حواشی:
[1] ۔ مکتوب گرامی حضرت مولانا محمد حسن علی رضوی میلسی ضلع ملتان بنام راقم، ۱۲غفرلہٗ
[2] ۔ سند لیاقت کی قلمی تحریر راقم کے پاس موجود ہے اہل حاجت دیکھ سکتے ہیں۔ ۱۲ رضوی غفرلہٗ
[3] ۔ ملاحظہ ہو رود اد جامع العلوم فرقانیہ ۱۹۷۶ء مضمون بعنوان مدرسہ کے طلبہ اور امتحانات، از مولوی ریاض الدین احمد خاں رام پوری، ص ۱۰، ۱۱، مطبوعہ ناظم پریس رام پور
[4] ۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو رود اد جامع الفرقانیہ ۱۹۷۴ء ص ۳۷، مضمون مولوی خوشنود علی رام پوری۔ مطبوعہ نشینل پریس رام پور
[5] ۔ شاہد علی رضوی، سید: مولانا: ضیاء وجیہہ، ہمارا میگزین ۶۴، مطبوعہ ۱۳۹۷ھ؍ ۱۹۷۷ء رام پور
[6] ۔ منشی عبد المجید قریشی سنی صحیح العقیدہ تھے۔ علماء اور اسلاف سے گہرا تعلق رکھتے تھے شاہ بغدادی علیہ الرحمہ کا مزار شریف کی تعمیر آپ کا نمایاں حصہ ہے۔ ۱۲رضوی غفرلہٗ
[7] ۔ شاہد علی رضوی، سید، مولانا،: مسائل تثویب وتکبیر ص (تعارف از مولانا محمد فارق رضا رضوی)
[8] ۔ رود اد الجامعۃ الاسلامیہ ص ۷، تا ۹ ملخصاً از صفر ۱۴۰۲ھ تا شعبان ۱۴۰۲ھ مطبوعہ رام پور
[9] ۔ راز نامہ قومی جنگ رام پور، ص ۶، بابت ۱۷ جنوری ۱۹۹۰ء جلد ۲۴، شمارہ ۱۷ مضمون عالی جناب محترم حسیب احمد نوری جماعتی جمالی رام پوری
[10] ۔ شاہد علی رضوی، سید، مولانا: مسائل تثویب تکبیر ص (مضمون از مولانا محمد فاروق رضوی)
[11] ۔ شاہد علی رضوی ، سید؛ مولانا: مسئلہ صلوٰۃ ص ۹۶
[12] ۔ اُستاد گرامی حضرت مولانا سید شاہد علی رضوی مدظلہٗ سے راقم السطور کی گفتگو ۱۴۰۹ھ، ۲۱رضوی غفرلہٗ
[13] ۔ روداد الجامعۃ الاسلامیہ ص ۷، تا ۹ ملخصاً از صفر ۱۴۰۲ھ تا شعبان ۱۴۰۲ھ مطبوعہ رام پور
[14] ۔ مذکورہ جملہ کوائف حوالہ جات کے علاوہ راقم نے حضرت مفتی سید شاہد علی رضوی رام پوری سے بالمشافہ حاصل کیے اور کچھ دوسری معلومات رفیق محترم مولانا امین القادری بریلوی نے مہیا فرمائے۔ راقم ان کا تہہ دل سے ممنون ہے۔ ۱۲رضوی غفرلہٗ
https://scholars.pk/ur/scholar/mufti-syed-shahid-ali-rizvi-rampuri

scholars.pk
Mufti Syed Shahid Ali Rizvi Rampuri
| Scholars | Islamic | Encyclopedia | Book Libraray | Articles | Blogs

❤2
شہزادۂ غوث الاعظم ، حضرت شرف الدین عیسیٰ قتال بن غوث اعظم ـ رضی اللہ تعالیٰ عنہما ـ
تعلیم:
آپ علیہ الرحمہ نے اپنے والد بزرگوار اور ابو الحسن بن ضرماء رحمۃ اللہ علیہ سے حدیث سنی، اور تفقہ حاصل کیا ـ
پھر درس و تدریس کا کام شروع کیا، حدیث بیان کی، فتوے دئیے، وعظ کہا، اور تصوّف میں جواہر الاسرار اور لطائف الانوار وغیرہ کتابیں تصنیف کیں ـ
کتاب فتوح الغیب کس کے لئے:
حضرت غوث الاعظم رحمۃ اللہ علیہ نے فتوح الغیب انہیں کے لیے تصنیف فرمائی تھی ۔ [ایضًا ص ۱۰۹ شرافت] ـ
