🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
مولانا نور الدین رحمۃ اللہ (والدِ گرامی خواجہ فیض محمد شاہ جمالی علیہ الرحمہ )
مفتی محمد ظریف فیضی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں :

دورانِ تعلیم ایک دن راقم نے اپنے مرشد کریم (قبلہ شاہ جمالی)سے پوچھا حضور: میں نے سنا ہے کہ آپ کے والد صاحب مسلمان ہوئے تھے؟ فرمایا !ہاں میرے دادا کے گھر اولاد نہ ہوتی تھی۔ میرے پر دادا نے پیر غائبی کی خانقاہ پہ جا کر دعا کی "کہ اے اللہ میرے بیٹے کے گھر صاحب جمال و بخت والا بیٹا پیدا ہو"۔ (پیر غائبی کے مزار پہ لوگوں کی مُرادیں پوری ہوتی تھیں)۔

راقم نے عرض کیا حضور! آپ کے اجداد کہاں رہتے تھے۔؟ اور کیا کام کرتے تھے۔؟ فرمایا :نواب ریاست" خیر پور میرس"کے خزانچی و معاون تھے اور تمام آمد و خرچ و حساب و کتاب میرے اجداد کے پاس رہتا تھا، میری قوم کو دیوان کہاجاتا تھا اور نواب صاحب کی معتمد علیہ قوم تھی۔

غرض یہ کہ بفضل خدا میرے دادا صاحب کے گھر میرے والد صاحب(مولانا نور محمد ) پیدا ہوئے۔ میرے والد صاحب بچپن ہی سے بہت ذہین اور بڑے خوبصورت تھے۔ سرکاری اسکول میں اُردو تعلیم حاصل کرتے تھے، کلاس میں تمام ساتھیوں سے زیادہ نمبر حاصل کرتے۔ اتفاقاً ایک ماسٹر صاحب جو کہ مولانا عبد الرحمن صاحب قادری سکھر والے کے مرید تھے، کے پاس میرے والد صاحب کے اسباق تھے۔ میرے والد صاحب مذہبی گفتگو میں بہت ہوشیار تھے، مسلمان لڑکوں کو سوال و جواب میں حیران کردیتے جن کا حل ان کے مسلمان اُستاد کرتے تھے"۔

آخرالامر میرے والد صاحب پہ استاد بزرگ کا ایسا اثر پڑا کہ بچپن ہی میں خواجہ عبدالرحمن قادری کے پاس گئے اور کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگئے۔

میرے والد صاحب کا نام نامی اسمِ گرامی خواجہ نور الدین تھا اور آپ کی وفات ۲۵ ربیع الثانی ۱۳۳۵ھ کو ہوئی مسلمان ہونے کے بعد حضرت خواجہ عبدالرحمٰن صاحب کے گھر ان کے بچوں میں رہنے لگے، جب میرے دادا صاحب کو خبر ہوئی تو میرے والد صاحب کو سکھر سے اپنے گھرلے آئے خواجہ عبدالرحمن صاحب کے طلباء غمگین ہوگئے کہ ہمارے شیخ کو ہم سے دور کرلیا گیا ہے، دوسری صبح کو خواجہ صاحب کی لڑکی نے اپنے والد صاحب کو خواب سُنایا، کہ نور الدین صاحب کو حضرت مولا علی مشکل کشا اپنے ساتھ لیے جارہے ہیں تو خواجہ صاحب نے فرمایا :مبُارک ہو کہ شیخ نور الدین اسلام میں پختہ ہیں، انکا ہاتھ حضرت مولا علی کے ہاتھ میں آگیا ہے۔

حضرت شیخ نور الدّین خیرپور میرس میں آکر پنجگانہ اذان و نماز شروع کردی، والدین اور دوسرے رشتہ داروں نے ہر طریقہ سے اسلام سے ہٹانے کی کوشش کی اور دھمکا یا ۔مگرآپ کے قلب میں اسلام مکمل طور پر رچ بس چکا تھا کہ کچھ اثر نہ ہوا۔ ماں باپ کے آپ اکلوتے بیٹے تھے اور حسین و جمیل تھے، آخر کار والدین خاموش ہوگئے، لیکن خواجہ عبد الرحمن صاحب پہ عدالت میں مقدمہ دائر کردیا گیا ، کہ انہوں نے نابالغ بچے کو مسلمان کیا ہے۔ قادری صاحب کو عدالت میں بلایا گیا، حاکم نے پوچھا کہ اس بچے کو تم نے کیوں مسلمان کیا ہے؟ تو آپ نے فرمایا کہ اس کو مسلمان کرنے والے نے مسلمان کیاہے ، تین بار یہی سوال و جواب ہوتا رہا تو حضرت خواجہ عبدالرحمن صاحب جلال میں آگئے اور ایک قریب کھڑے ہوئے ہندو کی طرف اشارہ کرکے کہا کہ کیا اس کو میں نے مسلمان کیا ہے؟ تو وہ ہندو بے ساختہ کلمہ پڑھنے لگا، اسی طرح وہاں موجود ایک ایک ہندو کی طرف اشارہ کرتے گئے ار فرماتے گئے کہ کیا اسکو بھی میں نے مسلمان کیا ہے! جس طرف اشارہ کرتے گئے اسکے منہ سے کلمہ طیبہ جاری ہوتا گیا اور باقی ہندو بھاگ گئے ۔ آپ کی اس کرامت کی وجہ سے مقدمہ خارج ہوگیا۔

