🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
21-03-1445 ᴴ | 07-10-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
21-03-1445 ᴴ | 07-10-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1😁1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
2
شیخ المشائخ، قطب زماں، حضرت مولانا شاہ فضل الرحمان گنج مراد آبادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

نام و نسب:
اسم گرامی:
شاہ فضلِ رحمٰن ۔ لقب: شیخ المشائخ، قطبِ زماں۔

سلسلۂ نسب اس طرح ہے:
حضرت مولانا شاہ فضل رحمن گنج مرادآبادی بن حضرت شاہ اہل اللہ بن محمد فیاض بن برکت اللہ بن نور محمد بن عبداللطیف بن عبد الرحیم بن محمد المعروف شاہ مصباح العاشقین چشتی (مزار شریف قصبہ ملانواں میں ہے) ۔ علیہم الرحمہ ۔ (تذکرہ مولانا فضل رحمن گنج مراد آبادی: 15)۔

آپ کے والد گرامی حضرت شاہ اہل اللہ علیہ الرحمہ حضرت شاہ عبد الرحمن لکھنوی علیہ الرحمہ کے مرید تھے، انہوں نے ہی حضرت گنج مراد آبادی کا نام ’فضلِ رحمٰن‘ تجویز فرمایا تھا ۔ حضرت شاہ اہل اللہ علیہ الرحمہ صاحبِ ورع بزرگ اور صوفی شاعر تھے ۔

حضرت شاہ فضل رحمن کا سلسلۂ نسب انتیس واسطوں سےخلیفۂ اول حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے جا ملتا ہے ۔

آپ کی والدہ ماجدہ کا نام بی بی بصیرت تھا، ان کا سلسلۂ نسب حضرت شیخ شہاب الدین سہروردی﷫سے ملتا ہوا حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر منتہی ہوتا ہے ۔ (تذکرہ اولیائے پاک و ہند: 235/ اردو دائرہ معارف اسلامیہ)

ایام طفولیت میں آثارِ سعادت:
اس دور میں یہ بات مشہور ہو گئی تھی کہ حضرت اہل اللہ شاہ کےہاں ایک ایسا بچہ پیداہوا ہےجورمضان کے مہینے میں دودھ نہیں پیتا۔ اس بات کا اس قدر چرچا ہوا کہ جب کبھی رمضان المبارک کی 29 تاریخ کو مطلع ابر آلود ہوتا تو لوگ آپ کی والدہ کے پاس آکر دریافت کرتے کہ کیا آج آپ کے بچے نے دودھ نوش فرمایا ہے۔ آپ کی والدہ بتاتیں کہ ہاں تو وہ یقین کر لیتے کہ شوال کا چاند ہو گیا۔ (ایضا)

تاریخِ ولادت:
آپ کی ولادت باسعادت 21 رمضان المبارک 1208ھ مطابق 21 اپریل 1794ء، بروز پیر شہر ’’سندیلہ‘‘ ضلع ہردوئی، یوپی (ہند) میں ہوئی۔

بچپن میں پیشن گوئی:
جب آپ کی عمر چھ سال کی ہوئی تو آپ کے والد آپ کو اپنے ہمراہ اپنے پیرومرشدکے پاس لے گئے۔ حضرت مولانا شاہ عبد الرحمٰن لکھنوی علیہ الرحمہ نے آپ کو دیکھتے ہی فرمایا:’’یہ لڑکا ہندوستان کا قطب ہوگا‘‘۔یہ کہ کر اپنا لعاب ان کے منہ میں ڈال دیا۔

تحصیلِ علم:
حضرت شاہ فضل رحمٰن گنج مراد آبادی نے مولانا نور الحق بن مولانا انوار الحق فرنگی محلی سے ابتدائی تعلیم کتبِ درسیہ لکھنؤ میں پڑھیں اور پھر دہلی کا سفر اختیار کیا جہاں حدیث شریف کی تعلیم حضرت شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی اور حضرت شاہ اسحٰق محدث دہلوی سے حاصل کی۔ آپ کے ہمدرس طلبہ میں مرزا حسن علی محدث لکھنوی ، مولانا حسین احمد ملیح آبادی ، اور مولانا عبدالصمد بھی شامل تھے۔ آپ نے شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی سے حدیث مسلسل بالاولیۃ پڑھی اور سند حاصل کی جبکہ مولانا شاہ اسحٰق سے حدیث کی مکمل تعلیم حاصل کی۔

