🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
حضرت علامہ ہدایت اللہ عاریجوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

استاد العلماء مولانا الحاج محمد ہدایت اللہ بن مولانا عبداللہ عاریجوی (متوفی ۱۹۶۵ئ) ۱۷ ربیع الاول ۱۳۵۷ھ / ۱۷ مئی ۱۹۳۸ء کو گوٹھ ٹھارو واہن متصل خیر محمد عاریجہ ضلع لاڑکانہ میں تولد ہوئے ۔

تعلیم و تربیت:
پرائمری اسکول عاریجہ سے چار جماعت پاس کی ۔ ناظرہ قرآن مجید و فارسی بوستان تک کی تعلیم اپنے والد ماجد مولانا خلیفہ عبد اللہ سے حاصل کی ۔

جامعہ راشدیہ درگاہ شریف پیر جو گوٹھ میں علامہ عبد الصمد میتلو کے پاس علم صرف کی کتب پڑھیں، اس کے بعد گوٹھ آگانی متصل لاڑکانہ میں مدرسہ نعیمیہ میں داخلہ لے کر حضرت صدر الافاضل کے تلمیذ رشید علامہ مفتی محمد صالح نعیمی کے پاس چار سال میں شرح وقایہ اور شرح نور الانوار تک درسی کتب میں تکمیل کی ۔

اس کے بعد گوٹھ پٹھان تحصیل ڈوکری میں علامہ محمد حمید اللہ انڑ کے پاس دو سال قیام کرکے تفسیر و حدیث کی کتب کا درس لیا ۔ مدرسہ احسن البرکات حیدر آباد میں علامہ مفتی محمد خلیل خان برکاتی کے پاس علم معانی ، فلسفہ کلام و منطق کا نصاب ڈھائی سال میں مکمل کیا ۔

مدرسۂ انوار العلوم ملتان شریف میں غزالئ زماں علامہ سید احمد سعید شاہ کاظمی علیہ الرحمۃ کے پاس آٹھ ماہ میں دورہ تفسیر مکمل کیا ۔

آخر میں جامعہ رضویہ مظہر اسلام فیصل آباد میں محدث اعظم پاکستان علامہ مولانا محمد سردار احمد رضوی لائل پوری علیہ الرحمہ کے پاس دورۂ حدیث شریف مکمل کرکے فارغ التحصیل ہوئے ۔

درس و تدریس:
بعد فراغت علمی والد ماجد کی قائم کردہ درس گاہ جامعہ حسینیہ رضویہ خیر محمد عاریجہ میں درس کا آغاز کیا اور ایک ررصہ تک تدریس سے وابستہ رہے۔

آپ کے بعض تلامذہ کے اسماء درج ذیل ہیں:

تلامذہ:
٭ مولانا محدم وارث قاسمی خضدار بلوچستان
٭ مولانا محمد حسن قلندرانی قاسمی خطیب صدیق اکبر مسجد حیدرآباد
٭ مخدوم زادہ مولانا منور الدین دربیلو شریف ضلع نو شہرو فیروز
٭ مولانا قاری گل محمد قاسمی مدرسہ قاسم الانوار لاڑکانہ
٭ مولانا گل حسن ابڑو مدرسہ ـ گوٹھ بگی تحصیل ڈوکری
٭ مولانا غلام مجتبیٰ سندیلومدرسہ لطیفیہ رضویہ لاڑکانہ
٭ مولانا محدم ادریس سومرو چھتو واہن تحصیل ڈوکری

وصال:
مولانا ہدایت اللہ عاریجوی نے ۵ ربیع الآخر ۱۴۲۶ھ / ۱۴ مئی ۲۰۰۵ء بروز ہفتہ بوقت صبح صادق ۶۷ سال کی عمر میں انتقال کیا۔

گوٹھ خی رمحمد رعاریجہ ( تحصیل ڈوکری ضلع لاڑکانہ) سندھ کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔

(مختصر حالات زندگی احسان واہن تحصیل ڈوکری کے ماسٹر غلام شبیر جیسر کے توسل سے موصول ہوئے۔ موصوف نے بڑی جفا کشی سے مولانا مرحوم کے لواحقین سے حاصل کئے ہیں۔

( انوارِ علماءِ اہلسنت سندھ )

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-allama-hidayatullah-arijvi
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
حضرت خواجہ محمود الخیر فغنوی فغنوی بخاری رحمۃ اللہ علیہ

الخیر فغنہ نزد بخارا (۶۲۷ھ/ ۱۲۳۰ء ۔۔۔ ۷۱۷ھ / ۱۲۱۷ء) وابکنہ نزد بخارا

قطعۂ تاریخِ وصال:
جانشین تھے وہ خواجہ عارف کے
تھے نگاہوں میں سب کی اے صاؔبر

مرد ہشیار اور شب بیدار
’’خواجہ محمود مہر و ماہِ وقار‘‘
۱۳۱۷ء

( صاؔبر براری ، کراچی )

آپ حضرت خواجہ عارف ریوگری رحمۃ اللہ علیہ کے تمام اصحاب میں افضل و اکمل اور خلافت سے ممتاز تھے آپ کی ولادت ۱۸ شوال ۶۲۷ھ مطابق ۱۲۳۰ء میں موضع الخیر فغنہ نزد وابکنہ (بخارا سے چند میل دور) میں ہوئی۔ ذریعۂ معاش گلکاری (نقاشی، بیل بوٹے کا کام) تھا ۔

جب آپ کو اجازتِ ارشاد مل گئی تو آپ نے مصلحتاً اور بتقاضائے وقت ذکر جہر شروع کیا کیونکہ حضرت خواجہ عارف ریوگری رحمہ اللہ نے آخری وقت فرمایا تھا کہ اب وہ وقت آ گیا ہے جس کی طرف ہمیں اشارہ ہوا تھا کہ طالبوں کو بربنائے مصلحت ذکر جہر اختیار کرنا پڑےگا ۔

