🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
23-02-1445 ᴴ | 10-09-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
23-02-1445 ᴴ | 10-09-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
23-02-1445 ᴴ | 10-09-2023 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
23-02-1445 ᴴ | 10-09-2023 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
اپنے خاندان کو محفوظ کرنے کے لئے کچھ کام کر لیجئے کیونکہ جو کچھ ہوتا دکھائی دے رہا ہے وہ بیان سے باہر ہے ـ از ڈاکٹر اسمٰعیل بدایونی ـ ضیاء طیبہ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
شادی کو آسان کیجئے ...
نکاح کے لئے 6 ضروری کام
دو فرائض: ایجاب و قبول ـ ایک واجب: مہر ـ اور تین سنتیں: خطبۂ نکاح ، تقسیمِ چھوہارہ اور ولیمہ ـ شادی سَستی ہے اسے ہمارے رسم و رواج نے مہنگا کر دیا ہے ـ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
اولاد کی شادی جلدی کرو
فرمانِ حضرت عمر رضی الله عنه
جب تمہاری اولاد بالغ یو جائے تو ان کا نکاح کر دو اور ان کے گناہوں کا بوجھ اپنے کندھوں پر مت اُٹھاؤ ـ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
@Muhammad_Jamaluddin_Khan
1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
حضرت خواجہ شمس الدین سیالوی رحمۃ اللہ علیہ

نام و نسب:
اسمِ گرامی:
حضرت خواجہ شمس الدین سیالوی ۔ القاب: شمس العارفین، برہان العاشقین، پیر سیال لجپال ۔

سلسلۂ نسب اس طرح ہے:
برہان العاشقین، شمس العارفین حضرت خواجہ شمس الدین سیالوی بن حضرت خواجہ محمد یار بن میاں محمد شریف بن میاں بر خور دار بن میاں تاج محمود بن میاں شیر کرم علی ۔

آپ کے آباؤ اجداد کئی پشتوں سے دنیاوی عزو جاہ اور علم و تقویٰ میں ممتاز تھے ۔آپ کے جد اعلیٰ، حضرت موسیٰ پاک شہید ملتانی قدس سرہ کے خلیفۂ مجاز تھے ۔

آپ کا سلسلۂ نسب پچاس واسطوں سے حضرت عباس علمدار شہید کر بلا رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے جا ملتا ہے ۔

تاریخِ ولادت:
آپ کی ولادت باسعادت 1214ھ، مطابق 1799ء کو " سیال شریف " ضلع سرگودھا، پنجاب پاکستان میں ہوئی ۔

تحصیلِ علم:
حضور اعلیٰ سیالوی قدس سرہ ساڑھے چار سال کی عمر میں قرآن کی تعلیم کے لئے مکتب میں بٹھائے گئے ۔ سات سال کی عمر میں قرآن کریم حفظ کر لیا ۔

علم دین کی تحصیل کے لئے علاقہ پنڈی گھیپ کے ایک گاؤں" میکی ڈھوک "میں گئے ۔ ابھی فارسی کی ابتدائی کتابیں پڑھی تھیں کہ استاذ گرامی کا وصال ہو گیا ۔ پھر مکھڈ شریف تشریف لے گئے، وہاں مولانا محمد علی مکھڈی سے تکمیل فرمائی ۔ اسی طرح مولانا حافظ دراز پشاوری سے بھی تعلیم حاصل کی ۔ آپ اپنے وقت کے جید عالمِ دین تھے ۔

بیعت و خلاف:
غوثِ زمان حضرت خوجہ شاہ محمد سلیمان تونسوی رحمۃ اللہ علیہ کے دستِ حق پرست پر بیعت ہوئے، اور 36سال کی عمر میں خلافت سے مشرف کیے گئے ۔

سیرت و خصائص:
اقلیمِ معرفت کا تاجدار، میدانِ جود و عطاء کا شہسوار، کاروانِ عشق ومستی کا قافلہ سالار، مطلعِ ہدایت کے نیرِ تاباں، خضر گم کردہِ راہاں، فخرالاتقیاء، برہان العاشقین، شمس العارفین حضرت خواجہ شمس الدین سیالوی رحمۃ اللہ علیہ ۔

