🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
لامی سے شرف حاصل ہوتا ہے۔

کرامت

اس کتاب میں یہ بھی لکھاہے کہ ایک دن حضرت اقدس راستے میں جارہے تھے کیا دیکھتے ہیں کہ ایک بوڑھا عاجز، ضعیف وناتواں دھوپ میں پڑا ہے اور کوئی شخص اس کا پرسانِ حال نہیں ہے۔ آپ کو اس کے حال راز پر رحم آیا۔ اور ابر کواشارہ کیا کہ اس بے نوا پر سایہ کرے۔ جب اس بوڑھے نے یہ کرامت دیکھی تو عرض کیا کہ حضور میرے لیے دعا کریں کہ مجھے صحت ہو۔ آپ نے دعا کی تو وہ اُسی وقت صحت یاب ہوگیا۔ اور اٹھ کر چلا گیا۔

کرامت

اس کتاب میں یہ بھی لکھاہ ے کہ ایک دفعہ درویشوں کی ایک جماعت حضرت اقدس کی خدمت میں حاضر تھی۔ ان پر بھوک غالب تھی جس کی وجہ سے وہ پریشان اور کمزور تھے۔ لیکن آپ کے پاس کھانے کی کوئی چیز نہ تھی جو ان کو دیتے۔ انہوں نے حضرت خواجہ سے فرمائش کی کہ ہمیں حلوہ کھلائیں۔ جب اس بات پر فقراء نے اصرار کیا تو آپ نے آسمان کی طرف منہ کیا۔ پھر کیا تھا کہ آسمان سے دیناروں کی بارش ہونے لگی۔ فقیر نے دینار اٹھانے کی خواہش کی تو حضرت اقدس نے فرمایا کہ اُسی قدر اٹھاؤ جس سے حلوہ خرید سکو۔ درویشوں نے اپ کے حکم کی تکمیل کی۔ اور دینار اٹھاکر بازار سے حلوہ خرید لائے۔ اور پیٹ بھر کر کھایا لیکن حضرت اقدس نے اس میں سے کچھ نہ کھایا۔

‘‘مراۃ الاسرار’’ میں لکھا ہے کہ حضرت خواجہ عبدالواحد بن زید میرا ایک گھٹنہ بیماری کی وجہ سے شل ہوگیا تھا۔ جس سے مجھے بہت تکلیف ہوتی تھی۔ ایک رات میں نماز کے لیے کھڑا ہوا لیکن جسم میں طاقت نہ ہونے کی وجہ سے بیٹھ گیا اور محراب میں سر دیکر سوگیا خواب میں کیا دیکھتا ہوں کہ ایک ن ہایت ہی حسین و جمیل دوشیزہ دوسری لڑکیوں کے درمیان آئی ہے اس نے مجھے دیکھ کر دوسری لڑکیوں سے کہا کہ اس کو اٹھالو لیکن خیال کرنا نیند سے بیدار نہ ہونے پائے۔چنانچہ انہوں نے مجھے اٹھالیا۔ اس کے بعد اس نےکہا کہ ان کے لیے نرم بستر بچھاؤ۔ لڑکیوں نے ایسا عمدہ ہفت نہالی بستر بچھایا کہ دنیا میں میں نے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے ہر رنگ کے عمدہ تکیے بستر پر رکھے اور مجھے آرام سے سلادیا۔ اور قسم و قسم کے عطریات اور پھول بستر پر ڈالے۔ اس کے بعد اُس لڑکی نے میرے پاس آکر میرے درد کی جگہ پر ہاتھ رکھا جس سے مجھے کامل شفا حاصل ہوگئی اور ایسا معلوم ہوتا تھا کہ کبھی شکایت ہی نہیں ہوئی تھی۔

