🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
18-03-1445 ᴴ | 04-10-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
18-03-1445 ᴴ | 04-10-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
18-03-1445 ᴴ | 04-10-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
18-03-1445 ᴴ | 04-10-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
حضرت شیخ بکر بن محمد بن علی زرنجانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

ولادت:
بکر بن محمد علی بن فضل بن حسن زرنجانی: ۴۲۷ھ میں بخارا کے متصل قصبہ زرنگر میں جو معرب بزرنجر ہے، پیدا ہوئے ۔

تعلیم:
فقہ شمس الائمہ عبد العزیز حلوائی شاگرد ابی علی نسفی سے حاصل کی اور حدیث کو ابا محمد عبد العزیز بن محمد حلوائی اور ابا سہل احمد بن علی ابیوروی اور حافظ ابا حفص عمر بن منصور اور حافظ ابا مسعود احمد بن محمد بن عبداللہ بجلی اور ابا القاسم میمون بن علی بن میمون اور ابا عبداللہ ابراہیم بن علی طبری اور حافظ ابا یعقوب یوسف بن منصور اور ابا عمر و محمد بن عبد العزیز قنطری وغیرہ محدثین کثیر سے سماعت کیا،یہاں تک کہ فقہ و حدیث میں امام متقن اور مذہب حنفیہ کے عارف اور اس کے حفظ میں ضرب المثل ہوکر شمس الائمہ کے لقب سے ملقب او ر ابی حنیفہ اصغر کے نام سے پکارے جاتے تھے، فتاویٰ اور جواب و قائع میں بڑے مصیب تھے ۔

فقہاء کو جب کسی مسئلہ میں اشکال واقع ہوتا تو آپ کی طرف رجوع لاتے اور آپ سے حکم کے کواستگار ہوتے۔حفظ روایات میں آپ کا حافظ اس درجہ کا تھا کہ جب کوئی متفقہ کسی جگہ سے بڑھتا یا سوال کرنا چاہتا تو آپ بغیر رجوع کتاب کے فوراً بتا دیتے، بسبب آپ کی عمر زیادہ ہونے بہت علم آپ سے پھیلا او ر تحدیث و املا کثیر آپ سے وقوع میں آیا ۔

ابو جعفر احمد بن محمد بن احمد نے بلخ میں اور عبداللہ محمد بن یعقوب کاشانی نے سرخس میں اور ابو الفضل محمد بنعلی نے سمر قند میں اور ابو محمد عبد الحلیم بن محمد نے بخارا میں آپ سے روایت کی، علاوہ اس کے حسب اور تواریخ میں آپ کو معرفت تامہ حاصل تھی ـ

وصال:
چنشنبہ کی صبح ۱۹ ربیع الاول یا شعبان ۵۱۲ھ کو فوت ہوئے اور بخارا میں مقام کلا باذ میں دفن کیے گئے ۔ قبر آپ کی زیارت گاہ عام ہے ۔ ’’ عالی نشان ‘‘ تاریخ وفات ہے ۔

( حدائق الحنفیہ )

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-sheikh-bakr-bin-muhammad-bin-ali
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
حضرت خواجہ شبلی پانی پتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

آپ اپنے والد شیخ جلال الدین پانی پتی رحمۃ اللہ علیہ کے مرید اور خلیفہ تھے ظاہری علوم میں یکتائے زمانہ تھے باطنی علوم میں کمال حاصل کیا اور راہ طریقت میں گامزن ہوئے تجرید و تفرید میں کمال پایا اہل دنیا اور علایق دنیا سے ہمیشہ دور رہے صاحب سیر الاقطاب لکھتے ہیں کہ آپ مجالس سماع برپا کرتے اور ذوق و مستی میں وجد کرتے چونکہ آپ کی ٹانگیں کسی جسمانی بیماری سے بیکار ہوچکی تھیں۔

