🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
حضرت خواجہ میر درد دہلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

نام ونسب:
آپ کا اسمِ گرامی سید خواجہ میر اور درد تخلص تھا ۔ والد ماجد کا نام خواجہ محمد ناصر تھا جو فارسی کے اچھے شاعر تھے اور عندلیب تخلص رکھتے تھے ۔

نسب:
خواجہ بہاو الدین نقشبندی اور والدہ کی طرف سے حضرت غوث اعظم سے ملتا ہے ۔ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہم ـ

تاریخ و مقامِ ولادت:
خواجہ میر درد دہلی میں 1720ءمیں پیدا ہوئے ۔

تحصیلِ علم:
خواجہ میر درد دہلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ظاہری و باطنی کمالات اور جملہ علوم اپنے والد سے حاصل کیے ۔

بیعت و خلافت:
خواجہ میر درد رحمۃ اللہ علیہ اپنے والد ماجد کے مرید و خلیفہ تھے ۔

سیرت و خصائص:
خواجہ میر درد دہلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ صاحبِ کرامات وکمالات تھے ۔ آپ نے درویشانہ تعلیمِ روحانیت کو جلا دی اور تصوف کے رنگ میں ڈوب گئے ۔ آغاز جوانی میں سپاہی پیشہ تھے ۔ پھر دنیا ترک کی اور والد صاحب کے انتقال کے بعد سجادہ نشین ہوئے ۔ آپ نے شاعری اور تصوف ورثہ میں پائے ۔ ذاتی تقدس ، خودداری، ریاضت و عبادت کی وجہ سے امیر غریب بادشاہ فقیر سب ان کی عزت کرتے تھے ۔

وہ ایک باعمل صوفی تھے اور دولت و ثروت کو ٹھکرا کر درویش گوشہ نشین ہو گئے تھے ۔ ان کے زمانے میں دلی ہنگاموں کا مرکز تھی، چنانچہ وہاں کے باشندے معاشی بدحالی، بے قدری اور زبوں حالی سے مجبور ہو کر دہلی سے نکل رہے تھے لیکن آپ کے پائے استقامت میں لغزش نہ آئی اور وہ دہلی میں مقیم رہے ۔

آپ کو بچپن ہی سے تصنیف و تالیف کا شوق تھا ۔ متعدد تصانیف لکھیں جو فارسی میں ہیں ۔ نظم میں ایک دیوان فارسی اور ایک دیوان اردو میں ہے ۔

تاریخِ وصال:
خواجہ میر درد دہلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے 24 صفر المظفر 1785ءمیں وفات پائی اور وہی جہاں تمام عمر بسر کی تھی مدفن قرار پایا ۔

ماخذ و مراجع: دیوانِ درد

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-khawaja-meer-dard-dehlvi
2
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
23-02-1445 ᴴ | 10-09-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
24-02-1445 ᴴ | 11-09-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
24-02-1445 ᴴ | 11-09-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
24-02-1445 ᴴ | 11-09-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1