🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
مولائے روم علامہ جلال الدین رومی علیہ الرحمہ

نام و نسب:
اصل نام محمد ، لقب جلال الدین اور مولائے روم تھا ۔

نسب نامہ:
جواہر مضیہ میں سلسلہ نسب اس طرح بیان کیا ہے: محمد جلال الدین بن محمد بہاؤ الدین بن محمد بن حسین بلخی بن احمد بن قاسم بن مسیب بن عبد اللہ بن عبد الرحمن بن ابو بکر صدیق ۔ (رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین) ـ

تاریخِ ولادت:
مولائے روم ۔ ۶۰۴ھ مطابق ۱۲۰۷ء میں پیدا ہوئے ۔

تعلیم و تربیت:
ابتدائی تعلیم اپنے والدِ ماجد شیخ بہاؤ الدین سے حاصل کی پھر انہوں نے اپنے مرید سید برہان الدین کو مولانا کا معلم اور اتالیق بنا دیا ۔ اکثر علوم مولانا کو انہی سے حاصل ہوئے ۔ ۶۳۹ھ میں حلب کے مدرسہ حلاویہ میں فقہ اور مذاہب کے بہت بڑے عالم مولانا کمال الدین سے شرف تلمذ حاصل کیا ۔ ان کے علاوہ عالمِ اسلام کی عظیم ہستیوں شیخ سعد الدین حموی ، شیخ محی الدین ابن عربی، شیخ شہاب الدین سہروردی، شیخ عثمان رومی، شیخ اوحد الدین کرمانی، شیخ صدر الدین قونوی (علیہم الرحمۃ والرضوان) سے اکتساب فیض کیا ۔ یہاں تک کہ ۶۰۴ھ میں پیدا ہونے والا یہ مولودِ مسعود ۲۶ سال کی عمر میں مرجع خلائق بن گیا اور بڑے بڑے علما انکی طرف رجوع کرنے لگے ۔

بیعت و خلافت:
اپنے والد صاحب کے وصال کے بعد مولانا نے اپنا روحانی تعلق سید برہان الدین سے قائم کر لیا تھا ۔ چنانچہ مثنوی میں مولانا نے ان کا تذکرہ اپنے پیر کی حیثیت سے کیا ہے ۔ جواہر مضیہ کی روایت کی مطابق شیخ شمس الدین کو ان کے مرشد بابا کمال الدین جندی نے یہ کہہ کر مولانا کے پاس بھیجا تھا کہ روم جاؤ وہاں ایک سوختہ دل ہے اس کو گرماؤ ۔ مولائے روم آپکی شخصیت و تعلیمات سے ایسے متأثر ہوئے کہ آپکے دست حق پرست پر بیعت ہو گئے ۔

سیرت و تعلیمات:
مولانا پر بچپن ہی سے سعادت مندی کے آثار نمایاں تھے ۔ جب خواجہ فرید الدین عطار مولائے روم کے والد شیخ بہاؤ الدین سے نیشاپور میں ملے اس وقت مولائے روم کی عمر تقریباً ۶ سال تھی ۔ خواجہ صاحب نے آپکو دیکھ کر شیخ بہاؤ الدین سے فرمایا! ‘‘اس صاحبزادے کے جوہر ِقابل سے غفلت نہ برتیے گا یہ مستقبل میں آفتابِ شریعت اور ماہتابِ طریقت ہوگا ’’ واقعی ایسا ہوا جیسے خواجہ صاحب نے فرمایا تھا ۔

مولائے روم ، دانائے مغرب ،میں تواضع اور انکساری اس حد تک تھی کہ ایک راہب نے آپکی انکساری دیکھ کر اپنے رفقاء سمیت اسلام قبول کرلیا ۔ انتقال سے قبل مولانا نے اپنے اصحاب کو وصیت فرمائی! کہ سرًاو علانیۃًً اللہ سے ڈرتے رہنا، کھانے، سونے اور گفتگو میں کمی کرنا،گناہوں سے دور رہنا، روزے برابر رکھنا، رات کے قیام میں ہمیشگی اختیار کرنا، شہوتوں کو ہمیشہ کیلئے چھوڑ دینا، ہر طرح کے لوگوں کی جفاؤں کو برداشت کرنا، غافلوں اور جاہلوں کی ہم نشینی سے بچنا ، نیکوں اور بزرگوں سے مصاحبت رکھنا، بہترین انسان وہ ہے جو لوگوں کو نفع پہنچائے، اور بہترین کلام وہ ہے جو قلیل اور مکمل ہو۔تمام تعریف و توصیف اللہ جل شانہ کے لئے ہے جو عظمت والا ہے اور اس کے محبوب حضرت محمد ﷺ پر سلام ہو ۔

وصال:
تقریباً ۶۶سال کی عمر میں یک شنبہ 5 جمادی الثانی ۶۷۲ھ / مطابق 17 دسمبر ۱۲۷۳ء کو مغرب کے وقت مولائے روم عالمِ آخرت کی طرف روانہ ہوگئے اور قونیہ کی پاک سرزمین آج بھی عقیدت مندوں کا مرکز ہے ۔
https://scholars.pk/ur/scholar/molana-room-hazrat-bahauddin-muhammad-jalaluddin-rumi
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
شہزادۂ غوث الاعظم ، حضرت شیخ ابو بکر زکریا یحییٰ بن غوثِ اعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

ولادت:
چھٹی ربیع الاول ۵۵۰ھ میں متولد ہوئے ـ

تعلیم:
اپنے والد ماجد اور محمد بن عبد الباقی رحمۃ اللہ علیہ سے تفقہ حاصل کیا اور حدیث سنی ـ

حسنِ سیرت و مکارمِ اخلاق میں یگانہ اور انکسار و ایثار نفس میں منفرد تھے ۔ بہت سے لوگ اِن سے مستفید ہوئے۔

صغر سنی میں ہی مصر چلے گئے ۔ پھر کبر سنی میں معہ اپنے فرزند سید عبد القادر رحمۃ اللہ علیہ کے واپس بغداد تشریف لائے ـ

آپ علیہ الرحمہ شبِ برات 600ھ میں انتقال کیا اور اپنے برادر مکرم سید عبد الوہاب رحمۃ اللہ علیہ کے پہلو میں مدفون ہوئے ۔

( شریف التواریخ )

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-syed-abu-zakariya-yahya-bin-ghous-e-azam
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
05-03-1445 ᴴ | 22-09-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
06-03-1445 ᴴ | 23-09-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
06-03-1445 ᴴ | 23-09-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
06-03-1445 ᴴ | 23-09-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1