مولانا نور الدین صاحب آزاد ہوکر مولانا عبدالغفور صاحب کے مدرسہ میں پڑھنے لگے، بعدہٗ سیت پور ضلع مظفر گڑھ تشریف لائے اور مولانا جندوڈہ صاحب (خلیفہ خواجہ اللہ بخش تونسوی)کے پاس علم حاصل کرتے رہے، استاد محترم کی نظرِ شفقت سے آپ کو سلسلہ جمالیہ عبیدیہ میں بیعت نصیب ہوئی ۔ خواجہ عبیداللہ صاحب ملتانی جو کہ خلیفہ ہیں خواجہ خدا بخش صاحب خیر پوری اور خواجہ عبدالرحمن صاحب ملتانی ثم العربی (جو کہ قبلہ شاہجمالی کریم کے مرشد ہیں) کے والد ہیں، مولانا جندوڈہ صاحب کے پاس کچھ عرصہ پڑھتے رہے۔

خواجہ نورالدّین رحمۃاللہ علیہ کاتقوٰی:

ایک عورت آپ کے حسن و جمال پہ فریفتہ ہوگئی، ملاقات کے کئی طریقے اختیار کیے، لیکن خدا کے فضل و کرم سے اُس کے مکر سے محفوظ رہے۔

ایک دفعہ رات کے وقت آپ ایک بستی سے روٹیاں لے کر آرہے تھے کہ راستہ میں اُسی عورت نے آپ پہ حملہ کردیا، فوراً آپ نے آہ و فغاں شروع کردی، روٹیاں اور سالن وغیرہ گرگئے ، زور زور سےکہتے ہوئے پکارا تو مدرسہ سے طلباء اور دوسرے لوگ دوڑے ہوئے آگئے لیکن قدموں کے نشان کے علاوہ کچھ نہ پایا، آپ نے عورت کا نام تک بھی نہیں لیا، صرف یہی فرماتے رہے کہ بلا تھی، اللہ تعالیٰ نے مجھے بلا سے بچا لیا۔ اسی وجہ سے آپ سیت پور چھوڑ کر قصبہ شاہجمال ضلع ڈیرہ غازی خاں میں حضرت مولانا نصیر بخش صا
1
حب رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے چلے گئے، وہاں آپ نے تمام علوم عقلیہ و نقلیہ حاصل کیے۔



حضرت مولانا نور الدین صاحب، صاحب، وجدو حال و عارف و کامل تھے، اذان خود دیتے تھے جب اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللہِ ،پر پہنچتے تو محبتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں مستغرق ہوجاتے اور وجد کی حالت میں منبر پہ گِر پڑتے، پھر اُٹھتے اور اَذان کہتے ایک رات آپ تہجد کی نماز پڑھ کر سوگئے، خواب میں دیکھا کہ آسمان سے ایک خوانچہ اُتر رہا ہے، پوچھا کس کے لیے ہے جواب ملا کہ مولانا نور الدین صاحب کیلیے ہے، لیکن وہ سوگئے اس رات کے بعد پھر کبھی تہجد کے بعد نہ سوتے، بعد اشراق قیلولہ فرماتے۔

استاذیم مولانا غلام حسن صاحب فرماتے ہیں کہ جب میں مولانا نور الدین صاحب کی خدمت میں تحفۃ الاحرار پڑھتا تھا تو ایک مرتبہ استاذیم صاحب نے مجھے فرمایا "میرے ساتھ دریائے سندھ کے پار چلو، جب ہم دریا کے کنارےپہنچے تو کشتی موجود نہ تھی تو استاذیم صاحب نے فرمایا "غلام حسن ! پانی (ایک ہاتھ) ہے میرے پیچھے پیچھے چلے آؤ" فقیر استاذیم صاحب کے قدموں پہ قدم رکھتا گیا حتٰی کہ ہم دریائے سندھ کے پار پہنچ گئے اور پانی ٹخنوں کے اُوپر بھی نہ گیا، میں حیران رہ گیا کہ استاذیم صاحب کتنے صاحب کمال ہیں۔

