🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
کورونا عذابِ اِلٰہِی ہے !

اِذَا کُنْتَ بِاَرْضٍ فَوَقَعَ بِھَا فَلَا تَخْرُجْ
مِنْہَا وَ اِذَا بَلَغَکَ اَنَّہٗ بِاَرْضٍ فَلَا تَدْخُلَھَا

(مسلم شریف جـ² باب الطاعون صـ²²⁸)

آج پوری دنیا کورونا وائرس سے جنگ لڑ رہی ہے ـ آج ہم ایک بہت بڑی تباہی کے دہانے پر کھڑے ہیں ـ ہماری ذرا سی غفلت اور بے احتیاطی ہمیں ہزاروں سال پہلے کے کھنڈرات میں ڈھکیل سکتی ہے۔

کورونا وائرس ایسی خطرناک وبائی بیماری ہے، کہ میڈیکل سائنس نے جس کے آگے خود سپردگی کر دی ہے ـ ہزاروں کی تعداد میں لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں ـ اور اس سے کہیں زیادہ تعداد میں لوگ موت و زیست کی کشمکش سے دو چار ہیں ـ

مذہب اسلام نے اس کی جو تشخیص کی ہے اور اس کا جو علاج بیان کیا ہے آج دنیا کی سپر Super طاقتیں بھی دانستہ یا غیر دانستہ اسی پر عمل پیرا ہیں ـ در حقیقت اس طرح کے وبائی امراض اللہ کا عذاب ہیں ـ جب طاقتور اور صاحب اقتدار کمزوروں، ناتوانوں پر مظالم ڈھاتے ہیں، جب اللہ کے پیدا کردہ بندے اس کے احکام کی بجا آوری سے انحراف کرتے ہیں، اور صرف انحراف ہی نہیں کرتے بلکہ تمرد، سرکشی، غرور اور گھمنڈ کا مظاہرہ کرتے ہیں حتی کہ ارادی یا غیر ارادی طور پر خود اسے چیلنج دے بیٹھتے ہیں، تو منجانب اللہ اس طرح کا عذاب حرکت میں آجاتا ہے ـ

ماضی میں اس کی بہت سی مثالیں ہیں ـ خود عہد صحابہ، تابعین اور مابعد تابعین کے ادوار میں بھی اس قسم کی وباؤں نے ہزاروں کی تعداد میں بندگان خدا کو موت کے گھاٹ اتار دیا ـ

١٨؁ھ میں امیر المؤمنین حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے عہد خلافت میں طاعون عمواس کی وبا پھیلی جس میں حضرت ابو عبیدہ بن جراح ، حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ تعالی عنہما اور حضرت معاذ کی دو بیویاں اور ایک بیٹے شہید ہو گئے۔

حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے عہد ٦٩؁ھ میں طاعون جارف کی وبا پھیلی اس کی تباہ کاریوں کا اندازہ آپ یوں کر سکتے ہیں کہ ان تین دنوں میں جن میں یہ وبا زوروں پر تھی ہر دن ستر ہزار آدمی شہید ہوئے ـ اس طاعون میں حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے تہتر⁷³ یا تراسی⁸³ فرزند فوت ہوئے ـ اور حضرت عبد الرحمن بن ابی بکر کے چالیس لڑکے فوت ہوئے ـ

اسی طرح ١٣١؁ھ میں طاعون مسلم بن قتیبہ واقع ہوا جو رجب کے مہینے سے شروع ہوا اور شعبان ، رمضان کے مہینے میں بڑی شدت کے ساتھ حملہ آور رہا ـ اس طاعون کی تباہ کاریوں کا عالم یہ تھا کہ ہر دن ایک ہزار جنازہ اٹھتا تھا ـ اسی میں مشہور محدث حضرت ایوب سختیانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ شہید ہوئے ـ اس کے بعد کے ادوار میں بھی طاعون کی مہلک وبا آتی رہی اور لوگوں کو اپنی چپیٹ میں لیتی رہی۔

کورونا وائرس بھی اسی قسم کی ایک وبا ہے جو اس وقت شدت سے دنیا پر حملہ آور ہے ـ ہم فرمان رسالت ﷺ پر کما حقہ عمل کر کے خود بھی اس سے بچ سکتے ہیں ـ اور دوسروں کو بھی بچا سکتے ہیں ـ