پھر یہ بغداد سے مصر چلے گئے، اہالیان مصر میں سے ابو تراب ربیعہ بن الحسن الحضرمی الصنعانی رحمۃ اللہ علیہ، مسافر بن یعمر المصری رحمۃ اللہ علیہ، حامد بن احمد الاتاجی رحمۃ اللہ علیہ، محمد بن محمد الفقیہ المحدّث رحمۃ اللہ علیہ، عبد الخالق بن صالح القرش الاموی المصری رحمۃ اللہ علیہ، وغیرہ نے اِن سے حدیث سنی ۔ [حیاتِ جا ودانی ص ۱۱۰]
ان کو شعر و سخن کا مذاق بھی تھا، چنانچہ یہ اشعار انہیں کے ہیں۔
فان سئلوا کم کیف حالی بعدھم
فلیس لہٗ اِلفٌ یسیرُ بقُربہم
غریبٌ یقاسی الھم فی کلّ بلدۃٍ
فقولوا بنیران الفراق حریقٌ
ولیس لہٗ نحو الرّجوع طریقٌ
ومَن لِغریب فی البلاد صدیقٌ [۱]
[حیاتِ جا ودانی ص ۱۱۰]
بارھویں رمضان ۵۷۳ھ میں وفات پائی، قبر مصر میں ہے ۔ [حیاتِ جا ودانی ص ۱۱۰
( شریف التواریخ )
https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-sharfuddin-essa-qitaal-bin-ghaus-e-azam

Hazrat Sharfuddin Isa Qital Bin Ghaus e Azam
| Scholars | Islamic | Encyclopedia | Book Libraray | Articles | Blogs
| Scholars | Islamic | Encyclopedia | Book Libraray | Articles | Blogs
❤2
حضرت سید ابو عبد الرحمٰن عبد اللہ بن غوث الاعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
تعلیم:
آپ علیہ الرحمہ اپنے والد بزرگوار اور سعید بن البَنّا رحمۃ اللہ علیہ سے حدیث سنی ۔
آپ علیہ الرحمہ ظاہری و باطنی علوم کے جامع، اور صاحبِ ریاضت و مجاہدہ تھے ۔ ستائیسویں 27 صفر 587ھ میں انتقال کیا، اور بغداد میں مدفون ہوئے ۔
اولاد:
ان کے دو بیٹے ابو محمد عبد الرحمٰن رحمۃ اللہ علیہ اور ابو محمد عبد القادر رحمۃ اللہ علیہ بھی عالم کامل تھے ۔
( خزینۃ الاصفیاء جلد اوّل )
https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-abu-abdul-rahman-abdullah-bin-ghaus-e-azam

Hazrat Abu Abdul Rahman Abdullah Bin Ghaus-e-Azam
| Scholars | Islamic | Encyclopedia | Book Libraray | Articles | Blogs
| Scholars | Islamic | Encyclopedia | Book Libraray | Articles | Blogs
❤2
سلطان المشائخ حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء محبوبِ الہی رحمۃ اللہ علیہ
نام و نسب:
اسمِ گرامی: سید محمد نظام الدین ۔ القاب: محبوبِ الہی، سلطان المشائخ، سلطان الاولیاء، نظام الدین اولیاء ۔
سلسلۂ نسب اس طرح ہے:
حضرت سید محمد بن سید احمد بن سید علی بخاری بن سید عبد اللہ خلمی بن سید حسن خلمی بن سید علی مشہدی بن سید احمد مشہدی بن سید ابی عبد اللہ بن سید علی اصغر بن سید جعفر ثانی بن امام علی ہادی نقی بن امام محمد تقی بن امام علی رضا بن امام موسیٰ کاظم بن امام جعفر صادق بن امام محمد باقر بن امام زین العابدین بن امام حسین بن امیر المومنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم ۔ رضی اللہ عنہم اجمعین ۔ (اقتباس الانوار: 473 / مجلہ معارف اولیاء، اگست، 2006) ۔