حضور قبلہ شاہجمالی کریم کا دستور تھا کہ جب آپ وعظ فرماتے تو اپنے ساتھ اپنے والد کریم کو چارپائی پہ بٹھاتے اور تقریر فرماتے مرشدی قبلہ شاہجمالی نے فرمایا کہ ایک رات محفل میلاد یا محفل معراج ہونی تھی تو حضرت مولانا نور الدین صاحب کو سخت بخار تھا، قبلہ شاہجمالی نے آپ کی خدمت میں عرض کیا کہ حضور! آپ کو بخار ہے محفل میں نہ جائیں، گھر پہ سوجائیں۔ آپ قبلہ شاہجمالی کے مشورے سے گھر پہ سوگئے۔ حضور قبلہ شاہجمالی نے وعظ شروع فرمایا، حضور پر نور صلی اللہ علیہ وسلم کے عشق میں تقریر بامِ عروج پہ تھی حضور والد کرم گھر میں تقریر سُن رہے تھے، عالم وجد میں بستر علالت سے اُٹھ کر روتے ہوئے مجلسِ وعظ میں آپہنچے تمام لوگوں پہ وجد طاری تھا، عشّاقانِ مصطفٰی تڑپ رہے تھے اور ساقی جامِ وحدت کے چھلکتے جام پلا رہا تھا، عالم مستی میں مست ہو کر پا کوباں و گریہ کناں تڑپ رہے تھے۔

مرشدی شاہجمالی کریم سے آپ کو بے پناہ محبت تھی، آپ ہرّیو گئے تو وہاں بیمار ہوگئے، مرشدی شاہجمالی اپنے والد کرم کی خدمت کے لیے ہرّہو پہنچے، طبع پرسی فرمائی تو والدِ کریم نے فرمایا کہ تم آگئے مجھے شفا ہوگئی۔ لِقَاءُ الْخَلِیْلِ شِفَاءُ الْعَلِیْلِ،

اے آمد نت باعث آباویٔ ما
دیدارِ شما باعثِ شفا یابی ما

مولانا فتح محمد صاحب نے فرمایا کہ والد صاحب بحالت بخار استاذیم مولانا شاہجمالی کےپاس تشریف لائے جب کہ استاذیم صاحب مسجد کے جنوبی کنارہ کے قریب پڑھا رہے تھے آپ آکر سوگئے اور فرمایا "میری قبر مسجد کے جنوبی طرف بنانا" اس کے بعد دو یا تین دن ہی گذرے کہ ۲۵ ربیع الثانی ۱۳۳۵ھ کو اس دارِ فانی کو الوداع کہہ کر دارِ آخرت کو رحلت فرمائی۔ حسبِ وصیّت مسجد کے جنوب کی طرف آپ کے استاد حضرت مولانا نصیر بخش صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے ساتھ آپ کو دفن کیا گیا۔ حضرت صاحب نے خود آپ کو شرقًا غربًا لٹا کر غسل دیا ور اپنے ہاتھ سے تجہیز و تکفین کرکے جنازہ پڑھایا ۔

( ماخوذ از: درج اللالی فی حیاتِ خواجہ شاہ جمالی ۔ مؤلفہ: مولانا محمد ظریف فیضی علیہ الرحمہ ) ـ

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-khwaja-nooruddin-shah-jamali
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
شیخ الشیوخ قطبِ عالم سید عبد الوہاب عالم شاہ بخاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

نام و نسب:
آپ رحمۃ اللہ علیہ کا اسمِ گرامی: سید عبد الوہاب شاہ ۔ لقب: پیر قطب ۔ اور " عالم شاہ " مشہور و معروف ہے ۔

آپ کا سلسلۂ نسب یوں ہے:
عبد الوہاب شاہ بن حامد علی شاہ بن علی شاہ بن حضرت سید جلال الدین ثالث بن سید رکن الدین بن ابو الفتح بخاری بن سید شمس الدین بن سید ناصر الدین محمود نوشہ بن سید جلال الدین حسین مخدوم جہانیاں جہاں گشت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین ۔

تاریخِ ولادت:
سید عالم شاہ رحمۃ اللہ علیہ کی ولادتِ با سعادت 13 رجب المرجب 999 ھ جلال الدین اکبر کے زمانے میں بمقام " اوچ شریف " ضلع بہاولپور پنجاب میں ہوئی ۔

