🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
13-05-1445 ᴴ | 28-11-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
13-05-1445 ᴴ | 28-11-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
13-05-1445 ᴴ | 28-11-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
13-05-1445 ᴴ | 28-11-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
عبد السلام جبل پوری، مولانا شاہ محمد
نام ونسب: اسمِ گرامی: حضرت مولانا مفتی شاہ محمد عبدالسلام جبل پوری﷫۔

لقب:عیدالاسلام،جامع الفضائل،قطبِ وقت۔

سلسلہ ٔنسب اس طرح ہے:

عیدالاسلام حضرت مولانا شاہ عبدالسلام جبل پوری بن شاہ مولانا محمد عبد الکریم قادری نقشبندی بن مولانا شاہ محمد عبدالرحمن بن مولانا شاہ محمد عبدالرحیم بن مولانا شاہ محمد عبد اللہ بن مولانا شاہ محمد فتح بن مولانا شاہ محمد ناصر بن مولانا شاہ محمد عبدالوہاب صدیقی طائفی﷭۔آپ﷫ کا خاندانی تعلق حضرت سیدنا صدیق اکبر﷜ سےہے۔

آپ کے جدِّ اعلیٰ حضرت شاہ عبدالوہاب صدیقی﷫سلطنتِ آصفیہ کے دورِ حکومت میں نواب صلابت جنگ بہادر کے ساتھ طائف سے ہندوستان تشریف لائے،اور حیدر آباد دکن میں سکونت اختیار کی۔یہاں حکومتِ آصفیہ کی جانب سے مکہ مسجد کی امامت اور محکمۂ مذہبی امور کے جلیل القدر عہدے پرمامور ہوئے۔آپ﷫ کے خاندان میں مسلسل پانچ پشتوں میں پانچویں آصف جاہ کے زمانے تک برابر اس مذہبی منصب پر فائزرہے۔

عید الاسلام حضرت شاہ عبدالسلام جبل پوری﷫ اعلیٰ حضرت ﷫کے محبوب خلیفہ تھے۔اعلیٰ حضرت ﷫ اور آپ کے شہزادگان کا اس خاندان سے جو قرب رہاوہ انہیں کاخاصہ ہے۔کسی دوسرے گھرانے اور خاندان کو یہ شرف حاصل نہ ہوا۔انہیں کی محبت میں اعلیٰ حضرت بریلی سے جبل پور تشریف لےگئے اور پھر مفتیِ اعظم ہند ﷫ایک ماہ سے زائد قیام فرماکر ان کو شرف بخشا۔یہی وجہ ہے کہ حضرت مولانا پروفیسر مسعود احمد﷫رقم طراز ہیں:

’’کہ یہ امتیاز صرف آپ کےخاندان کو حاصل ہےکہ آپ کے خاندان کے تین جلیلالقدرشخصیات کوامام احمدرضا﷫سے خلافت حاصل ہے،اور آپ کے خاندان کو یہ بھی امتیاز حاصل ہواکہ امام احمد رضا کے خاندان کے باہر پہلے خلیفہ حضرت عید الاسلام مولانا عبدالسلام قادری رضوی ہوئے اور حضرت مفتی برہان الحق قادری رضوی آخری خلیفہ ہوئے،جبکہ خاندان کے اندر یہ امتیاز صرف حجت الاسلام مولانا حامد رضا خان قادری رضوی کو حاصل ہوا کہ وہ پہلے خلیفہ اور حضرت مفتی اعظم ہند مصطفیٰ رضا خاں قادری رضوی آخری خلیفہ ہوئے‘‘۔﷭۔(جذباتِ برہان:12)

تاریخ ِولادت: آپ کی ولادت با سعادت 6؍جمادی الاول 1283ھ ،مطابق 19؍ستمبر1866ء کو ’’جبل پور‘‘انڈیا میں ہوئی۔

تحصیل ِعلم:تین برس کی عمر میں والد ماجد کےہمراہ جبل پور آئے، اولاً قرآنِ مجید حفظ کیا، پھر درس نظامی اول تاآخر والد ماجد سے پڑھی ۔بعدہ ایک عرصہ تک اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی ﷫کےیہاں حاضررہےاور حجۃ الاسلام ﷫کےساتھ اعلیٰ حضرت سےاخذعلوم کیا،3؍ذیقعدہ1313ھ کوامام اہل سنت ﷫نےاجازت مطلقہ کی سند تحریرفرماکرعنایت فرمائی،اور’’عید الاسلام‘‘خطاب عطا کیا۔

بیعت وخلافت: آپ﷫ اعلی حضرت امام احمد رضا خاں﷫سے بیعت ہوئے،اورخلافت سےمشرف کیےگئے۔

سیرت وخصائص:جامع الفضائل،قامع الرذائل،حامی السنن،ماحی الفتن،عمدۃ الکرام،عیدالاسلام ،قطبِ وقت،حضرت علامہ مولانا مفتی شاہ محمد عبد السلام جبل پوری﷫۔آپ امام اہلسنت کے خلیفۂ اعظم تھے، اور آپ سے اعلیٰ حضرت﷫ کو غایت درجہ تعلق خاطر تھا، آپ کی دعوت پر اعلیٰ حضرت نےدوماہ جبل پور میں گذارے۔آپ﷫کوفقہ و فتاویٰ سے گہرا شغف تھا۔بایں وجہ آپ نےایک دار الافتاء قائم فرمایا۔جس سےامت مسلمہ کےمسائل شرعیہ میں راہنمائی فرماتے،اور آئے ہوئے مختلف فیہ مسائل کاصحیح حل نکال کرقوم و ملت کی صحیح رہنمائی فرماتے۔حضرت شاہ عبدالسلام﷫اپنے وقت کےیگانۂ روزگار عالم دین تھے۔علم و فضل میں یکتااور بے مثال تھے۔بہت سےعلوم و فنون پر انہیں دسترس حاصل اور کمال حاصل تھا۔تقریباً 16زبانیں آپ جانتےتھے،اور ان کےبولنےو سمجھنے میں عبور رکھتےتھے۔آپ﷫نےپوری زندگی اسلام و سنیت کےلئے وقف فرمادی تھی۔حضرت عیدالاسلام جہاں زبردست خطیب اور بالغ نظر و کہنہ مشق مفتی تھے۔وہیں اپنے والد ِ گرامی حضرت شاہ محمد عبدالکریم نقشبندی﷫کی طرح طبیبِ حاذق بھی تھے۔لاعلاج مریضوں کاعلاج کرتے،اور وہ اللہ ﷻکی قدرت سےشفاء یاب ہوتے۔ان تمام خوبیوں کےعلاوہ آپ بہترین قلمکار اور مصنف تھے۔آپ کی تصانیف اور فتاویٰ آپ کی قلمی قوت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔شریعت و معرفت دونوں ہی میں آپ کو اعلی ٰ مقام حاصل تھا۔آپ﷫کا شمار اپنے وقت باکرامت اور مشہور اولیاء اللہ میں ہوتا تھا۔اعلیٰ حضرت﷫ آپ کو قطب الوقت فرماتےتھے۔

اعلیٰ حضرت﷫ کی آپ سےمحبت:اعلیٰ حضرت﷫کےدل میں حضرت عیدا لاسلام کی محبت اور عظمت وبزرگی کا اندازہ آپ کے خطوط سے بخوبی کیا جاسکتاہے۔اگر تمام خطوط اور واقعات کو جمع کیاجائےتو ایک ضخیم کتاب بن جائےگی۔ان میں سےصرف دو خطوط کی بعض عبارات نذرِ قارئین ہیں تاکہ امام اہل سنت کی آپ سے محبت کا اندازہ لگایا جاسکے۔

مکتوب نمبر1:

’’بملاحظۃ جامع الفضائل،قامع الرذائل،حامی السنن،ماحی الفتن،عمدۃ الکرام،مولانا مولوی حافظ و قاری شاہ محمد عبدالسلام دامت معالیہ وبورکت ایامہ ولیالہ السلام علیکم و رحمۃ اللہ برکاتہ! خیریت سامی کےلئے ہمیشہ دعاء کرتاہوں،اور مولیٰ عزوجل سے جناب واولادِ جناب کےلئے خیر و برکت و رفعت و
1