🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
28-02-1445 ᴴ | 15-09-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
28-02-1445 ᴴ | 15-09-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
عرس حضور مجدد الف ثانی
شیخ احمد سرہندی علیہ الرحمہ
2
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
2
حضرت شیخ احمد نہروانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

آپ قاضی حمید الدین ناگوری کے مشہور خلیفہ تھے ۔ بڑے بلند پایہ بزرگ اور اسرارِ حقیقت کے واقف تھے، حضرت شیخ الاسلام بہاؤالدین زکریا ملتانی رحمۃ اللہ علیہ کسی کو بہت کم پسند فرمایا کرتے تھے مگر حضرت شیخ نہروانی کے متعلق فرمایا کرتے کہ شیخ احمد نہروانی صوفیوں کے منبع ہیں، شیخ نظام الدین اولیاء اللہ فرماتے ہیں کہ جس مجلس سماع میں خواجہ قطب الدین بختیار کاکی کا انتقال ہوا اُس میں شیخ احمد نہروانی بھی موجود تھے، شیخ نصیرالدین محمود چراغ دہلوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ شیخ احمد نہروانی بافندگی کرتے تھے، کبھی کبھی ایسا ہوتا کہ کام کے دوران ہی اُن پر ایسی کیفیت طاری ہوتی کہ اپنے آپ ہی غائب ہوجاتے، کام سے دستبردار ہوجاتے لیکن خود بخود کپڑے بنتے جاتے ۔

ایک دن قاضی حمید الدین ناگوری رحمۃ اللہ علیہ شیخ احمد نہروانی کو ملنے کے لیے تشریف لے گئے، اس وقت شیخ کھڈی پر بیٹھے کپڑا بن رہے تھے اپنے پیر و مرشد سے وہاں ہی ملاقات ہوئی وداع کے وقت قاضی حمید الدین نے فرمایا ’’احمد اصل کام چھوڑ کر کب تک اس کام میں لگے رہو گے تمہیں کوئی اچھا کام کرنا چاہیے یہ کام اللہ کے بندوں کا نہیں ہے اسے چھوڑ و اور اپنا کام کرو جو تمہارے کسی کام آئے، اس کام سے تو بے کار ی بہتر ہے‘‘ ۔ قاضی حمیدالدین رخصت ہوئے تو حضرت شیخ احمد اٹھے اور ایک موٹی سی لکڑی کو ہاتھ میں لیا تاکہ میخ کو ٹھونک سکیں کیونکہ اُس میخ سے آپ کی کھڈی کی رسیاں ڈھیلی پڑ گئی تھیں جونہی آپ نے وہ لکڑی میخ پر ماری تو آپ کے ہاتھ پر آلگی ہاتھ ٹوٹ گیا اور اس کام سے بے کار ہوگئے اور اب دن رات اللہ کی عبادت میں مشغول رہنے لگے، آپ کی وفات چھ سو اکسٹھ ہجری میں ہوئی ۔

شیخ احمد چوں ز دنیا رخت بست
داخل فردوس شد آں جنتی
سالِ ترحیلش چو گفتم از خرد
گشت احمد مرشد دین منجلی
۶۶۱ھ
-----------------------------------
آپ قاضی حمیدالدین محمد بن عطا، ناگوری کے مریدِ خاص کامل بزرگ تھے اور باعتبار پیشہ کے جولاہے تھے، شیخ الاسلام بہاؤ الدین زکریا فرمایا کرتے تھے، اگر کوئی شیخ احمد نہروانی کے مشغول بحق ہونے کا اندازہ لگائے تو دس صوفیوں کے اشغال بالذکر سے کم نہ پائے گا، سلطان المشائخ نظام الدین اولیاء نے فرمایا جس مجلس سماع میں بختیار کاکی رحمۃ اللہ علیہ کو خاص واقعہ پیش آیا اس مجلس میں شیخ احمد نہروانی بھی موجود تھے ۔