ذوق شہادت وانعام

‘‘مراۃ الاسرار’’ میں یہ بھ ی لکھا ہے کہ حضرت شیخ عبدالواحد بن زید فرماتے ہیں ایک دفعہ میرے دل میں جہاد کی خواہش پیدا ہوئی اور ہم تیار ہوگئے۔ اس اثناء میں میرے ایک ساتھی نے یہ آیت پڑھی۔ اِنَّ اللہ اشتریٰ من المؤمنین انفسھم واموالھم بانّ لھم الجنّۃ۔(اللہ تعالیٰ مومنین سے ان کی جانیں اور مال خریدتا ہے جنت کے عوض)۔ وہاں ایک نو جواب لرکا کھڑا تھا جس کو اپنے والد کی طرف سے کافی مال و دولت ورثہ میں حاصل ہوا تھا۔ اس نے یہ آیت سنتے ہی کہا کہ اے شیخ یہ آیت سچ ہے۔ میں نے کہا بالکل سچ ہے۔ اس نے ک ہا آپ گواہ رہیں کہ میں نے اپنی ذات اور اپنا مال بہشت کے عوض فروخت کیا۔ اس کے بعد اس نے میرے ہاتھ پر بیعت کی اور اپنا تمام مال فروخت کر کے ایک گھوڑا او اسلحہ خریدا اور دوسرے دن ہمارے ساتھ جہاد پر روانہ ہوگیا۔ وہ دن میں روزہ رکھتا تھا اور رات میں کھڑا ہوکر نماز پڑھتا تھا۔ ایک رات اس نے یہ فریاد کی۔ اشوقاہ الی عین المرضیۃ (ہائے عین المرضیہ) میرے ساتھیوں نےیہ آواز سن کر کہا کہ شاید عقل جاتی رہی ہے۔ چنانچہ میں نے اس سے پوچھا کہ اے دوست کون ہے وہ عین المرضیہ؟۔ اس نے جواب دیا کہ حالت غنودگی میں ایک شخص نے آکر مجھ سے کہا کہ عین المرضیہ کے پاس چلو۔ میں اس کے ساتھ چلا گیا اور ہم ایک سبزہ زار میں پہنچ گئے جہاں ایک نہر بہہ رہی تھی۔ نہر کے کنارے پر دو شیزہ لڑکیوں کی ایک ٹولی دیکھی جو حسن وجمال اور زیب وزینت میں اپنا نظیر نہیں رکھتی تھیں۔ جونہی انہوں نے مجھے دیکھ کر خوشی کی حالت میں چِلّا اٹھیں کہ یہ ہے۔ عین المرضیہ کا خاوند۔ اس کے بعد ان لڑکیوں نے کہا کہ ہم عین المرضیہ کی خدمت گار ہیں۔ آپ جلدی ہمارے ساتھ چلیں چنانچہ ہم چل پڑے۔ تھوڑی دور جانے کے بعد ایک اور نہر کے کنارے کچھ اور لڑکیوں کی ٹوپی دیکھی جو حسن وجمال میں اُن سے بھی بڑھتی ہوئی تھیں۔ انہوں نے بھی یہی کہا کہ ہم عین المرضیہ کی خدمت گار ہیں آپ جلدی اُن کے پاس چلیں۔چنانچہ ہم آگے کی جانب روانہ ہوئے تو ایک شراب کی نہر نظر آئی جس کے کنارے دو شیزگان کی ایک اور ٹولی دیکھی جو اُن سے بھی زیادہ خوبصورت تھیں۔ میں نے ان سے دریافت کیا کہ کیا عین المرضیہ تم میں سے ہے۔ اُنہوںن ے جواب دیا کہ اے خدا کے دوست آگے چلو۔ ہم سب اس کی خدمت گار ہیں۔ وہاں سے آگے چل کر ہم نے ایک اور نہر دیکھی جو شہد خالص سے لبریز تھی اور اس کے کنارے پر جو لڑکیاں موجود تھیں وہ اُن سے بھی زیادہ خوبصورت تھیں۔ انہوں نے کہا کہ عین المرضیہ فلاں خیمہ میں آپ کا انتظار کر رہی ہیں۔ چنانچہ ہم آگے بڑھ کر اس خیمہ تک پہنچے جو سفید مروارید س
1
ے بنا ہوا تھا۔ اس کے دروازہ پر ایک لڑکی بیٹھی تھی جو نہایت ہی خوبصورت تھی اور زیب و زینت سے آراستہ تھی۔ وہ مجھے دیکھ کر خوش ہوئی اور خیمہ کے اندر جھانک کر آواز دی کہ یا عین المرضیہ آپ کا شوہر آگیا ہے۔ جب میں خیمہ کے اندر داخل ہوا تو کیا دیکھتا ہوں حسن و جمال کا پیکر ایک ایسے زرّین تحت پر جلوہ افروز ہے جو یاقوت ومروادید سے آراستہ پیراستہ ہے۔ میں اُسے دیکھتےہی فریضۃ ہوگیا مجھے دیکھ کر اس نے کہا ‘‘مرحبا یا ولی الرحمٰن’’۔ میں نے آگے بڑھ کر اپنا بازو اس کی گردن میں ڈالا اس نے کہا جلدی مت کرو۔ ابھی حکم نہیں آیا ابھی آپ قید حیات میں ہیں۔ آج رات آپ ہمارے ساتھ روزہ کھولیں گے۔ اس کے بعد میں بیدار ہوگیا اور اب مجھے اس کے بغیر قرار نہیں ہے۔ حضرت خواجہ عبدالواحد فرماتے ہیں کہ اس لڑکے نے یہ بات پوری کی ہی تھی کہ دشمن کی فوج کا ایک دستہ نمودار ہوا۔ اس لڑکے نے آگے بڑھ کر اس پر حملہ کیا اور دشمن کے نو آدمیوں کو موت کے گھاٹ اتار کر خود بھی شہید ہوگیا جب ہم اس کے پاس پہنچے تو کیا دیکھتے ہیں کہ اپنے خون میں غلطاں ہے اور قہقہے مار کر ہنس رہا ہے اسی حالت میں اس کا انتقال ہوگیا۔ رحمۃ اللہ علیہ۔

اس کتاب میں یہ بھی لکھا ہے کہ ایک دن قریش کی ایک جماعت حضرت خواجہ عبدالواحد بن زید کی خدمت میں حاضر ہوئی اور تنگ دستی کی شکایت کی۔ آپ نے آسمان کی طرف سر اٹھاکر دعا کی کہ الٰہی میں تیرے نام سے سوال کرتا ہوں جو بلند ہے اور جس نام سے تو بزرگ کرتا ہے جسے چاہتا ہے اور اپنے دوستوں کے دلوں کو اپنے اس اسم اعظم سے آگاہ کر تا ہے۔ اب تو ہمیں اپنے یہاں سے روزی عطا فرما۔ یہ کہنا تھا کہایک آواز بلند ہوئی اور آسمان سے درہم و دینار کی بارش شروع ہوگئی اور ان لوگوں نے چننا شروع کردیا۔ غرضیکہ آپ کی کرامات اس قدر ہیںکہ اس مختصر کتاب میں ان کی گنجائش نہیں ہے۔

خلفاء

سیر الاقطاب میں روایت ہے کہ حضرت خواجہ عبدالواحد بن زید کے تین خلفاء تھے۔ حضرت خواجہ فضیل ابن عیاض، حضرت خواجہ ابو الحسن علی بن زرّین اور حضرت خواجہ ابو یعقوب سوسی۔ جس تک حضرت شیخ ابو النجیب سہروردی اور حضرت شیخ نجم الدین کبریٰ کا سلسلہ جا ملتا ہے۔ اس کتاب میں یہ بھ ی لکھا ہے کہ آخر عمر میں حضرت خواجہ اس قدر بیمار ہوئے کہ اٹھنے کی طاقت نہ تھی۔ بلکہ حرکت بھی نہیں کر سکتے تھے۔ ایک دن نماز کے وقت خادم موجود نہ تھا کہ وضو کراتا۔ آپ نےحق تعالیٰ سے دعا کی کہ یا الٰہی مجھے اس قدر طاقت عنایت ہوکہ اٹھ کر وضو کروں اور نماز ادا کروں اس کے بعد جو حکم ہو بندہ حاضر ہے۔ دعا مانگتے ہی حضرت خواجہ صحت یاب ہوگئے اور اٹھ کر وضو کیا اور جی کھول کر نماز ادا کی۔ اس کے بعد جب اپنے بستر پرواپس گئے تو بدستور سابق بیمار ہوگئے اور ستائیس ماہ صفر ۱۷۷ھ کو ایک روایت کے مطابق ۱۷۰ھ میں جہان فانی سے بصرہ میں رحلت فرمائی۔ اس کتاب میں آپ کی تاریخ وفات یوں نکالی گئی ہے:۔

‘‘از اولیائے کامل بود’’

اللّٰھمّ صلّ علیٰ محمد والہٖ واصحابہٖ اجمعین۔

ازرہگذرِ خاکِ سرکوئے شمابود

ہر نافہ کہ دردستِ نسیم سحر افتاد

( اقتباس الانوار )
https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-khawaja-abdul-wahid-bin-zaid
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
حضرت ابراہیم بن عیسیٰ اصفہانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