مولانا حافظ الدین بخاری رحمۃ اللہ علیہ (جو اس وقت کے بہت بڑے عالم اور خواجہ محمد پارسا قدس سرہ کے جدِّ اعلیٰ تھے) نے رئیس العلماء شمس الآئمہ حلوانی کے اشارے سے علماء عصر کی ایک جماعت کے رو برو حضرت خواجہ محمود رحمہ اللہ سے سوال کیا تھا کہ آپ ذکر جہر کس نیت سے کرتے ہیں؟ آپ نے فرمایا تاکہ سویا ہوا بیدار اور غفلت سے ہشیار ہوجائے۔ راہِ راست پر آجائے اور شریعت و طریقت پر استقامت حاصل کرے اور توبہ و انابت (خدا کی طرف رجوع، انکساری و عاجزی) کی طرف رغبت کرے۔ مولانا نے فرمایا کہ آپ کی نیت درست ہے اور آپ کے لیے یہ شغل جائز ہے لیکن ذکر جہر کی ایک حد مقرر کردیجیے کہ جس سے حقیقت مجاز سے اور بیگانہ، آشنا سے ممتاز ہوجائے۔ اس پر حضرت خواجہ نے فرمایا کہ ذکر جہر اس شخص کے لیے جائز ہے کہ جس کی زبان جھوٹ اور غیبت سے پاک ہو، جس کا حلق حرام و شبہ سے،دل ریا وسمعہ سے اور باطن توجہ بماسوا سے پاک ہو ۔

حضرت خواجہ علی رامتینی رحمۃ اللہ علیہ کا بیان ہے کہ حضرت خواجہ محمود قدس سرہ کے وقت ایک درویش نے حضرت خضر علیہ السلام کو دیکھا اور اُن سے پوچھا کہ اس زمانے مین مشائخ میں سے ایسا کون ہے جو طریقِ استقامت پر ثابت قدم ہوتا کہ اس کا مرید بن کر اُس کی پیروی کروں۔ حضرت خضر علیہ السلام نے جواب دیا کہ حضرت خواجہ محمود الخیر فغنوی۔ خواجہ رامتینی کے بعض اصحاب نے کہا کہ وہ درویش سائل خود خواجہ رامتینی تھے مگر اپنا نام اس وجہ سے نہ لیا کہ یہ ظاہر نہ ہوجائے کہ انہوں نے حضرت خضر علیہ السلام کو دیکھا ہے ۔

آپ صاحبِ کرامت بزرگ تھے جن کی کرامتیں زبان زدِ عام تھیں ۔ بطور تبرک ایک کرامت درج ذیل ہے:

ایک روز حضرت خواجہ علی رامتینی رحمۃ اللہ علیہ، خواجہ محمود الخیر فغنوی کے باقی اصحاب کے ساتھ موضع رامتین میں مشغولِ ذکر تھے ۔ کیا دیکھتے ہین کہ ایک بہت بڑا سفید پرندہ اُن کے اوپر اڑا چلا آتا ہے ۔ جب وہ پرندہ اُن کے عین سرپر آیا تو بزبانِ فصیح بولا ’’اے علی مرد بن اور اپنے کام میں مشغول رہ ‘‘ ۔ یہ بات سن کر تمام اہل مجلس پر ایک کیفیت طاری ہو گئی اور بے ہوش ہو گئے ۔ جب ہوش میں آئے تو حضرت خواجہ سے پوچھا کہ یہ کیا معاملہ تھا؟ حضرت خواجہ نے فرمایا کہ وہ حضرت خواجہ محمود فغنوی قدس سرہٗ تھے ۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں یہ طاقت اور قوت بخشی ہے کہ وہ جس مخلوق کے قالب میں چاہیں متشکل ہو جائیں اور وہ ہمیشہ اس مقام پر پرواز جہاں اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ کلیم اللہ علیہ السلام سے کئی ہزار کلمات فرمائے ۔ اُس وقت خواجہ و ہتقان قلتی رحمۃ اللہ علیہ بروایتِ دیگر خواجہ دہقان قلبی رحمۃ اللہ علیہ ( خلیفہ اول خواجہ اولیائے کبیر رحمۃ اللہ علیہ ) کا وقتِ آخر تھا۔ انہوں نے دعا کی تھی یا اللہ! میرے اس آخری وقت میری مدد کے لیے اپنے دوستوں میں سے کسی کو بھیج تاکہ اُس کی برکت سے اپنا ایمان سلامت لے جاؤں، چنانچہ بادشاہِ ربانی حضرت خواجہ محمود فغنوی کی روح مبارک خواجہ وہقان کے پاس پہنچی تھی ۔ ان کا خاتمہ بالخیر ہو گیا اور اب واپس تشریف لے گئے ہیں چونکہ اُنہیں میرے حال پر فرط محبت و عنایت تھی لہٰذا اس راہ سے گزرتے ہوئے مجھ پر کرم فرمایا ۔
1
واضح رہے کہ حیاتِ دنیوی میں بعض بندگان خدا کو غائیتِ صفا و لطافت سے بغائیت ایزدی اس بات پر قدرت ہوتی ہے کہ جسمِ ظاہری کی قید کے باوجود مختلف بدن تبدیل کرسکیں چونکہ موت کے بعد جبکہ یہ قید رفع ہوجاتی ہے اور طائرِ روح اس  قفس سے آزاد ہو جاتا ہے لہٰذا وہدوسرے بدن  میں تبدیل ہونے پر بطریق اولیٰ قادر ہیں ۔ اسے بروز کہتے ہیں۔

