🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
Forwarded from Urdu Tahrir (Irfan Attari)
پاکستانی طلبہ نے کورونا کی جلد تشخیص کے لیے سسٹم ڈیٹیکٹر تیار کر لیا


پاکستانی طلبہ نے کورونا وائرس کی تشخیص کرنے کو آسان بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق غلام اسحٰق خان انسٹیٹیوٹ صوابی میں زیر تعلیم مکینکل انجینئر محمد علیم اور ان کے ساتھی کمپیوٹر انجینئرنگ کے طالب علم راہول راج نے ایک آلہ بنایا جو 20 سیکینڈ میں کورونا وائرس کی تشخیص کر لیتا ہے۔طلبہ نے کوروناوائرس کی جلد تشخیص کے لیے سسٹم ڈیٹیکٹر بنایاہےجو پھیپھڑوں کے کمپیوٹڈ ٹومو گرافی، سی ٹی اسکین سے وائرس کو شناخت کرلےگا۔طلبہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہاہے اس لیے انہوں نے وائرس کی تشخیص کے لیے درکار کِٹس کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے آرٹیفیشل انٹیلی جینس ٹول تیار کیا ہے۔محمد علیم کا دعویٰ ہے کہ ان کے بنائےگئے ماڈل کے ذریعے پھیپھڑوں کے سی ٹی اسکین کرکے کوروناوائرس کی موجودگی کی 92 فیصد تک درست تصدیق ہوسکتی ہے۔حیرت کی بات یہ ہے کہ اس آلہ کے استعمال سے کورونا کی تشخیص کا عمل صرف 10سے20 سیکنڈز میں مکمل ہوجاتا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں عام طور پر لیبارٹری سےکورونا وائرس کی تشخیص میں کم از کم 24 گھنٹے درکار ہوتے ہیں۔

https://t.me/SirfUrduTahrir/22
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
کورونا وائرس

وبائی امراض سے متعلق دو قسم کی احادیث و آثار ہیں:
ایک قسم کی احادیث و آثار اس بات پر دلالت کرتی ہیں کہ بیماری یا وائرس کا بذات خود لگنا کوئی چیز نہیں؛ اسی وجہ سے حضور نبی اکرم ﷺ اور بہت سارے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے مجذوم کے ساتھ کھایا اور ان کے ساتھ رہے، ملاحظہ فرمائیں:

قال رسول الله - صلَّى الله عليه وسلَّم -: ((لا عدوى ولا طيرة))

قال رسول الله - صلَّى الله عليه وسلَّم -: ((لا عدوى ولا صَفَر ولا هامَة))، فقال أعرابي: يا رسول الله، فما بال الإبِل تكون في الرَّمل كأنَّها الظِّباء، فيجيء البعير الأجرب فيدخل فيها فيجربها كلَّها؟ قال: ((فمَن أعْدى الأوَّلَ؟)

عن جابر بن عبد الله أن رسول الله صلى الله عليه وسلم أخذ بيد مجذوم فأدخله معه في القصعة ثم قال كل بسم الله ثقة بالله وتوكلا عليه (سنن أبي داؤد)

رَوى ابن أبي شيبة في "مصنَّفه" أنَّ "سلْمان - رضي الله عنه - كان يعمل بيديه، ثم يَشتري طعامًا، ثم يبعث إلى المجذومين، فيأكلون معه".

عن أمِّ المؤمنين عائشة - رضي الله عنها -: قالت: ((كان لي مولًى به هذا الدَّاء، فكان يأكل في صِحَافي، ويشرب في أقْداحي، وينام على فراشي)).

عن عبدالله بن جعفر قال: "لقد رأيتُ عمر بن الخطاب يُؤتَى بالإناء فيه الماء، فيعطيه مُعَيْقِيبًا، وكان رجلاً قد أسرع فيه ذاك الداء فيشرب منه، ويناوله عُمَر، فيضع فمَه موضِعَ فمه، حتَّى يشرب منه، فعرفت أنَّما يصنع عمر ذلك؛ فرارًا من أن يدْخلَه شيء من العدوى".

روى ابن أبي شيبة في "مصنفه" أنَّ أبا بكر - رضي الله عنه - قَدِم عليه وفْدٌ من ثقيف، فأُتِي بطعام، فدنا القوم وتنحَّى رجل به هذا الدَّاء - يعني الجُذام - فقال له أبو بكر: ادْنُهْ، فدنا، فقال: كُلْ، فأكل وجعل أبو بكر - رضي الله عنه - يضع يده موضع يده.