صحیح مسلم شریف جـ² کتاب السلام۔باب الطاعون صـ²²⁸ کی یہ حدیث اَنَّہٗ قَالَ اِنَّ ھٰذا الْوَجَعَ اَوِ السَّقْمَ رِجْزٌ عُذِّبَ بِہٖ بَعْضُ الاُمَمِ قَبْلَکُمْ ثُمَّ بَقِیَ بَعْدُ بِالاَرْض الخ آپ غور سے پڑھیں حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس حدیث کے راوی ہیں ـ

حضور پرنور ﷺ ارشاد فرماتے ہیں : یہ بیماری ایک عذاب ہے جو تم سے پہلے کچھ امتوں کو ہوئی تھی پھر وہ زمین پر باقی رہ گئی کبھی چلی جاتی ہے اور کبھی چلی آتی ہے ـ لہٰذا جو سنے کہ زمین کے فلاں خطے پر طاعون ہے وہ وہاں نہ جائے ـ اور جو وہاں ہے وہ وہاں سے نہ بھاگے ـ

اور حضور ﷺ کی یہ حدیث لَا یُوْرَدُ مُمْرِضٌ عَلٰی مُصِحٍّ مسلم شریف جـ² باب لا عدوی صـ²³⁰ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس حدیث کے راوی ہیں ـ حضور ﷺ ارشاد فرماتے ہیں : بیمار اونٹ صحت مند اونٹ کے پاس نہ لایا جائے

اس قسم کی احادیث سے فارمولے، قاعدے اور قانون جنم لیتے ہیں کورونا وائرس کو بھی ہمیں اسی آئینے میں دیکھنا چاہیے ـ ہم اس کورونا وائرس سے اسی صورت میں بچ سکتے ہیں جبکہ ہم ایک دوسرے سے خاطر خواہ دوری بنائے رکھیں تمام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔ وبا کے دنوں میں جسمانی صفائی اور عام صفائی کا خاص خیال رکھیں ـ اپنے گھروں کو خوب صاف ستھرا رکھیں مکانوں کی دیواروں اور چھتوں پر سفیدی کرائیں۔ تمام کاروبار میں صفائی کو مد نظر رکھیں ۔ مکان کے احاطے اور کچن کی صفائی پر خاص دھیان دیں۔ بیت الخلا اور نالیوں کی اچھی طرح صفائی کروائیں۔ اپنے گرد و نواح اور کوچہ و بازار کو بھی صاف ستھرا رکھیں۔ کسی کو تعفن نہ پھیلانے دیں۔ ایک مقام پر بہت سے اشخاص ہرگز ہرگز جمع نہ ہوں کیوں کہ عام لوگوں کے طبائع کے کمزور اور ہوا کے کثیف ہونے کی وجہ سے مرض کے زیادہ پھیلنے کا قوی اندیشہ ہوتا ہے۔ صاف ستھرا اور قدرے گرم پانی کا استعمال کریں۔ اللہ کی بارگاہ میں توبہ و استغفار کریں۔ معصیت کاری سے بچیں اور ظلم کرنے والے اپنے ظلم و تعدی سے باز آجائیں۔ ایسے موقع پر غریبوں، محتاجوں اور ضرورت مندوں کا خاص
خیال رکھیں۔
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ سبھی حضرات کو اس بلا سے محفوظ فرمائے اور جلد سے جلد ہمیں اس سے نجات عطا فرمائے

