🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
2
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
3
حضرت مولانا غلام رسول دیپر رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

مولانا غلام رسول دیپر گوٹھ احمد آباد ( وایا خیر پورناتھن شاہ تحصیل میہڑ ضلع دادو ) میں تولد ہوئے ۔

تعلیم و تربیت:
ابتدائی تعلیم کا آغاز اپنے گوٹھ کی مسجد کے مکتب سے کیا، اس کے بعد علامہ مفتی غلام محمد لغاری قاسمی سے بعض کتب پڑھیں ، بقیہ درس نظامی جامعہ عربیہ قاسم العلوم درگاہ مشوری شریف میں پورا کر کے فارغ التحصیل ہوئے ۔

درس و تدریس:
آپ کی زندگی کے شب و روز درس و تدریس میں صرف ہوئے۔ گوٹھ مصری ( تحصیل خیر پور ناتھن شاہ ) میں بارہ برس ، مدرسہ مجددیہ اشرفیہ درگاہ ویھڑ شریف میں بارہ برس اور ماتلی ( ضلع بدین ) میں دس برس درس دیا۔ اس طرح ۳۴ سال درس و تدریس میں گذارے ۔

بیعت:
حضرت خواجہ محمد اشرف مجددی ( درگاہ ویھڑ شریف وایا بھان سید آباد ضلع دادو ) سے سلسلہ عالیہ نشبندیہ میں دست بیعت ہوئے ۔

شادی و اولاد:
ایک شادی کی اس سے ایک ہی بیٹی تولد ہوئی ۔

وصال:
مفتی مولانا غلام رسول کے آخری دن اپنے آبائی گوٹھ احمد آباد میں بسر ہوئے ، وہیں ۱۱ ربیع الآخر ۱۴۱۳ ھ / ۱۹ اکتوبر ۱۹۹۲ء بروز جمعہ بارہ بجے دوپہر کو اس حال میں انتقال کیا کہ کلمۂ شہادت زبان پر جاری تھا ۔

[ لاڑکانہ سے حافظ عبد الستار ابڑو نے معلومات فراہم کی ۔ ]


( انوارِ علماءِ اہلسنت )

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-molana-ghulam-rasool
2