🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
آپ نجیب الطرفین سید تھے ۔ خاندان اہل بیت کے کمالات آپ میں بدرجہ اتم موجود تھے ۔ یعنی امام حسن کی سیادت، امام حسین کی شجاعت، اور خاندان بنی ہاشم کی سخاوت کی جھلکیاں آپ کی ذات ستودہ صفات میں دیکھی جاسکتی تھیں ۔ ان کے سینے میں سب کے لئے شفقت و محبت کی نہریں بہتیں تھیں ۔ اعزہ ہوں کہ احباب، علمائے کرام ہوں، کہ مشائخ عظام، خدام ہوں، کہ  عوام، بزرگ ہوں کہ نو جوان، ان کی محبتوں کا فیضان عام تھا ۔ کسی کو پریشان دیکھتے تو خود بے چین ہو جاتے، اور جب تک اس کی پریشانی دور نہ ہوتی بے سکون رہتے ۔

ملکی حالات ہوں یا بین الاقوامی معاملات، سب پہ گہری نظر تھی ۔خانقاہوں کے زوال اور ان کے اسبابِ زوال سے خوب واقف تھے ۔ اگر پیر زادے جاہل ہوں تو خانقاہ کا روحانی نظام درہم برہم ہو جاتا ہے، اور سب سے زیادہ نقصان مسلکِ اہل سنت کا ہوتا ہے ۔ جیسا کہ ہمارے مشاہدے میں ہے کہ اکثر خانقاہوں کا نظام نا خلف سجادوں کی وجہ سے تباہ ہو گیا، اور مسلک کا عظیم نقصان ہو رہا ہے ۔

آپ نے اپنی اولاد کو دینی و دنیاوی تعلیمات سے آراستہ کیا، تاکہ جہالت کا اژدہا خانقاہی عظمتوں کو نہ نگل سکے ۔ یہ بھی چاہتے تھے کہ ان کی اولاد بفضلہ تعالیٰ اپنے بازو کی کمائی  سے کھائے اور مریدین کی جیبوں پر نظر نہ رکھیں ۔

اپنی اولاد و متعلقین کو خودی کا درس دیا کرتے تھے ۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب ﷺ کے طفیل ان کے مشن کو کامیابی سے ہمکنار فرمایا ۔

آپ کی اولاد نے آپ کی جانشینی کا حق ادا کر دیا ۔ خانقاہ، اور اداروں کو چار چاند لگا دئے ۔ جن سے مسلکِ حق کی ترویج و اشاعت میں دن بدن خوب ترقی ہو رہی ہے، اور مرکز برکات سے ایک جہاں منور و فیض یاب ہو رہا ہے ۔

اللہ تعالیٰ اس کی برکتوں میں مزید اضافہ فرمائے ۔ (آمین)

وصال:
15 / ربیع الثانی 1416ھ، مطابق 11 /ستمبر 1995ء کو ہوا ۔ مرقدِ انور مارہرہ مطہرہ میں ہے ۔

ماخذ و مراجع:
اہلسنت کی آواز ، ذی قعدہ 1431ھ ۔

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-syed-shah-mustafa-hyder-hassan-mian-qadri-barkati
2
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
2
حضرت علامہ حکیم اطاعت اللہ اشرفی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

کراچی کے ایک علاقے کی جامع مسجد بنگالی کے سابق خطیب حضرت علامہ حکیم اطاعت اللہ اشرفی علیہ الرحمہ مورخہ 15 ربیع الثانی 1439 ہجری بمطابق 3 جنوری 2018ء وصال فرما گئے ـ

آپ ایک طویل عرصے سے علاقے میں دینی خدمات سرانجام دیتے رہے.پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ قاری محمد نثار الحق صدیقی قادری علیہ الرحمہ کے شاگردوں میں سے تھے ۔

انا للہ وانا الیہ راجعون ۔

اللہ پاک غریق رحمت فرمائے اور تمام خدمات دین قبول فرما کر انھیں اجر عظیم عطا فرمائے ۔

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-allama-hakeem-itaaatullah-ashrafi
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
2
فقیہ العصر بقیۃ السلف امین الملت حضرت علامہ مفتی محمد امین قادری نقشبندی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

موت العالم موت العالم

فقیہ العصر بقیۃ السلف امین الملت حضرت علامہ مفتی محمد امین قادری نقشبندی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ( مصنّفِ آبِ کوثر ) بروز بدھ 15 ربیع الثانی 1439 ہجری بمطابق 3 جنوری 2018ء کو قضائے الٰہی سے وصال فرما گئے ۔

انا للہ وانا الیہ راجعون

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-allama-mufti-muhammad-ameen-qadri-naqshbandi
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
2
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
14-04-1445 ᴴ | 30-10-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
15-04-1445 ᴴ | 31-10-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
3
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
3
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
15-04-1445 ᴴ | 31-10-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
15-04-1445 ᴴ | 31-10-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
3