شیخ نصیرالدین محمود چراغ آپ کے بارے میں یوں ارشاد فرماتے ہیں کہ شیخ احمد نہروانی کو کبھی کبھی کرگھے پر کام کرتے وقت حالت وجد طاری ہوجاتی تھی اور اس وجہ سے آپ کپڑا بننا چھوڑ دیتے تھے، لیکن کرگھا چلتا رہتا اور کپڑا خود بخود تیار ہوتا رہتا، ایک دفعہ قاضی حمیدالدین ناگوری (جن کے حالات پہلے گزر چکے) آپ کے ہاں بغرض ملاقات تشریف لائے اور جاتے وقت فرمانے لگے شیخ احمد کب تک اس کام میں لگے رہو گے؟ یہ فرماکر قاضی صاحب تو تشریف لے گئے اور شیخ احمد نہروانی ان میخوں کو کسنے کے لیے اُٹھے جو ڈھیلی پڑ گئی تھیں، ابھی ایک میخ کسنا ہی چاہتے تھے کہ آپ کا ہاتھ ٹوٹ گیا جس پر شیخ احمد نہروانی نے ہندی زبان میں فرمایا کہ پیر قاضی حمیدالدین نے میرا ہاتھ توڑ دیا۔

اس واقعہ کے بعد آپ نے جولاہوں کا پیشہ ترک فرمادیا اور مکمل طور پر یاد الٰہی عزوجل میں مصروف و مشغول ہوگئے، آپ کا مزار بدایوں میں ہے۔

(اخبار الاخیار)

حضرت شیخ احمد نہروانی
(رحمۃ اللہ علیہ)

حضرت شیخ احمد نہروانی اس مجلس سماع میں موجود تھےکہ جس میں قطب الاقطاب حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی (رحمتہ اللہ علیہ )نے وصال فرمایا۔

بیعت و خلافت:
آپ حضرت قاضی حمید الدین ناگوری کے مرید ہیں۔

پیشہ:
آپ بافندگی کاکام کرتے تھے۔

زندگی میں کایا پلٹ:
آپ کے پیر و مرشد حضرت قاضی حمیدالدین ناگوری ایک مرتبہ آپ کے مکان پرتشریف لائے، آپ اپنا کام کر رہے تھے، اپنے پیر و مرشد کی تعظیم بجا لائے ۔ حضرت قاضی جب چلنے لگے تو انہوں نے آپ سے مخاطب ہو کر فرمایا کہ۱؎

"احمد! یہ کام کب تک کرتے رہوگے"۔

حضرت قاضی صاحب کےتشریف لے جانے کے بعد آپ کا ہاتھ میخ پر اتفاقاً جا لگا، ہاتھ ٹوٹ گیا، آپ مسکرائے اور فرمایا۔

"اس بوڑھے (قاضی حمید الدین) نے میرا ہاتھ توڑ ڈال"۔

اس دن سے آپ نے بافندگی کا کام چھوڑ دیا۔ دنیا کو ترک کرکے یاد الٰہی میں مشغول ہوئے۔

وفات:
آپ نے ۶۶۱ھ میں وفات پائی، مزار بدایوں میں ہے ۔۲؎

سیرت:
حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی (رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں) کہ۔

"اگر احمد کی مشغولی وزن کی جائے تو دس صوفیوں کی مشغولی کے برابر ہوگی"۔

کرامت:
کبھی کبھی ایسا ہوتا تھا کہ آپ اپنا کام کرتے کرتے از خود رفتہ ہو جاتے تھے، آپ کام بند کر دیتے تھے لیکن کپڑا بغیر آپ کی امداد کے بنتا جاتا تھا۔

حواشی:
ا؎ اخبار الاخیار (اُردوترجمہ)ص۹۳
۲؎ اخبارالاخیار (اُردوترجمہ) ص۹۳

( تذکرہ اولیاءِ پاک و ہند )

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-sheikh-ahmed-neharwani
2
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
2
حضرت میر محمد یعقوب گیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

