🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
سبھی تو باجے بجا رہے ہیں

یہ تو حقیقت ہے کہ میلاد مصطفی پر "سوائے ابلیس کے جہاں میں سبھی تو خوشیاں منا رہے ہیں" کیوں کہ حضور ﷺ کی ولادت کی خوشی منانے سے ابلیس اور اس کے چیلوں کو ہی اعتراض ہو سکتا ہے۔
لیکن آج کل جو خوشی منانے کا طریقہ لوگوں نے اپنا رکھا ہے اسے دیکھ کر یہ کہنا بھی ٹھیک ہوگا کہ "سوائے علما کے اس جہاں میں سبھی تو باجے بجا رہے ہیں"
علما منع کر کر کے تھک چکے ہیں لیکن عوام سنتی کہاں ہے، انھیں تو بس باجا بجانا ہے تو بجانا ہے۔

جلوس محمدی اس جلوس کو کہتے ہیں جو شریعت محمدی کے مطابق ہو لیکن ہمارے جلوسوں میں تو شریعت کہیں نظر ہی نہیں آتی۔ نمازیں چھوڑ کر جلوس میں گھومنا، میوزک کی دھن پر اچھل کود کرتے ہوئے نعرے بازی کرنا، چھتوں اور دروازوں پر کھڑی عورتوں پر نظریں باندھنا اور ان سب کو میلاد کی خوشی کا نام دینا بالکل غلط ہے۔ اس سے ابلیس راضی ہو سکتا ہے، اللہ اور اس کے رسول نہیں!

خوشی منانے کا یہ طریقہ بھی ہو سکتا ہے کہ ہم اپنے نبی کی سیرت پر لکھی گئی کتابوں کا مطالعہ کریں اور اگر اللہ نے مال و دولت سے نوازا ہے تو دوسروں کو بھی کتاب تحفے میں پیش کریں، غریبوں کو کھانا کھلائیں، ضرورت مندوں کی مدد کریں، غریب لڑکیوں کی شادی کروا دیں؛ ان شاء اللہ حضور اکرم ﷺ ہم سے خوش ہو جائیں گے۔

عبد مصطفی
2
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
👌1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1