رَوى ابن أبي شيبة في "مصنَّفه" عن أبي معْشر عن رجل أنَّه رأى ابن عمر - رضي الله عنهما - يأكل مع مجذوم، فجعل يضع يده موضع يد المجذوم.

وروى عبدالرزاق في "مصنفه" قال معمر: وبلغني أنَّ رجلاً أجذم جاء إلى ابن عمر - رضي الله عنهما - فسأله، فقام ابن عمر، فأعطاه درهمًا، فوضعه في يده، وكان رجلٌ قد قال لابن عمر: أنا أعطيه، فأبَى ابنُ عمر أن يناوله الرجل الدرهم.

دوسری قسم کی احادیث اور بعض آثار اس بات پر دلالت کرتے ہیں کہ وبائی امراض والوں سے تعامل نہیں رکھنا چاہیے بلکہ ان سے دوری بنائے رکھنا چاہیے؛ کیوں کہ ان کا قرب اللہ تعالی کے حکم سے اس تعامل کرنے والے کے لئے بھی بیماری کا سبب بن سکتا ہے، احادیث و بعض آثار ملاحظہ فرمائیں:

قال رسول الله - صلى الله عليه وسلَّم -: ((فِرَّ من المجذوم كما تفرُّ من الأسد)) وفي لفظ: ((إذا رأيت المجذوم ففِرَّ منه كما تفر من الأسد))

2- عن عمرو بن الشَّريد عن أبيه قال: كان في وفْد ثقيف رجل مَجذوم، فأرسل إليه النبي - صلَّى الله عليه وسلَّم -: ((إنا قد بايعناك فارجع))

قال رسول الله - صلَّى الله عليه وسلَّم -: ((إن هذا الطاعون رجْزٌ سُلِّط على من كان قبلكم - أو على بني إسرائيل - فإذا كان بأرض فلا تَخْرجوا منها فرارًا منه، وإذا كان بأرض فلا تدخلوها))

قال رسول الله - صلَّى الله عليه وسلَّم -: ((لا يُورد مُمْرِض على مُصِحٍّ))، وفي لفظ البخاري: " لا توردوا الممْرِض على المصح))

قال رسول الله - صلَّى الله عليه وسلَّم -: ((لا تُدِيموا النَّظر إلى المجْذومين))

قال رسول الله - صلَّى الله عليه وسلَّم -: ((لا تحدُّوا النظر إليه)) "يعني: المجذوم".

قال رسول الله - صلَّى الله عليه وسلَّم -: ((اتَّقوا المجذوم كما يُتَّقى الأسد))

عن ابن أبي مُلَيكة: "أنَّ عمر - رضي الله عنه - مر بامرأة مجذومة - وهي تطوف بالبيت - فقال لها: يا أمَة الله، لا تُؤْذِي الناس، لو جلَسْتِ في بيتك لكان خيرًا لك، فجلسَتْ في بيتها، فمرَّ بها رجل بعدَما مات عُمَر، فقال لها: إنَّ الذي نهاك قد مات فاخْرجي، فقالت: والله، ما كنتُ لأطيعه حيًّا، وأعصيه ميتًا"۔

اعلی حضرت مجدد دین و ملت اور بعض دیگر علماے کرام رضی اللہ عنہم نے پہلی قسم کی احادیث کو قوی الاعتقاد اور دوسری قسم کی احادیث کو ضعیف الاعتقاد والوں کے لئے قرار دیا اور بعض دیگر علماے کرام نے پہلی قسم کی احادیث کو حقیقت پر محمول کیا یعنی اللہ تعالی کے ارادہ کے بغیر کوئی بیماری نہیں ہوسکتی اور دوسری قسم کی احادیث کو احتیاط کے باب سے قرار دیا لیکن اگر امعان نظر سے دیکھا جائے تو دونوں اقوال کے درمیان کوئی خاص فرق نہیں۔