بروز و تناسخ میں فرق ہے ۔ اہل تناسخ عموم و لزوم کے قائل ہیں ۔ وہ کہتے ہیں کہ کوئی روح نفیس ہو یا خسیس، مسلمان ہو یا کافر، انسان ہو یا حیوان کسی بدن سے جدا نہیں ہوتی جب تک کہ کوئی دوسرا بدن اُس کے واسطے تیار نہ ہوتا کہ پہلے بدن سے نکلتے ہی دوسرے میں چلی جائے ۔ بخلاف اہل بروز کے کہ اُن کے نزدیک نہ عموم ہے نہ لزوم یعنی اس طائفہ  کے نزدیک یہ کاملین سے خاص ہے اور وہ بھی برجلیل لزوم نہیں ۔ کیونکہ موت کے بعد کبھی مصلحت کی بنا پر دوسرے بدن میں ظاہر ہوتے ہیں خواہ وہ بدن اصلی دینوی کی مثل ہو یا نہ ہو اور صورتِ بشری میں ہو یا نہ ہو۔ اور پھر اتمامِ مطلوب کے بعد پس پردہ غائب ہوجاتے ہیں۔ جو لوگ بروز و تناسخ میں فرق نہیں کرتے وہ اولیائے کرام پر بے جا اعتراض اور طعن و تشنیع کرتے ہیں ؎

تاچند کنی ببادہ نوشاں انکار
رندے کہ بود ز بادۂ عرفاں مست

انکار ممکن کہ نیست نیکو ایں کار
زنہار برو طعنہ مکن صد ز نہار

آپ کی وفات ۱۷ ربیع الاول ۷۱۷ھ مطابق ۱۳۱۷ء کو ہوئی ۔ مزار اقدس واہکنہ ( نزد بخارا ) میں ہے ۔

( تاریخِ مشائخ نقشبند )

خواجہ محمود انجیر فغنوی قدس سرہ

افضل و اکمل:
آپ خواجہ عارف قدس سرہ کے تمام اصحاب میں افضل و اکمل اور خلافت سے ممتاز تھے آپ کا مقام ولادت موضع انجیر فغنہ ہے جو علاقہ بخارا میں وابکنہ [۱] کا ایک گاؤں ہے۔ آپ وابکنہ میں رہا کرتے تھے۔ وجہ معاش گل کاری تھی۔ جب آپ کو اجازت ِارشاد مل گئی تو آپ نے بنابر مصلحت و مقتضائے حال طلاب پوشیدہ نہ رہے کہ حیات دنیوی میں بعضے بندگان خدا کو غایت صفا و لطافت سے بعنایات ایزدی اس بات پر قدرت ہوتی ہے کہ باوجود بعد ظاہری کی قید کے مختلف بدن کسب کرسکیں۔ پس موت کے بعد جبکہ یہ قید رفع ہوجاتی ہے اور طائر روح اس قفس سے آزاد ہوجاتا ہے وہ دوسرے بدن کے کسب پر بطریق اولےٰ قادر ہیں۔ اسے بروز کہتے ہیں۔

[۱۔ وابکنہ ایک قصبہ ہے جو چند قریات و مزارح پر شامل ہے اور شہر بخارا سے تین فرسنگ کے فاصلہ پر واقع ہے۔]

بروزا ور تناسخ میں فرق:
بروزا و رتناسخ میں فرق ہے۔ اہلِ تناسخ عموم و لزوم کے قائل ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ کوئی روح نفیس ہو یا خسیس۔مسلمان ہو یا کافر۔ انسان ہو یا حیوان کسی بدن سے جدا نہیں ہوتی جب تک کہ کوئی دوسرا بدن اس کے واسطے تیار نہ ہو۔ تاکہ پہلے بدن سے نکلتے ہی دوسرے میں چلی جائے۔ بخلاف اہل بروز کے کہ ان کے نزدیک نہ عموم ہے نہ لزوم۔ یعنی اس طائفہ کے نزدیک یہ کاملین سے خاص ہے۔ اور وہ بھی بر سبیل لزوم نہیں۔ کیونکہ موت کے بعد کبھی بنابر مصلحت دوسرے بدن میں ظاہر ہوتے ہیں خواہ وہ بدن اصلی دنیوی کی مثل ہو یا نہ ہو اور صورت بشری میں ہو یا نہ ہو اور پھر اتمام ِمطلوب کے بعد پس پردہ سے غائب ہوجاتے ہیں۔ جو لوگ بروز و تناسخ میں فرق نہیں کرتے وہ اولیائے کرام پر بیجا اعتراض و طعن کرتے ہیں۔

تا چند کئی ببادہ نوشاں انکار
انکار مکن کہ نیست نیکو ایں کار

رندے کہ بود زبادۂ عرفاں مست
زنہار بروطعنہ مکن صد زنہار

وصال مُبارک:
حضرت خواجہ محمود قدس سرہ کا سنہ وفات بعضوں نے ۱۷ ربیع الاول ۷۱۷ھ لکھا ہے ۔ آپ کا مزار مبارک وابکنہ میں ہے ۔ ( رشحاتِ روائح ) ـ

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-khawaja-abul-khair-mehmood-faghnavi-bukhari
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
2
حضرت میر سید عبد اللہ حسینی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

میر سید عبد اللہ حسینی:
اصیل الدین لقب تھا، علم تفسیر و فقہ انشاء اور تالیف میں اپنا نظیر نہ رکھتے تھے، زبان گوہر فشاں آپ کی مفسر حقائق صحف آسمانی تھی اور باطن خجۃ آثار آپ کا مصدر انوار ربانی تھا ـ

خاقان سعید کے عہد میں آپ نے شیراز سے ہجرت کر کے ہرات میں سکونت اختیار کی، ہفتہ میں ایک دفعہ مدرسہ گوہر شاد آغا میں وعظ و نصائح خلق اللہ میں مشغول ہوتے اور ماہ ربیع الاول میں آنحضرت ﷺ کے سنن و سیر کے بیان میں مواظبت کر کے طوائف انام کو محظوظ و مسرور کرتے ۔