آپ چلنے پھرنے سے معذور تھے مگر مجلس سماع میں وجد اور رقت میں یہ رکاوٹ سامنے نہ آتی تھی۔ آپ سب سے زیادہ وجد کرتے بعض اوقات آپ رقص و وجد کی حالت میں چھت تک جا پہنچتے ایک بار وجد کی ایسی ہی حالت میں آپ کے چچا شیخ اواش موجود تھے آپ نے آگے بڑھ کر آپ پر ہاتھ رکھا اور فرمایا شبلی یہ تو اظہار کرامت ہے اور کرامت برسر مجلس نہیں دکھائی جاتی اس دن کے بعد آپ نے کبھی وجد و رقت کا اظہار نہیں فرمایا اور ہمیشہ خاموشی سے سماع سنتے تھے ۔

شیخ شبلی کے زیادہ مرید افغان تھے آپ نے ایک دن دعا کی کہ میرے مرید افغانوں کے تیر کا نشانہ کبھی خطا نہیں ہوگا اس دن سے افغان ایسے نشانہ باز ہوئے کہ کبھی کوئی تیر نشانہ خطا نہ کرتا تھا یہ افغان جس لشکر میں ہوتے دشمن کو تیروں کے نشانے میں لاکر تباہ کر دیتے تھے۔ ایک بار ایک افغان نے اس دعا کو آزمانے کے لیے ایک تیر آسمان کی طرف پھینکا جب تیر واپس آیا تو تیر ایک اژدہا کو چیرتا ہوا واپس آیا تھا تو کہنے لگا واقعی اولیاء اللہ کی کرامت حق ہے جن کے کہنے پر ایک تیر نشانے کو خطا نہیں کرتا ان کی زبان سے نکلا ہوا تیر کب خطا ہوتا ہے ۔

سیر الاقطاب نے آپ کی تاریخ وصال ۸۵۲ھ لکھی ہے ۔

شد چو از دنیا بحنت یافت جا
حضرت شبلی شہِ ہر دوسرا
۸۵۲ھ

سال وصل اوبگو شبلی تقی
نیز شبلی واصل دین پیشوا
۸۵۲ھ

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-khawaja-shibli-panipati
2
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
شیخ محمد عابد سندھی مدنی رحمۃ اللہ علیہ

نام و نسب:
اسم گرامی:
شیخ محمد عابد ۔ لقب: رئیس العلماء، فقیہِ اعظم، محدث، محقق، صوفی، شیخ العرب والعجم ۔ آپ مولداً سندھی ۔ نسباً ایوبی ۔ موطناً مدنی ۔ مسلکاً حنفی ۔ مشرباً ۔ نقشبندی تھے ۔

سلسلۂ نسب اس طرح ہے:
شیخ محمد عابد بن شیخ احمد علی بن شیخ الاسلام محمد مراد بن حافظ محمد یعقوب بن محمود انصاری بن عبد الرحمن بن عبد الرحیم بن محمد انس بن عبد اللہ بن محمد جابر بن محمد خالد بن مالک بن ابی عوف بن حسان بن سالم بن اشعث بن مت بن ثعلبہ بن جنید بن مقدم بن شرحبیل بن اشعث بن مت بن صحابیِ رسول حضرت ابوایوب انصاری (رحمہم اللہ عنہم اجمعین) ۔ (الامام الفقیہ محمد عابدالسندی الانصاری، مطبوعہ دار البشائر الاسلامیہ، بیروت، ص:55) ۔

آپ کے والدِ گرامی مولانا شیخ احمد علی، چچا شیخ محمد حسین انصاری، اور جد امجد شیخ الاسلام مولانا محمد مراد اپنے وقت کے جید عالم و عارف تھے ۔ مولانا محمد مرار حضرت شیخ الاسلام مولانا محمد ہاشم ٹھٹوی کے تلمیذِ خاص تھے ۔ شیخ محمد مراد نے حرمین شریفین کی محبت کی وجہ سے اپنے اہل ِ خانہ کے ساتھ 1194ھ میں حجاز ِ مقدس کی طرف ہجرت فرمائی۔