آمین بجاہ النبی الامین الکریم ﷺ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
شارح مسلم حضرت علامہ مولانا الحاج بدرالدجٰی صاحب قبلہ رضوی مصباحی صدرالمدرسین عربیہ اشرفیہ ضیاءالعلوم خیرآباد مئو
مورخہ ¹ شعبان المعظم ١۴۴١؁ھ
بمطابق ²⁷ مارچ ۰۲۰۲؁ء بروز جمعہ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
المشتہر محمد زرقانی بستوی
خیرانی روڈ ساکی ناکہ ممبئ
➻═══════════➻
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ
@islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
رسالہ "نسیم الصبا في أن الأذان یحول الوبا" کہاں سے ملے گا؟
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ـــــــ سوال :
اعلی حضرت علیہ الرحمہ کا کوئی رسالہ: "نسیم الصبا في أن الأذان یحول الوبا" نام سے ہے؟ ہاں تو کہاں سے چھپا ہے، اس کے پی ڈی ایف فائل کے بارے میں معلومات درکار ہے. آپ کے علم میں ہو تو رہنمائی فرمائیں.
ـــــــ المستفتی : محمد اشرف رضا ہاشمی نجمی ــ (گجرات)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
الجواب :
اس رسالے کی مجھے بھی تلاش ہے. عالمی وبا "کرونا وائرس" کے دفعیہ کے لیے جب اذان دینے کا مسئلہ سامنے آیا تبھی سے بہت سے احباب کے میسج آنے لگے جو اس رسالے سے استفادہ کے خواہاں تھے .
اعلی حضرت امام احمد رضا محقق بریلوی علیہ الرحمہ نے فتاویٰ رضویہ میں جگہ جگہ اس رسالے کا حوالہ دیا ہے.
(1) ـــــــ ایک مرتبہ سوال ہوا کہ دفعِ وبا کے لئے اذان درست ہے یا نہیں؟ـــــــ اس پر اعلی حضرت علیہ الرحمہ لکھتے ہیں :
"الجواب: درست ہے ، فقیر نے خاص اس مسئلہ میں رسالہ " نسیم الصبافی أن الأذان یحول الوبا" لکھا واللہ تعالٰی اعلم۔
(دیکھیں: فتاویٰ رضویہ 82/5)
(2) ـــــــ رسالہ" ایذان الأجر فی أذان القبر" جس میں بعد دفن قبر پر اذان دینے کے بارے میں نفیس تحقیقات کی ہیں، میں بھی اس رسالے کا تذکرہ فرمایا ہے. اعلی حضرت علیہ الرحمہ لکھتے ہیں :
ہم نے اپنے رسالہ" نسیم الصبا فی أن الأذان یحول الوبا" میں اس مطلب پر بہت احادیث نقل کیں.
(دیکھیں :فتاویٰ رضویہ 152/5)
(3)ـــــــ اسی رسالے میں ایک جگہ رقم طراز ہیں :
جُہّال منکرین یہاں اعتراض کرتے ہیں کہ اذان تو اعلامِ نماز کے لئے ہے یہاں کون سی نماز ہوگی، جس کے لئے اذان کہی جاتی ہے؟ مگر یہ ان کی جہالت انہیں کو زیب دیتی ہے وہ نہیں جانتے کہ اذان میں کیا کیا اغراض ومنافع ہیں. اور شرع مطہر نے نماز کے سوا کن کن مواضع میں اذان مستحب فرمائی ہے. ازاں جملہ گوش مغموم میں اور دفعِ وحشت کو کہنا تو یہیں گزرا. اور بچّے کے کان میں اذان دیتا سنا ہی ہوگا ان کے سوا اور بہت مواقع ہیں جن کی تفصیل ہم نے اپنے "رسالہ نسیم الصبا" میں ذکر کی۔
(دیکھیں فتاویٰ رضویہ 157/5)
(4) ـــــــ اسی رسالے میں ایک جگہ اور لکھتے ہیں :
فقیر نے بھی بقدر حاجت اپنے رسالہ:ــ اقامۃ القیامۃ علی طاعنعن القیام لنبی تھامہ ۱۲۹۹ھ
ورسالہ:ــ منیرالعین فی حکم تقبیل الابھامین ۱۳۰۲ھ
ورسالہ:ــ نسیم الصبا فی أن الأذان یحول الوباء ۱۳۰۲ھ وغیرہا تصانیف میں ذکر کی. یہاں ان مباحث کے ایراد سے تطویل کی ضرورت نہیں، حضرات مخالفین باآنکہ ہزار ہا بار گھر تک پہنچ چکے، اگر پھر ہمت فرمائیں گے ان شاء اللہ العزیز وہ جواب باصواب پائیں گے، جس کے انوارِ باہرہ ولمعاتِ قاہرہ کے حضور باطل کی آنکھیں جھپکیں، اور اُس کی سُہانی روشنیوں ودلکشا تجلیوں سے حق وصواب کے نورانی چہرے دمکیں. وباللہ التوفیق وھوالمعین۔
(دیکھیں : فتاویٰ رضویہ بتفصيل سابق )
(5) ـــــــ ایک جگہ اور تسبیح ودعا کے فضائل بیان کرتے ہوئے رقم فرمایا :
اس معنی پر فقیر نے اپنے رسالہ ''ایذان الاجرفی اذان القبر'' میں دلائل واضحہ ذکر کئے اور اس سے زیادہ کلام مستوفی فقیر کے رسالہ "نسیم الصبا فی ان الاذان یحول الوباء" میں ہے.
(دیکھیں : فتاویٰ رضویہ 116/8)
(6) ـــــــ ایک جگہ لکھتے ہیں :
ہر دعا بالبداہۃ ذکرالٰہی ہے اور اس پرعلما نے تنصیص بھی فرمائی، مولانا قاری شرح مشکوٰۃ میں فرماتے ہیں: "کله دعاء ذکر" - تو اجازت عامہ ذکرکے دلائل بعینہا اجازت عامہ کے دلائل ہیں کہ تعمیم افراد اعم یامساوی، لاجرم تعمیم افراد اخص ومساوی ہے کمالایخفی. ان دلائلِ جلائل کا وفورِ کامل، حد احصاکا طرف مقابل، فقیرغفرلہ المولی القدیر نے اپنے رسالہ "نسیم الصبا فی أن الأذان یحول الوبا" میں اس مدعا پر بکثرت آیات وحادیث لکھیں.
(دیکھیں : فتاویٰ رضویہ ، 119/8)
(7)ـــــــ دفع وبا کے لئے اذان کی تحقیق ہمارے رسالہ نسیم الصبا ان فی الاذان یحول الوبا... میں ہے.
(دیکھیں : فتاویٰ رضویہ ،28/24)
ـــــــ اس طرح دیکھیں تو فقط فتاویٰ رضویہ میں اعلی حضرت امام احمد رضا محقق بریلوی علیہ الرحمہ نے تقریباً سات جگہ اس رسالے کا ذکر فرماکر اس کی اہمیت کی طرف توجہ دلائی ہے. گویا یہ رسالہ اپنے اندر علم وتحقیق کا قیمتی نمونہ لیے ہوئے ہے. اور آپ کے دیگر رسائل کی طرح یہ بھی اپنے موضوع پر انفرادی حیثیت کا حامل ہے.