بہر حال ان احادیث و آثار سے واضح ہوگیا کہ وبائی مرض والے کے ساتھ کھایا پیا جاسکتا ہے اور احتیاط برتتے ہوئے اس عمل سے بچا بھی جاسکتا ہے، دونوں ہی طریقہ سنت ہے۔ اب جو پہلی حدیث کے پیش نظر یہ کہے کہ میں وبائی مرض والے کے ساتھ طواف کروں گا یا کھاؤں گا تو اس پر کسی کا اسے بے علم کہنا یا اسے وبائی مرض والے کے پاس بھیجنے کی بات کرنا خود بے علمی اور جذبات سے پر ہونے کی دلیل ہے اور جانے انجانے میں بہت سخت ت
رین قول کرنا ہے۔ اسی طرح جو دوسری احادیث و آثار پر عمل کرتے ہوئے احتیاط کی ترغیب دلائے، اس کو برا بھلا کہنا سخت ناپسندیدہ ہے، البتہ احتیاط کے نام پر وہم کو دخل دینا اور محض شک و شبہات کی بنیاد پر مسجد بند کرنا، جماعت نہ کرنا یا پھر مصافحہ کرنے سے گریز کرنا اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے بالخصوص ہندستانی ماحول کے لحاظ سے تو سخت ناپسندیدہ امر ہے؛ لہذا مسجد، جماعت یا جمعہ بند کرنے سے پہلے ہمیں حکومت ہند کے اہل کار سے احتیاطی تدابیر کے تناظر میں جماعت وغیرہ کے لئے پوری کوشش کرنی چاہیے، اگر کامیاب ہوئے فبہا اور نہیں کامیاب ہوئے تو اللہ مالک، ارشاد باری تعالی ہے: لا يكلف الله نفسا إلا وسعها.

نوٹ: بعض حضرات یک طرفہ احادیث پیش کرکے یہ باور کرانے کی کوشش کرتے ہیں کہ یہی سب کچھ ہے، یہ درست نہیں خاص کر ایک عالم کے لئے تو بالکل غیر مناسب ہے۔

اللہ تعالی کرونا جیسی وبا سے پوری انسانیت کی حفاظت فرمائے اور مسلمانوں کی عزت و آبرو اور ان کے شعائر اسلام کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کے لئے اسے وبال جان بنائے، آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔

أبو عاتکہ أزھار أحمد أمجدی أزھری غفرلہ
خادم مرکز تربیت إفتا و خانقاه امجدیہ، اوجھاگنج، بستی، یوپی، إنڈیا۔
٢٨/ رجب المرجب ١٤٤١ھ مطابق ٢٤/ مارچ ٢٠٢٠ء
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
👍1
Forwarded from Urdu Tahrir
کروناوائرس پرلعنت مت بھیجو"
21 مارچ 2020

"مستشار عدلی حسین (ایک عرب سکالر)کا فکرانگیزمقالہ ۔(ترجمہ۔محمدکمال)
...کروناوائرس پرلعنت مت بھیجو اسلئے کہ اس نےانسان کودوبارہ اس کی انسانیت کی طرف ،اس کےخالق کی طرف اوراس کےاخلاق کی طرف متوجہ کیاہے
۔
کیایہ کارنامہ اس کے لئے کافی نہی ہے کہ اس نے پوری دنیا میں تمام عیش وطرب کے مراکز بندکر دیے۔سینماگھر ،نائٹ کلب ،رقص گاہیں ،شراب خانے ،جواخانےاور جنسی بےراہ روی کےمراکز۔ بلکہ سودکی شرح بھی کم کردی۔
اس نےخاندانوں کوایک طویل جدائی کے بعدان کے گھروں میں دوبارہ اکٹھاکیا۔
اس نے اجنبی مرد اور اجنبی عورت کو بوسا دینے سے بھی روکا۔
اس نے عالمی ادارہ صحت کواس بات کے اعتراف پرمجبورکیا کہ شراب پینا تباہی ہے،لہذااس سے اجتناب کیاجائے۔
اس نے صحت کے تمام اداروں کویہ بات کہنے پرمجبورکیا کہ درندے ،شکاری پرندے ،خون ،مردار اورمریض جانور صحت کے لئے تباہ کن ہیں۔
اس نے انسان کوسکھایا کہ چھینکنے کاطریقہ کیا ہے، صفائی کس طرح کی جاتی ہے جو ہمیں ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے آج سے1450 سال پہلے بتایا تھا ۔
اس نےفوجی بجٹ کاایک تہائی حصہ صحت کی طرف منتقل کیا ہے۔اس نے دونوں جنسوں کے اختلاط کومذموم قراردیاہے۔
اس نےدنیاکے بعض بڑے ممالک کےحکمرانوں کوبتادیاکہ لوگوں کوگھروں میں پابندکرنے،جبری بٹھانےاور ان کی آزادی چھین لینےکامعنی کیاہوتاہے۔