سیر مین کتاب درد الدرر اور رسالہ مزارات ہرات اور معراج الاعمال تصنیف فرمائے اور ۱۷ ربیع الاول ۸۰۳ھ میں وفات پائی ۔

تاریخ وفات آپ کی شہنشاہ عالم ہے ۔

( حدائق الحنفیہ )

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-meer-syed-abdullah-hussaini
2
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
حضرت مولانا حافظ کامل دیو رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

مولانا حافظ محمد کامل بن تکیل دایولب دریائے سندھ کے گوٹھ کانگری ( جو کہ عاقل اور سنہڑی گوٹھوں کے درمیان میں واقع ہے تحصیل و ضلع لاڑکانہ ) مین ۱۸۷۹ء کو تولد ہوئے ۔ جب سات سال کی عمر کو پہنچے تو چیچک کے مرض میں مبتلا ہوئے جس کے سبب آنکھوں کی روشنی ضائع ہو گئی ۔

تعلیم و تربیت:
ابتدائی تعلیم کا آغاز اپنے گھر سے کیا برادر اکبر مولانا خدا بخش دایو کے پاس قرآن مجید حفظ کیا ۔ اس کے بعد گوٹھ سنہڑی کے مدرسہ میں داخل کیا گیا ۔ مدرسہ کے مدرس و مہتمم مولانا غلام نبی عباسی تھے جو کہ اس گوٹھ کے زمیندار بھی تھے ، ان کی سخاوت کا یہ عالم تھا کہ مدرسہ کے سارے اخراجات وہ خود ادا کرتے تھے ۔

اسی مدرسہ میں مولانا محمد کامل نے درس نظامی مکمل کیا ۔ آپ کو علم حاصل کرنے کا جنون تھا، کسی نے نورنگ واہ جانے کا مشورہ دیا ۔ وہیں پہنچ کر مالانا میر محمد نورنگی جاگیرانی سے استفادہ کیا اور دستار فضیلت سے مشرف ہوئے ۔

بیعت:
فقیر راشدی کا ۲۰۰۳۔۷۔۳ کو لاڑکانہ جانا ہوا وہاں محلہ علی گوہر آباد کے ساکن ماسٹر محمد قاسم سومرو سے ملاقات ہوئی ۔ ان کی عمر تقریبا ۹۰ سال ہے ، وہ اصل میں دو دوسنہری کے رہنے والے ہیں ۔ انہو ں نے بتایا: مولانا کامل اپنے استاد مولانا میر محمد نورنگی سے سلسلہ قادریہ میں بیعت تھے ۔ واللہ اعلم ۔

مولانا غلام رسول عباسی مرحوم نے اپنے استاد محترم کے متعلق لکھا ہے کہ مولانا میر محمد سلسلۂ قادریہ میں حضرت فقیر فیض محمد صاحب لوڑھے شریف ( تحصیل کنڈیار و ) سے بیعت تھے ۔ ( مہران سوانح نمبر ۱۹۵۷ء ) بعض کا خیال ہے کہ حافظ کامل درگاہ قادریہ سوئی شریف ( گھوٹکی ) سے روحانی تعلق رکھتے تھے اور بعض نے بتایا کہ مولانا محمد عاقل کے ساتھ درگاہ عالیہ راشدیہ پیران پگارہ حاضری دیتے تھے اور امیر شریعت حاتم وقت حضرت پیر سید حزب اللہ شاہ راشدی ’’ مسکین ‘‘ کی سخاوت سے بہراندوز ہوتے رہتے تھے ۔

درس و تدریس:
مولانا محمد کامل بظاہر نابینا عالم تھے لیکن فہم و فزاست میں اعلیٰ ذہانت و فطانت ، قومی الحافظہ شخصیت کے مالک تھے ۔ مستقل مزاج ، صاحب الرائے ، تاریخ پر دسترس اور حالات حاضرہ سے باخبر رہتے تھے ۔ فلسفہ حکمت و منطق میں نام کمایا۔ صرف و نحو کے درس میں شہرت رکھتے تھے ۔ ساری زندگی مسجد و مدرسہ تک محدود رہی ، درس و تدریس میں زندگی بسر کی ۔ طب اور شاعری سے بھی دلچپسی رکھتے تھے ۔

۱۹۱۰ء کو مولانا کامل کے استاد اول مولانا غلام نبی بن خدا بخش عباسی حرمین شریفین تشریف لے گئے ۔ ان کے دل کی آرزو پوری ہوئی وہیں وصال ہوا۔ جس کے سبب مدرسہ سنہڑی میں مسند تددیس خالی تھی اس لئے مدرسہ کے لئے اعلیٰ پائے کے مدرس کی ضرورت تھی ۔ مولانا کامل جب فارغ التحصیل ہو کر اپنے گوٹھ آئے تو انہیں اس مسند کا اہل سمجھا گیا اور مسند تدریس پیش کی گئی ۔ آپ نے تدریس کے ساتھ یہ بھی ایک اہم کام کیا کہ مسجد سے مدرسہ اٹھاکر ایک پلاٹ خرید کر دار العلوم طرز پر قائم کیا اور ہر فن کے لئے جدا جدا مدرس مقرر کئے ۔ دارالعلوم کے تمام اخراجات کے لئے مخلصین و محبین کی ایک کمیٹی بنائی تھی جنہوں نے جانی مالی امداد کے ذریعے دارالعلوم کی تمام ضروریات کو پورا کیا ۔ دار العلوم میں درج ذیل اساتذہ معلم مقرر تھے ۔

عربی کے لئے: مولانا محمد کامل قادری ۔ مولانا محمد اکرم جتوئی

فارسی کے لئے: مولانا عبد الرشید پیرزادہ ۔ مولانا شیر محمد جتوئی ۔ مولانا محمد بچل تونیہ

