🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
صت کیا۔ مولانا برہان الدین جناب شیخ شیوخ العالم کے فرمان کے بموجب ہر سال سلطان المشائخ کی خدمت میں حاضر ہوکر تربیت حاصل کرتے۔ الغرض جب مولانا برہان الدین مرتبۂ کمال کو پہنچے اور شیخ شیوخ العالم کی نظر کی برکت اور سلطان المشائخ کی صحبت کی وجہ سے مشائخ کبار کے اوصاف آپ میں جمع ہوگئے تو بھی آپ نے کوئی مرید نہیں کیا۔ اگر کوئی شخص بیعت کی غرض سے آتا اور آپ کی طرف متوجہ ہوکر با صرار بیعت کرنا چاہتا تھا تو آپ فرماتے کہ باوجود سلطان المشائخ شیخ شیخ زمانہ حضرت سید نظام الدین محمد کے مجھ جیسے کو کلاہ ارادت دینا اور بیعت لینا جائز نہیں ہے مولانا برہان الدین کی یہ تقریر سلطان المشائخ کے کان مبارک میں پہنچ چکی تھی۔ جب مولانا برہان الدین حسب معمول سلطان المشائخ کی خدمت میں آئے تو آپ نے فرمایا۔ مولانا! جس طرح یہ ضعیف شیخ شیوخ العالم سے اجازت رکھتا ہے اسی طرح تم بھی مجاز ہو اور جب یہ ہے تو لوگوں کو کلاہ ارادت کیوں نہیں دیتے۔ مولانا برہان الدین نے کہا کہ آپ جیسے بزرگ کے ہوتے مجھے جائز نہیں ہے کہ کسی کو کلاہ ارادت دوں۔ مولانا برہان الدین صافی اعتقاد کے ساتھ دل سے سلطان المشائخ کی محبت رکھتے تھے آپ جس سال ہانسی سے سلطان المشائخ کی خدمت میں دہلی آتے تو سلطان المشائخ فرماتے کہ مولانا کے لیے جماعت خانہ میں چار پائی بچھادو۔ چونکہ توضع و انکسار کے اوصاف مولانا برہان الدین کے ساتھ خصوصیت کے ساتھ مختص تھے لہذا آپ ترک ادب کی وجہ سے جماعت خانہ میں چار پائی پر نہیں سوتے تھے۔ آپ جس وقت سلطان المشائخ کی خدمت میں جانا چاہتے تو اول اپنے پاکیزہ کپڑوں کو عود اور دوسرے عطر سے معطر کرتے پھر سلطان المشائخ کی خدمت میں جاتے اگرچہ دن میں کئی مرتبے آپ بلائے جاتے۔ جب اس کی وجہ حکمت لوگوں نے اس بزرگ سے دریافت کی تو فرمایا جب کسی بزرگ کی خدمت میں جائیں تو خوشبو مل کر جائیں اور یہ بزرگ جمال با کمال رکھتے اور اپنا ظاہر حال آراستہ اور باطن معمور رکھتے تھے۔ سلطان المشائخ فرماتے تھے کہ جمال الدین ہانسوی کے ایک صاحبزادے نہایت بزرگ اور دانشمند تھے مگر دیوانے ہوگئے تھے کبھی کبھی ہوش میں آتے اور دانشمندانہ باتیں کرتے تھے۔ اگرچہ دیوانے لیکن جو باتیں میں نے ان سے سنی ہیں ہزار ہوشیاروں عقلمندوں سے نہیں سنی۔ اکثر کہا کرتے تھے العلم حجاب اللہ الاکبر۔ اس وقت مجھے معلوم ہوگیا کہ یہ معنوی دیوانے ہیں۔ ایک دن میں اس جملہ کے معنے ان سے دریافت کیے۔ جواب دیا کہ علم۔ حق کے دَرے ہے اور جو چیز حق کے دَرے ہے حجاب حق ہے ۔

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-syed-jamaluddin-ahmad-hansvi
2
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
2
حضرت شیخ جمال الدین احمد جورقانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

آپ کے پیر و مرشد:
آپ شیخ علی لالہ کے مرید تھے آپ کے پیر و مرشد فرمایا کرتے تھے جس شخص نے جمال الدین احمد کی صحبت پائی اسے حضرت جنید بغدادی اور حضرت شبلی رحمۃ اللہ علیہما کی صحبت میّسر آ گئی ۔

ایک دن آپ کا ایک مرید آپ کے حجرے میں مراقبے میں مشغول تھا آپ کے آنے کی آواز سُنی تو دل میں کہنے لگا شاید میرے لیے کوئی کھانا لے کر آیا ہے حضرت شیخ جمال الدین احمد نے اس کے دل کی بات معلوم کرلی اپنا جوتا اتار کر اس کے سر پر مارنا شروع کر دیا اور فرمایا مراقبہ اسے زیب دیتا ہے جس نے ایک ہفتہ تک کھانا نہ کھایا ہو اسے لوگوں کے جوتوں کی آواز سن کر یہ خیال کرنے کی ضرورت نہیں رہتی کہ آنے والا میرے لیے کھانا لا رہا ہے ۔

وصال:
حضرت شیخ نے ⁶⁶⁹ھ میں وفات پائی۔

حسن دَوراں جمال دین احمد
سالِ ترحیل آں جمال جہاں

ذات او بود ماہتاب جمال
کن رقم قطب آفتاب جمال ۶۶۹ھ

( خزینۃ الاصفیاء )

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-sheikh-jamaluddin-ahmad-jorqani
2
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
2
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
29-04-1445 ᴴ | 14-11-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
30-04-1445 ᴴ | 15-11-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
2
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
2
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
30-04-1445 ᴴ | 15-11-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
30-04-1445 ᴴ | 15-11-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
2