آپ عالم عامل اور عامل کامل تھے آپ قلعۂ یعقوب میں رہا کرتے تھے اور اسمائے ربانی کے زرو سے حاکمانہ قوت کے مالک تھے ۔ خلق خدا ان سے دین و دنیا کے فائدے اٹھایا کرتی تھیب۔ دیوانہ کتے کے زخمی لوگ آپ کے پاس آتے اور شفا یاب ہوتے آپ کی دعا کے بعد تادم حیات کسی پر دیوانگی کے اثرات نہ رہتے آپ کی نسبت آبائی جناب غوث الاعظم محی الدین ابو محمد عبد القادر جیلانی سے ملتی ہے ۔

سلسلۂ نسب:
میر محمد یعقوب بن میر محمد زمان بن میر محمد حاجی بن میر صدر الدین ۔ بن سید نور الدین بن سید بدر الدین بن سید جعفر بن سید احمد بن سید مومن بن میر حیدر بن شاہ قمیص قادری (جن کا ذکر خیر سلسلہِ قادریہ میں گذر چکا ہے) بن ابی الحیات ۔ بن تاج الدین محمود بن بہاء الدین محمد بن جلال الدین احمد بن سید علی جمال الدین قاضی ابو صالح نصر بن سید آلافاق شیخ عبد الرزاق بن شیخ سید سلطان ابو محمد محی الدین عبد القادر جیلانی قدس سرھم ۔

آپ کی روحانی نسبت پیران قادریہ کے سلسلہ سے یوں درج ہے ۔

آپ سید فضل علی لاہوری کے مرید تھے ۔ وہ شیخ عبد الرحیم جار اللہ وہ حاجی محمد سعید لاہوری (جن کا ذکر خیر سلسلہ عالیہ نقشبندیہ مجدّدیہ میں لکھا گیا ہے) وہ سید محمد محمود کردی ۔ وہ سید جلال الدین وہ سید شہاب الدین وہ سید جلال الدین عبد اللہ وہ سید شمس الدین ابو الوفا وہ سید شہاب الدین احمد وہ سید قاسم وہ سید عبد الباسط وہ سید بہاء الدین ابو العباس اور وہ سید بدر الدین حسن اور وہ سید علاء الدین اور وہ سید شرف الدین یحییٰ تا تاری اور وہ سید ابو النصر اور وہ قطب آلافاق سیّد عبد الرزاق اور وہ سیدنا عبد القادر جیلانی غوث الاعظم کے مرید تھے (رضی اللہ عنہم) امام میر یعقب گیلانی نے دوسرے سلاسل عالیہ سے بھی فیض پایا تھا ۔ اس طرح آپ مقتدائے زمانہ ہوئے ۔

وصال:
آپ کی تاریخ وفات ۲۹ صفر المظفر ۱۱۷۹ھ ہے مگر میر فضل علی نے تاریخ وفات ۴ محرم الحرام ۱۱۶۰ھ لکھی ہے ۔

مزار مبارک:
آپ کا مزار پر انور مزنگ لاہور کے قلعہ میر یعقوب میں ہے آپ کے تین بیٹے سید محمد یوسف ۔ میر سید علی اور میر اسماعیل تھے ۔ تینوں صاحباں علم و فضل اور ظاہر و باطن مراتب پر فائز ہوئے ۔

شد چو از دنیا بفضل ایزدی
ارتحالش ہست خورشید جہاں
۱۱۷۹ھ

درجناں یعقوب مخدوم الکریم
ہم بخواں یعقوب مخدوم الکریم
۱۱۷۹ھ

( خذینۃ الاصفیاء )

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-meer-muhammad-yakub-gilani
2
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
2
حضرت مولانا محمد امان اللہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

مولانا شیخ محمد امان اللہ بن مولانا صدر الدین رحمہما اللہ تعالیٰ چک عمر ضلع گجرات میں پیدا ہوئے، زیادہ تعلیم والد ماجد عم مکرم مولانا مخدوم عالم سے پائی، مزید تعلیم کے لئے کچھ عرصہ کر سال، ضلع جہلم میں رہے ، اس عرصہ میں آپ کے بڑے بھائی مولانا شیخ عبد اللہ (چک عمر) آپ کی جدائی سے متاثر ہو کر فراقیہ اشعار کہتے رہے جو ایک کتاب میں جمع کئے جا سکتے ہیں ۔