حفظ و ناظرہ: مولانا حافظ جمال الدین قادری

مدرسہ میں ایک شعبہ ’’ بنات ‘‘ کا بھی تھا جس میں لڑکیوں کو ناظرہ و حفظ قرآن کے علاوہ فارسی و فقہی مسائل بھی سکھائے جاتے تھے۔ اس شعبہ کی ناظمہ کے فرائض مولانا کامل کی بیٹی ادا کرتی تھی ۔

نفاست پسندی:
مولانا ، صاحب تقویٰ تھے، نفاست کا یہ عالم تھا کہ روزانہ لباس کے تین جوڑے استعمال کرتے تھے ۔

۱۔ ایک جوڑا گھر کے کام کاج اور آرام کیلئے
۲۔ درس و تدریس نماز و عبادت کیلئے

۳۔ بیت الخلاء ( باتھ روم ) کیلئے

شاعری:
مولانا شاعری کا ذوق بھی رکھتے تھے ، فارسی گرامر کو طلباء کے لئے آسان بنانے کے لئے نظم تیار کی ۔ جس کو طلباء سے لکھوا کر حفظ کرادیا کرتے تھے ۔

بعد حمد حق و نعت احمد و آل رسول

بشنو از حافظ مصدر جند باسمع قبول

تلامذہ:
آپ کے شاگردوں میں سے درج ذیل نام معلوم ہو سکے :

٭ مولانا عبد الرشید پیرزادہ
٭ مولانا عبد اللہ پیر زادہ
٭ مولانا حافظ جمال الدین قادری
٭ مولوی حافظ نور احمد جاگیرانی
٭ مولانا محمد اکرم جتوئی
٭ مولوی غلام محمد جاگیرانی
٭ مولوی علی محمد سومرو دیوبندی دودائی روڈ لاڑکانہ

[ ڈاکٹر غلام علی سانگی ( لاڑکانہ ) کی ڈائری سے ماخوذ ہے ۔ ]
1
سندھ دار السلام:
بقول مولانا عبد الرشید پیرزادہ ( گوٹھ سنہڑی) کہ مولانا حافظ محمد کامل ( سندھ کو دارالسلام سمجھتے تھے اس لئے ) افغانستان ہجرت کرنے کے مخالف تھے ۔ ان کا موقف تھا کہ نبی اکرم ﷺ کی حدیث شریف ہے لاھجرۃ بعد الفتھ المکۃ ( بخاری )

یعنی فتح مکہ کے بعد ہجرت نہیں ہے۔ اس لئے افغانستان کو ہجرت کرنا ( شرعا) درست نہیں (اور معاشی حوالے سے بھی نہایت خطر ناک عمل ہے) ۔ اس موضوع پر مولانا محمد کامل کا پیر تراب علی شاہ قمبر والے سے بھی مناظرہ ( بحث و مباحثہ ) ہوا تھا ۔ ( لاکانو ساہ سیبانو ص ۲۶۸ ) ـ

حضرت مولانا محمد اسحاق جتوئی ( لاڑکانہ ) فرماتے ہیں : مولانا محمد کامل پرہیز گار بزرگ تھے ، فی سبیل اللہ درس دیتے تھے۔ نحوو صرف کے ماہر استاد تھے، اسی لئے ان کے شاگرد بھی اس فن میں ماہر ثابت ہوئے ہیں ۔ ( ایضا)

اولاد:
مولانا نے ایک شادی کی جس سے دو بیٹے تولد ہوئے ۔

۱۔ حافظ احمد رحمت اللہ
۲۔ محمد نعمت اللہ ۔

دونوں بھائیوں نے لاڑکانہ شہر کے محلہ علی گوہر آباد میں سکونت اختیار کی تھی اور سفید مسجد پر قابض تھے اور اعتقادی طور پر دیوبندی وہابی نظر یہ رکھتے تھے ۔ دو چار سال ہوئے انتقال کر گئے ہیں ۔

وصال:
حافظ محمد کامل نے ۱۷ ربیع الاول ۱۳۵۱ھ بمطابق ۵ مارچ ۱۹۳۲ء کو انتقال کیا۔ آخری آرامگاہ گوٹھ سنہڑی متصل لاڑکانہ میں واقع ہے۔ آپ کے انتقال پر آپ کے استاد نورنگی نے نہایت افسوس کا اظہار کیا اور آپ کو ’’ علم کا ذخیرہ ‘‘ سے تعبیر کیا۔ ( وصال کی تاریخ و تفصیل حافظ عبدالرزاق سومرو کے قلمی مضمون سے بذریعہ حافظ عبد الستار لی گئی ، احقر تمام کا مشکور ہے )

مولانا حافظ نور احمد حبیسر ( اھسان واھن تحصیل ڈوکری ) کی روایت کے مطابق کہ حافظ صاحب کے انتقال کے بعد ان کے مزار سے قرآن شریف کی تلاوت کی آواز آتی تھی ‘‘ ۔ اس سے معلوم ہواس وہ نام کے فقط کامل نہیں تھے بلکہ حقیقت میں بھی کامل تھے ۔

( انوارِ علماءِ اہلسنت ) ـ

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-molana-hafiz-kamil
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
2
حضرت شاہ محمد غوث قادری لاہوری رحمۃ اللہ علیہ

نام و نسب:
اسمِ گرامی:
سید محمد غوث ۔ لقب: شیخ المحدثین، شارحِ بخاری، غوث الوقت ۔ مکمل نام: حضرت سید محمد غوث گیلانی قادری ۔