آپ کی والدہ ماجدہ سیدہ بی بی زلیخا علیہا الرحمہ اپنی وقت کی رابعہ ثانی تھیں ۔ یہ حضرت خواجہ عرب بخاری کی اکلوتی صاحبزادی تھیں ۔ حضرت خواجہ عرب کے والدِ گرامی سید ابو المفاخر بن سید محمد طاہر، حضرت غوث الاعظم سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی محبوب سبحانی کے خلیفہ تھے ۔سید محمد طاہر بن سید حسین بن سید علی ۔ جن کا ذکر سلسلۂ نسب میں ہو چکا ہے ۔ (اقتباس الانوار: 473) ۔ یہ عظیم خاندان ساداتِ بخارا سے تعلق رکھتا ہے ۔ ان کا مسکن ’’ بخارا ‘‘ تھا ۔ جب چنگیز خان نے وسط ایشیائی علاقوں کو تاراج کرنا شروع کیا تو حضرت محبوب الہی کے دادا سید علی بخارا سے ہجرت کرکے ہندوستان کا رخ کیا ۔ ابتداً کچھ عرصہ لاہور میں قیام پذیر رہے ۔ پھر بدایوں چلے آئے۔بدایوں میں ہی مستقل سکونت اختیار کرلی ۔(بہار ِچشت: 93)
تاریخِ ولادت:
آپ کی ولادت باسعادت 27 صفر المظفر 636ھ مطابق 6 اکتوبر 1238ء، بروز بدھ ’’ بدایوں ئہ‘‘ ہند میں ہوئی ۔
تحصیلِ علم:
حضرت محبوب الہی صرف پانچ سال کے تھےکہ والد گرامی کاوصال ہوگیا۔اس طرح تعلیم و تربیت کی ساری ذمہ داری والدہ ماجدہ کو نبھانا پڑی۔عجب اتفاق ہے کہ حضرت محبوب ِ سبحانی ہوں،یا حضرت محبوب ِالٰہی،ان مقدس ماؤں نے اپنی اولادکی ایسی تربیت کی کہ تاریخ ان ماؤں کی حسنِ تربیت کی آج بھی معترف ہے۔جب پڑھنے کےلائق ہوئے تو مولانا علاؤالدین اصولی سے فقہ واصول ِ فقہ کی تعلیم حاصل کی۔ علم کی مزید تڑپ پیداہوئی تو دہلی آگئے،دہلی ان دنوں علم وفن کامرکز تھا۔وہاں خواجہ شمس الدین خوارزمی، امامِ لغت وحدیث مولانا رضی الدین حسن صاغانی،علامہ کمال الدین زاہد،مولانا برہان الدین محمود،مولانا امین الدین محدث تبریزی علیہم الرحمہ سےتمام علوم منقولات ومعقولات میں کمال حاصل کیا۔
خوش قسمتی کی انتہایہ ہوئی کہ جس محلے میں ان کا قیام تھا وہیں پڑوس میں قطبِ وقت حضرت شیخ نجیب الدین متوکل (برادر حضرت بابا فرید) رہائش پذیر تھے۔انہوں نےآپ کو دیکھتےہی فرمایا تم اجودھن(پاکپتن) میں شیخ العالم فرید الدین مسعود گنج شکر کی خدمت میں جاؤ۔
حضرت محبوب الہی بیس سال کی عمر میں 15 رجب 655ھ کو پاکپتن حاضر ہوئے۔اس وقت حضرت بابا فرید خود تدریس فرماتےتھے۔ ان کی درگاہ نشرِ علم کا بہت بڑا حوالہ تھی۔جب درس میں شریک ہوئے تو محسوس ہوا یہ علم کا بحرِ بےکنار ہیں۔تمام علوم میں دریا کی روانی محسوس ہوتی تھی۔پوچھا کہاں تک پڑھا ہے؟ عرض کیا۔ تمام مروجہ نصاب کی تکمیل کی ہوئی ہے۔فرمایا۔قرآنِ مجید حفظ کیا ہے۔عرض کیا نہیں۔چھ پارے تجوید کےساتھ خود پڑھائے۔اس کےبعد عوارف المعارف،تمہید ابوشکور سالمی،تمہید المبتدی اور دیگر کتب پڑھائیں۔(ہمارے زمانے میں پیر ہوتا ہی وہی ہے جو درس وتدریس، علم وعمل سے کوسوں دور ہو، بقول حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی اِس وقت جو اپنی ولایت کو چھپانا چاہے،وہ علماء کی صف میں شامل ہوجائے،کوئی اس کو ولی تسلیم ہی نہیں کرےگا۔تونسوی ؔغفرلہ)