اس نے لوگوں کواللہ سےدعامانگنے گریہ زاری کرنےاوراستغفارکرنے پرمجبور اورمنکرات اورگناہ چھوڑنے پرآمادہ کیاہے۔
اس نےمتکبرین کے کبر و غرور کا سرپھوڑ دیااورانہیں عام ا نسانوں کی طرح لباس پہنایا۔
اس نے دنیامیں کارخانوں کی زہریلی گیس اوردیگر آلودگیوں کوکم کرنے کی طرف متوجہ کیاجن آلودگیوں نے باغات، جنگلات، دریا اور سمندروں کوگندہ کیاہے۔
اس نے ٹکنالوجی کو رب ماننے والوں کودوبارہ حقیقی رب کی طرف متوجہ کیاہے۔
اس نے حکمرانوں کوجیلوں اورقیدیوں کی حالت ٹھیک کرنے پرآمادہ کیاہے۔
اورسب سے بڑاکارنامہ یہ کہ اس نے انسانوں کواللہ کی وحدانیت کی طرف متوجہ کیا،
آج عملی طورپریہ بات واضح ہوگئی کہ کس طرح بظاہر ایک وائرس ھے لیکن حقیقت میں اللہ کا ادنا سپاہی انسانیت کےلئے شر کے بجائے خیر کاباعث بن گیا۔
تواے لوگو! کرونا وائرس پرلعنت مت بھیجو یہ تمہارے خیر کے لئے آیاہے کہ اب ا نسانیت اس طرح نہ ہوگی جس طرح پہلے تھی۔۔

https://t.me/SirfUrduTahrir/2243
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
Forwarded from Urdu Tahrir
کرونا 19 کے بارے میں قرآن کے ساتھ گفتگو۔

السلام علیکم

پوچھا:اس منحوس کرونا 19 وائرس سے دنیا کب نجات حاصل کر سکے گی؟

📖 کہا:أَيَّامًا مَّعْدُودَاتٍ
بس کچھ دنوں میں .(بقره آیه ١٨٤)

پوچھا: الله کا شکر کہ اس بیماری سے زیادہ نہیں مر رہے ہیں.

📖 کہا:الْآنَ خَفَّفَ اللَّهُ عَنكُمْ وَعَلِمَ أَنَّ فِيكُمْ ضَعْفًا

ابھی الله نے چھوٹ دی ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ بہت کمزور ہو .(انفال آیه٦٦)

پوچھا : ڈاکٹر اور حکما صاحبان صرف نصیحتیں اور نسخے دیتے رہتے ہیں.

📖 کہا: وَلَا يُنَبِّئُكَ مِثْلُ خَبِيرٍ .

جاننے والے سے بہتر جانکاری کوئی نہیں دے سکتے ہیں. (فاطر آیه ١٤)

پوچھا : صحت عامہ محکموں کی نصیحتوں اور احکامات کا کیا کروں؟

📖 کہا:وَاسْمَعُوا وَأَطِيعُوا

انکی سنو اور اطاعت کرو (تغابن آیه ١٦)

🥀 🥀

پوچھا: اس منحوس کرونا سے بچنے کے لئے کیا کروں؟

📖 کہا: وَقَرْنَ فِي بُيُوتِكُنَّ
اپنے گھروں میں محصور ہو کر آرام سے رہو. (احزاب آیه٣٣)

📖بُيُوتًا آمِنِينَ
(ایسے) گھر جو حفاظت کے اعتبار سے قابل اطمینان ہوں. (حجر آیه ٨٢)

پوچھا: یعنی اس بیماری سے بچنے کے لئے عمومی صحت و صفائی لازمی ہے لیکن اپنی سلامتی کے لئے کیا کروں؟

📖 کہا: فَاغْسِلُوا وُجُوهَكُمْ وَأَيْدِيَكُمْ

اپنے چہرے اور ہاتھوں کو دھو لو. (مائده آیه ٦)

پوچھا : ہمارے کپڑے بھی تو بیماری پھیلا سکتے ہیں ان کا کیا کروں؟

📖 کہا: وَثِيَابَكَ فَطَهِّرْ
اور اپنے کپڑوں کو صاف و پاک کرو.(مدثر آیه٤)

پوچھا : کیا غیر ضروری کام کے لئے گھر سے باہر نکل سکتا ہوں؟

📖 کہا:وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ.