سلسلۂ نسب اس طرح ہے:
شیخ المحدثین حضرت شاہ محمد غوث گیلانی قادری بن ابو البرکات سید حسن بادشاہ قادری پشاوری بن سید عبد اللہ شاہ اصحابی (مکلی) بن سید محمود بن سید عبد القادر بن سید عبد الباسط بن سید حسین بن سید احمد بن سید شرف الدین قاسم بن سید شرف الدین یحیی بن سید بار الدین حسن بن سید علاؤ الدین بن سید شمس الدین بن سید شرف الدین یحیی بن سید شہاب الدین احمد بن سید ابو صالح نصر بن سید عبد الرزاق بن غوث اعظم حضرت شیخ عبد القادر جیلانی رحمہم اللہ عنہم اجمعین ۔ (تذکرہ اولیاءِ سندھ، ص:186) ـ

حضرت شاہ محمد غوث کے والد گرامی نے دوسری شادی خاندانِ ساداتِ کنٹر (افغانستان) غوثِ خراساں سید علی ترمذی المشہور پیر بابا کی پوتی سے کی ۔ یہ بی بی صاحبہ اتنی نیکوکار و پرہیزگار تھیں کہ ان کا لقب ’’ رابعۂ عصر ‘‘ تھا ۔ اسی عفیفہ کے بطن سے حضرت شیخ المحدثین پیدا ہوئے ۔ (تذکرہ مشائخِ سرحد جلد اول، ص:58 / خزینۃ الاصفیا قادریہ) ـ

تاریخِ ولادت:
آپ کی ولادت با سعادت 1091ھ مطابق 1680ء کو موضع سلطان پور، پشاور میں ہوئی ۔

تحصیلِ علم:
اپنے والد گرامی ابو البرکات سید حسن پشاوری سےگھر میں تربیت حاصل کی ۔ سات سال کی عمر میں قرآن مجید حفظ کر لیا ۔ پھر علومِ عقلیہ و نقلیہ کی تحصیل میں مصروف ہو گئے ۔ کابل میں اخوند مولانا محمد نعیم صاحب سے سے علوم متدوالہ تک پڑھے ۔ پھر احادیث پڑھنے کے لئے لاہور تشریف لے گئے ۔ لاہور میں مولانا جان محمد لاہوری، میاں نور محمد مدقق، حاجی یار بیگ صاحب، مولانا عبد الہادی، اور مولانا میاں محمد مراد علیہم الرحمہ سے تحصیلِ علم کیا ۔

آپ اٹھارہ سال کی عمر میں تما م علوم عقلیہ و نقلیہ سے فراغت حاصل کی ۔ پھر آپ نے سفرِ حرمین شریفین اختیار کیا ۔ حج اور زیارت کے بعد علومِ حدیث میں مصروف رہے ۔ (مقدمہ شرح غوثیہ) ۔ علم کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے ۔ کہ آپ فرماتے ہیں کہ دورانِ تعلیم میں نے والد گرامی کی خدمت میں عرض کیا کہ مجھے سلوک و معارف کے سبق بھی دیے جائیں ۔ لیکن وہ ہمیشہ یہی ارشاد فرماتے کہ پہلے علومِ ظاہری کی تکمیل کر لو ۔ اس کے بعد دیکھا جائےگا ۔ (تذکرہ علماء و مشائخِ سرحد جلد اول، ص:76) ـ

فی زمانہ خانقاہوں کے زوال کی بنیادی وجہ سجادوں اور خلیفوں کا علومِ دینیہ سے بے بہرہ ہونا ہے ۔

بیعت و خلافت:
علوم میں تکمیل کے بعد والد صاحب کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ مروجہ نصاب کی تکمیل ہو گئی ہے ۔ راہِ حقیقت کا راہی بنائیے ۔ انہوں نے درخواست قبول کرتے ہوئے سلسلۂ عالیہ قادریہ میں بیعت فرمایا اور ذکر الہی کی تلقین کی ۔ چھ سال تک ذکر و فکر اور نفس کشی میں مصروف رہے ۔ چھ سال کے مجاہدات کے بعد خلافت عطاء فرمائی ۔

والد صاحب کے علاوہ جس کے بارے میں بھی معلوم ہوا ان کے پاس حاضر ہوئے ۔ سب سے پہلے پشاور شہر میں جناب عبد الغفور نقشبندی کی خدمت میں حاضر ہوئے ۔ پھر اٹک میں حضرت جی صاحب یعنی شیخ یحییٰ سے ملاقات کی ۔ حضرت جی آپ سے انتہائی شفقت اور محبت سے پیش آئے ۔ ان کی صحبت میں ذکر قلبی غالب ہوا، ذکر قلبی ، حبس کا طریقہ اور بعض دیگر مقامات جو حبس کے لئے ضروری ہیں، ان کی صحبت سے حاصل ہوئے، نیز آپ نے طریقہ عالیہ نقشبندیہ کی اجازت بھی مرحمت فرمائی ۔ اٹک کے گرد و نواح کے فقرا کو مل کر راولپنڈی کے قریب نور پور شاہاں (موجودہ اسلام آباد) میں حضرت شاہ عبد اللطیف بری امام سے ملاقات ہوئی ۔ سرہند شریف میں حاجی صبغۃ اللہ اور میاں عبد الاحد اور میاں فرخ شاہ سے ملاقات ہوئی ۔