مولانا شیخ محمد امن اللہ رحمہ اللہ تعالیٰ اپنے دور کے متجر عالم اور عربی و فارسی کے اچھے شاعر تھے، آپ نے ج و از جمعہ کے بارے میں ایک عربی رسالہ لکھا تھا جسے علماء نے نگاہ تحسین سے دیکھا، یہ رسالہ پروفیسر قریشی احمد حسین، پروفیسر زمیند راہ کالج گجرات کے کتابخانہ میں محفوث ہے ۔ مولانا شیخ محمد امان اللہ کو خاندانی تناز عات اور مقدمات کی وجہ سے علم و ادب کی خدمت کا موقع نہ مل سکا اور نہ وہ نہ معلوم کیسے کیسے جواہر پارے یادگار چھوڑتے ۔

وصال:
۲۹ صفر / ۳۱ اگست ( ۱۳۱۲ھ/۱۸۹۴ئ) بروز جمعہ صبح کے وقت مولانا شیخ محمد امان اللہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو وصال ہوا اور چک عمر،بضلع گجرات میں مدفون ہوئے ۔ آپ کے فرزند اجمند مولانا سلام اللہ شائق نامور عالمدین ہوئے ہیں [1]



[1] قریشی احمد حسین، پروفیسر: گجرات کی تمدنی تاریخ ( قلمی )

( تزکرہ اکابرِ اہلسنت )

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-molana-muhammad-amanullah
2
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
2
حضرت مولانا حافظ سید حبیب احمد نقشبندی عرف مدنی میاں رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

مولانا حافظ سید حبیب احمد نقشنبدی بن سید محمد محسن بن سید عبد اللہ المعروف مدنی میاں، مدنی میاں کی مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ کے نزدیک سکونت تھی ۔ مدنی میاں مدینہ منورہ سے تنہا ہندوستان آئے، شاہ جہاں پور کے قصبہ تلہر میں فروکش ہوئے ۔

بیعت:
آپ حضرت پیر الہی بخش سے سلسلۂ عالیہ نقشبند یہ میں کراچی ہی دست حق پر بیعت ہوئے ۔ آپ کے پیر و مرشد کا کراچی میں قیام تھا ۔ پیر و مرشد نے آپ کا نام اسد اللہ شاہ رکھا تھا ۔ بیعت اختیار کر کے آپ واپس ہندوستان چلے گئے وہاں سے مدینہ منورہ آنا جانا رہا پھر شاہ جہاں پور ہی میں مستقل قیام کیا ۔

نکاح اور اولاد:
سید محمد محسن نے شاہ جہاں پور کے پٹھان خاندان میں شرف النساء نامی خاتون سے شادی کی ۔ جس میں سے سید حبیب احمد تولد ہوئے جو کہ آپ کی اکلوتی اولاد تھی ۔

وصال:
حضرت پیر سید محمد محسن نے ۱۳۲۵ھ / ۱۹۰۷ء میں انتقال کیا ، شاہ جہاں پور جائے پوری نے فارسی میں کہا ہے ۔

مقطع تاریخ یہ ہے:
گفت محی بہر سال جانگزائے
سیف مسلول شریعت بود وائے ۱۳۲۵ھ

(بروایت: سید محمد احمد محسنی صاحب حیدر آباد)

مولانا سید حبیب احمد محسنی تلہر ضلع شاہ جہاں پور (بھارت) میں تولد ہوئے ۔

( بروایت: شہزاد احمد )

تعلیم و تربیت:
گھر سے دینی تعلیم کا آغاز کیا ، علاقہ میں ابتدائی تعلیم حاصل کی اور اعلی تعلیم جامعہ رضویہ منظر الاسلام بریلی شریف (یوپی انڈیا) سے حاصل کر کے فارغ التحصیل ہوئے ۔

بیعت و خلافت:
آپ اپنے والد گرامی قدر حضرت شیخ طریقت سید محمد محسن ؒ سے سلسلہ عالیہ نقشبندیہ میں دست بیعت ہوئے اس کے بعد جانشین و خلیفہ ہوئے ۔ اس کے علاوہ حضرت بشیر میاں (بریلی شریف) نے بھی انہیں سلسلہ عالیہ قادریہ میں خلافت عطا فرمائی تھی ۔

امامت و خطابت:
۱۹۵۰ء کو پاکستان تشریف لائے۔ مستقل قیام لبیف آباد حیدر آباد (سندھ )میں کیا ۔ ابتدا میں آپ مرکزی جامع مسجد لطیف آباد نمبر ۸ میں امام و خطیب رہے، بعد ازاں سدرہ مسجد لطیف آباد میں تاحیات خطابت کے فرائض سر انجام دیئے ۔

اولاد:
مولانا سید حبیب احمد کی روحانی یادگار تو اَن گِنت ہیں مگر جسمانی یادگار بھی ماشاء اللہ ایک فرزند سید محمد احمد محسنی کی صورت میں موجود ہیں جو آپ کے سجادہ نشین بھی ہیں ۔

جناب محمد احمد کے پانچ بیٹے اور تین بیٹیاں ماشاء اللہ موجود ہیں ۔ (۱) سید جمال احمد (حیدر آباد ) (۲) سید نہال احمد گلشن حدید فیز ۱ کراچی (۳) سید کمال احمد (لاہور) (۴) سید اقبال احمد (۵) سید افضال احمد (قطر) ـ

آپ کے چند مخلصین و مریدین کے نام یہ ہیں:

معتقدین:
۱۔ خلیفہ حافظ محمد یونس خان نزد مکرانی جامع مسجد پی آئی بی کالونی کراچی

۲۔ حافظ سمیع الرحمن لطیف آباد نمبر ۸

۳۔ معروف نعت خواں صوفی جمیل احمد لطیف آباد

تصنیف و تالیف:
آپ کی درج ذیل تصانیف کا علم ہو سکا ہے:

۱۔نذر حبیب : ۲۰۰ صفحات پر مشتمل یہ آپ کا سب سے پہلا نعتیہ مجموعہ کلام ہے ، جسے رضوی کتب خانہ اردو بازار لاہور نے ۱۳۹۸ھ؍۱۹۷۷ء کو شائع کیا تھا۔

۲۔ نعت رسول : یہ نعتیہ مجموعہ کلام حیدرآباد (سندھ ) سے شائع ہوا ۔

’’ حبیب ‘‘ اے کاش پھر وہ دن ہو ہم جائیں مدینے کو

یہی دن رات اب اللہ سے ہم لو لگائے ہیں

وصال:
حضرت مولانا سید حبیب احمد ایک جیدعالم دین ، حافظ قرآن ، نعت گو شاعر ، خطیب اور پیر طریقت تھے ۔ ۲۹ ، صفر المظفر ۱۴۱۳ھ بمطابق ۲۹، اگست ۱۹۹۲ء کو بروز ہفتہ بعد نماز عصر ۹۱ سال کی عمر میں انتقال ہوا ۔

آپ کا مزار مبارک امانی شاہ کالونی لطیف آباد نمبر ۱۱ پہاڑی کے قبرستان (حیدرآباد ، سندھ) میں پختہ بنا ہوا ہے ۔ مزار مبارک کا احاطہ خاصا کشادہ ہے ۔ مزار پر خوب صورت گنبد اپنی بہار دکھلا رہا ہے ۔

[محتر م شہزاد احمد ایڈیٹر ماہنامہ حمد و نعت کراچی کے مضمون ’’حیدرآباد کے نعت گو ‘‘اور صاحبزادہ سید محمد احمد محسنی نے جو معلومات محترم شاہ انجم بخاری (حیدرآباد) کو فراہم کی ، اسی سے یہ مضمون ماخوذہے ۔ فقیر دونوں حضرات کا مشکور ہے ]

( انوارِ علماءِ اہلسنت سندھ )

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-molana-hafiz-syed-habib-ahmad-naqshbandi
3
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
2
غوثُ الاسلام والمسلمین حضرت پیر سید مہر علی شاہ گولڑوی رحمۃ اللہ علیہ

نام و نسب:
اسمِ گرامی:
سید پیر مہر علی شاہ گولڑوی ۔ القاب: شیخُ الاسلام، مجددِ زماں، غوثُ الاسلام والمسلمین، محافظِ ختمِ نبوت، فاتحِ قادیانیت، مامور عن الرسول ﷺ ۔ والد کا اسمِ گرامی: سید نذر دین شاہ علیہ الرحمہ ۔

سلسلۂ نسب:
آپ کا سلسلۂِ نسب پچیس واسطوں سے حضرت سیدنا غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور چھتیس واسطوں سے حضرت سیدنا امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچتا ہے ۔

تاریخِ ولادت:
آپ بروز پیر یکم رمضان المبارک 1275ھ / مطابق 4 اپریل 1859ء کو "گولڑہ شریف" ضلع راولپنڈی میں پیدا ہوئے ۔

تحصیلِ علم:
قرآن مجید پڑھنے کے بعد مولانا غلام محی الدین ہزاوری سے کافیہ تک کتابیں پڑھیں ۔ پھر " بھوئی " ضلع راولپنڈی میں مولانا محمد شفیع قریشی کے مدرسہ میں داخل ہوئے اور نحو و اصول کی متوسط کتب کے علاوہ منطق میں قطبی پڑھی، بعد ازاں اکثر و بیشتر کتب" انگہ "ضلع سرگودھا میں مولانا سلطان محمود (مرید خاص حضرت خواجہ شمس العارفین سیالوی قدس سرہ) سے پڑھیں اور مولانا احمد حسن کانپوری کی خدمت میں حاضر ہوئے اس وقت مولانا احمد حسن کانپوری سفرِ حج کے لئے تیار تھے، اس لئے آپ نے استاذ الکل مولانا لطف اللہ علی گڑھی کی خدمت میں حاضر ہو کر معقول اور ریاضی کی کتبِ عالیہ کا درس لیا ۔ مولانا احمد علی محدث سہارنپوری محشی بخاری سے درسِ حدیث لیا اور 1295ھ / 1878ء میں سندِ حدیث حاصل کی ۔

دورانِ ناظرہ ہی حافظ قرآن ہو گئے:
قوتِ حافظہ کا یہ عالم تھا کہ قرآن مجید کا سبق روزانہ آپ حفظ کر کے سُنا دیا کرتے تھے ۔ جب قرآن حکیم ناظرہ ختم کیا، تو اس وقت آپ کو پورا قرآنِ کریم بھی حفظ ہو چکا تھا ۔ اسی طرح جب کسی کتاب کا مطالعہ کرتے وہ حفظ ہو جاتی، بلا تأمل اس کی عبارتیں نقل کر دیتے تھے ۔

بیعت و خلافت:
سلسلۂ عالیہ چشتیہ میں حضرت خواجہ شمس الدین سیالوی قدس سرہ کے دستِ اقدس پر بیعت ہوئے اور خلافت و اجازت سے مشرف ہوئے ۔ حرمین طیبین میں حضرت حاجی امداد اللہ مہاجر مکی علیہ الرحمہ نے سلسلۂ عالیہ چشتیہ صابریہ میں خلافت عطاء فرمائی ۔

سیرت و خصائص:
شیخ الاسلام، مجددِ زماں، غوث الاسلام والمسلمین، محافظِ ختمِ نبوت، فاتحِ قادیانیت، مامور من الرسول ﷺ، جامع العلوم، ماہ شریعتِ، مہر ِطریقت حضرت پیر سید مہر علی شاہ گولڑوی رحمۃ اللہ علیہ ۔

آپ کی ذاتِ گرامی ان محسنینِ اسلام میں سے جنہوں نے کٹھن و قت میں ملتِ اسلامیہ کی راہبری کا فریضہ سر انجام دیا، اور دینِ اسلام کی محافظت کا حق ادا کر دیا ۔ تکمیلِ علوم کے بعد ایک عرصہ تک درس و تدریس کے ذریعہ تشنگانِ علوم کو سیراب کیا ۔ شیخِ اکبر محی الدین ابن عربی قدس سرہ کے نظریۂِ وحدۃ الوجود کے زبر دست حامی اور مبلغ تھے ۔ مفکرِ اسلام شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال علیہ الرحمہ نے شیخِ اکبر کے فلسفے کو سمجھنے کے لئے آپ کی ذات کی طرف رجوع کیا تھا ۔

1307ھ / 1890ء میں حرمین شریفین کی زیارت کے لئے گئے تو حضرت خواجہ عبد الرحمن چھوہروی قدس سرہ بھی آپ کے ہمراہ تھے ۔ مکہ مکرمہ میں مولانا رحمت اللہ مہاجر مکی علیہ الرحمہ بانی مدرسہ صولتیہ مکہ مکرمہ سے ملاقات ہوئی تو وہ آپ کے علم و فضل سے بہت متأثر ہوئے ۔ مولانا محمد غازی نائب مدرس مدرسہ صولتیہ آپ کے فضل و کمال کے اتنے گرویدہ ہوئے کہ ہمیشہ کے لئے گولڑہ شریف آ گئے ۔

جب آپ حضرت حاجی امداد اللہ مہاجر مکی کی خدمت میں حاضر ہوئے ۔ اس وقت وہ مثنوی شریف کا درس دے رہے تھے ۔ ایک شخص مثنوی شریف کے ایک شعر کے بارے میں تشفی حاصل کرنا چاہتا تھا، حضرت حاجی صاحب کی اجازت سے حضرت پیر صاحب نے اس شعر کی ایسی عارفانہ تقریر کی کہ حاجی صاحب وجد میں آ گئے اور آپ کو سلسلۂ چشتیہ صابریہ میں اجازت سے نوازا حضرت پیر مہر علی شاہ گولڑوی خود فرماتے ہیں: "بوقتِ زیارتِ بیت اللہ حاجی امداد اللہ صاحب جو کہ اہل کشف و کرامت تھے خود ہی نعمتِ باطنی بخشنے کو اس عاجز کی طرف متوجہ ہوئے ہمارے دل میں خیال آیا کہ جو چہرہ ہم نے دیکھا ہے (یعنی خواجہ سیالوی) وہ جہان میں نظر نہیں آتا ۔ ان کے کمالِ اصرار کے بعد کہا کہ ہم کو تو حاجت نہیں لیکن آپ کی عنایت بھی جو آپ کی رضا مندی سے ہے غیر مشکور نہیں اور نیز یہ عنایت بھی ہم اپنے شیخ کی جانب سے جانتے ہیں بعدہ انہوں نے سلسلۂ صابریہ اکرام فرمایا"۔

حضرت پیر مہر علی شاہ علیہ الرحمہ چاہتے تھے کہ حرمین طیبین میں قیام کیا جائے ۔ لیکن حضرت حاجی صاحب نے بتاکید مراجعت کا حکم دیا اور فرمایا: "ہندوستان میں عنقریب فتنہ برپا ہونے والا ہے لہٰذا تم ضرور اپنے ملک ہندوستان میں واپس چلے جاؤ ۔ بالفرض اگر آپ ہند میں خاموش ہو کر بیٹھ بھی جائیں گے تو پھر بھی وہ فتنہ ترقی نہ کر سکےگا ۔ پس ہم حضرت حاجی صاحب کے اس کشف کو اپنے یقین کی رو سے مرزا قادیانی کے فتنہ سے تعبیر کرتے ہیں " ۔
2