بیعت و خلافت:
اسی حاضر ی میں ہی قطب العالم،شیخ شیوخ العالم حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکر کے دستِ حق پرست پر سلسلہ عالیہ چشتیہ میں بیعت ہوئے اور651ھ میں خلافت سے مشرف ہوئے۔حضرت گنج شکر نے روانہ کرتے وقت ارشاد فرمایا: ’’برو ملک ہند بگیر‘‘جاؤ مُلک ِ ہندوستان تمھاری ملکیت میں دیاہے اسے سنبھالو۔تاریخ آج بھی اس ارشاد کی صداقت پر شاہد ہے ۔ (بہارِ چشت94) ـ

❤1
سیرت و خصائص:
محبوبِ الہی،سلطان المشائخ، سلطان الاولیاء،سید الاولیاء،زینۃ الاصفیاء،عمدۃ الاتقیاء،حضرت سیدنانظام الدین اولیاء اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں محبوبیت اور قربِ خاص کے مقام پر فائز تھے۔ آپ کی برکات کے اثرات سے ہندوستان لبریز ہے۔آپ جیسے اسرارِ طریقت وحقیقت میں اولیاء کامل و مکمل تھے ویسے ہی علومِ فقہ و حدیث و تفسیر و صرف و نحو،منطق،معانی،ادب میں فاضل اجل عالم اکمل تھے۔ حضرت نظام الدین اولیا ءکو اللہ تعالیٰ نے کافی مقبولیت دی، عام و خاص سب لوگ آپ کی طرف رجوع کرنے لگے۔شیخ العالم حضرت بابافرید الدین مسعود گنج ِشکر کی خانقاہ میں رشدوہدایت کے ساتھ ساتھ درس وتدریس کا سلسلہ بھی رہتا تھا۔اس لیے مرشدِ کریم نے حضرت محبوب الہی کو بھی یہ سلسلہ جاری رکھنے کی تلقین کرتے ہوئے فرمایا:’’شاگردوں کو تعلیم دیں، خطا وتصحیف سے بچتے رہیں، لغزشوں کی اصلاح اور تنقیح میں پوری کوشش کریں،جو کچھ مجھ سے سنا اور اسے یاد رکھنا اور دوسروں تک پہنچانا‘‘۔
؏: خوشا مسجد ومدرسہ و خانقاہے
کہ در وے قیل و قال محمد ﷺ
حضرت محبوب الہی نے اپنے مرشدِ برحق کی ہدایات پردل وجان سے عمر بھر عمل کیا۔آپ نے بحکمِ مرشد دہلی میں رہائش اختیار فرمائی تو اس وقت معز الدین کیقباد تختِ دہلی پر متمکن تھا۔جو عیش ونشاط میں غرق ہوکر رہ گیا تھا،اور پھر یہی رنگ ڈھنگ عوام میں بھی سرایت کرگیا۔ہرطرف فسق و فجورکا دور دورہ تھا،مسجدیں اور خانقاہیں ویران ہوگئیں۔اخلاقی بے راہ روی نے ہر کس وناکس کو متاثر کررکھاتھا۔حضرت محبوبِ الہی بھی اس ماحول کو دیکھ کر اتنے آزردہ خاطر ہوئے کہ دہلی سے ہجرت کا ارادہ کرلیا تھا۔لیکن بعد میں یہیں رہنے کاعزم ِ مصمم کرلیا۔بڑی قوت وتندہی کے ساتھ تبلیغِ اسلام میں مصروف ہوگئے۔تو پھر کیا تھا کہ گناہوں میں غرق افراد گروہ در گروہ آپ کی بارگا ہ میں حاضر ہوکر تائب ہونے لگے۔تاریخ فیروز شاہی میں ہے کہ حضرت کی برکت سے عوام کا رجحان دین داری کی طرف بہت ہوگیا تھا۔حضرت کے اکثر مرید دوتہائی ، یاتین رات تمام سال قیام الیل میں گزارتے۔عام لوگوں کی زبان پر بھی شراب وشاہد،فسق وفجور، قمار بازی، فحش حرکات کا ذکر تک نہ آتا تھا۔دوکانداروں میں جھوٹ،کم تولنا،مکاری ودغا،دھوکہ دہی اور نادانوں کا پیسہ دبالینا سب قطعی طور پر ختم ہوگئے تھے۔ (ضیائے حرم شمس العارفین نمبر:38)