پھر دہلی کی طرف راوانہ ہوئے، وہاں شیخ محمد چشتی اور شاہ کلیم اللہ شاہ جہاں آبادی سے ملاقات ہوئی ۔ انہوں نے اپنی کتب عنایت فرمائیں ۔ دہلی میں حضرت قطب الاقطاب کے مزار پر معتکف رہے۔پھر اجمیر شریف حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے مزار پر حاضری دی ۔ پھر لاہور واپس تشریف لائے اس وقت لاہور میں شیخ عبد الغنی نامی گرامی تھے ان کےپاس حاضر ہوئے ۔ رسالۂ غوثیہ میں رقم طراز ہیں، جب میں تلاشِ حق کے سلسلے میں لاہور پہنچا تو حضرت میاں میر کے مزار پر کئی راتیں گزاریں ۔ ایک دن آپ ظاہر ہوئے اور میری طرف توجّہ فرمائی اور ایک شغل میں مشغول رہنے کا حکم کیا اور ارشاد فرمایا: یہ بات کسی اور سے نہ کہنا ۔ میں صبح اُٹھ کر شیخ حامد قادری کی خدمت میں حاضر ہوکر طالبِ فیض ہوا ۔ فرمایا: رات جو تمہیں حضرت میاں میر نے شغل عطا فرمایا ہے وہی کافی ہے ـ(ایضا:80خزینۃ الاصفیاء قادریہ: 301) ـ
1
سیرت و خصائص:
الفاضل الشہیر، المحدث الاعظم، الفقیہ الافخم، بحر العلوم والفنون، عالم علوم عقلیہ و نقلیہ، عارف العلوم الالٰہیہ و توحیدیہ، مطلعِ انوار شریعت، واقف اسرار طریقت، غواصِ بحرِ حقیقت، شیخ التفسیر والمحدثین، سرتاج زاہدین، امام العابدین، سند الاتقیاء، امام الازکیاء، المحدث الکبیر الشاہ محمد غوث پشاوری بن ابو البرکات سید حسن بادشاہ بن حضرت سید عبد اللہ شاہ اصحابی رحمۃ اللہ عنہم اجمعین ۔

آپ کے علم وفقر کی شہرت اتنی عام ہوئی کہ ہر کہ و مہ کی زبان پر آپ کی دینی تبلیغ، خدمتِ فقراء، درس اور لنگر کا تذکرہ تھا ۔ لوگ جوق در جوق آتے اور حسبِ حال امداد حاصل کرکے جاتے ۔ جو تحائفِ اور ہدایا آتے فقراء، مساکین، بیواؤں اور یتیموں پر صرف کر دیتے ۔ مسافر وں کو زادِ راہ مہیا کرتے، اتنے اخراجات کرنے کے با وجود آپ کے چہرہ پر کبھی ملال نہیں آیا ۔ اور نہ ہی کبھی کسی حکمرانِ وقت اور امیر سے کوئی امداد قبول کی ۔ ایک مرتبہ آپ کی خدمت میں بادشاہ کی طرف سے ہزار اشرفیاں پیش کی گئیں، آپ نے یہ فرماتے ہوئے واپس کردیں کہ یہ مستحقین میں تقسیم کر دیں، اور مجھے ان کی ضرورت نہیں ہے ۔

درس و تدریس:
1120ھ میں پشاور شہر میں خانقاہ عالیہ قادریہ سید حسن صاحب پر باقاعدہ سلسلہ تدریس شروع کر دیا ۔ درسِ قرآن، درسِ حدیث، اور طریقہ مبارکہ کے ارشادات خود فرماتے ۔ آپ کے درسِ مبارک میں اکابر علماء کی اولادیں اور مشائخِ کرام کے صاحبزادگان آکر علوم سے بہرہ ور ہوتے ۔ حدیث شریف کا درس اتنا وسیع تھا کہ پنجاب سرحد کے علاوہ کابل، ہرات، اور غزنی کے طلباء جوق در جوق آکر شامل ہوتے، نیز طلباء کی رہائش، لباس اور طعام کا بند و بست خود فرماتے ۔

اسی طرح مریدین کی تربیت پر خصوصی توجہ تھی ۔ آپ کی خانقاہ میں تزکیۂ نفس اور تہذیبِ اخلاق کی باقاعدہ تعلیم دی جاتی تھی ۔ آپ 1148ھ تک پشاور میں رہے اور پھر لاہور تشریف لے گئے ۔ چاربرس تک لاہور میں بھی اسی طرح تبلیغِ دین اور اشاعتِ سلسلہ میں منہمک رہے ۔ چالیس سال آپ نے تدریس فرمائی، بلکہ تدریس کے ساتھ تصنیف و تالیف میں بھی مشغول رہے ۔ آپ نے مختلف علوم و فنون پر چار سو کتب تحریر فرمائیں ۔ ان میں سے اکثر گردشِ زمانہ کی نذر ہوگئیں ۔

فضل و کمال:
آپ کے ہم نام بزرگ جو کہ آپ کے مرید بھی تھے ۔ جب محمد شاہ نے کابل پر قبضہ کرنے کے بعد ہندوستان پر حملہ آور ہونے کا ارادہ کیا اور پشاور پہنچا تو اِن سے استمداد کی درخواست کی ۔ انہوں نے کہا: حضرت شاہ محمد غوث لاہوری کی طرف رجوع کرو ۔ اُس نے آپ کو پشاور بلا بھیجا ۔ آپ نے جواب لکھ بھیجا کہ ہمارے پیروں کا یہ طریقہ نہیں ہے کہ بادشاہوں کے پاس جائیں اور اُن کی مدد کریں۔ اللہ ہی مدد گار کافی ہے ۔ نادر شاہ یہ جواب پاکر بڑا برہم ہُوا اور کہا: اچھا لاہور پہنچ لُوں اس گستاخی کا مزہ معلوم ہو جائے گا ۔ جب پشاور سے کوچ کیا تو راستے میں ایک ندی کی طغیانی نے ایسا راستہ روکا کہ اس کا عبور کرنا دشوار ہو گیا ۔ کئی روز انتظار بھی کیا مگر طغیانی کسی طرح کم نہ ہُوئی بلکہ بڑھتی چلی گئی ۔ آخر پریشان ہوکر شاہ محمد غوث سے دعا کی درخواست کی ۔ آپ نے جواب بھیجا:یہ طغیانی تمہارے اس ارادۂ بد کا نتیجہ ہے ۔ جو تم نے حضرت شاہ محمد غوث کی نسبت کیا ہے۔ یہ سُن کر تائب ہُوا اور لاہور پہنچ کر عقیدت و خلوص کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہُوا اور معذرت چاہی ۔
2
استغناء:
جب آپ کے والدِ محترم کا انتقال ہوا تو اس کے فوراً بعد بادشاہ ہندوستاں اورنگ زیب عالمگیر نے آپ کے نام مزار شریف کے گرد چالیس جریب زمین کی سند لکھ کر بھیج دی ، مگر آپ نے قطعی جواب دے دیا کہ ’’ میں فقیر آدمی ہوں ، اللہ کا دروازہ مجھے کافی ہے وہی میرا کارساز ہے ، وہی میرا مولیٰ ہے اور وہ بہت اچھا آقا ہے ‘‘ ۔ (تذکرہ علماء ومشائخِ سرحد جلد اول، ص:83) ۔ اب بھی یہ سند نیشنل میوزیم کراچی میں موجود ہے ۔