ابتداءً مکۃ المکرمہ میں رہائش پذیر ہوئے اور پھر جدہ میں سکونت اختیار کرلی، یہیں پر 1198ھ میں ان کا انتقال ہوا ۔پھر ان کے خاندان نے حجاز سے یمن کی طرف ہجرت فرمائی اور ابتداءً شہر حدیدہ میں سکونت اختیار کی پھر صنعاء منتقل ہو گئے ۔ جہاں مخلوقِ خدا اور دین اسلام کی خدمت کرتے رہے ۔ (ایضا، ص:90)

تاریخِ ولادت:
آپ کی ولادت باسعادت 1190ھ مطابق 1776ء کو ’’ سیوہن شریف ‘‘ سندھ پاکستان میں ہوئی ۔ (ایضا، ص:107)

تحصیلِ علم:
آپ کا خاندان علم و فضل میں اپنی مثال آپ تھا ۔ آپ کے جد امجد مولانا محمد مراد اپنے وقت کے عظیم محدث اور سبعہ عشرہ کے قاری تھے ۔ اسی طرح آپ کے والدِ گرامی اور چچا علم الادیان وعلم الابدان کے ماہر تھے ۔ ان کا فیض عرب و عجم کو شامل رہا ۔ آپ کی تعلیم و تربیت انہی نفوسِ قُدسیہ کے زیرِ سایہ ہوئی ۔ ان کے علاوہ یمن کے علمی مرکز زبیدہ کےشیوخ سے علمی استفادہ کیا ۔اسی طرح حرمین شریفین کے شیوخ سے علمی و روحانی استفادہ کیا۔(انوار علمائے اہل سنت سندھ، ص:768)

بیعت و خلافت:
آپ سلسلہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ میں حضرت خواجہ محمد زمان ثانی صدیقی (لواری شریف) کے دستِ حق پرست پر بیعت ہوئے ۔

سیرت و خصائص:
الامام العالم العلامہ، القدوۃ الفہامہ، خاتمۃ المحققین، عمدۃ المدققین، فخر العلماء الراسخین، سید الفضلاء المقدسین، سند العارفین، حجۃ الواصلین، امام الحرمین، عالم ربانی، صاحبِ اسرار و معارفِ رحمانی حضرت علامہ مولانا شیخ محمد عابد سندھی مدنی یمنی انصاری ۔

آپ اپنے وقت کے عظیم محدث اور فقیہ ِ یگانہ تھے ۔ علماء و شیوخِ عرب و عجم نے آپ کی ثقاہت، فقاہت، اور علمی بصیرت کو نہ صرف تسلیم کیا بلکہ عمدہ الفاظ میں خراجِ تحسین بھی پیش کیا ہے۔

چنانچہ مفسر کبیر علامہ شہاب الدین ابو الثناء محمود بن عبد اللہ (صاحبِ روح المعانی) اپنی کتاب ’’شہی النغم فی ترجمۃ شیخ الاسلام عارف الحکم‘‘ میں آپ کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ’’ومنھم بحر الرائق، و کنز الدقائق، ومن کلامہ تنویر الابصار، و الدر المختار، ذو التالیف الشریفۃ، و قرۃ عین الامام الاعظم ابی حنیفۃ، العالم الزاہد الشیخ محمد عابد غمرہ اللہ بمزید العوائد‘‘ ۔ (شیخ محمد عابد السندی:156)

درس و تدریس:
تدریس کا آغاز زبیدہ ( یمن ) سے کیا ۔ یمن کے دارالسلطنت صنعاء میں بھی درس و تدریس کی مسند پر جلوہ افروز رہے۔ یمن کے بادشاہ کے شاہی طبیب بھی رہے۔بادشاہ کے وزیر نے آپ کے علم و فضل کے پیشِ نظر اپنی بیٹی آپ کے نکاح میں دے دی ۔ اسی طرح آپ فہم و فراست اور صلاحیت کی بناء پر بادشاہِ یمن کی جانب سے بادشاہ مصر کی جانب سفیر بن کر گئے ، دونوں ملکوں کی طرف سے سفارتی تعلقات کو اپنی علمی بصیرت اور ذہنی صلاحیت سے بہتر بنایا۔ اس طرح علامہ محمد عابد سندھی کو دونوں ملکوں میں عزت کی نظر سے دیکھا جاتا تھا۔ ان کے علم و فضل سے فقط عام نہیں بلکہ خاص الخاص بھی استفادہ کرتے تھے۔