اپنے آپ کو خود ہی ہلاکت میں نہیں ڈالو. (بقره آیه١٩٥)

پوچھا: اگر کسی میں تپ و لرزہ یا سانس لینے میں مشکل دیکھوں اس کو کیا سمجھوں؟

📖 کہا: وَهُوَ سَقِيمٌ
وہ بیمار ہے .(صافات١٤٥)

پوچھا: ایسے میں کیا کریں؟

📖 کہا: فَلَا تَقْرَبُوهَا
ان کے قریب مت ہونا. (بقره آیه١٨٧)

پوچھا : لیکن یہ وائرس بیمار سے ہم میں کیسے منتقل ہو جاتا ہے؟

📖 کہا: تَخْرُجُ مِنْ أَفْوَاهِهِمْ
ان کے منہ سے نکلتا ہے. (کهف آیه٥)

پوچھا : کیا ان دنوں رشتہ داروں اور دوستوں کو ملنے کے لئے جا سکتے ہیں؟

📖 کہا: لَا تَدْخُلُوا بُيُوتًا غَيْرَ بُيُوتِكُمْ.

نہیں اپنے گھر کے بغیر کہنی نہیں جاؤ. (نور آیه ٢٧)

پوچھا : کیا قرنطینه کے دنوں میں گھر والوں کے ساتھ خرید کرنے کے لئے گھر سے باہر نکل سکتے ہیں؟

📖 کہا : فَابْعَثُوا أَحَدَكُم بِوَرِقِكُمْ هَٰذِهِ إِلَى الْمَدِينَةِ فَلْيَنظُرْ أَيُّهَا أَزْكَىٰ طَعَامًا فَلْيَأْتِكُم بِرِزْقٍ مِّنْهُ

ایسے میں کوئی ایک پیسے لے کے بازار چلا جائے اور (جس دکان پر) صحیح و سالم غذا ہو خرید کرکے لے آئے اسے کھائیں.(کهف آیه ١٩)

پوچھا: کچھ لوگ صحت و صفائی سے متعلق نصیحتوں اور احکامات کو رعایت کیوں نہیں کرتے ہیں؟

📖 کہا: ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا يَفْقَهُونَ
کیونکہ وہ ایسے لوگ ہیں جو نہیں سمجھتے ہیں.(حشر آیه١٣)

پوچھا : ہم کیا کریں؟

📖 کہا: وَلَا تَمَسُّوهَا
انہیں مت چھو لیں.(اعراف ایه ٧٣)

📖 فَلَا تَقْعُدُوا مَعَهُمْ
ان کے ساتھ مت بیٹھیں.(نساء١٤٠)

پوچھا: کیا قرنطینه میں رہنے اور صحت و صفائی کا خیال رکھنے سے ہماری ان دنوں کی مشکل آسان ہوجائے گی؟

📖کہا: فِيهِ شِفَاءٌ لِّلنَّاسِ

اس میں لوگوں کی شفا ہے.(نحل آیه ٦٩)

🥀 🥀

پوچھا : اس طرح گھروں میں اور قرنطینه میں محصور رہنے سے ہمارے لئے اقتصادی مشکلات پیدا ہونگے غربت اور تنگدستی پیش آئے گی .

📖 کہا:وَإِنْ خِفْتُمْ عَيْلَةً فَسَوْفَ يُغْنِيكُمُ اللَّهُ مِن فَضْلِهِ.

اور اگر غربت اور تنگدستی سے ڈر رہے ہو الله اپنے فضل و کرم سے آپ کو بے نیاز کر دے گا. (توبه آیه٢٨)

پوچھا : کچھ ایسے حالات میں جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں جس سے لوگ پریشان اور ہمت ہار جاتے ہیں، یہ کون لوگ ہیں؟

📖 کہا: الْمُنَافِقُونَ وَالَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ وَالْمُرْجِفُونَ فِي الْمَدِينَةِ

منافقین اور وہ لوگ جن کے دلوں میں بیماری ہے شہروں میں پریشان کن جھوٹے افواہیں پھیلاتے ہیں. (احزاب آیه ٦٠)

پوچھا : کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ وائرس عالمی استکباری طاقتوں نے اپنے حریفوں کو راستے سے ہٹانے کے لئے بنایا ہے.