بیعت و خلافت:
آپ سلسلہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ کے شہرۂ آفاق بزرگ حضرت شاہ محمد آفاق دہلوی کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ سلوک کی تعلیم حاصل کی اور بیعت و خلافت سے سرفراز ہوئے ۔ آپ کے مرشد نے آپ کو علامہ محمد ابن جزری کی کتاب ’’حصن حصین‘‘ پڑھائی اور اس کے پڑھنے اور پڑھانے کی اجازت عطا فرمائی۔ حضرت شاہ آفاق آپ سے بے پناہ محبت فرماتے تھے اور بیشتر آپ کے مرشد نے آپ کی اقتداء میں نماز یں ادا کی۔ (تذکرہ محدث سورتی: 46)۔

شجرۂ طریقت اس طرح ہے:
حضرت شاہ فضل رحمٰن، حضرت شاہ آفاق دہلوی، حضرت خواجہ ضیاء اللہ، حضرت خواجہ محمد زبیر سرہندی، نقشبندِ ثانی حضرت خواجہ محمد نقشبندی، حضرت خواجہ محمد معصوم سرہندی، حضرت مجدد الفِ ثانی۔ علیہم الرحمہ۔

سیرت و خصائص:
قطبِ زماں، مرشدِ دوراں، اویسِ زمانہ، عارفِ یگانہ، عالم و عارف، واصل باللہ، عاشقِ رسول اللہ، عارف اسرار ربانی حضرت مولانا شاہ فضل رحمن گنج مراد آبادی علیہ الرحمہ ۔

آپ علیہ الرحمہ ابتدائی چودہویں صدی کے مشہور بزرگ ہیں ۔ آپ کی شہرت آپ کی زندگی میں ہی ہند کے طول وعرض میں ہوگئی تھی۔خاص و عام جوق در جوق آپ کے در ِ دولت پرکثرت سے حاضر ہوکر فیوض و برکات سے مالا مال ہونے لگے۔

اتباعِ شریعت، سنتِ مصطفیٰ ﷺ سے محبت،اور قرآن و حدیث سے شغف،تمام معاملات میں شریعت کو فوقیت اور اپنے مریدین و متوسلین کی شریعت کے مطابق تربیت آپ علیہ الرحمہ کے اہم اوصاف تھے ۔ خود بھی ایک جید عالم دین تھے ۔ آپ کا گزر اوقات کتبِ دینیہ کی تصحیح (پروف ریڈنگ) تھا۔ اس سے جو اجرت مل جاتی اسی سے اپنے معاش کے معاملات پورے کرتے، کبھی نوکری نہیں کی۔اللہ جل شاہ نہ کی ذات پر اعلیٰ توکل تھا۔ نذرانہ و ہدایا وغیرہ غرباء و فقراء میں تقسیم کر دیتے تھے ۔
1
ورع و احتیاط، قناعت و استغناء، بذل و سخا، اور زہد و کرام میں آپ فردِ فرید تھے ۔ مال جمع کرنا اور فقر و فاقہ سے ڈرنا تو آپ جانتے ہی نہیں تھے ۔ ہزاروں روپے خدمت میں آتے، اور آپ اسی دن لوگوں میں تقسیم کر دیتے، یہ بات بھی پسند نہ تھی کہ کوئی ایک ایسی رات گزرے جس میں روپے پیسے آپ کے پاس موجود ہوں، پہننے اور کھانے اور لباس میں کسی تکلف سے کام نہیں لیتے تھے ۔ قول ِحق میں کسی کا لحاظ نہیں کرتے تھے، خواہ وہ کیسا ہی ظالم و جابر کیوں نہ ہو۔

علم و عمل، زہد و ورع، شجاعت و کرم، جلالت مہابت، امر بالمعروف ونہی عن المنکر میں اپنے معاصرین میں فائق و ممتاز تھے۔ اسی کے ساتھ اخلاصِ نیت، گریہ و زاری، ذکر و استحضار، دعوت الی اللہ، حسنِ اخلاق، فیض رسانی میں عام میں اپنی مثال آپ تھے۔ کھانے میں اکثر باجرہ کی روٹی ہوتی تھی، اور کبھی مونگ یا ماش کی دال وغیرہ کی دال بھی ہوتی، اور کھچڑا بھی پسند تھا۔ مٹی کے برتن میں کھاتے، اور بوریئے پر بیٹھتے تھے۔ نماز ِ تہجد کا خصوصی اہتمام تھا۔

حضرت شاہ فضل رحمٰن گنج مراد آبادی کی پہلی شادی قصبہ ملاواں میں ہوئی لیکن اہلیہ کی وفات کے بعد آپ نے ملّاواں کی سکونت ترک کردی اور گنج مرادآبادی ضلع اناؤ میں مستقل سکونت اختیار کرلی اور دوسرا عقد فرمایا۔ مجاہدے اور ریاضت سے آپ کو حد درجہ شغف تھا۔ چنانچہ زندگی کا بیشتر حصہ اپنی خانقاہ میں بسر کیا۔

حدیث شریف سے شغف:
حضرت شاہ فضل رحمٰن گنج مراد آبادی کو علم حدیث سے خصوصی شغف تھا اور معقولات کے شدید مخالفت تھے یہی وجہ ہے کہ آپ سے ارادت رکھنے والوں نے علمِ حدیث کے فروغ کی جانب زیادہ توجہ دی ۔ مولانا محمد علی مونگیری اپنی کتاب ارشادِ رحمانی میں لکھتے ہیں کہ: ’’طالب علمی کے زمانے میں جب میری ملاقات شاہ فضل رحمٰن سے ہوئی تو مجھ سے دریافت فرمایا کہ تم کیا پڑھتے ہو؟ میں نے کہا کہ قاضی مبارک، ارشاد ہوا، استغفر اللہ، نعوذ باللہ قاضی مبارک پڑھتے ہو۔ اس سے کیا حاصل ہم نے فرض کیا کہ منطق پڑھ کر قاضی مبارک کی مثل ہو گئے پھر کیا؟ قاضی مبارک کی قبر پر دیکھو کیا حال ہے؟ کوئی فاتحہ پڑھنے والا بھی نہیں اور ایک بے علم کی قبر پر جاؤ جس کو خدا سے نسبت تھی اس پر کیسے انوار و تبرکات ہیں ۔ (تذکرہ محدث سورتی: 46)

اسی طرح ایک مرتبہ جب استاذ العلماء مولانا احمد حسن کانپور آپ کی خدمت میں تشریف لے گئے تو آپ نے حسب عادت دریافت کیا کہ آپ کیا پڑھاتے ہیں۔ مولانا کانپوری نے سب علوم کا نام لیا۔ اور معقولات کی زیادہ کتابیں بتائیں، شاہ صاحب نے معقولات پڑھنے اور پڑھانے کی بہت ہجو کی۔ اور فرمایا کہ منطق زیادہ پڑھنے اور پڑھانے سے قلب سیاہ ہو جاتا ہے ۔ حدیث و فقہ زیادہ پڑھایا کرو ۔

مولانا حکیم قاری احمد پیلی بھیتی نے اپنی یاد داشتوں میں لکھا ہے کہ مولانا عبد الکریم گنج مراد آبادی فرماتے تھے کہ حدیث کا مطالعہ سے انبیاء اور اولیاء کے قلوب کے انور و برکات جو اس میں ہیں قلب پر اثر کرتے ہیں مطالعہ حدیث سے استغفار اور خوفِ خدا پیدا ہوتا ہے اور خلقِ خدا کی رہنمائی میں مدد ملتی ہے جبکہ معقولات کے مطالعہ سے کلماتِ کفریہ زبان سے نکلتے ہیں نفس موٹا پڑتا ہے اور کدورت پروان چڑھتی ہے۔

حضرت شاہ فضل رحمٰن گنج مراد آبادی صحاح ستہ موطا امام مالک اور حصن حصین پڑھانے پر خاص قدرت رکھتے تھے۔ آپ سے جن علماء نے درسِ حدیث لیا ان میں مولانا عبد الکریم گنج مرادآبادی، مولانا محمد علی مونگیری، مولانا احمد حسن کانپوری، مولوی اشرف علی تھانوی، مولانا وصی احمد سورتی، مولانا ظہور الاسلام فتح پوری، مولانا دیدار علی الوری، اور پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی پوری کے اسمائے گرامی قابل ذکر ہیں۔

اعلیٰ حضرت شاہ فضل رحمٰن کی خدمت میں:اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضلِ بریلی حضرت مولانا فضل رحمٰن گنج مرادآبادی کی زیارت کیلئے گنج مرادآباد تشریف لے گئے تھے۔ اس سفر میں آپ کے ہمراہ مولانا وصی احمد محدث سورتی علیہ الرحمۃ ، مولوی حکیم خلیل الرحمٰن خان تلمیذ مولانا لطف اللہ علی گڑھی، قاضی خلیل الدین، حسن رحمانی المعروف حافظ پیلی بھیتی، اور استاذِ زمن مولانا احمد حسن کانپوری شامل تھے ۔

اس زمانے میں ریل گنج مراد آباد کیلئے نہیں چلی تھی۔ ہر دوئی، اناؤ یا بالامیؤ سے لوگ بیل گاڑی میں بیٹھ کر جایا کرتے تھے۔ اعلیٰ حضرت اپنے احباب کے ساتھ بالامیؤ اسٹیشن سے بیل گاڑی کے ذریعہ گنج مراد آباد تشریف لے گئے ۔ حضرت شاہ فضل رحمٰن کو آپ کی آمد کی اطلاع مل چکی تھی لہٰذا آپ نے مریدین کے ساتھ قصبہ سے باہر تشریف لا کر اعلیٰ حضرت کو خوش آمدید کہا، اپنے خاص حجرے میں مہمان ٹھہرایا، بعد نمازِ عصر کی مجلس میں تمام حاضرین سے مخاطب ہوکر آپ کے بارے میں فرمایا: ’’مجھے آپ میں نور ہی نور نظر آتا ہے، اور اپنی ٹوپی اڑھادی اور ان کی خود اوڑھ لی‘‘۔ تین دن سے زائد اعلیٰ حضرت گنج مرادآباد میں مقیم رہے۔ (تذکرہ محدث سورتی :48 / تذکرہ علمائے اہل سنت:208) ـ
1
غرضیکہ حضرت  شاہ فضل رحمٰن گنج مراد آبادی کی ذات گرامی منبع فیض و ہدایت تھی اور آپ کےتمام معاصر علماء و اکابر آپ کی زیارت و صحبت سے مستفیض ہوئے۔

حضرت شاہ فضل رحمٰن کا قاعدہ تھا کہ جب بھی کوئی شخص آپ کی خدمت میں حاضر ہوتا تو پہلے اس کیلئے دعائے خیر فرماتے بعد میں اس کی آمد کا مقصد دریافت فرماتے۔ آپ کی دعا مقبول باری تعالیٰ ہوتی تھی اور اکثر لوگوں کی حاجتیں پوری ہو جایا کرتی تھیں ۔

حضرت شاہ فضل رحمٰن کے خلفاء میں ممتاز اسمائے گرامی یہ ہیں:

مولانا عبد الکریم گنج مراد آبادی، مولانا محمد علی مونگیری، مولانا احمد میاں گنج مراد آبادی، مولانا وصی احمد محدث سورتی، مولانا ابو سعید رحمانی فتح پور ہسوہ، مولانا ابرار احمد رحمانی رئیس اعظم مراد آبادی، حضرت مولانا قادر علی رامپوری، جد امجد مولانا ہدایت رسول رامپوری، پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی پوری، مولانا دیدار علی محدث الوری لاہوری، مولانا ظہور الاسلام فتح پوری، مولانا تجمل حسین بہاری ۔ علیہم الرحمہ ۔

حضرت شاہ فضل رحمن گنج مرادآبادی نے مولانا وصی احمد محدث سورتی کی غیر معمولی لیاقت اور خصوصاً علمِ حدیث اور اصولِ فقہ پر متاثر کن دسترس کے پیش نظر آپ کو اپنے درس میں شامل کر لیا ۔ بلکہ نئے طلبہ کو پڑھانے کی ذمہ داری بھی آپ کے سپرد کی ۔

مولانا وصی احمد میں چونکہ ایک اعلیٰ محدث اور مدرس کی تمام صفات موجود تھیں اسلئے شاہ صاحب حصن حصین کی تمام دعائیں نہ صرف پڑھائیں بلکہ ان کے پڑھانے کی اجازت بھی مرحمت فرمائی۔

شاہ فضل رحمٰن چونکہ صاحبِ کشف بزرگ تھے اسلئے آپ نے مولانا وصی احمد پر خصوصی عنایت فرماتے اور دیگر طالب علموں سے کہتے کہ ان کی عزت کرو یہ ہندوستان میں فرمانِ رسول مقبول ﷺ کے محافظ قرار پائیں گے مولانا وصی احمد جب حصن حصین کے درس سے فارغ ہوئے تو شاہ فضل رحمٰن نے آپ کو خلافت عطا کی اور فرمایا کہ علم کے اظہار میں کبھی بخل نہ کرنا اور حق بات چاہے اپنے اور دوسروں کے حق میں کتنی ہی کڑوی کیوں نہ ہو عوام الناس کی فلاح کیلئے عام کرنا۔(تذکرہ محدث سورتی: 49) ـ

حصنِ حصین ہمیشہ علماء و صوفیا کے معمولات میں رہی ہے اور اس کی پر اثر دعاؤں سے وہ فیض اٹھاتے رہے ہیں۔ مولانا وصی احمد سورتی فرماتےہیں: میرے پیر و مرشد حضرت مولانا شاہ فضل رحمٰن گنج مردآبادی نے مجھے حصن حصین کے ورد کی اجازت دیتے ہوئے فرمایا تھا کہ جو شخص بعد الجمعہ حصن حصین کو شروع کرے گا اور جمعرات کے دن بعد العصر ختم کرے گا وہ ہمیشہ ہر قسم کی آفات سے محفوظ رہے گا۔ خلق اللہ میں محبوب رہے گا اور اس کی جملہ حاجات پوری ہوتی رہیں گی۔ اوریہ وہ مبارک و مجرب طریقہ ہے جس کی تلقین و اجزت مجھے میرے نامور مربی و مرشد شاہ آفاق دہلوی علیہ الرحمۃ نے عطا فرمائی تھی۔

تاریخِ وصال:
آپ کا وصال 22 ربیع الاول 1313ھ ، مطابق ماہ ستمبر 1895ء کو 105 سال کی عمر میں ہوا۔آپ کا مزار پر انوار گنج مراد میں ہے ۔

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-fazal-ur-rehman-ganj-muradabadi
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
سید محی الدین ابو نصر محمد رحمۃ اللہ علیہ

نام و نسب:
کنیت:
ابو محمد ۔ لقب: محی الدین ۔ اسم گرامی: محمد بن ابو صالح نصر ۔ مکمل نام: محی الدین ابو نصر محمد ۔

سلسلۂ نسب:
محی الدین ابو نصر محمد بن سید ابو صالح عبد اللہ نصر بن سید عبد الرزاق بن غوث الاعظم سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی ۔ رضی اللہ تعالیٰ عنہم ـ

تحصیل علم:
آپ کی تعلیم و تربیت والد گرامی کےزیر سایہ ہوئی۔فقہ و حدیث دیگر علومِ عقلیہ و نقلیہ کی تحصیل و تکمیل اپنے والد گرامی سے فرمائی ۔ ان کے علاوہ آپ نے بہت سے مشائخِ وقت اور محدثین کے سامنے زانوئے تلمذ تہ کیا ۔ جن میں حسن بن علی مرتضیٰ العلوی، ابو اسحق یوسف بن ابی حامد، ابی الفضل محمد بن عمر ارموی، وغیرھم ۔