ان کے زندگی کا اکثر حصہ یمن میں گذرا۔ یمن میں اس قدر عزت و منزلت کے باوجودآپ کا دل مدینہ منورہ کے لئے تڑپتا رہتا تھا ۔ یہ سب کچھ شہنشاہِ مدینہ حضور پر نورﷺکے عشق و محبت کی وجہ سے تھا۔ اسی محبت کی خاطر آپ نے تمام اعزازات و مناصب قربان کرکے مدینہ منورہ حاضر ہوئے اور حبیبِ خدا ﷺ کے شہر میں رہنے لگے۔مدینۃ المنورہ میں آپ نے درس و تدریس اور و عظ و نصیحت کا سلسلہ شروع کر دیا ۔آپ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت حاسدوں کو گوارہ نہ ہوئی ۔ انہوں نے آپ کی مخالفت میں ایک محاذ کھول لیا ۔ جس کی بناء پر آپ کو مدینۃ المنورہ سے ترکِ سکونت کرنی پڑی اور واپس یمن آ گئے ۔
1
قید و بند:
جب آپ یمن واپس آئے تو یہاں بھی انقلاب آچکا تھا ۔ وہاں قاضی حسین بن علی حازمی مقرر ہوئے تھے جو کہ زیدی شیعہ تھے۔ اس نے یہ بدعت نکالی کہ اذان فجر سے الصلوۃ خیر من النوم کو نکالا جائے اور اس کی جگہ ’’ حی علی الخیر ‘‘ کا اضافہ کیا جائے ۔ لیکن عام مسلمانوں نے قاضی کے حکم پر کوئی توجہ نہیں دی اور پاگل کی بڑسمجھ کر اس خیالِ باطل کو سراسر ٹھکرا دیا۔ عدمِ عمل کی صورت میں قاضی نے چالیس حنفی علماء کو گرفتار کرنے کا آڈر جاری کیا ان چالیس میں سر فہرست علامہ محمد عابد سندھی تھے ۔ علامہ سندھی کو جیل میں سخت اذیت ناک تکالیف کا سامنا کرنا پڑا ۔ دوسرے علماء تو چھوڑ دیے گئے لیکن آپ کو نہیں چھوڑاگیا،بلکہ کوڑے مارے گئے اور شہر بدری کا حکم دیا گیا ۔ (سندھ کے صوفیاءِ نقشبند جلد اول:560)

جب آزادی ملی تو حالات ناساز گار کی وجہ سے آبائی وطن سندھ واپس آنے کا پروگرام مرتب کیا ۔ یہاں پیر خانہ پر حاضری دی کچھ روز حضرت خواجہ کی صحبت میں رہ کر فیض یاب ہوئے ۔ روضہ رسول ﷺ کی جدائی بہت شاق گذر رہی تھی ، اندر ہی اندر دل مدینہ منورہ کے لئے پگھل رہا تھا۔حضرت خواجہ صاحب نے عاشق مدینہ کی یہ کیفیت نور بصیرت سے محسوس کر کے انہیں مدینہ منورہ کے لئے واپسی کی اجازت اورکثیردعاؤں سےرخصت کیا۔ سندھ سے واپسی کے بعد مدینہ منورہ میں مستقل سکونت اختیار کی۔ اس بار کا یا ہی پلٹی ہوئی تھی ۔ اللہ کے ولی کی دعاوٗں نے رنگ دکھایا، حالات ہر طرف ساز گار تھے۔ محبین و معتقدین کے حلقہ میں اضافہ تھا۔ سندھ کے عظیم حنفی محدث نے اطمینان قلبی کے ساتھ مدینہ شریف میں درس و تدریس ، تحریر و تصنیف ، عبادت و ریاضت ، ذکر و فکر ، تہجد و نوافل ، اور کثرت درود شریف کے معمولات میں مصروف و مشغول ہو گئے ۔ انہیں مصروفیات میں مشغول تھے کہ بغیر کوشش وکاوش کے بادشاہ مصر نے آپ کو مدینہ منورہ کا ’’رئیس العلماء ‘‘ کے مقام و منصب سے نوازا۔ آپ مدینہ منورہ کے مذاہب اربعہ ( حنفی ، مالکی ، شافعی ، حنبلی ) علماء کے رئیس قرار پائے۔عرب و عجم، شرق تاغرب علماء و مشائخ نے آپ سے استفادہ کیا ۔