📖 کہا : وَإِن تَصْبِرُوا وَتَتَّقُوا لَا يَضُرُّكُمْ كَيْدُهُمْ شَيْئًا إِنَّ اللَّهَ بِمَا يَعْمَلُونَ مُحِيطٌ

اور اگر صبر و تقوی سے کام لیں ان کی سازشیں آپ کو نقصان نہیں پہنچا سکتے ہیں، الله اس سب پر احاطہ رکھتا ہے جو کچھ وہ انجام دے رہے ہیں.(آل عمران آیه١٢٠)

پوچھا : آخر کار ہمیں اس تکلیف سے کون نجات دے گا؟

📖 کہا: اللَّهُ يُنَجِّيكُم مِّنْهَا وَمِن كُلِّ كَرْبٍ

الله آپ کو اس تکلیف اور ہر پریشانی سے نکال دے گا. (انعام آیه ٦٤)

🥀 🥀
Forwarded from Urdu Tahrir
پوچھا : گھروں اور قرنطینه میں محصور ہو کر رہنے والے افراد کے ساتھ کیسا سلوک کریں؟

📖 کہا: وَعَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ

ان کے ساتھ نیکی کے ساتھ پیش آئیں. (نساء آیه١٩)

📖 وَلْيَتَلَطَّفْ
لطف و کرم کا مظاہرہ کریں.(کهف آیه ١٩)

پوچھا : ہمیں اپنے ساتھیوں کے ساتھ کیسا سلوک کرنا چاہئے؟

📖کہا:قُولُوا لَهُمْ قَوْلًا مَّعْرُوفًا
ان کے ساتھ شائستگی کے ساتھ بات کریں.(نساء آیه٥)

پوچھا : اگر گھر میں بیٹھے بیٹھے آپس میں تو تو میں میں ہوا تو ایسے میں کیا کریں؟

📖 کہا: وَلْيَعْفُوا وَلْيَصْفَحُوا أَلَا تُحِبُّونَ أَن يَغْفِرَ اللَّهُ.

چاہئے کہ معاف اور درگذر کریں؛ کیا آپ نہیں چاہتے ہو کہ الله تمہیں معاف کرے؟(نور آیه ٢٢)

پوچھا : گھر میں بیٹھے بیٹھے وقت کیسے اچھی طرح گزاروں؟

📖 کہا: وَاذْكُر رَّبَّكَ كَثِيرًا وَسَبِّحْ بِالْعَشِيِّ وَالْإِبْكَارِ.

بہت زیادہ اپنے پروردگار کو یاد کرو اور صبح و شام اسکی تسبیح بجا لاو.(آل عمران آیه٤١)

📖وَمِنَ اللَّيْلِ فَتَهَجَّدْ بِهِ نَافِلَةً لَّكَ
.
https://t.me/SirfUrduTahrir/2244
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
Forwarded from Urdu Tahrir (Irfan Attari)
¹ ایک مجرم کے دل میں یہ خوف بٹھادیا گیا کہ اگر کوبرا سانپ کاٹ لے تو بندہ زندہ‌ نہیں رہ سکتا ۔
پھر اسے کوبرا سانپ دکھاکر ، آنکھوں پر پٹی‌ باندھ دی ، اور کہا:
تھوڑی دیر بعد تجھے یہ سانپ ڈسے گا جس سے تُو مر جائے گا ۔
اب مجرم نے یہ‌ذہن بنالیا کہ‌ جیسے ہی سانپ نے مجھے ڈسنا ہے ، میری موت واقع ہوجانی ہے ۔

کچھ دیر بعد اس کے بدن پر سوئی چبھوئی گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔‌‌‌‌۔۔۔۔۔، وہ زور سے چِلّایا اوردم توڑ گیا ۔

² ہمارے ہمسائے کا اتنا سخت ایکسیڈنٹ ہوا تھا کہ آنتیں تک باہر نکل آئی تھیں ۔
وہ تقریباً چھے ماہ تک قومے کی حالت میں بھی رہا ، لیکن آج میں نے اسے ٹھیک‌ٹھاک گاڑی چلاتے دیکھاہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تجربہ یہ کہتا ہے کہ‌سوئی‌ چُبھنے سے موت واقع نہیں ہوتی‌ ، ایکسیڈنٹ سے ہوجاتی‌ ہے ۔
لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایسا نہیں ہوا ۔