آپ اصفہان سے تعلق رکھتے تھے۔

حضرت شیخ معروف کرخی نے فیض صحبت حاصل کرتے متقدمین اور احباب کشف و کرامت میں ممتاز ہوتے۔

آپ فرمایا کرتے تھے ولی اللہ کی علامت یہ ہے کہ جو کوئی اس کے پاس دنیا کی کوئی چیز لے آئے اور یہ لے لے تو سمجھو کہ اس میں ولایت نہیں اگر رد کردے تو یہی اس کی ولایت کی علامت ہے ۔

وصال:
آپ دو سو اڑتالیس ۲۴۸ھ میں واصل بحق ہوئے ۔ سفینۃ الاولیاء کے مصنف نے آپ کی وفات ۲۴۷ھ لکھی ہے ۔

شیخ ابراہیم شاہ اصفہانی
طالب محبوب حق سالش بداں

ان خلیل حق حبیب با صفا
ہم بخواں محبوب قطب اولیا

سلطان زمن بقول دارا شکوہ تاریخ وفات (۲۴۷ھ)
ولی پاک مقبول (۲۴۷ھ)
امجد حق نما (۲۴۷ھ)

( خزینۃ الاصفیاء )

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-ibrahim-bin-isa-asfahani
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
حضرت شیخ یحییٰ گجراتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

آپ خاندانِ چشت میں بڑے بابرکت اور باعظمت بزرگ تھے ـ آپ کے آباؤ اجداد کا سلسلہ قطب المشائخ نصیر الدین محمود چراغ دہلوی رحمۃ اللہ سے ملتا تھا ـ

زہد و ریاضت میں بڑی کوشش کرتے کئی بار حج کی سعادت سے مشرف ہوئے آخر کار حضور نبی کریم ﷺ کے حکم پر مدینہ پاک میں سکونت اختیار کرلی حرمین الشریفین کے مشائخ اور علماء نے آپ کی مشیخیت کا اعتراف کرلیا اگرچہ سارے عرب میں خواجہ فضیل بن ایاز رحمۃ اللہ علیہ ۔ سلطان ابراہیم ادھم رحمۃ اللہ علیہ اور خواجہ عثمان ہارونی رحمۃ اللہ علیہ کی سلسلہ چشت میں بڑی شہرت تھی لیکن حرمین شریفین میں آپ کے آنے پر سلسلۂ چشتیہ میں از سرے نو تازہ رونق آگئی ۔

وصال:
شیخ یحییٰ ۱۰۷۵ھ میں فوت ہوئے آپ کا مزار مدینہ پاک میں ہے ۔

یافت در جنت حیات دایمی
چونکہ یحییٰ زندہ دل پیر ہدا
بود عشق حق سراپا ذات او
ارتحالش شد عیانِ عشق خُدا
۱۰۷۵ھ

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-sheikh-yahya-gujrati
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
حضرت خواجہ یحییٰ مدنی چشتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

آپ شیخ اعظم چشتی قدس سرہ کے مرید اور خلیفہ تھے ـ

ظاہری اور باطنی علوم حاصل کرنے کے بعد مدینہ منورہ میں حضرت شیخ اعظم قدس سرہ کے مرید ہوئے وہاں ہی طالبان حق کو بیعت کر کے مقاصد اعلیٰ تک پہنچا دیتے آپ کے بے شمار مرید اہل کمال میں شمار ہوتے تھے ۔

وصال:
آپ ستائیس ماہ صفر ۱۱۴۱ھ میں فوت ہوئے آپ کا مزار مدینہ طیبہ میں ہے آپ ایک سو تنتیس سال کی عمر میں فوت ہوئے تھے ۔

باز یحییٰ زندہ دل شب زندہ دار
گشت چوں زندہ بجنات النعیم
کن رقم عاشق سخی تاریخ او
نیز یحییٰ جنتی مستقیم
۱۱۴۱ھ

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-khawaja-yahya-madani-chishti
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
خلیفۂ اعلیٰ حضرت، حضرت مولانا صوفی قلندر علی سہروردی رحمۃ اللہ علیہ

نام و نسب:
اسمِ گرامی:
سید قلندر علی سہروردی ۔ کنیت: ابو الفیض ۔ القاب: غوثِ زمان، مجدد سلسلہ سہروردیہ ۔