آپ کے تلامذہ میں بڑے بڑے شیوخ اور نامور علماء کرام ہیں۔

1۔امام مسجد الحرام شیخ حسین بن صالح جمل اللیل حنفی ۔ (ان سے اعلیٰ حضرت نے سند ِحدیث حاصل کی تھی)۔

2۔سیف اللہ المسلول علامہ شاہ فضل رسول بدایونی ۔

3۔ حضرت علامہ خواجہ ابو سعید مجددی رامپوری ۔ وغیرہ علیہم الرحمہ ۔ (انوار علمائے اہل سنت سندھ، ص:770)

علم حدیث:
حدیث سے آپ کے شغف اور قلبی لگاؤ کا یہ عالم تھا کہ ایک طرف علم حدیث کا درس دیا کرتے تے اور دوسری طرف احادیث کو اپنے ہاتھ سے تحریر بھی فرمایا کرتے تھے ۔ چنانچہ صحاح ستہ کو بڑی باریک قلم سے صرف ایک جلد میں اپنے ہاتھ سے تحریر کرکے اپنے مرشد کے آستانے پر پیش کیا ۔

تصنیف و تالیف:
علامہ محمد عابد سندھی صاحب تصانیفِ کثیرہ تھے ۔ دو درجن سے زیادہ کتب مختلف علوم و فنون پر تحریر فرمائی ہیں ۔ ان میں سے بعض کے نام درج ذیل ہیں ۔

1۔ طوالع الانوار شرح الدر المختار (آٹھ جلدیں) ۔ منحۃ الباری فی جمع مکررات البخاری ۔ شرح مسند ابی حنیفہ ۔ شرح بلوغ المرام ۔ حصرالشارد فی اسانیدِ محمد عابد ۔ اسی طرح نجدی عقائد کے رد میں بھی کتب و رسائل تحریر فرمائے ۔

1۔رسالہ ردِ عقائدِ نجدیہ ۔
2 کتاب الشمالی و یوم مولدہ ﷺ بحوالہ البشریٰ لمن احتفل بمیلا د المصطفیٰ ۔
3۔ رسالۃ فی جواز الاستغاثۃ والتوسل، و صدور الخوارق من الاولیاء المقبورین ۔
4۔ رسالۃ فی التوسل و انواعہ واحکامہ۔5۔ رسالۃ فی کرامات الاولیاء والتصدیق بھا ۔
6۔ شفا ء قلب کل سؤول فی جواز من تسمی بعبد النبی و عبد الرسول ۔ وغیرہ ۔ آپ کی اولاد صغرِ سنی میں انتقال کر گئی ۔

تاریخِ وصال:
17 ربیع الاول 1257ھ، مطابق 10 مئی 1841ء، بروز پیر،یہ خادم الاسلام واصل باللہ ہوئے ۔ جنت البقیع مدینۃ المنورہ میں حضرت عثمان غنی کے مقبرے کے دروازے سے متصل جگہ نصیب ہوئی ۔ (الشیخ محمد عابد السندی الانصاری، ص:125) ـ

یہ عالی شان مقبرہ و دیگر مزاراتِ مبارکہ سعودی حکومت کی ’’ ابلیسی توحید ‘‘ کی نذر ہو گئے ۔ البتہ ان کی عیاشی و بےضمیری و ملت فروشی اور یہود و نصاریٰ سے دلی قربت چھپی ہوئی نہیں ہے ۔

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-allama-abid-ansari-madani
2