حضرت کا فیض عام لوگوں تک محدود نہ تھا بلکہ دربارِ سلطانی سے منسلک امراء ورؤساء کی تربیت پر بھی خصوصی توجہ تھی۔شراب وکباب کےدلدادہ یہ لوگ آپ کی برکت سے چاشت،اور اشراق کی نمازیں اداکرتے ،اور ایامِ بیض اور عشرۂ ذوالحجہ کے روزےرکھتےتھے۔پھر سے اللہ جل شانہ اور اس کے حبیب ِ پاکﷺ سے ٹوٹا ہوا تعلق بحال ہوگیا۔یہ صرف آٹھ سال کے قلیل عرصے میں دہلی کا اخلاقی اور معاشرتی نقشہ بدل کر رکھ دیا،اور بڑی خاموشی کے ساتھ ایک نئی تہذیب کی بنیاد ڈالی، جس کے اثرات پورے خطے میں محسوس کیے گئے۔(مجلہ معارفِ اولیا،اگست،2006:)
حضرت محبوب الہی ان جلیل القدر شخصیات میں سے ہیں جنہیں قدرت نے تجدید واحیائے دین کےلئے منتخب فرمایا۔آپ نے ساتویں صدی ہجری میں ہندوستانی مسلمانوں پر آنے والی علمی،اخلاقی،سماجی زوال کے دور میں اصلاح احوال کی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھایا۔اللہ جل شانہ نے آپ کو ’’محبوبیت‘‘ کےمقام پر فائز فرمایا۔گزشتہ سات صدیوں سے آپ کو’’محبوبِ الہی‘‘ کےلقب سے یادکیا جارہاہے۔آپ کی ولادت باسعادت سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی محبوب سبحانی سے تہتر سال بعد ہوئی۔دونوں بزرگوں نے اپنی تجدیدی کاششوں اور کاوشوں کی بدولت امت کے نحیف وناتواں بدن ایک نئی روح پھونک دی۔ان دونوں حضرات کو اللہ جل شانہ نے محبوبیت کے منفرد مقام پر فائز فرمایا۔بقول حضرت غوث علی شاہ قلندر پانی پتی فرماتے ہیں: ’’اس امت میں لاکھوں اولیاء ہوئے ہیں۔لیکن محبوبیت کے جس مقام پر محبوب سبحانی حضر ت شیخ عبدالقادر جیلانی اور حضرت محبوب ِ الہی خواجہ نظام الدین اولیاء پہنچے ہیں ،وہاں کوئی اورنہیں پہنچا۔(ایضا: 85)۔
تعلیمات:
(1) کسی نے کانٹا رکھا تم نے بھی کانٹا رکھا تو اس طرح ہر طرف کانٹے ہی کانٹے ہوجائیں گے،اور تم کانٹے اٹھانے والے بنو۔(2) خلقِ خدا سے جدا ہوکر اللہ اللہ کرنا جواں مردی نہیں،جواں مردی یہ ہے کہ درمیان میں رہو جفااور ظلم برداشت کرو۔
تاریخِ وصال:
18 ربیع الثانی 725ھ مطابق 4 اپریل 1325ء بروز بدھ ، واصل باللہ ہوئے۔مزار مبارک دہلی میں مرجعِ خلائق ہے ۔
ماخذ و مراجع:
اقتباس الانوار۔بہار چشت ۔ ضیائے حرم ۔ مجلہ معارفِ اولیاء ۔
مفکرِ اسلام شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کا خراجِ عقیدت:
فرشتے پڑھتے ہیں جس کو وہ نام ہے تیرا
بڑی جناب تری، فیض عام ہے تیرا
ستارے عشق کے تیری کشش سے ہیں قائم
نظام مہر کی صورت نظام ہے تیرا
نہاں ہے تیری محبت میں رنگِ محبوبی
بڑی ہے شان، بڑا احترام ہے تیرا
https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-khwaja-nizamuddin-auliya

Hazrat Khwaja Nizamuddin Auliya
| Scholars | Islamic | Encyclopedia | Book Libraray | Articles | Blogs
| Scholars | Islamic | Encyclopedia | Book Libraray | Articles | Blogs
