🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
30-03-1445 ᴴ | 16-10-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬ فلسطین بیت المقدس
05-04-1445 ᴴ | 21-10-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
بیت المقدس فلسطین
2
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
2
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
حضرت شیخ عبد الکبیر پانی پتی

نام و نسب:
اسم گرامی:
شیخ عبد الکبیر ۔ لقب: بالا پیر، چشتی صابری، پانی پت شہر کی نسبت سے ’’ پانی پتی ‘‘ کہلاتے ہیں ۔

سلسلۂ نسب:
حضرت شیخ عبد الکبیر بن قطب العالم شیخ عبد القدوس گنگوہی بن شیخ اسماعیل بن شیخ صفی الدین ۔ آپ کے جد امجد شیخ صفی الدین حضرت میر سید اشرف جہانگیر سمنانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مرید تھے ۔

آپ کا سلسلۂ نسب چند واسطوں سے حضرت امام ابو حنیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر منتہی ہوتا ہے ۔

تحصیل علم:
آپ علوم ظاہری و باطنی میں کامل و اکمل تھے ۔

بیعت و خلافت:
آپ قطب العالم حضرت شیخ عبد القدوس گنگوہی کے مرید و خلیفہ مجاز ہیں ۔

سیرت و خصائص:
عارف باللہ ، واصل باللہ ، شیخ الوقت ، شہزادہ قطب العالم ، عارف کبیر ، حضرت شیخ عبد الکبیر پانی پتی علیہ الرحمہ ۔ آپ قطب العالم حضرت شیخ عبد القدوس گنگوہی کے فرزند ارجمند تھے ۔ سیرت و کردار میں اپنے والد گرامی قدر کے قدم بقدم تھے ۔

آپ زہد و تقویٰ عبادت و ریاضت میں درجہ کمال رکھتے تھے ۔ سخاوت آپ میں بدرجہ اتم موجود تھی ۔ شجاعت میں بے مثال تھے ۔ ذوق میں اپنا ثانی نہ رکھتے تھے ۔ کثرت سے سماع سنتے تھے ۔ آپ سے بے شمار کرامات کا صدور ہوا ۔ بلکہ آپ کا باوجود سراپا کرامت تھا ۔

بادشاہ خدمت اقدس میں:
ایک دن سلطان سکندر بن بہلول اپنے دو وزیروں کے ہمراہ آپ کا امتحان لینے کی غرض سے آپ کی خانقاہ معلیٰ میں حاضر ہوا ۔ ان تینوں نے اپنے دل میں اپنی اپنی مرضی کی تین چیزیں کھانے کی سوچ لیں تھیں، اور پھر ایک دوسرے سے کہنے لگے کہ اگر حضرت شیخ عبد الکبیر عارف کامل ہوئے تو ہماری دلی خواہش پوری کریں گے ۔ وگرنہ ہم سمجھیں گے یہ عارف نہیں ہیں، بس دوکانداری قائم کی ہوئی ہے ۔

جب یہ تینوں خانقاہ میں پہنچے تو حضرت شیخ کبیر نے ہرن کے گوشت کے سموسے سلطان سکندر کے سامنے اور میاں بڈھا کے سامنے یخنی کا پیالہ اور ملک محمد کے سامنے حلوے کی پلیٹ رکھ دی ۔ ان تینوں کی خواہش بھی یہی تھی ۔ یہ دیکھ کر تینوں حیران ہوئے تو حضرت شیخ کبیر نے فرمایا کہ گھبرانے اور حیران ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔

اللہ تعالیٰ اپنے دوستوں کو دنیا داروں کے سامنے شرمندہ نہیں ہونے دیتا ۔ ان سے جو چیز طلب کی جاتی ہے، وہ خود ہی بند و بست فرما دیتا ہے، اور تمام معاملات کا وہی نگہبان و کار ساز ہے ۔

تاریخ وصال:
آپ کا وصال باکمال 26 ربیع الثانی 947ھ کو ہوا ۔ مزار پُر انوار دہلی انڈیا میں مرجع خاص و عام ہے ۔

ماخذ و مراجع:
خزینۃ الاصفیاء ۔ انسائیکلوپیڈیا اولیائے کرام، جلد 3 ۔

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-sheikh-abdul-kabir-panipati
2
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
4
حضرت مولانا شاہ شہود الحق اصدقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

حضرت مولانا سید شاہ قیام الدین اصدق قدس سرہٗ کے بڑے صاحبزادے، شہود الحق نام نامی زہد و تقویٰ، فقر و توکل میں والد کے نمونہ، عالم متجر ، مجود، و قاری ـ

بیعت و خلافت:
والد ماجد کے مرید ہوئے شب سہ شنبہ ۲۷ صفر المظفر ۱۲۹۵ھ میں والد ماجد سے خلافت پائی اور سجادہ نشین ہوئے ـ


نکاح:
شادی نہیں کی، یوم شنبہ 6 ربیع الثانی ۱۳۳۱ھ میں راہئ عالم جادداں ہوئے، قطعۂ تاریخ وفات یہ ہے ـ

جانشین شہ قیام اصدق
بود آں باصفا شہود الحق

گفت تاریخ رحلتش ہاتف
بود سر خدا شہود الحق

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-molana-shah-shahood-ul-haq-asdaqi
2