مگر افسوس ناک امر یہ ہے کہ آپ کے دوسرے بہت سے رسائل کی طرح لگتا ہے کہ یہ رسالہ بھی مفقود ہے. لعل الله یحدث بعد ذلک أمرا. ـــــــ آپ بھی تلاش جاری رکھیں. مل جائے تو اس ناچیز کو بھی مطلع فرمائیں. تاکہ بات بات پر بـِدَّت بِــدَّت کا وظیفہ پڑھنے والوں کا مناسب علاج کیا جاسکے. واللہ تعالٰی اعلم

فیضان سرور مصباحی
31/ مارچ 2020ء
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
"تفریح الخاطر" کے بارے میں
ـــــــ ـــــــ ـــــــ ـــــــ ـــــــ ـــــــ

یہ "تفریح الخاطر" ایک غیر معروف مولف فاضل عبد القادر اربلی کی تصنیف ہے.
امامِ اہلِ سنت اعلی حضرت قدس سرہ نے "طرد الأفاعی" میں اس کتاب کے حوالے سے ایک واقعہ ذکر کیا ہے. اس کے علاوہ کہیں استناد نہیں کیا ہے.
کتاب میں عجیب و غریب روایات بھی ہیں. غوثِ اعظم رضی اللہ عنہ کے دھوبی والی روایت بھی ہے.
میری معلومات کی حد تک کسی امام نے 'تفریح الخاطر' کے مستند ہونے کی صراحت نہیں کی ہے. استقرا سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس میں رطب و یابس سب کچھ ہے. اس لیے اس سے استناد کے وقت محتاط رہنا چاہیے.

#نثارمصباحی
7/ دسمبر 2019ء
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
اب جمعہ سے متعلق لوگ سوالات کر رہے ہیں کہ اس حال میں جتنے لوگ مسجد میں ہیں وہ جمعہ پڑھ سکتے ہیں یا نہیں ؟ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬ یہاں ایک بات سمجھنا بہت ضروری ہے کہ جمعہ کے شرائط میں سے ایک شرط اذن عام بھی ہے! جس کا مطلب ہے کہ مسجد کا دروازہ کھول دیا جائے کہ جس مسلمان…
شرائط جمعہ اذن عام کا مسئلہ
@islaamic_Knowledge
لاک ڈاؤن اور کرفیو کی حالت
میں دفع ضرر کے لئے مسجدوں
کا دروازہ بند رکھ کر بھی
جمعہ کی نماز ہو جائےگی!
@islaamic_Knowledge
محقق مسائل جدیدہ حضرت
عـلامہ مفتی نظام الدین رضوی
صاحب قبلہ [الجامعۃ الاشرفیہ]