سلسلۂ نسب اس طرح ہے:
حضرت ابو الفیض سید قلندر علی سہروردی بن سید حافظ رسول بخش بن قاضی محمد جمال الدین بن مولوی کرم الہی بن سید غلام مصطفیٰ بن سید سلطان محمد بن سید مفتی خدا بخش بن سید محمد مقیم بن سید نعمت اللہ بن سید عطاء اللہ بن سید محمد حفیظ شاہ بن سید لقمان بن سید محمد عیسیٰ بن سید ابو الفتح خان بہادر بن سید فیروز الدین بن سید ابو الحسن بن سید بدیع الدین بن سید محی الدین ثالث بن سید علی بن سید عباس میر مسعود بن سید محمد ضو بن ابو الفضل احمد ضو بن سید ابو محمد عبد اللہ محی الدین ثانی بن سید ابو نصر سید محمد صالح بن سید ابو بکر عبد الرزاق بن غوث الاعظم شیخ عبد القادر جیلانی ۔ (علیہم الرحمۃ والرضوان) ـ

تاریخِ ولادت:
آپ کی ولادت باسعادت رجب المرجب 1312ھ، مطابق 4 جنوری 1895ء کو کوٹلی لوہاراں ضلع سیالکوٹ میں ہوئی ۔

تحصیلِ علم:
ابتدائی تعلیم اپنے والدِ گرامی سے حاصل ہوئی ۔ اپنے گاؤں میں مڈل تک تعلیم حاصل کی ۔ 1910 تا 1914 " مدرسۃ النعمانیہ " لاہورمیں تعلیم حاصل کرتے رہے ۔ مزید حصولِ علم کے لئے " دار العلوم دیوبند " تشریف لے گئے، پہلے ہی دن استاد سے ایک حدیث کی وضاحت چاہی، استاد جواب دینے کی بجائے بد اخلاقی سے ڈانٹنے لگے ۔

آپ وہاں سے دل برداشتہ ہو کر " دار العلوم منظرِ اسلام بریلی شریف " حاضر ہوئے یہاں تقریباً اڑھائی سال اعلیٰ حضرت، صدر الافاضل، اور مولانا ہدایت اللہ علیہم الرحمہ سے تکمیلِ علوم کیا اور سند حاصل کی ۔

بیعت و خلافت:
آپ سلسلۂ عالیہ سہروردیہ میں حضرت میاں غلام محمد سہروردی سے بیعت ہوئے اور منازلِ سلوک طے کرنے کے بعد خلافت و اجازت سے مشرف ہوئے ۔

اعلیٰ حضرت امامِ اہلسنت کی صحبت میں رہے اور خلافت سے مشرف ہوئے ۔شیرِ ربانی حضرت میاں شیر محمد شرقپوری، اور غوث الاسلام حضرت پیر مہر علی شاہ علیہم الرحمہ کی خدمت میں بھی رہے ۔

سیرت و خصائص:
غوثِ زمان، مجدد سلسلہ عالیہ سہروردیہ، عالمِ باعمل، پیرِ طریقت، حامیِ سنت، تلمیذ و خلیفۂ اعلیٰ حضرت، صاحبِ تصانیفِ کثیرہ حضرت علامہ مولانا ابو الفیض صوفی سید قلندر علی سہروردی رحمۃ اللہ علیہ ۔

آپ ماضی قریب کے سلسلۂ عالیہ سہروردیہ کے عظیم مشائخ میں سے ہیں، آپ نے اس سلسلہ کے فروغ میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے ۔ پنجاب میں یہ سلسلہ ناپید ہوتا جا رہا تھا، آپ کی کوششوں سے سلسلۂ سہروردیہ کو چار چاند لگ گئے ۔ اس لئے آپ کو " مجدد سلسلۂ سہروردیہ " کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے ۔

