🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
تلمیذ امام اعظم ابو حنیفہ علیہ‌الرحمہ
حضرت امام ابو یوسف علیہ الرحمہ

مکمل نام مع القابات:
حضرت قاضی القضاۃ امام المسلمین سیدنا یعقوب بغدادی المعروف امام ابو یوسف رضی اللہ تعالیٰ عنه

نام و نسب:
یعقوب بن ابراہیم بن حبیب بن خنیس بن سعد بن عتبہ انصاری صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین ـ

ولادت:
آپ علیہ الرحمک کوفہ میں عہد ہشام بن عبد الملک میں ۱۱۳ھ میں پیدا ہوئے ـ ابو یوسف کنیت تھی ۔

امام اجل ، فقیہ اکمل ، عالم ماہر ، فاضل متجر ، حافظ سنن ، صاحب حدیث ، ثقہ ، مجتہد فی المذہب اور امام ابو حنیفہ کے اصحاب میں سب سے متقدم تھے ۔

آپ ہی نے پہلے پہل امام ابو حنیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مذہب پر کتابیں لکھیں اور مسائل کو املاء و نشر کیا اور ان کے مذہب کو اقطار عالم میں پھیلایا، آپ ہی سب سے پہلے قاضی القضاۃ اور افقہ العلماء و سید العلماء کے لقب سے ملقب ہوئے اور آپ نے ہی اس ہئیت کا لباس علماء کا جو آج کل مروج ہے ، ایجاد کیا ۔

حدیث کو امام ابو حنیفہ و ابا اسحٰق شیبابی و سلیمان تیمی و یحیٰ بن سعد و سلیمان اعمش و ہشام بن عروہ و عبید اللہ بن عمر عمری و عطاء بن سائب و محمد بن اسحٰق بن یسار ولیث بن سعد وغیرہم سے سماعت کیا اور فقہ کو پہلے ابن لیلیٰ پھر امام ابو حنیفہ سے اخذ کیا ۔

آپ سے امام محمد بن حسن شیبانی اور بشرین ولید کندی اور امام احمد بن حنبل اریحیٰ بن معین و احمد بن منیع و علی بن جعدہ وغیرہ نے روایت کی ۔

امام احمد بن ضیل و یحیٰ بن معین اور علی بن مدینی نے آپ کی ثقاہت نقل فی الحدیث میں کچھ اختلاف نہیں کیا بلکہ امام غزالی نے کہا ہے کہ حدیث میں آپ کی متابعت سب سے اولیٰ ہے ۔

آپ کے تلامذہ میں سے محمد بن سماعہ ، معلی بن منصور ، بشرین ولید کندی بشیر بن غیاث مریسی ، خلف بن ایوب ، عصام بن یوسف، ہشام بن عبد اللہ : حسن بن ابی مالک ، ابو علی رازی ، بالل راز یعلی بن جعد وغیر ہم ہیں ۔

آپ کا قول ہے کہ میں امام ابو حنیفہ کی خدمت میں ۲۹ سال جاتا رہا اور میری صبح کی نماز فوت نہیں ہوئی ۔ آپ بغداد میں ساکن ہوئے اور وہاں کی قضا خلفائے ثلاثہ مہدی اور اس کے بیٹے ہاوی اور ہارون رشید کے زمانے میں آپ کے سپرد ہوئی ۔

ہارون رشید آپ کی بڑی عزت و توقیر کرتا تھا ایک دفعہ خلیفہ ہارون اور ایک یہودی کا مقدمہ آپ کے پاس آیا اور یہودی خلیفہ سے ذرا پیچھے ہٹ کر آپ کے سامنے بیٹھا ۔

آپ نے اس کو فرمایا کہ ورے آکر خلیفہ کے برابر بیٹھ ، عدالت میں کسی کو تقدم نہیں ، یہان شاہ و گدا برابر ہیں ۔

تصنیفات:
آپ علیہ الرحمہ نے ❶ کتاب الخراج ـ ❷ کتاب الامالی ـ ❸ کتاب النوار ـ تصنیف فرمائیں ۔

وصال:
آپ کی بغداد میں بحالت عہدہ قضا پنج شنبہ کے روز ۵ ربیع الآ خر ۱۸۱ھ یا ۱۸۲ھ کو واقع ہوئی ۔ ( حدائق الحنفیہ ) ـ

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-imam-abu-yousuf
2
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
2
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
04-04-1445 ᴴ | 20-10-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
05-04-1445 ᴴ | 21-10-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
2
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
05-04-1445 ᴴ | 21-10-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
05-04-1445 ᴴ | 21-10-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
علم غیب کا ثبوت احادیث سے
خدا کی قسم میں پیچھے سے ویسے ہی دیکھتا ہوں ـ مسند امام احمد بن حنبل
خدا کی قسم میں تمہیں اپنے پیچھے سے دیکھتا ہوں ـ بخاری شریف
میں تم کو آگے اور پیچھے سے دیکھتا ہوں ـ مسلم شریف
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
بخاری شریف • مسلم شریف • مسند امام احمد بن حنبل • بہار شریعت • انوار شریعت
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
علم نبی ﷺ • علم رسول ﷺ • علم مصطفیٰ ﷺ • علم غیب نبی ﷺ • علم غیب رسول ﷺ • علم غیب مصطفیٰ ﷺ
2