🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
28-04-1445 ᴴ | 13-11-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
28-04-1445 ᴴ | 13-11-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
2
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
2
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
28-04-1445 ᴴ | 13-11-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
28-04-1445 ᴴ | 13-11-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
کیا عورتوں کو مہندی لگانا جائز ہے؟
کیمکل والی مہندی لگانے کے بعد وضو اور غسل کا حکم ... جدید مہندی ... نئی مہندی ... آج کل کی مہندی ... یہ فتویٰ فوٹو نمبر ❻ مِیں ہے ...
2
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
2
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
قاضی حمیدالدین ناگوری رحمۃ اللہ علیہ نام و نسب: اسم گرامی: محمد ۔ لقب: قاضی حمید الدین ۔ اسی لقب سے مشہور ہوئے ۔ والد کا اسم گرامی: عطاء اللہ محمود ۔ بخاراکے شاہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے ۔ سلطان معز الدین کے زمانے میں بخارا سے دہلی آئے ۔ (علیہما الرحمہ)…
حضرت شیخ حمید الدین صوفی ناگوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

آپ کا لقب سلطان العارفین اور کنیت ابو احمد تھی ۔ آپ حضرت خواجہ معین الدین حسن اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفۂ اعظم تھے ۔ بڑے اعلیٰ ہمت اور اعلیٰ شان والے تھے ۔

آپ سیّد الدین زید کی اولاد میں سے تھے جو جناب رسول کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے عشرہ مبشرہ میں سے تھے آپ کا شمار قدیم مشائخ ہند میں ہوتا ہے ۔

اللہ تعالیٰ نے آپ کو بڑی طویل عمر عطا فرمائی آپ خواجہ معین الدین حسن سنجری کے زمانے سے لے کر سلطان المشائخ خواجہ نظام الدین اولیاء کے زمانے تک زندہ رہے ۔

ایک دن خواجہ معین الدین اجمیری رحمۃ اللہ علیہ بڑے اچھے مزاج میں تشریف فرما تھے ۔ آپ نے حاضرین کو کہا جو چیز چاہو مانگو، اس وقت مقبولیت کے دروازے کھلے ہوئے ہیں ۔

ایک شخص نے اُٹھ کر دنیا کی دولت مانگی ۔ دوسرے نے اٹھ کر عقبیٰ کی رہائی مانگی دونوں کی باتیں قبول ہوئیں ـ

پھر حضرت خواجہ معین الدین نے شیخ حمید الدین صوفی کو مخاطب کرکے فرمایا کہ میں نے تمہارے لیے دنیا اور عقبیٰ دونوں مانگی ہیں ۔ تم دونوں میں معزز اور مکرم رہوگے ـ

شیخ حمید الدین نے عرض کیا حضور بندے کی کیا مجال ہے کہ سوال زبان پر لائے جو کچھ میرے مولا کو منظور ہے  وہی مجھے بھی منظور ہے حضرت خواجہ معین الدین نے خواجہ قطب الدین بختیار اوشی کو مخاطب کیا اور ارشاد فرمایا کہ تم بھی جو کچھ چاہتے ہو مانگو ـ

آپ نے عرض کی:
ہرچہ تو خواہی بخواہم ال سر بر آستانم
بندہ را فرماں نباشد ہرچہ فرمائی بر آنم

حضرت خواجہ معین الدین ان دونوں بزرگوں پر بڑے خوش ہوئے کیونکہ انہیں نہ دنیا کی خواہش رہی اور نہ عقبیٰ سے ڈر، یہ صرف اللہ کی طلب پر اکتفاء کرتے تھے ۔

سلطان العارفین حمید الدین صوفی اور قدوت الواصلین ۔ قطب الاقطاب، قطب الدین بختیار اوشی اس دن سے شیخ حمید الدین مخاطب با خطاب سلطان العارفین ہو گئے ۔

یوم وصال:
صحیح اقوال میں شیخ حمید الدین کی تاریخِ وفات انتیس ربیع الثانی چھ سو تہتر ہجری ہے ۔ 29 ربیع الآخر 673ھ ـ

مزارِ مبارک:
آپ کا مرقدِ منور ناگور میں ہے ۔ آپ کی شیخ بہاؤ الدین زکریا ملتانی رحمۃ اللہ علیہ سے فقر و غنا پر خط و کتابت رہی ۔ شیخ بہاؤ الدین نے اپنے مکتوبات میں بہت کچھ لکھا، مگر جواب کا حق ادا نہ ہوا ۔

چوں حمیدالدین صوفی شیخ دین
زیں جہاں در روضۂ جنت رسید
طرفہ پیر عقل قطب العاشقین
برتارِ بخشش ندا رد دل شنید ۶۷۳ھ
2