آپ فرماتے ہیں:
جب میں اپنے مرشد کی خدمت میں وظائف کے لئے حاضر ہوا، انہوں نے ایک وظیفہ دریا میں کھڑے ہوکر پڑھنے کے لئے دیا ۔ فرمایا جب تک کشائی نہ ہو یہ دریا میں پڑھنا ہے ۔ میں جب رات کو سویا تو غوث العٰلمین حضرت بہاؤ الدین زکریا سہروردی تشریف لائے فرمایا: "یہ وظیفہ تم نے شہر میں پڑھنا ہے، لوگوں کو رشد و ہداہت کی دعوت دینی ہے، جنگلات اور دریاؤں میں نہیں جانا، یہی وجہ ہے کہ ساری زندگی جنگلات میں چلہ کشی میں گزار دیے اور سلسلہ سہروردیہ ناپید ہوتا گیا، اور میں تمھاری مدد کروں گا" ۔ میں نے یہ بات اپنے مرشد سے عرض کی ۔ فرمانے لگے ہم نے بارہ برس دریائے چناب میں چلہ کشی کی اور نچلادھڑ مچھلیاں کھاگئیں،ہمارے اوپر تو کسی کو "ترس"نہیں آیا ۔ تمھارے مدد کے لئے غوث العالمین تشریف لائے ہیں ۔ بیٹا مزے کرو ۔

آپ ایک عرصہ تک جامع مسجد حضرت شاہ ابو المعالی قادری قدس سرہ اور مسجد چوہدریاں قلعہ گوجر سنگھ میں خطیب رہے اور دلوں کی دنیا کو سیراب کرتے رہے ۔ ہروقت درس و تدریس، وعظ و نصیحت، سلسلہ رشد و ہدایت، تحریر و تالیف، ذکر و اذکار، امت کی خیر خواہی، مسلک کی اشاعت، اور تحریکِ پاکستان میں نمایاں حصہ لیا ۔ شریعت پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی تلقین کرتے تھے ۔ اگر کوئی سوال کرتا تو اس کو ظاہری شریعت کے مطابق جواب دیتے ۔ ہر وقت زبان پر مسکراہٹ جاری ریتی تھی ۔ آپ نے متعدد کتابیں لکھیں اور اہل علم سے خراجِ تحسین حاصل کیا ۔ آپ جمعیت علماء پاکستان (مارچ 1948ء) کے بانی ارکان میں سے تھے اور اس کے پہلے سیکریٹری اطلاعات و نشریات تھے ۔ بعد ازاں مختلف عہدوں پر بھی فائز رہے ۔

تاریخِ وصال:
آپ کا وصال 27 صفر المظفر 1377ھ، مطابق 10 ستمبر 1958ء کو ہوا ۔ نماز جنازہ مفتیٔ اعظم پاکستان حضرت مولانا ابو البرکات سید احمد قادری علیہ الرحمہ نے پڑھائی ۔

مزار مبارک:
آپ کا مزار ملتان روڈ پر ساتویں میل پر لب سڑک ہنجروال میں واقع ہے جہاں پر آپ کا عرس منعقد ہوتا ہے ۔

ماخذ و مراجع:
تذکرہ اکابرِ اہلسنت ۔ اعلیٰ حضرت اور علمائے کوٹلی لوہاراں ۔ یادگارِ سہروردیہ ۔

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-molana-sufi-qalandar-ali-soharwardi
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
حضرت محمد عظیم حسن اخریٰ برخیا
المعروف

قلندر بابا اولیاء رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
مشہور روحانی بزرگ اور سلسلۂ عظیمیہ کے بانی حضرت حسن اخری سید محمد عظیم برخیا ، نام سید محمد عظیم ، خطاب حسن اخریٰ ، تخلص بر خیا اور مریدین قلندر بابا کے نام سے یاد کرتے ہیں ۔ بابا صاحب رشتے میں حضرت بابا تاج الدین چشتی نا گپوری کے نواسے تھے۔ آپ نجیب الطرفین سادات میں سے ہیں اور آپ کا خاندانی سلسلہ حضرت سیدنا امام حسن عسکری رضی اللہ عنہ سے ملتا ہے ۔

