🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
28-05-1445 ᴴ | 13-12-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
28-05-1445 ᴴ | 13-12-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
2
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
2
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
28-05-1445 ᴴ | 13-12-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
28-05-1445 ᴴ | 13-12-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
2👌1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
2
امام العارفین مولانا خواجہ اللہ بخش تونسوی

نام و نسب:
حضرت خواجہ اللہ بخش تونسوی بن حضرت خواجہ گل محمد، بن حضرت خواجہ شاہ محمد سلیمان تونسوی، بن محمد زکریا، بن عبدالوہاب، بن عمر، بن خان محمد رحمۃ اللہ علیہم اجمعین ۔

ولادت:
ماہ ذو الحجہ (۱۲۴۱ھ/۱۸۲۶) میں تونسہ شریف میں پیدا ہوئے ۔

تحصیلِ علم:
دینی تعلیم کے لئے حضرت خواجہ شاہ محمد سلیمان تونسوی نے آپ کو مولانا محمد امین کے سپرد کیا ۔ انہوں نے قرآن مجید کے علاوہ فارسی ادب اور عربی صرف و نحو کی تعلیم دی ، پھر حدیث کا درس دیا ، باطنی تر بیت خود حضرت پیر پٹھان نے فرمائی ۔

سیرت و خصائص:
ابتدائی زمانہ میں آپ شاہانہ شان و شوکت سے رہتے تھے، جب اپنے اصلی مقام پر فائز ہوئے تو پرانی ٹوپی ، نیلا تہبند اور معمولی کپڑے زیب تن فرماتے تھے ۔ جدا مجد کے فیض ِتربیت سے نماز اور روزے کی محبت بچپن ہی میں حاصل ہوگئی تھی ۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ عبادت و ریاضت سے لگاؤ انتہا ء کو پہنچ گیا۔مریدین و متوسلین کو ہر قسم کی گمراہ کن تحریکوں اور بد مذہبوں سے دور رہنے کی تلقین فرمایا کرتے تھے۔مرزا غلام احمد قادیانی نے جب اپنے عقائد کی تشہیر شروع کی تو آپ نے اپنی جگہ بیٹھ کر نہایت سختی سے تردید فرمائی اور کوشش کی کہ مسلمانوں کا دینی احساس بیدار ہو جائے تاکہ اس قسم کی گمراہ کن تحریکوں سے متاثرہ نہ ہوں ، حالانکہ ابھی تک مرزاجی نے نبوت کا دعویٰ نہیں کیاتھا۔آپ بلند اخلاق کے مالک تھے ۔آپ نے نسبی شرافت و کرامت کے ساتھ ساتھ عبادت وریاضت میں سب سے آگے بڑھ کر قربِ الٰہی حاصل کیا ۔ حضرت پیر مہر علی شاہ گولڑوی قدس سرہ نے ایک مرتبہ فرمایا!’’خواجہ اللہ بخش صاحب کی نظر میں اہل دنیا کی ذرہ برابر وقعت نہ تھی ، آپ بے حد غریب نواز تھے ، دنیا داروں کو بہت حقیرجانتے تھے، خواجہ اللہ بخش جیسا کوئی فقیر دیکھنے سننے میں نہیں آ یا ‘‘۔

بیعت و خلافت:
جب حضرت خواجہ محمد سلیمان تونسوی قدس سرہ کے وصال کا وقت قریب آیا تو آپ نے حاضر ہو کر سر قدموں میں رکھ دیا اور عرض کیا!"میں آپ سے اور کچھ نہیں مانگتا ، صرف یہ چاہتا ہوں کہ آپکے فقیروں کے جوتے سیدھے کرتا رہوں" یہ سن کر حضرت شیخ پر ایک کیفیت طاری ہوگئی اور فرمایا ونفخت فیہ من روحی اور جان جان آفریں کے سپرد کر دی ۔

وصال:
۲۹ جمادی الاولیٰ / ۱۳ ستمبر (۱۳۱۹ھ /۱۹۰۱) کو آپ کا وصال ہوا ، مزار تونسہ شریف میں ہے ۔
https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-khawaja-shah-allah-bakhsh-taunsvi
2