🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
2
خلیفۂ اعلیٰ حضرت ، مناظر اسلام حضرت مولانا امام الدین قادری رضوی رحمۃ اللہ علیہ

نام و نسب:
اسمِ گرامی:
مولانا امام الدین قادری ۔ کنیت: ابو الیاس ۔ والد کا اسم گرامی: والد کا اسمِ گرامی: حضرت مولانا عبد الرحمن نقشبندی علیہ الرحمہ، جو کہ ایک متبحر عالمِ دین تھے ۔ ان کے علم و فضل کا شہرہ پورے ہندوستان میں تھا ۔ اسی طرح ان کی اہلیہ محترمہ بھی ایک عابدہ زاہدہ خاتون تھیں ۔

تاریخِ ولادت:
آپ تقریباً 1861ء کو کوٹلی لوہاراں (غربی) میں پیدا ہوئے ۔

تحصیلِ علم:
ابتدائی تعلیم اپنے والدِ گرامی سے حاصل کی ۔ تکمیل اپنے برادرانِ حقیقی مولانا عبد اللہ قادری اور فقیہِ اعظم مولانا ابو یوسف محمد بشیر کوٹلوی قدس سرہما ۔ ان کے علاوہ اپنے وقت کے جلیل القدر اساتذہ سے علوم دینیہ کی تحصیل فرمائی ۔

بیعت و خلافت:
علومِ دینیہ کی تحصیل کے بعد 1330ھ / مطابق اکتوبر 1912ء کو اعلیٰ حضرت امام اہلِ سنت علیہ الرحمہ کے دستِ حق پرست پر بیعت ہوئے، اور سلسلۂ عالیہ قادریہ میں خلافت و اجازت سے مشرف ہوئے ۔

سیرت و خصائص:
مولانا الاعلم ، عالمِ شریعت ، امامِ طریقت ، خلیفۂ اعلیٰ حضرت ، حضرت مولانا امام الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ ۔

عجیب اتفاق اور لطف کی بات یہ ہے کہ آپ کے دونوں بڑے بھائی حضرت مولانا علامہ ابو عبد القادر محمد عبد اللہ کوٹلوی اور فقیہ اعظم مولانا محمد شریف کوٹلوی قدس سرہما بھی اعلیٰ حضرت قدس سرہ کے خلیفۂ مجاز تھے ۔

اعلیٰ حضرت امامِ اہلسنت رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے آپ کو سندِ اجازت و خلافت میں ان الفاظ سے یاد فرمایا ہے:

" مجمع الفضائل منبع الفواضل حامی السنۃ والدین وما حی البدعۃ والمفسدین المولوی محمد امام الدین جعلہ اللہ کا سمہ امام الدین " ۔

آپ اعلیٰ حضرت رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سندِ اجازت کی تحصیل پر بہت خوش تھے، اور اس پر بہت فخر کرتے تھے ۔ آپ نے تمام عمر فرق باطلہ کے خلاف تقریری و تحریری طور پر جہاد کیا ۔ آپ پنجابی کے بہترین شاعر تھے ـ علمی مسائل ، آیات قرآنیہ احادیث مبارکہ اور عبارات فقہیہ بڑی عمدگی سے نظم کے قالب میں ڈھال دیتے تھے ۔

تصنیفات:
آپ نے تصانیفِ جلیلہ کا ذخیرہ یادگار چھوڑا لیکن آپ کے اعز و اقراباء نے اس کی حفاظت و اشاعت کی طرف توجہ نہیں دی ۔

چند تصانیف کے نام یہ ہیں:
۱۔ نصرۃ الحق المعروف بہ تیغ نعمانیہ برگردن وہابیہ ( رد وہابیہ ) تقلید ، علم غیب ، حیلۂ اسقاط ، کفنی لکھنا اور احتیاط الظہر وغیرہ مسائل پر سیر حاصل بحث ، پنجابی اشعار میں ، صفحات 82، مطبوعہ مفید عام پریس سیالکوٹ ، سن تالیف 1328ھ) ـ

حضرت نے اپنے اکابرین کی طرح " تحریکِ پاکستان " میں بھر پور کردار ادا کیا ۔ تمام تر دینی تبلیغی اور علمی مصروفیات کے باوجود آپ فلاحی اور سماجی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے ۔

وصال:
19 ربیع الثانی 1381ھ، مطابق 2 اگست 1961ء کو آپ کا وصال ہوا ۔ آپ کو " عید گاہ شریف " (راولپنڈی) کے قبرستان میں سپرِ خاک کیا گیا ۔

ماخذ و مراجع:
تذکرہ اکابرِ اہلسنت ۔ اعلیٰ حضرت فاضلِ بریلوی اور علمائے کوٹلی لوہاراں ۔

https://scholars.pk/ur/scholar/molana-muhammad-imamuddin-kotlvi
2
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
خلیفۂ اعلیٰ حضرت ، مناظر اسلام حضرت مولانا امام الدین قادری رضوی رحمۃ اللہ علیہ نام و نسب: اسمِ گرامی: مولانا امام الدین قادری ۔ کنیت: ابو الیاس ۔ والد کا اسم گرامی: والد کا اسمِ گرامی: حضرت مولانا عبد الرحمن نقشبندی علیہ الرحمہ، جو کہ ایک متبحر عالمِ دین…
خلیفۂ اعلیٰ حضرت ، مناظر اسلام ، مولانا الاعلم ، عالمِ شریعت ، امامِ طریقت ، حضرت علامہ مولانا امام الدین قادری رضوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ـ ولادت: تقریباً 1861ء ـ وصال: 19 ربیع الآخر 1381ھ / مطابق 2 اگست 1961ء ـ
https://t.me/islaamic_Knowledge/62586
سرکارِ اعلیٰ حضرت رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے آپ کو سندِ اجازت و خلافت میں ان الفاظ سے یاد فرمایا ہے: " مجمع الفضائل منبع الفواضل حامی السنۃ والدین وما حی البدعۃ والمفسدین المولوی محمد امام الدین جعلہ اللہ کا سمہ امام الدین " ۔
2
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
3
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
18-04-1445 ᴴ | 03-11-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
19-04-1445 ᴴ | 04-11-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
2
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1