آپ ۱۸۹۸ء کو قصبہ خورجہ، ضلع بلند
شہر ، یوپی ( بھارت ) میں تولد ہوئے۔

تعلیم و تربیت:
قرآن پاک اور ابتدائی تعلیم محلے کے مکتب میں حاصل کی۔ ہائی اسکول تک بلند شہر میں پڑھا اور پھر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔ علی گڑھ میں قیام کے دوران آپ کی طبیعت میں درویشی کی طرف میلان پیدا ہو گیا۔ اسی اثناء میں آپ اپنے نانا بابا تاج الدین ناگپوری کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ نانا صاحب نے انہیں اپنے پاس روک لیا ۔ آپ کے والد محترم کو جب اس بات کا علم ہوا تو وہ ناگپور گئے اور بابا تاج الدین ناگپوری ( یعنی اپنے سسر ) سے عرض کی ’’بابا صاحب! اسے علی گڑھ واپس بھیج دیجئے، اس کی تعلیم نا مکمل رہ جائے گی ۔ ’’بابا صاحب نے فرمایا: اگر اس سے زیادہ پڑھایا گیا تو جتنا یہ اب پڑھ چکا ہے تو یہ میرے کام کا نہیں رہے گا۔ ‘‘ آپ کے والد جب اپنے سسر کے جواب سے مایوس ہوئے تو آپ کو ایک مشفق باپ کی طرح سمجھایا اور جب دیکھا کہ بیٹے کا میلان فقیری کی طرف ہے تو انہوں نے یہ کہہ کر کہ ’’بیٹا !تم خود سمجھدار ہو جس طرح چاہو اپنا مستقبل تعمیر کرو ‘‘انہیں ان کے حال پر چھوڑ دیا۔

آپ نے بابا نا گپوری کے پاس ۹ نو سال رہ کر تعلیم و تربیت حاصل کی ۔ اس زمانے میں ہونے والے واقعات کا تذکرہ انہوں نے اپنی کتاب ’’تذکرہ تاج الدین بابا‘‘ میں تحریر کیا ہے۔

شادی و اولاد:
تربیت کے زمانہ میں آپ کی والدہ محترمہ چار بیٹیوں اور دو بیٹوں کو چھوڑ کر دنیا سے رخصت ہو گئیں ۔ آپ اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کی تربیت اور کفالت پر کمر بستہ ہو گئے اور جب بچیوں کی تربیت کے سلسلے میں وقت پیش آئی تو بابا گپوری کے ارشاد کے مطابق ان کے ایک عقیدت مند کی صاحبزادی سے دہلی میں آپ کی شادی ہو گئی شادی کے بعد آپ دہلی میں قیام پذیر ہو گئے ۔

پاکستان آمد:
تقسیم ہند کے بعد آپ اپنے والد بہنوں، بھائیوں اور اہل و عیال کے ساتھ پاکستان (کراچی) آگئے اور لی مارکیٹ میں ایک خستہ حال مکان کرائے پر لیا اور رہائش اختیار کی ۔

بیعت و خلافت:
۱۹۵۶ء کو سلسلہ سہروردیہ کے بزرگ حضرت علامہ ابوالفیض سید قلندر علی سہروردی ( آستانہ عالیہ سہرور دیہ لاہور ) کراچی تشریف لائے ۔ آپ ان کی خدمت میں حاضر ہوئے اور بیعت ہونے کی درخواست کی۔ حضرت ابوالفیض نے رات کو تین بجے آنے کو کہا۔ سخت سردی کے عالم میں آپ گراوٗ نڈ ہوٹل ایم اے جناح روڈ کی سیڑھیوں پر رات دو بجے جا کر بیٹھ گئے ۔ ٹھیک تین بجے حضرت ابوالفیض باہر تشریف لائے اور آپ کو اندر بلایا، سامنے بٹھا کر سلسلہ عالیہ سہرور دیہ میں آپ کو داخل فرمایا اور تین ہفتے کے بعد خلافت عطا فرمادی ۔

لیکن سلسلہ عظیمیہ کے اسباق طریقت سب سے مختلف ہیں غالبا اس کے حضر ت قلندر بابا موجد ہیں ۔ وہ رنگوں روشنیوں اور ٹیلی پیتھی کے ذریعے روحانی تربیت کرتے تھے ۔ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کراچی آپ کی تعلیمات کو ایک عرصے سے آپ کے تربیت یافتہ خواجہ شمس الدین عظیمی کے زیرادارت عام کر رہا ہے۔ روحانی ڈائجسٹ نے آپ کے پیغام کو کافی وسعت دی ہے اب ہزاروں انسان آپ کے سلسلہ عظیمیہ سے منسلک ہیں ۔ ملک بھر میں روحانی لائبریری اور مراقبہ ہال کھل چکے ہیں ۔

صحافت:
دہلی میں سلسلہ معاش قائم رکھنے کے لئے مختلف رسائل و جرائد میں صحافت اور شعراء کے دیوانوں کی اصلاح اور تربیت کا کام اپنے لئے منتخب کیا ۔