بیعت و خلافت:
آپ اپنے والد گرامی سید ابو صالح عبد اللہ نصر سے بیعت ہوئے اور خلافت وخرقہ قادریہ سے مشرف ہوئے ۔

سیرت و خصائص:
سراج العلماء، زبدۃ الازکیاء، عمدۃ الاتقیاء، کثیر العلم حضرت سید محی الدین ابو نصر محمد ۔

آپ سلسلۂ عالیہ قادریہ رضویہ بیسویں امام و شیخ طریقت ہیں ۔ آپ اپنے جدِّ امجد سیدنا غوث الاعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بہت مشابہت رکھتے تھے ۔

آپ اعلیٰ درجے کے محقق محدث اور مدرس تھے ۔ علم و مطالعہ کے بے حد شوقین اور اس کے متلاشی تھے ۔ آپ اپنے تمام معاملات میں سنت نبوی کے مطابق کوشش بلیغ فرماتے، اور ہر کام محنت و کوشش سے کرتے جس میں سستی و کاہلی کا نام و نشان تک نہ ہوتا تھا ۔

آپ اپنے وقت کےعظیم فقیہ تھے ۔ فقاہت کی بنیاد پر ’’ مفتی عراق ‘‘ مقرر ہوئے، اور اس وقت آپ کے والد گرامی عراق کے ’’ قاضی القضاۃ ‘‘ یعنی چیف جسٹس تھے ۔ بعد میں آپ کو دار الخلافہ بغداد میں مسند ِقضاء پر فائز ہوئے ۔ لیکن صرف ایک ہی مرتبہ عدالت تشریف لے گئے، پھر فوراً استعفیٰ دےدیا، اور بعد میں کبھی عہدۂ قضا قبول نہیں فرمایا ۔

درس و تدریس:
آپ کا گھرانہ علم و فن کا منبع تھا، اور آپ نے علم دین کے فروغ و اشاعت میں کامیاب کوشش کی، باب الازج کے مدرسے میں ابتداءً درس دیا ۔ پھر اپنے جد امجد غوث الاعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مدرسے میں تاحیات تدریس فرماتے رہے ۔ آپ سے مشہور محدث حافظ دمیاطی وغیرہ نے احادیث کی سماعت کی ہے ۔

اولاد امجاد:
آپ کے چار فرزند تھے ۔ حضرت شیخ عبد القادر ثانی، شیخ عبد اللہ، شیخ ظہیر الدین ابو مسعود احمد، حضرت سید علی رضوان ۔

آپ کے صاحبزادے شیخ ظہیر الدین نہایت ہی فصیح و بلیغ گفتگو فرماتے، اور جامع مسجد میں خطبہ دینے کے علاوہ اپنے مدرسے میں تدریس کرتے تھے ۔ شیخ عزالدین فرماتے ہیں: کہ آپ فاضل اور واعظ تھے، اور شیخ سقری سےاحادیث سماعت کی ـ

27 ربیع الاول بروز سہ شنبہ 681ھ کو لاپتہ ہوگئے، اور بعد میں ایک کنوئیں سے آپ کی نعش ملی ۔

خلفاء کرام: آپ کےخلفاء میں صرف
حضرت سید علی کا نام موجود ہے ۔

تاریخ وصال:
آپ کے وصال کےبارے میں مختلف اقوال موجود ہیں ۔ جن میں 27 اور 22 ربیع الاول 656ھ، بروز دوشنبہ مشہور ہے ۔ ان کے علاوہ بعض نے 13 شوال / 22 ربیع الاول 12 / محرم 613ھ بھی لکھی ہے ۔

مزار مبارک:
آپ کا مزار مقدس بغداد شریف میں اپنے جد امجد حضرت غوث الاعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مدرسے کے احاطے میں مرجع خلائق ہے ۔ (تذکرہ مشائخ قادریہ رضویہ، ص:268) ـ

شجرہ شریف میں اس طرح مذکور ہے:
نصربی صالح کاصدقہ صالح ومنصور رکھ
دے حیاتِ دیں محی جاں فزا کے واسطے

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-mohiuddin-abu-nasar
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
21-03-1445 ᴴ | 07-10-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
22-03-1445 ᴴ | 08-10-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1