Sultan-ul-Hind Hazrat Khwaja Nizamuddin Auliya
❤2👍1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
سلطان المشائخ حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء محبوبِ الہی رحمۃ اللہ علیہ نام و نسب: اسمِ گرامی: سید محمد نظام الدین ۔ القاب: محبوبِ الہی، سلطان المشائخ، سلطان الاولیاء، نظام الدین اولیاء ۔ سلسلۂ نسب اس طرح ہے: حضرت سید محمد بن سید احمد بن سید علی بخاری…
سلطان المشائخ حضرت خواجہ
نظام الدین اولیاء محبوب الٰہی
https://t.me/islaamic_Knowledge/58971
ولادت 27 صفر المظفر 636 ھ
وفات 18 ربیع الآخر 725 ھ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
آپ کی سیرت پر کچھ کتابیں
https://t.me/Maslake_Aalaa_Hazrat/15294
نظام الدین اولیاء محبوب الٰہی
https://t.me/islaamic_Knowledge/58971
ولادت 27 صفر المظفر 636 ھ
وفات 18 ربیع الآخر 725 ھ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
آپ کی سیرت پر کچھ کتابیں
https://t.me/Maslake_Aalaa_Hazrat/15294
❤2
حضرت سلطانِ عادل مجاہد کبیر ابو المظفر صلاح الدین یوسف ایوبی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
سلطان صلاح الدین ایوبی علیہ الرحمہ
وصال:
27 صفر المظفر 589ھ
https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-salahuddin-yusuf-ayyubi

Hazrat Salahuddin Yusuf Ayyubi
| Scholars | Islamic | Encyclopedia | Book Libraray | Articles | Blogs
| Scholars | Islamic | Encyclopedia | Book Libraray | Articles | Blogs
❤2
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
حضرت سلطانِ عادل مجاہد کبیر ابو المظفر صلاح الدین یوسف ایوبی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سلطان صلاح الدین ایوبی علیہ الرحمہ وصال: 27 صفر المظفر 589ھ https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-salahuddin-yusuf-ayyubi
سلطان صلاح الدین ایوبی علیہالرحمہ
وصال: 27 صفر المظفر 589ھ
https://t.me/islaamic_Knowledge/58975
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
المذيل على الروضتين 📖 عربی
صلاح الدین ایوبی کی مملکت کا بیان
(تاريخ الدولة الأيوبية ما بعد صلاح الدين) ط مؤسسة الرسالة
المؤلف: أبو شامة المقدسی
https://t.me/Maslake_Aalaa_Hazrat/12506
فاتح بیت المقدس | اردو
سلطان صلاح الدین ایوبی
https://t.me/Maslake_Aalaa_Hazrat/12509
مجاہد اسلام فاتح بیت المقدس حضرت الحافظ مولانا سلطان صلاح الدین ایوبی الشافعی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ
✍ آل رسول احمد الصدیقی کٹیہاری
https://t.me/Maslake_Aalaa_Hazrat/12511

26-02-1445 ᴴ | 13-09-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
27-02-1445 ᴴ | 14-09-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
❤1