سے حَلْق میں داخل کیا تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دارالافتاء اہلِ سنت نور العرفان، کھارا در، باب المدینہ کراچی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

https://t.me/MuftiAliAsgherAttari/235
روزے کے بارے میں لوگوں میں پائی جانے والی گیارہ غلط باتیں جن کی کوئی حقیقت نہیں صفحہ نمبر:1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
نقشہ سحر و اِفتار رَمضان المبارک
۱۴۴۱؁ھ 1441ھ ۰۲۰۲؁ء 2020ء
https://t.me/islaamic_Knowledge/6433

نئے اضافے کے ساتھ روزے کے تعلق سے مسائل
https://t.me/islaamic_Knowledge/6368

रमज़ान रोज़ा एअ़्तिकाफ शबे क़द्र ई़द
Ramzan Roza Shabe Qadr Eid
https://t.me/islaamic_Knowledge/6366

📚 فیضان رمضان کتب 📚
https://www.ataunnabi.com/search?q=%D8%B1%D9%85%D8%B6%D8%A7%D9%86&m=1

رمضان المبارک کے جدید مسائل
https://t.me/islaamic_Knowledge/3752

موضوع: روزہ اور جدید فقہی مسائل
📇 دارالافتاء فتاویٰ اہل سنت
https://t.me/islaamic_Knowledge/3750

جمعۃ الوداع سـے مُـتـعـلـق مَــسَـائِل
فتَاویٰ رضویہ / جِـلـد⁸ صَــفـحَـہ⁴⁵¹
https://t.me/islaamic_Knowledge/3710

احکامِ تراویح مسائل شرعیہ
https://t.me/islaamic_Knowledge/3650

فضائل و مسائل رمضان
روزہ تراویح اعتکاف لیلة القدر زکٰوة عیدالفطر
https://t.me/islaamic_Knowledge/3315

ماہ رمضان کی فضیلت و اہمیت
رضوی نیٹ ورک
https://t.me/islaamic_Knowledge/2109

رمضان المبارک کے جدید مسائل
https://t.me/islaamic_Knowledge/932

روزے کے مسائل میں غلط فہمیاں اور ان کا ازالہ
https://t.me/islaamic_Knowledge/6509

روزہ اور گیارہ غلط فہمیاں
https://t.me/islaamic_Knowledge/6511

روزہ اور ۱۱ غلط فہمیاں م ف م
https://t.me/islaamic_Knowledge/6512
➻═══════════➻
TTS AʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
آنکھ اور کان میں دوا ڈالنا
مفسد صوم ہے یا نہیں ؟
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
مجلس شرعی کے فیصلے صـ²⁸³
اذان کے دوران سحری کرنے سے
متعلق ایک حدیث پاک کی شرح
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
Azan Ke Dauran Sehri
Karne Se MutaAlliq Ek
Hadeese Paak Ki Sharah