کراچی میں قیام کے کچھ عرصے بعد آپ ’’اردو ڈان ‘‘میں سب ایڈیٹر کے عہدے پر فائز ہوگئے ۔ اس کے بعد عرصے تک ماہنامہ ’’نقاد ‘‘میں کام کرتے رہے ۔ کچھ رسالوں کی ادارت کے فرائض بھی انجام دیئے اور کئی مشہور کہانیوں کے سلسلے بھی قلم بند کئے ۔

شاعری:
آپ ایک نہایت اعلیٰ اور بلند پایہ شاعر تھے ۔ شعر و سخن کا ذوق آپ نے بچپن ہی سے پایا تھا ۔ آپ نے بہت سی رباعیات کہیں جن میں کائنات کی حقیقت اور انسانی زندگی کا مقصد و مقام اجاگر کیا گیا ہے ۔

جس وقت کہ تن جاں سے جدا ٹھہرے گا
دو گز ہی زمین میں تو جا ٹھہرے گا

دو چار ہی روز میں تو ہوگا غائب
آکر کوئی اور اس جگہ ٹھہرے گا
1
تصنیف و تالیف:
آپ نے مضامین اور کہانیوں کے علاوہ درج ذیل کتب تحریر فرمائیں :

٭ تذکرہ تاج الدین بابا                     
٭ مکتبہ تاج الدین بابا ناظم آباد کراچی
٭ رباعیات قلندر بابا                      
٭ مکتبہ تاج الدین بابا ناظم آباد کراچی
٭ لوح وقلم                               
٭ مکتبہ تاج الدین بابا ناظم آباد کراچی
٭ تذکرہ قلندر بابا
٭ مرتبہ خواجہ شمس الدین عظیمی
( آپ کے حالات و مقامات کے متعلق )

وصال:
قلندر بابانے ۲۷ صفر المظفر ۱۳۹۹ھ بمطابق ۲۷ جنوری ۱۹۷۹ء بروز ہفتہ بوقت ایک بجکر دس منٹ پر ۸۱ سال کی عمر میں انتقال کیا ۔ خواجہ شمس الدین عظمی نے نماز جنازہ کی امامت کے فرائض انجام دیئے ۔

آپ کی وصیت کے مطابق آپ کو ’’عظیمیہ ٹرسٹ فاونڈیشن ‘‘ کے شمالی حصہ (نارتھ ناظم آباد کراچی) میں مدفون کیا گیا ۔ آپ کا عرس ہر سال جنوری میں متحدہ امارات، تھائی لینڈ ، فرانس، ڈنمارک ، برطانیہ ، امریکہ ، روس اور پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں میں منعقد کیا جاتا ہے ۔

عرس کی مرکزی تقریب ۲۷ جنوری کو مرکزی مراقبہ ہال سرجانی ٹاؤن کراچی میں خواجہ شمس الدین عظیمی ( ایڈیٹر ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کراچی ) کی زیر نگرانی منعقد ہوتی ہے ۔

[ماخوذ: سلسلہ عظیمیہ کے بانی ۔ مضمون نگار : علم الدین ، روز نامہ جنگ کراچی ، ۲۸، جنوری ۲۰۰۵ء ، ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کراچی ، جون ۲۰۰۰ء ]

( انوارِ علماءِ اہلسنت )

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-qalandar-baba-auliya
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
حضرت مولانا شاہ امداد حسین رامپوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

( برادر مولانا ارشاد حسین رامپوری )

حضرت مولانا شاہ ارشاد حسین قدس سرہٗ کے بڑے بھائی ۱۲۲۴ھ سال ولادت ـ

تعلیم اور بیعت و خلافت:
بھائی سے تکمیل و تحصیل علم کیا، حضرت شاہ ولی النبی خلیفہ حضرت شاہ احمد سعید مجددی سے مرید ہوئے، اجازت و خلافت بھائی سے پائی ـ

امر بالمعروف اور نہی عن المنکر شیوۂ خاص تھا، درس دیتے تھے، بھائی کے وصال کے بعد جا نشین ہوئے، اُن کی متابعت میں آپ بعد جمعہ وعظ فرماتے ۲۷ صفر ۱۳۱۲ھ میں انتقال ہوا قبر مولانا شاہ ارشاد حسین کے روضہ کے باہر جانب مشرق ہے ۔

( تذکرہ کا ملانِ رام پور )

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-molana-shah-imdad-hussain-rampori
1