تحصیلِ علم:
آپ نے ابتدائی تعلیم و تربیت اپنے والدِ بزرگوار سے حاصل کی اور آٹھ سال کی عمر میں قرآن شریف حفظ فرمالیا ۔ پھر دیگر علومِ دینیہ وفقہ وغیرہ کی تعلیم ملتان میں حاصل فرمائی ۔

بیعت و خلافت:
سید عالم شاہ رحمۃ اللہ علیہ نے17 سال کی عمر میں اپنے والدِ بزرگ کے دستِ مبارک پر بیعتِ طریقتِ سہروردیہ سے مشرف ہوئے اور والدِ بزرگ ہی کے زیرِ سایہ منازلِ سلوک طے فرماکر 21 برس کی عمر میں والدِ بزرگ سے خرقہ و دستارِ جدی و طریقتِ سہروردیہ حاصل فرمائی ۔

سیرت و خصائص:
شیخ الشیوخ، قطبِ عالم حضرت سید عبد الوہاب عالم شاہ بخاری اچی رحمۃ اللہ علیہ ولیٔ زماں، منبع علم و حکمت اور سرِ باری تعالیٰ تھے ۔

آپ نے اپنی پوری زندگی تبلیغِ اسلام اور عبادتِ خدا میں گزاری ۔ آپ نے خود کو اللہ تعالیٰ کے لئے فنا کرکے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بقا حاصل کر لی ۔

آپ کے والدِ بزرگوار نے آپ کو خرقۂ خلافت دیتے وقت ایک " سبز علم " بھی عطا فرما کر اشاعتِ دینیہ کا حکم دیا ۔ آپ اپنے والد کا حکم پاکر اطرافِ پنجاب میں اشاعتِ دینی و روحانی کا فریضہ " سبز علم " لیے ادا فرماتے رہے ۔

پھر پا پیادہ ہی حجِ بیت اللہ شریف کو روانہ ہوئے، جہاں آپ حجِ بیت اللہ شریف ادا فرما کر مدینۂ منورہ شریف روضۂ رسول اللہ ﷺ میں حاضر ہو کر مسجدِ نبوی شریف کی جاروب کشی فرماتے رہے کہ ایک روز عالمِ رؤیا میں سرکارِ دو عالم ﷺ نے آپ سے شفقت کا اظہار فرماتے ہوئے ملکِ عجم جانے کا حکم ارشاد فرمایا ۔

آپ حضور ﷺ کا حکم پاتے ہی ملکِ عرب سے عجم روانہ ہوئے اور مختلف اولیائے کرام کے مزار پر اعتکاف کرتے ہوئے سندھ ، کراچی میں وارد ہوئے ۔

اس وقت کراچی کے ساحلِ سمندر پر کچھ مسلمان اور ہندو مچھیرے آباد تھے ۔ اس وقت کراچی شہر کو " در بور بندر " کے نام سے یاد کیا جاتا تھا ۔ اطراف چھوٹی چھوٹی بستیاں آباد تھیں ۔ اس وقت اہلِ ہنود، ٹانگا مارا قبائل کے، اکثر سمندری مسافروں کو لوٹ مار کرکے گزر بسر کرتے تھے ۔

سید عالم شاہ نے سب سے پہلے ٹانگا مارا قبائل کی بستی میں قیام فرما کر ان لوگوں کو دعوتِ حق دی، جس کی بدولت پُورے قبیلے نے آپ کے دستِ مبارک پر توبہ کرکے داخلِ اسلام ہوئے ۔

یہ سلسلہ یہاں نہیں روکا بلکہ اسی طرح آپ نے خدا کے نور سے سینکڑوں غیر مسلموں کے سینوں میں نورِ خدا کو داخل کرکے زبان سے اسلام کا اقرار کروایا اور دل سے تصدیق ۔

تاریخِ وصال:
سید عبد الوہاب عالم شاہ رحمۃ اللہ علیہ نے 25 ربیع الثانی 1046 ھ / بمطابق ستمبر 1636ء میں رحلت فرمائی ۔ آپ کا مزار پر انوار عید گاہ جامع کلاتھ کراچی میں واقع ہے ۔

ماخذ و مراجع:
عبد الوہاب عالم شاہ (رحمۃ اللہ علیہ)

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-syed-qutb-e-alam-shah-bukhari
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
24-04-1445 ᴴ | 09-11-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
25-04-1445 ᴴ | 10-11-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
25-04-1445 ᴴ | 10-11-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
25-04-1445 ᴴ | 10-11-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1