آپ کا شمار اکابرِ اولیاء کرام میں سے ہوتا ہے ۔ آپ کی تعیلمات سے ایک زمانہ روشن ہوا ہے ۔ پیر کرم شاہ فرماتے ہیں: حضرت کا اندازِ تبلیغ و ارشاد بالکل نرالا تھا ۔ اسوۂ نبوت کا کامل نمونہ تھے ۔ جوبات بیان فرماتے، پیار و محبت کے رنگ میں فرماتے ۔ بڑے سے بڑا جھگڑالو مدِ مقابل بھی خلوص کی مہک سے از خود رفتہ ہو کر سر نیاز قدموں میں رکھ دیتا ۔ بڑے بڑے علماء و فضلاء مناظرے کرنے کے لئے حاضر ہوئے، لیکن نگاہِ ناز کی تب نہ لاکر ہمیشہ کے لئے غلامِ بے دام بن کر رہ گئے ۔

آپ کے فضل وکمال کا اندازہ لگانے کےلئے صرف یہ کہ دینا ہی کافی ہے کہ "غوث الاسلام سیدنا پیر مہر علی شاہ رحمۃ اللہ علیہ "آپ کے فیض یافتہ تھے ۔ آپ ملکوت صفات اور قدسی اخلاق کے پیکر تھے، آپ کے قائم کردہ لنگر سے ہر مسافر مفلس اور مسکین بہرہ ور ہوتا اور آپ ہر در مند کی دکھ بھری داستان سنتے اور حسب حال اس کا مداوا فرماتے، شریعت مقدسہ کی اتباع اور پیروی میں اپنی مثال آپ تھے، نماز باجماعت ادا کرتے اور مریدین کو بھی اتباع سنت مطہرہ کا سختی سے حکم دیتے، آپ نے رشد و ہدایت کا پیغام اعلیٰ پیمانے پر عوام و خواص تک پہنچا یا اور بے شمار مریدین کو درجۂ کمال تک پہنچایا ۔

آپ نے اپنے پیر و مرشد کی خدمت کاحق ادا کر دیا ۔ اپنے پیر سے عشق کی حد تک لگاؤ تھا ۔ بلکہ آخری عمر میں تو فنافی الشیخ کے درجے پر فائز ہو گئے تھے ۔ جب آپ نے سیال شریف میں قیام کا ارادہ فرمایا اور ارشاد مرشد کے مطابق تمام اور ادو اذکار ادا کرنے کے ساتھ درس و تدریس سلسلہ شروع کیا، سال میں کئی دفعہ پا پیادہ مرشد کامل کے دربار میں حاضری دیتے اور کم و بیش چالیس دن تک وہاں قیام کرتے ۔

چودہ مرتبہ حضرت پیر پٹھان کی معیت میں تونسہ شریف سے مہار شریف کا سفر اس اس شان نیاز سے کیا کہ مرشد ِکامل گھوڑی پر سوار ہوتے اور آپ آنحضور کا قرآن مجید، رحل اور دیگر وظائف سر پر رکھے، پانی کا کوزہ دائیں ہاتھ میں ،مصلیٰ اور عصا بغل میں دبائے ساتھ ساتھ دوڑ تے جاتے تھے، دیکھنے والے اس پیکر ِحسن و جمال کی جفا کشی اور عقیدت کیشی کو دیکھ کر محو حیرت رہ جاتے اور اہل نظر اس شہباز معرفت کی قوت پر واز کو رشک کی نگاہ سے دیکھتے ۔

36سال کی عمر میں جب آپ کا قلب ِانور عبادت ور یاضت اور پیرِ کامل کی نگاہ ِکیمیا اثر کی برکت سے رشکِ شمس و قمر بن چکا تھا ۔ حضرت پیر پٹھان سلیمان زماں حضرت خواجہ محمد سیلمان تونسوی قدس سرہ نے خرقہ خلافت عطا کیا اور فرمایا: "جو شخص بیعت کی تمنا لے کر حاضر ہو، اس کی مراد بر لائی جائے، اور اپنے اشغال میں مصروف ہو کر اسے نظر اندزنہ کر دینا۔"
2