حضرت مولانا مفتی غلام سرور لاہوری صاحبِ خزینۃ الاصفیا ء اپنا ایک چشم دید واقعہ بیان کرتے ہیں: کہ رنجیت سنگھ کے پوتے نونہال سنگھ نے جو لاہور میں برسرِ حکومت تھا ایک انگریز مشیر کی تجویز سے لاہور شہر کے ارد گرد دُور دُور تک درخت اور عمارات گراکر میدان بنانے کا منصوبہ بنایا ۔ چنانچہ اس تجویز کے تحت بہت سے درخت اور عمارتیں منہدم کی گئیں ۔ جب حضرت شاہ محمد غوث کے مزار کی عمارتوں اور درختوں کے گرانے کی باری آئی اور کچھ بیرونی درخت اور عمارتیں گرائی جاچکیں اور اندرونی چاردیواری کی نوبت آئی تو نونہال سنگھ کا باپ کھڑک سنگھ مرگیا اور بیٹا باپ کی لاش کو جلا کر واپس آیا اور قلعہ میں داخل ہُوا تو قلعۂ لاہور کی دیوار سے ایک پتّھر گِر کر اس کے سر پر آپڑا جس کے صدمے سے وُہ  بھی وہیں ہلاک ہو گیا ۔ یہ واقعہ 1840ء میں رونما ہوا اور اس کی وُہ تمام تجاویز دھری کی دھری رہ گئیں ۔ (خزینۃ الاصفیاء قادریہ، ص:300) ـ

تصنیفات:
1۔ شرح غوثیہ: آپ نے بخاری شریف کی شرح لکھی جو  شرح غوثیہ کے نام سے موسوم ہے۔ یہ شرح علم حدیث میں ایک بحر نا پیدا کنار ہے ۔ حدیث شریف کے متعلق جتنے علوم ہیں وہ سب اس شرح میں آپ نے حل فرمائے ہیں۔ اس شرح میں علاوہ دیگر متعلقہ علوم کے بخاری شریف کے اسما ء الرجال کو مکمل بیان کیا ہے ۔ فقہ حنفی کی تطبیق نہایت ہی احسن طریقہ پر کی ہے ۔

2۔ رسالہ اصول حدیث:یہ حدیث کے اقسام پر عربی میں آپ نے لکھا ہے ۔

3۔ رسالہ دربیان کسب سلوک و بیان طریقت و حقیقت (فارسی قلمی) یہ تصوف پر لکھا ہے ۔ یہ رسالہ مکمل و اکمل مرشد ہے ـ

4۔ رسالہ ذکر جہر: اس رسالہ میں قرآن مجید ، احادیث شریف ، کتب فقہ اور کتب علما ء کرام سے مدلل طریقہ سے ذکر جہر کا ثبوت دیا ہے اور نہایت ہی احسن وجوہ بیان فرمائے ہیں ۔ یہ رسالہ عربی میں قلمی ہے ۔

5۔ ترجمہ قصیدہ غوثیہ شریف (فارسی): قصیدہ شریف کی عام فہم اور صوفیانہ شرح ہے ۔ صرف اور نحو کے مشکل مقامات کو نہایت آسان طریقہ پر حل فرمایا ہے ۔

6۔اسرار التوحید (عربی) : قلمی یہ کتاب توحید کے موضوع پر ہے ۔ منطق ، فلسفہ اور الہٰیات کی کتابوں پر آپ نے شروحات لکھیں، اور قرآنِ مجید پر ایک حاشیہ بھی تحریر فرمایا تھا ۔

تاریخِ وصال:
آپ کی وفات 17 ربیع الاول 1152ھ میں ہوئی ۔ بیرون دہلی دروازہ لاہور آپ کا مزار واقع ہے ۔

ماخذ و مراجع:
تذکرہ علماء و مشائخِ سرحد ۔ شرح غوثیہ ۔ تذکرہ اولیاء سندھ ۔ خزینۃ الاصفیاء قادریہ ۔

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-shah-muhammad-ghaus-lahori
1👍1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
2
حضرت مولانا سید اصغر علی شاہ خیر آبادی علیہ الرحمہ

آپ فخر الاصفیاء حضرت مولانا سید محمد علی خیر آبادی قدس سرہٗ کے چھوٹے بھائی تھے، حضرت مولانا غلام امام نبیرہ حضت شاہ صفت اللہ محدث سے سلسلہ چشتیہ میں مرید تھے اور خلیفہ بھی تھے، اپنے مرشد کے مرشد حضرت شاہ قدرت اللہ قدس سرہٗ سے بھی اجازت پائی تھی، آپ بڑے متقی، متورع اور متجر عالم و بزرگ تھے ـ

وصال:
۱۷ ربیع الاول ۱۲۶۰ھ میں آپ کا وصال ہوا، حضرت مولانا شاہ محمد اسلم خیر آبادی جیسے نامور اور بزرگ عالم و عارف آپ کے صاحبزادے تھے ۔

( خیر آباد کی ایک جھلک )

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-syed-asghar-ali-shah-khairabadi
1