اس کا ظاہری‌ سبب یہ ہے کہ جس شخص نے اپنے اوپر سانپ کا خوف مسلط کرلیا وہ‌ ڈنک کے بغیر ہی‌ہلاک ہوگیا ، اورجو خوف میں مبتلا نہیں ہوا وہ ایکسیڈنٹ کے باوجود بھی بچ گیا ۔

کرونا وائرس ایک مرض ہی سہی ، لیکن
اس کا خوف اپنے اوپر مسلط نہ کریں ، یہ‌ باعثِ ہلاکت ہے ۔
ایسے کئی مرض آئے ، اور چلے گئے ؛ یہ‌بھی انشاءاللہ بہت جلد چلا جائے گا ۔
اللہ کریم ہمیں عافیت عطافرمائے !

✍️لقمان شاہد
17-3-20 ء

https://t.me/SirfUrduTahrir/2267
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
Forwarded from Urdu Tahrir (Irfan Attari)
ہینڈ سینیٹائزرز گھر پر بنائیں۔

🔘🔘کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر جراثیم کش محلول (ہینڈ سینیٹائزرز) کی ڈیمانڈ بڑھی گئی ہے اور مارکیٹ میں ہینڈ سینیٹائزرز تقریباً ناپید ہو چکے ہیں۔
ہینڈ سینیٹائزرز جراثیم کش محلولوں کا مرکب ہوتے ہیں جو کہ باآسانی گھر پر بنائے جا سکتے ہیں۔
200 ملی لیٹر پانی لیں اور اس میں 100 ملی لیٹر سپرٹ ڈالیں اور اس میں 10 ملی لیٹر ڈیٹول ڈال کر آھستہ آھستہ پانچ منٹ ہلائیں آپ کا سنیٹائزر تیار ھے اگر اسے تھوڑا گاڑھا کرنا ھے تو ایک دو چٹکی نمک ڈال کر یا ایلوویرا جیل ڈال کر ہلائیں محلول گاڑھا ہوجائے گا،
خوشبو کے لئے عرق گلاب بھی ڈال سکتے ہیں۔
جیب میں رکھنا چاہیں تو کوئی بھی پرانا ڈراپر اچھی طرح صاف کر کے محلول اس میں ڈال لیں اور جیسے آسانی لگے استعمال کریں۔

https://t.me/SirfUrduTahrir/2266
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
شمع_نیازی_فرقہ_کی_بداعتقادیاںفیضان_سرور_مصباحی.pdf
2.5 MB
شمع نیازی فرقہ کی بداعتقادیاں
ـــــــ ـــــــ ـــــــ ـــــــ
(فتاویٰ شرعیہ، فتاویٰ شارح بخاری اور کتاب : "زہریلے سانپ". سے ماخوذ فرقہ "شمع نیازی" کی بد اعتقادیوں کو جاگر کرنے والے فتاویٰ اور تحریریں)
🌻 ترتیب جديد :
ـــــ فیضان سرور مصباحی
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
Photo
کورونا کرفیو کے زمانے میں جماعت اور جمعہ کا حکم بے بس ہونے کی وجہ سے گھروں میں جماعت سے یا تنہا تنہا نماز پڑھنے اور جمعہ کے بدلے ظہر ادا کرنے کی اجازت
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
محقق مسائل جدیدہ حضرت علامہ مفتی محمد نظام الدین رضوی صاحب قبلہ دَامَت بَرکاتہمُ العَالِیَہ صدر شعبۂ افتاء و صدر المدرسین الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور اعظم گڑھ یوپی الہند
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
کرونا وائرس سے متعلق حسان ہند و پاک الحاج محمد اویس رضا قادری صاحب قبلہ کا پیغام آپ لوگ اپنے گھروں میں رہیں
🆔 @islaamic_Knowledge
AUD-20200325-WA0060
<unknown>
📃 کورونا وائرس کی وجہ سے
نماز پنج گانہ خصوصاً نماز جمعہ
سے متعلق اہلسنت وجماعت کے لئے
ہدایات و تنبیہات سَماعت فرمَائیں!

▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
🎙 شـہـزادۂ حضور صدر الشریعہ
ممتاز الفقہاء سندالمحدثین حضور
محدث کبیر علامہ ضیاءالمصطفیٰ
صاحب قادِری دَامَت بَرکاتہمُ العَالِیَہ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge